Chapter 30: قسط 30

اتنا زیادہ تکلف کرنے کی کیا ضرورت تھی؟؟ کھانے کی ٹیبل پر آتے ٹیبل پر سجے کھانے دیکھ کر ارمغان بولا۔ اوہو کچھ بھی نہیں کیا ابھی تو ہم نے۔ تم تو ایسے ہی کہہ رہے ہو کہ زیادہ ہے۔ چلو بیٹھو اب اور کھانا شروع کرو۔ زیام مسکراتے ہوئے ایسے بولا جیسے وہ ارمغان کا بہت زیادہ اچھا دوست ہو۔ تم کیوں کھڑی ہو جانم تم بھی بیٹھو نہ۔ زیام اچانک اریش سے بو لا تو وہ گرتے گرتے بچی تھی۔ ج۔۔جانم؟؟ اس نے زیام کو دیکھتے ہلکی آواز میں کہا جیسے پوچھا ہو کہ کیا سچ میں مجھے کہا ہے؟؟ ارے بیٹھو نہ کھڑی کھڑی تھک جاؤ گی۔ زیام نے اسے کندھوں سے پکڑ کر خود ہی بیٹھایا اور پھر اس کے ساتھ والی کرسی پر خود بیٹھ گیا۔ بہت تنگ کرتی ہے یہ مجھے یار۔ چھوٹے بچوں کی طرح اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ ناجانے کہاں سے لائی گئی محبت کو آنکھوں میں سجائے وہ اریش کو دیکھتا ارمغان سے بولا جبکہ ارمغان اس کی بات پر مجظ مسکرا کر رہ گیا تھا۔

چلو شروع کرو کھانا کچھ ڈالو اپنی پلیٹ میں۔ ارمغان کو ایسے ہی بیٹھا دیکھ وہ بولا۔ پہلے آپ لوگ ڈالیں نہ میں بعد میں ڈالتا ہوں۔ ارمغان بولا۔ نہیں نہیں ایسے فورمل ہونے کی ضرورت نہیں ہے تمہیں۔ ہم بھی ڈالتے ہیں تم بھی ڈال لو۔ وہ بولا تو ارمغان نے اوکے کہتے اپنی پلیٹ میں تھوڑی سی بریانی ڈال کر ساتھ دو کباب رکھے۔

اریش نے اپنے لیے پلیٹ نکالنی چاہی تو زیام نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔ جانم میں کرتا ہوں تم رہنے دو۔ وہ محبت سے کہتا خود پلیٹ اٹھا کر اس میں ارمغان کی طرح ہی بریانی ڈالنے لگا۔ شرمانے کی ضرورت نہیں ہے وہ دوست ہی ہے ہمارا تو پھر اس سے کیسی شرم۔ جیسے پہلے ایک پلیٹ میں کھاتے ہیں آج بھی ویسے ہی کھائیں گے۔

زیام نے اس کے لیے اور اپنے لیے ایک ہی پلیٹ میں کھانا ڈال کر اس سے کہا تو اریش کا سر گھوم گیا کیونکہ اسے تو یاد نہیں پڑتا تھا کہ کبھی اس نے اور زیام نے ایک پلیٹ میں دو سموسے رکھ کر بھی کھائیں ہوں کھانا کھا نا تو دور کی بات۔ ابكچلی کیا ہے نہ ہم ایک ہی پلیٹ میں کھانا کھاتے ہیں ایک ہی گلاس میں پانی پیتے ہیں کیونکہ اریش کہتی ہے جوٹھا کھانے سے محبت بڑھتی ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں ہماری محبت بڑھتی رہے کبھی کم نہ ہو۔

سوری اگر تمہیں تھورا عجیب لگے تو مگر ہم ایک ہی پلیٹ میں کھائیں گے۔ ارمغان جو زیام کی بات پر ان دونوں کو دیکھ رہا تھا اس کے دیکھنے پر زیام نے اسے دلیل دی جو کہ ظاہر سی بات ہے جھوٹی ہی تھی ۔ ک۔۔کوئی بات نہیں آپ لوگ جیسے چاہیں کھائیں مجھے کوئی مسلہ نہیں ہے۔ وہ مشکل سے مسکرا کر بولا جبکہ ان دونوں کو ایک سا تھ بات بات پر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے دیکھ اس کے گلے سے نوالہ مشکل سے نگلا جا رہا تھا۔

اسے لگ رہا تھا اس نے آکر غلط کر دیا۔ اس نے آنا بھی نہیں تھا مگر ایک تو اسے انوائیٹ کرنے زیام خود گھر آیا تھا اور دوسرا اریش کو دیکھنے کی چاہ میں وہ فوراً ما ن گیا تھا۔ میں نے سنا ہے آپ کو کسی ایڈ کی آفر ہوئی ہے اور آپ اس کے لیے مری جا رہے ہیں؟؟ اریش نے پوچھا تو ارمغان مسکرایا۔ جی مجھے ملا ہے کام اور میں ایک دو ہفتے تک مری جانے والا ہوں۔

ویسے زیام تم کیوں نہیں لے کر جاتے اریش کو وہاں؟؟ اس بار تو برف باری بھی بہت ہو رہی ہے۔ اریش کو مزہ آئے گا وہاں پر اور میں نے تو سنا ہے لڑکیاں ویسے ہی برف باری کی شوقین ہوتی ہیں۔ پہلے اریش کو جواب دیتے آخر میں وہ زیام سے بولا۔ ہاں یار اسے بھی برف باری بہت پسند ہے۔ ابكچلی ابھی تو ہمارا ہنی مون بھی پینڈنگ پڑا ہے اگلے ماہ جانے کا پلین ہے ہمارا۔

مجھے تو اس نے کہا تھا ہم مری اور ناردن ایریاز میں چلتے ہیں مگر میں نے منع کر دیا کیونکہ یار اگر انسان کو ہنی مون پر جانا ہے تو پھر وہ باہر کے ملک جائے۔ پاکستان میں ہنی مون پر جانے کا کیا فائیدہ؟؟ پاکستان کا ہنی مون ایسے ہوتا ہے جیسے انسان نانی کے گھر گھومنے گیا ہو۔

مطلب کہ اپنی بیوی ہوتے ہوئے بھی پبلک پلیس پر اس کا ہاتھ پکڑنے پر لوگ عجیب طرح سے گھورتے ہیں اور باہر کے ملک جو مرضی کرو چاہے بیوی ہو یاں نہ ہو کوئی پلٹ کر نہیں دیکھتا۔ اس لیے میں نے اسے کہا ہے کہ ہم لوگ جاپان چلیں گے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ کو برف باری دیکھنی ہے تو پھر جاپان کی دیکھو۔ اور میں نے تو سنا ہے کہ باہر کے ملک لوگ جاتے تو دو لوگ ہیں ہنی مون پر مگر واپس تین ہو کر آتے ہیں۔

اور مجھے تو ویسے ہی بہت شوق ہے کہ میں جلدی سے باپ بن جاؤں۔ مجھے بچے بہت پسند ہیں اور میں نے تو اریش سے کہا ہے کہ اریش مجھے نہ پورے دس بچے چاہیے ہیں پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں۔ اور پھر جب وہ مجھے بابا بابا کہیں گے تو کتنے پیارے لگیں گے۔ زیام ہسیے ہوئے بولتا اریش کو بے ہوش کرنے کے در پر تھا۔

وہ بیچاری تو اس کی باتوں پر شرم سے لال ہوتی ارمغان سے نظریں بھی نہیں ملا پا رہی تھی۔ اسے حیرت تھی کہ زیام آخر آج اتنا بول کیوں رہا ہے؟؟ اور بول رہا بھی ہے تو صرف جھوٹ جبکہ وہیں ارمغان کا بس نہیں چل رہا تھا وہ یہاں سے غائب ہو جائے۔ مشکل ہوتا یے نہ اپنے ہی محبوب کے بارے میں ایسا سننا۔

یہ بہت بڑا دکھ ہوتا ہے کہ آپ کا محبوب کسی اور کا ہوتا ہے اور آپ بس اسے دیکھ کر آہیں ہی بھر پاتے ہیں۔ آپ کو کیا ہو گیا ہے؟؟ پلیز چپ کر کے کھانا کھائیں۔ اریش نے آخر زیام کے کان کے پاس چہرہ کرتے اس سے منت کی تھی۔ تم وہ سب چھوڈو اور جو میں نے تمہیں کہا تھا وہ کر و۔ زیام نے الٹا اس سے کہا۔ کیا کروں؟؟

اس نے حیران ہو کر پوچھا جبکہ ارمغان انہیں رشک سے دیکھ رہا تھا کیونکہ اس کے مطابق تو وہ ایک روميی يک اور ہییی کپل کی طرح ایک دوسرے سے کان میں محبت بھری باتیں کر رہے تھے۔ وہ خود کو زیام کی جگہ صرف تصور ہی کر سکا تھا۔ چلو ابھی ایسے شو کروا کہ تمہیں الٹی آرہی ہے۔ زیام نے کہا تو اریش اس سے دور ہوئی۔ ایسا کیوں کروں؟؟

اس نے آنکھوں کے اشارے سے پوچھا جبکہ زیام اسے اب باقاعدہ کر کے دیکھا رہا تھا کہ اسے کیسے کرنا ہے جبکہ ارمغان تو آنکھیں نیچے کیے بیٹھا تھا تبھی اسے نہ د یکھ سکا۔ میں میٹھے میں کچھ لاتی ہوں۔ اریش کھڑی ہوتی بولی اور کچن میں چلی گئی۔ تھوڑی دیر بعد وہ آئی تو اس کے ہاتھ میں رس ملائی کا باؤل تھا۔

لو ارمغان آج تم میرے ہاتھ کی رس ملائی کھاؤ۔ میں نے خاص بنائی ہے تمہارے لیے۔ اریش کو بہت پسند ہے میرے ہاتھ کی ر س ملائی ہر بار فرمائش کر کے بنواتی ہے۔ رس ملائی کے آتے ہی زیام نے پھر سے جھوٹ کی پوٹلی کھول دی تھی جبکہ اریش بس تاسف سے سر ہلا کر رہ گئی تھی۔ وہ سمجھ چکی تھی زیام بس ارمغان کو جلانا چاہتا ہے۔

وہ بیٹھی تو زیام نے اسے پھر سے اشارہ کیا کہ وہ الٹی آنے کا نا ٹک کرے۔ اس کے بار بار کہنے پر اریش نے نظریں گھمائیں اور منہ کے آگے ہاتھ رکھ کر ایسے آواز نکالی جیسے اسے قے آرہی ہو۔ اوہ ہنی کیا ہوا؟؟ کیا تمہیں الٹی آرہی ہے؟؟ کیا تمہیں چکر آرہے ہیں؟؟

اس نے فکرمندی سے اسے کندھوں سے تھام کر پوچھا ساتھ ہی ہاتھ کا دباؤ ڈالا تاکہ وہ اس کے سوالوں پر ہاں کہے ارمغان بھی پریشان ہو کر کھڑا ہو گیا تھا۔ ہاں قے آرہی ہے اور چکر بھی۔ اریش نے الفاظ چباتے ہوئے کہا۔ کیا سچ میں؟؟

اوہ تم نے سنا ارمغان میری جانم نے ابھی کیا کہا؟؟ اس نے کہا اسے قے اور چکر آرہے ہیں۔ زیام نے خوشی سے کہا تو اریش اور ارمغان دونوں نے اسے حیران ہو کر دیکھا کہ وہ قے آنے پر خوش کیوں ہو رہا ہے۔ ارے ایسے مت دیکھو مجھے مبارک دو میں باپ بننے والا ہوں۔ مجھے بابا کہنے والا کوئی آنے والا ہے۔

ہم تو ہنی مون پر جانے سے پہلے ہی تین ہو گئے۔ اوہ شکریہ میری جان میر ی جانم شکریہ۔ وہ خوشی سے پہلے ارمغان سے کہتا بعد میں اریش کو کھڑا کرتے اسے گلے لگاتا بولا جبکہ جہاں اس کی بات پر ارمغان کا سانس بند ہوا تھا وہیں اریش کا دماغ بھی سن ہوا تھا۔ مطلب کہ وہ اس لیے اس سے کہہ رہا تھا قے آنے کا ناٹک کرنے کے لیے۔ بس اب اریش کی بھی انتہا ہوئی تھی۔

مجھے سچ میں چکر آرہے ہیں اس لیے میں کمرے میں جا رہی ہوں۔ سوری ارمغان جی میں آپ کے ساتھ اور نہیں بیٹھ سکتی آپ دونوں بیٹھیں میں اپنے کمرے میں جا رہی ہوں۔ وہ زیام کو پہلے گھور کر بعد میں ارمغان سے بولی۔ ٹھیک ہے آپ جائیں آرام کریں اور ہا ں یہ لیں آپ کی سالگرہ کا گفٹ۔ مجھے نہیں پتا آپ کو کیسا لگے گا مگر میں نے بہت محبت سے خریدا ہے۔

وہ اپنی پاکٹ سے ایک چھوٹا سا ڈبہ جس پر گفٹ پیک رول کیا تھا اریش کو پکڑاتا بولا۔ اوہ شکریہ مگر اس کی ضرورت نہیں تھی پہلے ہی آپ نے ایک تحفہ دیا ہے۔ وہ بولی۔ وہ تو پہلی بار آپ کے گھر آیا ہوں اس لیے دیا لیکن یہ آپ کی سالگرہ کا ہے۔ ارمغان مسکرا کر بولا تو اریش نے اس کا شکریہ کہا اور پھر اپنے کمرے کی جانب چل پڑی جبکہ اب پیچھے صرف ارمغان زیام اور زیام کے جھوٹ رہ گئے تھے۔ تمہاری طیعیٹ کو اچانک سے کیا ہوا تھا؟؟ ارمغان کو رخصت کرنے کے بعد وہ سیدھا اریش کے کمرے میں آیا تھا اور آتے ہی اس سے پوچھا جو بیڈ کی بیک سے ٹیک لگا کر بیٹھی موبائل یوز کر رہی تھی۔ میری طیعیٹ کو چھوڈیں پہلے آپ یہ بتائیں کہ آپ کی طبیعت تو ٹھیک یے نہ آج؟؟

۔ میری طیعیٹ؟؟ اوہ اچھا تم ابھی جو میں باتیں کر اس نے موبائل سائڈ پر رکھا اور سیدھی ہو کر بیٹھی رہا تھا اس کے بارے میں بات کر رہی ہو نہ؟؟ ہاہاہا یار ارمغان کا منہ دیکھنے والا تھا اس کا بس نہیں چل رہا تھا وہ غائب ہی ہو جاتا۔ تم تو اندر آگئی تھی مگر میں نے دیکھا تھا وہ کیسے ہماری تصویر کو گھور گھور کر دیکھ رہا تھا۔

ے ہوئے کہتا اس کے پاس ہی بیڈ پر لیٹ گیا تھا جبکہ اریش اسے گھور کر دیکھ رہی تھی۔ اسی لیے انہیں گھر بلایا تھا کیا؟؟ ویسے ایک بات تو بتائیں آپ چيلس ہو رہے ہیں نہ ان سے؟؟ محبت ہو گئی ہے کیا مجھ سے؟؟

اس نے سنجیدگی بھرے لہجے میں پوچھا تو وہ جو ہس رہا تھا اریش کی بات پر اس کی ہسی کو بریک لگی اور اس نے اٹھ کر بیٹھتے اسے دیکھا۔ کیا محبت؟؟ ارے نہیں پاگل لڑکی مجھے محبت نہیں ہوئی تم سے اور نہ میں نے چيلسی میں سب کیا۔ بس مجھے وہ اچھا نہیں لگتا اسی لیے ایسا کیا کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ تم اسے پسند کرو یاں وہ تمہیں پسند کرے اور پھر طلاق کے بعد تم اس سے شادی کر لو۔

اب جو بھی ہے چاہے ہم میاں بیوی نہ رہیں مگر کزنز تو رہیں گے نہ آخری سانس تک اور میں اس کے ساتھ رشتے داری نہیں بنانا چاہتا تو بس اسی لیے ایسا کیا۔ محبت نہیں ہوئی۔ وہ دونوں ہاتھ اور سر نہ میں ہلاتا اس سے بولا تو اریش کے گلے میں آنسوں کا گولا اٹکا۔ ایسی بات ہے تو پھر آپ بھی علشيہ سے دور رہا کریں کیونکہ مجھے بھی وہ زہر لگتی ہے۔ مجھے بھی اس سے رشتے داری نہیں رکھنی۔

اوہہہ اب مجھے لگ رہا ہے کہ تم چيلس ہو رہی ہو۔ کیا اب میں بھی اس نے سیدھا دل کی بات کہی۔

پوچھوں کہ کیا تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی ہے؟؟ زیام نے اسے آنکھیں چھوٹی کر کے دیکھتے شکی لہجے میں پوچھا۔ ہاں میں چيلس ہوتی ہوں کیونکہ مجھے ہوگئی ہے محبت آپ سے۔

میں تو چاہتی ہوں کہ ہمارا صرف کزنز کا نہیں بلکہ میاں بیوی کا رشتہ بھی آخری سانس تک چلے۔ اس نے آخر ہمت کرتے زیام کی آنکھوں میں دیکھ کر کہا تو زیام کچھ دیر کے لیے تھم گیا۔ اس کا دل زوروں سے دھڑکا تھا۔ اریش اس کے جواب کا اس کے ردعمل کا انتظار کر رہی تھی کہ اچانک ہی کمرے میں زیام کے بے قابو قہقے گونجے تھے۔

وہ ہس ہس کر بیڈ پر لوٹ پوٹ ہوا تھا جبکہ اس کا ہشيا اریش کو سمجھ نہ آیا۔ ہاہاہا یار اریش مت کیا کرو یار ایسا مذاق ہاہاہا افف تم تو بہت اچھی ایکٹر ہو۔ افف مجھے ایک پل کے لیے لگا کہ تم سچ کہہ رہی ہو۔ ہاہاہا مذاق تھا واہ میرے تو پیٹ میں درد ہونے لگ گیا۔ وہ ہسی یار زبردست ہاہاہاہا اچھا ے ہوئے اس سے بولا جبکہ اس کا اپنی بات کو مذاق سمجھنا اریش کی آنکھوں میں آنسوں لے آیا تھا۔

ہاہاہا ہاں اچھا تھا نہ مذاق۔ مجھے پتا نہیں تھا آپ اتنی جلدی پکڑ لیں گے میرا مذاق۔ ہاہاہا مذاق ہی تھا مذاق ہی تھا۔ آہ کاش یہ مزاق ہی ہوتا۔ جب اس نے مذاق سمجھ ہی لیا تھا تو وہ بھی جھوٹ بول کر اسے یہ شو کروانے لگی کہ ہاں مذاق ہی تھا مگر آخری فقرہ اس نے ہلکی آواز میں حسرت بھرے لہجے میں کہا۔

* * *

وہ آج حویلی میں ہی تھا کیونکہ ڈیرے پر کو ئی کام نہیں تھا اور پھر اس کے ایک ملازم کی آج شادی تھی جس پر اسے جانا تھا۔ وہ اپنے کمرے میں تیار ہو رہا تھا جب اس کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔ جی آجائیں! اس نے کہا تو مہرین بیگم دروازہ کھول کر اندر آئیں انہوں نے ایک ہاتھ میں درمیانے سائز کا بیگ پکڑ رکھا تھا۔

مجھے بات کرنی تھی بیٹا۔ انہوں نے ہچکچاتے ہوئے کہا۔ انہیں ڈر تھا کہ آدیان انہیں پھر سے برا بھلا کہتے کمرے سے نہ نکال دے گا۔ جی کہیں میں سن رہا ہوں۔ اس نے نارمل لہجے میں کہا۔ آج کسی قسم کی سختی اور نفرت نہیں تھی لہجے میں۔ وہ بیٹا اس بیگ میں تمہاری مورے جان کی بری کے کپڑے ہیں ان کے سونے کے زیور وغیرہ ہیں۔

تمہارے بابا نے یہ سب مجھے دے دیا تھا مگر بیٹا میں نے انہیں نہیں استعمال کیا۔ سچ کہہ رہی ہو میں نے تو ان کو تن کے ساتھ بھی نہیں لگا کر دیکھا کیونکہ میرا ان پر حق نہیں تھا لیکن اب جب تمہار ی شادی ہو رہی ہے تو میں نے انہیں نکالا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اب ان پر تمہاری بیوی کا حق ہے اس لیے میں یہ تمہیں دینے آئی ہوں۔

پر بیٹا میں سچ کہہ رہی ہوں میں نے انہیں نہیں استعمال کیا۔ وہ اس کے سامنے بیڈ پر بیگ رکھتیں بولیں جبکہ ساتھ ہی بار بار وہ اسے یقین دلا رہی تھیں کہ انہوں نے ان کپڑوں اور زیورات کو نہیں پہنا۔ ان کے بار بار یقین دلانے پر آدیان کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ نے جھلک دیکھائی مگر پھر جلدی ہی اس نے اس مسکراہٹ کو چھپا لیا تھا۔

جانتا ہوں کہ آپ نے نہیں پہنے اس لیے بار بار یقین دلانے کی ضرو رت نہیں آپ کو اور ساتھ ہی شکریہ کہ آپ نے اتنے سال ان کا خیال رکھا۔ وہ بیگ کو دیکھتا بولا جبکہ اس کے اتنے آرام سے بات کرنے پر وہ خوش ہو گئی تھیں۔ کوئی بات نہیں بیٹا میرے پاس امانت تھیں یہ سب چیزیں جو کہ اب تمہیں واپس کر دیں۔

وہ مسکرا کر بولیں اور واپس پلٹ کر جانے لگیں۔ رکیں! مجھے آپ سے بات کرنی تھی۔ آدیان نے ان کو روکا تو وہ حیرت سے پلٹیں۔ کیا بات ہے بیٹا؟؟ آج مجھ سے کیا بات کرنی ہے؟؟ انہوں نے حیرانگی سے پوچھا۔ آئیں بیٹھیں پھر بات کرتے ہیں۔ اس نے انہیں بیٹھنے کو کہا تو وہ صوفے پر بیٹھ گئیں جبکہ ان کے ساتھ ہی تھوڑا فاصلہ رکھ کر وہ بیٹھ گیا۔ اپ نے بابا سے شادی کیوں کی؟؟

اس کے سوال پر وہ حیران ہوئیں مگر پھر مسکرا پڑیں اور ان کی مسکراہٹ میں اس نے قرب اور درد کو اچھی طرح محسوس کیا تھا۔ میں نے شادی نہیں کی تھی بیٹا میری شادی کروائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا تو آدیان چونکا۔ کیا مطلب؟؟ اس نے پوچھا۔ تمہارے بابا سے میرے بھائی نے ادھار پیسے لیے تھے جو کہ وقت رہتے وہ واپس نہ کر سکے۔

بس پھر تمہارے بابا نے میرے بھائی کے سامنے پیسوں کے بدلے مجھ سے نکاح کی شرط رکھ دی جس کو میرا بھائی بھی مان گیا کیونکہ اسے اور بھابھی کو میں ان پر بوجھ لگتی تھی۔ میں جب یہاں آئی تو تم جب اپنے بابا سے لڑے کہ تمہاری ماں کے مرنے کے کچھ دن بعد ہی تمہارے بابا نے شادی کر لی تو یہ سن کر میں بھی صدمے میں چلی گئی تھی کہ آخر کوئی اس طرح کیسے کر سکتا ہے لیکن جب تم نے قصور وار مجھے ٹھہر ایا تو بیٹا مجھے دکھ ہوا کیونکہ میں اس میں قصور وار نہیں تھی۔

میں تو آج تک تمہاری بلا وجہ کی نفرت سہتی آئی ہوں جبکہ میرے ساتھ تو خود برا ہوا تھا۔ تمہارے بابا کے ساتھ میں نے جو یہ شادی کا عرصہ گزارا ہے یہ میں ہی جانتی ہوں یاں میرا خدا جانتا ہے۔ یہ تم بھی جانتے ہو کہ تمہارے بابا کیسے تھے۔

میں سچ میں تمہیں اپنے بیٹے کی طرح چاہتی ہوں مگر تم نے ہمیشہ مجھے نفرت سے دیکھا نفرت سے پکارا اور نفرت سے دھتکارا پر سچ میں بیٹا میرا تمہارے بابا کے ساتھ کوئی چکر نہیں تھا میں تو خود راضی نہیں تھی شادی پر مگر کیا کرتی مجبور تھی کیونکہ کوئی میری مدد کرنے اور مجھے سہارا دینے والا نہیں تھا۔ وہ سر جھکا کر درد اور غم بھرے لہجے میں بولتیں آدیان کو شرمندہ کر گئیں تھیں۔ میں نے سنا تھا بابا نے مورے سے کہا تھا کہ وہ کسی کو پسند کرتے ہیں اور وہ عورت بھی انہیں پسند کرتی ہے۔ انہو ں نے کہا وہ اس سے شادی کریں گے چاہے مورے اجازت دیں یاں نہ دیں اور اسی رات مورے کو ہارٹ اٹیک آیا تھا جس کی وجہ سے وہ مجھے چھوڈ کر چلی گئیں۔ جب ایک ہفتے بعد وہ آپ کو لے کر گھر آئے تو میں سمجھا وہ عورت آپ تھیں جس کی وجہ سے میری مورے کے ساتھ بابا نے بے وفائی کی اور میری مورے اس کا غم لے کر مجھے بھی چھوڈ کر چلی گئیں۔

آدیان نے بتایا تو انہوں نے نہ سر ہلایا۔ وہ میں نہیں تھی بیٹا میں نہیں جانتی وہ کون تھی مگر وہ میں نہیں تھی۔ انہوں نے اسے یقین دلانا چاہا جس پر آدیان نے سر ہلایا۔ میں غلط تھا مجھے معاف کریے گا۔ اس نے اپنی غلطی مانی جبکہ اس کے منہ سے معافی سن کر مہرین بیگم کے انسوں گرنا شروع ہوئے تھے۔ شکریہ مجھ پر یقین کرنے کے لیے شکریہ۔ وہ روتے ہوئے بولیں تو آدیان نے آگے ہو کر انہیں اپنے ساتھ لگایا جبکہ اس کے گلے سے لگتے وہ اور زیادہ رونا شروع ہوئی تھیں۔ جب کافی دیر وہ چپ نہ کیں تو آدیان نے ان کی کمر پر تھپکی دی۔ بس کر دیں مورے اس طرح رو کر آپ مجھے اور شرمندہ کر رہی ہیں۔

اس نے انہیں چپ کرواتے کہا تو مہرین بیگم کو لگا انہوں نے غلط سنا ہے۔ ک۔۔کیا کہا؟؟ انہوں نے حیرت سے پوچھا تو وہ مسکرایا۔ میں نے کہا مو رے۔ وہ مسکراتے ہوئے بولتا اتنا پیارا لگا تھا کہ مہرین بیگم نے بے ساختہ آگے ہو کر اس کے ماتھے پر لب رکھے تھے۔ مورے صدقے مورے قربان جائیں۔ وہ اس کی بلائیں لیتیں بولیں تو آدیان نے انہیں کس کر گلے لگایا۔ سوری مورے میرے اب تک کے برے رویے کے لیے۔

وہ شرمندگی بولا۔ اسے لگ رہا تھا وہ اپنی مورے کے گلے لگا ہو کیونکہ اسے بلکل ممتا جیسی فيليگ آرہی تھی ان سے۔ کوئی بات نہیں بیٹا میں نے برا نہیں مانا۔ وہ بولیں جبکہ خوشی ان کے لہجے سے جھلک رہی تھی۔ آپ کو پتا ہے کہ اس وقت بابا کہاں ہیں؟؟ اس نے انہیں دور کرتے پوچھا تو انہوں نے ہاں میں سر ہلایا۔ ہاں پتا ہے۔ تمہیں اور بابا جان کو بات کرتے سنا تھا کہ وہ جوئے کے اڈے پر کسی سے لڑ پڑے تھے اور اسے دھکا دیا جس سے اس کا سر ٹیبل پر لگا اور وہ مر گیا اس وجہ سے سفیان جی قتل کے الزام میں جیل میں ہیں۔

مہرین بیگم نے سنجیدگی سے جواب دیا تو آدیان نے ان اک چہرہ غور سے دیکھا۔ کیا آپ نہیں چاہتیں کہ وہ باہر آئیں؟؟ اگر آپ کہیں تو میں ان کو رہا کروا کر حویلی لے آؤں گا۔ اس نے کہا تو مہرین بیگم نے فوراً نہ میں سر ہلایا۔ میں نہیں چاہتی ایسا کیونکہ مجھے اس شخص سے نفرت ہے خاص کر تب سے جب اس شخص نے میری بیٹی کا سودا کرنا چاہا۔ وہ اپنی اصل جگہ پر ہے جہاں اسے ہونا چاہیے۔ انہوں نے مضبوط لہجے میں کہا۔

مگر رمل کا کیا؟؟ اس نے پوچھا۔ وہ سب جانتی ہے باپ کی اصلیت بھی اور اس کا جیل میں ہونا بھی مگر اسے بھی کوئی پرواہ نہیں اس لیے تم فکر نہ کر و۔ لیکن اگر تم یاں بابا جان ان کو رہا کروانا چاہیں اور گھر لانا چاہیں تو لے آئیں مجھے مسلہ نہیں۔ وہ بولیں تو آدیان نے ان کا ہاتھ پکڑا۔ کوئی نہیں چاہتا کہ وہ باہر آئیں کیونکہ وہ بہت برے ہیں۔

آپ کو پتا ہے انہوں نے ایک لڑکی کے ساتھ زبردستی کی کوشش بھی کی تھی اس لیے ان پر دو کیس ہیں پھر میں اور دا جان ہم دونوں بھی ان کو جیل میں اپنی سزا کاٹتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ آدیان کی بات پر انہیں اپنے شوہر سے اور نفرت ہوئی۔ اچھا تم تیار ہو جاؤ مجھے بابا جان کو دوائی دینی ہے۔

وہ کھڑی ہوتی بولی تو اس نے سر ہلایا جبکہ وہ مسکراتے ہوئے اس کے کمرے سے نکل گئیں۔ انہیں شوہر کی کوئی پرواہ نہ تھی کیونکہ وہ اس قابل نہیں تھا لیکن ہاں آج وہ خوش تھیں بہت خوش آخر کو انہیں ان کا بیٹا ملا تھا وہ کیسے خوش نہ ہوتیں۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.