Chapter 17: قسط 17

ایک تو پتا نہیں کب اس ٹریفک کے مسلے سے جان چھوٹے گی۔ تقریباً دس منٹ سے وہ لوگ ٹریفک میں پھسے ہوئے تھے اور ابرش جو جلد ہی ایسی چیزوں سے اکتا جاتی تھی چڑچڑ ے پن سے بولی۔ کبھی نہیں کیونکہ آپ ایک ایسی چیز کی مانگ کر رہی ہیں جس کا ہونا پاکستان میں ناممکن ہے۔ میوزک لگا دیتا ہوں وہ سنیں اور چل کریں۔

زابر اس کی بات پر مسکراتے ہوئے بولا اور ساتھ ہی میوزک ان کر دیا جبکہ ابرش سیٹ کو پیچھے کرتے کمف ٹیبلر ہو کر لیٹ گئی تھی۔ اسے آنکھ بند کیے آدھا منٹ ہی گزرا ہو گا جب ایک چودہ پندرہ سالہ بچہ اس کی جانب کا شیشہ بجانے لگے۔ کیا ہے؟؟

ابرش نے شیشہ تھوڑا سا نیچے کرتے پوچھا۔ آپی گجرے لے لیں بہت پیارے لگے گیں آپ کے ہاتھوں میں۔ وہ بچہ ایک سٹک میں ڈالے ہوئے موتیے اور گلاب کے گجروں کو اسے دیکھاتا بولا۔ نہیں چاہیے مجھے۔ وہ اسے کہتی شیشہ واپس اوپر کرتے پھر سے سیٹ کی بیک سے ٹیک لگا کر آنکھیں بند کر گئی کیونکہ اسے گجرے پسند ہی نہیں تھے۔

اس کے انکار کرنے پر بچہ اداس ہو گیا جبکہ زابر نے بچے کو اشارہ کرتے اپنی جانب بلایا تھا۔ ایسا کرو دو دے دو۔ زابر کی آواز پر ابرش نے آنکھیں کھولیں تو وہ بچے سے گجرے لے رہا تھا۔ باقی تم رکھ لینا۔ زابر نے گجرے لے کر بچے کو ہزار روپے پکرائے تو اس سے پہلے وہ کچھ بولتا وہ اسے پیسے رکھنے کا کہہ کر شیشہ اوپر کر گیا جبکہ بچے کے چہرے کی خوشی دیکھنےلائق تھی۔

کیوں لیے تم نے؟؟ اریش تو ہے نہیں گھر پر کہ اسے دو گے؟؟ ابرش اس کے ہاتھوں میں پکڑے گجروں کو دیکھ کر بولی۔ جانتا ہوں وہ گھر نہیں ہے اور میں نے کونسا اس کے لیے لیے ہیں یہ تو آپ کے لیے ہیں۔ وہ مسکراتے ہوئے بولا تو ابرش حیران ہوئی۔ م۔۔میرے لیے؟؟

اس نے کنفرم کرنا چاہا۔ ہاں نہ آپ کے لیے اب منع مت کریے گا اور ہاتھ دیں میں پہناتا ہوں۔ وہ اپنا ہاتھ آگے کرتا بولا۔ اس کے ہاں کہنے پر وہ اسے کہنے لگی تھی کہ اسے گجرے پسند نہیں لیکن زابر کی اگلی بات پر وہ چپ رہ گئی اور چپ چاپ اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ پر ر کھ دیا۔

ئ کے حساب سے گانا لگا اس نے ابھی زابر کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا ہی تھا کہ تبھی میوزک پلیئر میں سیجوئتھا۔

میرے ہاتھ میں تیرا ہاتھ ہو

ساری جنتیں میرے ساتھ ہوں

تو جو پاس ہو پھر کیا یہ جہاں

تیرے پیار میں ہو جاؤں فنا

گانے کے بول سنتے ہی وہ دونوں اپنی اپنی جگہ ان کمف ٹیبلر ہوئے تھے لیکن دونوں نے شو نہ کیا۔ اچھے لگ رہے ہیں۔ دونوں کلائیوں میں گجرے پہنا کر زابر اپنے مضبوط ہاتھوں میں اس کے نرم ملائم ہاتھوں کو پکڑے بولا جبکہ ابرش کے گال جو اس کے گجرے پہنانے پر ہلکے ہلکے گلابی ہوئے تھے اب تو پورے لال ہو گئے تھے۔

آہ دیکھو ٹریفک کھل گئی۔ اس سے پہلے وہ جھک کر اس کے ہاتھوں پر لب رکھتا وہ آہستہ سے اپنے ہاتھ اس کے ہاتھ سے نکال کر سیدھی ہو کر بیٹھی تھی اور پھر سامنے ٹریفک کو دیکھ کر خوشی سے بولی۔ ابرش کے ہاتھ نکال لینے پر زابر نے چہرے کے زاویے بیگارے اور گاڑی سٹارٹ کی۔

شکر تھا وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ اس کے ہاتھ پر بوسہ دینے کا سوچ رہا ہے ورنہ کوئی شک نہیں تھا کہ وہ اسے یہیں پر پیٹ دیتی۔ یہ صرف زابر کی سوچ تھی جبکہ وہیں زندگی میں پہلی بار ابرش کو گجرے پسند آئے تھے بلکہ بہت بہت پسند آئے تھے اور اس بات کا ثبوت اس کے چہرے پر بکھری مسکراہٹ دے رہی تھی۔

* * *

میرا سونگ سنا تم نے؟؟؟ وہ اریش کے کمرے میں جاتا اس کے بیڈ پر بیٹھتے ہوئے پوچھنے لگا جبکہ بیڈ کی دوسری جانب بیٹھ کر نوڈلز کھاتی اریش نے اسے حیرانگی سے دیکھا کیونکہ یہ پہلی بار تھا کہ وہ اس کے کمرے میں اس طرح سے آیا تھا۔ شاید آپ کو پتا نہیں لیکن کسی کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے نوک کرتے ہیں۔

وہ شرم دلانے والے لہجے میں بولی لیکن زیام کے کان پر جوں تک نہ رین۔ میرا موڈ نہیں تھا نوک کرنے کا دوسرا تم نے میرے سوال کا جواب نہیں دیا۔ میر ا سونگ سنا؟؟ آج ہی ریلیز ہوا ہے۔ تمہیں پتا ہے گانے کو ریلیز ہوئے ابھی صرف چار گھنٹے ہوئے ہیں اور اس پر سیون پوائنٹ فور ملین ویوز آ بھی گئے ہیں۔

وہ مسکراتے ہوئے اسے بتانے لگا جبکہ اریش اسے دیکھ رہی تھی جو اسے پہلے تو بہت سڑیل اور کھڑوس وہ اسے گھڑوس کے بلکل الٹ لگتا تھا۔ میں نے آپ کا تو نہیں سنا ہاں ارمغان شاہ کا سنا ہے لگتا تھا مگر اب اور اس پر بھی اتنے ہی ویوز تھے۔ وہ بولی تو زیام جو کمف ٹیبلر ہو کر بیڈ کی بیک سے ٹیک لگا کر نیم دراز ہوا تھا ایک دم سیدھا ہو کر بیٹھا۔

کیا؟؟ اس کا بھی آج ہی سونگ ریلیز ہوا ہے؟؟ اس نے حیرانگی سے پوچھتے اپنا فون نکالا اور ارمغان کا سونگ سرچ کرنے لگا۔ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی لڑکی کو دوسری لڑکی سے اتنا چيلس ہوتے نہیں دیکھا جتنا آپ ارمغان سے ہوتے ہیں۔ وہ تاسف سے بولی جبکہ وہ تو اسے سن ہی نہیں رہا تھا۔ ایک تو ہر جگہ ٹپک پڑتا ہے یہ مگر دیکھو اس کے ابھی سیون پوائنٹ سیون ہیں اور میرے سیون پوائنٹ ایٹ ہو گئے ہیں۔ میں اس سے آگے ہوں ابھی۔ وہ اریش کو اپنا اور اس کا سونگ نکال کر ویوز دیکھاتے ہوئے بولا تو اریش کا دل کیا اپنا سر پیٹ لے۔ جائیں اپنے کمرے میں مجھے نوڈلز کھا نے دیں سکون سے۔

وہ اسے جانے کا کہتی کانٹے پر نوڈلز لپیٹنے لگی۔ پہلے میرا سونگ سنو۔ شرم کرو تم اس ارمغان کو اپنا ایک ویو دے دیا اور اپنے شوہر پلس کزن کو نہیں دیا۔ پتا نہیں تمہیں کیوں پسند ہے وہ بدتمیز انسان۔ وہ جلے کٹے لہجے میں بولا تو اریش نے لمبی سا نس لیتے اپنا فون اٹھا کر اس کا سونگ نکالا اور موبائل کو اپنے اور اس کے درمیان رکھ دیا۔

لیں اب خوش؟؟ ویسے وہ بلکل بھی برے نہیں ہیں۔ میں ملی ہوں ان سے۔ وہ بہت سویٹ اور اچھے ہیں۔ میں پہلے ان کی صرف فین تھی اب ڈائے ہارٹ فین ہوں۔ وہ ارمغان کے بارے میں سو چتے ہوئے مسکرا کر بولی تو زیام کے کان کھڑے ہوئے۔ تم کہاں ملی اسے؟؟

اس نے جلدی سے پوچھا۔ مل گئی تھی اتفاق سے اور ان کے ساتھ فوٹو بھی لی ساتھ انہوں نے آٹوگراف بھی دیا مجھے۔ وہ خوشی سے بتا رہی تھی جبکہ اس کی بات سن کر زیام نے ایک جھٹکے سے اس کا فون اٹھا یا تھا۔ ارے میرا فون۔ اریش اپنا فون اس کے ہاتھ میں دیکھ کر بولی جبکہ وہ گیلری اوپن کرتے اس کی اور ارمغان کی پک نکال بھی چکا تھا۔ ی۔۔ی۔۔یہ یہ شرم نہیں آئی تمہیں؟؟ بولو شرم نہیں آئی کسی انجان اور نامحرم کے ساتھ پک بناتے ہوئے؟؟ وہ اسے گھور کر دیکھتا بولا تو اریش نے آنکھیں گھمائیں اور نوڈل کا باؤل بیڈ پر رکھ کر اس کی جانب آئی۔ نہیں آئی شرم بلکل ویسے جیسے آپ کو نہیں آتی۔ اب خوش؟؟ چلیں مجھے میرا فون دیں۔ وہ اپنا ہاتھ آگے کرتے ہوئے بولی تو زیام کے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ آئی۔ یہ لو میں نے کیا کرنا ہے۔

وہ اسے فون پکڑا کر بیڈ پر واپس بیٹھا اور اس کا رکھا باؤل اٹھا چکا تھا۔ اریش نے اس سے فون تو پکڑ لیا مگر اسے اس کے مسکرانے کی وجہ سمجھ نہ آئی تبھی جلدی سے پک دیکھنے لگی مگر یہ کیا پک تو تھی ہی نہیں وہاں پر۔ پک کو غائب دیکھ اس کی آنکھیں کھلیں۔

اس نے پور ی گیلری سکرول کی مگر پک کہیں نہیں ملی۔ آپ نے میری پک کیوں ڈیل کی؟؟ اس نے صدمے سے پوچھا۔ میرا دل کیا ڈیل کرنے کا تو کر دی۔ ویسے بھی تمہیں اس کی بجائے میرے ساتھ پک بنوانی چاہیے کیونکہ ایک تو گناہ بھی نہیں ہوگا اور دوسرا لڑکیاں بھی تم سے بہت زیادہ چيلس ہو ں گیں کیونکہ لڑکیوں میں اس سے زیادہ میں مقبول ہوں۔

وہ نوڈل کھاتے ہوئے شوخ پن سے بولا جبکہ اریش کا دل کیا یاں تو زیام کا قتل کر دے یاں پھر خود اپنا سر دیوار میں دے مارے جو اسے پک کے بارے میں بتا بیٹھی۔ اچھا نہیں کیا آپ نے۔ بات مت کریے گا مجھ سے۔

وہ آ نکھوں میں آئے انسوں کو صاف کرتی غصے سے بولی اور کمرے سے چلی گئی جبکہ اس کے رونے پر زیام کو بھی اپنی حرکت بری لگی مگر یہ صرف تھوڑی دیر کے لیے ہی تھا اور پھر اسے اپنی حرکت بلکل ٹھیک لگی۔

میری بیوی ہو کر ارمغان کی فین ہے شرم تو ہے ہی نہیں۔ وہ جلن بھرے لہجے میں کہتا نوڈلز کھانے لگا ۔

* * *

وہ عشا کی نماز پڑھ کر آیا تو رمل بھی مصلیٰ پر بیٹھی تسبیح کر رہی تھی۔ اس نے اپنی ٹوپی اتار کر ڈ ریسنگ ٹیبل پر رکھی جبکہ تب تک رمل اپنی تسبیح پوری کرتے دعا کے لیے ہاتھ اٹھا چکی تھی۔ اس نے ترچھی نظروں سے پہلے ازقان کو دیکھا اور پھر تھوڑا مسکراتے اپنی دعا شروع کی۔

اے میرے پیارے اللہ میرے رحیم اور کریم اللہ مجھ معصوم پر اپنی نظرِ کرم کریں اور میرے کھڑ وس شوہر کے دل میں میرے لیے محبت ڈال دیں۔ وہ مجھ سے بلکل بھی پیار نہیں کرتے اس لیے آپ انہیں میرے ساتھ اچھا رویہ رکھنے محبت سے پیش آنے اور مجھ سے پیار کرنے کی توفیق دیں۔ آمین آمین یا رب العالمین۔

وہ اونچی آواز میں دعا مانگ کر آمین کہتی سجدے میں چلی گئی جبکہ ازقان اس کی دعا پر پہلے حیران ہوا اور پھر خوبصورت مسکراہٹ نے چہرے پر جگہ بنائی۔ ارے آپ کب آئے؟؟ وہ جائے نماز اٹھا کر صوفے پر رکھتی حجاب کھول کر ڈوپٹہ کندھے پر رکھتی اسے دیکھ کر انجان بنتی پوچھنے لگی جبکہ ازقان نے اس کی بات کا جواب دینے کی بجائے اس کی جانب قدم بڑھائے تھے۔ کیا ہے ایسے میری طرف کیوں آرہے ہیں؟؟

وہ گھبرا کر پیچھے کو قدم لیتے بولی مگر پیچھے پڑے صوفے نے اسے اور پیچھے جانے سے روکا تھا جس کی صورت میں وہ صوفے پر ہی گرنے کے انداز میں بیٹھی۔ ازقان اسے یونہی سنجیدگی سے دیکھتا ایک گھٹنا صوفے پر رمل کی ٹانگ کے پاس رکھتا اس کی جانب جھکا جبکہ اس کے اور قریب ہونے پر وہ اور گھبرا گئی ۔

ی۔۔ی۔۔یہ ک۔۔کیا کر رہے ہیں؟؟ اس نے اٹکتے ہوئے پوچھا۔ پیار کرنے لگا ہوں تمہیں۔ ابھی تو اللہ جی سے میری شکایت لگا رہی تھی دعا مانگ رہی تھی کہ اللہ مجھے تمہیں پیار کرنے کی توفیق دیں۔ تو بس اللہ جی نے دے دی مجھے توفیق۔ وہ خمار آلود لہجے میں بولتا اور اس کی جانب جھکا تو رمل نے ڈر کر آنکھیں بند کر لیں اور اپنا چہرہ اور پیچھے کیا۔

ازقان کی نظریں کبھی رمل کے ہونٹوں پر جاتیں تو کبھی اس کی گردن پر۔ کافی دیر یوں ہی اسے دیکھتے وہ رمل کے ڈر پر مسکرایا اور واپس کھڑا ہوا۔ کھول لو آنکھیں کچھ نہیں کر رہا میں۔ اگلی بار سوچ سمجھ کر دعا مانگنا ورنہ پھر نہ کہنا کہ یہ کیا کر رہیں ہیں آپ کیونکہ اللہ جی نے اگر دعا قبول کر لی تو میں یہ نہیں بہت کچھ کروں گا جس کے بارے میں بات نہ کرنا ہی مناسب ہے ورنہ تم نے شرم سے پانی پانی ہو جانا ہے۔ وہ پہلے سنجیدگی سے کہتا آخر میں اسے آنکھ مار کر کمرے سے نکل گیا جبکہ رمل تو اس کی بات کا مطلب سمجھ کر ہی پانی پانی ہو گئی تھی۔ اللہ اللہ میری جان ہی نکل گئی تھی۔ نہیں اللہ جی یہ والا پیار نہیں مانگا میں نے۔ وہ دل پر ہاتھ رکھتے ہوئے اللہ جی سے اپنی دعا کا مطلب صاف کرنے لگی جبکہ دروازے کے باہر کھڑا ازقان اس کی بات سن کر مسکرایا تھا۔

* * *

آپ کون؟؟ مجھے تو افسین نے بلایا تھا ملنے کے لیے پھر آپ کون ہیں؟؟ وہ بی جان سے ملنے آیا تھا اور ہمیشہ کی طرح افسین یعنی اردل کی ایک کال پر ملنے پہنچ گیا تھا مگر ریسٹورینٹ میں اردل کی جگہ اصلی افسین کو دیکھ کر حیرانگی اور ناسمجھی بھرے تاثرات سے اسے دیکھتے پوچھنے لگا۔ میں ہی ہوں افسین۔ افسین پورے کنفیڈینس سے بولی اور یہ کنفیڈینس وہ کس طرح پیدا کرکے بیٹھی تھی یہ وہی جانتی تھی ۔ ابکسکیوزمی؟؟ یہ آپ کیا کہہ رہی ہیں؟؟ آدیان نے ناسمجھی سے کہا۔ میں سچ کہہ رہی ہوں۔ میں ہی ہوں افسین۔ آپ کے رشتے کی بات جس لڑکی سے چل رہی ہے وہ میں ہی ہوں اور جس لڑکی سے آپ ملے تھے وہ افسین نہیں تھی۔

دوست تھی جسے میں نے اپنی قسم دے کر افسین بننے پر مجبور کیا تھا اور اس میں اس کا کوئی بلکہ وہ میری قصور نہیں وہ میرے مجبور کرنے پر افسین بنی تھی۔ میں معافی چاہوں گی کہ ہم نے آپ کے ساتھ دھوکہ کیا مگر ہم بس رشتے سے انکار کروانا چاہتے تھے کیونکہ مجھے یہ شادی نہیں کرنی تھی۔ اس کی اور میری ہم دونوں کی جانب سے سوری مسٹر آدیان۔

ہمیں لگا کہ آپ پہلی ملاقات کے بعد میری دوست کا عجیب رویہ دیکھ کر انکار کر دیں گے مگر آپ نے ہاں کر دی اسی لیے ہم نے آپ کو دوبارہ ملنے بلایا مگر تب بھی آپ نے انکار نہیں کیا الٹا آپ نے کہا کہ آپ کو شاد ی کرنی ہے تو اسی سے کرنی ہے۔ وہ ڈر گئی تھی آپ کی اس بات پر اسی لیے میں خود آپ کو سچ بتانے آئی ہوں۔

وہ بولتی جا رہی تھی جبکہ آدیان تو ساکت ہوا بیٹھا تھا۔ یہ سب کیا تھا؟؟ کیا سچ میں اسے پاگل بنایا گیا تھا اور وہ بن بھی گیا تھا۔ وہ دو لڑکیوں کے ہاتھوں پا گل بن گیا تھا۔ وی آر سوری! وہ پھر سے بولی تو اس بار آدیان نے غصے سے مٹھیاں میچ لیں۔ سوری مائے فٹ! وٹ سوری؟؟

وہ غصے سے ٹیبل پر ہاتھ مارتے بولا جبکہ اس کے ایسے کرنے پر جہاں وہ ڈری تھی وہیں ریسٹورنٹ میں موجود سب لوگوں نے ان کی جانب دیکھا تھا۔ آپ کے سو ری بولنے سے کیا ہوگا؟؟ آپ کو میری فيليگ مزاق لگتی ہیں؟؟ آپ دونوں کتنے مزے سے میری فيليگ کے ساتھ کھیل کر سوری کہہ رہی ہیں۔ اتنا آسان ہے آپ کے لیے؟؟

وہ غصے سے بولا جبکہ افسین کا سارا کنفیڈینس بنا جوتی پہنے ننگے پاؤں ہی بھاگ گیا تھا۔ کہاں ہے آپ کی وہ د وست؟؟ اس نے غصہ کنٹرول کرتے پوچھا جبکہ افسین تو ابھی بھی آنکھیں بند کیے کانپ رہی تھی ۔ میں نے پوچھا کہاں ہے وہ؟؟ اس کے جواب نہ دینے پر آدیان نے ٹیبل پر مکہ مارے پوچھا تو وہ سیدھی ہو کر بیٹھی۔ گھر پر ہے۔

کسی رٹو طوطے کی طرح جواب دیا گیا۔ مجھے اس سے ملنا ہے اور تم اسے لاؤ گی ورنہ میں تمہاری فیملی کو تمہاری حقیقت بتانے کے بعد شادی کے لیے بھی ہاں کر دوں اور اسی ماہ شادی کا کہہ دوں گا پھر شادی کے بعد تمہاری زندگی بھی حرام کروں گا۔

آدیان نے اردل سے ملنے کی شرط رکھتے ساتھ ساتھ اسے دھمکایا بھی تھا جبکہ افسی ن بیچاری تو اس کی دھمکی سن کر ہی دہل گئی تھی۔ کل اسی وقت اسی ریسٹورنٹ میں اس کو یہاں پر ملنے آؤں گا وقت یہی ہو یاد رکھنا۔ اگر تم نہ لے کر آئی اسے تو انجام بھی یاد رکھنا۔

وہ اسے وارن کرتے ہوئے وہاں سے اٹھ کر چلا گیا تھا جبکہ اس کے بات کرنے اور اتھ کر جا نے سے اس کے غصے کی شدت کا اندازہ ہو رہا تھا۔ پیچھے افسین ابھی تک اس کے غصے سے ڈری ہوئی تھی۔ طیعیٹ ٹھیک ہے تمہاری؟؟ لیکچر ختم ہونے کے بعد جیسے ہی میم کلاس سے نکلیں اس نے نور سے پوچھا ۔ آج صبح سے اسے نور کی طیعیٹ ٹھیک نہیں لگ رہی تھی۔ کیونکہ روز کی نسبت آج وہ بہت نڈھال تھی۔ مجھے آج چکر بہت آرہے ہیں اور دل بھی متلا رہا ہے۔

وہ اپنے سینے پر ہاتھ رکھتے بولی تو اریش جلدی سے اس کمر سہلانے لگی۔ کینٹین کچھ لا دوں کھانے کے لیے؟؟ اس نے پوچھا۔ نہیں کینٹین سے کچھ نہیں کھانا مجھے۔ بس کیا تم احمد کے پاس جا کر میرا نیفن اور میڈیسن لا دو گی؟؟ آج گاڑی میں ہی بھول آئی تھی میں۔ انہیں کہنا وہ تمہیں گاڑی سے نکال کر لا دیں گے۔

وہ نقاہت بھری آواز میں بولی تو اریش ہاں میں سر ہلاتی کھڑی ہوئی اور کلاس سے نکل گئی جبکہ نور نے ڈیسک پر بازو رکھتے اپنا چہرہ ان میں چھپا لیا تھا۔ وہ احمد کے ڈیپارٹمنٹ میں جا کر اس کی گلاس کی جانب جا رہی تھی جب وہ اسے کلاس کے باہر ہی اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا نظر آیا۔ احمد بھائی آپ سے بات کرنی تھی۔ وہ تھوڑا دور کھڑی ہو کر بولی تو احمد کے ساتھ اس کے دوستوں نے بھی حیران ہو کر اسے دیکھا۔ جی مجھسے؟؟

اس خوبرو نوجوان نے حیران ہو کر پوچھا۔ جی آپ سے ہی کہہ رہی ہوں بھائی۔ اس نے ہاں میں سر ہلاتے کہا تو وہ اپنے دوستوں سے ابکسکیوز کرتا اس کی جانب آیا۔ جی سسٹر کہیے۔ تمیز سے پوچھا گیا جبکہ اس کا سسٹر کہہ کر مخاطب کرنا اریش کو پسند آیا تھا۔ ابكچلی میں آپ کی وائف نور کی دوست ہوں اور مجھے اس نے بھیجا ہے۔

اس نے بات کی تمہید باندھی تو احمد ایک دم چوکنا ہوا۔ کیا ہوا؟؟ اس کی طیعیٹ ٹھیک ہے؟؟ اس نے فکرمندی سے پوچھا۔ نہیں اس کی طیعیٹ صبح سے نہیں ٹھیک۔ کہہ رہی ہے کہ چکر آرہے ہیں ساتھ دل متلا رہا ہے۔ وہ کہہ رہی ہے گاڑی میں کھانا اور میڈیسن بھول گئی تھی آج تو آپ وہ دے دیں۔ اس نے بتایا تو احمد بھی پریشان ہو گیا۔

سسٹر اپ ایسا کریں اسے پارکنگ میں لے آئیں میں اسے ڈاکٹر کے پاس لے جاتا ہوں۔ وہ بولا تو اریش نے ہاں میں سر ہلایا جبکہ وہ اسے شکریہ کہتا پارکنگ کی جانب بڑھ گیا اور وہ اپنے ڈیپارٹمنٹ کی جانب۔ احمد کو اس نے آج پہلی بار سامنے سے دیکھا تھا اور اس کے بات کرنے کے انداز سے اریش جان گئی تھی کہ وہ حسین ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق اور اچھے کردار کا بھی مالک تھا۔

* * *

تم تیار کیو ں نہیں ہوئی ابھی تک؟؟ میں نے تمہیں ایک گھنٹے پہلے کال کرکے کہا تھا میں آرہی ہوں تیار رہنا۔ وہ اردل کے فلیٹ پر پہنچی تو اسے ویسے ہی نارمل حلی میں دیکھ کر بولی۔ کیا کرتی یار سر کی کال آگئی تھی کہ اس ہفتے لیبارٹری میں جو جو میڈیسن سیل ہوئی ہیں ان کی لیشٹ بھیجو مجھے۔

پھر کیا تمہاری بہن نے گھنٹہ لگا کر سارا ڈیٹا ان کو سینڈ کیا۔ ابھی ابھی فارغ ہوئی ہوں۔ وہ تھکے تھکے انداز میں کہتی صوفے پر بیٹھ گئی۔ ایک تو تمہارا سر بھی نہ کسی دن میرے ہاتھوں قتل ہوگا۔ وہ غصے سے بولی تو اردل مسکرائی۔ ہاں ٹھیک ہے لیکن یہ یاد رکھنا کہ میرا سر تمہارا محبوب پلس عاشق ہے۔

وہ مسکراتے ہوئے بولی تو افسین نے آنکھیں گھمائیں۔ اسی لیے کہہ رہی ہوں کہ کسی دن میرے ہاتھوں سے قتل ہوگا کیونکہ میری دوست کو تنگ کرتا ہے۔ وہ اس کے ساتھ بیٹھ کر بولی جبکہ اردل نے بھلا کہے وہ چپ چاپ کیسے رہ گیا؟؟

اس نے کل رات سے دماغ میں چلتا سوال اس سے پوچھ لیا جبکہ افسین نے اس کے سوال پر تھوک نگلا کیونکہ اس نے اردل سے جھوٹ بولا تھا کہ آدیان نے اسے کچھ نہیں کہا اور اس کی بات سن کر وہ اس کی بات مان گیا۔ بس یار وہ کہتا اسے بھی شادی نہیں کرنی اور وہ بس ویسے ہی تنگ کر رہا تھا تمہیں تبھی شادی کے لیے ہاں کہہ رہا تھا۔ اس نے پھر سے جھوٹ بولا۔ ہمم چلو اچھی بات ہے ویسے تھا وہ بہت ہینڈسم۔

میں جب بھی اسے دیکھتی تھی نہ پتا نہیں کیوں مگر دل میں عجیب سا محسوس ہوتا تھا۔ دل کرتا تھا اسے دیکھتی رہوں مگر میں اپنے کردار کو نہیں چھوڑتی تھی اور دل کو ڈپٹ دیتی تھی۔ وہ ہسیے ہوئے بتانے لگی تو افسین نے ترچھی نظروں سے اپنے کندھے پر رکھے اس کے چہرے کو دیکھا۔ اگر پسند ہے تو کر لو اس سے شا دی۔

افسین نے کہا تو وہ سیدھی ہو کر بیٹھی۔ ارے نہیں یار میں کیوں کروں گی اس سے شادی ویسے بھی مجھے نہیں کرنی شادی وادی۔ مانا وہ پیارا ہے لیکن اس کا مطب یہ تو نہیں کہ شادی کر لوں اس سے اور ایک اور بات وہ پیارا ہے تبھی مجھے ایسا فیل ہوتا ہے اس کے لیے اور وہ دنیا میں آخری پیارا انسان نہیں ہے۔ کسی اور پیارے انسان کے لیے بھی دل دھڑک سکتا ہے۔ وہ آنکھ مار کر بولی تو افسین ہس پڑی مگر تبھی اس کی نظر وال کلاک پر گئی جس پر تین بیس کا وقت ہو رہا تھا۔ اوئے باتیں چھوڈ اور جلدی تیار ہو ہمیں دیر ہو رہی ہے۔ میں نے چار بجے کے لیے ٹیبل بک کیا ہوا ہے۔

چل جلدی چل۔ وہ اسے کھڑے کرتی بولی۔ اچھا بابا جا رہی ہوں تم بھی نہ سر پر ہی سوار ہو جاتی ہو۔ وہ اپنے کپڑے اٹھاتی بولی اور واش روم میں گھس گئی جبکہ پیچھے افسین پریشانی سے اپنی انگلیوں کو آپس میں الجھانے لگی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.