Chapter 46: پانچ سال بعد

رباب شام کی چائے بنا کر لاؤنج میں دیگر لوازمات کے ساتھ لائی جہاں سب گھر والے بظاہر تو ساتھ بیٹھے تھے مگر پچھلے پانچ سالوں سے ایک دوسرے سے بہت دور ہوچکے تھے سب ساتھ تو بیٹھتے تھے مگر کوئی خاص بات چیت نہیں کرتے تھے بس ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے پھر کسی نہ کسی کام کے بہانے اٹھ جاتے۔۔۔۔۔۔۔۔

ابھی بھی ایسا ہی ہوا تھا جیسے ہی چائے ختم ہوئی سب ہی کسی نہ کسی بہانے سے اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے تھے

رباب پیچھے کھڑی نم آنکھوں سے سامنے لگی دیوار پر نور کی انلارج تصویر کو دیکھ کر سسک پڑی یہ صرف آج ہی نہیں ہوا تھا یہ تو پچھلے پانچ سالوں سے ہوتا آیا تھا جب سے نور اس گھر سے گئی تھی مانو ساری خوشیاں بھی ساتھ ہی لے گئی تھی ہر کسی کو توڑ گئی تھی۔۔۔۔۔۔

نور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!

رباب کی آنکھ سے ہر روز کی طرح آج بھی اذیت بھرا قطرہ گرا تھا اور کارپٹ میں جذب ہوکر گم ہوگیا تھا

***

سس۔۔۔۔۔۔۔ سر۔۔۔۔۔ پلیز میں نے کچھ نہیں کیا یہ سب اس غفور نے کیا تھا اور مجھے لالچ دی تھی کہ مجھے ڈھیر سارے پیسے دے گا اس لئے۔۔۔۔۔۔ ااس۔۔۔۔۔۔لئے لالچی ہوگیا تھا معافی دے دیں۔۔۔۔۔ پلیز۔۔۔۔۔۔۔

ملازم گھٹنے ٹیکے ہاتھ جوڑے سامنے کھڑے شخص سے رحم کی بھیک مانگ رہا تھا مگر یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس شخص کی ڈکشنری میں رحم نام کی جگہ تک نہیں تو وہ رحم کرے گا کیسے۔۔۔۔۔۔۔۔

بھاری قدم بڑھاتے وہ اس کے پاس آیا اور اپنے نوک دار بوٹ سے اسے پیچھے کی طرف بے رحمی سے دھکیلا۔۔۔۔۔۔۔۔ جیسے ملازم نیچے گرا اسنے اپنا بوٹ اسکی شہ رگ پر مضبوطی سے جما کر مسلا۔۔۔۔۔۔۔

ملازم کا چہرہ خوف سے سفید پڑ گیا تھا

پھر اس نے پیچھے ہاتھ لے جاکر ٹیبل سے کٹر اٹھایا اور اس ملازم کی ہاتھوں کی ساری انگلیاں ایک ایک کرکے آہستہ آہستہ سے ایسے کھینچیں کہ اسے زیادہ سے زیادہ تکلیف ہو۔۔۔۔

ملازم کے منہ سے دردناک چیخیں نکلنے لگیں

مگر سامنے کھڑا شخص مسکرا پڑا تھا جو پہلے تک تو غصے سے آگ بگولا ہوا تھا اب اسے تڑپتا ہوا دیکھ کر دل میں سکون محسوس کر رہا تھا

ایک جھٹکے سے اسکا سر دیوار سے مارتے وہ ایسے اٹھا کہ جیسے بوٹ کے تسمے باندھ کر اٹھا ہو اور پھر ہاتھ جھاڑ کر کوٹ ایک انداز سے جھٹکتا ہشاش بشاش چہرہ لئے وہاں سے چلا گیا

پیچھے کھڑا نادر اسکی پشت کو ہی دیکھتا رہ گیا تھا وہ تو پہلے ہی سے ظالم تھا مگر پچھلے پانچ سالوں سے وہ وحشی درندہ بن چکا تھا

ان سالوں میں اس نے کوئی بھی دن کوئی بھی رات بنا کسی کو اذیت و تکلیف میں تڑپتا دیکھ نہیں سویا تھا ورنہ اسے نیند کی نہیں آتی تھی

حالات نے اسے کیا سے کیا بنا دیا تھا

آج کا سالار شجاعت کل کے سالار شجاعت سے یکسر انجان تھا اور باقی ان سب کے لئے ایک وحشی تھا وحشی جو کبھی کبھی بنا کسی غلطی کے بھی انہیں سزا دینے میں گریز نہ کرتا تھا

***

ابو جان آگئے آپ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

سکندر مرزا جیسے ہی گھر کے اندر داخل ہوئے اکبر مرزا انہیں فوراً سے سہارہ دیتے ہوئے اندر لائے اور صوفی پر بٹھا دیا

دادا جان نے بیٹھتے ہی گہرا سانس لیا جیسے نہ جانے کتنی لمبی مسافت طے کر آئے ہوں

کیوں جاتے ہیں آپ روز وہاں۔۔۔۔۔۔ کوئی نہیں ہے وہاں پہ اب۔۔۔۔۔ جس وجود کو ہم نے سالوں پہلے دفنایا تھا وہ کب کا مٹی میں جا کے مٹی ہو کر فنا ہوچکا ہے ہمیشہ کے لئے۔۔۔۔۔ پھر کیوں خود کو تکلیف دیتے ہیں آپ ابو جان۔۔۔۔۔۔۔۔

اکبر مرزا نڈھال لہجے میں سکندر مرزا سے ہمیشہ کی طرح بحث شروع کر چکے تھے مگر نتیجہ وہی صفر۔۔۔۔۔۔۔

کیا کروں پھر میں پھر۔۔۔۔۔ ہاں بتاؤ۔۔۔۔۔ کیا کرو ایک یہ ہے کہ بنا کسی جرم کی سزا دے کر خود چلی گئی لمبی نیند لینے مگر ایک وہ زندہ ہوتے ہوئے بھی مردہ بنا پھر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔ مردہ بنا پھر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

کب سے اس کی شکل تک نہیں دیکھی میں نے اب تو لگتا ہے کہ سانسیں بھی گنی چنی رہ گئیں ہیں میرے پاس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دادا جان تھک چکے تھے اب ان بوڑھیوں ہڈیوں میں جان نہیں رہی تھی اپنے

بچوں کے غموں نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا اس لئے پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے کانپتی آواز میں اپنے غم بیاں کر رہے تھے

اکبر مرزا آگے سے کیا کہتے وہ بھی تو ایک ہی جیسے غم کے مارے تھے

بس سر جھکائے آنسو پینے کی کوشش کرنے لگے

سالار نے آتے ساتھ ہی کان پکڑ لئے۔۔۔۔۔۔

سوری سوری سوری سو سوری جنم۔۔۔۔ آج تھوڑا سا لیٹ ہوگیا پلیز معافی دے دینا وہ کیا ہے نہ کہ وہ۔۔۔ وہ۔۔۔۔۔ وہ ہ ہ۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟

اب کیا بہانہ کروں۔۔۔۔ سچ تو بتا نہیں سکتا۔۔۔۔۔۔ ورنہ جوتے پڑنے ہیں۔۔۔۔۔۔

ہاں ں ں ں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گاڑی خراب ہوگئی تھی جنم۔۔۔۔۔۔۔۔ اگلی بار نئی گاڑی لوں گا۔۔۔۔

دیکھوں نہ ہر بار گاڑی ہمارے بیچ فاصلے لے آتی ہے

سالار ساتھ ساتھ باتیں بھی کرتا جا رہا تھا اور ساتھ ہی شاور لے کر چینج بھی کرچکا تھا

بن شرٹ کے وہ باہر نکلا اور دھڑام سے بیڈ پہ گر کے بلکل اسکے پاس لیٹ گیا۔۔۔۔

کتنا سوتی ہو تم جنم یار۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تھکتی نہیں ہو سو سو کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیار سے اسکا گال سہلایا گیا

ویسے تمہاری نیند کا میں اچھی طرح فائدہ اٹھا رہا ہوں۔۔۔۔۔۔

معنی خیزی سے کہتے ہوئے سالار نے اسکے ماتھے پر لب رکھے

اگر تمہیں مجھ سے بچنا ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جلدی سے آنکھیں کھولنی ہوں گی ورنہ میں تو کسی حال میں بھی نہیں رکنے والا

سالار نے اسے باہوں میں بھینچ کر اپنا منہ اسکی گردن میں چھپا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پھر ہمیشہ کی طرح ضبط کے باوجود اسکے آنسو اسکا کندھا بھگونے لگے جو مقابل کے دل پہ کاری وار کر رہے تھے

پانچ سال۔۔۔۔۔۔۔ پانچ سالوں سے وہ ہر دن اس سے ایسے بات کرتا جیسے وہ اسے ہی سن رہی ہو دیکھ رہی ہو۔۔۔۔۔۔ مگر کہاں وہ تو دنیا سے خفا ہر کسی سے خفا آنکھیں بند کیے پڑی ہوئی

تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

***

پانچ سال پہلے۔۔۔۔۔۔۔

سالار ڈاکٹر کے منہ سے ادا ہونے والے الفاظ سن کر بے ہوش ہو کر زمین بوس ہوگیا تھا برہان غمزدہ سا اسکی جانب لپکا اور اسے اٹھانے کی کوشش کرنے لگا پانی کے چھینٹے ڈالنے سے سالار نے اپنی سوجی ہوئی آنکھیں کھولیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برہان اسکے گلے لگ کر رو پڑا تھا

سالار ساکت نظروں سے دیوار کو گھور رہا تھا

برہان کو ایک جھکے سے خود سے دور کرتے ہوئے وہ روم کی جانب بڑھا جہاں عین کو رکھا گیا تھا آرام سے چلتا ہوا وہ اندر داخل ہوا اور عین کے سر پر جا کر کھڑا ہوگیا

چند منٹ اسے گھور نے کے بعد سالار نے اسے اپنی گود میں اٹھا لیا اور ہاسپٹل باہر نکل گیا

برہان حیران سا سالار کی تمام حرکات کو دیکھ رہا تھا

سالار پرائیویٹ جیٹ میں اسے لیکر پاکستان آچکا تھا ساتھ میں برہان بھی تھا

سارے راستے سالار نے منہ سے کچھ نہیں بولا تھا بس عین کو باہوں میں لئے اسکے چہرے کو دیکھی جارہا تھا برہان نے اسے بلانے کی بارہا کوشش کی مگر سالار کا سکتہ نہیں ٹوٹا تھا

گھر پہنچ کر جب سالار نے عین کو صوفے پر لٹایا تو سب گھر والوں کو تو جیسے سانپ سونگھ گیا تھا ہر کوئی دنگ حالت میں کھڑا تھا

دادا جان۔۔۔ چچی جان۔۔۔۔ چاچو۔۔۔۔۔۔ دیکھیں نہ عین کو اٹھ ہی نہیں رہی کب سے سوئے جارہی ہے آنکھیں بند کئے۔۔۔۔۔۔۔

جانتی بھی ہے کہ مجھ سے اسکی حالت برداشت نہیں ہو رہی۔۔۔۔۔۔۔ پھر بھی کتنے مزے سے سوئی پڑی ہے

سالار منہ میں بڑبڑاتے ہوئے دیوار سے ٹیک لگائے بیٹھا عین کو دیکھے جا رہا تھا

جہاں سب گھر والے برہان سے مختصرا"سارا واقعہ سننے کے بعد نور کے پاس دوڑے آئے تھے جہاں سب نور کو ہی پہلے سے ہی اٹھانے کی کوشش کر رہے تھے

پھر کیا تھا پتہ چلنے کے بعد تو خواب جہاں میں صف ماتم بچھ گئیں تھیں کسی کو بھی نور کے مرنے کا یقین q تک نہیں آرہا تھا سالار ویسے ہی چپ چاپ بیٹھا بس دیوار کو ہی گھورے جا رہا تھا

سب ا انتظامات ہوچکے تھے نور کو بھی کفن پہنا دیا

گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شمائلہ بیگم ضبط کے بندھن کھو بیٹھیں تھیں جب نور کو لے جانے کے لئے آئے تھے

سب گھر پریشان سے انکی طرف بڑھے تھے اور اسی چکر میں نور کے پاس سوائے سالار کے کوئی بھی نہیں تھا

سالار لرزتے قدموں سے چلتا ہوا عین کے پاس آیا اور اسے اپنے سینے سے لگا کر اتنی زور سے بھینچا تھا کہ نور کی ہڈیاں ٹوٹنے کے قدار پر تھیں

سالار کی آنکھوں کے سامنے وہ تمام منظر ایک بار پھر لہرانے لگے تھے

ابھی وہ ان مناظر میں کھویا ہوا تھا کہ اچانک سالار کو ہزار وولٹ کا جھٹکا لگا جیسے۔۔۔۔۔۔

اس نے ایک دم عین کو خود سے الگ کرکے اسکا چہرہ دیکھا جو کب سے ساکت تھا پھر دوبارہ اپنے ساتھ سختی سے بھینچا تو سالار کی خشک ہوئی آنکھوں سے آنسوں جاری ہو گئے تھے۔۔۔۔۔

میری عین۔۔۔۔۔۔۔ میں جانتا تھا کہ تم مجھے کبھی چھوڑ کر نہیں جاسکتی۔۔۔۔۔ اپنے سالار کو نہیں چھوڑ سکتی اکیلا۔۔۔۔۔ کبھی نہیں۔۔۔۔۔ کبھی بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.