Chapter 12: باب 12

چینج تو کر کے آجاؤ چلتے ہیں وہ صوفے سے ٹیک لگا کر بیٹھ گیا تھا

اس میں کیا برائی ہے اچھی خاصی تو لگ رہی ہوں وہ اپنے گلابی ٹراؤزر شرٹ کی شکنیں درست کرتی بولی تھی خاموشی سے جاؤ اور چینج کر کے آؤ اور ایک بات اور کوئی ایسا جوڑا پہنو جس کا دوپٹہ کم از کم چار گز کا ہو چلو اب چلتی پھرتی نظر آؤ مجھے وہ اس کو تپا نے کو بولا تھا

کہیں جا رہے ہو تم دونوں ؟ لاؤنج کے دہانے پہ کھڑے سفیر کی آواز پہ ہا لے نے مڑ کر دیکھا تھا جبکہ ہارون نے نگاہیں ٹی وی پہ جما لی تھیں آنکھوں کی شوخی غائب ہو چکی تھی مسکراہٹ کی جگہ اب لب بھینچ رکھے تھے جی ہم شاپنگ کرنے جا رہے ہیں حسن بھی ساتھ جائے گا اور بجو بھی آپ آنا چاہیں گے؟

سفیر کو آفس جانا ہوگا ہا لے وہ مصروف سا بندہ ہے تم جاؤ چینج کر کے آؤ ہم لیٹ ہو رہے ہیں اس نے اب بھی اس طرف نہیں دیکھا تھا یا شاید وہ دیکھنا نہیں چاہتا تھا

شیور کیوں نہیں ویسے بھی آج سنڈے ہے آفس کی چھٹی ہے میں چینج کر کے آتا ہوں تم میرے ساتھ چلنا ہا لے وہ جیسے آیا تھا ویسے ہی چلا گیا

ہا لے بھی تیار ہونے چلی گئی ابھی اس کو مہر ماہ کو بھی راضی کرنا تھا

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

معراج سلطان کو آفس سے آئے کافی دیر ہو چکی تھی لیکن حسینہ بیگم انکو کہیں نظر نہیں آئی تھیں انہوں نے ملاذمہ کو کہہ کر انہیں بلوایا تھا اور اب ان کے آنے کا انتظار کر رہے تھے اسی وقت وہ کمرے میں داخل ہوئیں وہ تھکی تھکی سی تھیں بجھی بجھی معراج نے انکو فکر مندی سے دیکھا تھا

آپ کب آئے ؟ پانی لاؤں آپ کے لئے ؟ انہوں نے کھڑے کھڑے پوچھا تھا معراج خاموشی سے انکو دیکھتے رہے کچھ بولے نہیں

نہیں مجھے کچھ نہیں چاہیے آپ بیٹھیں بات کرنی ہے ہمیں وہ انکو کندھوں سے پکڑ کر صوفے پہ بٹھاتے بولے تھے کیا بات کرنی ہے؟ صبح جو بات ہوئی وہ کیا کم تھی جو اب مزید بات کریں گے ہم ؟ وہ تلخ لہجے میں بولی تھیں کیا ہوا ہے صبح بابا نے مجھ سے سفیر اور ہا لے کے رشتے کی بات کی اور میں نے ہاں کہہ دی اس میں ایسی بھی کیا غلط بات ہے؟ ظاہر ہے ہم نے ہا لے کی شادی کرنی تو ہے ناں

اور مہر ماہ اسکا کیا؟ وہ پسند کرتی ہے سفیر کو یہ رشتہ اسکا حق تھا آپ میری بیٹی کا حق کسی اور کو نہیں دے سکتے میں یہ نہیں ہونے دوں گی آپ کو بابا سے بات کرنی ہوگی اور اس رشتے سے انکار کرنا ہوگا معراج ورنہ ہم دونوں میں دوریاں آ جائیں گی

کیا ہم دونوں میں دوریاں نہیں ہیں؟ ہم کئی کئی دن ایک دوسرے سے کام کے علاوہ کوئی بات ہی نہیں کرتے آپ مجھے وقت نہیں دیتیں میری خدمت تو دور کی بات ہے آپ میری بنیادی ضرورتیں تک بھول گئی ہیں ہم دونوں میں ویسے بھی بہت فاصلے ہیں اگر آپ بڑھانا چاہتی ہیں تو موسٹ ویلکم وہ ایسے ٹھنڈے لہجے میں بولے تھے کہ حسینہ کو اپنی ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی سی محسوس ہوئی تھی رہی بات پسند کی تو ہزاروں لڑکیاں ہیں جو سفیر کو پسند کرتی ہیں تو کیا ایک ایک سے شادی کرنے لگ جائے گا وہ ؟ میری بیٹی کسی کا حق نہیں چھین رہی سفیر اور وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اگر سفیر مہر کو پسند کرتا ہوتا تو میں اپنی بیٹی کو ان دونوں کے بیچ سے ہٹا لیتا اور میری بیٹی اتنی باوقار ضرور ہے کہ وہ ہٹ بھی جاتی وہ آپ کی بھی بیٹی ہے آپ کو خوش ہونا چاہئے اسکی خوشی میں آپ کیوں ایک بے جا ضد پہ اڑی ہیں وہ جیسے تھک کر بولے تھے

میں کچھ نہیں جانتی معراج ہا لے کی شادی ہارون سے بھی ہو سکتی ہے لیکن مہر اسکے لئے میں کہیں اور کا سوچ بھی نہیں سکتی میں یہ رشتہ نہیں ہونے دوں گی آپ لکھ لیں میری بات میری بیٹی کا حق نہیں مار سکتے آپ وہ آنکھوں میں آنسو بھر کر بولی تھیں یہ انکا آخری حربہ تھا معراج انکی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتے تھے وہ انکی محبوب بیوی تھیں معراج نے کوئی جواب نہیں دیا تھا وہ خاموشی سے کمرے کی کھڑکی میں جا کر کھڑے ہوگئے تھے انکی نظریں باہر لان میں بیٹھے ہا لے اور حسن پہجمی تھیں کافی دیر بعد جب وہ بولے تو انکی آواز سنجیدہ تھی

آپ مجھ سے عمر میں پانچ سال بڑی تھیں طلاق یافتہ تھیں لیکن میں نے پھر بھی آپ سے شادی کی اور آپ کا ماضی سوائے بابا کے کسی کو نہیں بتایا شادی کے دس سال تک ہماری اولاد نہیں ہوئی میں نے آپ کو طعنہ تو دور ایک ایسا لفظ بھی نہیں کہا جس سے آپ کی دل آزاری ہو میں آپ کے سابق شوہر کے بیٹے کو آج تک فائیننشلی سپورٹ کرتا ہوں انیس سال بیگم انیس سال سے آپ مجھ سے غافل ہیں میں بیمار ہوں ٹھیک ہوں مر رہا ہوں جی رہا ہوں آپ کو کچھ پتا نہیں ہوتا لیکن مہر اس نے کیا کھایا کیا پیا یہاں تک کہ اس نے آج دن میں کتنے الفاظ بولے ہیں آپ کو سب یاد ہوتا ہے آپ کی نمازیں آپ کے نوافل ہر گزرتے دن کے ساتھ لمبے ہوتے جارہے ہیں لیکن مجھ سے بات کرنے کو آپ کے پاس چند منٹ نہیں ہوتے وہ بچی مہر وہ آ پکی بیٹی نہیں رہی وہ آپ کا جنون بن چکی ہے اور جنون سے جتنی جلدی جان چھڑوائی جائے اتنا ہی اچھا ہوتا ہے میں نے آپ کے سارے حقوق ادا کئے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ آپ میرے حقوق کا حساب دیں آپ سے محبت کے سارے حق ادا کئے ہیں اب بیٹی کی باری ہے میں جتنی محبت آپ سے کرتا ہوں اس سے ہزار گنا زیادہ اپنی بیٹی سے کرتا ہوں میری ایک بات یاد رکھیں اگر ہا لے اور سفیر کا رشتہ آپ کی وجہ ٹوٹا تو اس گھر میں ایک اور رشتہ بھی ٹوٹے گا آپ کا اور میرا رشتہ انکا لہجہ برف کی طرح ٹھنڈہ تھا حسینہ نے بے یقینی سے ان کو دیکھا تھا آپ مجھے چھوڑ دیں گے مجھے وہ اپنے سینے پہ انگلی سے دستک دیتی پوچھ رہی تھیں آپ ایسا سوچ بھی کیسے سکتے ہیں میں وہی ہوں جس سے شادی کرنے کو آپ نے چھ سال میرے ابا کے ڈر کے کے چکر لگائے تھے کتنے وعدے کتنے عہد کئے تھے آپ نے آج اس دن کے لئے ؟ انکے آنسو ٹپ ٹپ بہہ رہے تھے انکے لہجے میں دکھ تھا معراج کے دل کو کچھ ہوا تھا وہ ان کے قریب آ کر بیٹھ گئے تھے اور انکے دونوں ہاتھ تھام لئے تھے حسینہ نے ہاتھ چھڑوانا چاہا لیکن معراج نے گرفت مضبوط کردی

میں نہیں جانتا کونسا گلٹ آپ کو کھا رہا ہے کونسا راز آپ کو کھوکھلا کرر ہا ہے کیا چیز آپ کے دل کا خون چوس رہی ہے میں نہیں جانتا لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ کچھ راز کھول دینے چاہئے کچھ گلٹس کو نوچ کر باہر پھینکنا چاہیے کچھ باتوں کو کہہ کر دل ہلکا کر لینا چاہیے سہی وقت پہ قابل اعتبار لوگوں کے ساتھ میں آپ کا سہی وقت ہوں مجھ پہ اعتبار کر کے دیکھیں ایک بار میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں آپ کو مایوسی نہیں ہوگی انکے لہجے میں مان تھا یقین دہانی تھی حسینہ کے جی میں آیا کہ سب کچھ کہہ دیں سب بتا دیں لیکن پھر ایک آواز انکے کان کے پردوں پہ لہر آئی تھی

کوئی بھی آپ کا خلوص نہیں سمجھے گا کو ئی بھی آپ کا یقین نہیں کرے گا کو ئی بھی کوئی بھی انکے کانوں میں مسلسل یہی تکرار چلتی رہی اور پھر بلاخر

مجھے جانے دیں مہر کو بخار ہے میں آج رات اس کے پاس رہوں گی وہ سپاٹ سے لہجے میں بولتی نر می سے اپنے ہاتھ چھڑاتی کمرے سے نکل گئی تھیں

معراج صاحب نے افسوس سے ان کو جاتے دیکھا تھا

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

چھوٹے سے لان والا گھر اب اداس نہیں تھا اجڑی ہوئی گھاس کو گویا نئی زندگی ملی تھی عمر اپنی چھوٹی سی سائیکل پہ یہاں سے وہاں چکر لگا رہا تھا نفیسہ کو پاکستان واپس آئے دو مہینے بیت چکے تھے انکا سارا دن مصروف گزرتا گو کہ وہ اب لاء کی پریکٹس نہیں کر سکتی تھیں لیکن پھر بھی وہ گھر سے تیار ہو کر روزانہ اسی وقت نکلتیں جیسے پہلے نکلتی تھیں ان کے معمولات میں کوئی فرق نہیں آیا تھا آج وہ گھر پہ تھیں اور انہوں نے زری کو بھی اپنے گھر پہ بلا رکھا تھا چھوٹی سی گول میر پہ کھانے کے برتن اب بھی رکھے تھے جنہیں زری اٹھا اٹھا کر کچن میں رکھ رہی تھیں جبکہ نفیسہ خاموشی سے انکو دیکھ رہی تھیں

زری تمہارا اور میرا کیا تعلق ہے؟ نفیسہ کے اچانک سوال پہ زری نے اچھنبے سے انکو دیکھا تھا

کیا مطلب ہے اس بات کا ؟ ہم دونوں بچپن کی دوست ہیں اور میں تمہارے کزن کی بیوی بھی ہوں

دوست کون ہوتا ہے؟ انکا لہجہ سنجیدہ تھا زری کو کچھ گربڑ کا احساس ہوا ان کے برتن اٹھاتے ہاتھ تھمے تھے وہ نفیسہ کے ساتھ رکھی کرسی کو کھینچ کر اس پہ بیٹھ گئی تھیں

کیا کہنا چاہتی ہو کھل کر کہو ؟

دوست وہ ہوتا ہے جو آپ کے اچھے برے میں آپ کا ساتھ دے آپ کو سپورٹ کرے آپ سے وفادار رہے جس کے ساتھ آپ اگر دن کے دس منٹ بھی گزاریں تو اپنے دل کو خوش محسوس کریں جس سے آپ ہر بات بنا جھجک کہہ سکیں جو آپ کی آنکھوں میں دیکھ کر سمجھ جائے کہ آپ ٹھیک نہیں ہیں جو آپ کے لہجے سے اندازہ لگا لے کے آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے وہ بولنے پہ آئیں تو بولتی چلی گئیں

اور کیا ان سب میں سے کوئی ایک ایسا کام ہے جو میں نے ہماری دوستی میں نہ کیا ہو؟ انکا لہجہ سپاٹ تھا

نہیں نفیسہ آج کیا ہو گیا ہے تمھیں ایسی باتیں کیوں کر رہی ہو میرا دل بیٹھا جا رہا ہے میں نے تم سے کبھی کوئی شکایت تو نہیں کی

تمھیں کیسے پتہ چلا کے میری گاڑی کو "بیکری "کے باہر آگ لگائی گئی تھی جبکہ نیوز میں ایسی کوئی بات نہیں آئی نیوز میں صرف یہ بتایا گیا تھا کہ میری گاڑی کو آگ لگائی گئی ہے انہوں نے جگہ مینشن نہیں کی تھی انکا لہجہ سرد تھا برف جیسا سرد

زری کے مانو کاٹو تو لہو نہیں بدن میں بہت دیر بعد وہ بولنے کے قابل ہوئی تھیں

میں وہ دراصل تم نے ۔۔۔۔۔ ۔ زری نے بولنا چاہا لیکن وہ اسکی نہیں سن رہی تھیں

تمھیں کیسے پتہ چلا کہ میرے اکاؤنٹس فریز ہو چکے ہیں جبکہ میں نے تمھیں یہ بات نہیں بتائی اور نہ کسی نیوز چینل پہ یہ خبر نشر ہوئی ہے میں نے چیک کیا ہے

تم مجھے ایک موقع دو میں سب سمجھاتی ہوں تمھیں وہ باقاعدہ گھگھیا رہی تھیں

تمھیں کیسے پتہ چلا کہ عمر کو اسکول سے نکال دیا ہے جبکہ میں راوزانہ عمر کو یونیفارم پہنا کر تیار کر کے اپنے ساتھ لے جاتی تھی میں نے تو کسی کو اس بات کی بھیک تک نہیں پڑنے دی تھی تمھیں کیسے پتہ چلا زری مجھے بتاؤ وہ چبا چبا کر بول رہی تھیں انکی آنکھوں میں مان ٹوٹنے کا دکھ تھا

عمر کو دوائی تم دیتی تھی ناں ؟ میں تو سارا سارا دن اسکی رپورٹس ہاتھوں میں لئے ایک ایک ہسپتال کا چکر لگاتی تھی میں نے تو عمر کو خدا کے بعد تمہارے آسرے چھوڑا تھا تم خدا کو کیا جواب دوگی زری ؟

میں مجبور تھی نفیسہ بلاخر وہ ہارے ہوئے لہجے میں بولی تھیں انہوں نے مجھے دھمکی دی تھی کہ وہ میرے بچوں کو مار دیں گے وہ میرے شوہر کو مار دیں گے میں ڈر گئی تھی

اور تم نے ان کے کہنے پہ میرے بیٹے کو ڈرگز دینی شروع کر دی کیا ہوتا اگر اس ڈرگ میں وہ لوگ زہر ملا دیتے ؟ اپنے بچوں کو بچانے کے لئے میرے بچے کو قربان کر دیا تم نے ایک بار بھی یہ نہیں سوچا کہ اگر عمر کو کچھ ہو گیا تو نفیسہ کیا کریگی ؟

بس کر دو نفیسہ بس ہم دونوں ایک جیسے ہیں اگر میں نےاپنے بچوں اور شوہر کو بچانے کے لئے عمر کو ڈرگز دیں تو میں بری اور دھوکے باز ہوگئی اور جب تم نے اپنے لے پالک بیٹے کو بچانے کے لئے کیس چھوڑ دیا تو تم مجبور ہو؟ ہم دونوں غلط نہیں ہیں نفیسہ ہم دونوں بس مائیں ہیں مجھے میرے بچوں کی جان بچانی تھی اور تمھیں اپنے بیٹے کو بچانا تھا ہم دونوں اپنی اپنی جگہ پہ مجبور تھے ہمارے ہاتھ بندھے تھے اپنے سے جڑے رشتوں کو بچانے کے لئے ہم سب آوٹ آف دی وے جاتے ہیں میں نے بھی بس یہی کیا بس یہی میری وجہ سے عمر کو کچھ ہوا تو نہیں ناں وہ تو زندہ ہے تم نے تو ایک لڑکی کو مار دیا اسکا کوئی حساب ہے؟ اپنے گریبان میں بھی جھا نکو اپنا اعمال نامہ بھید یکھو

نفیسہ نے خاموشی سے انکی ساری تقریر سنی اور پھر اسی خاموشی سے اٹھ کر اپنے کمرے میں چلی گئیں چند منٹ بعد جب وہ واپس آئیں تو انکے ہاتھ میں کاغذات کا ایک پلندہ تھا جسے انہوں نے زری کے سامنے ٹیبل پہ رکھ دیا اور خود اسی طرح کھڑی رہیں

میں نے کیس چھوڑا نہیں تھا دو مہینے بعد کی تاریخ لی تھی وہ لڑکی میری وجہ سے نہیں مری اسکو قتل کیا گیا ہے یہ ہاتھ سے ٹیبل پہ رکھے کاغذات کی جانب اشارہ کیا اس میں سب ثبوت ہیں تمھیں کیا لگا تھا دو مہینے سے میں یہاں جھک مار رہی ہوں ؟ نہیں زری میں اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہوں دو ماہ سے تن تنہا لڑ رہی ہوں میں اور یہ کاغذات کے پلندے سے ایک کاغذ نکال کر سامنے کیا تھا یہ تمھارے بینک اکاؤنٹ کی ڈینیل ہے پچھلے پانچ ماہ سے تمہارے اکاؤنٹ میں آٹھ لاکھ روپے ٹرانسفر ہوئے ہیں کہاں سے آئے یہ پیسے ؟ تم کہتی ہو تم مجبور تھیں ؟ کون مجبوری میں کسی یکجان کا سودا کرتا ہے چلو مان لیا تمھیں پیسے لینے پڑے انہوں نے تمہارے سر پہ بندوق نہیں رکھی تھی کہ تمھیں لازمی وہ رقم خرچ کرنی ہے یہ تمہاری چوائس تھی تم نے میرے عمر کا سودا کیا اسکو بیچا تم نے تمھارے بچے اس اسکول میں جانے لگے ہیں جہاں عمر جاتا تھا میرے بچے کی قبر پہ اپنا محل تعمیر کرنے چلی تھیں تم ؟ ان کے لہجے میں کوئی غصہ نہیں تھا نہ وہ چیخ رہی تھیں انکا لہجہ ٹھنڈہ تھا بے جان جذبات سے عاری اب تم مجھے یہ بتاؤ کہ کتنے میں بیچا میرے عمر کا خون ؟ انکی.آنکھوں میں زخمی سا تاثر تھا

زری کا رنگ سفید پڑ گیا تھا انکا سا نس سینے میں اٹکنے لگا تھا

یہ میرے بچوں کی ضرورت تھی نفیسہ انہوں نے سر جھکائے بہتے آنسوں کے ساتھ اعتراف کیا تھا

نہیں زری یہ تمہارا حسد تھا تمہاری ضرورتیں بخوشی پوری ہو رہی تھیں تمھیں زیادہ کے لالچ نے دھو کہ سکھایا تمھیں بخت سے لڑائی نے جان لینا سکھایا وہ اس کو دیکھتے ہوئے افسوس سے کہہ رہی تھیں

مہنگا اسکول برینڈڈ چیزیں اچھا کھانا اچھے جوتے اور کپڑے کیا یہ سب صرف عمر کا حق تھا؟

یہ عمر کا "بخت" تھا تم بخت سے نہیں لڑ سکتی زری یہ واحد چیز ہے جو انسان کے ہاتھ میں نہیں ہے تم حاسد ہو گئی ہو زری تمہارا حسد تمہارا سر یہ سب کچھ تباہ کر دے گا ختم کر دے گا میرے گھر سے نکل جاؤ میں کبھی تمہاری شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی دم گھٹ رہا ہے میرا تمھیں کچھ دیر مزید برداشت کروں گی تو مر جاؤں گی

تم مجھے اپنے گھر سے نکالو گی میں تمہاری دوست ہوں نفیسہ ؟

نہیں میں تمھیں اپنے دل سے نکال رہی ہوں گھر سے نکالے ہوؤں کو واپس لے لیا جاتا ہے دل سے نکالے ہوؤں کو نہیں انکا لہجہ دو ٹوک تھا

زری بے اختیار اپنی جگہ سے اٹھ کھڑی ہوئی تھیں اور نفیسہ کے دونوں ہاتھ پکڑ لئے تھے میری بات سنو نفیسہ یہ سب ان لوگوں نے کیا ہے میں تمہاری دشمن نہیں ہوں مجھ سے بس غلطی ہوگئی میں آئندہ ایسی کو ئی حرکت نہیں کروں گی مجھے معاف کر دو ہم فیملی ہیں یار وہ عمر تم اس بچے کے لئے مجھے چھوڑ دو گی؟ وہ جسکے بارے میں تم یہ بھی نہیں جانتی کہ وہ جائز بھی ہے یا پھر کسی کا گناہ تم اس کے لئے اپنا واحد رشتہ کھو دوگی تم خود میں اتنی ہمّب رکھتی ہو کہ مجھے کھو سکو ؟ میں چلی گئی تو کیا کروگی ؟ تم پاگل ہوجاؤ گی نفیسہ تمہارے پاس بات کرنے کو کوئی نہیں ہوگا راز رکھنے کو کوئی نہیں ہوگا تم دیوار سے سر ٹکراتی رہ جاؤ گی وہ بچہ وہ آسیب ہے نفیسہ اس سے جان چھڑ واو وہ سب کھا جائے گا سب برباد کر دے گا ان کے لہجے میں تنفر تھا وہ جلدی جلدی بول رہی تھیں وو تمہاری ساکھ کھا گیا اس محلے لوگ اب تمہاری عزت نہیں کرتے یہ تمہارا کیریئر کھا گیا یہ تمہارا پیسہ کھا گیا یہ تمھیں بھی کھا جائے گا نفیسہ ایک دن یہ سب کچھ کھا جائے گا یہ تمھیں بے آسرا کر دے گا وہ ہزیانی انداز میں چیختی تیز تیز بولتی جا رہی تھیں نفیسہ دم سادھے انکو سنے جا رہی تھیں یکدم نفیسہ نے اپنے ہاتھ ان سے چھڑواے تھے

اعوذبااللّ من شیطان الرحیم

تمھارے اندر شیطان آگیا ہے زری وہ ٹھنڈے ٹھار لہجے میں بامشکل بول پائی تھیں اور پھر زری کی کلائی پکڑے انکو گھسیٹتی ہوئی باہر کی طرف لے جارہی تھیں ساتھ ساتھ بلند آواز میں پڑھتی جاتیں

نفیسہ میری بات لکھ لو وہ تمھیں چھوڑ دے گا ساری دنیا چھین لے گا تم سے وہ چیخ رہی تھیں

اعوذبااللّ من شیطان الرحیم

وہ تمھیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا برباد کر دے گا اس دنیا میں اگر تمہارا کوئی ہے تو میں ہوں میں تمہاری اپنی ہوں زری جتنی بلند آواز میں کہتیں نفیسہ اس سے زیادہ بلند آواز میں دہراتی جاتیں

اعوذبااللّ من شیطان الرحیم

مجھے چھوڑ دوگی تو کوئی تمہارا نہیں رہے گا کوئی تمہارا حال نہیں پوچھے گا کوئی تمھارے ساتھ نہیں کھڑا ہوگا تم اکیلی ہو جاؤ گی وہ آسیب ہے کھا جائے گا سب وہ گندہ خون ہے گندہ خون ہے وہ

اعوذبااللّ من شیطان الرحیم

زری کیا کہہ رہی تھیں کیوں چیخ رہی تھیں عمر ان کے پیچھے کیوں بھاگ رہا تھا ان کو کچھ سمجھ نہی آ رہا تھا انکو کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا دروازے کے پاس پہنچ کے انہوں نے زری کو داروازے کے باہر کیا اور پھر کنڈی چڑھ الی اور چند لمحوں تک اسی دروازے سے ٹیک لگائے لمبے لمبے سانس لیتی رہیں اور چند ہی لمحوں بعد بھاگتی ہوئی اندر گئیں عمر حیران سا انکو دیکھے جا رہا تھا تھوڑی دیر بعد جب وہ واپس آئیں تو انکے ایک ہاتھ میں پانی کی ادھ بھری بالٹی تھی اور دوسرے ہاتھ میں ایک ٹیپ رکارڈ انہوں نے ٹیپ کے اندر کیسٹ ڈالی اور پلے کا بٹن دبایا ٹیپ سے ایک بہت خوبصورت مردان تلاوت کی آواز ابھری گھر کا کونہ کونہ کان بن گیا ٹیپ سے نکلتی آواز لہراتی ہوئی نفیسہ کےکانوں میں پڑتی تھی وہ سر پہ دوپٹہ اوڑھے روتے ہوئے اس آواز کو سنے گئیں ٹیپ سے سورہ بقرہ کی تلاوت کی آواز آتی تھی

ترجمہ (بے شک وہ جن کی قسمت میں کفر ہے انہیں برابر ہے چاہے تم انہیں ڈراؤ یا نہ ڈراؤ وہ ایمان لا نے کے)نہیں

عمر انکے قریب آ کر بیٹھ گیا تھا نفیسہ کے آنسو متواتر بہے جا رہے تھے

(اللہ نے ان کے دلوں اور کانوں پہ مہر لگا دی ہے اور انکی آنکھوں پہ گھیا ٹوپ ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب)ہے

اب وہ اٹھ کر ادھ بھری بالٹی میں سے پانی نکالتی چپس کے فرش پہ ڈالتی جاتیں اور ساتھ سا تھ روتی جاتیں پس منظر میں وہی مر دانہ آواز گونج رہی تھی

(ان کے دلوں میں بیماری ہے تو اللہ نے انکی بیماری اور بڑھائی اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے بد لہ ان کے)جھوٹ کا

اب وہ ایک کپڑے سے فرش کو رگڑ رگڑ کر صاف کر رہی تھیں عمر اپنی جگہ سے اٹھا تھا اور نفیسہ کے قریب چلا گیا

(اور جب ان سے کہا جائے زمین میں فساد نہ کرو تو کہتے ہیں ہم تو سنوارنے والے ہیں سنتا ہے وہی فسادی ہیں لیکن ان کو شعور نہیں)

نفیسہ نے روتے روتے ہچکی لی تھی اور یہاں ٹیپ کی آواز بند ہو گئی تھی شاید اسکی چارجنگ ختم ہو گئی تھی نفیسہ دیوانہ وار فرش کو رگڑ رہی تھیں

اماں کیا کر رہی ہو آپ ؟ رو کیوں رہی ہو؟ اور یہ فرش کیوں دھو رہی ہو اسکو چھوڑو ماسی بشری کر دے گی لوک آپ کے کپڑے خراب ہو رہے ہیں وہ کوفت زد سا لگتا تھا اور تھوڑا فکر مند بھی

بیٹے ہمارے گھر میں شیطان آگیا تھا اس نے سارا گھر نا پاک کر دیا ہے اسکو صاف کرنا ہو گا مجھے یہ کرنا ہی ہوگا وہ اسکی طرف دیکھے بغیر بولی تھیں

ہاؤ ؟ شیطان گھر کے اندر کیسے آ سکتا ہے؟ اور آپ نے خالہ کو کیوں نکالا ؟

شیطان آ سکتا ہے بیٹا وہ زری کے اندر آ گیا تھا تم نہیں جانتے میں جانتی ہوں وہ آیا تھا اس نے میرے دل میں وسوسہ ڈالا ہے اس نے زری کے زریعے میرے دل میں وسوسہ ڈالا تھا وہ آیا تھا مجھے اس گھر کو پاک کرنا ہوگا اس دل کو پاک کرنا ہوگا اس کو جواب دے کر وہ ایک بار پھر اپنے کام میں جت گئی تھیں فرش پہ پانی گراتیں اور بلند آواز میں دہراتیں

اعوذبااللّ من شیطان الرحیم

عمر چند لمحے مشتبہ نظروں سے انکو دیکھتا رہا اور پھر اسنے اپنے ہاتھوں کے پیالے میں پانی بھر بھر کر فرش پہ گرانا شروع کردیا تھا ح

اب نہیں آ سکتا وہ میں سارا گھر صاف کر دوں گا وہ پانی گراتا جاتا اور ماں کی طر دہراتا جاتا

اعوذبااللّ من شیطان الرحیم

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

صبح کے برعکس اس وقت موسم بہت خوشگوار سا تھا آسمان پہ ہلکے ہلکے کالے بادل تھے ہا لے نے مہر ماہ کو بڑی مشکلوں سے اپنے ساتھ آنے پہ راضی کیا تھا ہارون گھر کے باہر گاڑی میں بیٹھا ہا لے کا انتظار کر رہا تھا جبکہ سفیر ان دونوں کے ساتھ گھر سے نکلا تھا اس نے اپنے ڈرائیور کو چھٹی دے دی تھی ویسے بھی اسے جب بھی فیملی کے ساتھ کہیں جانا ہوتا تو وہ خود ہی ڈرائیو کرتا تھا

تم میرے ساتھ آؤ گی ناں ؟ گیٹ کے باہر گاڑی کے قریب اس نے ہا لے سے پوچھا تھا

نہیں میں ہارون کی گاڑی میں آؤں گی آپ اور آپی ساتھ آجائیں

اوکے نو ارگومینٹس وہ ہاتھ اٹھاتے صلح جو انداز میں بولا تھا ہا لے اور حسن ہارون کی گاڑی میں بیٹھے تھے جبکہ سفیر کے ساتھ بس مہر ماہ تھی گاڑی میں تھوڑی دیر تک گمبھیر خاموشی رہی اور پھر سفیر نے خود ہی بات کا آغاز کیا تھا تمھیں پتہ ہے مہر ہارون بیچارہ اپنی جگہ پہ سہی تھا وہ بالکل ٹھیک تھا اسکو مجھ سے ان سکیورٹی ہی ہونی چاہیے تھی وہ محضوض سا بول رہا تھا

کیا مطلب ؟ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں وہ تھکی تھکی تھی ساری دنیا سے بیزار سی

دیکھو جو مرد ہوتا ہے ناں وہ عورت کو سمجھے یا ناں لیکن دوسرے مرد کی نظر سمجھ جاتا ہے ہارون کو بھی میری نظر سمجھ آگئی تھی اس نے میری آنکھیں پڑھ لی تھیں اسکو میری آنکھوں میں ہا لے کا عکس دکھتا تھا تب ہی تو وہ مجھ سے چڑھتا تھا اور ہا لے کو مجھ سے دور رکھتا تھا لیکن دیکھو کیا ہوا وہ یہ نہیں کر پایا آخر میرے چارم سے کوئی کیسے بچ سکتا تھا پور ہارون چہ چہ چہ آخر میں اس نے ہلکا سا قہقہہ لگایا تھا جیسے اپنی ہی بات کو انجوآئے کیا ہو جبکہ مہر کا رنگ بجھ سا گیا تھا اسکے دل کو دھکا سا لگا تھا

آپ اس سے محبت کرتے ہیں؟ اس نے پتہ نہیں کیوں اور کس دل سے یہ سوال پوچھا تھا

ظاہر ہے وہ خاندان کی سب سے حسین لڑکی ہےانٹیلیجنٹ ہے بولڈ ہے آوٹ سپوکن ہے اس سے کون محبت نہیں کرے گا؟

اور ہا لے کیا وہ بھی یہی جذبات رکھتی ہے آپ کے لئے آپ شیور ہیں؟

سفیر سلطان کو کسی کی محبت کی ضرورت نہیں ہے وہ اگر مجھ سے محبت نہ بھی کرتی ہوتی تب بھی میں اسکو اپنا بنا لیتا تم خود سوچو مہر کیا ہے جو میرے پاس نہیں ہے پیسہ۔ مقام۔ عزت ۔ پرسنیلٹی ۔ پاور اسکو میرا ہونا ہی تھا کسی بھی طرح کچھ بھی کر کے میں اسکو اپنا ہی لیتا اور دیکھو وہ آخر کار وہ میری ہے کیوں کہ میں یہ چاہتا تھا اور بھلا کبھی یہ ہوا کہ جو چیز میں چاہوں وہ نہ ہو سکے اسکے لہجے میں فاتح ہونے کا غرور تھا وہ ہا لے کی بات ایسے کر رہا تھا جیسے وہ کوئی ٹرافی ہو جس کو سفیر جیت کر لایا ہو

لیکن پھر کیوں آپ اس سے ہر بحث ہار جاتے ہیں ہر آرگیومنٹ ادھورا چھوڑ دیتے ہیں وہ جو کہہ دے آپ کے لئے حرف آخر ہوجاتا ہے؟

کیوں کہ ہا لے جیسی لڑکیاں اسی طرح قابو ہوتی ہیں بس ایک دفع ان کو یہ احساس دلا دو کہ سارے فیصلے تو انکی مرضی سے ہو رہے ہیں ساری باتیں تو انکی مانی جا رہی ہیں اور بس ذرا سی محبت بس ذرا سی محبت دکھا دو تو ہا لے جیسی جزباتی لڑکیاں آپ کی جھولی میں آ کر گرتی ہیں میں ایک بزنس میں ہوں مہر کبھی گھاٹے کا سودا نہیں کرتا مجھے پتہ ہے کب کہاں کیا بولنا ہے کیا کرنا ہے دیکھنا ایک دن آئے گا جب ہا لے مجھ سے آرگیو تو چھوڑو میری کسی بات سے اختلاف بھی نہیں کرے گی

اور آپ یہ بات مجھے کیوں بتا رہے ہیں میں سمجھ گئی ہوں آپ کو مجھ سے فیور چاہئے ہوگی ہے ناں ؟ وہ زخمی مسکراہٹ کے ساتھ بولی تھی

واہ یار تم تو بہت زہین ہو ظاہر ہے مجھے فیور چاہئے وہ کھل کر مسکرایا تھا

اور آپ کو کیوں لگتا ہے کہ میں آپکا کوئی کام کروں گی؟ اسکا انداز چیلنجنگ نہیں تھا اسکا لہجہ ہارا ہوا تھا شکستہ او کم آن یار میں جانتا ہوں تم مجھے انکار نہیں کر سکتیں

مہر نے گہری سانس بھری تھی البتہ کچھ کہا نہیں تھا

تم بس ممی سے یہ کہہ دو کہ تم مجھ سے شادی نہیں کرو گی تم کرنا ہی نہیں چاہتیں کر لو گی ناں ؟ اس نے ایسے مان سے پوچھا تھا کہ مہر انکار کرنے کی جرات ہی نہیں کر سکی

وہ خاموشی سے کھڑکی سے باہر بھاگتی گاڑیاں دیکھنے لگی تھی ساتھ ان کو گنتی جاتی

ایک۔ دو۔ تین

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

سفیر کی گاڑی کے برعکس ہارون کی گاڑی کے اندر کا کا ماحول خوشگوار تھا میو زک ہلکی پھلکی باتیں ایک دوسرے پہ جملے کسنا

یہ صبح صبح تمھارے دادا جان نے کیوں عدالت لگوا رکھی تھی گھر کے سب بڑے ان کے کمرے میں جمع تھے فروا چچی کو بھی میں نے وہیں سے نکلتے دیکھا تھا کافی غصے میں تھیں اور پھپھو جان بھی اداس تھیں ہارون نے میوزک کی آواز کم کرتے ہوئے ہا لے سے پوچھا تھا

ہا لے نے ایک نظر پچھلی سیٹ پہ بیٹھے حسن کو دیکھا تھا اور کوئی جواب نہیں دیا ہارون سمجھ گیا تھا تب ہی حسن کو مخاطب کرتا بولا تھا

حسن میری بات سنو تمہاری بہن کا رشتہ طے ہونے والا ہے اور مجھے یہی لگتا ہے کہ صبح یہ گول میر کانفرنس اسی لئے لگی تھی ہا لے اب بتاؤ مجھے ساری بات کیا چل رہا ہے حسن کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا تھا لیکن ہارون اس کو نظر انداز کیئے گیا

مجھے نہیں پتہ میں نے بجو سے پوچھا تھا انہوں نے تو یہی بتایا ہے کہ بس شمس چچا اور چچی کو بلایا تھا بابا سے تو کل رات ہی کچھ بات کی تھی دادا جان نے اب وہ بات کیا ہے یہ مجھے نہیں پتہ اس نے تفصیل سے جو اب دیا تھا یہ چل کیا رہا ہے کوئی مجھے کچھ بتائے گا؟ میں تمہارا بھائی ہوں تمہارا وارث میرے بغیر کوئی کیسے تمھارے رشتے کی بات کر سکتا ہے؟ اور ہارون بھائی آپ کب لائے رشتہ ؟ میں کہاں تھا؟ وہ حیران سا سوال پہ سوال کیئے گیا

میرا پیارا بھائی ہا لے کو اس پہ پیار آیا تھا کتنی فکر ہے ناں تمھیں میری میں ایویں تم سے اتنا لڑتی رہتی ہوں اب پکّا تمھیں کبھی تنگ نہیں کروں گی کتنا اچھا ہے ناں میرا بھائی ہارون سے تائید چاہی تھی

میں رشتہ نہیں لایا سفیر اور ہا لے کی بات ہو رہی ہے وہ سنجیدہ سا بولا تھا (ان دونوں کا نام ساتھ لیتے دل ایک ہزار)بار ٹوٹا تھا

کیااااا وہ چلایا تھا نہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے میں یہ ہونے ہی نہیں دوں گا تم سفیر بھائی سے شادی نہیں کر سکتیں میں کرنے ہی نہیں دوں گا

کیوں نہیں کر سکتی بتانا پسند کرو گے گینڈے ؟ وہ تپ کے بولی تھی

تم ہارون بھائی سے شادی کرو اور رخصت ہوجاؤ سلطان منزل سے آئی سمجھ وہ دو ٹوک لہجے میں بولا تھا ہارون نے مسکراہٹ دبائی تھی جبکہ ہا لے کو تو آگ ہی لگ گئی تھی

میں نے ابھی جوتا اتارنا ہے اور تمھارے سر پہ مارنا ہے تمھیں آخر تکلیف کیا ہے میری اور سفیر کی شادی سے تکلیف ہی تو ہے آدھی زندگی تو تم میرے سر پہ مسلط رہی ہو اب سفیر بھائی سے شادی کر کے تو تم سلطان منزل کی ملکہ ہی بن جاؤ گی اور میں میری نہ پہلے کوئی عزت تھی نہ اب ہوگی کیا کیا نہیں سوچا تھا میں نے کہ تم ہارون بھائی سے شادی کر کے چلی جاؤ گی اور میں سلطان منزل کا بے تاج بادشاہ بنوں گا لیکن نہیں تم سے کہاں برداشت ہوگی میری حکومت بھئی میں نہیں جانتا کچھ تم اس رشتے سے انکار کر دو

بادشاہ تو تم پھر بھی نہیں بن سکتے سفیر تم سے بڑا ہے اسی کی حکومت ہوگی سلطان منزل پر وہ اسکو تپا نے کو بولی تھی

ہاں ٹھیک ہے وزیر ہی بن جاتا میں مجھے وہ بھی قبول تھا وہ منہ بسور کر بولا تھا

بکو مت حسن غلام چلتی گاڑی سے دھکا دے دوں گی تمھیں اب آواز نہ آئے تمہاری ہاں ہارون تم کیا بتا رہے تھے وہ اسکو ڈپٹ کر ہارون کی جانب متوجہ ہو چکی تھی جبکہ حسن بے بسی سے اسکو دیکھ کر رہ گیا تھا

اسکے تو سارے خواب ہی ٹوٹ گئے تھے

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

وہ پانچوں شہر کی ایک بہت مہنگی ڈائمنڈ شاپ میں موجود تھے حسن خاموشی سے ایک سنگل صوفے پہ بیٹھا تھا مہر بھی اس کے ساتھ والے صوفے پہ مغموم سی بیٹھی تھی ہا لے کاؤنٹر کے سامنے کھڑی اپنے لئے کچھ پسند کر رہی تھی ہارون اس کے ساتھ ہی کھڑا تھا جبکہ سفیر ان سے ذرا فاصلے پہ ایک کال سننے ٹھہر گیا تھا ہارون نے ہا لے ایک انگوٹھی پسند کر لی تھی وہ ہا لے کی ہر برتھ ڈے پہ انگوٹھی ہی گفٹ کرتا تھا ہا لے نے بھی اپنے لئے ایک بریسلیب نکلوایا تھا وہی بریسلیٹ مہر کو دکھانے دکھانے وہ سامنے رکھے صوفوں کی جانب بڑھ گئی تب ہی سفیر ہارون کے ساتھ آ کھڑا ہوا اور اس کے ہاتھ میں پکڑی انگوٹھی اچک لی ہارون نے اسکو کھا جانے والی نظروں سے دیکھا تھا یہ رنگ میں نے پسند کی ہے ہا لے کے لئے تم کچھ اور دیکھو سفیر وہ ناگواری سے بولا تھا

اب یہ مجھے پسند ہے وہ انگوٹھی کو تنقیدی نظروں سے دیکھتا بول رہا تھا ویسے بھی جب لڑکی ہی تمھاری نہیں رہی تو اس رنگ کا کیا کرو گے؟ ایک اور بات ہا لے کو رنگ دینے کا اختیار بس میرا ہے اب تمھیں چاہئے کہ کچھ اور دیکھ لو یار ویسے ایک بات ہے تم سے چیزیں چھیننا پتہ نہیں کیوں مجھے اتنا پسند ہے وہ ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ بول رہا تھا جبکہ اسکی آنکھوں میں واضح طنز تھا

یہ رنگ خاموشی سے مجھے واپس کر دو سفیر ورنہ اچھا نہیں ہوگا

اوہ کیا کر لو گے تم ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.