دو دن تک وہ کراچی جا رہا تھا ماڈلنگ کے لیے۔ جس کی اجازت وہ مرزا صاحب سے پہلے ہی لے چکا تھا۔۔۔ شام کے پانچ بجے کا وقت تھا وہ پانے اور ممانی کے ساتھ باہر لان میں بیٹھی ادھر ادھر کی باتیں کر رہی تھی تبھی اس کا موبائل بجا تھا جہاں آپی کالنگ نظر آ رہا تھا السلام علیکم آبی سنائیہ نے کال رسیو کرتے ہوئے کیا وعلیکم السلام سنایا کیسی ہو آگے سے جواب آیا۔ میں ٹھیک الحمد للہ آپ سنائیں کیسی ہیں۔ جو کیسے ہیں اور گریا کیسی ہے؟ سنائیہ نے پوچھا تو مثال سنائیہ کی بری بہن نے کچھ کہا تھا ۔۔ جس پر اس نے اپنے سامنے بیٹھی عفت بیگم کو دیکھا۔۔۔ جی میں خالہ جان کے پاس بیٹھی ہوں۔ اچھا ۔ یہ لیں کریں بات سنائیہ نے کہتے ہوئے موبائل عفت بیگم کو پکڑا یا۔ السلام علیکم بینا کیسی ہو گھر والے کیسے ہیں۔ میں ٹھیک آپ سنائیں خالہ جان مثال نے جواب دیا۔ الحمد للہ کیا بات ہے بیٹا خیریت عفت بیگم نے پوچھا جی خالہ ضروری بات کرنی تھی آپ سے مثال نے کہا ہاں بولو بچے عفت بیگم ایک نظر سنائیہ کو دیکھتے ہوئے بولیں۔
سنائیہ یالے تم لوگ بیٹھو میں آتی ہوں عفت بیگم ان کمتی اندر چلی گئی خالہ وہ حارب نے نا میرا دیور... مثال کہتے ہوئے چپ ہو گئی۔ ہاں تو بیٹا خیریت ہے نا عفت بیگم پریشانی سے بولی۔ خالہ اس نے سنائیہ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور امی (مثال) کی ساس نے کہا ہے کہ میں پایا اور سفیان بھائی سے بات کروں ان کے رشتے کے لیے مجھے اب سمجھ نہیں آ رہی کیا کروں ۔ اس لیے مسوچا آپ سے مشورہ کروں۔ مثال کے کہنے پر عفت بیگم سوچ میں پڑ گئی۔۔۔
حارت مثال کا دیور تھا ویسے تو وہ پڑھا لکھا اور سلجھا ہوا لڑکا تھا ادب احترام کرنے والا ماشاء اللہ جاب بھی اچھی تھی اس کی لیکن پھر بھی عفت بیگم ابھی یہ نہیں چاہتی تھیں۔ بیٹا میں سفیان اور عامر بھائی سے بات کروں گی لیکن ابھی ! انبی جلدی کیا ہے۔ سنائیہ کی ابھی عمر ہی کیا ہے۔۔میری یالے سے بھی چھوٹی ہے۔ اس پر ابھی ایسی کوئی ذمہ داری نہیں ڈالوں ابھی عفت بیگم نے جیسے بات کو نالنا چاہ لیکن خالہ کاشف منال) کا شوہر) اور امی کہہ رہے تھے کہ اگر سب مان جاتے ہیں تو ابھی بس منگنی کر لیں گے۔ شادی دو تین سال بعد کر لیں گے۔۔۔ مثال نے بتایا۔۔۔ تو عفت بیگم کے ماتھے پر بل پڑے۔۔ مثال کے سسرال والے تو جیسے پوری تیاری کیے بیٹھے تھے۔ مثال بچے میں نے کہا میں خود بات کرون گی عامر بھائی کوئی عمر نہیں نکلی جا رہی سنائیہ کی۔ اور ویسے بھی میں ہوں نا سنائیہ میری ہی بیٹی ہے سمجھتی بس... اب تم خود سمجھ جاؤ .. عفت بیگم نے ڈھکے الفاظ میں اسے کچھ باور کروایا . وہ مسکراتے ہوئے سر ہلا گئی۔۔۔ جی خالہ جان ٹھیک ہے.. اب آپ جلدی بات کر لیجیے گا بابا سے ناکہ کاشف اور امی کو بھی بنا سکوں۔ اوکے اللہ حافظ... بعد میں بات کروں گی انساء الله مثال ادب سے کہتی کال کٹ کر گئی۔
میں حارت اچھا لڑکا تھا۔ وہ اس کا دیور تھا وہ اسے اچھی طرح جانتی تھی۔ اسے حارث کے لیے افسوس بھی ہو رہا تھا وہ دو سال سے مثال کے پیچھے پڑا ہوا تھا سنائیہ کے رشتے کے لیے پر چونکہ عفت بیگم کچھ اور سوچ کر بیٹھی تھیں تو اس کے لیے عفت بیگم کی خوابش زیادہ اہم تھیں۔ اس لیے وہ سوائے خاموش ہونے کے کچھ نہیں کر سکتی تھی۔۔
کیا بات تھی خالہ جان سب ٹھیک ہے نا۔۔ آپی کیا کہہ رہی تھیں۔۔۔ سنائیہ عفت بیگم کے ہاتھ سے موبائل لیتے ہوئے بولی۔۔ کچھ نہیں بیٹا۔ بس ایسے ہی بات کرنی تھی اس نے۔۔۔ عفت بیگم نے مسکراتے ہوئے کہا اور سنائیہ کو دیکھا۔۔ اور ان کے چہرے کی مسکراہٹ کو دیکھ کر سنائیہ کو پتا چل ...گیا کہ پریشانی والی کوئی بات نہیں۔۔۔ اس لیے وہ بھی مسکرا پڑی رات کو مرزا صاحب گھر آئے تھے وہ جانتے تھے کہ سنائیہ آئی ہوئی ہے اس کلیٹ لیے اس کے لیے چاس لائے تھے۔ وہ خوشی سے گھر میں داخل ہوئے تو سامنے ہی لاونج میں افغان یالے اور عفت بیگم بیٹھی تھیں۔ سنائیہ ان کے کھڑا ہونا ان کے گلے لگتے ہوئے بولا.. وعلیکم السلام میں ٹھیک بیٹا جی۔ وہ شفقت سے بولے پر نظریں ادھر ادھر سنائیہ کی تلاش میں تھی۔ جسے دیکھتے وہ تینوں مسکراہٹ دیا کا سنجیدگی اختیار کر گئے۔
میری بیٹی کہاں ہے۔ انہوں نے عسٹ بیگم سے پوچھا۔۔۔ اشارہ سنائیہ کی طرف تھا ۔۔ جسے وہ اپنی دوسری بیٹی کہتے تھے۔ سنائیہ ان کو بہت عزیز تھی کیونکہ وہ ان کے برے بھائی عامر صاحب کی سب سے چھوٹی اور مرزا صاحب کی لاڈلی بھتیجی تھی۔ مرزا صاحب ان کے چاچو بھی تھے اور عفت بیگم کے رشتے کے حساب سے خالو بھی۔۔۔ لیکن سب انہیں خالو ہی کہتے تھے۔
وہ تو سو رہی ہے خالو آپ لیٹ آئیں ہیں اس لیے ناراض تھی آپ سے افنان سنجیدگی سے بولا۔ سنائیہ جو دروازے کے پیچھے ہی چھپی ہوئی تھی خاموشی سے قدم اٹھاتی مرزا صاحب کے پیچھے جا کھڑی ہوئی۔ ... کیا۔۔۔ نہیں میری بیٹی مجھ سے ناراض نہیں ہوتی کبھی بھاؤ...... وہ ابھی بول ہی رہے تھے کہ سنائیہ نے پیچھے سے اگر ایک دم انہیں ڈرایا۔ پر اس کا منہ لٹک گیا تھا کیونکہ مرزا صاحب تو بالکل ہی نہیں ڈرے تھے۔۔۔ کیا خالو... آپ تو ڈرے ہی نہیں۔۔۔ کبھی تو ڈر جایا کریر وہ مصنوعی خفگی سے بولی۔۔۔ تو مرزا صاحب نے قہقہہ لگایا۔
سیڑھیوں سے ایرتے سنان نے اس کی یہ ساری کا روانی دیکھی تھی۔ مجھے ایسے ہی لگ رہا تھا کہ یہ بدل گئی ہے۔۔ حرکتیں تو اب پہلے کی طرح ہی ہیں۔ آج پہلا دپ تھا اس لیے چپ چاپ بیٹھی تھی۔ اب اپنے اصلی رنگ دکھائے گی۔
اس کا اشارہ اس کی شرارتوں کی طرف تھا۔ اس نے سوچتے ہوئے سر جھٹکا۔۔۔
اور نیچے آیا۔۔۔ جہاں مرزا صاحب سنائیہ کے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھے اسے دعا دے رہے تھے۔ جیتے رہو بچے ۔۔۔ سنائیہ مسکرائی تھی۔ تھوڑی دیر ان سب نے وہی بیٹھ کر باتیں کی پھر سنان افغان کو لیتا باہر چلا گیا تھا۔۔۔
پیچھے موجود افراد باتوں میں ایسے گم ہوئے کے ہو بچ گئے۔ جب عفت بیگم مرزا صاحب کے لیے چائے جب کہ سنائیہ اور یالے کے لیے دودھ لائیں تھیں۔
یہ لو سنائیہ جلدی سے سارا پیو عفت بیگم اسے اور یالے کو دودھ کا گلاس پکڑ آئے ہوئے بولیں یالے نے تو اپنا گلاس آرام سے تھام لیا تھا لیکن سنائیہ نے آنکھیں پھاڑ کر گلاس اور عفت بیگم کو دیکھا۔ خالہ جانی پلیززززز یار آپ کو پتا ہے نا میں دودھ نہیں بیتی۔۔۔ مجھے نہیں پسند بالکل بھی۔ میں نے بھی چائے پینی ہے۔۔۔ سنائیہ منہ بگاڑ منت بھرے لہجہ میں ی بولی خالہ جانی... پلیززززز... یار آپ کو پتا ہے نا میں دودھ نہیں پیتی۔۔۔ مجھے نہیں پسند بالکل بھی۔۔۔ میں نے بھی چائے پینی ہے۔۔۔ سنائیہ منہ بگاڑ منت بھرے لہجہ میں بولی۔۔ مرزا صاحب چائے کے سب لیتے ان کو برے مرے سے دیکھ رہے تھے۔۔۔ یالے دودھ پیتی سنائیہ کے چہرے کے رب ایکشن ان جوئے کر رہی تھی۔۔۔ نہیں کوئی چائے نہیں ہے۔ آج دودھ پیو کل صبح چائے ملے گی وہ بھی بس ایک ٹائم ناشتے کے وقت۔۔ آج سے راٹ کو ہمیشہ تم دودھ پی کر سویا کرو گی۔ صحت دیکھو اپنی عفت بیگم اس کو ڈیببے ہوئے بولیں۔۔۔ ہیں۔ اللہ اللہ کریں خالہ میں چائے کے بغیر نہیں رہ سکتی۔۔۔ میرا ہی پی لو ہوجانا ہے اور سر میں بھی درد ہونا ہے۔ پلیز میں نے نہیں پیٹا دودھ وہ منہ بگاڑ کر بولی چائے نا پینے سے ث لو... واہ مرزا صاجی اس کے بہانے پر ہنستے ہوئے ہوئے۔۔۔ خالو آپ تو میری سائیڈ لیں نا۔۔۔ سنائیہ نے ان کو ہنستے دیکھ کر خفگی سے کہا۔۔۔
اچھا بیٹا جی ابھی دودھ پی لو دیکھو خالہ جانی کتنے پیار سے لائی ہیں آپ کی۔۔۔
چائے بھی ہی لینا پر آج نہیں کل اوکے۔۔۔ مرزا صاحب کے پیار کہنے پر وہ ایک خفگی بھری نظر خالہ پر ڈالتی دودھ کا گلاس تھام گئی۔ لیکن اسے پیتے ہوئے اس نے چہرے کے اتنے ایکشنز بنائے تھے کہ یالے ہنس ہنس کے لوٹ پوب ہو گئی... مرزا صاحب اور عفت بیگم کا حال بھی یالے سے زیادہ مختلف نا تھا... چلو بیٹا اب آپ لوگ جا کر سو جاؤ دس بج گئے ہیں۔۔ سنان اور افغان آ جائیں گے بعد میں۔۔۔ عفت بیگم کے کہنے پر وہ دونوں کمرے میں چلی گئی۔۔۔ پیچھے سے مرزا صاحب اور عفت بیگم بھی تھوڑی دیر بعد اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئے۔۔۔ کمرے میں آکر ان دونوں نے نماز ادا کی اور سونے کے لیے لیٹ گئیں۔۔۔
سنائیہ یالے کے برابر میں بیڈ کے دائیں جانب لیٹی ہوئی تھی۔ ان دونوں کا رخ ایک دوسرے کی طرف تھا ۔۔۔
کمرے میں مدہم روشنی والا بلب جل رہا تھا۔ یالے سنائیہ کے چہرے پر کچھ کھوج رہی تھی۔۔۔ جبکہ وہ بظاہر تو وہ اس کی طرف چہرہ کیے ہوئے تھی پر کھوئی کہیں اپنے ہی خیالوں میں تھی۔۔۔ کر رہی ہو انہیں ؟ یالے کی آواز اسے خیالوں کیا میں سے باہر لائی۔
سے باہر لائی۔
پایا اور بھائیوں کو یاد کر رہی ہوں پر انہیں یاد نہیں کر رہی بس میں یہ سوچ رہی تھی وہ کیا کر رہیں ہونگے۔۔ جب سے میں یہاں آئی ہوں کیا انہیں غلطی سے ہی صحیح ایک بار بھی میرا خیال آیا ہوگا۔۔۔ وہ جانتی تھی یالے کس کا پوچھ رہی ہے اس لیے صاف گوئی سے بولی کیا اتنی محبت کرتی ہوں ان سے...؟ یالے نے ہنوز اس کے چہرے پر نظریں جمائے مدہم آواز میں پوچھا۔ محبت نہیں ہے یالے۔۔ بس وہ اچھے لگتے ہیں ۔
میں کہ کہتی ہوں مجھے ان سے محبت ہے پر میں جانتی ہوں یہ محبت نہیں۔
ایک لڑکی اپنی زندگی اور اپنے ہمسفر کے لیے بہت خواب دیکھنی ہے۔ اور پتا ہے میں جب جب ان کو دیکھنی ہوں۔ وہ مجھے ہر لحاظ پرفیکٹ لگتے ہیں۔ وہ کسی بھی لڑکی کا آئیڈیل ہو سکت ہیں۔۔ اس لیے وہ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں۔۔ میں کہتی ہوں کہ مجھے ان سے محبت ہے۔ پر کبھی کبھی میں خود نہیں سمجھ پاتی کہ کیا سچ میں یہ محبت ہے۔۔؟ میں ؟ نہیں جانتی یہ محبت ہے یا نہیں پر مجھے اتنا پتا ہے جب وہ میرے محرم بنیں گے نا یب مجھے ان سے سچی والی بے پناہ محبت ہوگی اور میں چاہتی ہوں وہ میرے محرم بن جائیں۔ سنائیہ کے کہنے پر یالے مسکرانی الله پاک وہ کردیں جو تمہارے اور ان کے حق میں بہتر ہے۔۔ امین یالے نے دل میں دعا کی تھی۔۔۔ اور آنکھیں موند گئی۔
سنائیہ کروٹیں بدل بدل کر تھک گئی پر نیند نے تو جیسے قسم کھا رکھی تھی نا آنے کی ایک نئی جگہ اوپر سے چائے نا پینے سے سر درد بھلا وہ کیسے ہو سکتی تھی۔ اس نے سائیڈ ٹیبل پر پڑی چھوٹی گول گھڑی پر ٹائم دیکھا جہاں گیارہ بج کر دس منٹ ہو رہے تھے... وہ اپنی جگہ پر اٹھ بیٹھی۔ اس نے یالے کو آواز دی... یالے ... پر وہ شاید گہری نیند میں تھی۔۔۔ یالے اٹھووو.. سنائیہ نے کہتے ہوئے اس کا کندھا ہلایا۔
یالے نے زبردستی اپنی آنکھوں کو کھول کر سامنے بیٹھی سنائیہ کو دیکھا۔۔۔ کیا ہوا یارررر... یالے خمار بھری آواز میں بولی مجھے چائے پینی ہے آ جاؤ چائے بنانے چلتے ہیں۔۔ پلیز... مجھے نیند نہیں آ رہی اور سر میں بہت درد ہو رہا ہے... وہ منت بھرے لہجہ میں بولی... تو ناچار یالے کو اپنی پیاری نیند کو اس کے لیے فربان کرنا پڑا۔۔۔ چلو آجاؤ۔ سنائیہ جلدی سے بیڈ سے اترتی اس کو ایسے ہی اپنے ساتھ گھسیٹ کر کچن میں لے آئی۔ یالے نے آنکھوں کو مسلا اور فریج سے دودھ نکال کر سنائیہ کو پکڑا یا۔ سامنے پڑی پتیلی کو سنائیہ نے اٹھا کر چولہے پر رکھا اور چائے کا پانی ڈالا۔۔۔
کر چولہے پر رکھا اور چائے کا پانی ڈالا یار سنائیہ تم چائے بناؤ میں منہ دھو کر آئی۔۔ نہیں تو آنکھیں بند ہو جائیں گی۔۔۔ یالے آنکھوں کو میری زبردستی کھولتے ہوئے بولی۔
ہاں ٹھیک ہے۔۔۔ سنائیہ کے کہنے پر وہ فورا ًکچن نکل گئی... سنان جو کچن میں پانی لینے کی غرض سے آیا تھا کچن میں لائٹ کو جلتے دیکھ کر حیران ہوا۔ وہ اور افنان تقریباً پندرہ بیس منٹ پہلے ہی واپس آئے تھے۔۔ افنان تو آتے ہی سو گیا تھا پر سنان جاگ رہا تھا۔۔۔ اس کی نظر پانی کے خالی جگہ پر پڑی تو وہ پانی لینے آیا تھا ناکہ راب کو اگر افغان کو پیاس لگے تو کچن میں اسے مسئلہ نا ہو۔۔۔ وہ جیسے ہی کچن کے دروازے پر پہنچا سامنے ہی نظریں سنائیہ کی پشت پر پڑیں۔۔۔ جو چائے بنانے میں گم تھی... گلے میں ڈالا ہوا دوپٹہ دونوں کندھوں پر پھیلا ہوا تھا۔۔ بالوں کا ڈھیلا سا جوڑا بنایا ہوا تھا۔۔۔ جہاں سے بہت سے بال بابر بکھرے ہوئے تھے۔۔۔ تھوڑی دیر کے لیے تو وہ اسے ایسے کی دیکھتا رہا جو شاید چائے میں چینی ڈال رہی تھی۔ ماشاء الله... یہ مس نخریلی تو بہت خوبصورت ہو گئی ہے۔۔۔ اس نے دل میں سوچا۔۔۔ ایک منٹ میں کیوں اس چڑیل تخریلی کی تعریف کر رہا ہوں؟ اس نے فورا اپنے دل کو ڈیٹا ۔۔ اور اسے مخاطب کرنے کے لیے لب کھولے ہی تھے کہ کچھ سوچ کر چپ ہو گیا۔۔۔
کر چولہے پر رکھا اور چائے کا پانی ڈالا... یار سنائیہ تم چائے بناؤ میں منہ دھو کر آئی۔۔ نہیں تو میری آنکھیں بند ہو جائیں گی۔۔۔ یالے آنکھوں کو زبردستی کھولتے ہوئے بولی۔