اور پھر وہ دونوں اپنی اپنی ڈارک سائیڈز کو ایک دوسرے کے ساتھ اور چاہت کے ساتھ چھپائے ژالے میر کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے نگر نگر گھومنے لگے۔
ژالے میر کے پورٹ فولیو میں مختلف ملکوں کے مختلف شہروں کی تصاویر کا اضافہ دن بدن ہوتا جا رہا تھا۔ ان تصاویر میں سر کو سکارف سے لپیٹے ژالے میر کسی تصویر میں اس کے سہارے کھڑی ہوتی تھی تو کہیں افگن کی بانہوں میں مقید۔
کہیں وہ فطرت کو خوبصورتی کو محسوس کر رہی ہوتی تو کہیں وہ افگن کے لمس پہ شرمائی اور لجائی ہوئی ہوتی تھی۔
لیکن ان تصاویر میں نظر آتی ژالے میر کے چہرے پہ اس وقت چھائی سچی خوشی اس کی ساری محرومیوں
کو ختم کر گئی اور یہی چیز اس کی کل کائنات منتشا اور مسز جوزف کو پرسکون رکھتی تھی۔
"ڈاکٹر کے ساتھ کل اپامتٹ ہیں تو کیا خیال ہے اس سے اجازت لے نہ لوں کہ مجھے کیک کھانا ہے۔"نیویارک کی خوبصورت سڑکوں پہ چلتے ہوئے افگن نے اپنے ساتھ چلتی ژالے کے کان میں سرگوشی کی تو وہ سر تا پا فورا رنگوں میں نہا گئی۔
"ن۔۔نہیں میری طبیعت خراب ہے۔"وہ گڑبڑاتے ہوئے اسے بولی تو اس نے لپک کے اسے بازووں میں جھکڑا۔
"ایسی کی تیسی تمہاری طبیعت کی۔" اسے بازووں میں اٹھائے وہ اس کے کھلکھلاتے وجود کو لیے اپنی گاڑی کی طرف بڑھا جہاں سے اب وہ ڈاکٹر کے پاس جانے والے تھے۔
کیونکہ دو ہفتے بعد انہوں نے پاکستان واپس جانا تھا۔
وہ دونوں مختلف محرومیوں کے سائے تلے پلے نامکمل افراد تھے جن میں بہت سی خامیاں بھی تھیں لیکن ان کے دل ان خامیوں پہ حاوی ہوئے ایک دوسرے کے لیے مرہم بن چکے تھے۔
میری زندگی کی کتاب میں میرے روز و شب کے حساب میں
تیرا نام جتنے صفحوں پر ہے تیری یاد جتنے شبوں میں ہے
وہی چند صفحے ہیں متاعِ جاں انہی رتجگوں کا شمار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔
کچن شیلف کے سامنے کھڑی وہ گزری رات کے بارے میں سوچ رہی تھی جب اس نے گہرے بادل کی مانند اس پہ اپنی شدتوں کی بارش کھل کے برسائی تھی۔
اس شخص کی شدتوں سے گھبراتی وہ اس کے وجود میں پناہ گزین ہوتی اسی سے چھپنے کی سعی کرتی اس کو اپنا وجود سونپ گئی تھی۔
اس کی محبت اور جنونیت کے بارے میں سوچتے ہوئے وہ مسکراتی ہوئی آملیٹ بنانے لگی۔
"تمہیں پتہ ہے نا کہ میں اپنی چیزوں کے بارے میں کتنا پوزیسو ہوں۔"شیلف پہ رکھے باول میں تیزی سے آملیٹ کا آمیزہ پھینٹتے ہوئے اس کے ہاتھ عقب سے آتی گھمبیر آواز پہ تھمے لیکن اس نے گردن موڑنے کی غلطی نہ کی۔
"نہیں۔"بنا مڑے آہستگی سے جواب دیتے ہوئے اس نے ہاتھ کی سپیڈ وہی رکھنی چاہی لیکن اس کے اٹھتے قدموں کی آہٹ محسوس کر کے ہاتھوں کی حرکت اور دل کی دھڑکن ایک ساتھ مدہم ہوئی تھی۔
" کیا تم واقعی نہیں جانتی؟" اس کی پشت پہ کھڑے ہوتے ہوئے اس نے دونوں ہاتھ اس کے پیٹ پہ رکھتے ہوئے اسے اپنے حصار میں لیتے ہوئے اس کے کان میں سرگوشی کے سے انداز میں استفسار کیا تو وہ اس کے انداز پہ کانپ اٹھی جبکہ دماغ اس منظر کو سوچنے لگا جب آپریشن کے بعد اسے دوبارہ سے ہاسپٹل سے کڈنیپ کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس چیز کے بارے میں صرف وہ اور افگن ہی واقف تھے اور تب یہ شخص ہتھیاروں سے لیس افراد کے سامنے نہتے کھڑے ہو کے دھاڑ رہا تھا۔
"میری بیوی کو ہاتھ کس نے لگایا؟ میں نے آپ سے کہا تھا کہ اپنے گھٹیا کاموں میں میری بیوی کو شامل کرنے کا سوچنا بھی مت۔"پوری شدت سے دھاڑتے ہوئے وہ اس کے زخمی چہرے کو دیکھتا جیسے پاگل ہوئے جا رہا تھا۔
"میری پوزیسیونیس کے ثبوت تو ابھی بھی کسی ہاسپٹل اور جیل میں موجود ہیں اور۔۔۔۔" اس کی گھمبیر آواز نے اس کے خیالات کا تسلسل توڑا تو وہ چونکی جو بات ادھوری چھوڑے اس کے سرخ رخسار کے ساتھ اپنا رخسار رگڑ رہا تھا۔
"اور سب سے بڑا ثبوت تو گزری رات۔۔۔۔۔۔"
وہ نجانے کیا کہنا چاہتا تھا لیکن اس کی گستاخیوں پہ شرم سے دہری ہوتی وہ فورا پلٹ کے اس کے بے لگام ہونٹوں پہ ہاتھ رکھتی اس کے سینے پہ سر ٹکا گئی۔
"پلیز۔۔۔۔۔"
"تم کیوں صبح صبح پھر سے میرے جذبات بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہو؟" اس کے اپنے سینے سے لگے ھت ی دلکش وجود کو خود میں چ تے ہوئے وہ بھاری مخمور لہجے میں بولا تو ژالے کا وجود سنسنا اٹھا۔
"آپ مجھ پہ الزام نہیں لگائیں آپ کے جذبات ہر وقت ہی ابلتے رہتے ہیں۔" اس کے زور سے بھینچنے پہ بمشکل اپنی چیخ پہ قابو پاتی ہوئی وہ بنا سوچے سمجھے بولی تو افگن نے اس کے بالوں میں انگلیاں پھنساتے ہوئے اس کا چہرہ اپنے سامنے کیا اور خود اس کے چہرے پہ جھکا۔
"تو پھر تم کیوں اس آگ کو ٹھنڈا کرنے کا کام نہیں کرتی؟"شدت بھرے لہجے میں کہتے ہوئے وہ مزید اس کے چہرے پہ جھکا تو وہ بری طرح سے گڑبڑائی۔
"اف۔۔۔۔۔۔" اس نے اسے ٹوکنا چاہا لیکن وہ اس کے ہونٹوں پہ جھکتا اس کی سانسوں پہ بری طرح سے قابض ہو چکا تھا۔
وہ نجانے کب تک اس پہ حاوی رہتا کہ اچانک اس کے ٹراؤزر میں رکھا اس کا موبائل گنگنایا تو وہ اسے اپنی گرفت سے آزاد کرتا ہوا سیدھا ہوا تو وہ اس کی شدتوں سے بے حال ہوتی بگڑے تنفس کے ساتھ اس کے سینے سے سر ٹکا گئی جبکہ وہ اس کے بالوں کو چھوتا ہوا پاکستان سے آئی کال سننے لگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپریشن تھیٹر سے نکلتے ہوئے اس نے تھکے تھکے انداز میں چہرے سے ماسک ہٹایا اور اپنے روم کی جانب بڑھ گئی۔ خوبصورت مگر سادگی سے سجے روم میں داخل ہو کے اس نے اپنے ہاتھ دھوئے اور سیدھا آ کے صوفے پہ نیم دراز سی ہو گئی۔
آج اس نے بیک ٹو بیک دو آپریشنز کیے تھے جنہوں نے اسے ذہنی اور جسمانی طور پہ تھکا ڈالا تھا تبھی وہ کسلمندی سے پشت صوفے سے ٹکائے آنکھیں موند چکی تھی۔
اسے اس انداز میں بیٹھے تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ "دھپ" کی زوردار آواز پہ اس کے سوئے سوئے سے اعصاب ایک دم سے بیدار ہوئے۔ اس نے اپنی خوابیدہ نگاہیں اٹھا کے کھڑکی کی جانب دیکھا تو حلق سے بے اختیار چیخ بلند ہوئی۔
شش "ششش! ڈاکٹر چلانے کی کوشش مت کیجیے گا ورنہ مجھے یہ آواز کسی اور طریقے سے بند کرنا پڑے گی سٹ کیونکہ اس آواز کو بنا پسٹل کے بھی میں 063 طریقوں سے بند کر سکتا ہوں۔"سیاہ لبادے میں سٹ ملبوس وہ چہرے پہ سیاہ رومال باندھے ہاتھ میں پسٹل گزرے دنوں کی یاد بنا اس کے سامنے کھڑا بے باکی سے بولا تو اس کی آخری بات پہ اس نے تمتماتے چہرے کے ساتھ اسے گھورنے کی کوشش کی۔
"شرم نہیں آتی آپ کو یوں ایک ڈاکٹر کے کمرے میں آ کے اس کے ساتھ ایسی فضول گوئی کرتے ہوئے۔"وہ فورا سنبھلتے ہوئے بظاہر شرم دلانے والے لہجے میں بولی لیکن دوسری جانب ڈھٹائی اور بے شرمی عرو پہ تھی۔
"اگر یہ ڈاکٹر اگلے دو منٹ میں اپنی جگہ سے نہ اٹھی تو یہ بلیک ایگل فضول گوئی کے ساتھ فضول حرکت کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔" اس کی کرسی کے بے حد نزدیک آ کے ٹھہرتا وہ اس کی جانب جھکتے ہوئے بے باکی سے بولا تو اس کے چہرے پہ قوس و قزح کے رنگ بکھرنے لگا۔
"میں اپنے لالہ کو شکایت لگاوں گی اگر مجھے ہراس کرنے کی کوشش کی تو۔"اگر وہ بلیک ایگل بنا تھا تو وہ بھی اس وقت اس کی زرشالے نہیں بلکہ ڈاکٹر زرشے ہی تھی۔
"لیں کریں بات۔"گزرے دنوں میں کی گئی ڈھٹائی کی مثال قائم رکھتے ہوئے اس نے افگن کا نمبر ملا کے اس کے سامنے موبائل رکھا تو وہ گڑبڑائی۔
"بالاج۔۔۔۔۔۔۔۔"دانت کچکچاتے ہوئے اس نے کال بند کی اور اس کی جانب دیکھا جو ہنستے ہوئے اسے اپنی جانب کھینچ چکا تھا۔
"ایک اچھا موقع آپ ضائع کر چکی ہیں کیونکہ میں آپ کو کڈنیپ کرنے والا ہوں۔"ڈرامائی انداز میں کہتے ہوئے اس نے اس کے رخساروں کو شدت سے چوما اور اپنا رومال اتار کے پسٹل جیکٹ میں چھپاتا وہ اسے ساتھ لیے دروازے کی جانب بڑھا۔
اور پھر ہاسپٹل کے کوریڈور سے گزرتے ہوئے ان کی دبی دبی سرگوشیاں اور کھلکھلاہٹیں اس بات کی گواہ تھیں کہ دنیا والوں کی پلاننگز کے برعکس اللّٰہ پاک نے ان کی محبت کو ایک خوبصورت منزل عطا کر دی ہے۔
گر محبت احساس ہے تو وہ احساس تم ہو اگر محبت جذبات ہے تو وہ جذبات تم ہو اگر محبت پھول ہے تو وہ پھول تم ہو اگر محبت خوشبو ہے تو وہ خوشبو تم ہو اگر محبت شاعری ہے تو وہ شاعری تم ہو اگر محبت گیت ہے تو وہ گیت تم ہو اگر محبت ساز ہے تو وہ ساز تم ہو اگر محبت آواز ہے تو وہ آواز تم ہو اگر محبت راز ہے تو وہ راز تم ہو اگر محبت سکون ہے تو وہ سکون تم ہواگر محبت جنون ہے تو وہ جنون تم ہو اور اگر کسی سے اظہار کرنا محبت ہے تو ہاں میرے ہدم مجھے تم سے محبت ہے بے حد بے پناہ بے انتہا محبت ہے
ختم شد۔۔۔۔۔