گھبراؤ نہیں جنم میں کچھ نہیں کروں گا۔۔۔۔۔۔۔
جب تک تمہاری پڑھائی نہیں مکمل ہو جاتی اور خاص کرکے تب
جب تم مجھے اپنی پوری رضامندی سے اجازت نہ دے دو۔۔۔
ہاں مگر چھوٹی موٹی شرارتوں کے لئے مجھے تمہاری اجازت کی
کوئی پر واہ نہیں۔۔۔۔۔!
نور جو اسکی بات پہ ابھی ریلیکس ہوئی ہی تھی کہ اسکی شوخی بھری آواز پہ پھر سے گھبرا گئی۔۔۔
سالار نے سیدھا لیٹ کر اسے اپنے سینے پر لٹا لیا
شرٹ بھی میں نے اس لئے اتاری کہ اسکے بٹن تمہیں تکلیف نہ دیں۔۔۔۔اس پر اپنا مضبوط حصار بنا کر مزید بتایا
نور اسکی قربت برداشت ہی نہیں کر پا رہی تھی اسکے لرزتے کانپتے وجود کو سالار بہت اچھے سے محسوس کر رہا تھا
سو جاؤ عین۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکے بالوں میں انگلیاں چلاتے ہوئے شدت جذبات سے بہت مشکل سے کہا گیا
ہاتھ بڑھا کر لائٹ آف کردئے اور چھوٹا سا ریموٹ پکڑ کر ایک بٹن پریس کیا جس سے بیڈ کے عین اوپر فکس مشین سے موتیے کے پھول کی پتیاں گرنے لگیں ان پر جیسے پت جھڑ کے موسم میں درختوں پر لگے سوکھے پتے جھڑتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
دائیں طرف شیشے کی بڑی سی سلائیڈنگ ونڈو سے جھانکتا چاند ان دونوں پر اپنی ٹھنڈی چاندنی پہنچا رہا تھا جیسے انہیں
اپنی طرف سے تحفہ دے رہا ہو
نور اپنے اوپر گرتی نرم پتیوں کو محسوس کرتے ہوئے آہستہ آہستہ نیند کی وادیوں میں اترتی چلی گئی سالار نے جب اسکی مدھم گہری سانسوں کو محسوس کیا تو اسکے بالوں کو اپنے دائیں ہاتھ میں لے کر اپنے چہرے پر پھیلا لئے۔۔۔۔۔
جس سے نور اور اس کا چہرہ چھپ سا گیا
اسکی مدہوش کر دینے والی خوشبو کو محسوس کرتے ہوئے سالار نے دھیرے سے اپنی آنکھیں موند لیں گہری کالی رات نے اسے بھی آہستہ آہستہ اسکے ہمسفر کے ساتھ
نیند کی وادیوں میں اتار گئی
ہر طرف سکون ہی سکون تھا کیونکہ آج سالار شجاعت کو
سالوں بعد سکون و چین نصیب ہوا تھا
آپ نے یہ کیا کیا ابو جان ہم یہ نہیں کہتے کہ ہمیں آپ کے فیصلے سے کسی قسم کا کوئی اعتراض ہے آج تک جتنے بھی فیصلے آپ نے کئے ہیں ہم نے اسے سر خم کرکے قبول کئے ہیں کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ آپ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہمارے بھلے کے لئے ہی ہوگا سالار بھی ہمیں باقی سب کی طرح عزیز ہے بلکہ وہ تو ہر لحاظ سے اول ہے وہ تو ایک آئیڈیل انسان ہے ایک کامیاب بزنس مین۔۔۔۔۔۔۔
مگر دکھ تو اس بات کا ہے کہ آپ نے ہمیں آگاہ کرنے کے قابل بھی نہیں رکھا اور اوپر سے ابو جان آپ جانتے ہیں آصفہ کس قدر اذیت میں ہے بہت دکھ پہنچا ہے اسے اسکے شوہر نے اسے کتنی باتیں سنائی ہیں بہت رو رہی تھی وہ۔۔۔نہ جانے کتنے طعنے دیئے
ہوں گے اسے تو موقعہ چاہیے ہوتا ہے باتیں بنانے کا۔۔۔۔۔۔۔۔
اس وقت سب بڑے دادا جان کے روم میں بیٹھے اپنے سوالات کے جواب مانگ رہے تھے اور انکی طرف سے صدیق صاحب نے بہت سبھاؤ سے بات رکھی تھی
عجیب بات ہے تم لوگوں کو مجھ پر اعتبار ہو کر مجھ سے گلہ کرنے آئے ہو اگر مجھ پر اعتبار ہے کہ میں کبھی تم سب کے لئے کوئی غلط فیصلہ نہیں کروں گا تو بنا کوئی سوال کئے مجھ پر بھروسہ رکھو وگرنہ نہیں ہے تو میں تم سب کے تمام سوالوں کا ابھی جواب دیے دیتا ہوں اور آصفہ کی تو فکر مت کرو اسکے شوہر کے لئے میں کافی ہوں۔۔۔۔۔۔۔
دادا جان نے ان سب کے سوالوں کو لاجواب کر دیا اب باقی سب
کیا کہتے دادا جان نے تو قصہ ہی ختم کر ڈالا تھا اس لئے بنا کوئی جواب لئے خاموشی سے سب اٹھ کر چل پڑے
جبکہ پیچھے سے دادا جان نے گہری سانس کھینچی تھی
***
مٹھاں۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
او مٹھاں۔۔۔۔۔۔۔۔ کہاں مرگئی ہو تم۔۔۔۔
خوبصورت نین نقش کی حامل عورت سفید ساڑھی پہنے بہت دلکش لگ رہی تھی مگر اسکی زبان تو اسکے حسن پہ طعنہ تھی
رات کے دو بجے وہ کسی پارٹی سے بپھرتی ہوئی آئی تھی بات ہی ایسی تھی پارٹی کے دوران اسکے سیل پہ فون آیا تھا جو اسکی فرینڈ نے پک کیا تھا آگے سے کسی سہمے ہوئے بچے کی آواز سنائی دی تھی
م۔۔۔۔۔۔مم۔۔۔۔ مما۔۔۔۔ جی جلدی آجائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے بہت ڈر لل۔۔۔۔ لگ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔ بارش بھی ہو رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لائٹ بھی نہیں ہے بہت اندھیرا ہے مما جی۔۔۔۔۔۔۔۔ باؤ آکے مجھے آکے کھا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔ مما مجھے ڈر لگ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے پاس آجائیں
نہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فون پہ ہچکیوں پر روتا بلکتا بچہ اپنی ماں سے فریاد کر رہا تھا
کہ وہ آکے اسے ڈراؤنے ماحول سے بچا کر اپنی ممتا کی آغوش
میں چھپا لے۔۔۔۔۔۔
اسکی بے چین آواز سن کر اسکی دوست بھی بے چین ہوچکی
اس نے اسے بتایا اور زبردستی گھر بھیجا لیکن اسکا موڈ سخت
خراب ہو چکا تھا وہ غصے میں گھر پہنچ کر اپنی ملازمہ مٹھاں
پر چلا رہی تھی
جی جی بیگم صاحبہ۔۔۔۔۔۔۔۔ مٹھاں نے ڈرتے ڈرتے اپنی مالکن سے کچھ دوری پر کھڑے ہو کر پوچھا کہاں ہے وہ منحوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلا کر پوچھا گیا
وہ وہ جی آ۔۔۔۔۔۔ آپ کے روم میں جاتے ہوئے دیکھا تھا
ملازمہ کی بات سن کر وہ اپنے روم کی طرف بڑھ گئی
اپنے روم میں پہنچی تو پانچ سالہ بچے کو اپنے قیمتی بیڈ پہ جوتوں سمیت چڑھا ہوا پایا
اسکا دوپٹہ اپنے منہ پر رکھے ہچکیوں سے رو رہا تھا
یہ دیکھ کر تو اسے اور غصہ چڑھا جلدی سے آگے بڑھی
ہیل کی ٹک ٹک پہ اس نے ڈرتے ڈرتے دوپٹے کی اوٹ سے دیکھا تو اپنی ماں کو دیکھ کر وہ ایکدم سے روتے ہوئے اٹھا اور بھاگ کر اس سے لپٹنا ہی چاہا تھا کہ اس کی ماں نے زوردار چانٹا اسکے نازک رخسار پر دے مارا جس سے بچہ لڑکتا ہوا دور جا گرا
تیری ہمت کیسے ہوئی مجھے فون کرنے کی اسے بری طرح جھنجھوڑتے ہوئے غرا کر پوچھا اور ساتھ ہی ایک اور تھپڑ مارا جس سے بچے کے ہونٹوں کے کونے سے خون نکلنے لگ پڑا لیکن
پھر بھی وہ اپنی ماں کی آغوش میں چھپنا چاہتا تھا اسے اپنی
ظالم ماں سے نہیں اس خوفزدہ موسم سے ڈر لگ رہا تھا
مم۔۔۔۔۔۔۔ مما جی ڈر للگگ رہا۔۔۔۔۔۔۔۔
تھپڑ کی وجہ سے اسے بولنے میں تکلیف ہو رہی تھی
چپ منحوس جب سے میری زندگی میں آیا ہے جینا اجیرن کر دیا ہے میرا نہ کسی پارٹی کو انجوائے کرنے دیتا ہے نہ سکون سے رہنے دیتا ہے کم بخت مارا مر کیوں نہیں جاتا تو۔۔۔۔۔۔
مر جا تاکہ جان چھوٹ جائے میری اس عذاب سے۔۔۔۔۔
بچی اور زور سے رونے لگا اسے باہر کڑکتی ہوئی بجلی سے خوف
آرہا تھا
چپ کر جا چپ نہیں تو آج مجھ سے نہیں بچے گا اسے ڈراتے ہوئے کوفت سے کہا
اثر نہ ہوتے دیکھ کر اسے اور غصہ آیا اور اسکا گلا پکڑ کر دبانے لگی
آج تو تو گیا اچھا ہے تیرا باپ بھی نہیں گھر پہ جان چھوٹ جائے گی میری اس عذاب سے اسکا گلا دباتے ہوئے سفاکیت سے کہا اسے ذرا بھی اپنے بچے پر رحم نہیں آیا
وہ تڑپ رہا تھا اسکی آنکھوں میں آنسو چمک رہے تھے اسکا سانس بند ہو رہا تھا
شائد قدرت نے ابھی اسکے لئے اور امتحان لکھے تھے ننھی سی جان کے لئے کہ باہر سے گاڑی کا ہارن سنائی دیا جو اس بات کا پتہ دے رہا تھا کہ اسکا شوہر آگیا ہے کوفت سے سر جھٹکتے ہوئے اسکا گلا چھوڑا اور اسے گود میں اٹھا کر جلدی سے اپنے کمرے سے باہر نکل سٹور روم کی طرف چلنے لگی
اسکے سلوک کے باوجود بچہ اس سے لپٹ کر سکون محسوس کر رہا تھا
سٹور روم میں آکر اس نے اسے پٹخنے کے انداز میں زمین پہ پھینکا اور دروازہ بند کرکے خود کو کمپوز کرتی چل دی ہمیشہ کی طرح اپنے شوہر کو اپنے حسن کے جال میں پھانس کر سب کچھ فراموش کرا دینے کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔
جبکہ بچہ روتے روتے نہ جانے کب بے ہوش ہو پڑا تھا
***
سالار سویا ہوا تھا کہ اچانک اسکے چہرے پہ تناؤ کی کیفیت طاری ہونی شروع ہوئی اسکا پورا جسم پسینے کی صورت بھیک
گیا تھا
اچانک سے اس نے آنکھیں کھولیں اور لمبے لمبے سانس لئے اسکی
آنکھوں میں کرب تھا
اس کی فوراًنظر عین پر پڑی جو بے خبر ابھی تک سو رہی تھی
عین سوتے ہوئے کسی معصوم پنچھی کی مانند لگ رہی تھی کہ سارا دن اڑتے پھر تے دنیا کی سیر کرنے کے بعد رات کو تھک ہار کے اپنے گھونسلے آرام کرنے کی غرض سے سو چکی ہو۔۔۔۔۔
پنچھی تو پھر صبح ہی صبح جاگ جاتا ہے یہ نہ جانے کون سی قسم کا پنچھی ہے جو ابھی تک گہری نیند سویا ہوا تھا سالار کو اپنے موبائل کی روشنی بلنک کرتی محسوس ہوئی اسکے ماتھے پہ دو بل نمایاں ہوئے
اتنی صبح صبح کسی کی سالار کو کال کرنے کا مقصد نہایت اہم
ہوگا نہیں تو کس کی اتنی ہمت کہ سالار شجاعت کو کے آرام میں
محمل ہوسکے
ان دونوں کے اوپر رات بھر پڑتی موتیے کے پتیوں کی پت جھڑ کی تنی چادر کو توڑتے ہوئے سالار نے عین کا سر تکیے پر رکھ دیا
اور اس کے اوپر اچھے سے بلینکٹ اوڑھ دیا
موبائل اٹھا کر کان سے لگایا دوسری طرف کریم تھا اسکا سیکریٹری جانے اس نے ایسا کیا کہا تھا کہ اسکی آنکھیں آگ برسانے لگیں گردن کی نیلی نسیں پھٹنے کو تیار تھیں موبائل پہ اسکی گرفت اتنی سخت تھی کہ بس ٹوٹنے کی کسر رہ گئی تھی
اس نے مڑ کر اپنی میڈیسن کی طرف دیکھا
اسے دیکھتے ہی سارا غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا
میکانکی انداز میں چل کر اسکے پاس آیا اور اپنے لب اسکے ماتھے پہ رکھ دیے
کچھ دیر بعد ہٹا تو اسکے چہرے پہ پہلے جیسا کوئی تاثر موجود نہیں تھا
وہ رات والا سالار شجاعت بن چکا تھا
عین کا سالار۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں بہت جلد واپس آؤں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
اور پھر سے اسکے ماتھے پہ ہولے سے ہونٹ رکھے اور بنا دیکھے
تیز تیز قدم بھرتا باہر نکل گیا
اگر دیکھ لیتا ایک بار پھر سے تو جا نہ پاتا۔۔۔۔
لیکن اسکا جانا بہت ضروری تھا ابھی تو کھیل شروع ہی ہوا تھا