Chapter 21: مری کا سفر

سالار جیسے ہی اپنے پورشن میں داخل ہوا تو سامنے نور کو اپنی طرف مسکرا کر دیکھتے ہوئے پایا پہلے تو وہ حیران ہوا غور سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ بمشکل ہی ہونٹوں کو کھینچ کر پھیلا کر مسکان کی شکل دی گئی ہے (جیسے ہی سالار بھائی آئیں تم ہنستے ہوئے انکا پرجوش استقبال کرنا)

آپ آگئے سس۔۔۔۔۔۔ سالار۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

پہلے تو نور تھوڑا سا لڑکھڑائی مگر پھر مری کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمت پھر سے باندھ لی۔۔۔۔ اسے ڈر بھی بہت لگ رہا تھا مگر ہائے رے مری کی برف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آئیں نہ آئیں اسکے بازو سے کوٹ کو دو انگلیوں سے پکڑ کر اندر کی طرف کھینچا۔۔۔۔۔

سالار تو حیرت سے اسکے انداز ہی دیکھے جا رہا تھا

(انکے بازو میں اپنا بازو ڈال کر پیار سے انہیں اندر لانا)

بیٹھیں نہ تھک گئے ہوں گے نہ اتنا کام جو کرتے ہیں صبح جلدی جلدی اٹھنا پھر آفس جانا وہاں جاکر اتنا ڈھیر سارا کام کرنا۔۔۔۔

ایسے ہی اسے کھینچتے ہوئے لاؤنج میں لائی اور پٹر پٹر شروع ہو گئی

ٹشو سے اسکا نادیدہ پسینہ ایسے صاف کر رہی تھی جیسے برتن مانجھ رہی ہو۔۔۔۔۔

بوکھلاہٹ میں وہ اسکے اتنا قریب کھڑی تھی کہ اسے اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ سالار کے دبائے ہوئے جذبات کو زور زور سے ہوا دے رہی ہے

اپنے دوپٹے سے آہستہ آہستہ انکی آنکھوں میں اپنی آنکھیں گاڑ کر دیکھتے ہوئے پسینہ صاف کرنا چاہے ہو یا نہ ہو

نور سالار کے کندھے سے تھوڑا نیچے تک آتی تھی اسی لئے ایڑیوں کے بل اونچا ہو کر اسکا نا معلوم پسینہ خشک کر رہی تھی

سالار نے اپنی آنکھیں اسکے حسین سراپے پہ ٹکائی ہوئیں تھیں وہ مدہوش سا اسے دیکھ رہا تھا نور اس وقت ہلکے لائیٹ ییلو کلر کے پرنٹڈ مہنگے کاٹن کے سوٹ میں اور ساتھ ہی میچنگ لائیٹ ہی ییلو حجاب کیے ٹھنڈا تاثر دیتی سیدھا اسکے دل میں ٹھنڈک اتار رہی تھی

اوپر سے گرمی بھی کتنی ہے نہ دیکھیں نہ کتنا پسینہ آرہا ہے آپکو۔۔۔۔۔۔ سر بھی درد کر رہا ہوگا۔۔۔۔ میں آپکو ٹیبلیٹ دوں چائے کے ساتھ۔۔۔۔۔۔ ویسے جوس بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

ابھی نور کچھ بولتی ہی کہ سالار نے اسکی کمر میں ہاتھ رکھ کر اپنے ساتھ لگا کر اوپر اٹھا لیا جس سے نور کا چہرہ اسکے بلکل سامنے آگیا۔۔۔۔

نور کی تو بولتی ہی بند ہو گئی بے چارہ سا منہ بنا کر سالار کو دیکھنے لگی

سالار اسکی دل کی دھڑکنوں کو محسوس کر رہا تھا جو بہت تیز دوڑ رہی تھیں اپنے ایک بازو سے اسکی کمر کو جکڑے دوسرے ہاتھ سے اپنی شہادت کی انگلی اسکے چہرے پہ پھیرنے لگا

تو کیا کہہ رہی تھی تم۔۔۔۔۔۔ ہونہہ۔۔۔۔۔

اسکی گھمبیر آواز نور کے کانوں میں پڑی تو نور بری طرح لرز اٹھی چاہ کر بھی وہ کچھ بول نہ پائی اپنے لبوں کے کونوں کو نیچے لٹکا کر رونے کی پوری پوری تیاری کر لی گئی تھی

سالار نے جب اس کو ایسے دیکھا تو وارن کرنا ضروری سمجھا

خبردار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!

اگر تم نے ایک قطرہ بھی میرے موتی کا بہایا تو میں وہ ضرور کر دوں گا جسے سوچ کر تم نے یہ تیاری پکڑی ہے

سخت لہجے میں انگلی اٹھا کر تنبیہ کی۔۔۔۔

نور نے فورا اپنے آنسو روک کر اپنا سر زور زور سے ہلایا مبادا وہ جو کہہ رہا ہے کر ہی نہ لے۔۔۔۔۔

گڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکے معصوم انداز پر سالار نے مسکراتے ہوئے کہا

اب یہ بتاؤ۔۔۔۔۔۔۔ اس سب کی وجہ۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

سالار نے اسکے گال کو انگوٹھے سے سہلاتے ہوئے اسکی اوٹ پٹانگ حرکتوں کے بارے میں جاننا چاہا وہ رباب اور برہان بھائی مری جا رہے ہیں میں نے بھی جانا ہے

پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

بڑی مشکل سے سرخ چہرے کے ساتھ ضبط کرتے ہوئے نور نے منمناتے ہوئے کہا

اتنا معصوم دلبرانہ انداز کہ کس کے ہوش نہ اڑیں مگر سامنے سالار تھا جس نے آخر کار اپنے بے لگام ہوتے جذبات کو لگام ڈال ہی لی۔۔۔۔۔۔

اس کے اس طرح بولنے پر سالار نے اسکا سر پیچھے سے پکڑ کر اپنے کندھے پر رکھ لیا اور کسی چھوٹے بچے کی طرح سہلانے لگا

ٹھیک ہے جنم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضرور جانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ میں خود تم لوگوں کے ساتھ جاؤں گا تمہیں اکیلے اتنی دور بھیجنے کا میں رسک بلکل بھی نہیں لے سکتا۔۔۔۔۔۔ جذبات سے چور لہجے میں آنکھیں موند کر اسکے کان میں سرگوشی کی پھر اسکے کندھے پر بوسا دیا۔۔۔۔۔

چلو اب تم نو دو گیا رہ ہو جاؤ ورنہ میں آؤٹ آف کنٹرول ہو جاؤں گا اسے زمین پر اتارتے ہوئے سالار نے اسے الرٹ کیا۔۔۔۔۔

پاؤں زمین پر لگتے ہی نور فل سپیڈ میں وہاں سے بھاگ گئی

افففففففف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنم میرا بہت برا حال کرنے والی ہو تم

ظالم حسینہ۔۔۔۔۔۔۔!!!!!

گہرا سانس خارج کرکے سالار نے خود کو کمرے کی طرف گھسیٹا۔۔۔۔۔۔

***

ساری پیکنگ ہوچکی تھی اور سب تیار بھی تھے اظفر بھی اپنے والدین سے چھپ کر جا رہا تھا یہ مشورہ بھی برہان نے دیا تھا اسے کہ کیسے پتہ چلے گا ان کو اظفر بھی خوش ہوگیا بنا سوچے کے برہان اتنا مہربان کیوں ہو رہا ہے

برہان اظفر مشاء اور رباب اپنی الگ دو گاڑیوں میں جا رہے تھے

جبکہ سالار اور نور الگ سے تیسری گاڑی میں جا رہے تھے اسکی ساری پیکنگ سالار نے خود کی تھی اور وہ اسے لیکر نکل بھی چکا تھا

نور کی ساری کی ساری خوشی ملیامیٹ ہوچکی تھی پہلے تو وہ خوشی سے پھولے نہ سما رہی تھی کہ سب کے ساتھ انجوائے کرے گی برف میں کھیلے گی اچھل کود کرے گی مگر سالار نے اسکی ساری کی ساری پلاننگ پر پانی پھیر دیا تھا بڑے مزے سے نور کو فرنٹ سیٹ پر بیٹھا کر نکل پڑا تھا

نور منہ پھلا کر باہر کے نظارے دیکھ رہی تھی

اسکی جھنجھلاہٹ کی سب سے بڑی وجہ تو اسکے کپڑے تھے جو سالار نے سختی سے سارے پہننے کو بولے تھے موٹی گرم گھٹنوں تک آتی وائٹ فراک کے اوپر تین بغیر آستینوں کے سوئیٹر اور فراک کے نیچے بھی ایک ہائی نیک تھا اور ڈبل سوکس کے اوپر جوگرز ہاتھوں میں دستانے حجاب کے نیچے اور اوپر ایک ٹوپی اور آخر میں فر والا سٹائلش اوورکوٹ۔۔۔۔

نور اس وقت پھولا ہوا وائٹ بھالو لگ رہی تھی وہ سالار کو۔۔۔۔۔

گاڑی چلاتے ہوئے سالار گا ہے بگاہے اس پر گہری نظر بھی ڈالتا جا رہا تھا مگر دل تھا کہ بھر ہی نہیں رہا تھا لیکن نور تو خود کو کپڑوں سے بھری ہوئی کوئی الماری سمجھ رہی تھی

اسے تو یہ فکر ستائے جا رہی تھی کہ سب دیکھیں گے تو کیا کہیں گے کتنا ہنسیں گے اس پر۔۔۔۔۔۔ سالار اچھے سے جانتا تھا کہ سردی نور کو کتنی زیادہ لگتی ہے وہ تو اسے ایسے پکڑتی ہے جیسے مکھیاں آم کو۔۔۔۔۔۔۔

سالار اسکے پھولے ہوئے منہ کو دیکھ کر مسکرائے جا رہا تھا یہ لوگ صبح صبح ہی نکلے تھے

تھوڑی دیر بعد عین اور سالار مری پہنچ چکے تھے

سالار اسے لیکر بلکل الگ تھلگ جگہ آیا تھا جہاں ان دونوں کے سوا اور کوئی بھی نہ تھا آس پاس صرف برف ہی برف تھی اور بے تحاشہ خوبصورتی سورج کی پڑتی شعائیں جب زمین پر پڑی برف پر ٹکراتی تو آنکھوں کو چندھیا دینے والی روشنی نظر آتی

یہ لوگ لکی تھے کہ اس موسم میں شدید ترین بارش کی وجہ سے سنو فالنگ بھی ہوئی تھی ورنہ ایسا عام دنوں میں نہیں ہوتا

عین یہ منظر نظارے دیکھ کر مبہوت رہ گئی تھی پیاری سی مسکان اسکے لبوں سے چپک کے رہ گئی تھی سالار عین کو اس طرح دیکھ کر بے پناہ خوشی محسوس کر رہا تھا۔۔۔۔۔۔

جب جب عین ہنستی مسکراتی خوش ہوتی تو سالار کو یوں لگتا کہ اسکا سیروں خون بڑھ گیا ہو۔۔۔۔۔۔ سالار نے عین کے لئے پیار سا پلین ترتیب دیا تھا۔۔۔

سالار عین کو اور خود کو ایسی دنیا میں لے کر جانا چاہتا تھا کہ جہاں صرف وہ دونوں ہوں نہ کوئی تیسرا نہ کوئی غم نہ کوئی دردناک بے رحم ماضی ہو۔۔۔۔۔۔

صرف اور صرف یہ دونوں ہوں انکی خوشیاں ہوں مسکراہٹیں

ہوں۔۔۔۔۔۔۔

سالار نے گاڑی کو گھر کے سائیڈ میں بنے پارکنگ میں لا کر شٹر نیچے کردیا اور پلٹ کر عین کی طرف آیا جو گھر کے دروازے کے پاس کھڑی آنکھیں پھاڑے اردگرد کی خوبصورتی کو دیکھ رہی تھی اسے یوں دیکھ کر سالار نے بمشکل اپنا قہقہہ ضبط کیا اور ڈور کو اوپن کرکے اسے لیکر آگے بڑھ گیا

گھر پورا کا پورا اندر سے لکڑی کا بنا ہوا تھا گھر میں سجاوٹ کا سامان اتنا نہیں تھا مگر سادگی میں بھی بے مثال تھا اوپن کچن اور دو کمرے تھے ڈائننگ ایریا ٹی وی لاؤنج حتی کہ پورا کا پورا گھر ہی بہت پیارا تھا عجیب بات تھی مگر باہر کی بنسبت اندر کا ماحول کافی گرم تھا ایسا نور کو لگا

عین نے سارے کے سارے سوئیٹر اتار دئیے تھے سوکس اور دستانے بھی پھر بھی گرم گرم ہی لگ رہا تھا جب غور کیا تو پتہ چلا کہ ہیٹر اے سی آن تھے

چلو سردی کی ٹینشن سے تو بچی۔۔۔۔۔۔ نور نے شکر کا گہرا سانس خارج کیا۔۔۔۔۔

سالار اسے یوں مگن انداز میں اطراف کا جائزہ لیتے ہوئے خود اسکا جائزہ لے رہا تھا

نور نے حجاب بھی اتارا ہوا تھا اب وہ صرف فراک اور جینز میں ہی کھڑی تھی

سالار اپنے بھاری قدم اٹھاتے ہوئے اس کی طرف بڑھا اسکا رخ اپنی طرف موڑ کر اسکا جوڑا بھی کھول دیا اور اپنی انگلیوں سے اسکے بال سنوارنے لگا

عین اس اچانک افتاد پر چونک کر اسکی طرف متوجہ ہو ئی اور اسکی کارستانی پہ گھبرائی۔۔۔۔۔

سالار نے جب اسے اپنی طرف دیکھتا پایا تو آہستہ سے اپنے ساتھ لگا لیا اور اپنا چہرہ اسکے بالوں میں چھپا کر آنکھیں موند لیں

سالار اسکے بالوں کی خوشبو اپنے اندر اتار رہا تھا کسی امرت کی طرح۔۔۔۔۔۔

عین اسکی وجہ سے نروس ہو رہی تھی اور پھر ہچکچاتے ہوئے اسے اپنی طرف متوجہ کیا جو پہلے سے ہی اسکی طرف متوجہ تھا

و۔۔۔۔۔۔۔ وہ۔۔۔۔۔۔ وہ مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے واشروم جانا ہے

عین جلد سے جلد اس سے الگ ہو جانا چاہتی تھی کیونکہ سالار کی گرفت آہستہ آہستہ مضبوط ہوتی جا رہی تھی

عین کی آواز سن کر سالار جیسے ہوش میں آیا اور نرمی سے عین کو خود سے الگ کیا

سالار کی آنکھیں خمار سے سرخ ہوچکی تھیں۔۔۔۔

عین اسے دیکھ کر گھبرا رہی تھی۔۔۔۔

سالار نے ابھی بھی اسکا ہاتھ تھام رکھا تھا جیسے اسے چھوڑنے کا من ہی نہ ہو۔۔۔۔۔

بہت دقت اسے دھیرے دھیرے ضبط پاتے ہوئے ہاتھ چھوڑا۔۔۔۔

ہاتھ کے چھوٹتے ہی عین جھپاک سے اندر کمرے میں بھاگ گئی

پیچھے سالار اسکی پشت کو تکتا رہ گیا

ہانہہہہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک لمبا سانس کھینچ کر خارج کیا

کسی دن مار ڈالے گی مجھے یہ چڑیل۔۔۔۔۔۔۔

سالار چہرے پر ہاتھ پھیر تے ہوئے ہولے سے بڑبڑایا

پھر دھیرے سے ہنسا۔۔۔۔ میری معصوم چڑیل۔۔۔۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.