کوئی کہتے ہے ایم یور بگ فین۔۔ کچھ کہتے ہیں۔ آپکی سمائل بہت پیاری ہے۔۔ آپکی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں۔۔ آپ ہمارے کرش ہو۔۔
وغیرہ وغیرہ۔۔۔ بانیہ بس بولتی جا رہی تھی۔۔ جبکہ سنائیہ کو اب غصہ آنے لگا تھا۔۔ ویسے وہ ہیں بھی کتنے کیوب اور بینڈ سم نا۔۔ بانیہ نے سنائیہ کی طرف دیکھ کر پوچھا تو بالمقابل وہ دانت پیس رہی تھی۔۔
اب اتنے بھی کوئی وہ پرنس چار منگ نہیں لگے جو تم اس طرح ان کی تعریفوں کےپل باندھ رہی ہو۔۔ وہ اسے گھور کرکھتی پلٹ کر جانے کا مگ سائیڈپر رکھتی ہیگ میں کپڑے رکھنے لگی ۔۔بس کر دو تم ۔۔ . تمہیں بس وہ کھڑوس آبان بھائی ہی پرنس چار منگ لگتے ہیں دنیا کے۔۔ ڈھنگ سے بات تک تو کرتے نہیں تم سے اور پہلی بار چھ پر کھڑی ہو کر ان کے رویے کی وجہ سے ہی رو رہی تھی نا تم۔۔۔ وہ نظر نہیں آنا ۔۔۔ . بانیہ نےیراک کرکه جبکہ سنائیہ ایک بار پھر اس کا وہ لمحہ یاد کرنے لگ گئی۔۔۔. کتنی آسانی سے اس نے کسی اور کا غصہ اس پر نکال دیا تھا۔۔ کتنے متصے سے اس نے سنائیہ کو کہا تھا کہ سکون نہیں ہے کیوں بار بار کال کر کے میرا دماغ خراب کر رہی ہو۔۔ اب اگر بندہ کال رسیو نہیں کر رہا تھا تو اتنی عقل نہیں ہے کہ وہ بری بھی ہو سکتا ہے۔۔۔ حد ہوتی ہے۔۔۔ اس نے غصے میں کہتے ہوئے بغیر سنائیہ کا جواب سنے کال بند کر دی تھی۔۔ حالانکہ وہ تو اس لیے کال کر رہی تھی کیونکہ اسے فوزیہ ممانی نے کہا تھا کہ آبان کو جلدی کال کر کے کھو گھر آئے۔۔ بہت ضروری کام ہے۔۔۔ بس اس لیے اس نے ممانی کے بار بار کہنے پر دو تین بار اسے کال کر دی تھی۔۔ پر بالمقابل تو وہ بھڑک ہی اٹھا تھا ۔۔۔
سنائیہ انہی خیالوں میں گم تھی جب بانیہ نے اس کا کندھا ہلایا اور بولی۔۔
اب ان کے خیالوں سے نکل بھی آؤ میڈم ۔۔۔ مواقع چاہیے ہونا ہے تمہیں بھی ان کے خیالوں میں کھونے کا۔۔ بانیہ کے کہنے پر سنائیہ نے ایک دم چونک کر اسے دیکھا۔۔ بس بکو اس جتنی کروا لو تم سے۔۔۔ سنائیہ مضبوط سے بولی۔
دوست جو تمہاری ہوں کچھ تو صحبت کر ایر ہونا تھا با۔۔ بائیہ نے دوید و جواب دیا تو سنائیہ میں تھی میں سر ہل کر رہ گئی۔ اور دو بار و بیانگ کرنے میں لگی ہو ھپن گئی۔ پیکنگ کرتے کرتے شام کے چ گئے جب وہ کمرے سے باہر نکلی۔
آپنی سایرواج کھانے میں کیا بنانا ہے سنائیہ نے اپنی سیاہی سے سوال کیا۔ وہ پہلے ہی کچن میں موجود تھی۔
پتہ نہیں بابا ائیں تو ان سے پوچھتے ہیں یا پھر استان بازان سے پوچھے اور گیا کھائیں گے سایرہ باجی نے کیا۔
افنان بھائی کو اب کون کال کریں میں زمین سے پوچھتی ہوں وہ کیا کھانا چاہتا ہے۔ ویسے بھی اسے بہت شکوے ہوتے ہیں مجھ سے کہ میں اس کی پسند کا کچھے نہیں بناتی۔۔ سنائیہ ہنس کمتی زین کے کمرے کی جانب بڑھی۔ ٹرین آج کھانے میں کیا بنائیں۔۔؟
پتہ نہیں بابا ائیں تو ان سے پوچھتے ہیں یا پھر افنان یا زین سے پوچھ لو وہ کیا کھائیں گے سایرہ بھا بھی نے کہا۔۔
افنان بھائی کو اب کون کال کریں میں زین سے پوچھتی ہوں وہ کیا کھا نا چاہتا ہے۔۔ ویسے بھی اسے بیت شکوے ہوتے ہیں مجھ سے کہ میں اس کی پسند کا کچھ نہیں بناتی۔۔ سنائیہ ہنس کہتی زین کے کمرے کی جانب بڑھی۔۔ زین آج کھانے میں کیا بنائیں۔۔؟
سنائیہ نے اس کے کمرے میں داخل ہوتے ہی سوال دھاگہ تو زین جو موبائل میں کوئی فلم دیکھنے میں مگن تھا اپک دم حیران ہو کر اسے دیکھنے لگا۔۔
یہ آج مجھ سے پوچھنے کا خیال کیسے آ گیا جاؤ نا اپنے ان باقی تین چیتے بھائیوں سے پوچھو جن سے ہمیشہ پوچھ کر بناتی ہو کھانا۔۔
زین موبائل سائیڈ پر رکھ کر منہ لگاڑ کر بولا۔۔
زیادہ نہ نخرے دکھانے کی ضرورت نہیں ہے سمجھے جو کھانا ہے جلدی بتاؤ نہیں تو میں افنان یا ارحان بھائی کو کال کر کے پوچھ لیتی ہوں ایک تو تم پر احسان کر رہی ہوں کہ کل میں نے چلے جانا ہے اس لیے تمہیں تمہاری پسند کا کچھ بنا کر کھلا دوں پر تمہارے تو نخرے ختم نہیں ہو رہے۔۔ سنائیہ کمر پر ماتھ رکھ کر احسان کرنے والے انہاں ہاں تم تو بری کوئی رخصت ہو کر جا رہی ہو نا ہمیشہ کے لیے جو احسان کر رہی ہو زین دو بدو بولا۔۔ بکواس نہ کرو اور بتاؤ کیا بناؤں سنائیہ نے چیخ کر کہا توزین تے مسکراہٹ دبائی اور نارمل انداز میں بولا۔۔ اچھا اب تم کہہ رہی ہو تو چلو بریانی بنالو۔۔ سنائیہ اسے گھور کر فورا باہر کی طرف پلٹی تو پیچے سے آتے آبان سے زور سے ٹکرائی۔
آہ۔۔ وہ ایک دم ڈر کر چلائی تھی اور زمین پر جا گری تھی۔۔داز میں بولی۔
زین فورا اٹھ کر اس کی جانب آیا تھا۔۔ اور آبان بھی تیزب سے معزرت کرنا اس کی جانب لپ۔۔ پر اس سے پہلے وہ سنائیہ کو ہاتھ لگا نا وہ خود ہی اٹھ کھڑی ہوئی۔۔ ایم سوری میں نے دیکھا نہیں تمہیں۔۔آبان نے سنائیہ کے کھڑے ہوتے ہی اس سے معزرت کی۔۔
کوئی بات نہیں آبان بھائی ۔۔ وہ نارمل سی بولی پر دل ایسے دھڑکا تھا کہ ابھی باہر آ جائے گا۔۔ جبکہ پیچھے کھڑے زین کا قہقہہ نکلا۔۔ چیخ تو تم نے ایسے ماری جیسے کسی جن سے ٹکرا گئی ہو۔۔ وہ ہنستے ہوئے بولا۔۔ سنائیہ نے جوابا اسے گھور کر دیکھا۔۔
چل اب دانت اندر کر اور آجا باہر چلتے ہیں کہیں۔۔آبان نے اپک نظر سنائیہ کی گھورئ دی اب چھوٹی لائٹ براؤن سی آنکھوں کو دیکھ کر زین کو کھا۔۔
کہاں جانا ہے۔۔؟ زین نے پوچھا۔۔
ایسے ہی چلتے ہیں کہیں واپسی پر ڈنر بھی کرتے آئیں گے۔ آمان نے کہتے ہوئے کندھے اچکائے۔۔
سنائیہ کو اب اپنا آپ وہاں غیر ضروری لگا تو وہ باہر نکلی لیکن زمین کی آواز سی ہیں دروازے کے بار رک گئی جو آیان سے مخاطب تھا۔۔
یار باہر جا کر کھانا جب گھر میں ہی بریانی بن رہی ہے۔۔ اور وہ بھی سنائیہ کے ہاتھ کی۔۔ تو تو بھی یہی بیٹھ جاڈ نر یہی کریں گے ہم۔۔۔ زین نے مرے سے کہا۔۔ ارے واہ۔۔ان محترمہ کو آج کیسے یاد آ گیا بریانی کھلانا۔ ؟ آبان مسکرا کر کہتے ہوئے زین کی بیڈ پر بیٹھا۔۔
دروازے کے پار کھڑٹ سنائیہ آبان کے اس میٹھے سے طنز پر مسکرائی۔۔ پار . اور کچن کی جانب بڑھ گئی۔۔
بار کل جا رہی ہے وہ ملتان خالہ کے پاس اس لیے آج احسان کر رہی ہے ہم پر۔۔ زین نے کہا اور موٹائل اٹھاتے ہی وٹس ایپ اون کیا۔۔ تو سامنے ہی نظر سنائ بھائی کے کوبٹیکٹ پر گئی جہاں نیو سٹیٹس کی گرین بار اس کی ڈیپی کے گرد دایرے کی صورت میں شو ہو رہی تھی۔۔ تو اس نے سٹیٹس اون کیا۔
جبکہ آبان کا ذہن نا چاہتے ہوئے بھی سنائیہ کے ملتاب جانے پر اٹکا تھا۔۔ ویسے کتنے دنوں کے لیے جا رہی ہے سنائیہ ؟ آبان نے نارمل سی سے لہجہ میں زین سے پوچھا۔۔
وہ تو میں نہیں جانتا پر تم یہ دیکھو سنان کا سٹیٹس۔۔ نیا کارنامہ سر انجام دیا ہے اس نے۔۔ زین مرے سے بولا اور آبان کے پاس بیٹھ کر موبائل کی سکرین اس کے سامنے کی۔۔
جہاں شاید کسی زخمی لڑکے کی تصویر لگی تھی۔ جس کے بازو اس سر پر سفید پٹی بندھی تھی اور بائیں گال کے جبڑے پر نیل پڑا تھا اور وہ سوجا ہوا تھا۔۔ اور نیچے کیپشن میں لکھا تھا۔۔ ہاتھوں کی کھجلی مٹانے کا نیا طریقہ " اور ساتھ میں ہنسنے والے ایموجی تھے۔۔ اور یہ دیکھتے وہ دونوں ہی ہنسنے لگے تھے۔۔ اس انسان کا کچھ نہیں ہو سکتا۔
آیان نے نفی میں سر ہلا کر کہا اور اپنا موبائل نکالا کرن کس کا ہے آخر ۔۔ زین نے فرضی کالر ایسے جھاڑے جیسے سنان کے فیمس ہونے میں سارا ہاتھ ہی اس کا ہو۔۔
ہمارا۔۔۔ آبان نے آئبر واچکا کر کہا اور سنان کی ویڈیوز دیکھنے لگا۔۔ با تب تک سنائیہ کچن میں کھڑی بریانی بنانے کا سامان ریدی کر رہی تھی۔۔ اور سایرہ بھا بھی بھی اس کے ساتھ تھی جو اس کو چکن دھو کر دے رہی تھی۔۔
کیونکہ سنائیہ سب کام کر سکتی تھی سوائے چکن یا مٹن کو دھونے اور کھانے کے۔۔ اسے چکن یا مٹن کھانے میں تو بالکل بھی پسند نہیں تھا۔۔ اور وہ اسے دھوتی ب ھی نہیں تھی۔۔ یہ کام اس کے گھر والے ہی کر کے دیتے تھے۔۔
تقریباً نو بجے کے فریب ہی اس کی بریانی تیار ہو چکے تھی۔۔ اور اس کے ساتھ سایرہ بھابھی نے رائتہ اور کباب بنائے تھے۔
۔ بابا میں ممانی کو بریانی دے کر آتی ہوں۔۔ اس نے عامر صاحب سے کہا۔
اچھا بیٹا۔۔ عامر صاحب شفقت سے بولے۔۔ تو وہ گھر سے باہر نکلی۔ پر جاتے جاتے اس کی پشت کو آبان نے بہت غور سے دیکھا تھا۔۔
ممانی یہ بریانی میں آپ کے لیے لائی ہوں۔ سنائیہ نے محبت سے اپنی ممانی سے کہا تو وہ مسکرائی۔۔
ہ بیٹا۔۔ اور یہ آبان کہاں ہے تمہیں پتا ہے شام سے نکلا ہے۔۔ پتا نہیں کھانا بھی کھائے گا یا نہیں۔۔ انہوں نے فکر مندی سے کہا ۔۔ممانی آبان بھائی ہمارے گھر ہیں اور انہوں نے کھانا بھی کھا لیا ہے آپ فکر نا کریں۔۔ سنائیہ نے ویسے ہی نرم لہجہ میں کہا۔۔
اچھا چلو ٹھیک ہے۔۔۔ بر تن ابھی دوں یا بعد میں۔۔ انہوں نے پوچھا۔۔
میں تھوڑٹ دیر میں آکر لے جاؤں گی۔۔ ابھی میں چلتی ہوں چائے کا پانی چولہے پر چڑھا کر آئی تھی میں ۔۔ سنائیہ جلدی سے کہتی واپس پلٹ گئی۔۔ جبکہ پیچھے کھڑب فوزیہ بیگم نے اس کی پشت کو عجیب نظروں سے دیکھا۔۔ اور کمین کی جانب بڑھ گئی۔۔
سنائیہ سٹ کو چائے سرو کر رہی تھی۔۔ جب اس نے آمان کے آگے یرے کیا جس میں تین چار چائے کے کپ پڑے تھے۔۔آبان نے سنائیہ کو دیکھا۔۔ یار یہ ہالب کر دو۔۔ میں زیادہ نہیں پیوں گا۔۔آبان نے سنائہ کو دیکھتے ہی کہا۔۔ پر اس کی نظریں آبان پر نہیں تھی۔۔ بلکہ اپنے ہا تھوں میں پکڑے ٹرے پر تھی۔۔ جی اچھا۔۔ وہ کہتی واپس کچن میں گئی۔۔ اور اس کے لیے بالب چائے کا کپ لائی۔۔
تھینک یو۔۔ آبان نے اس کے ہاتھ سے کپ لیتے ہوئے دھیمی مسکراہٹ سے کہا۔۔ جس پر وہ بس ہمیشہ کی طرح سر ہی بلا پانی۔۔
کمرے میں آکر اس نے بانیہ کو چ کیا۔۔۔ اونےکہاں ہو۔۔ ؟
بہن اپنے گھر ہوں۔۔ اب اپنے سسرال میں تو ہونے سے رہی۔۔ فورا ًسے بانی کا جواب آیا۔۔ کرتے ہیں تمہارے سسرال کا انتظام بھی پر ابھی یہ بتاؤ بریانی کھاؤ کی۔۔؟
سنائیہ نے دانت نکالنے والے ایموجیز کے ساتھ چ سینڈ کیا۔۔ہیں۔۔۔؟
بریانی کہاں سے آئی۔۔ ؟ فور اگر یپلائے آیا۔۔
میں نے بنائی ہے۔۔ اب جلدی بتاؤ کھانی ہے یا نہیں۔۔ سنائیہ نے جواب دیا۔۔ کمینی۔۔۔اب بتا کر میری روح کو تڑپانے کیا فائدہ جب میں کھا پی کے فل ہو کر بیٹھی ہوں۔۔ بانیہ نے غصے سے کھا تو سنائیہ ہنسنے لگی۔۔ بار ٹائم نہیں ملا اور تم خود آئی بھی نہیں۔۔ اس لیے اب بتا رہی ہوں۔ سنائیہ کے جواب پر ہانیہ مسکرائی۔
تبھی تو میں کہوں یہ بریانی کی خوشبو کہاں سے آ رہی ہے پھر میں سوچوں یہاں کے کنجوس لوگ تو بنانے سے رہے۔۔ پر خیر اب تم میرے حصے کی رکھ دو میں صبح آگر ناشتہ اسی سے کروں گی وہ بھی تمہارے گھر ۔۔۔ ہانیہ نے کہتے ہی ایٹیڈیوڈ والے ایموجیز بھیجے۔۔
افغان بھائی کے ساتھ ۔۔ ؟ سنائیہ نے مشرار نا گیا۔۔
نہیں اپنی بیٹی کے ساتھ۔۔ فورا ًجواب آیا۔۔
چلو او کے اللہ حافظ اینڈ گڈ نایب۔۔۔ سنائیہ کے کہنے فورا بانی نے بھی گڈ کا چ بھیجا جسے پڑھتے سنائیہ باہر نکلی۔۔ تو آبان کافی دیر پہلے ہی جا چکا تھا۔۔
آبان بیٹا تم کھانا کھا کر آئے ہو۔۔؟ وہ جیسے ہی گھر میں داخل ہوا تو سامنے ہی صوفے پر اپنی امی کے پوچھنے پر ان کو دیکھتا ان کی جانب بڑھا۔۔
جی امی۔۔
عامر انکل کے گھر تھا۔۔ افنان وغیرہ کے ساتھ وہی سے کھایا ہے۔۔آبان پیار سے کھ ان کے پاس ہی صوفے پر جا بیٹھا۔۔
اچھا۔۔ تمہارے بابا کل تک آئیں گے میری تھوڑی دیر پہلے بات ہوئی ان سے۔۔۔ فوزیہ بیگم نے بتایا۔۔
جی پتا ہے۔۔ کال کر کے بتایا تھا بابا نے۔۔۔آبان نے جواب دیا۔۔ اس کے والد میر صاحب کام کے سلسلے میں لاہور تھے۔۔آبان مجھے تم سے ضروری بات کرنی ہے۔۔ اور سیدھا سیدھا جواب چاہیے مجھے تم سے۔۔ چند پل کی خاموشی کے بعد فوزیہ بیگم نے کہا تو آبان نے چھرا موڑ کر ان کی جانب دیکھا وہ جانتا تھا کہ اس کی ماں اب کیا کہنے والی ہے۔۔ مماں پلیز ززز۔۔۔ وہ مت مانگیں مجھ سے جو میں نہیں دے سکتا جو میرے خود کے بس میں ہی نہیں۔۔۔ وہ بے بسی سے بولا۔۔
آبان تم رحم کھاؤ مجھ پر۔۔۔ پچیس سال کے ہو گئے ہو۔۔ اگلے ایک سال کے اندر اندر میں تمہاری شادی کرنا چاہتی ہوں۔۔ نہیں رہا جا نا مجھ سے اکیلا اس برے سے گھر میں۔۔ یہ تنہائی مجھے کاٹتی ہے۔۔ اپنی بہو لے آؤ گی تو اس سے اور تمہارے بچوں سے گھر میں رونق لگی رہے گی۔۔ اس طرح میں بھی کچھ جی لوں گی۔۔ نہیں تو میں نے ویسے ہی اپنے ارمانوں کو دل میں بسائے ہی مر جانا ہے۔۔ وہ سخت لہجہ میں بولی ۔۔ پر ان کے مرنے کی بات سن آبان نے تڑپ کر ان کی جانب دیکھا۔۔
ززز۔۔ امی۔۔۔ ایسا نہیں کہیں۔۔۔ ایسی مرنے مرانے والی باتیں مت کیا کریں۔۔۔ میں کیا کروں۔۔ نہیں ہے میرے بس میں کچھ۔۔ میں نہیں بھول سکتا اس کو۔۔۔ کیا کروں میں آپ ہی بتائیں۔۔۔؟ میں کہاں جاؤں ۔۔۔؟ کرب سے کہتا وہ اپنے ہا تھوں میں سر گرا گیا۔۔