کیا تم نے پورا ریسٹورنٹ بک کروا لیا تھا افسین؟؟ اس نے خالی ریسٹورنٹ کو دیکھتے پوچھا جبکہ افسین خود حیران ہو کر دیکھ رہی تھی کیونکہ وہ خود نہیں جانتی تھی اس سب کے بارے میں اور جانتی بھی کیسے یہ کام تو آدیان نے کیا تھا۔ نہیں تو میں نے تو ایک ہی ٹیبل بک کروایا تھا۔ وہ اس کے ساتھ ایک ٹیبل کی جانب بڑھتی بولی۔
لگتا آج ان کے کسٹمرز نہیں آئے بس ہم ہی ہیں۔ وہ کرسی پر بیٹھتی بولی تو افسین نے ہاں میں سر ہلایا۔ یہ ویٹر کیوں نہیں آیا ابھی تک؟؟ کیا اس نے آڈر نہیں لینا ہم سے؟؟ جب تین سے چار منٹ تک ویٹر نہ آیا تو وہ افسین سے بولی جبکہ تبھی افسین کے موبائل پر میسج کا نوٹیفکیشن آیا تھا۔
اس نے میسج دیکھا تو اس کے چہرے پر پھر سے فکرمندی کے تاثرات آئے۔ اردل! اس نے اسے پکارا ۔ ہاں کیا ہوا؟؟ اس نے پوچھا۔ مجھے معاف کرنا یار مگر میں مجبور ہوں۔ پلیز بس اس بار میری مدد کر دو قسم سے پھر نہیں کہوں گی۔ وہ کھڑی ہوتی بولی جبکہ اردل کو اس کی کوئی بات سمجھ نہیں آئی تھی۔ کیا کہہ رہی ہو افسین؟؟ کیا ہوا؟؟
اس نے ناسمجھی سے پوچھا۔ تم سمجھ جاؤ گی پلیز مجھے معاف کرنا۔ اب میں چلتی ہوں بائے۔ وہ جلدی سے کہتی وہاں سے بھاگ گئی جبکہ اردل حیران پریشان سی اس کے پیچھے جانے لگی مگر تبھی افسین کے باہر نکلنے سے پہلے داخلی دروازے سے آدیان اندر آیا تھا۔ پلیز اسے ڈرانا نہیں۔ میں پہلے بھی بتا چکی ہوں میری غلطی تھی۔
افسین اس کے اندر آنے پر رک کر بولی تو آدیان نے ایک نظر اردل کو دیکھا جو اسے دیکھ کر وہیں رک گئی تھی۔ مجھے بہتر پتا ہے کیا بات کرنی ہے۔ تم جاؤ یہاں سے۔ وہ اسے کہتا اردل کی جانب آیا جبکہ افسین پیچھے مڑ کر اردل کو معصوم نظروں سے دیکھتی کانوں کو ہاتھ لگا کر باہر نکل گئی اور اردل بیچاری کو اب سمجھ آئی تھی کہاس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔
بیٹھیں کھڑی کیوں ہیں مس افسین اوہ سوری مس نقلی افسین۔ وہ اس کے سامنے والی کرسی پر بیٹھتا تنزیہ انداز میں بولا تو وہ حیرانگی کے کنویں سے باہر آئی تھی۔ ا۔۔آپ ی۔۔یہاں؟؟ اس نے اٹکتے اٹکتے پوچھا تو آدیان مسکرایا۔ بیٹھیں پھر بات کرتے ہیں۔ وہ اسے بیٹھنے کا اشارہ کرتے بولا تو وہ چپ چاپ بیٹھ گئی مگر دل ہی دل افسین کو اچھی خاصی گالیاں نکال رہی تھی۔
تو مس نقلی افسین آپ کا اصلی نام کیا ہے؟؟ اس نے سنجیدگی سے اسے دیکھتے پوچھا تو اردل نے تھوک نگلا۔ اردل نام ہے میرا۔ اس نے نام بتایا تو آد یان کے کان کھڑے ہوئے۔ ک۔کیا نام بتایا آپ نے اس نے حیرانگی سے پوچھا جبکہ شروع میں اس کی زبان بھی لڑکھڑاتی تھی۔ اس کی حیرانگی پر اردل؟؟ کو تعجب ہوا۔ اردل! اردل نام لیا میں نے۔ اس نے دوبارہ بتایا جبکہ آدیان اسے حیرانگی سے ابھی بھی دیکھ رہا تھا۔ کیا ہوا؟؟
اس نے حیران ہو کر پوچھا۔ کچھ نہیں سوری وہ ابكچلی آپ کا نام بہت یونیک ہے۔ وہ ٹیبل پر رکھا پانی کا گلاس اٹھا کر پیتا بولا۔ ایم سوری مسٹر میں جانتی ہوں آپ بہت زیادہ ہرٹ ہوئے ہیں میری وجہ سے مگر پلیز مجھے معاف کر دیجیے گا۔ وہ خود ہی بات کا آغاز کرتے سر جھکائے شرمندگی سے بولی تو آدیان نے اسے غور سے دیکھا جو آج بہت ڈیسنٹ سی لگ رہی تھی۔
سمپل وائٹ فراک کے ساتھ کھلا بلیک ٹروزار اور ملٹی شیڈ سلک کا ڈوپٹہ جو گلے کے گرد لپٹ رکھا تھا۔ ٹیل پونی کیے ہلکا ہلکا میک کیے وہ بہت پیاری لگ رہی تھی۔ سچ میں شرمندہ ہیں؟؟ اس نے پوچھا تو اردل نے جلدی سے ہاں میں سر ہلایا۔ جی سچ میں شرمندہ ہوں تبھی معافی مانگ رہی ہوں۔ وہ سچے دل سے بولی۔ ٹھیک ہے مگر میں ایسے ہی معاف نہیں کروں گا۔
وہ کرسی کی بیک سے ٹیک لگا کر بولا۔ تو مجھے کیا کرنا ہوگا؟؟ آپ جو کہیں گے میں وہ کروں گی بس مجھے آپ کی معافی چاہیے۔ میں کسی سے دشمنی نہیں چاہتی خاص کر کسی وڈیرے سے۔ وہ معصومیت سے بولی تو آدیان کے لب مسکرائے۔ ٹھیک ہے اگر آپ کو میری معافی چاہیے اور میری دشمنی سے بچنا ہے تو مجھ سے شادی کر لیں۔ اس نے اردل کے سر پر بم پھوڑا تھا۔ کیا؟؟
حیرانگی اور بے یقینی سے پوچھا گیا۔ میں نے کہا مجھ سے شادی کر لیں۔ میں نہیں جانتا کہ آپ کون ہیں کس کی بیٹی ہیں کیا کاسٹ ہے آپ کی بس اتنا پتا ہے کہ آپ وہ واحد لڑکی ہیں جس نے میرے دل کو چھو لیا۔ وہ مسکراتے ہوئے بول رہا تھا جبکہ وہ حیران پریشان اسے دیکھ رہی تھی۔ ایسا نہیں ہو سکتا۔ میں آپ سے کیسے شادی کر سکتی ہوں؟؟ آپ پلیز کسی اور کو ڈھونڈ لیں کیونکہ میں آپ کے قابل نہیں ۔ وہ نہ میں سر ہلاتی بولی۔ کیوں آپ کیوں نہیں؟؟ اس نے پوچھا۔ دیکھیں مجھے شادی نہیں کرنی کسی سے بھی نہیں اور آپ وڈیرے ہیں آپ کا ایک وقار ہے آپ کا باوقار خاندان ہے لیکن میں لاوارث اور بے سہارا ہوں جس کا نہ تو کوئی خاندان ہے نہ کوئی رشتےدار۔
آپ مجھ سے بہتر لڑکی ڈیزو کرتے ہیں۔ وہ اسے دیکھتے ہوئے بولی۔ تو کیا ہوا اگر آپ کا کوئی نہیں ہے اس دنیا میں۔ مجھے پرواہ نہیں کہ آپ کا کوئی خاندان نہیں ہے مجھے اس سب سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ویسے بھی جب آپ میرے نکاح میں آئیں گیں تو آپ میرے خاندان میرے رشتے سے جڑ جائیں گیں۔ سچ کہوں تو پہلے جب افسین سے آپ سے ملنے کو کہا تو سوچا تھا کہ آپ کو برا بھلا کہوں گا آپ پر غصہ کروں گا لیکن آپ کو دیکھتے ہی سارا غصہ بھول گیا۔
مجھے بس اتنا پتا ہے کہ آپ مجھے پسند ہیں۔ مجھے سوچ سمجھ کر جواب دیجیے گا میں ابھی جواب طلب بھی نہیں کر رہا۔ وہ بہت سلیقے اور نرمی سے بات کر رہا تھا جبکہ اردل اس کے لہجے میں کھوتی اسے دیکھے جا رہی تھی۔ کیا مجھے آپ کا نمبر مل سکتا ہے؟؟ اس نے اپنا فو ن اردل کے سامنے کرتے کہا تو وہ سوچ میں پڑ گئی لیکن پھر اس کا فون پکڑ کر اپنا نمبر ڈائل کر دیا۔
میں سوچ کر بتاؤں گی۔ اس نے دھیمی آواز میں کہا تو آدیان مسکرایا۔ جی سوچ لیں مگر زرا دل نرم کر کے سو چیے گا۔ وہ مسکراتے ہوئے بولا اور پھر ٹیبل پر تین بار نوک کیا جس پر فوراً سے ایک ویٹر ان کے پاس آیا تھا۔
آڈر لکھوائیں اور اس بار سہی والا لکھوائیے گا کیونکہ مجھے یقین ہے آج کیوٹی اور بیوٹی بھی میٹھی بریانی نہیں مانگ رہے ہوں گے بلکہ انہیں بھی کچھ اچھا اور نمکین کھانا ہوگا۔ وہ مسکراتے ہوئے اس کے ٹیبل پر رکھے ہاتھوں کو دیکھ کر بولا تو اردل بھی ہس پڑی۔
* * *
پوچھو زرا پوچھو!
مجھے کیا ہوا ہے!
کیسی بے قراری ہے!
یہ کیسا نشہ ہے!
مجھ سے دل لگانے کی سزا ہے!
وہ کھانا بناتے ہوئے گانا گنگنا رہی تھی جب اچانک زیام نے آتے گانے کا آخری فقرہ خود گایا تھا جبکہ اس کے گائے گئے فقرے پر اریش نے اسے گھور کر دیکھا۔ جس پر زیام نے اگے سے اسے آنکھ ماری جبکہ اس کی اس حرکت پر اریش کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔ میری ایک صلاح مانو تو گانا مت گایا کرو تمہاری آواز بہت بے سوری ہے۔ اگر زیادہ دل کر رہا ہو تو مجھے کہہ دیا کرو میں گا لیا کروں گا۔ وہ اس کی ٹھوڑی کے نیچے دو انگلیاں رکھ کر اس کا منہ بند کرتا سلف سے ٹیک لگا کر کھڑا ہوتا بولا تو اریش نے اسے آنکھیں چھوٹی کیے دیکھا۔
آپ کتنے خودپسند ہیں توبہ ہے۔ میں نے کہا ہے کہ میری آواز جج کریں؟؟ ایویں ہی آکر بولنے لگ گئے ہیں۔ وہ تاسف میں سر ہلاتی بولی تو زیام نے اسے گھورا۔ تمیز سے بات کیا کرو مجھ سے۔ بھولو مت میں ابھی بھی وہی زیام ہوں جسے دیکھ کر تمہاری جان خشک ہو جاتی تھی۔ وہ گھورتے ہوئے بولا تو اریش نے انکھوں کو گھمایا۔
ڈرتی تھی کیونکہ تب آپ کے ساتھ اس طرح رہتی نہیں تھی نہ۔ تب مجھے آپ کھڑوس لگتے تھے مگر اب نہیں لگتے کیونکہ اب آپ نے دوستی کر لی ہے مجھ سے اور دوست سے کوئی پاگل ہی ڈرتا ہوگا۔ وہ بولی تو زیام نے اسے بے یقینی سے دیکھا۔ مطلب تمہارے ساتھ دوستی کر کے میں نے غلط کر دیا۔ وہ میں بولا تو اس کی ایکٹنگ پر اریش کو ہسی آئی۔
ہاتھ مسلتے افسوس بھرے انداز
اچھا مجھے بتائیں دال کے ساتھ چاول بناؤں یاں پھر روٹی۔ وہ پریشر ککر کے نیچے چلہا بند کرتی پوچھنے لگی۔ ارے یار مجھے نہیں کھانی دال کچھ اور نہیں بنا سکتی تھی۔ وہ برے برے منہ بناتا بولا۔ بنا تو بہت کچھ لیتی مگر کیا ہے نہ دال بھی کھانی چاہیے اچھی ہوتی ہے۔ وہ امیوں کی طرح دال کی حمایت کرتی بولی مگر زیام کے منہ کا ویسا ہی بنا رہا۔ بتائیں نہ کیا بناؤں؟؟
اسے چپ دیکھ اس نے پھر سے پوچھا۔ چھوڈو تم کچھ نہ بناؤ بس جا کر چادر لے کر آو ہم آج باہر ڈنر کرتے ہیں۔ وہ اس کے سوال کے جواب میں بولا تو اریش نے اسے حیران ہو کر دیکھا۔ باہر؟؟ لیکن اس دال کا کیا کرنا ہے؟؟ اس نے پریشر کی جانب دیکھتے کہا۔
چھوڈو تم اسے یہاں پر کل کھا لیں گے آج میرا بلکل موڈ نہیں ہے دال کھانے کا۔ اب جلدی کرو جا کر چادر لے کر آو۔ وہ اسے پیچھے سے کندھوں سے پکر کر آگے کو دھکیلتا بولا تو اریش بھی مان کر چپ چاپ اپنے کمرے میں چلی گئی۔
* * *
اکیلے اکیلے جا رہی ہو نہ مجھے بلکل یاد نہیں کیا ہوگا۔ وہ وڈیو کال پر اریش سے بات کر رہی تھی جبکہ ازقان اس کے ساتھ ہی بیڈ پر اپنے سامنے زمین کے حساب کتاب کے رجسٹر کھول کر بیٹھا تھا۔ اکیلی تو نہیں جا رہی تمہارے لالا بھی ہیں میرے ساتھ۔ اریش نے فون کا رخ گاڑی چلاتے زیام کی جانب کیا جب کہ فون اپنی طرف آنے پر زیام نے رمل کو ہاتھ ہلا کر ہیلو کیا تھا۔
میرے لالا تمہارے بھی کچھ لگتے ہیں ارشی۔ اگر میرے لالا ہیں تو تمہارے تو اہم اہم۔ وہ بات ادُھوری چھوڈ کر شرارتی انداز میں اسے چھیڑ گئی جبکہ جہاں اس کی شرارت پر اریش نے اسے شرم سے لال ہوتے گھورا تھا وہیں زیام اور ازقان کے چہروں پر مسکراہٹ آئی تھی۔
بکواس بند کرو اور یہ بتاؤ تم ٹھیک تو ہو نہ اپنے گھر پر؟؟ تمہارا وہ شوہر تو ٹھیک ہے تمہارے ساتھ؟؟ تمہیں کچھ کہتا تو نہیں؟؟ اگر کچھ کہتا ہے تو مجھے بتاؤ میں اسے خود ٹھیک کر لوں گی۔ بولو بھی اب ایسے سائیڈ پر کیا دیکھ رہی ہو؟؟ اریش اچانک سے ازقان کے بارے میں بولی تو رجسٹر پر جھکا ازقان حیران ہو کر فون کی طرف دیکھنے لگا جبکہ رمل نے بیچارہ منہ بنا کر ازقان کو دیکھا تھا جو بڑی سنجیدگی سے اریش کی باتیں سنتا رمل کو دیکھ رہا تھا۔
ارے کیا بول رہی ہو ارشی وہ تو بہت اچھے ہیں۔ میرا بہت خیال رکھتے ہیں میری بات مانتے ہیں۔ تم تو ایسے ہی فکر کرتی ہو۔ یہ دیکھو میر ے ساتھ ہی بیٹھے ہیں ہیلو کر لو۔ وہ اریش کو آنکھوں ہی آنکھوں سمجھانے کی کوشش کرتے کہ ازقان اس کے ساتھ ہے ازقان کی تعریف کرنے لگی مگر صدا کی بدھو اریش کو کچھ سمجھ نہ آئی اسی لیے پھر سے کچھ بولنے لگی مگر رمل نے جلدی سے فون کا رخ ازقان کی جانب کرتے اسے ہیلو کرنے کو کہا جبکہ ازقان کو دیکھ کر اریش کی زبان کو جیسے زنگ لگ گیا تھا تبھی ہلنے سے انکاری ہوئی۔
کیسی ہیں سالی صاحبہ؟؟ ازقان نے تیکھے لہجے میں پوچھا تو اریش نے تھوک نگلا مگر تبھی زیام نے گاڑی روک کر اس کے ہاتھ سے فون پکر کر اپنے سامنے کیا۔ کیسے ہو ازقا ن؟؟ میں یاد ہوں تمہیں یاں بھول گئے؟؟
وہ بڑے دوستانہ انداز میں بولا جبکہ اسے دیکھ کر ازقان کچھ دیر کے لیے چپ رہا۔ ٹھیک ہوں میں اللہ کا کرم ہے۔ وہ روکھے لہجے میں بولا تو زیام مسکرایا۔یار لڑے تم آدیان کے ساتھ اور دوستی مجھ سے بھی توڑ لی یہ تو غلط بات ہے نہ۔ خیر رمل کا خیال رکھنا وہ آدیان کے ساتھ ساتھ میری بھی بہن ہے اور تمہاری ناراضگی آدیان کے ساتھ ہے میں نے کچھ نہیں کیا تو اسی لیے رمل کو آدیان کی نہیں میری بہن سمجھ کر ٹریٹ کرنا۔
وہ بڑے تحمل سے بات کر رہا تھا جبکہ اس کی بات پر ازقان نے رمل کی جانب دیکھا جو زیام کی بات پر اسے اترا کر دیکھ رہی تھی۔ پہلی بات یہ کہ تم سے دوستی آدیان کی نسبت سے ہوئی تھی جب اس سے دوستی توڑ دی تو اس سے جڑے رشتے سے کیسے دوستی رکھتا دوسرا میں رمل کو نہ تو تمہاری بہن سمجھ کر ٹریٹ کرتا ہوں نہ اس آدیان کی بہن سمجھ کر۔
میں اسے اپنی بیوی سمجھ کر ٹریٹ کرتا ہوں اور مجھے کسی دوسرے رشتے کی نسبت کی ضرورت نہیں۔ پھر سے لہجہ روکھا تھا اور اس بار بھی زیام نے بنا غصہ کیے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا۔ اچھی بات ہے لیکن پھر بھی بہن ہے وہ میری خیر شادی شدہ ہونے پر مبارک ہو۔ وہ شرارت سے بولا تو اس بار ازقان کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آئی۔
تمہیں بھی مبارک ہو سنا ہے تمہاری بھی شادی ہو گئی ہے وہ بھی اس سے جس سے سوچا بھی نہیں تھا۔ یہ بھی سنا ہے کہ بڑے دن سوگ میں رہے تھے۔ وہ بولا تو زیام نے پہلے تو ساتھ بیٹھی اریش کو دیکھا جو ان دونوں کی باتوں کو بڑے غور سے سن رہی تھی پھر ازقان کو۔
تمہیں اس سب کا کیسے پتا؟؟ اس نے حیران ہو کر پوچھا تو ازقان نے رمل کو دیکھا جو اسے نہ میں سر ہلاتے کچھ بولنے سے روک رہی تھی۔ تمہیں پتا تو ہوگا کہ تمہاری بہن جو اب میری بیوی ہے اسے بہت بولنے کی عادت ہے اسی لیے وہ سارا دن میرا سر کھاتے ہوئے تم سب کے قصے سناتی ہے۔ وہ مسکراتے ہوئے بولا تو زیام نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا۔ رمل بچے زرا اپنا چہرہ تو دیکھاو اپنے لالا کو۔ وہ بڑی محبت سے بولا مگر لہجے میں وارنگ تھی۔ اس کے بولنے پر رمل نے آنکھیں زور سے بند کرتے ازقان سے فون پکڑا جبکہ اب ازقان اسے مسکرا کر دیکھ رہا تھا۔ سوری سوری لالا مگر میں کیا کروں مجھ سے نہیں رہا جاتا چپ اس لیے بول دیا۔ اور یہ میسیے ویسے تو میری بات پر ری ایکٹ کرتے نہیں ایسے جیسے سنی ہی نہ ہو مگر اب دیکھیں کیسے آپ کو اسی بات کا طعنہ دے رہے ہیں۔
وہ معصوم منہ بنا کر بولی تو زیام کو اس پر ترس آہی گیا۔ چلو ٹھیک ہے معاف کیا تمہیں کیونکہ میری بہن معصوم جو بہت ہے۔ اچھا اب اپنی دوست سے بات کرو میں ڈرائیو کر لوں۔ خیال رکھنا اپنا خدا حافظ۔ وہ پیار سے کہتا فون اریش کو پکڑا گیا اور پھر گاڑی کو دورباہ سے سٹا رٹ کیا جبکہ اریش اور وہ پھر سے اپنی باتیں شروع کر چکیں تھیں۔
ایک تو سليبٹیر بن جاؤ انسان کی کوئی پرسنل لائف ہی نہیں رہتی۔ حد ہوتی ہے کسی چیز کی۔ وہ اپنے کمرے سے نکل کر اس کے پاس آتا بولا جو لاؤنچ میں بیٹھی اپنا یونی ورک کر رہی تھی۔ کیا ہوا ہے اتنے غےص میں کیوں ہیں؟؟ اس نے حیران ہوکر پوچھا جبکہ وہ اس کے ساتھ ہی صوفے پر بیٹھ گیا تھا۔ یار کل میں اور تم ڈنر کرنے گئے تھے نہ تو بس کسی نے ہماری پک بنا کر اپلوڈ کر دی اور رومرز پھیل گئے ہیں کہ میں ریلیشن شپ میں ہوں۔ وہ اپنے فون پر اپلوڈ ہوئی پک نکال کر اسے دیکھاتا بولا۔ ارے دیکھیں اس میں میرا چہرہ تو نظر ہی نہیں آرہا۔ وہ خوشی سے بولی تو زیام نے اسے گھور کر دیکھا۔ تمہیں اپنے چہرے کی پڑی ہے اور مجھے ٹینشن ہے کہ کل مجھے ایک شو میں جانا ہے اور وہاں پر ہوسٹ نے مجھ سے سوال کر کے پاگل کر دینا ہے مجھے۔ وہ ماتھا مسلتا بولا جبکہ اریش کو اس کی حالت پر ہسی آرہی تھی۔ کچھ بھی بول دینا آپ اس میں کونسی بڑی بات ہے کہہ دینا کہ کزن تھی میری۔ وہ اسے صلاح دیتی بولی۔
بات تو وہی ہے نہ خیر چھوڈو تم زرا میری بلیک شرٹ پریس کر دو مجھے کل پہننی ہے وہ۔ وہ اس کی ایک کتاب اٹھا کر اس کا معائنہ کرتا بولا جبکہ اس کے کام کہنے پر اریش نے اسے دیکھا۔ میں بتا دوں کہ یہ ہفتہ میرے کھانا بنانے کا ہے اس لیے دوسرے کام میں نہیں کروں گی۔
وہ آنکھیں چھوٹی کرکے اسے دیکھتی بولی تو زیام نے کتاب سے نظریں ہٹا کر اسے دیکھا۔ کر دو نہ پلیز یار میرا سر بہت درد کر رہا ہے پہلے ہی۔ وہ معصوم منہ بناتا بولا تو اریش کو اس پر ترس آگیا اور وہ اپنی گود میں رکھی کتاب اور رجسٹر اٹھا کر ٹیبل پر رکھتی وہاں سے زیام کے کمرے کی طرف چلی گئی تاکہ اس کی شرٹ پریس کر سکے
* * *
وہ ڈریسنگ مرر کے ڈرار میں اپنے ٹوپس ڈھونڈ رہی تھی جب اس کی نظر بلیک رنگ کی ڈبی پر گئی جو کہ پہلے تو وہاں نہیں تھی نہ ہی اس کی تھی۔ اس نے ڈبی کو اٹھا کر کھولا تو اس کے اندر کپل رنگ تھیں جن میں سے ایک کے اوپر ی حصے پرLO لکھا تھا جبکہ دوسری کے اوپرV E لکھا تھا۔ یعنی وہ دونوں مل کر LOVE کا لفظ بناتیں تھیں۔ یہ کس کی ہیں؟؟
اس نے انہیں ایک نظر دیکھ کر زابر سے پوچھا جو تولیے سے سر مسلتا ابھی واش روم سے نکلا تھا۔ وہ جو اپنی ہی دھن میں مگن بال خشک کر رہا تھا ابرش کے سوال پر چونک کر اس کی طرف دیکھنے لگا مگر جیسے ہی نظر اس کے ہاتھ میں پکڑی ڈبی پر گئی اس نے بھاگ کر جاتے اس کے ہاتھ سے وہ ڈبی لے لی تھی۔ آپ کو کہاں سے ملی؟؟ آپ کو نہیں پتا کسی کی چیز کو بنا اجازت نہیں چھوتے۔ اس نے ڈبی کو بند کر کے اپنی میٹھی میں دباتے کہا تو ابرش نے پہلے تو اسے حیران ہو کر دیکھا اور پھر اس کے چہرے کے تاثر بدلے۔ بڑی کوئی سرنگ کھود کر تم نے رکھی تھی یہ انگوٹھی جو پوچھ رہے ہو کہاں سے ملی اور دوسری بات اگر مجھ سے چھپانی ہی تھی تو کہیں اور رکھتے نہ سرے عام رکھنے کی کیا ضرورت تھی۔
وہ تھوڑے غصے اور تھوڑے تنزیہ لہجے میں بولی جبکہ زابر بیڈ کی طرف جا کر اس ڈبی کو بیڈ پر رکھے اپنے کوٹ کی جیب میں ڈال چکا تھا۔ میں چھپا نہیں رہا تھا بس ویسے ہی کہا۔ وہ اس کی غصے بھری نظروں سے بچتا ادھر اودھر دیکھتا بولا تو ابرش نے آنکھیں گھمائیں۔ کس کے لیے لی ہے ویسے تم نے؟؟ اس نے تجسس سے پوچھا۔ دل میں کہیں ایک امید تھی کہ شاید وہ کہے کہ ہم دونوں کے لیے۔
آہ یہ! ابكچلی مجھے ایک لڑکی پسند آئی ہے۔ پتا ہی نہیں چلا کب وہ میرے دل کے بند دروازے کو کھول کر اندر آگئی۔ میں نے یہ رنگ اس کے لیے اور اپنے لیے لی ہے سوچ رہا ہوں اسلامآباد جانے سے پہلے اسے پرپوز کروں گا۔ وہ مسکراتے ہوئے بولا جبکہ وہ جو سر جھکائے مسکراتے ہوئے اس کے جواب کا انتظار کر رہی تھی اس کا جواب سن کر اس کی مسکراہٹ غائب ہوئی تھی اور اس نے بے یقینی بھری نظروں سے اسے دیکھا تھا۔
پ۔پسند ہے کوئی؟؟ اس نے بے یقینی سے پوچھا تو زابر نے مسکراہٹ چھپائے ہاں میں سر ہلایا۔ ک۔۔کون ہے وہ؟؟ مشکل سے ہی مگر اس نے پوچھ لیا جبکہ آنسوں آنکھ سے گرنے کو بے تاب تھے ۔ ہے کوئی ملواؤں گا آپ سے بھی مگر ابھی نہیں بتا سکتا۔ وہ اس کے کان کے پاس آکر بولتا پیچھے ہوا اور ڈریسنگ مرر کے سامنے کھڑے ہو کر بال بنانے لگا جبکہ ابرش کا دل بے حد اداس ہو گیا تھا۔ وہ خود نہیں سمجھ پا رہی تھی اپنی فيليگ کو۔ آپ ایسے کیوں کھڑی ہیں تیار نہیں ہونا کیا؟؟ جلدی تیار ہو جائیں پھر مجھے دیر ہو جاتی ہے۔ وہ شیشے کے زریعے ہی اسے دیکھتا بولا جبکہ اس کے بولنے پر ابرش نے اسے اپنی بھیگی پلکوں سے دیکھا تھا۔ نہیں جانا مجھے کہیں بھی تمہارے ساتھ تو بلکل نہیں جانا۔ وہ غصے سے کہتی کمرے سے نکل گئی جبکہ پیچھے زابر پہلے تو اس کے غصے پر حیران ہوا اور پھر اس کے چہرے پر مسکراہٹ آئی۔ مطلب کچھ کچھ تو ان کی طرف بھی ہوتا ہے۔ وہ خود سے بڑبڑایا۔
* * *
بھاڑ میں جائے مجھے کیا جس سے مرضی محبت کرے اور جسے مرضی پرپوز کرے۔ ہماری شادی تو ویسے ہی دو ماہ کا کنٹریکٹ ہے پھر اس کے بعد تو ہمارا ڈیوس ہو ہی جانا ہے پھر بھلا مجھے کیوں پرواہ ہونے لگی۔ وہ کمرے سے نکل کر سیدھا چھت پر آئی تھی اور وہاں پر رکھے پلنگ پر بیٹھتی اپنی آنکھیں صاف کرتے خود کو دلاسے دینے لگی مگر آنسوں پھر بھی اس کی آنکھوں سے گرتے جا رہے تھے۔ کیا مسلہ ہے ابرش کیوں رو رہی ہو؟؟
اس کی زندگی ہے وہ جو مرضی کرے۔ ویسے بھی وہ چھوٹا ہے تم سے بھلا تمہارا اور اس کا کیا جوڑ بنتا ہے۔ جب کافی کوشش کے بعد بھی انسوں نہ رکے تو وہ خود پر ہی چیخی۔ ابرش! تم یہاں کیا کر رہی ہو؟؟ بوتیک نہیں جانا کیا؟؟ وہ اپنے ڈوپٹے سے اپنے آنسوں کو صاف کر رہی تھی جب نوشہ بیگم جو اوپر آئیں تھیں اس کے پاس آتیں پو چھنے لگیں۔ کچھ نہیں مورے بس کھلی ہوا میں بیٹھنے کو دل کر رہا تھا تو اوپر آگئی اور بوتیک نہیں جانا میں نے آج۔
وہ ان کے سامنے مسکراتے ہوئے بولی جبکہ وہ تو اس کی آنکھوں کی طرف دیکھ رہی تھیں۔ کیا ہوا ہے تم رو رہی تھی؟؟ زابر نے کچھ کہا ہے؟؟ وہ اس کے سا تھ بیٹھ کر اس کا رخ اپنی جانب کرتیں پریشانی؟؟ سے پوچھنے لگیں جبکہ ان کی فکر پر وہ مسکرائی۔ کچھ نہیں ہوا مورے مجھے کیا ہونا ہے نہ مجھے زابر نے کچھ کہا ہے ابكچلی میری آنکھ میں کچھ چلا گیا تھا تو اسی وجہ سے انکھوں سے پانی نکل رہا تھا اور آپ کو لگ رہا ہے کہ میں رو رہی تھی۔ ویسے آپ بتائیں آپ اس وقت اوپر کیسے؟؟
اس نے بات کا رخ بدلنے کو ان سے سوال کیا تو نوشہ بیگم نے سر پر ہاتھ ماڑا۔ لو میں بھول گئی۔ میں نے کل کپڑے ڈالے تھے سوکھنے کے لیے اور جب رات کو اتار کر لے کر گئی تو اماں جان کی چادر یہیں رہ گئی پلنگ پر پتا ہی نہ چلا ابھی وہی لینے آئی تھی۔
وہ ابرش کے پیچھے سے چادر اٹھا کر اسے بتانے لگیں اور ساتھ ہی کھڑی ہو گئی۔ میں چلتی ہوں اماں جی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا ہے۔ تمہارے بابا اور وہ انتظار کر رہی ہوں گی۔ وہ اسے کہتیں وہاں سے چلی گئیں جبکہ پیچھے وہ بھی نیچے جانے کے لیے کھڑی ہو گئی تھی۔
* * *
سنو تم کوئی پوزیشن وغیرہ بھی لیتی ہو یاں پھر بس ایسے ہی پڑھائی کا خرچہ ہی کروا رہی تھی اپنی فیملی کا اور اب میرا کروانے کا ارادہ ہے۔ وہ اسے چھوڈنے کالج جا رہا تھا جبکہ آج وہ حسب معمول خاموش تھی ور نہ روز تو بول بول کر اس کے کان کھا جاتی تھی۔ اس کی خاموشی ازقان کو چبھی تبھی خود ہی بات کا آغاز کیا۔
آپ کو کیا پتا میں اپنے کالج کی ٹاپر سٹوڈنٹ ہوں۔ وہ دھیمے مگر فخریہ انداز میں بولی تو ازقان اس کی بات پر مسکرایا۔ وہ تو ٹھیک ہے مگر یہ بتاؤ تمہاری طیعیٹ تو ٹھیک ہے نہ؟؟ آج سست لگ رہی ہو مجھے۔ اس نے پوچھا تو رمل نے منہ کے آگے ہاتھ رکھتے جمائی لی تھی۔ کچھ نہیں بس نید آرہی ہے مجھے۔ رات ٹیسٹ کی تیاری کرتی رہی تھی اور لیٹ سوئی تھی اسی لیے نید پوری نہیں ہوئی۔ وہ سیٹ کی بیک سے ٹیک لگا کر بولی تو ازقان نے اسے دیکھا جو آنکھیں بار بار چھيکیے نید بھگانے کی کوشش کر رہی تھی۔ تو نہ جاؤ کالج چھٹی کر لو۔ اس نے صلاح دی تو رمل نے اسے حیران ہو کر دیکھا۔ پاگل ہوں کیا جو ساری رات ٹیسٹ کی تیاری کے بعد چھٹی کر لوں۔
اس نے کہا تو ازقان مسکرایا۔ تمہیں پتا ہے تم واحد ہو جسے چھٹی کرنا نہیں پسند۔ میرے چاند کو تو بس بہانہ چاہیے ہوتا تھا چھٹی کا۔ وہ مسکراتے ہوئے کسی کے بارے میں سوچتا بے دھیانی میں بولا تو رمل کے کان کھڑے ہوئے۔ چاند کون؟؟ کیا آپ اپنے چھو ٹےً بھائی کی بات کر رہے ہیں؟؟ رمل نے فورا تجسس سے پوچھا تو ازقان کو احساس ہو اکہ وہ کیا بول گیا ہے۔
تمہارا ٹیسٹ کتنے بجے ختم ہو گا؟؟ اس نے بنا اس کو جواب دیے اگلا سوال پوچھا۔ پہلے مجھے تو جواب دیں کہ چاند۔۔۔۔۔ میں نے پوچھا ٹیسٹ کب ختم ہوگا؟؟ وہ اس سے پھر سے جواب طلب کرنے لگی تھی مگر ازقان نے اس کی بات بیچ میں کاٹ کر سخت لہجے میں اپنا سوال دہرایا تو وہ سمجھ گئی کہ اسے اس ٹاپک پر بات نہیں کرنی۔
گیارہ بجے ختم ہو گا۔ وہ اداس منہ بنا کر بولتی پھر سے پیچھے ٹیک لگا گئی۔ ٹھیک ہے تو ٹیسٹ دے کر گیٹ پر آجا نا میں انتظار کر رہا ہوں گا تمہارا۔ وہ ڈرائیو پر توجہ دیتا اس سے بولا تو اس نے اسے دیکھا۔ مجھے چھٹی دو بجے ہوتی ہے۔ اس نے اسے یاد کروانا چاہا۔
مجھے پتا ہے مگر آج ہم جلدی گھر چلیں گے اور پھر تم نے شاپنگ بھی تو کرنی تھی پہلے جا نہیں سکے اس لیے آج وہ بھی کر لیں گے۔ پرنسپل سے میں خود بات کر لوں گا۔ اس بار اس نے بات کرتے ایک نظر اس پر بھی ڈالی تھی جو اسے حیران ہو کر دیکھ رہی تھی۔
ٹھیک ہے جیسے آپ کو سہی لگے۔ وہ کندھے آچکا کر بولی جبکہ ازقان نے اپنے کڑتے کی جیب سے الائچی کا پیک نکال کر دو عدد الائچی منہ میں ڈالیں تھیں۔ ہنہ جیسے خود کڑوے ویسی ہی کڑوی چیزیں کھاتے ہیں۔ وہ اسے الائچی کھاتا دیکھ برے برے منہ بناتی ہلکی آواز میں بولی مگر پھر بھی اس کی آواز ازقان کے کانوں میں بھی پڑی تھی تبھی اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نے جھلک دیکھائی تھی۔