Chapter 6: بھول جاؤ اسے

میں نے کتنی بار بولا ہے بھول جاؤ اسے۔۔ بھول جاؤ ۔۔۔ نکال دو اس کو اپنے اندر سے۔۔ وہ تمہارے لیے صحیح نہیں تھی۔۔ تمہیں کیوں میری بات سمجھ نہیں آتی۔۔ وہ ضبط سے بولیں پر ان کا لہجہ سخت تھا۔۔بھولنا چاہتا ہوں مماں۔۔ پر وہ بھولتی ہی نہیں۔۔اسے بھولنے کی کوشش بھی کرنا ہوں تو مجھے میری سانسیں بند ہوتی محسوس ہوتی ہیں۔۔ آپ کے کہنے پر اسے چھوڑ تو چکا ہوں پر اب اسے بھولنے کا مت کہیں نہیں تو میں مر جاؤں گا۔۔۔وہ درد بھری آواز میں بولا۔۔ آنکھوں میں نمی آچکی تھی۔۔

کاش میرے بس میں ہونا کہ میں اس لڑکی کو تمہارے دل سے بھی نکال سکتی۔ وہ لڑکی جواب تمہارے پاس نا ہوتے ہوئے بھی تمہارے اندر بھی ہے اسے تم سے دور کر دیتی ۔۔ وہ مٹھیوں کو بھینچ کر ضبط سے بولیں۔۔ایان نے انہیں دیکھا۔۔ اور ان کے قدموں میں بیٹھا۔۔اسے مجھ سے دور کرنا ہے نا آپ کو ۔۔ تو ایسا کریں میری آنکھیں نکال دیں۔ جن میں اس کا عکس ہے۔۔

میرے ان کانوں میں گرم سیسہ ایدیل دیں۔۔ جو اس کی اس میٹھی آواز کو سی کے بعد اس کے اسیر بنے بیٹھے ہیں۔۔ کوئی ایسا زہر کھلا دیں مجھے جس کے کھاتے ہی میرے دماغ کی رگیں پھٹ جائیں۔۔ جن میں وہ میری سوچوں کا تسلسل بنے بیٹھی ہے۔۔ میرے دل پر کوئی ایسی بھاری ضرب لگائیں کے میرا دل جس پر وہ نا ہوتے ہوئے بھی قابض ہے ٹوٹ کر اتنی کرچیوں میں بب جائے۔۔ کہ نا تو میں اسے جوڑ سکوں اور نا ہی وہ واپس اس دل میں آپائے۔۔۔

جس طرح ٹوٹے بکھرے لہجہ میں وہ بول رہا تھا۔۔ فوزیہ بیگم کو اپنی جان جاتی محسوس ہو رہی تھی۔۔ ان کا خون خشک کر گیا تھاوہ۔۔اور ساتھ ساتھ وہ کسی اور کی جان بھی حلق میں اٹکا گیا تھا۔۔

ایسے ہی وہ مجھ سے دور ہو سکتی ہے۔۔ نہیں تو شاید کبھی نہیں ہو گی۔۔ یا پھر صبر کریں۔۔ اگر اللہ نے چاہا تو وہ خود کی اس کو میرے دل سے نکال دے گا۔۔ اور جس دن ایسا ہوا میں خود آی کو بولوں گا کہ اب میری شادی کر دیں۔۔۔ پر ابھی مجھے سے ایسا کچھ مت مانگیں۔۔ پلیزز۔۔۔وہ روتے ہوئے بولا اور ان کی گود میں چھرا چھپا کر ہچکیاں لینے لگا۔ اور فوزیہ بیگم اپنے بیٹے کی اس حال تڑپ کر رہ گئی تھیں۔۔

سنائیہ جو بر تن لینے کی غرض سے ان کے گھر آئی تھی۔۔ اپنی ممانی کو آبان کی شادی کی بات کرتے دیکھ ٹھٹکی تھی۔۔ وہ واپس جانے کے لیے پلٹی تھی۔۔ کیونکہ اسے وہاں رکنا یا اندر جا نا مناسب نہیں لگا تھا۔۔ پر آمان کی باتوں نے اس کے قدم جکڑ لیے تھے۔۔

اسے کسی اور لڑکی کے لیے اس طرح تڑپتا دیکھ اس کی دھڑکنیں رک گئی تھی۔۔ آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئی تھی۔۔اسے ارد گرد کا سارا منظر دھندلا دکھائی دے رہا تھا۔۔دل کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔۔اسے ایسا محسوس ہونے لگا جیسے ارد گرد آکسیجن کم ہو گئی ہو۔۔ اور اس کا سانس بند ہو رہا تھا۔ ۔ آبان کی گھٹی گھٹی ہچکیاں وہ اب بھی سن رہی تھی۔۔ وہ اپنے دل پر بھاری ضرب لگانے کی بات کر رہا تھا۔۔ پر سنائیہ کووہ وہی بھاری ضرب لگا چکا تھا۔۔ اس کے دل کی کرچیاں اس کے اندر ہی وہ بکھیر چکا تھا۔۔اسے ایسا لگا جیسے وہ ابھی گر جائے گی۔ وہ دیوار کے سہارے جالگی۔۔میں دعا کروں گی میرے چاند۔ اللہ سب بہتر کرے گا۔۔ تمہارے لیے اس نے کوئی بہت بہتر ڈھونڈی ہو گی انساء اللہ۔۔ تم صبر کرو۔۔ ایسے رورو کر خود کو اور مجھے تکلیف مت دو میرے بچے۔۔۔ فوزیہ بیگم اس کے بال سہ لاتی محبت سے اسے سمجھا رہی تھی۔۔ سنائیہ کو ان کی آواز سنائی دے رہی تھی پر وہ کیا کھہ رہی یہ وہ اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا۔۔

آبان کی باتیں اس کے سی کی حس کو ہی مفلوج کر گئی تھیں۔۔اس کے جسم میں جیسے جان ہی نارہی تھی۔۔ نا نگیں کپکپا رہی تھیں۔۔ اپنی سسکیوں کو روکنے کے لیے اس نے فورا ًاپنے منہ پر ہاتھ رکھا۔۔ اسے لگا اگر وہ ایک اور پل وہاں رکی تو گر جائے گی۔۔ اپنی سکسی دباتی وہ فورا ًباہر کی جانب بھاگی تھی۔۔

اپنی سسکی دباتی وہ فورا ًباہر کی جانب بھاگی تھی۔۔ پر خارجی دروازے پر پہنچتے ہی وہ گھں کے بل زمین پر جا گری تھی۔۔۔ یا اللہ ۔۔۔ وہ سکی تھی ۔۔ اور پھر فورا ًاٹھتی اپنے گھر کے اندر داخل ہو گئی۔۔ سد شکر کہ وہاں کوئی نہیں تھا۔۔ ورنہ اس کی ایسی حال دیکھ کر وہ کیا سوچتے۔۔ وہ پلٹ کر کپکپاتے ہاتھوں سے گھر کا دروازہ بند کرنی گھرے گہرے سانس لینے لگی اس کا چہرا دروازے کی طرف اور پشت گھر کے اندر تھی۔۔۔ سنائیہ دروازے کو اچھے سے لاک کر دینا سب اپنے اپنے کمروں میں ہیں میں بھی جا رہی ہوں سونے ۔۔ پیچھے سے بھا بھی کی آواز اس کے کانوں میں ٹکرائی۔۔ سنائیہ نے ایک گیلی سانس اپنے حلق میں انارپ۔۔

جی اچھا۔۔۔ وہ بھاری آواز میں بولی پر شاید بھابی تب تک اپنے کمرے کی جانب بڑھ چکی تھی اس لیے اس کی آواز کو نوٹس نہیں کر پائیں تھیں۔۔

دروازے کو لاک کرکے اس نے ہاتھ بڑھا کر اپنے چہرے پر آئے آنسوؤں کو صاف کیا۔۔ اور واش روم میں چلی گئی۔۔ اسے وصنو کر نا تھا۔۔ آج پہلی بار وضو کرتے ہوئے اس کی آنکھوں سے آنسو نہیں رک رہے تھے ۔۔ وہ فورا کمرے میں آئی اور ایک کونے میں جائے نماز بچھا کر نماز کی نیب باندھ کر کھڑی ہو گئی اس نے سکون سے نماز ادا کی اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے۔۔ پر آج وہ کچھ بول نہیں پارہی تھی۔۔ آنکھیں آنسوؤں سے بھرتی جا رہی تھی۔ اسے اپنے دعا کے لیے اٹھے ہوئے ہاتھ تک دھند نے دکھائی دے رہے تھے۔ وہ کچھ نا بولی تھی بس آہستہ آہستہ سکں بھر رہی تھی۔۔ نا جانے کتنی ہی دیر وہ ویسے ہی بیٹھی روتی رہی۔۔ پھر ا آنسوؤں سے یر تھا۔۔۔ وہ کچھ نہیں کھو رہی تھی۔ بس روتے روتے چند سیکییدر کے بعد ایک بچکی بھرتی تھی۔۔ آمین ۔۔۔ دس پندرہ منٹ کے بعد وہ بغیر کوئی دعا مانگے بس اللہ کے آگے رورو کر آمین کہتی ہاتھوں کو چہرے پر پھیر گئی۔۔ اور اٹھ گئی۔۔ جائے نماز کو لپیٹ کر دائیں سائیڈ پر پڑے ٹیبل پر رکھتی وہ بیڈ پر آمیٹھی۔۔

وہ کھالی کھالی نظروں سے اپنے کمرے کو دیکھنے لگی۔۔ اس کمرے میں اس کا دم گھٹنے لگا تھا۔۔ سنائیہ نے حجاب کی صورت میں لیے گئے کالے دوپٹے کو کھول کر کندھوں پر پھیلایا اور کمرے سے باہر نکلی۔۔ گھر کے کچھ افراد سو چکے تھے اور کچھ اپنے اپنے کمروں میں پٹ جی کھیلنے میں مصروف تھے۔۔ وہ گھر ا سانس ہوا ایک سپرد کرتی سیڑھیاں چرھنے لگی۔۔ اس وقت اسے تنہائی کے ساتھ ساتھ کھلے ماحول کی بھی ضرورت تھی۔۔وہ چھت پر پہنچی تو چاند کی روشنی نے اس رات کے نا ریکی اندھیرے کو مدہم کر دیا تھا۔۔

اسے چھت پر پڑی ہر چیز تھوڑٹ تھوڑی آسانی سے دیکھائی دے رہی تھی ۔۔

وہ فورا ًاس دیوار کی جانب بڑھی جہاں وہ روز کھڑی ہوتی تھی۔۔۔ ٹیبل پر چڑھ کر اسنے گھر کے باہر کا منظر دیکھا۔۔ ہر طرف خاموشی کا راج تھا۔۔ سڑکیں بھی ویران سی نظر آ رہی تھی۔۔۔ دیوار پر دونوں ہاتھوں کو رکھ کر اسنے اپنی آنکھیں بند کیں۔ اپنے اندر کی گھٹن کو دور کرنے کے لیے اس نے ہوا کو ان بیل کیا تھا۔۔ چند لمحے وہ ایسے ہی کھڑی رہی اور پھر چھرا اٹھا کر آسمان کو دیکھا۔۔

جہاں سامنے چاند اپنی آب و ناب سے چمک رہا تھا ۔۔وہ بغور چاند اور چاند میں نظر آتے داغ کو دیکھنے لگی۔۔ اس بات سے بے خبر کے پاس موجود چھت پر آبان کھڑا اسے دیکھ رہا تھا۔۔ وہ خود آج حد سے زیادہ دکھی تھا۔۔ اس لیے نماز پڑھتے ہی فورا چھت پر آیا تھا۔ نا کہ اپنے اندر کی وحس کو دور کر سکے۔۔ اسے آئے ابھی تقریبا آٹھ سے دس منٹ ہی ہوئے تھے۔۔ وہ چھت پر ٹہل رہا تھا جب اسے سنائیہ وغیرہ کی گھر کی چھت پر دیوار پر کھڑا کوئی حیولہ نظر آیا۔۔

اس نے غور سے دیکھا تو وہ کوئی لڑکی تھی اور وہ پہچان گیا تھا کہ وہ اور کوئی نہیں سنائیہ تھی۔۔ جس کا کندھوں کے گرد پھیلا دو پٹہ ہوا کی وجہ سے آہستہ آہستہ ہرا رہا تھا۔۔ تقریباً گیارہ سے اوپر ٹائم ہو چکا تھا اور اس وقت اس کا چھت پر یوں اکیلے ہو نا آبان کو حیران کر رہا تھا ۔۔ وہ جانتا تھا اسے اکیلار بہنا پسند ہے پر اتنی زیادہ وہ تنہائی پسند ہو گی یہ اسے آج پتا چلا تھا۔۔

سنائیہ کو بغور دیکھتے اسے سائیہ اور بانیہ کی چند ماہ پہلے ہونے والی گفتگو یاد آئی۔۔ جب وہ آبان کے گھر گھڑی ممانی کے لیے کچھ بنارہی تھی اور بائیہ اس کے پاس آئی تھی۔۔

اوئے کل رات کو میں تمہارے گھر آئی تھی پر تم کھیں تھی ہی نہیں۔۔ کہاں چلی گئی تھی؟ ہانیہ کے پوچھنے پر وہ اسے دیکھنے لگی۔۔

ٹائم۔۔۔ سنائیہ نے پوچھا۔۔

ام۔۔۔ رات کو تقریبا ًنودی ہے۔۔۔ ہانیہ نے سوچ کر بتا یا۔۔

میں یب چھت پر تھی۔ سنائیہ نے نارمل سی انداز میں جواب دیا۔۔اور چولہے پر رکھے بر تن میں چمچہ ہلانے لگی۔۔ جس میں شاید سالن بن رہا تھا۔۔آبان جو اسی وقت کچن کے پاس سے گزر رہا تھا ان کی بات سن کر رک گیا تھا۔۔ وہ وہاں سے جانا چاہ رہا تھا پر بانیہ کا سوال سن کر اسے تجسس ہوا تھا۔۔ اس لیے وہی کھڑا ہو گیا۔۔

ایک تو مجھے سمجھ نہیں آتی گھں گھں اکیلے چھت پر کھڑی ہو کر آسمان کو دیکھ کر اور اس چاند اور ناروں سے باتیں کر کے تمہیں ملتا کیا ہے۔۔؟ بانی نے ماتھے پر بل ڈال کر پوچھا جیسے اسے سنائیہ کی یہ عادت بالکل پسند ناہو۔۔۔ سکون۔۔۔ سنائیہ نے ایک لفظی میں کہا۔۔ اور اس کا یہ جواب با نیہ اور آبان دونوں کو حیران کر گیا۔۔

سکون ۔۔۔ سچ میں۔۔ بانیہ نے آنکھیں پھاڑ کر بے یقینی سے کہا۔ اس کے اس طرح سے کہنے پر سنائیہ مسکرائی۔۔

ہم بالکل۔۔ کیونکہ جب میں لوگوں کے بیچ رہتی ہوں تو ان کے لہجہ، ان کی باتیں اور باتوں میں چھپے طنز مجھے تکلیف دیتے ہیں۔۔ اور جو لہجے اور رویے مجھے تکلیف دیں ان کو میں چاہ کر بھی اپنے دل و دماغ سے نہیں نکال سکتی۔۔

اس لیے میں تنہائی کی عادی ہوں۔ میری تنہائیاں مجھے سکون دیتی ہے۔۔

وہ مد ہم مسکراہٹ سے بولی پر دھیان سارا سالن پر تھا۔۔ باہر کھڑا آبان حیران رہ گیا تھا۔۔ بانی نے سنائیہ کو دیکھا۔۔ کیا کسی نے کچھ کھا ہے تمہیں۔۔۔وہ سنجیدگی سے بولی۔۔ بظاہر تو کوئی کچھ بھی ہے۔۔ لیکن مجھے محسوس ہونا ہے سب کہ کچھ لوگوں کو میں محسوس کرنے ۔

۔ وہ کھوئے ہوئے لہجہ میں بولی۔۔

ب سب بس زیادہ سوچنے کی وجہ سے لگتا ہے تمہیں۔۔۔ تم زیادہ سوچامب کرو۔۔ پھر سب ٹھیک لگے گا تمہیں۔۔وہ سمجھانے والے انداز میں بولی۔۔

why...? person.. مجھے لوگوں کے روپے ان کے لہجہ سب سمجھ آنے لگ گیاہے بانی اس لیے میں نے تنہائیوں کو اپنا دوست بنالیا۔۔

سانہ نے کھا تو اک پل کے لے بانی چپ ہی رہ گئی۔ کیونکہ ہوا جواب آبان ایک دم اس خیال سے باہر نکلا اور سامنے کھڑپ سنائیہ کی پشت کو دیکھنے گا۔۔ اسے ہمدردی ہوئی تھی اس لڑکی سے جسے وقت نے عمر سے پہلے ہی سنجیدہ اور اتنا سمجھدار کر دیا تھا۔۔ ساتھ ساتھ اسے دکھ بھی ہو رہا تھا یہ کوئی عمرنا تھی اس کی کہ وہ یوں اندھیروں کا اپنا ساتھی بنا لیتی۔۔ اس طرح تنہائی کی عادی ہو جاتی۔۔ افلفف سنائیہ۔۔ اس کے دھیرے سے بربراتے ہوئے تھوڑا آگے قدم بڑھائے۔۔ اور دیوار کے پاس اس طرح کھڑا ہو گیا ہے اسے سنائیہ کے چہرے کی ایک سائیڈ نظر آنے لگی۔ مگر اندھیرے میں وہ واضح نہیں دیکھ پا رہا تھا۔۔

آہ۔۔۔ سنائیہ نے ایک ٹھنڈی سانس لی۔۔ جسے آبان نے بھی سنا۔۔ کیونکہ وہ بالکل پاس ہی دیوار کے پار کھڑا تھا۔۔

کیا تم اداس ہو چاند ؟ سنائیہ نے چاند کو دیکھتے ہوئے مدہم آواز میں سوال کیا۔۔آبان اس کے سوال پر حیران ہوا۔۔

تمہیں بتایے میں بھی بہت اداس ہوں آج ۔۔۔ وہ چاند کو دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی۔۔

اتنے سارے ناروں کی بھیڑ میں بھی تم خود کو تنہا محسوس کر میں بھی تمہاری طرح تنہا ہوں۔۔ اتنے رشتے ہوتے ہوئے بھی کوئی ایسا نہیں جسے بتا سکوں کہ آج میں کتنی اذیت میں ہوں۔۔ آج مجھے اس شخص نے انجانے میں بہت براد کھ دے دیا۔ پر اپنے اس دکھ کا ذمہ دار میں اس شخص کو نہیں کھو گی۔۔ کیونکہ ہمیں دکھ انسان تھوڑب دیتے ہیں۔ ہمیں دکھ تو ہماری انسانوں سے وابستہ کی گئی امیدیں دیتی ہیں نا۔۔ تو پھر میرے اس دکھ اس تکلیف کے ذمہ دار وہ کیسے ہوئے۔۔ امیدیں تو میں نے خود وابستہ کی تھی نا ان سے۔۔اسی لیے تو آج میں تکلیف میں ہوں۔۔ وہ بھاری آواز میں بولی۔۔ آنسوؤں کا پھندا گلے میں ابک گیا تھا۔ ۔ آبان کی فکریں بہنوز اس پر تھی۔۔ وہ حیران سا اسے دیکھ رہا تھا آخر کس کی بات کر رہی تھی۔ وہ۔۔۔

تمہیں پتا ہے چاند چند گھنٹے پہلے تک میں ملتان خالہ جانی کے پاس نہیں جانا چاہتی تھی پر اب۔۔۔ وہ رکی تھی اور ایک گھر احساس ہوا کے سپرد کیا۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.