سہیل خان لاؤنج میں اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ بیٹھا شام کی چائے انجوائے کر رہا تھا
مبارک ہو ڈیڈی اتنی بڑی کامیابی ملی ہے آپکو سوری میں آپ کی پارٹی میں نہیں آسکی
منیزہ پارٹی میں نہ آنے کی معذرت کر رہی تھی
نو نو بیٹا۔۔۔۔ اٹس اوکے۔۔۔۔ ویسے بھی جسے آنا چاہیے تھا وہ تو آگیا تھا سہیل خان نے مسکراتے ہوئے کہا
کون ڈیڈ۔۔۔۔۔۔؟؟؟
سالار شجاعت میزی۔۔۔۔۔جواب ماہ وش کی طرف سے آیا تھا
وہ کیسے آگیا پہلے تو کبھی نہیں آیا تو اپنی ہار پہ کیسے۔۔۔۔۔؟؟؟
میزی نے حیرانگی سے استفسار کیا
آئی ڈونٹ نو بیٹا وائے ہی کمز ان دی پارٹی۔۔۔۔۔۔۔ شاک تو ہمیں بھی لگا تھا مگر کیا کرسکتے ہیں سالار شجاعت کے دماغ میں کب کیا آجائے کچھ بھی پتہ لگانا اتنا آسان نہیں ہے
سہیل خان نے پر سوچ لہجے میں کہا
اتنا بھی مشکل نہیں ہے ڈیڈی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ویسے بھی میرے ڈیڈی کے آگے آج تک کوئی ٹک پایا ہے
میزی نے لاڈ سے سہیل خان کے گلے میں بازو ڈالتے ہوئے کہا
تھینکس بیٹا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان دونوں کے پیار کو ماہ وش سہیل خان بڑے کوفت زدہ انداز سے دیکھ رہی تھی جبکہ چہرے پہ بہت پیارے خوشی بھرے تاثرات لائے ہوئے تھے
ڈیڈی مجھے کچھ پیسے چاہیں میں ٹور پہ جانا چاہتی ہوں
کافی ٹائم ہوگیا ہے میں کہیں گھومی پھری نہیں ہوں نہ۔۔۔۔۔۔۔
وائے ناٹ بیٹا میزی سب کچھ تمہارا ہی تو ہے جتنا چاہیے لے لو
کتنی مرتبہ کہا ہے کہ ایسے نہ پوچھا کرو۔۔۔۔۔
سہیل خان نے مصنوئی خفگی سے پیار جتایا۔۔۔۔
او۔۔۔۔۔۔۔ ڈیڈی۔۔۔۔۔۔۔ یو سو سو سو سوئیٹ۔۔۔۔ اماااااا۔۔۔۔۔۔۔۔
سیم ہیئر بےبی۔۔۔۔۔۔ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔
اوکے ڈیڈی میں اپنے روم میں جا رہی ہوں بائے ٹیک کئر۔۔۔۔۔
بائے بیٹا۔۔۔۔۔ ٹھیک سے پیکنگ کر لینا اور بھی کسی چیز کی ضرورت ہوئی تو مجھ سے بلا جھجک کہہ دینا اوکے۔۔۔۔۔
جی ڈیڈی اوکے اور پھر وہ اپنے روم کی طرف بڑھ گئی پیکنگ کر نے اور کنٹری ڈیسائیڈ کرنے کہ کہاں جایا جائے۔۔۔۔۔
***
میزی اپنے روم میں بیٹھی ہاتھوں پہ نیل پالش لگا رہی تھی کہ اسکے موبائل پہ میکائیل کا نام بلنک ہوا اسکے ماتھے پہ ناگواری کی ایک لہر دوڑی۔۔۔۔۔۔۔
جب سے سیلی سے اسکی ملاقات ہوئی اور اسکے پیار جتانے پر اس نے میکائیل کو پھر سے اگنور کرنا شروع کردیا تھا
میکائیل تو اسکے لئے ٹائم پاس تھا جب بھی وہ سیلی کی یاد میں بے چین ہوتی تو اپنا دل بہلانے کے لئے میکائیل کی طرف رخ کر لیتی لیکن ابھی وہ مطمئن اور خوش تھی تو وہ پھر سے اسے اگنور کر رہی تھی مسلسل پانچویں بیل پر جاکر اس نے تنگ آکر فون اٹھایا
ہیلو میکائیل واٹس اپ بڈی۔۔۔۔۔۔۔۔
میزی نے خوشی کا عنصر شامل کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تھی مگر دوسری طرف اسکی بےزاری صاف محسوس کر لی گئی تھی
مگر وہ بھی کیا کرتا آخر مجبوری جو تھی جب تک مطلب پورا نہیں ہو جاتا وہ اسے کسی بھی حال میں چھوڑ نہیں سکتا
حال چال دریافت کرنے کے بعد میزی سے اسے ٹور کے بارے میں پتہ چلا تو اس نے میزی کو پاکستان وزٹ کرنے کے بارے میں مشورہ دیا
کچھ سوچ بچار کرکے میزی نے ہاں کردی کہ سیلی کو سرپرائز
ہی دے دے گی اسی خوشی میں وہ پیکنگ کرنے لگ پڑی
اور میکائیل بھی آگے کی پلاننگ کرنے لگ پڑا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سالار کسی کام سے آفس گیا تھا جس وجہ سے نور نیچے ینگ پارٹی کے پاس گپیں ہانک رہی تھی اس وقت مین موضوع یونی کی طرف سے جانے والا مری کا ٹرپ
تھا
تم لوگوں کے ایگزیمز ہونے والے ہیں اور تم لوگ ٹرپ پر جا رہے ہو
نور کا مری کا نام سن کر منہ میں پانی آرہا تھا ان کو جیسے یاد دلایا تھا کہ ان کے ایگزیمز ہونے والے ہیں ارے نہیں وہ سر کہہ رہے تھے کہ ایگزیمز سے پہلے مائینڈ فریش ہوجائے گا تو بچے فریش دماغ سے پڑھ سکیں گے
ہاں پہلے تو جیسے باسی دماغ سے پڑھتے ہیں نہ۔۔۔۔۔
اظفر کے پیٹ میں بھی مروڑ اٹھ رہے تھے کیونکہ اسکے والدین اسے ہرگز ایسی جگہ نہ جانے دیتے کہ جہاں پہاڑیاں ہوں اور گرنے کا خطرہ ہو۔۔۔۔
بقول برہان کے اگر تم کہیں گر گرا گئے تو تمہارا تو صرف دانت اور بال ہی ملیں گے کیونکہ تمہارے اندر تو گوشت ہی گوشت ہے
ہڈیاں تو نظر ہی نہیں آتیں۔۔۔۔
او۔۔۔۔۔۔ کہیں تم لوگ اس لئے تو نہیں پھلا پکوڑا بنے ہوئے کہ ہم جا رہے ہیں اور تم لوگ نہیں۔۔۔۔۔۔
رباب نے جیسے کھوج لگائی
جبکہ اظفر اور نور کا منہ لٹک گیا
ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارے یار دکھی مت ہو۔۔۔ کیونکہ یونی نے ما بدولت
یعنی رباب اکبر مرزا کی شان میں یہ اعلان کیا ہے کہ اگر ہم باہر سے کسی کو لے جانا چاہیں تو لے جا سکتے ہیں رباب نے شان بےنیازی سے ان کو اطلاع پہنچائی۔۔۔۔
واؤ سچ میں۔۔۔۔۔ نور بچوں جیسے خوشی میں اچھل ہی پڑی لیکن اظفر تو اور ہی دکھی ہوگیا کہ اب اکیلے ہی غم منانا پڑے گا وہ پیر پٹختے ہوئے چپس اور کوک کی بوتل اٹھا کر منہ بنا کر نکل گیا
رباب نے اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال لیں جب اس نے نور کی طرف دیکھا تو وہ پریشانی سے اپنی انگلیاں منہ میں رکھ کے چبا رہی تھی
ای۔۔۔۔۔۔۔ یو۔۔۔۔۔۔ گندی۔۔۔۔۔ ہٹاؤ۔۔ رباب نے اسکی انگلیاں اسکے منہ سے نکالیں رباب اسکی اس عادت سے بہت نالاں رہتی تھی
مگر نور کو اتنی عادت ہوگئی تھی کہ اسے خود پتہ نہ چلتا کہ کب اس کی ننھی معصوم انگلیاں اسکے منہ میں جاکر اپنی قابل رحم حالت پر دہائیاں دے رہی ہیں۔۔
سوری۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نور منمنائی
چھوڑو تم یہ بتاؤ کہ اچانک تمہارے فیس پر ہیپی ایکسپریشن
ڈپریسڈ ایکسپریشن کیسے بن گئے
رباب میں نے تمہیں بتایا تو ہے سالار کے بارے میں پھر بھی تم۔۔۔
نور نے منہ بسورا۔۔
اس نے رباب کو ہر بات بتائی تھی سوائے کچھ کچھ باتوں کے جو وہ کبھی نہ بتاتی۔۔
تم ایویں ہی ٹینشن لے رہی ہو یار دیکھو اب تک کا دیکھا جائے تو
مجھے پکا یقین ہے کہ سالار بھائی تم سے بے حساب۔۔۔۔ بے حد عشق محبت پیار ویار سب کچھ ملا کر کرتے ہیں اور وہ بھی اسی وجہ سے روک ٹوک کرتے ہوں گے
نور نے رباب سے شوخی سے کہا
لیکن اب کیا کروں مجھے پکا یقین ہے کہ وہ مجھے کبھی نہیں جانے دیں گے نور سالار کی آنکھوں کی وحشت کو سوچتے ہوئے جھر جھری لے کر کہا
ارے تم پر واہ بھی مت کرو میں ہوں نہ دی گریٹ رباب اکبر مرزا
میں تمہیں ایسا ٹرین کرو گی کہ سالار بھائی تو کیا اوباما بھی تمہیں لے جائیں گے ادھر لاؤ اپنا پیارا سا کان۔۔۔۔۔۔
رباب تقریبا اسکے کان میں گھس کر اپنا پلین بتا رہی تھی جسے سن کر نور لال و لال ہوگئی تھی پھر اسے دھکا مارا جو اسے اور مشورے سے نواز رہی تھی
استغفار رباب بے شرم لڑکی میں ایسا بلکل بھی نہیں کروں گی
توبہ توبہ نور نے اپنے کانوں کو ہاتھ لگایا
رباب نے اپنا سر ہی پیٹ لیا اسے اس شرم کی پوٹلی سے کچھ ایسی ہی امید تھی اچھا لاؤ کان دوبارہ اب کی بار نئے سینسر مشورے سے نوازوں گی یہ کہہ کر رباب پھر سے اسکے کان میں گھس گئی
جب پیچھے ہٹی تو نور اسے خونخوار نظروں سے گھور رہی تھی
اب بس اور کچھ مت بولنا۔۔۔ نور نے اسے کڑے تیوروں سے کہا
اب کی بار تو میں نے سینسر کرکے مشورہ دیا ہے اتنا تو سینسر بورڈ والے بھی نہیں کرتے۔۔۔۔۔
رباب کو تو غصہ ہی چڑھ گیا اب ایسا بھی کیا کہہ دیا میں نے سالار بھائی شوہر ہی تو ہیں اسکے اتنا بھی کیا شرمانا۔۔۔ ہونہہ۔۔۔!
اگر تمہیں مری جانا ہے تو اتنا تو کرنا ہی ہوگا ورنہ بھول جاؤ سب۔۔۔۔۔رباب نے اسے تھوڑا ڈانٹا کہ اسکے بغیر اسکا گزارا جو نہیں ہوتا تھا
اچھ۔۔۔۔۔۔۔اچھا ٹھیک ہے اگر انہوں نے غصہ کیا نہ تو میں تمہارا نام لے دوں گی۔۔۔۔ یاد رکھنا۔۔ یہ کہہ کر نور اوپر کی طرف چل دی۔۔۔۔
جبکہ رباب نے بے ساختہ سانپ کو اپنے گلے پہ محسوس کیا
اور پھر جھٹ سے سر پر دوپٹہ اوڑھ کر دعائیہ انداز میں ہاتھ اٹھائے اور ہوگئی شروع اپنی پلین کی کامیابی کے لئے
ورنہ تو نتیجہ میں اسے ہی رگڑا ملنا تھا۔۔۔۔۔۔