"ابے وہاں دیکھ کیا مال ہے یار، اب بتا مجھے سالا کون الو کا پٹھا اس کے جوان ہونے کا انتظار کرے گا"
بیلا روتی ہوئی سرونٹ کوارٹر سے باہر نکل رہی تھی تب گلی کے کونے میں عدنان کے ساتھ بیٹھا ہوا اسرار عدنان سے بولا تو عدنان بھی بیلا کو گیٹ سے اندر اپنے بنگلے میں جاتا ہوا دیکھنے لگا
"یہ خوبصورت لڑکیوں کے ماں باپ ہی سالے پاگل کے بچے ہوتے ہیں، جو پہلے ان ننھی کلیوں کی حفاظت نہیں کرتے ہیں بعد میں جب ہم جیسا کوئی انہیں مسل دیتا ہے تو رونے پیٹے اور ماتم کرنے لگ جاتے ہیں"
عدنان خود بھی اسرار کے سامنے اپنے دماغ کی غلاظت کو ظاہر کرتا ہوا بولا
"ابے سالے یہ اسی افسر کی بیٹی ہے ہم جیسے تو اس پری کے حسن رکھنے والی کو دور سے ہی دیکھ سکتے ہیں یا پھر خیالوں میں ہی سوچ سکتے ہیں اس کے بارے میں، اگر کچھ الٹا سیدھا کرنے پر پکڑ ہوگئی تو واٹ لگا دے گا اس باپ ہماری"
اسرار ٹھنڈی آہ بھرتا ہوا بولا اور بعد کے نتائج عدنان کو بتانے لگا
"جب رات کے اندھیرے میں بختو کی بیٹی کو خالی پلاٹ پر لےکر گئے تھے تو کونسی پکڑ ہوگئی تھی، کام کرنے کے بعد گلا گھونٹ کر لاش کو نالے میں پھینک دینا ہے، سمجھو ہمیشہ کے لئے قصہ اور ثبوت دونوں ختم،، ابے ایسا مال ہم جیسے غریبوں کو زندگی بھر کے لئے تو نہیں مل سکتا چند گھنٹے کے لئے مزا لینے میں کیا حرج ہے پھر"
عدنان آنکھ دباتا ہوا اسرار سے بولا تو اسرار خباثت سے اس کی بات پر ہنسنے لگا
"چھوٹے صاحب جی اب باری میری ہے یہ وہ تھپڑ ہوگا تیرے گال پر جس سے تیری روح اندر تک کانپ جائے گی تڑپ اٹھے گا تو بری طرح "
عدنان دل ہی دل میں افراہیم کو مخاطب کرتا ہوا بولا
***
"ارے میری سوہنی تو یہاں کیا کر رہی ہے"
نوف اگلے دن اسکول کا بیگ رکھنے کے ساتھ کپڑے تبدیل کر کے بغیر کچھ کھائے بناء سرونٹ کوارٹر سے نکل کر برابر بنگلے میں چلی آئی تو نثار اس کو وہاں دیکھ کر پوچھنے لگا
"کل افراہیم صاحب نے آنے کا بولا تھا انہیں اپنے کپڑے استری کروانے تھے"
نوف اپنے چچا کو دیکھ کر بتانے لگی ساتھ ہی چاروں بیڈ رومز کو دیکھ کر سوچنے لگی ناجانے اس میں سے افراہیم کا کونسا بیڈروم ہے
"ان بڑے افسروں نے تو ہمارے پورے خاندان کو ہی غلام سمجھ لیا ہے اب ان کے آگے کچھ بولنے کی جرات کرکے ان سے بگاڑ بھی نہیں سکتے چل ٹھیک ہے تو اس نک چڑے افی بابا کے کمرے میں جاکر اس کے کپڑے استری کر دے اچھا ہے تیرے چچا جان کا ہی بوجھ ہلکا ہوگا جب تک میں بیگم صاحبہ اور بیلا بٹیا کو بازار کا چکر لگوا لاتا ہو، وہ دونوں گاڑی میں بیٹھی میرا انتظار کر رہی ہوگیں"
نثار کی کل ہی عباد نے اچھی طرح خبر لی تھی جبھی وہ آج صبح سے ہی اپنی نوکری کے صحیح طریقے سے فرائض انجام دے رہا تھا۔۔۔ آج پہلی بار ایسا ہوا تھا جب نثار نے ازلان کو نازنین اور بیلا کو بازار لے جانے کا بولا مگر اس نے نثار کے کام کو ٹال دیا لیکن اس کے بدلے نوف یہاں آگئی تھی ورنہ اس کے صاحب کا بیٹا بھی اپنے باپ سے کم نہیں تھا لازمی وہ نثار سے کام لے کر اسکی ناکارہ ہڈیاں گھیسانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا
نثار کے جانے کے بعد نوف کو افسوس ہونے لگا وہ کم ازکم اس سے افراہیم کا کمرہ ہی پوچھ لیتی اب اس کو سمجھ میں نہیں آرہا تھا وہ کون سے والے بیڈروم کا دروازہ بجائے،،،، تین سے چار بار دستک دینے کے بعد جب اندر کمرے سے کوئی آواز نہیں آئی تو نوف نے کوفت بھرے انداز میں روم کا دروازہ کھولا خالی کمرہ اس کو منہ چڑا رہا تھا وہ بےزار سی دوسرے بیڈروم کا بند دروازے بجانے لگی، مگر نتیجہ وہی نکلا وہ بیڈروم بھی خالی تھا۔۔۔۔ اس کے بعد نوف نے اپنی ہی دھن میں تیسرے بیڈروم کا دروازہ بنا دستک کے کھول دیا اور اندر چلی آئی
"آآآآ۔۔۔۔آآآ"
سامنے کا منظر دیکھ کر دونوں ہاتھوں سے اپنا چہرہ چھپائے وہ زور دار انداز میں چیخنے لگی کیونکہ سامنے ہی افراہیم کمر سے خطرناک حد تک نیچے تولیہ لپیٹے آئینہ کے سامنے کھڑا اپنے بالوں میں برش پھیر رہا تھا
"اسٹوپڈ، جاہل لڑکی اس طرح کسی کے بیڈروم میں آیا جاتا ہے ایک سیکنڈ کے اندر یہاں سے غائب ہوجاؤ ورنہ میں تمہیں اس دنیا سے غائب کردوں گا" افراہیم خود بھی ایک سیکنڈ کے لئے نوف کو اپنے کمرے میں دیکھ کر ہڑبڑا اٹھا تھا کیونکہ اس کے کمرے میں بغیر ناک کیے سرونٹ تو کیا نازنین یا بیلا بھی داخل نہیں ہوتی تھی، افراہیم کی چنگھاڑتی ہوئی آواز سن کر نوف جلدی سے اس کے کمرے سے نکل کر باہر کمرے کی دیوار سے کمر ٹکائے گہری سانسیں لینے لگی، زندگی میں پہلی بار اس نے اپنے سامنے کسی لڑکے کو بغیر شرٹ کے تولیہ لپیٹے ہوئے دیکھا تھا شرم کے مارے اس کے کان کی لوحیں سرخ ہونے لگی
"اب کیا باہر کھڑی کھڑی فوت ہوچکی ہو کمرے میں آؤ"
ایک بار پھر کانوں کا پردہ پھاڑ کر افراہیم کی تیز آواز نوف کو سنائی دی تو وہ دھڑکتے دل کے ساتھ کمرے میں جانے لگی
ہر بار کی طرح نوف نے ویسے ہی سر جھکایا ہوا تھا، سر اٹھائے بغیر۔۔۔ اپنی انکھیں اٹھاتی ہوئی وہ صوفے پر بیٹھے افراہیم کو دیکھنے لگی جو جینز شرٹ پہنے بالوں کو جیل سے سیٹ کیے، جوگرز میں پاؤں ڈالے ایک ٹانگ پر دوسری ٹانگ رکھے غصے میں نوف کو گھور رہا تھا
"ابھی جو تم روم میں آئی ہو، آنے سے پہلے دروازہ ناک کیا تم نے"
افراہیم کے سوال کرنے پر نوف سر اٹھا کر اس کو دیکھنے لگی
"میں تو آپکی پرمیشن ملنے پر ہی کمرے کے اندر آئی ہوں"
نوف آہستہ آواز میں افراہیم کو دیکھتی ہوئی بولی جس پر صوفے پر بیٹھے ہوئے افراہیم نے مزید اپنی آنکھوں کو پھیلاکر نوف کو گھورا
"بکواس نہیں کرو میرے سامنے جو میں نے پوچھا ہے اس کا جواب دو ہاں یا نہیں میں۔۔۔ اور یہ نظریں تم نے کس خوشی میں اٹھائی ہیں واپس نیچے کرو اپنی نظریں"
وہ تو افراہیم کے بڑی بڑی آنکھیں پھیلانے پر ہی اپنی نظریں ڈر کے مارے نیچے کرچکی تھی مگر افراہیم کے بولنے پر نوف نے اپنا سر بھی غلاموں کی طرح نیچے جھکالیا،،، اس کے جھکے ہوئے سر کو دیکھ کر افراہیم کے ہونٹوں نے مسکراہٹ کو چھوا پھر ایک دم اپنا لہجہ سخت کرتا ہوا دوبارہ بولا
"کھڑی کھڑی سوگئی ہو کیا، کیا پوچھا ہے میں نے تم سے ابھی کمرے میں آنے سے پہلے تم نے دروازہ ناک کیا تھا یا نہیں"
کرخت لہجے افراہیم نے اپنے سوال دوبارہ دہرایا جس پر نوف نے شرمندہ ہوتے ہوئے نفی میں سر ہلایا
"اب دوبارہ روم سے باہر جاؤ اور ناک کرکے واپس کمرے میں آؤ"
افراہیم نوف کو سخت لہجے میں آرڈر دیتا ہوا بولا تو نوف سست قدم اٹھاتی ہوئی واپس کمرے سے باہر چلی گئی اور دروازہ ناک کرنے لگی سات سے آٹھ بار دروازے پر دستک دینے کے بعد جب نوف کو یقین ہوگیا کہ اندر کمرے میں بیٹھا ہوا شخص اب فوت ہوچکا ہے تب وہ دروازہ کا ہینڈل گھما کر خود کمرے میں آگئی
"میں نے تمہیں اندر آنے کی پرمیشن دی، واپس کمرے سے باہر جاؤ اور جب تک میں کمرے میں آنے کا نہ کہو تب تک کمرے کے اندر مت آنا"
افراہیم کی بات سن کر نوف دل چاہا کے وہ اس پر دونوں ہاتھوں سے لعنت بھیج کر اپنے گھر چلی جائے لیکن وہ ایسا کام تصور میں بھی کرنے سے ڈرتی تھی اس لیے دوبارہ افراہیم کے کمرے سے باہر نکل گئی اور دروازے پر دستک دینے لگی
"آجاؤ اندر"
15 سے 20 بار دستک دینے کے بعد جب اسے افراہیم کی آواز آئی تو نوف نے شکر کا کلمہ ادا کیا اور کمرے کے اندر آگئی
"وارڈروب میں موجود میری ساری شرٹس باہر نکالو اور ایک ایک کرکے انہیں آئرن کرو، جلدی سے شروع ہوجاؤ چلو"
افراہیم نوف کو ابھی اور زیادہ خوار کرنے کا ارادہ رکھتا تھا مگر اس کی رونے والی شکل دیکھ کر رحم کرتا ہوا اسے کام بتانے لگا۔۔۔ اور خود ٹی وی آن کرکے اسپورٹس چینل دیکھنے لگا مگر تبھی اس کے روم میں رکھا ہوا کارلیس بجا
"سنائی نہیں دے رہا تمہیں کارلیس اٹھا کر دو مجھے فٹافٹ یہاں آکر"
افراہیم ریموٹ سے ٹی وی بند کرتا ہوا کمرے میں موجود نوف سے بولا جو آئرن اسٹینڈ کے پاس کھڑی ہوئی اس کی ایک کے بعد ایک شرٹ پریس کر رہی تھی
افراہیم کی آواز سن کر نوف اسے کارلیس تھمانے لگی جو افراہیم کے پاس ہی رکھا ہوا تھا۔۔۔ نوف سے کارلیس لینے کے بعد افراہیم نے اسے اپنے جوگرز کے لیس کی طرف اشارہ کیا جو کھلی ہوئی تھی صرف ایک نظر نوف نے اس مغرور لڑکے پر ڈالی پھر نیچے جھک کر اس کے جوگر کی لیسز بند کرنے لگی
"ہاں یار اصفر بھائی آجائے یہاں قسم سے مزہ آجائے گا آپ کے یہاں آنے سے، نہیں یار بابا کی تو وہی ضد ہے انہیں پورا ٹینور اس جگہ پر ہی کمپلیٹ کرنا ہے، میں اور مما یہاں اچھے خاصے بور ہو چکے ہیں۔۔۔۔ ہاہاہا بیلا اس کا تو آپکو معلوم ہے شی از ڈارلنگ کہیں بھی ایڈجسٹ کر جاتی ہے۔۔۔۔ بس آپ یہاں پر آرہے ہیں اور یہ نیوز میں مما اور بابا کو ڈنر پر سنا رہا ہوں"
افراہیم ابھی کال پر بات کر رہا تھا ایک دم نوف کے فرش پر گرنے سے وہ صوفے سے اٹھ کر کھڑا ہوگیا
"کیا ہوا تمہیں" افراہیم کال کاٹ کر نوف کے پاس آتا ہوا اس سے پوچھنے لگا جو نیچے فرش پر بیٹھی اپنا پیٹ دبائے رو رہی تھی
"اے لڑکی میں تم سے پوچھ رہا ہوں رو کیوں رہی ہو تم "
افرائیم کو اس کا نام نہیں معلوم تھا اس لیے نوف کو لڑکی کہہ کر مخاطب کرنے لگا ویسے بھی اس کے نزدیک اس لڑکی کی اتنی حیثیت نہیں تھی کہ وہ اس کا نام جاننے کی کوشش کرتا
"معدہ بہت دیر خالی رہے تو پیٹ میں درد شروع ہوجاتا ہے، بہت زیادہ درد ہورہا ہے اس وقت"
نوف روتی ہوئی اس بےرحم لڑکے کو بتانے لگی جس کے خوف کی وجہ سے وہ دوپہر کا کھانا کھائے بغیر یہاں آچکی تھی اور مستقل اس کی شرٹس آئرن کیے جارہی تھی
"اٹھو نیچے سے اور ڈائننگ ہال میں جاکر بیٹھو"
یہ شاید نوف کے رونے کا اثر تھا وہ لہجے میں نرمی لاتا ہوا اس سے بولا اور خود اپنے کمرے سے کچن میں چلا گیا۔۔۔ نوف کے ساتھ یہ بچپن سے مسئلہ تھا کہ وہ زیادہ دیر بھوک نہیں برداشت کرسکتی تھی جبھی رخشی اپنی دھان پان سی نوف کے کھانے کا خیال رکھتی تھی۔۔۔ وہ ڈائننگ ہال میں جاکر خاموش بیٹھی ہوئی اپنا درد برداشت کرنے کے ساتھ کچن کے اندر کھڑے افراہیم کو بھی دیکھ رہی تھی جو مسلسل کچھ بناتا ہوا بڑبڑائے جا رہا تھا
"اف یہ نثار کتنا ڈفر آدمی ہے، کس ترتیب سے اس نے برتن کیبنٹ میں کھسائے ہوئے ہیں، مما تو اس کو کچھ کہتی ہی نہیں ہیں،، آجائے آج یہ اس کی ساری سستی اور کاہلی دور کروں گا"
افراہیم زور سے بولتا ہوا پاستا سے بھری پلیٹ نوف کے سامنے رکھ چکا تھا، نوف ایسے شرمندہ ہوئی جیسے وہ یہ باتیں نثار کو نہیں اس کو سنا رہا تھا
"او بی بی یہ تمہیں میں اپنے ہاتھوں سے نہیں کھلاؤں گا، تمہیں خود یہ اپنے ہاتھ سے کھانا ہے چلو فٹافٹ شروع ہوجاؤ اب"
افراہیم اس کو بولتا ہوا دوسری پاستا سے بھری پلیٹ لے کر ڈائیننگ ٹیبل کی بجائے تھوڑی دور صوفے پر بیٹھ کر خود بھی پاستا سے انصاف کرنے لگا کیونکہ وہ ملازموں کو لمٹ میں رکھتا تھا ان کے ساتھ بیٹھ کر کچھ کھانا پینا اس کی عادت نہیں تھی