سڈنی کے مشہور sea food restaurant میں بیٹھی انتہائی خوبصورت لڑکی سنہرے چمکیلے بال گوری رنگت اور نیلی آنکھیں لئے وہ ٹیبل کے سامنے رکھی چیئر پہ بیٹھی کسی کا انتظار کرتی معلوم یو رہی تھی اسے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا تھا
بہت جلد ایک خوش شکل لمبے قد کا نوجوان لڑکا اسکے پاس آیا اور پیچھے سے ہگ کرکے اسکی گال پہ کس کیا مگر اس مغرور لڑکی نے اسے پہنچاتے ہوئے ناراضگی سے اسکے ہاتھ اپنے کندھے سے ہٹائے اسکا انداز دیکھ کر وہ سمجھ گیا کہ اس کی جل پری کا موڈ کچھ زیادہ ہی خراب ہے
اب وہ لڑکا اسکے مقابل بیٹھ چکا تھا اور طرح طرح سے اس کی منتیں کر رہا تھا اسے راضی کرنے کی لیکن وہ لڑکی اسے کوئی بھاؤ نہ دیتے ہوئے وہاں سے اٹھ کر چلی گئی
جبکہ اس لڑکے نے تاسف سے اپنی برانڈڈ گھڑی کو دیکھا
وہ صرف ۵ منٹ ہی تو لیٹ ہوا تھا
اگر وہ اس لڑکی کو پرسنلی جانتا نہ ہوتا تو حیران ضرور ہوتا
مگر وہ اسے دو سالوں سے جانتا تھا پچھلے دو سالوں سے وہ اسکا بوائے فرینڈ تھا مگر مجال ہے جو اس لڑکی اسے حد سے زیادہ فری ہونے دیا ہو۔۔۔۔۔۔
بہت موڈی تھی وہ آخر کیوں نہ ہوتی اتنے امیر باپ کی بیٹی جو تھی وہ حد سے زیادہ لاڈ پیار نے اسے بگاڑ کے رکھ دیا تھا
انتہائی ضدی مغرور حسینہ دوسروں کو اپنے پاؤں کی جوتی سمجھنے والی غرور و تکبر تو اس کی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا
کہنے کو تو وہ مسلمان تھی مگر اسکے کرتوت تو مسلمانوں والے
قطعی نہ تھے
ماں باپ فرض ہوتا ہے کہ اولاد کو اسکے اصل کے بارے میں آگاہ کرنا کہ وہ کون ہے کیا ہے کس لئے اس دنیا میں آیا ہے مگر اسکے ماں باپ کو کوئی غرض ہو تو تب نہ۔۔۔۔۔۔
انہیں تو پارٹیز نام شہرت اور اونچے سے اونچا مقام پانے کی ضد تھی ہر کوئی خود کو ٹوپ پر رکھنے کے جنوں میں تھا اور اسی جنوں میں حرام گناہ کا مطلب بھول بیٹھا تھا
ایسے میں انکی اولاد انکے نقش قدم پر نہیں چلے گی تو کس کے
چلے گی
یہ بھی اپنے امیر ماں باپ کی امیر بیٹی میزی تھی
میزی کی ملاقات میکائیل سے دو سال قبل ڈانس کلب میں ہوئی تھی میزی کی خوبصورتی اور امیری کو دیکھتے ہوئے وہ اس پر لٹو ہی ہو چکا تھا
اس نے کئی طرح سے اسے امپریس کرکے اپنی گرل فرینڈ کے مرتبے پہ فائز کر ہی لیا تھا اور یہی تو چاہتی تھی وہ لڑکی کہ ہر کوئی اسکا دم بھرے اسکے پیچھے پاگل ہوجائے اور ایسا ہی میکائیل نے کیا تھا
مگر بد قسمتی سے ۵ منٹ لیٹ ہونے کی صورت وہ اسے ناراض کر بیٹھا تھا اب وہ کم از کم ایک مہینے تک اسکے تر لے منتیں کرے گا تب جا کر وہ اسے جان بخشی دے گی
***
سورج کی شعاوں نے اسکے چہرے پہ اپنی روشنی ڈالی تو نور نے کسمسا کر اپنی آنکھیں وا کیں پہلے تو وہ ان جانی نظروں سے پورے کمرے کو دیکھتی رہی پھر جیسے اچانک اسے سب یاد آگیا کل کا دن کسی عجیب خواب سے کم نہیں تھا ایک ایک کرکے
اسے سب یاد آتا گیا
نور کل کے عجیب غریب سالار کے بارے میں سوچ رہی تھی اور اپنی بے خودی پر جی بھر کر شرمندہ اور غصہ آیا
ابھی وہ اسی بارے میں سوچ رہی تھی کہ یکدم دروازہ کھلا اور جیسے سیلاب امنڈ آیا مشاء رباب اور گھر کی تمام خواتین ایک ساتھ اندر داخل ہوئیں اصل میں ملازمہ سے معلوم ہوا تھا کہ سالار صبح ہی صبح جا چکا ہے تو ان کو مزید صبر نہیں رہا اور
چلی آئیں
لیکن یہاں کا حال دیکھ کر اور نور سے ڈھکے چھپے الفاظوں میں استفسار کر کے انہیں اطمینان حاصل ہوا اور ساتھ ہی ساتھ خوش بھی ہوئیں کہ سالار اس سے واقعی میں محبت کرتا ہے
انکے دل میں جتنے بھی واہمات تھے وہ سب جیسے کافور ہوگئے
تھے رباب اور مشاء کو اسے ریڈی کرکے لانے کا کہہ کر خود نیچے چلی گئیں
ہائے اللہ جی۔۔۔۔۔۔ میں مر گئی
ہمارے خواب جہاں میں کوئی وہ بھی سالار شجاعت دی ہٹلر
مین اپنی نور سے۔۔۔۔۔ مطلب عین سے اتنی گہری محبت بلکہ عشق کرتے رہے اور ہمیں پتہ ہی نہ چلا۔۔۔۔۔۔۔
نور نے حیرانی سے رباب کی طرف دیکھا تو مشاء فوراً بولی
ارے اسے کیا گھور رہی ہو سو فیصد سچ ہی تو کہہ رہی ہے
سالار بھائی تم سے بے انتہا عشق کرتے ہیں تبھی تو دیکھو کیا کیا
نہیں کیا انہوں نے تمہارے لئے اور تمہاری اجازت کے بغیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی مشاء کچھ اور بولتی ہی کہ نور نے نروٹھے انداز میں مشاء کو ٹو کا جس سے یہ دونوں ہنس پڑیں او میری پیاری بہنا رباب نے اسے لاڈ بھرے انداز میں زور سے گلے لگایا تو نور انہیں دکھانے کے لئے مسکرا پڑی
شائد اسے بھی کچھ کچھ ان کی باتوں پہ یقین آنے لگا تھا مگر وہ کیسے اس دن والی بات بھول جاتی جب سالار اسے اس رات
لے کے گیا تھا اور کتنا غصہ کیا تھا اس پر جس کی وجہ سے وہ آج بھی ڈرتی تھی اس سے۔۔۔۔۔۔۔۔ چلو نور جلدی سے اب نیچے چلو وہاں تمہارے دونوں بھائی منہ پھیلائے بیٹھے ہیں ان کو نا کر درست کرو تم اور ساتھ ہی سب بتا دیا
پھر یہ تینوں ڈریسنگ روم میں گئیں
رباب نے جب بڑی سی شیشے کی وارڈروب کھولی تو حیرانی سے منہ ہی کھل گیا سالار کے ڈریسز کے بیچ نور کے بے حساب
نہایت خوبصورت ترین ڈریسز لٹک رہے تھے جیسے سالار کے حصار میں ہوں اسکے ساتھ ساتھ میچنگ حجاب اور باقی تمام
ضروری اشیاء تھیں
نور بھی حیرانی سے سب دیکھ رہی تھی
رباب نے اسکے لئے پنک کلر کا پیارا سا فراک نکالا اور نور کو تیار کرنے لگ پڑیں
تیار ہو نے کے بعد نور بہت پیاری لگ رہی تھی پھر وہ ان کے ساتھ نیچے چلی گئی اظفر اور برہان کے موڈ ٹھیک کرنے ہمیشہ کی طرح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واہ مان گئے سہیل خان تمہیں اب تو سالار شجاعت کتنے ہی کیوں نہ ہاتھ پاؤں مار لے اب تو وہ ہم سے جیت ہی نہیں پائے گا
ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیوں نہیں آخر اسکا پالا سہیل خان سے جو پڑا ہے کل کا آیا ہوا
منہ مجھ سے مقابلہ کرے گا۔۔۔۔۔۔۔ مجھ سے۔۔۔۔۔۔ہاہاہا۔۔۔۔۔۔
کہتے ساتھ ہی وسکی کے دو سپ لئے
ویسے ہے وہ بلکل اپنے باپ جیسا۔۔
ایاز رندھاوا جو کہ اسکا دوست اور بزنس پارٹنر بھی تھا ستائش
بھرے لہجے میں وسکی کا گلاس اٹھاتے ہوئے بولا
یہ دونوں اس وقت سڈنی کے نائیٹ کلب میں انجوائیمنٹ کے لئے آئے تھے
نہیں باپ جیسا نہیں اسکے باپ میں تو اتنی ہمت نہیں تھی یہ تو اس سے بھی زیادہ تیز اور چالاک بندہ ہے پتہ ہی نہیں چلتا کہ کب کیا کر جائے
ان جانے میں ہی یہ دونوں اپنے دشمن کی تعریف کر رہے تھے
اسکا باپ تو بیوقوف تھا۔۔۔۔۔۔ گالی۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے گیم میں پھنس گیا
اور اپنا قیمتی نقصان کروا بیٹھا لیکن یہ تو بلکل ٹیڑھی کھیر ہے
ایاز رندھاوا نے جل کر کہا
مشکل سہی پر نا ممکن نہیں۔۔۔۔۔ سہیل خان کے لئے کچھ بھی نا ممکن نہیں
سہیل خان نشے میں چور وسکی کا گلاس غٹاغٹ چڑھاتے ہوئے بولا۔۔۔۔۔۔
یار کیا اب سارا نشہ اسی سے چڑھائے گا یا کوئی حسین انتظام بھی کیا ہے یا نہیں۔۔۔۔ ایاز رندھاوا دائیں آنکھ دباتے ہوئے کمینگی
سے بولا
ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمینہ سالا چل تجھے بھی عیش کروا ہی دوں نیا مال ایا ہے بلکل ان ٹچ۔۔۔ آ تجھے بھی شرف دلا ہی دوں
دونوں بھدے انداز میں قہقہہ مارنے لگے اور ایک دوسرے کے پیچھے چل دیے
***
ایک خوبصورت گھر کے ٹیرس پہ اس وقت روشنیوں کا راج تھا
جو رات کے اس کالی اندھیر نگری میں جگ مگ کر رہی تھیں
ٹیرس کو بہت اچھی طرح ڈیکوریٹ کیا گیا تھا ہر طرف مرد اور
خواتین اپنی اپنی خوش گپیوں میں مصروف تھے حسین سے حسین چہرے ایک طرف سے دوسری طرف اڑتے پھر رہے تھے ہر
کسی نے نا مناسب لباس زیب تن کر رکھا تھا جو کہ انکے جسم کو چھپانے کی بجائے اور عیاں کر رہے تھے یہ مسٹر سہیل خان کی چہیتی بیوی کی آرگنائز کی گئی پارٹی تھی جو وہ مہینے میں کم از کم پانچ سے چھ مرتبہ ضرور آرگنائز کرتی تھیں
نہایت ہی بے ہودہ قسم کی تنگ میکسی پہنے ہونٹوں پر لال رنگ کی لپ اسٹک لگائے گولڈن بالوں کو جوڑے میں مقید کئے اپنے
مہمانوں سے گفتگو میں بزی تھی
ہائے بے بی تم آج بھی نہیں بدلی۔۔۔۔۔۔ آج بھی اسی طرح حسین ہو جیسے جوانی میں ہم سب پر قہر ڈھاتی تھی اور جسے سہیل کابچہ اڑا لے گیا اور ہم ہاتھ مسلتے رہ گئے
زاؤ نے اپنی مقامی زبان میں بولتے ہوئے مسز سہیل کو سر سے پیر تک گہری نظروں سے دیکھتے ہوئے اپنا دکھ بیاں کیا
اسکی بات پر اس نے بے ساختہ قہقہ لگایا
اور نہیں تو کیا میں کسی ایرے غیرے کی نصیب کہاں بن سکتی تھی جو میرے لائق تھا وہ ہی کامیاب ہوا اپنی کوشش میں۔۔۔۔
اس نے غرور سے پر لہجے میں اسے اسکے منہ پہ ہی بے عزت کر دیا
زاؤ غصے سے لب بھینچ گیا شراب لینے کا بہانہ کرکے وہاں چلا گیا
اسکے جاتے ہی اس نے منہ بنا کر ہنکارا بھرا۔۔۔۔۔۔۔۔ ہونہہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بڑا آیا دو ٹکے کا زاؤ اور ساتھ ہی اسکی دوستوں نے اس سمیت
قہقہ لگایا۔۔۔۔۔۔۔۔
دور کھڑے زاؤ نے اسے خون چھلکاتی نظروں سے دیکھا تھا
ہونہہ بڑا زعم ہے نہ تمہیں ماہ ہوش سہیل خان اپنے حسن و دولت پہ۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر کوئی بات نہیں کبھی نہ کبھی تمہارا یہی حسن دولت تمہیں لے ڈوبے گا اور یہ تماشہ دیکھنے میں سب سے پہلے موجود ہوں گا زاؤ زور سے گلاس میز پہ پٹختے اسے خونخوار نظروں سے دیکھتے ہوئے وہاں سے چلا گیا