بالکل درست تم دعا مانگ سکتے ہو کسی کے لئے بھی کچھ بھی اس دعا میں سکون مانگ سکتے ہو یا پھر وہ کام کرو جو اللہ کو پسند ہوں اس کے بندوں سے صلہ رحمی کرو عاجزی اختیار کرو اس کے سامنے جھکو اس کو پکارو وہ سکون دے گا ہارون اللہ اپنے کمزور بندوں سے بھی اتنی ہی محبت کرتا ہے جتنی ایک نارمل بندے سے وہ خدا ہے اس کے پاس ہمارے جیسے پیمانے نہیں ہیں وہ ناپ تول نہیں کرتا وہ شکوہ نہیں کرتا یہ ہم انسان ہیں جو نیکیاں بھلا دیتے ہیں وہ نہیں بھلاتا
پیا آپ رستم سے زیادہ محبت کرتے تھے ناں کیونکہ وہ سٹرانگ تھا؟ وہ عجیب سے لہجے میں پوچھ رہا تھا شاہد کی اسکے ہاتھوں پہ گرفت ڈھیلی پڑی تھی انکی آنکھوں میں کرب اتر آیا تھا انہوں نے اپنے ہاتھ چھڑوا کر اٹھنا چاہا لیکن ہارون نے گرفت سخت کردی تھی وہ ان ہاتھوں کو نہیں چھوڑ سکتا تھا
وہ بس مجھے زیادہ پسند تھا آخر کار انہوں نے بولنے کا فیصلہ کر لیا تھا
کیوں؟
وہ بہت سٹرانگ تھا بہت زہین بھی وہ جہاں جاتا تھا میرا سر فخر سے اونچا کر کے آتا تھا اس عمر میں بھی اسکو بات کرنے کا فن آتا تھا وہ بہت پیارا تھا ہارون انکی آنکھوں میں نمی آگئی تھیا نکی آواز بھیگ رہی تھی وہ میرا بہت خیال رکھتا تھا جب میں رات کو گھر آیا تھا تب وہ میرے پیر دباتا تھا وہ کہتا تھا پیا آپ تھک جاتے ہوں گے ناں ہارون ہونٹ کاٹتے ہوئے انکو سن رہا تھا اسکا سر جھکا ہوا تھا وہ ہر جگہ تمھیں پروٹیکٹ کرتا تھا وہ تمہا را محافظ تھا وہ بہت کئیر نگ تھا مجھے اس سے محبت تھی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ مجھے تم سے پیار نہیں تھا ہارون میں تم سے بھی اتنا ہی پیار کرتا تھا اگر مجھے اس کے گریڈز خوش کرتے تھے تو تمہاری پینٹنگز مجھے لا جواب کرتی تھیں رستم جینیس تھا وہ ہر کام کر سکتا تھا لیکن ایک کام جو اس سے نہیں ہوتا تھا وہ پینٹ کرنا تھا اس سے ایک سیدھی لکیر تک نہیں کھینچی جاتی تھی مجھے نہیں پتہ تم کیوں اس سے چڑنے لگے ہارون نے دانت پہ دانت جما کر ضبط کرنے کی کوشش کی تم کب اس سے ان سیکیور فیل کرنے لگے میں کچھ نہیں جانتا میں بس اتنا جانتا ہوں کہ رستم تم سے بہت محبت کرتا تھا
ہارون اپنی جگہ سے اٹھا تھا اور شاہد کے قدموں میں بیٹھ گیا تھا اسنے انکے ہاتھوں پہ گرفت مزید سخت کی تھی تمام ہمّت متجمع کی تھی اور تھوڑی دیر بعد جب بولا تو اسکی آواز میں بس تکلیف تھی تھا
پیا میں نے رستم کو نہیں مارا تھا وہ ایک ایک لفظ پہ زور دیتے ہوئے بولا تھا وہ ایک حادثہ تھا میں نے ،میں نے اس کوجان بوجھ کر نہیں مارا تھا وہ لفظ توڑ توڑ کر ادا کر رہا تھا بل آخر اس نے چودہ سال بعد یہ راز کھو لنے کا فیصلہ کر ہی لیا تھا
شاہد نے زخمی نظروں سے اس کی طرف دیکھا تھااس وقت انکی آنکھوں میں تکلیف تھی کرب تھا ہارون کا سر ہنوز جھکا ہوا تھا
ہارون چپ ہوجاؤ بیٹا اس بات کو یہیں دفن کر دو پلیز انہوں نے ہاتھ چھڑا کر اٹھنا چاہا جب ہارون نے جلدی سے انکے ہاتھ دوبارہ تھام لئے تھے
پیا بس آج مجھے سن لیں میں اس راز کے بوجھ تلے دبتا جا رہا ہوں یہ مجھے اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے یہ مجھے ہانٹ کر رہا ہے خوف زدہ کر رہا ہے مجھے اس سے آزاد کر دیں یہ خوف یہ ان سکیورٹی اس کو میرے دل سے نکلنے دیں مجھے سنیں پلیز وہ جیسے التجا کر رہا تھا شاہد نے خاموشی سے ایک بار پھر اس کے ہاتھ اپنی گرفت میں لئے تھے وہ سننے کو تیار تھے
ہارون نے بتانا شروع کیا تھا ان دونوں باپ بیٹے کو نہیں چھوڑ کر ہم ذرا دیر کو اس گھٹن زدہ دوپہر میں واپس چلتے ہیں
وہ دونوں اس وقت اپنے والد کی اسٹڈی میں کھیل رہے تھے چونکہ آج نوال اور شاہد گھر پہ نہیں تھے اور گھر میں بس ملازم ہی تھے تب ہی ان دونوں کو یہاں آنے کا موقع مل گیا تھا دس سالہ ہارون ایک ایک دراز کھول کر چیک کر رہا تھا جب اس کی نظر ایک دراز میں رکھی پیسٹل پہ پڑی اسکی آنکھوں میں چمک اتر آئی تھی اس نے فورا وہ پیسٹل اپنے ہاتھ میں لے لی تھی
رستم یہ دیکھو مجھے کیا ملا ہے وہ جوش سے اپنے بھائی کو بتانے لگا تھا
رستم جو کسی کھیل میں مصروف تھا مڑ کر اسکی طرف دیکھا تھا اور اس کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر فورا اٹھ کر اسکے پاس آیا تھا اسکی سیاہ آنکھوں میں فکر تھی اس میں اور ہارون میں بس آنکھوں کے رنگ کا ہی فرق تھا
ہاری یہ پسٹل ہے اس سے تمھیں ہارم ہو سکتا ہے لیو اٹ اسکو یہیں پہ واپس رکھ دو اور چلو ہم باہر گارڈن میں کھیلیں گے وہ اسکا ایک ہاتھ پکڑتے ہوئے کہہ رہا تھا
تو آئی لائک اٹ میں اس سے کھیلوں گا تمھیں پتا ہے اس سے صرف مونسٹرز کو ہارم پہنچتا ہے اچھے لوگوں کو نہیں
نہیں ہاری میں تمھیں اس سے کھیلنے نہیں دوں گا اسے مجھے دے دو لاؤ جلدی سے دو مجھے اس نے ہارون کے ہاتھ سے پستول لینی چاہی تھی ہارون بدک کر پیچھے ہٹا تھا
رستم ڈونٹ یو ڈیئر ٹو ٹچ می میرے پاس مت آنا میں اسی کے ساتھ کھیلوں گا سمجھے تم اور اگر تم نے اسکو مجھ سے چھیننے کی کوشش کی تومیں اس سے تمھیں ماروں گا وہ ہمیشہ کی طرح غصے میں آ چکا تھا
ہاری میں تمہارا بھائی ہوں تمہارا پروٹیکٹر کیو اٹ ٹو می یہ اچھی چیز نہیں ہے تمھیں اس سے نقصان ہو سکتا ہے اس نے ایک بار پھر آگے بڑھ کر ہارون سے پستول لینے کی کوشش کی تھی ہارون اب نیچے بیٹھ گیا تھااور پستول اپنی گود میں رکھ کر ٹانگوں کو پیٹ سے لگا لیا تھا اس نے جب کوئی چیز نہیں دینی ہوتی تھی تو یہی کرتا تھا رستم بھی اس کے ساتھ نیچے بیٹھ گیا تھا اور اس سے پستول چھیننے کی تگ و دو کر رہا تھا اسی چھینا جھپٹی میں کب ہارون نے پستول کو اپنے ہاتھ میں لیا اور کب فائر کیا اسکو پتہ ہی نہیں چلا اسکو ہوش تب آیا جب اس نے اپنے بھائی کو اپنے پروٹیکٹر کو بن آب کی مچھلی کی طرح تڑپتے دیکھا گولی سیدھا اسکی پیشانی میں لگی تھی خون ابل ابل کر نکلتا سفید ماربل کے فرش کو گیلا کر رہا تھا ہارون پھٹی پھٹی نظروں سے چند لمحوں تک اپنے بھائی کو تڑپتے ہوئے دیکھتا رہا اور پھر گرتا پڑتا اس کے پاس آگیا تھا (چونکہ شاہد حسین کی اسٹڈی ساؤنڈ پروف تھی اسی لئے باہر کام کرتے ملازمین کو کچھ خبر نہ ہو سکی) اسکو دیر ہو چکی تھی رستم کا وجود بے جان ہو چکا تھا بالکل ساکت ٹھنڈہ
رستم میرے بھائی آر یو اوکے ؟ اس سے صرف مونسٹرز مرتے ہیں تم نہیں مر سکتے اٹھو پلیز پیا آ گئے تو ہمیں ڈانٹ پڑیگی اٹھو پلیز دیکھو میں اب اس سے نہیں کھیلوں گا بیا کو مت بتانا اٹھ جاؤ یار پلیز بھائی ہو نہ میرے اٹھو اسی وقت شاہد حسین نوال کے ساتھ وہاں داخل ہوئے تھے میں نے تم دونوں کو منع بھی کیا تھا یہاں کھیلنے انکے باقی الفاظ منہ میں ہی رہ گئے تھے سامنے کا منظر دیکھ کر نے وہ اختیار پیچھے ہٹے تھے جبکہ نوال چیخنا شروع ہو چکی تھیں شاہد نے فورا آگے بڑھ کر رستم کو اپنے بازؤں میں اٹھا لیا تھا لیکن دور کہیں وہ جانتے تھے کہ دیر ہو چکی ہے اب ہم واپس حال میں آجاتے ہیں
وہ ذرا دیر کو چپ ہوا تھا اسکی آنکھوں میں آنسو تھے جبکہ شاہد حسین کی آنکھیں پتھرائی ہوئی تھیں
پیا مجھے اس وقت یہی لگتا تھا کہ گیر سےبس مونسٹرز مرتے ہیں مجھے نہیں پتہ تھا کہ گن سے نکلی ہوئی گولی کسی کے اعمال یا کردار نہیں دیکھتی وہ کسی کی اچھائی برائی نہیں دیکھتی وہ بس جسم دیکھتی ہے اور اس جسم کو چیر تی ہوئی نکل جاتی ہے اسکا چہرہ پسینے سے تر تھا وہ اب بھی ڈرا ہوا لگتا تھا
مجھے نہیں پتہ تھا وہ مر جائے گا آپ نے کہا تھا گیر سے بس مونسٹرذ مرتے ہیں آپ کو یاد ہے ایک دفع ہم کوئی فلم دیکھ رہے تھے ہم سب تھے پوری فیملی اس فلم میں ایک می آد کو گولی لگی تھی میں نے آپ سے پوچھا تھا پیا کیا وہ مرگیا ؟ یاد ہے آپ نے کیا کہا تھا
شاہد نے پریشانی سے اس کو دیکھا تھا انکو کچھ یاد نہیں تھا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ہارون کو انکا جواب سننا بھی نہیں تھا
آپ نے بولا تھا وہ نہیں مرے گا کیونکہ وہ اچھا آدمی ہے میں نے پوچھا تھا پھر یہ خون کس کا ہے جو اسکے جسم سے نکل رہا ہے؟ آپ کو یاد ہے آپنے کیا کہا تھا؟
وہ انکو دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا شاہد نے نفی میں سر ہلایا تھا
پینٹ" ہے#پیا آپ نے کہا تھا وہ خون نہیں ہے وہ ریڈ کلر کا وہ ایک ایک لفظ پہ زور دیتے ہوئے بولا تھا مجھے رستم کا خون بھی خون نہیں لگا پیا وہ مجھے پینٹ لگا تھا سرخ کلر کا پینٹ مجھے لگا تھا وہ بھی اس فلم والے آدمی کی طرح مرے گا نہیں کیونکہ رستم تو اچھا تھا ناں اور گیر تو بس مونسٹرز کو مارتی ہیں
شاہد کو لگا تھا جیسے کسی نے ان کو کھینچ کر تھپڑ دے مارا ہو وہ شاکڈ تھے کڈ بالکل شا
ہارون بھی خاموش ہو گیا تھا لیکن بس چند لمحوں کے لئے اس نے ایک بار پھر بولنا شروع کیا تھا
میں ہمیشہ سے اس بارے میں بات کرنے سے ڈرتا تھا کیونکہ مجھے لگتا تھا اگر آپ کو سب بتا دیا تو آپ مجھے چھوڑ دیں گے میں بہت ڈر گیا تھا پیا میری آنکھوں میں رستم کا وہ آخری چہرہ حفظ ہو کے رہ گیا تھا ایسے میں جب بھی آپ مجھ سے اس دن کا واقعہ پوچھتے تھے تو میں توڑ پھوڑ کرتا تھا چیختا چلاتا تھا اور آپ اس ٹا پک کو وہیں بند کر دیتے تھے مما ایک بیٹا کھو چکی تھیں دوسرا نہیں کھونا چاہتی تھیں اسی لئے وہ مجھ سے کچھ نہیں پوچھتی تھیں میں اس وقت سے ڈرا ہوا ہوں پیا اسکی آنکھوں سے نکلتے آنسو شاہد کے ہاتھوں پہ گر رہے تھے وہ رک رک کر بول رہا تھا میں نے اپنے خوف کو باہر نہیں نکلنے دیا یہاں تک کہ وہ ایک بیماری بن گیا اور مجھے ڈرانے لگا مجھے اس خوف سے نکلنا ہے پیا یہ مجھے مار رہا ہے میں تھک گیا ہوں اس بوجھ سے وہ بری طرح روتے ہوئے بول رہا تھا شاہد اپنی جگہ سے اٹھے اور اس کے ساتھ اسی گھاس پہ بیٹھ گئے انہوں نے نرمی سے اپنے ہاتھ اس کی گرفت سے آزاد کیئے تھے ہارون نے خوفزدہ نظروں سے انکو دیکھا تھا اسکی آنکھوں میں کرب اتر آیا تھا اسے لگا تھا وہ اب ان ہاتھوں کو کبھی نہیں تھام سکے گا
ہارون میں تمہارا باپ ہوں میں اس وقت سے لے کر اب تک تمھارے اسی خوف کو نکالنا چاہتا ہوں میں جا نتا تھا اس دن جو کچھ بھی ہوا وہ ایک حادثہ تھا میں تم سے کمیونیکیٹ کرنا چاہتا تھا میں نے سچ تو اسی روز جان لیا تھا پتہ ہے کیسے ؟ وہ نرم لہجے میں پوچھ رہے تھے
کیسے ؟ بے اختیار اس کے منہ سے پھسلا تھا
تمہاری پینٹنگز سے وہ جو تم نے رستم کے جانے کے بعد بس چند آخری پینٹنگز بنائی تھیں تمھیں شاید یاد نہ ہو لیکن مجھے یاد ہے تم جو کچھ دیکھتے تھے اسکو پینٹ کرتے تھے تم نے اس رات بھی پینٹنگز بنائی تھی ہارون میں نے دیکھی تھیں وہ پینٹنگز ساری غلطی تمہاری نہیں تھی میری بھی غلطی تھی میرے گھر میں دو کمسن بچے تھے مجھے چاہئے تھا کہ میں اپنی گن تمہاری پہنچ سے دور رکھتا یا پھر میں گن لاک کر کے رکھتا دراصل غلطی ہم دونوں کی نہیں یہ ""بخت تھا ہارون رستم اور ہمارا ساتھ اتنا ہی لکھا تھا ہارون حق دق سا ان کو دیکھے جا رہا تھا وہ رونا بھول چکا تھا وہ پینٹنگز جھوٹ یا خیالی بھی ہو سکتی تھی اس نے نظریں چرائی تھیں
شاہد اس سارے وقت میں پہلی بار مسکرائے تھے
تم نے کبھی خیالی پینٹنگز نہیں بنائیں ہارون شاہد تم ہمیشہ وہی بناتے تھے جو تم ایکسپیزییس کرتے تھے یا پھر جو اپنے سامنے ہوتا دیکھتے تھے تم نے اس رات کے بعد پینٹ کرنا چھوڑ دیا میں تمہاری پینٹنگز کو بہت مس کرتا ہوں آخر میں ان کا لہجہ اداس ہو گیا تھا
پیا اس واقعے کے بعد سے مجھے ہر رنگ سرخ نظر آتا ہے جب رنگ اپنی ترتیب پہ آجائیں گے میں پھر سے پینٹ کرنا شروع کروں گا لیکن اس سے پہلے میں یہ نہیں کر سکتا شاہد حسین بغیر جواب دئیے اٹھ کھڑے ہوئے تھے اور اپنا ہاتھ اس کے سامنے پھیلایا تھا وہ مسکرا رہے تھے
اندر چل کر کھانا کھائیں یا تم نے ابھی مزید رونا ہے؟
اس نے خاموشی سے اپنے سامنے پھیلا ہاتھ تھام لیا تھا اب اسے اس ہاتھ کے چھوٹنے کا خوف نہیں تھا اس کے سینے سے راز کا بوجھ ہٹ چکا تھا اب وہ اسکو مزید ہانٹ نہیں کر سکتا تھا
وہ خود کو کافی ہلکا محسوس کر رہا تھا
◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
وہ اس وقت کمپنی کے آفس میں بیٹھے تھے کورٹ سے واپسی پہ وہ روز نہیں آتے تھے انکا کوٹ اسٹینڈ پہ ٹنگا تھا آنکھوں پہ عینک لگائے وہ اس وقت کسی فائل پہ نظریں جمائے بیٹھے تھے جب انکا موبائل تھرتھرایا انہوں نے ذرا کی ذرا نظر اٹھا کر ٹیبل پہ رکھے موبائل کی طرف دیکھا جہاں unknown نمبر کالنگ لکھا آ رہا تھا کال اٹینڈ کر کے انہوں نے موبائل کان سے لگا لیا تھا
ہیلو اسلام و علیکم ؟ وہ کال پک کرتے بولے تھے
جی معراج سلطان بات کر رہا ہوں آپ کون؟
دوسری طرف شاید تعارف کروایا گیا تھا
اچھا اچھا فہیم مرزا کہئے کیسے مزاج ہیں آپ کے ؟ دراصل صبح آپ کا پیغام پہنچا یا تھا میرے سیکریٹری نے لیکن میں مصروف تھا تب ہی کال نہیں کر سکا معذرت انہوں نے شائستگی سے معذرت کی تھی
فون کی دوسری طرف کچھ کہا گیا تھا
وہ ذرا دیر کو خاموش ہو گئے تھے شاید مقابل کی الفاظ ذہن میں جزب کرنا چاہ رہے تھے
دیکھیں فہیم صاحب میں آپ کو ایک بار پہلے بھی یہ بات بتا چکا ہوں اور آج ایک بار پھر بتا دیتا ہوں "میں (ہیون)Heaven نہیں بیچوں گا وہ میرے بچوں کا حق ہے وہاں جو رہتے ہیں وہ بھی میری اولاد ہیں لہٰذا آپ میری یہ بات اپنے ذہن میں بٹھا لیجئے کہ میں وہ جگہ نہیں بیچوں گا ایک ایک لفظ پہ زور دے کر بولا گیا تھا مارکیٹ پرائز سے ڈبل کی بات کرتے ہیں ناں آپ میں وہ جگہ ساری دنیا کے بدلے میں بھی نہیں بیچوں گا آئندہ اس معاملے میں مجھ سے بات مت کیجئے گا خدا حافظ انہوں نے اگلے کی بات سنے بغیر کال کاٹ دی تھی انکا موڈ خراب ہو گیا تھا انہوں نے عینک اتار کر ٹیبل پہ رکھ دی تھی سر پاور چیئر کی پشت سے ٹکا لیا تھا اسی وقت ان کے آفس کے دروازے پہ ہلکی سی دستک ہوئی تھی جیسے کسی نے دو انگلیوں سے دروازے کو ہلکا سا بجایا ہو وہ کرنٹ کھا کر سیدھے ہوئے تھے یہ دستک اس دستک کو تو وہ لاکھوں میں پہچان سکتے تھے وہ اتنے حیر ان تھے کہ اجازت اندر آنے کی ہی نہ دے سکے دروازے کے پار کھڑے شخص کو شاید اجازت کی ضرورت بھی نہیں تھی وہ دستک دینے کے دس سیکنڈ بعد ہی دروازہ کھول کر اندر داخل ہو گیا تھا نوارد دراز قد تھا آنکھیں سیاہ تھیں چمکتی ہوئی زہین بال ماتھے پہ بکھرے تھے رنگت صاف چیک شرٹ اور جینز میں ملبوس نو جوان کو دیکھ کر معراج اپنی جگہ سے اٹھے تھے اسکو دیکھتے ہی انکی آنکھیں چمک اٹھی تھیں ان میں شناسائی سی جاگی تھی محبت سی نظر آئی تھی وہ مسلسل مسکرا رہے تھے وہ بھی مسکرایا تھا مسکراتے ہوئے اس کے دونوں گالوں میں گڑ ھا بنتا تھا
میں نے اندر آنے کی اجازت نہیں دی وہ خفگی سے بولے تھے
جیسے کہ مجھے ضرورت تھی؟ وہ ابرو اچکاتے وہیں سے بولا تھا
اب وہ نوجوان انکے قریب پہنچ کر ان سے بغل گیر ہوا تھا معراج کافی دیر تک اس کو یونہی سینے سے لگائے کھڑے رہے اور تھوڑی دیر بعد اسکو خود سے الگ کیاتھا
اب زخم کیسا ہے؟ ریکور کر رہے ہو ناں ؟ وہ اسکو دیکھتے فکر مندی سے پوچھ رہے تھے
میں ٹھیک ہوں جج صاحب بہت ڈھیٹ جان ہوں اتنی جلدی نہیں مرنے والا ویسے ابھی کوئی کہہ رہا تھا کہ مجھے اجازت لے کر آنا چاہئے اپنے مخصوص ٹھہرے ہوئے لہجے میں کہہ رہا تھا اسکی آواز بہت اچھی تھی ایسی آواز جسے کئی گھنٹوں بغیر بور ہوئے سنا جا سکے
بکو مت سوچ سمجھ کر بولا کرو انہوں نے ڈیٹا تھا ساتھ اسکو بیٹھنے کا اشارہ کیا تھا وہ انکے سامنے والی کرسی پہ ریلکس سا بیٹھ گیا تھا
عمر تمھیں یہاں نہیں آنا چاہئے تھا کورٹ آجاتے یا مجھے بلا لیتے کہیں
میں نے پتا کروا لیا تھا شمس صاحب اور سفیر آج نہیں آئے تب ہی آیا ہوں اب کچھ لوگوں نے خود تو آنے کی زحمت نہیں کی تو بیمار کو اپنا حال سنانے آنا ہی پڑا وہ ٹیبل پہ رکھے پیپر ویٹ کو گھماتے ہوئے بول رہا تھا
تمھیں کیسے پتا وہ دونوں آج نہیں آئے ؟
مجھے سب پتا ہوتا ہے اس نے کندھے اچکائے تھے
خیر کچھ پتہ لگا کس نے کیا ہے یہ سب ؟ وہ اس کے بازو کی طرف اشارہ کرتے بولے تھے
جج صاحب جس نے بھی یہ کیا تھا ناں وہ اپنی سزا بھگت رہا ہے آپ کو کیا لگتا ہے عمر حیات اپنا خون بہایا جانا بخش دے گا؟ ان کو آسان ہدف لگا تھا میں لیکن خیر اب بھگتیں گے وہ محضوض سا کہہ رہا تھا جیسے ان کو سبق سکھا کر بہت مزہ آیا تھا
کیا؟ ریپیر کروالی ؟'اور گاڑی اسکا کیا
ہاں میرے باپ کی شوگر ملز لگی ہیں ناں بہت پیسا ہے میرے پاس جو گاڑی ریپ
یر کرواتا وہ جل کے بولا تھا پھر اب تک کیا وہی کنڈیشن ہے گاڑی کی؟
اب میں نے یہ بھی نہیں کہا وہ شیطانی مسکراہٹ سے بولا تھا اس رات ان تین لوگوں میں سے ایک کے سسر کی ورکشاپ ہے وہ میرے گھر سے گاڑی لے کر گیا ریپئر کروائی اور پھر واپس چھوڑ بھی گیا
اب چھوڑ دو یہ سارے کام اور سدھر جاؤ اتنا خون بہا کر بھی تمھیں سکون نہیں آرہا کیوں خوامخو ہ کسی سے دشمنی کرتے ہو اس بار تو خدا کا شکر ہے تم بچ گئے اگلی بار کی کوئی گیر نٹی نہیں ہے بیٹے انکے لہجے میں واضح فکر مندی تھی جج صاحب پہلے یہ خون اتنا قیمتی نہیں تھا اب یہ خون اتنا قیمتی ہے(آنکھوں کے پردے پہ ایک مہربان لڑکی کا چہرہ لہرایا تھا) کہ اگر کسی نے اسکا ایک قطرہ بھی بہانے کی کوشش کی تو عمر حیات اس کے ساتھ وہ کرے گا کہ اسکی نسلیں یاد رکھیں گی اسکا لہجہ اب بھی دھیما تھا لیکن اسکی آنکھوں میں ایک سرد سا تاثر تھا
اب اس بات کا کیا مطلب ہے؟
آپ نہیں سمجھ سکتے عمر ہوگئی ہے اب آپ کی یہ ہم جوان لوگوں کی باتیں ہیں آپ کے اللہ اللہ کرنے کے دن ہیں
اچھا اچھا اب بس اتنا بھی بوڑھا نہیں ہوا میں وہ خفگی سے بولے تھے اور پھر ذرا جھک کر دراز سے اپنی چیک بک نکالی تھی عمر خاموشی سے ان کو دیکھ رہا تھا اب وہ ایک چیک پہ کچھ رقم درج کر رہے تھے عمر کے لب بھینچ گئے تھے وہ اٹھ کھڑا ہوا تھا
اب مجھے جانا چاہئے وہ سپاٹ سا بولا تھا
معراج نے چیک اسکی طرف بڑھایا تھا یہ لیتے جاؤ میں خود آ کر دے جاتا لیکن ذرا مصروف تھا انکے چہرے پہ بس سادگی تھی
میں اسلئے نہیں آیا تھا آپ جانتے ہیں مجھے یہ کن اکھیوں سے چیک کی جانب دیکھا تھا با لکل پسند نہیں اور نہ ہی میں یہ رقم خرچ کرتا ہوں آپ کے بچے ہیں یہ رقم انکا حق ہے وہ جھنجھلایا سا تھا
معراج خاموشی سے اپنی جگہ سے اٹھے تھے اور اس کے بالکل سامنے آ کر کھڑے ہوئے تھے وہ کاغذ کا ٹکرا اسکی شرٹ کی جیب میں رکھا اور اپنے دونوں ہاتھ اس کے کندھوں پہ رکھے تھے
یہ سب تمہارا حق ہے اپنے حق سے پیچھے ہٹنا بزدلی ہوتی ہے اپنا حق بنا لڑے کسی کو دینا قا ئر لوگوں کا کام ہوتا ہے تم مجھے اتنے ہی عزیز ہو جتنے میرے باقی بچے تم یہ رقم خرچ کرو یا کچرے کے ڈھیر پہ پھینکو مجھے کوئی غرض نہیں لیکن مجھے یہ رقم دینے سے منع مت کرو وہ نرمی سے کہ کر خاموش ہو چکے تھے
عمر کے تنے اعصاب ڈھیلے پڑے تھے
خیر میں چلتا ہوں کہیں پہنچنا ہے مجھے وہ بول کر رکا نہیں تھا تیز تیز قدم اٹھاتا دروازے کی طرف بڑھ گیا تھا سا نے ابھی ہینڈل پہ ہاتھ رکھا ہی تھا کہ اسے اپنے عقب سے معراج کی آواز سنائی دی
اپنی ماں سے ملنے جاؤ عمر اسے ضرورت ہے تمہاری وہ بوڑھی ہو رہی ہے اولاد بڑھاپے کا سہارا ہوتی ہےاس کو بے سہارا مت کرو انکے لہجے میں سادگی اور خلوص دونوں تھے
عمر حیات کی گرفت ہینڈل پہ سست پڑی تھی اسکی آنکھوں میں زخمی سا تاثر ابھرا تھا جسے وہ فورا چھپا گیا تھا میں اگر ان کے ساتھ ہوتا ہوں تو انکو یہ سننا پڑتا ہے کہ میں گندہ خون ہوں اسکا لہجہ ہر قسم کے جذبات سے عاری تھا
پھر تو تم اس بات پہ مہر لگا آئے ہو کوئی گندہ خون ہی اپنے ماں باپ کو بڑ ھاپے میں اکیلا چھوڑتا ہے انکو بے سہارا کرتا ہے لوگوں کو موقع دیتا ہے کہ وہ جیسے چاہیں ان پہ طنز کریں جیسا چاہے انکے ساتھ سلوک کریں جوان اولاد طاقت ہوتی ہے حوصلہ ہوتی ہے تم اس عورت کا حوصلہ توڑ آئے ہو عمر اسکی طاقت چھین آئے ہو کسی سے اسکا کچھ چھیننا ظلم ہوتا ہے تم ظالم بن گئے ہو بیٹے
عمر کا چہرہ لٹھے کی مانند سفید ہوگیا تھا جیسے کسی نے جسم سے سارا خون نچوڑ لیا ہو
وہ جھیل سکتی ہیں انہوں نے اس سے زیادہ جھیلا ہے وہ مڑے بغیر بولا تھا اور دروازہ کھول کر نکل گیا تھا پیچھے معراج نے افسوس سے سر ہلایا تھا
نفیسہ ٹھیک کہتی تھیں
عمر ہٹ دھرم ہے
◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
سلطان منزل کا لاونج اس وقت کا بے تربیتی کا شاہکار لگ رہا تھا صوفے کے کشن نیچے گرے پڑے تھے سامنے شیشے کی میر پہ کئی طرح کے سنیکس کے پیکٹس آدھے کھلے پڑے تھے اور کچھ خالی پیکٹس نیچے پڑے اپنی بے قدری کو رو رہے تھے آج ویک اینڈ تھا ہا لے سلطان آج گھر پہ تھی حسن اور وہ لاؤنج میں بیٹھے کوئی۔ ڈرامہ دیکھ رہے تھے ساتھ ساتھ تبصرے بھی جاری تھے اماں کسی کام میں مصروف تھیں ورنہ لاؤنج کی یہ حا لت دیکھ کر وہ جوتا اٹھانے سے گریز نہ کرتیں مہر آجکل اپنے کمرے سے بہت کم نکلتی تھی ہا لے نے بھی اس کو زیادہ فورس نہیں کیا تھا وہ اسکی) ناراضگی سمجھتی تھی (اسکے حساب سے ناراضگی
دیکھو دیکھو ذرا اس منحوس عورت کو اب اگر لڑکا شادی کے لئے راضی ہو ہی گیا ہے تو ایٹیٹیوڈ کیوں دکھا رہی ہے یہ حسن تھا جس کو یہ ہیروئن پہلے دن سے نہ پسند تھی
تمھیں کیا تکلیف ہے حسن غلام اسکی زندگی ہے جس سے مرضی شادی کرے ویسے بھی یہ لڑکا مجھے ذرا نہیں پسند اس نے کھلم کھلا اپنی نا پسندید گی کا اظہار کیا تھا وہ باقی دنوں کے برعکس آج گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے ٹراؤزر شرٹ میں ملبوس تھی بالوں کو گول مول باندھ رکھا تھا غرض کہ آج وہ ہر طرح سے سنڈے منا رہی تھی اس کے ابھی اتنے برے دن نہیں آئے جو تم بھی اسکو پسند کرنے لگو شیر ویسے بھی شیرنیوں کو پسند آتے ہیں بکریوں کو نہیں
ہیلو گائز ہارون کی آواز پہ ان دونوں نے مڑ کر دیکھا تھا ہا لے دل سے مسکرائی تھی اور اپنے قریب اس کے لئے جگہ بنائی تھی وہ بھی اسکو دیکھ کر مسکرایا تھا ہتھیلی کی بند مٹھی اسکی بند مٹھی سے ٹکرائی تھی اور اس کے ساتھ ذرا سے فاصلے پہ بیٹھ گیا تھا اس نے سیاہ ٹی شرٹ کے ساتھ نیلی خیبر پہن رکھی تھی وہ ہا لے سے دور نہیں بھاگنا چاہتا تھا اس نے محبت کی تھی یہ کوئی گناہ نہیں تھا جس کو چھپایا جائے یا جس سے نظریں چرآئی جائیں محبت نہیں ملی وہ تکلیف الگ سہی لیکن اسکو اپنی اور ہا لے کی دوستی عزیز تھی
تم نے پھر یہ ڈرامہ لگا لیا ہے پتا بھی ہے اسکا ہیرو کتنا زہر لگتا ہے مجھے گندی آنکھوں والا ہنہہ ہارون اس کے ہاتھ میں پکڑے باؤل سے چپس اٹھاتے بولا تھا
خیر تم سے تو زیادہ ہی پیارا ہے
کہاں میری گرے آنکھیں کہاں یہ بھی نگا کمال کرتی ہو ہا لے تم بھی
اسکا رنگ تو دیکھو تم کتنا صاف ہے سکن کتنی فیئر ہے اتنی کلیئر سکن تو لڑکیوں کی بھی نہیں ہوتی وہ ٹی وی پہ نظریں جمائے بولی تھی
یا اللہ اب یہ دن بھی دیکھنے کو رہ گیا تھا تم نے مجھے میرے سانولے رنگ کا طعنہ دیا ہے میں تمھیں sue کروں گا تم یہاں racism پھیلا رہی ہو وہ گویا دہائی دیتے ہوئے بولا تھا
اللہ اللہ ہارون توں چپ کر کہ باہسین یا میں ٹیکوں چا تے باہر سٹاں میڈا دماغ خراب کریندہ پیا ہیں (اللہ اللہ ہارون تم چپ کر کے بیٹھو گے یا تمھیں اٹھا کر باہر پھینکوں دماغ خراب کر رہے) ہو
کتنی بار میں نے تمھیں کہا ہے یہ عربی میرے سامنے مت بولا کرو مجھے نہیں سمجھ آتی
ویسے میرا قد پانچ فٹ چار انچ ہے حسن کی سنجیدہ سی آواز پہ ہا لے اور ہارون نے اچھنبے سے اسکو دیکھا تھا تو ؟ ہا لے کے ابرو تفکر سے سکڑے تھے
اور میرا وزن پچاس کلو ہے وہ کشن گود میں رکھے آلتی پالتی مارے بیٹھا اب بھی سنجیدہ ہی تھا
اب کہ ہا لے کا دماغ گھوما تھا
تو کیا کروں گینڈے ؟ سر پہ اٹھا لوں تمھیں یا کوئی تمغہ دوں کہنا کیا چاہ رہے ہو؟
پہلی بات یہ کہ میں گینڈہ نہیں ہوں دوسری بات یہ کہ اتنے وزن اور اپنے قد کے ساتھ میں بیٹھا ہوا آپ کو نظر نہیں آ رہا جو آپ دونوں بول بول کر میرا ڈرامہ spoil کر رہے ہیں تیسری بات یہ کہ یہ ہیروئن میری فیورٹ ہے میں خود کو اس کی آنکھوں میں ڈوبتا محسوس کرتا ہوں اور چوتھی بات یہ کہ آپ دونوں انگلی سے باری باری دونوں کی جانب اشارہ کیا تھا ہمارا آئی کونٹیکٹ نہیں ہونے دے رہے وہ کہہ کر بیٹھا نہیں تھا فورا صوفے سے اتر کر باہر بھاگا تھا
ابھی میں تمھیں ڈوبتی ہوں کراچی کے سمندر میں تمہاری یہ مجال کہ تم کسی لڑکی کے بارے میں سوچو آئی کنٹیکٹ کرے گا ہاں ؟ بہن کے سامنے نا محرم لڑکی کی تعریف کرے گا ہاں ؟ وہ جارحانا تیور لئے اسکی جانب بھاگی تھی
ہا لے ادھر آؤ یار دفع کرو اسکو بات کرنی ہے تم سے ہارون نے پیچھے سے پکارا تھا
میں اسکو چھوڑوں گی نہیں یہ بہت بگڑ رہا ہے
وہ تمھیں تنگ کر رہا ہے ورنہ یہ ہیروئن تو خود اپنے سگے باپ کو اچھی نہیں لگتی ہوگی حسن تو پھر دور کی بات ہے ہا لے ہنس پڑی تھی
بد تمیز ایسا نہیں کہتے کسی لڑکی کو وہ واپس اپنی جگہ پہ آ کے بیٹھتے ہوئے بولی تھی
ہاں تو تم اسکا accent تو دیکھو بالکل قیک لگ رہا ہے
اچھا اچھا چھوڑو دفع کرو تم نے کیا بات کرنی تھی؟ وہ مکمل اسکی طرف متوجہ ہوئی تھی
اس دن سفیر اتنے غصے میں کیوں تھا؟ وہ سیدھا معدے پہ آیا تھا
ہا لے نے ایک گہری سانس بھری تھی
انکو لگتا ہے کہ اس دن ممانی جان کے آنے کا مجھے پتہ تھا اور وہ میری مرضی سے آ رہی تھیں اور یہ سب ان کو چچی نے بتایا تھا
تو تم نے کیا کہا؟ وہ اپنی گرے آنکھوں کو ہا لے پہ مرکوز کئے پوچھ رہا تھا
ظاہر ہے سچ بتایا میں واقعی نہیں جانتی تھی
اس نے یقین کیا؟
مجھے نہیں لگتا کہ انکو یقین آیا میری بات کا میں چہرہ پڑھ لیتی ہوں انکی آنکھوں میں یقین نہیں تھا انہوں نے بس سن لی بات مانی نہیں
ایک بات کہوں ہا لے کانوں کا کچا مرد محبت کر تو سکتا ہے لیکن نبھا نہیں سکتا ایسے مرد کے ساتھ ہر دن ایک آزمائش ہوتا ہے تمھیں یقین ہے تم اسکے ساتھ خوش رہ لوگی ؟ اسکے لہجے میں کوئی رقابت کو ئی جلن نہیں تھا اسکا لہجہ سادہ تھا مخلص تھا
پلیز اب تم شروع مت ہو جانا ویسے کیا کم مسلے ہیں جو تم مزید بڑھا رہے ہو میں ان کے ساتھ رہ لوں گی یہ میری چوائس ہے
جیسا تم بہتر سمجھو میں پھر بھی یہی کہوں گا سوچ لو ایک بار
اچھا تم یہ سب چھوڑو مجھے یہ بتاؤ اس بار میرے برتھ ڈے پہ کیا دے رہے ہوا یک ہفتہ ہی رہ گیا ہے بس ڈھیر ساری دعائیں اور بھلا کیا دے سکتا ہوں میں ؟ وہ چہرے پہ مسکینیت طاری کرتا بول رہا تھا
مجھے تو ہیرا چاہیے بلکہ چلو ابھی چل کر خرید کر آتے ہیں لنچ بھی باہر کریں گے میں بور ہو رہی ہوں وہ فورا اٹھ کھڑی ہوئی تھی
ہیرے پیسوں سے آتے ہیں اس وقت میں کنگال ہو گیا ہوں مس ہا لے سلطان مجھے بیچ آؤ پھر لے لینا ہیرے جواہرات
اللہ اللہ اب تم اٹھ رہے ہو یا میں جاؤں اکیلی ؟