Chapter 52: لکڑی کا گھر

سالار ایک جھٹکے سے بریک لگاتا گاڑی سے اترا اور ریسیپشن سے پتہ کرتا تیز تیز قدم اٹھاتا اسی طرف چل دیا

نور تب سے بڑی اکڑ کے بیٹھی ہوئی تھی مگر جب سالار سامنے سے آتا ہوا دکھا تو اسکی ساری طراری ایک پل میں ہوا ہوگئی

سالار سرد تاثر لئے بنا کسی کو دیکھے دلیری سے آگے بڑھ رہا تھا

نور تو اس کے انداز دیکھ کر ہی ڈر گئی تھی

سالار سیدھا عین کے پاس آیا

اور اسکا ہاتھ پکڑ کر ایک جھٹکے سے اٹھایا

چلو گھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!

یہ کہہ کر سالار اسے لئے آگے بڑھنے لگا کہ دادا جان نے اسے آج پہلی بار غصے سے روکا تھا سالار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سالار نے انکی غصیلی آواز پر اپنے قدم روکے ضرور تھے مگر پلٹا نہیں تھا

نور کا ہاتھ چھوڑو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کہنے کے ساتھ ہی اسکے ہاتھ سے دادا جان نے نور کا ہاتھ الگ کیا تھا

سالار کی آنکھوں میں ایک لمحے کے لئے حیرانی آئی تھی کہ جس شخص نے اسکی سانسیں اسے تھمائیں تھیں آج وہی انسان اس سے اسکی عین کا ہاتھ چھڑوا رہا تھا

تم اسے نہیں لے کر جا سکتے۔۔۔۔۔

دکھ تو دادا جان کو بھی ہوا تھا مگر سالار نے اس بار کیا ہی ایسا تھا کہ وہ اب چپ تو بلکل بھی نہیں رہ سکتے تھے تم جانتے ہو سالار تم نے کیا کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟

اتنا بڑا جھوٹ بولا تم نے ہم سب سے۔۔۔۔ کہ نور۔۔۔

آگے کے الفاظ وہ نہیں بول پائے

جانتے ہو کتنا تڑپا ہوں میں اسکے لئے مگر تم۔۔۔۔ تم نے تو ہمیں توڑ دیا سالار۔۔۔۔

بہت تکلیف دی ہے تم نے ہم سب کو۔۔۔۔۔۔

دادا جان غم سے چور تھکے تھکے سے بولے

ابو جان نور ہمارے ساتھ جائے گی میں نے تو اسے ابھی جی بھر کر دیکھا بھی نہیں ہے

سالار تب سے اب تک خاموش کھڑا تھا مگر انکی عین کو روکنے کی بات پر اس نے سرد نظریں انکی طرف موڑیں

پھر عین کو دیکھا

تم رکنا چاہتی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟

غراتی سرگوشی میں سالار نے عین کے کان میں تقریباًمنہ گھسا کر بولا تھا

عین تو اسکی حرکت پر فوراً سے پیچھے ہوئی تھی اور اپنا ہاتھ چھڑواتے ہوئے بولی تھی

ہاں۔۔۔۔۔ مم۔۔۔۔۔ میں رکوں گی امی کے پاس۔۔۔۔

ڈرتے ڈرتے اس نے ہمت کرکے بول ہی دیا تھا مگر اسے اپنی غلطی کا احساس تب ہوا جب سالار ایک سیکنڈ بھی رکے بنا کچھ بولے لمبے لمبے ڈگ بھرتا وہاں سے چلا گیا

عین کی آنکھ میں آنسو جھلملائے تھے اسے جاتے ہوئے دیکھ کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔

***

نور بیٹا کیا کر رہی ہو یہاں کھڑے ہو کر چلو نیچے دونوں بچیاں جب سے تمہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر بے حال ہو گئی ہیں

نور کھڑکی کے سامنے کھڑی ہو کر اپنے خیالوں میں گم تھی کہ شمائلہ بیگم نے اسے پیار سے کہا نور کو یہاں آئے ایک مہینہ ہو چلا تھا مگر سالار تھا کہ جب سے گیا تھا تب سے واپس نہیں آیا تھا برہان سے اسے پتہ چلا تھا کہ وہ لندن چلا گیا ہے

ضرور اس چڑیل کے پاس ہی گئے ہوں گے جس سے دوسری شادی کر رہے تھے

بے ساختہ اسکے آنسو بہے تھے جو اس نے بے دردی سے رگڑے تھے اور زخمی مسکراہٹ سجائے نیچے چلی آئی تھی جہاں سب اسکا انتظار کر رہے تھے اور خاص کر کے تانیہ اور ماہ نور جو کہ اب اسکی جان بن گئی تھیں وہ تھیں ہی اتنی پیاری کہ دل کرتا بس ان سے باتیں ہی کرتا جائے۔۔۔۔۔۔

ان دونوں کے بارے میں سوچ کر عین کے لبوں پر خوبصورت سی مسکان آئی تھی

برہان وقتاً فوقتاً سالار سے کونٹیکٹ میں تھا جس میں وہ صرف سہیل خان سے ریلیٹڈ ہی بات کرتا اور کسی بارے میں نہیں لیکن جب برہان نے اسے یہ خبر سنائی کہ سہیل خان اور ماہ وش پکڑے گئے ہیں اور انہیں پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے تو اس کے بعد تو سالار نے اس سے بھی اپنا رابطہ منقطع کر دیا تھا میزی کا ہاسپٹل میں علاج چل رہا تھا وہ دماغی طور پر بہت اپسیٹ ہوچکی تھی

دن یونہی گزرتے جارہے تھے مگر آکر کوئی رکا ہوا تھا تو وہ عین تھی جو سالار بے رخی برداشت نہیں کر پارہی رہی تھی

اسے رہ رہ کر رونا آرہا تھا کہ کیوں اس نے رکنے کا کہا تھا مگر پھر دوسرے ہی پل ڈھیٹ بن جاتی کہ اچھا ہی ہوا کم سے کم میرے سامنے تو وہ اپنی اس سو کالڈ دوسری بیوی سے رومانس جھاڑ کر مجھے جلا تو نہیں پائیں گے

نہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسری طرف سالار ابھی تک عین پر غصے تھا اور اوپر سے عین نے جو ہاسپٹل میں کیا تھا تب تو اسے اور ہی آگ لگی تھی

اب نہ جانے یہ لاوا کب اور کیسے پھٹنا تھا

مگر سالار اچھی طرح سوچ چکا تھا کہ اسے کیا کرنا ہے۔۔

نور اپنے کمرے میں کھڑی وارڈروب میں سے کپڑے سلیکٹ کر رہی تھی

آج تانیہ اور ماہ نور کی برتھڈے تھی تو رباب نے نور کو اسپیشلی کہا تھا کہ وہ لازمی اچھا سا تیار ہو اپنی بھانجی پلس بھتیجیوں کے لئے۔۔۔۔۔۔

یہ لو بھئی جلدی سے اب ریڈی ہوجاؤ کب سے اس میں منہ دیئے کھڑی ہو تم۔۔۔۔۔۔

رباب نے آتے ہی لتاڑا تھا کیونکہ ساری تیاریاں ہوچکی تھیں سب نیچے کھڑے نور کا انتظار کر رہے تھے کہ وہ آئے تو کیک کٹ ہو مگر نور تھی کہ وہ بے دلی سے تیار ہونے میں لگی تھی

رباب نے اسے ریڈ کلر کی شیفون کی ساڑھی دی تھی اور ساتھ ہی میچنگ جیولری بھی رباب نے اسے حجاب لینے سے منع کیا مگر نور پھر بھی اسکارف لپیٹے ڈریسنگ روم سے باہر نکلی گیلے نم بالوں میں وہ بہت جاذب نظر لگ رہی تھی بال تو اب پہلے جیسے تھے نہیں مگر پھر بھی نور کو یہ اسٹائل بھی سوٹ کر رہا تھا نور تیار ہونے کے بعد نم گیلے بالوں کا جوڑا بنائے اسکارف لپیٹے جلدی سے باہر آئی تھی کیونکہ پہلے ہی اس کی وجہ سے بہت دیر ہوچکی تھی اور اب وہ مزید تاخیر نہیں کرنا چاہتی تھی نور نیچے آئی تو سب نے اسکی تعریف کی اور پھر کیک کٹ کیا گیا۔۔۔۔۔ کیک کٹنے کے بعد بچیاں تو اپنے کھیلنے میں لگ گئیں تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نور دادا جان کے پاس بیٹھی کیک کی پلیٹ پکڑے اسے گھورے جا رہی تھی کہ ایک دم سامنے نظر پڑنے پہ اسکی آنکھیں کھلیں کی کھلیں رہ گئیں۔۔۔۔۔۔۔

سالار گرے کلر کے تھری پیس سوٹ میں سرد سنجیدہ نظروں سے چلتا ہوا اس کی طرف ہی آرہا تھا اسے دیکھ کر نور ایک پل کے لئے تو سانس لینا ہی بھول گئی اتنے دنوں بعد جو دیکھ رہی تھی دشمن جاں کو۔۔۔۔۔۔۔

سالار اسکے پاس پہنچتا کسی کو بھی خاطر لائے بغیر عین کو ایک جھٹکے سے اٹھا کر کندھے پر ڈالا اور تیز قدموں سے چلنے لگا

عین اس اچانک پڑنے والی افتاد پر بوکھلا ہی گئی تھی اور اوپر سے سالار کی سب کے سامنے اس حرکت نے اسے شرم و خفت سے لال کر دیا تھا

سالار آگے بڑھ رہا تھا کہ شمائلہ بیگم سامنے آئیں تو سالار کے قدم بمشکل رہے تھے ورنہ شائد زبردست تصادم ہوتا

اگر آج مجھے کسی نے بھی روکنے کی کوشش کی تو پھر جو میں کروں گا وہ آپ سب لوگوں کو شائد نہیں یقیننا" اچھا تو بلکل بھی نہیں لگے گا

ٹھنڈے ٹھار لہجے میں بولتا وہ سب کو ششدر کر گیا تھا

دادا جان نے سب کو ہاتھ کے اشارے سے روک دیا تھا

سالار نے پھر سے اپنے قدم آگے بڑھا لئے تھے

باہر نکل کر عین کو غصے میں ہونے کے باوجود بھی سالار نے اسے آرام سے کسی قیمتی متاع کی طرح فرنٹ سیٹ پر بٹھایا اور گاڑی کو فل سپیڈ پر چلانے لگا

عین زبان پر قفل لگائے سہمی ہوئی بیٹھی تھی گاڑی تو جیسے ہواؤں میں اڑ رہی تھی

نور ڈر سے کانپے جا رہی تھی اسے لگ رہا تھا آج تو وہ سالار کے غصے سے نہیں بچے گی سالار فل سپیڈ پر گاڑی دوڑا رہا تھا اس کی ساری توجہ سامنے سڑک پر مرکوز تھی کہ نہ جانے سڑک پر کون سا نمونہ کھڑا دیا گیا ہو جو اپنی نظریں ہی نہیں جھپک رہا تھا

سالار نے ایک دم بریک لگائی تو گاڑی چررررر کی آواز پر رکی۔۔۔

عین نے خوف سے بند کی آنکھیں کھولیں تو سامنے گھنے جنگل کو پایا

وہ حیرانی سے اردگرد دیکھ رہی تھی کہ ایک بار پھر سالار نے اسے اپنے کندھے پر اٹھا لیا اور گاڑی لاک کرتا جنگل کے دوسرے رخ چل دیا

ہائے اللہ کہیں یہ مجھے جانوروں کی خوراک بنانے تو نہیں لائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خوف سے عین کی آنکھیں پھٹنے کو تھیں

عین کا اسکارف جو پہلے ہی ڈھیلا پڑ چکا تھا اب تو گر گیا تھا عین کے سارے بال اسکے منہ پر آرہے تھے سالار تیز تیز ایسے چل رہا تھا جیسے وہ اکیلا ہو اسکے کندھے پر کچھ ہو ہی نہ۔۔۔۔۔

سالار جنگل کے بیچ و بیچ بنے درخت پر بنے ووڈن ہاؤس کی طرف آیا اور اسے کندھے پر ہی رکھے لکڑی کی سیڑھیوں پر قدم جماتا اوپر چڑھا اور ووڈن ہاؤس میں داخل ہو کر دروازہ پہلے اچھی طرح سے بند کیا اور پھر عین نیچے بچھے گدے پر پھینکا اور خود بھی اسکے ساتھ ہی گرا اسکے اوپر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.