سالار کی آنکھوں سے تشکر کے آنسو بہے جا رہے تھے
جب سالار نے عین کو اپنے ساتھ بھینچا تھا تو اسے لگا کہ عین کا دل دھڑکا ہو۔۔۔۔۔
اسے جھٹکا لگا تھا۔۔۔۔ مگر پھر جب دوبارہ اسے لگایا تو کافی ٹائم تک اسکے دھڑکنوں کو محسوس کرتے ہوئے اسے اب کوئی شک نہیں تھا کہ اسکی عین زندہ ہے۔۔۔
مگر ڈاکٹر نے تو۔۔۔۔۔۔۔۔
پر جب پہلے سالار نے اسے گلے لگایا تھا تو تب تو اسکی دھڑکنیں ایک دم ساکت تھیں ٹھہری ہوئیں جیسے ایک مرے ہوئے انسان کی ہوتی ہیں۔۔۔۔
جو بھی ہو اس وقت سالار کے پاس وقت نہیں تھا بلکل بھی اس لئے اس نے عین کو برہان کے ساتھ مل کر وہاں سے غائب کروا دیا تھا
برہان کو بھی سب سمجھانے کے بعد کہ کوئی تو ہے جو میزی کے ساتھ ملا ہوا ہے کیونکہ جب وہ نقلی نرس انکے پاس آئی تھی تب انہیں پتہ چلا تھا کہ میزی ملک چھوڑ کر بھاگ چکی ہے تو پھر وہ کون تھی جو منہ چھپائے وہاں آئی تھی
ہو سکتا ہے کہ وہ یہاں بھی موجود ہو اس لئے بنا کسی کو بھی بتائے کہ عین زندہ ہے اسے وہاں سے ہٹادیا تھا اور اسکی جگہ سالار نے دو پنچنگ بیگ رکھ دیے تھے پھر برہان نے لیٹ ہو جانے کا کہہ کر فوراً سے جنازہ اٹھایا تھا اور پھر لحد میں بھی ان دونوں نے اتارا تھا اس طرح کسی کو بھی شک نہیں گزرا تھا عین کی جگہ کچھ اور ہے۔۔۔۔۔۔
یہاں سے فارغ ہونے کے بعد سالار نے اپنے الگ اسلام آباد والے گھر میں عینی کو لے کر آگیا تھا اور عین کا خفیہ علاج شروع کروا دیا تھا جس کا سالار اور برہان کے علاوہ کسی کو بھی نہیں پتہ تھا چیک آپ کرنے اور کچھ ٹیسٹ وغیرہ کرنے کے بعد ڈاکٹر نے یہ بتایا تھا کہ عین کو دل کے مقام پر ایک ایسا انجیکشن دیا گیا تھا جس سے کچھ دیر تک ہارٹ دھڑکنا چھوڑ دیتا ہے اور نارمل انسان ایک دم مردہ کی طرح ہو جاتا ہے اور اگر وقت کے رہتے دل پر دباؤ نہ ڈالا جائے تو دل سچ میں مردہ ہو جاتا ہے اور انسان کی موت یقینی ہوتی ہے
یہ سن کر سالار کو جہاں چین ملا تھا کہ اگر وہ عین کو سختی سے نہ بھینچتا تو۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر دوسرے ہی پل اسے خطرناک حد تک غصہ چڑھا تھا کہ ایسا کون ہے جس نے عین کو ایسا انجیکشن لگایا تھا
تب سے اب تک پچھلے پانچ سالوں سے عین کوما میں تھی جو کہ اس انجیکشن کا ہی سائڈ ایفیکٹ تھا ڈاکٹر کے مطابق اس کا ایکزیکٹ دورانیہ بتانا مشکل تھا کہ کب تک عین کوما سے باہر نکلے گی ہو سکتا ہے کہ جلد ہی ہوش آئے یا پھر ساری زندگی۔۔۔۔۔۔۔۔
اس سے آگے وہ کچھ بول ہی نہیں پایا تھا کیونکہ سالار نے اسے دھکا دیا تھا اور سرد آواز میں اسے خبردار کیا تھا کہ ایسی منحوس باتیں اپنے منحوس منہ سے نہ کرے۔۔۔۔ میری عین جلد ہی ٹھیک ہوجائے گی وقت گزرتا گیا اور عین کو ہوش نہیں آیا
مگر اتنا ضرور ہوا تھا کہ عین اب سن اور محسوس کر سکتی تھی مگر کچھ بول نہیں سکتی تھی ہل نہیں سکتی وہ روز سالار کی بے تکی باتیں اسکے بہانے اسکا چھونا اسکی محبت اسکی فکر اور اسکے آنسووں کو وہ روز محسوس کرتی تھی دل ہی دل میں اسکے ہر سوال کا جواب بھی دیتی تھی اور اسکی تڑپ پہ تڑپتی بھی تھی مگر کیسی بےبسی تھی کہ وہ اسے کچھ کہہ نہیں سکتی تھی بے بس و لاچار بنی وہ سالار کی تکلیف کو اپنے دل پر محسوس کرتی رہتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر اتنے سالوں میں کچھ اچھا ہوا تھا تو وہ یہ تھا کہ عین نے اپنے انجان جذبات کو نام دے دیا تھا۔۔۔۔۔۔ عشق کا نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسے احساس ہوچکا تھا کہ وہ سالار سے بے انتہا عشق کرتی ہے۔۔۔۔۔ بے انتہا۔۔۔۔۔۔
عین کو بھی اپنے ٹھیک ہونے کی جلدی تھی پھر جب ول پاور بھی ہو تو پھر مریض کیسے نہ ٹھیک ہو اور یہاں تو پھر بھی عشق کا معاملہ تھا
سالار کے گرتے آنسو عین کو تکلیف پہنچا رہے تھے مگر وہ کچھ بھی نہیں کر پارہی تھی
جنم۔۔۔۔۔۔ بہت تکلیف میں ہوں میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیکھو نہ برہان کی بھی شادی ہوگئی اور اسکے دو جڑواں بچیاں بھی ہیں بہت پیاری ہیں اینجل کی طرح۔۔۔۔۔ مجھے بھی ایسی اینجل چاہیں عین۔۔۔۔۔ میں بھی نارمل زندگی چاہتا ہوں۔۔۔۔ تم کیوں نہیں اٹھتی۔۔۔۔۔ کیوں نہیں اٹھتی۔۔۔۔۔۔
سالار کے لب اسکے کندھے کو چھو رہے تھے اور عین کی دل کی دھڑکنوں میں ارتعاش پیدا کر رہے تھے عین کو سالار کی گرم سانسیں اپنے چہرے کے انتہائی قریب محسوس ہوئیں اور پھر سالار کے لب اپنے لبوں پر محسوس ہوئے
سالار تو اپنے میں تھا مگر سالار کی اس جسارت نے عین کے رگ و پے میں بجلی سی بھر دی تھی اسکا پورا چہرہ سالار کی قربت سے لال اناری ہوچکا تھا کہ جیسے ابھی خون بہنا شروع ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سالار نے جب چہرہ تھوڑا اونچا کرکے اسکی طرف دیکھا تو سالار چونک گیا
اتنے عرصے میں پہلی بار عین نے اسکی جسارت پر کچھ ری ایکشن دیا تھا جو کہ اسکا اسکی قربت پہ سرخ ہونا تھا
اسکا مطلب عین۔۔۔۔۔ عین۔۔۔۔ سب فیل کر سکتی ہے۔ وہ مجھے محسوس کر سکتی ہے
سالار کو بے پناہ خوشی محسوس ہوئی تھی
اسکا مطلب تم ٹھیک ہو رہی ہو عین۔۔۔۔۔ اب میں جان گیا ہوں کہ تمہیں کیسے ٹھیک کرنا ہے سالار اسکی طرف دیکھتے ہوئے دل ہی دل میں کچھ سوچ کر پلین بنا چکا تھا
پھر مسکراتے ہوئے اس پر نظر ٹکائے پھر سے اس پر جھکا تھا اور شوخ سی جسارت کر گیا عین جو اسکے ہٹنے پہ سنبھلی ہی تھی کہ پھر سے اسکی گستاخی کرنے پر دوبارہ سے بلش کرنے لگی جبکہ سالار مسرور سا اسے پیار کئے جارہا تھا کہ سب وہ دن دور نہیں جب عین بلکل ٹھیک ہوگی۔۔۔
عین کب کی جا گی ہوئی تھی اور اپنے گردن پر سالار کی گہری سانسوں کو رینگتا ہوا محسوس کر رہی تھی سالار اسے اپنے حصار میں لئے سویا ہوا تھا
(سالار اب اٹھ بھی جائیں آفس نہیں جانا کیا)
نور نے من میں ہی اسے اٹھانا چاہا
مگر سالار تو جیسے مزے سے اسے پکڑے نیند میں ڈوبا ہوا تھا
ہممم کچھ دیر بعد جب سالار نے اپنی آنکھیں کھولیں تو سب سے پہلی نظر عین پر ہی گئی
مممم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گڈ مارننگ جنم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیند سے خمار زدہ آواز میں اس کے گالوں کو بوسا دیتے چاہت سے کہا
کیا یار گڈ مارننگ ہی بول دو نہ عین۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منہ بسور کر اس پر جھکتے ہوئے کہا
(گڈ مارننگ عین کی جان)
اگر سالار اسکے من کی آواز سن سکتا ہوتا تو یہ سن کر لازمی بے ہوش ہو جاتا
سالار شاور لے کر بلیک ٹی شرٹ اور بلیک ہی شارٹس میں میں نکھرا نکھرا سا عین کے پاس آیا اور اسکے کانوں میں سرگوشی کرنے لگا
امم۔۔۔۔۔ تو عین جنم۔۔۔۔۔ میں تو فریش ہو گیا۔۔کیا کیا خیال ہے تمہیں بھی نہ فریش فریش کردوں۔۔۔۔۔۔
شرارت سے شوخ سی جسارت کی اور آنکھیں اسی پر ٹکائے رکھیں
افف اللہ۔۔۔۔۔ نہیں۔۔۔۔۔۔ یہ کیا ہوگیا سالار کو اب یہ بھی کریں گے۔۔۔۔۔ ذرا خیال نہیں کہ میں کوما میں ہوں بس اپنے ہی چونچلوں کی پڑی ہوئی ہے
سالار سمجھ رہا تھا کہ عین اسکی باتوں کو سمجھنے لگی ہے بس پھر کیا تھا سالار اسے اس حد تک تنگ کرنا شروع ہوگیا کہ تنگ آکر عین کچھ نہ کچھ تو ری ایکشن دے گی ہی
ایسا کرتے ہیں آج شاور نہیں کراتے تمہیں موسم تھوڑا بے ایمان سا ہے
( او ہ۔۔۔۔۔۔۔ شکر ہے۔۔۔۔۔ نہیں تو آپ ہی نے ٹھیکہ لے رکھا تھا بے ایمان ہونے کا۔۔۔۔) تو کیا ہوا موسم ٹھیک نہیں۔۔۔۔۔۔ میں تو ٹھیک ہوں نہ جنم۔۔۔۔۔۔۔۔ تو کم از کم کپڑے تو چینج کر وا ہی سکتا ہوں میں۔۔۔۔۔ ہمممم
(ہائے نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔سالار نے تو قسم کھالی ہے مجھے مارنے کی۔۔۔انہیں ہو کیا گیا ہے) سالار بیڈ سے اترا اور وارڈروب میں سے ایک بلیک سلیو لیس ڈریس نکالا اور باہر جاکر ملازمہ کو لے کر آیا جو عین کے لئے ہی خاص طور پر رکھی گئی تھی
پھر عین کے پاس آیا
چلو جنم سوٹ تو مل گیا مجھے میرے ساتھ میچنگ کرتا ہے بلیک کلر کا بہت سوٹ کرےگا تم پہ۔۔۔۔۔ سالار نے اسے اٹھاتے ہوئے بیڈ کے کراؤن سے ٹیک لگائی اور ملازمہ کو چپ کرکے چینج کروانے کا اشارہ کرکے خود روم سے باہر نکل گیا
لائٹ بھی آف نہیں کی۔۔۔۔۔۔ ہاہ ہ ہ۔۔۔۔ کتنے بے شرم ہوگئے ہیں یہ ضرور انکے آفس کی کوئی ڈیش ڈیش ہی ہوگی جس نے انہیں اتنا بے شرم بنا دیا ہے۔۔۔۔۔
نور شرم اور خفت میں اتنا گم تھی کہ اسے محسوس ہی نہیں ہوا کہ یہ وہی ملازمہ کے ہاتھ ہیں جو روز اسے چینج کرواتی ہے۔۔۔۔
ملازمہ اپنا کام کرکے جا چکی تھی
سالار جب اندر آیا تو عین کے چہرے پر چھائے شرم اور غصے کے رنگ صاف صاف دیکھ سکتا تھا ہمم۔۔۔۔ تو پلین سکسیسفل رہا۔۔۔۔۔ جنم۔۔۔۔۔ اب مجھے ڈاکٹر سے بات کرنی پڑے گی کہ تمہیں ہوش کی دنیامیں کیسے لایا جائے پھر۔۔۔۔۔
ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عین کو سالار کا قہقہ آگ ہی لگا گیا تھا
( ہونہہ بے شرم۔۔۔۔۔ بے حیا۔۔۔۔۔۔)