Chapter 29: قسط 29

وہ رمل کو ڈھونڈتا نیچے آیا تو وہ اسے لاونچ کے داخلی دروازے سے باہر لان میں نظر آئی۔ رمل کہاں جا رہی ہو؟؟ اس نے اس کی پیچھے جاتے اس سے پوچھا۔ او خان جی اپ بھی آگئے۔ وہ اسے دیکھ کر اس کے پاس آتی بولی۔ ہاں میں آگیا مگر تم بتاؤ تم کہاں جا رہی ہو؟؟ اس نے رمل سے پوچھا جو گیٹ کی جانب جا رہی تھی۔

آپ کو بھی جانا ہے جہاں میں جا رہی تھی؟؟ اس نے آنکھوں میں گہری چمک لیے پوچھا تو ازقان نے ہاں میں سر ہلایا۔ ویری گڈ تو چلیں چلتے ہیں۔ وہ اس کا بازو پکڑ کر اسے اپنے ساتھ لیجاتے بولی جبکہ ازقان چپ چاپ اس کے ساتھ چلتا رہا۔ حویلی سے نکل کر وہ اسے دو تین گھر چھوڈ کر ایک گھر کے سامنے لے آئی جس کے گیٹ کا رنگ کالا تھا۔ ہم یہاں کیوں آئے ہیں؟؟

ازقان نے حیرت سے پوچھا۔ سش سن لے گا۔ وہ اس کے ہونٹوں پر انگلی آواز نہیں کریں کوئیس!

رکھتی بولی جبکہ ازقان نے ہاں میں سر ہلانے کے ساتھ اس کی انگلی کو بھی چوم لیا تھا جس پر رمل نے اسے گھور کر دیکھا۔ چھچھورے نہ بنیں اور بھاگنے کی تیاری کریں۔ وہ اسے گھورتے ہوئے بولی اور گیٹ کی جانب رخ کیا جبکہ ازقان اسکے بھاگنے والی بات پر حیران ہوا۔

اس سے پہلے وہ اس سے پوچھتا کہ اسے کیوں بھاگنا ہے رمل بنا پوچھے اس کے سوال کا جواب دے چکی تھی وہ بھی عملی طور پر۔ رمل نے ازقان سے بھاگنے کا کہہ کر اپنی پوری شدت سے اس کالے گیٹ کو چار سے پانچ مرتبہ دونوں ہاتھوں سے بجایا تھا اور پھر پاس کھڑے حیران پریشان ازقان کا ہاتھ پکڑ کر جتنی تیزی سے وہ بھاگ سکتی تھی وہاں سے بھاگی تھی۔

جاتے جاتے وہ حویلی سے پہلے آنے والے دونوں گھروں کا بھی گیٹ بجا کر گئی تھی اور پھر حویلی کے اندر آتے ہی وہ ہس ہس کر پاگل ہوئی تھی جبکہ ازقان اسے دیکھ رہا تھا کہ آخر اس نے ایسا کیوں کیا ہے اور پھر اگلے ہی پل باہر سے اسے کچھ لوگوں کے غصے سے بولنے کی آوازیں انے لگیں جو یقیناً انہیں گھروں کے لوگ تھے اور گیٹ بجا کر بھاگنے والے کو برا بھلا کہتے گالیاں دے رہے تھے۔ یہ کیا تھا؟؟ ازقان نے حیرانگی سے پوچھا۔ مز ہ تھا۔ وہ آنکھ مار کر بولی۔ کیا مطلب؟؟ ازقان کو ابھی بھی کچھ سمجھ نہیں آئی تھی۔ پتا ہے لوگوں کے گھروں کی بیل اور گیٹ بجا کر بھاگنا مجھے بڑا مزےدار لگتا ہے۔ میں اریش اور زابر ہم تینوں لاہور میں ان کی کالونی کے گھروں کی بیل بجا کر بھاگ جاتے تھے اور وہ لو گ ہمیں ڈھونڈتے رہ جاتے تھے۔

کبھی کبھی تو ہم پکڑے جاتے تھے اور پھر پوری کالونی کی دور لگتی تھی ہماری لیکن مجال ہے پکڑنے والے انکل ہمیں بخشتے ہوں۔ آخر میں بی جان کے پاس شکایت لگتی اور ہماری ایک اچھی خاصی کلاس لگتی مگر فرق ہمیں پھر بھی نہیں پڑتا تھا کیونکہ ہم پیدائشی ڈھیٹ جو تھے۔ ویسے آپ کو بھی مزہ آیا نہ اس شرارت پر۔

وہ ہسی

ے ہوئے اسے فخر سے ایسے بتا رہی تھی جیسے کسی میراتھن ریس کو دوڑنے اور جیتنے کا قصہ سنا رہی ہو جبکہ وہ مسکراتے ہوئے اسے سن رہا تھا کیونکہ وہ اسے بولتی ہوئی بہت پیاری لگ رہی تھی۔ وہ ا زقان کو تجسس بھری نظروں سے دیکھ رہی تھی کہ وہ کیا جواب دیتا ہے کہ تبھی اس نے جواب دینے کی بجائے اسے کمر سے پکڑ کر اپنے قریب کیا اور پھر اس کے ہونٹوں پر جھک گیا۔

پوری شدت سے اس کے ہونٹوں کو چومتے وہ یہ بھی بھول گیا تھا کہ حویلی کے گیٹ کے پاس لان میں کھڑا ہے۔ رمل بیچاری اس کی حرکت پر بس یہی سوچ رہی تھی کہ کوئی دیکھ نہ لے۔ شکر تھا کہ آج کوئی گارڈ اور ڈرائیور حویلی نہیں تھا۔ تھوڑی دیر بعد وہ اس سے دور ہٹا تو رمل نے اسے شکایت بھری نظروں سے دیکھا۔ کیا ہوا؟؟ ازقان نے اس کے گلابی چہرے پر نظریں جمائے پوچھا۔

کوئی شرم کر لیتا ہے انسان مگر نہیں سردار ازقان خان کے پاس تو شرم نام کا ش بھی نہیں ہے۔ ہا آج کے بعد میں نے آپ کو اپنی کسی شرارت میں نہیں شامل کرنا۔ میری شرارت کو چھوڈ آپ اپنی ہی شرارتوں پر اتر آتے ہیں۔ اب مجھے بلانا نہیں آپ اور نہ آج رات میرے کمرے میںآنا۔ جس مرضی کمرے میں سونا میرے کمرے کے پاس بھی مت آنا۔ وہ غصے سے اسے سناتی اسے گھور کر وہاں سے چلی گئی تھی جبکہ ازقان اس کے غصے پر اپنی ہسی ضبط کرتا رہ گیا۔ ارے میری جان سنو تو کمرے سے کیوں نکال رہی ہو۔ میرا بھی تو کمرہ ہے نہ وہ۔

وہ اس کے پیچھے جاتا بولا۔ نہیں ہے وہ آپ کا کمرہ میرا ہی ہے اور اب مجھ سے بات کی تو روٹھ کر مائی چلی جاؤں گی پھر دیکھتے رہنا۔ وہ چلتے چلتے ہی پیچھے مڑ کر اس سے بولی اور پھر قدموں میں اور تیزی لاتے اندر چلی گئی جبکہ پیچھے ازقان اپنی بیوی کی دھمکیوں اور نخروں پر مسکرا کر رہ گیا۔

خان جی اپ کو مجھ سے کتنا پیار ہے؟؟؟ آج اچانک رمل کو ناجانے کیا سوجھی کہ وہ صبح صبح ازقان کے پاس جا کر اس کو لاڈ سے ہگ کرتے بیٹھ گئی ازقان جو پہلے اس کے اچانک اتنا لاڈ دیکھانے پر حیران ہوا تھا اس کے سوال پر چونکا۔ کیا مطلب کتنا پیار کرتا ہوں؟؟

اس نے ناسمجھی سے پوچھا۔ کیا مطلب سے کیا مطلب آپ کا؟؟ آپ میرے شوہر ہو میں آپ کی بیوی ہوں آپ سے اتنا بھی نہیں پوچھ سکتی کیا؟؟ آپ نے خود تو کبھی بتایا نہیں کہ کتنا پیار کرتے ہیں مجھ سے نہ کبھی مجھ سے اظہار کیا ہے آپ نے۔

وہ چہرہ اوپر کرتی ہونٹوں کو پاؤٹ کی شکل دیتے روٹھے انداز میں بولی تو ازقان مسکرایا۔ لو جی تم کہہ رہی ہو کہ پیار کا اظہار نہیں کرتا پھر یہ بتاؤ جو رات کو پیار کرتا ہوں وہ اظہار نہیں ہوتا تو کیا ہوتا ہے؟؟ وہ بے باک انداز میں بولا تو رمل سر تا پاؤں سرخ ہوئی مگر جواب دینا مناسب سمجھا۔ جسے آپ اظہار کہتے ہیں اسے میں بےشرمی کہتی ہوں۔ کیونکہ میرے مطابق رات کو آپ بےشرم ہو جاتے ہیں اور گندے خان بن جاتے ہیں۔

وہ بولی تو ازقان کا جاندار قہقہ کمرے میں گونجا۔ اوہ میری معصوم پیاری بیوی۔ تم کتنی معصومانہ اور پیاری باتیں کرتی ہو۔ میری جان بندہ بے شرم بھی اس کے سامنے ہوتا ہے جس سے پیار ہوتا ہے میری کیوٹ سی جان۔ وہ لاڈ اور محبت سے کہتا آخر میں اس کے ماتھے پر لب رکھ گیا جبکہ خود کو معصوم پیاری اور کیوٹ جان کے ناموں سے پکارے جانے پر رمل خود پر اترائی۔

جان بھی ہوں نہ؟؟ اس نے پھر سے پوچھا۔ جی میری جان آپ میری جان میری زندگی میرا سب کچھ ہو۔ اور کچھ؟؟ اس نے اس کا چہرہ ہاتھوں میں بھرتے لاڈ سے کہا تو رمل کے چہرے پر دنیا جہاں کی خوشی چھائی۔

اگر میں آپ کی پیاری کیو ٹ بیوی اور ساتھ ہی آپ کی جان ہوں تو پھر آپ نے آج تک مجھ سے محبت کا اظہار کیوں نہیں کیا؟؟ اچھے پیارے شوہر تو بیوی کے بنا کہے ان سے کہتے ہیں کہ مجھے تم سے پیار ہے محبت ہے عشق ہے جو بھی ہے کہہ دیتے ہیں مگر آپ نے نہیں کہا مجھ سے۔ وہ بات کرتے ہوئے تھوڑا اداس ہو گئی تھی جبکہ اس کا اداس ہونا جہاں ازقان کو اچھا نہ لگا وہیں اسے احساس ہوا کہ ہاں اس نے اظہار تو کیا ہی نہیں اپنی بیوی سے۔

اوہ میری جان اداس نہ ہو تم میں ابھی اپنی جان کو بتاتا ہوں کہ مجھے وہ کتنی عزیز ہے مجھے اس سے کتنی محبت ہے۔ وہ اس کے گرد بازو ہائل کرتا بولا تو رمل اس کے کہنے پر خوش ہو گئی۔ ایدھر دیکھو میری طرف۔ ازقان نے اسے خود سے دور کرتے ساتھ اس کی ٹھوڈی کے نیچے انگلی رکھ کر چہرہ اوپر کیا۔ تم جانتی ہو سردار ازقان خان کے پاس سب سے زیادہ قیمتی چیز کیا ہے اس وقت؟؟

اور اسے سب سے زیادہ کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟؟ ازقان نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے پوچھا تو رمل نے اس کے سوال پر نہ میں سر ہلایا یعنی مجھے نہیں پتا۔ تم ہو میری سب سے قیمتی چیز۔ سردار ازقان خان کی زندگی کا سب سے قیمتی اور نایاب سرمایہ ہو تم رمل ازقان خان۔ تمہارے چہرے پر مچلتی یہ خوبصورت مسکر اہٹ کھلتے گلاب کی ماند ہے۔ اور تمہاری کھلکھلاہٹ گرتے جھرنوں کھنکتی چوڑیوں اور کوئل کے گیت سے بھی خوبصورت ہے۔

میرے لیے یہ سب بہت بہت زیادہ خاص اور قیمتی ہے۔ میں اگر کسی چیز سے ڈرتا ہوں تو تمہارے اداس ہونے سے ڈرتا ہوں کیونکہ جب تمہارے چہرے پر وہ مسکراہٹ وہ ہ سی نہیں ہوتی تو مجھے میری دنیا میں اداسی محسوس ہوتی ہے اور مجھے لگتا ہے جیسے میرے دل کے باغ میں خزان کا موسم آگیا ہو۔ تم جو آنکھوں سے اوجھل ہوتی ہو تو میں پاگل ہو جاتا ہوں کیونکہ مجھے تم سے جدائی برداشت نہیں۔ تم تین دن لاہور رہنے گئی تو پیچھے جس طرح میں تمہارے بغیر رہا ہوں یہ یاں تو میں جانتا ہوں یاں میرا خدا۔ میری بس یہی خواہش ہے کہ تم ہر وقت ہر لمحہ میرے ساتھ میرے پاس ہستی مسکراتی رہو تاکہ میری دنیا خوبصورت اور دلکش بنی رہے اور میرے دل کے باغ میں کبھی بھی خزان کا موسم اپنی جھلک نہ دیکھائے۔

میں ازقا ن خان اپنی دل عزیز بیوی سے سچے دل اور پکے ایمان کے ساتھ کہتا ہوں کہ مجھے تم سے محبت ہے۔ مجھے اپنی بیوی رمل ازقان خان سے عشق ہے اور اگر کوئی رتبہ ہے محبت کا عشق سے آگے تو رمل ازقان خان سردار ازقان خان کے لیے اس رتبے پر کھڑی ہے۔ تم میری پہلی اور آخری محبت ہو اور عشق تو پھر ہوتا ہی لا ہے یعنی کسی ایک سے ہو کر اسی پر ختم اس لیے میرا عشقِ لا بھی تم ہو۔ ازقان اپنا خوبصورت اظہار محبت کرنے کے بعد چپ ہو کر اسے دیکھنے لگا جو آنکھیں بنا جھپکے اسے دیکھے جا رہی تھی جبکہ دل کی دھڑکن تو جیسے رک گئی تھی۔ کیا سچ میں وہ اتنی اہم تھی اس کے لیے؟؟ کیا سچ میں وہ اس سے اتنی محبت کرتا ہے؟؟ اس کا اظہار سن کر رمل کو ایسے لگ رہا تھا جیسے وہ ہواؤں خوبصورت الفاظ میں اظہار کرے۔

اور پھر ایک عورت کو اور کیا چاہیے ہوتا ہے؟؟ وہ تو یہی چاہتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی من پسند عورت بنی رہے۔ کیا ہو گیا ہے اب ایسے سٹیچو بن کر مجھے کیوں دیکھ رہی ہو؟؟ اس کے یونہی بنا حرکت کیے بیٹھے رہنے اور خود کو دیکھنے پر ازقان نے اس کی آنکھوں کے آگے ہاتھ ہلاتے کہا جبکہ ابھی وہ کہہ کر چپ ہوا ہی تھا کہ رمل ایک دم آگے کو ہوتی اس کے چہرے پر اپنے نازک ملائم ہاتھ رکھ کر اس کے ہونٹوں پر ہونٹ رکھ گئی۔

یہ سب اتنا اچانک ہوا تھا کہ ازقان کچھ سمجھ ہی نہ پایا لیکن جب اپنے ہونٹوں پر نرم ملائم لمس محسوس ہوا تو اس کی آنکھیں بے یقینی سے پھیل گئیں۔ مطلب کہ ابھی اس کی شرمیلی بیوی نے خود سے بے باک حرکت کی تھی۔ وہ اسے کس کر کے پیچھے ہٹی اور اسے دیکھا جو اب اس کے جیسے حیران بیٹھا تھا۔ ہممم! یونہی حیرت کی مورت بنے بے دیہانی میں جواب دیا۔ خان جی! اس نے محبت سے پکارا۔ زہ تا سرہ مینہ کوم (I love you )!

وہ مسکرا کر کہتی اس کے سینے میں چہرہ چھپا گئی جبکہ ازقان بیچارہ تو رمل کے دیے جھٹکوں کی وجہ سے حیرت کے مقبرے سے نکل ہی نہیں پا رہا تھا۔ تھوڑی دیر بعد وہ حقیقت پر یقین کرتا ہوش میں آیا تھا اور پھر رمل کی جان ہلکان ہوئی تھی کیونکہ اس کا اچھا خان اب گندہ خان بن چکا تھا اور اس بار گندے خان کو صبح صبح جگانے والی وہ خود ہی تھی۔

* * *

اریش یار آج میرے گھر چلو ہم لوگ پارٹی کریں گے۔ احمد اور چاچی آج احمد کی خالا کی طرف جا رہے ہیں ان کی طبیعت خراب رہتی ہے تو پتہ کرنے جا نا ہے۔ میں اور احد گھر پر ہی ہوں گے تو تم ایسا کرو آج میرے ساتھ چلو رات جب احمد آئیں گے تو ہم تمہیں گھر چھوڈ جائیں گے۔ وہ دونوں کینٹین کی طرف جا رہی تھیں جب اچانک نور اس سے بولی۔

نہیں یار آج تو بلکل نہیں جا سکتی لیکن پھر کبھی انشاللہ۔ اریش نے معزرت بھر ے لہجے میں کہا تو نور نے اسے دیکھا۔ آج کیوں نہیں؟؟ اس نے پوچھا۔ ابكچلی یار آج نہ زیام نے ارمغان جی کی دعوت رکھی ہے تو اس لیے میں نہیں جا سکتی تمہارے ساتھ۔ اریش کے وجہ بتانے پر نور نے اسے شرارتی نظروں جی واہ اشک بھئی اشک۔

سے دیکھتے اس کے کندھے کے ساتھ کندھا مارا۔ اوہو واہ

تمہارے سہی مزے ہیں یار پاکستان کے دونوں مسٹر ہینڈسم پر تمہارا قبضہ ہے۔ ایک تمہارا شوہر ہے جبکہ دوسرا تمہارا عاشق۔ واہ مطلب کے تمہارے تو بلے۔ وہ اسے چھیڑتے بولی جبکہ اس کی بات پر اریش نے اسے ناسمجھی سے دیکھا۔ ایک منٹ ایک منٹ تم کہنا کیا چاہتی ہو؟؟ دیکھو تمہیں غلط فہمی! ہوئی ہے میں اور ارمغان جی بس اچھے دوست ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

تم پلیز غلط طرف بات کو مت لے کر جاؤ۔ اریش نے اس کی غلط فہمی دور کرنی چاہی۔ غلط فہمی مجھے نہیں تمہیں ہے اریش باجی کیونکہ تمہارے لیے چاہے وہ صرف دوست کا مقام رکھتے ہیں مگر جن نظروں سے وہ تمہیں فيگشن والے دن دیکھ رہے تھے نہ مجھ سے لکھوا لو پاگل ہیں تمہارے عشق میں۔ نور کی بات پر اریش نے سر جھٹکا۔ کچھ بھی مت بولو پاگل اور تمہیں کیسے پتا کہ وہ کن نظروں سے مجھے دیکھ رہے تھے؟؟؟

بڑی کوئی تم ایکسپرٹ ہو نہ جو نظریں پہچاننے کا ہنر ہے تمہیں۔ اریش نے اس کی باتوں کو ہوا میں اڈایا اور کینٹین کے ایک خالی ٹیبل کی کرسی پر جا کر بیٹھ گئی جبکہ نور بھی اس کے سامنے والی کرسی پر بیٹھ گئی تھی۔ مجھے پتا ہے تبھی کہہ رہی ہوں۔ پتا ہے میں نے دیکھا تھا اس دن بڑے غور سے وہ تمہیں مسکرا کر دیکھ رہے تھے اور اس وقت ایک خاص جزبہ تھا ان کی آنکھوں میں اور میں جانتی ہوں کہ وہ کیا تھا وہ جزبہ محبت کا تھا۔ پتا ہے احمد بھی مجھے انہیں نظروں سے دیکھتے ہیں اور میں تو رہتی ہی ان نظروں کے حصار میں ہوں سارا دن تو پھر بھلا میں کیسے نہیں پہنچان پاؤں گی۔

میرا یقین کرو وہ تمہیں پسند کرتے ہیں اور پھر سب سے بڑی بات جب زیام خان نے بتایا کہ تم ان کی بیوی ہو تب میں تو شاکڈ ہوئی تھی مگر وہ مجھ سے زیادہ شوکڈ ہوئے تھے اور فوراً وہاں سے چلے گئے۔ تم ابھی بھی کہو گی کہ میں غلط سمجھ رہی ہوں؟؟ نور نے بات ختم۔کرتے اسے دیکھا جو اس کی بات سن کر سوچنے پر مجبور ہو گئی تھی کہ کیا واقع ایسا ہے؟؟

کیا ہوا اب کیا سوچ رہی ہو؟؟ نور نے پوچھا۔ کچھ نہیں بس سوچ رہی ہوں کہ تم کتنی لکی ہو کہ تمہیں احمد بھائی جیسے شوہر ملے۔ وہ بات بدلنے کے لیے مسکرا کر بولی تو نور اترائی۔ سو تو میں ہوں مگر یاد رکھنا تم بھی لکی بن سکتی ہو۔ کیونکہ جیسا کہ تم نے بتایا کہ تمہاری اور زیام خان کی شادی کنٹریکٹ ہے تو پھر جب تم دونوں کو ڈیوس ہو جائے تو تم ارمغان شاہ سے شادی کر لینا۔ نور نے اسے مشورہ دیا تو اریش نے گہری سانس خارج کی۔

چھو ٹو یار کچھ کھانے کو لے آؤ اور اس کا منہ بند کرو ورنہ اس لڑکی نے فضول بول بول کر میرا دماغ خراب کر دینا ہے۔ اریش نے نور کی بات پر اسے سیدھا کچھ نہیں کہا تھا الٹا کینٹین والی کے بچے کو آواز دیتے ڈھکے چھپے الفاظ میں اسے چپ کرنے کو کہا تھا۔ یار میں سچ کہہ ر ہی ہوں تم سوچنا ضرور۔ نور ابھی بھی اپنی بات پر ڈٹی تھی جبکہ اریش نے اس کے مشوروں کو اگنور کرنے کے لیے موبائل نکال لیا تھا۔

* * *

یہ کیا؟؟ یہ کہاں سے آئی؟؟ وہ جیسے ہی گھر آئی اس کی نظر سامنے ہی لاؤنچ کی دیوار پر ٹانکی گئی اس کی اور زیام کی دلہا دلہن کے روپ میں لی گئی بڑے سائز کی کپل فوٹو پر گئی۔ یہ؟ یہ میں نے بڑی کروائی ہے ۔

اچھی ہے نہ؟؟ پہلے میں نے سوچا کہ اسے کمرے میں لگاؤں لیکن پھر سوچا کہ ہم تو الگ الگ کمروں میں رہتے ہیں پھر اس لیے اسے لاؤنچ میں لگا دیا۔ پیاری لگ رہی ہے نہ۔ اریش کے سوال پر اس نے تصویر کو دیکھتے مسکراتے ہوئے بتایا جبکہ اریش تو ابھی بھی حیران تھی۔ لیکن آپ نے بڑی کیوں کروائی؟؟ دو ہفتے بعد ہم نے ڈیوس لے لینی ہے پھر کیوں؟؟ اس نے ناسمجھی اور حیرانگی سے پوچھا۔

نہیں یار مجھے مورے سے ڈانٹ پڑی تھی کہ گھر کوئی تصویر کیوں نہیں اور دوسرا ابھی ہم ڈیوس نہیں لے سکتے کیونکہ ایک تو بی جان کی طیعیٹ ٹھیک نہیں رہتی دوسرا ابھی آدیان کی شادی ہے اور شادی میں کوئی مسلہ نہیں کھڑا کر سکتے۔ اس لیے ابھی ڈیوس نہیں لے سکتے کچھ عرصہ اور انتظار کرنا پڑے گا ہمیں۔

زیام اس کی جانب رخ کرتا اس سے بولا جبکہ اس کی بات پر اریش کچھ نہ بولی تھی۔ میں کپڑے چینج کر کے آتی ہوں پھر کھانا بنانا شروع کرتے ہیں۔ وہ اپنے کمرے کی جانب جاتی بولی جبکہ زیام بھی کچن کی طرف بڑھ گیا۔

* * *

کتنے بجے کا ٹائم دیا تھا آپ نے؟؟ ڈائنگ ٹیبل پر مزے مزے کے کھانے جو ان دونوں نے مل کر بنائے تھے سجانے کے بعد جب وہ دونوں فارغ ہوئے تو اریش نے زیام سے پوچھا کیونکہ ارمغان ابھی تک نہیں آیا تھا۔ نو بجے کا دیا تھا ٹائم میں نے۔ زیام ہاتھ پر بندھی گھڑی پر ٹائم دیکھتا بولا جہاں نو بج کر بیس منٹ ہو چکے تھے۔

پھر آئے کیوں نہیں ابھی تک؟؟ اریش نے کہا۔ ابھی زیام کچھ بولتا کہ گھر کی بیل بجی تھی۔ اوہ لگتا ہے آگیا ارمغان۔ زیام نے بیل کی آواز پر کہا۔ اریش میری بات دیہان سے سنو۔ وہ دروازہ کھولنے جانے کی بجائے اریش سے مخاطب ہوا۔ کونسی بات؟؟ اس نے پوچھا۔ دیکھو جب ہم کھانا کھا رہے ہوں گے نہ تو تم نے ایسے ناٹک کرنا ہے جیسے تمہیں الٹی آرہی ہو۔

اس نے کہا تو اریش نے اسے تعجب سے دیکھا۔ کیا مطلب؟؟ میں ایسا کیوں کروں گی؟؟ اس نے پوچھا ۔ بس تم نے کرنا ہے جو میں کہہ رہا ہوں۔ اب چلو جا کر دروازہ کھولیں۔ وہ ا سے کہتا اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے ساتھ دروازہ کھولنے کے لیے لے گیا جبکہ اریش کو اس کی سمجھ نہیں آئی تھی کہ وہ ایسا کیوں کہہ رہا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.