جس بیٹی کے لیے آج جہانگیر صاحب تلملا رہے تھے ۔۔۔۔۔
"حور میڈم آپ سے کوئی ملنے آیا ہے وہ ۔۔۔۔۔
مائرہ ابھی نہیں میٹنگ کے بعد ۔۔۔ ابھی ویٹنگ روم میں بٹھا دو جو بھی ہے ۔۔۔۔
"پر میڈم ۔۔۔۔ "
"میٹنگ کے بعد ۔۔۔۔ "
حورعین کانفرنس روم میں چلی گئی تھی ۔۔۔۔
اور اسے وہاں دو گھنٹے لگ گئے تھے ۔۔۔۔
اور جب وہ میٹنگ روم سے اپنے کیبن میں گئی تھی سامنے دروازہ کھولنے پر روم کے مناظر نے اس کی ممتا کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا ۔۔۔۔۔
ارش اور عاشی ڈیسک کے سامنے پڑے صوفے سو رہے تھے بہت عجیب بے یرتیب سے ۔۔۔۔
اور دل دہلا دینے والا منظر وہ تھا جب حورعین کی نظر ان کے ساتھ دو چھوٹے چھوٹے کپڑوں کے بیگ پر پڑی تھیں ۔۔۔۔۔۔
اور اس کی آنکھیں بھیگ گئیں تھیں ۔۔۔۔
"بےبی ڈول آج بھی روتی ہے ۔۔۔۔ ؟؟؟ "
حمزہ کی آواز پر حورعین کی نظر سامنے کھڑکی کے پاس کھڑے حمزہ پر پڑی تھیں ۔۔۔۔۔
آج نیا دکھ اور روگ لیکر آئیں ہیں اور اب روئے بھی نا بےبی ڈول ۔۔۔۔ ؟؟؟
حورعین دونوں بچوں کے پاس اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گئی تھی روگ کیوں ختم نہیں کردیتی تم ۔۔۔ ؟؟؟ دکھوں کا مداوا کر رہا ہے وہ ۔۔۔
حمزہ کی آواز بہت آہستہ ہو گئی تھی ۔۔۔۔
مداوا ۔۔۔ ؟ آپ کے اس باس یا دوست جیسے بھائی نے مداوا ڈایورس کے پیپرز بھجوا کر کیا مجھ سے ۔۔۔۔
حورعین نے اٹھ کر ٹیبل پر پڑے خاکی رنگ کے اینولوو سے ایک پیپر نکال حمزہ کے آگے کیا تھا جس کے چہرے پر بہت حیرانگی تھی ۔۔۔۔
"اس نے ۔۔۔۔ اس نے سائن کیے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔ "
حمزہ نے ولید کے سائن دیکھ کر حورعین کی طرف دیکھا تھا ۔۔۔۔
حیرانگی کی کیا بات ہے حمزہ بھائی ۔۔۔۔ ڈاکٹر نینا نے پچھلے چار سال سے " بہت کچھ دے دیا آپ کے دوست کو ۔۔۔۔ اور اس لیے ۔۔۔ جو آج تک میں نے نہیں مانگی تھی آج اس نے وہ کسی اور کے کہنے پر دے دی مجھے ۔۔۔
طلاق" اور اب آپ بتائیے بچے اِن بیگز کے ساتھ کیا کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔ ؟؟؟
حورعین نے وہ پیپرز اپنے سامنے رکھ دئیے تھے واپس ۔۔۔۔
اور اب اس نے بہت سخت نظروں سے دیکھا تھا حمزہ کی طرف جس کی نظریں جھک گئی تھیں ۔۔۔۔۔
م مم وہ ۔۔۔۔ م ۔۔۔۔ ولید نے آج ذکیہ کو کہا تھا بچون کو گھر بھیج دیا " تھا ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ وہ چاہتا تھا جب تک شادی نا ہوجائے بچے وہاں نا "رہے ۔۔۔۔
حمزہ شرمسار ہو گیا تھا اپنی ہی کہی بات پر ۔۔۔۔
اور جن بچون کو ان کی ماں سے ُجدا کر کے وہ لے گیا تھا اب اپنی دوسری ہونے " والی بیوی کی فرمائش پر اب اپنے بچوں کو اپنے گھر سے نکال دیا اس نے ۔۔۔۔۔
اور آپ اس کے فرمانبردار ملازم ۔۔۔۔ میرے بچوں کو لے کر آ گئے "یہاں ۔۔۔۔
پلیز ۔۔۔۔ میں بچوں کو اپنے پاس رکھنا چاہتا تھا ۔۔۔۔ پر بچوں نے تمہارے "پاس آنے کی ضد کی ۔۔۔۔۔
ابھی تک میں چاہتی تھی کہ تماشا نا بنے ۔۔۔ پر میرے بچوں کو گھر سے نکال " کر اس نے جو ٹھیس میری ممتا کو پہنچا دی پے میں اسے آج ایسے جانے نہیں "دوں گی ۔۔۔۔۔
حورعین نے بچوں کو اٹھانا شروع کر دیا تھا ۔۔۔
شاہ ایدسٹریر ۔۔۔۔۔۔۔
ولید تم نے اچھا کیا بچوں کو بھیج کر ان کو اب ان کی ماں سے ملوا دو ۔۔۔ تم نے جو بھی ہے بچوں کو ماں کے پاس ہی رہنا چاہیے ۔۔۔۔۔
ولید خاموشی سے اٹھ گیا تھا ۔۔۔۔ اسے صبح سے بے چینی ہو رہی تھی ۔۔۔
وہ بچوں کو ُبلانا چاہتا تھا انہیں خود چھوڑنے جانا چاہتا تھا ۔۔۔۔
پر کیسے بچوں کو چھوڑ دیتا وہ ۔۔۔ ؟؟؟
"ولید میں تم سے ایک اور بات کرنا چاہتی ہوں ۔۔۔۔ "
بس نینا ۔۔۔۔ اور کون سی بات ۔۔۔ ؟؟ بچوں کو بھیج دیا ۔۔۔ ڈائیورس پیپرز " سائن کردئیے ۔۔۔۔ اب اور کیا ۔۔۔۔ ؟؟؟؟
"کیوں مجھے تمہارے ہر بات کو تسلیم کرنا پڑ رہا ہے ۔۔۔۔ ؟؟؟
ولید نے چلا کر پوچھا تھا ۔۔۔۔
کیونکہ تم جانتے ہو تمہاری پچھلی زندگی صرف تمہیں دکھ تکلیف دے سکتی " ہے ۔۔۔۔ کیونکہ تم جانتے ہو میں تمہیں خوش رکھ سکتی ہوں ۔۔۔۔
تمہیں وہ بیوی وہ لائف پارٹنر چاہیے جو تمہیں عزت دے ۔۔۔۔ تمہیں وہ سب دے جو حورعین کبھی نہیں دے سکی تھی ۔۔۔۔
اس کی تو کوئی پہچان بھی نہیں تھی ۔۔۔ ولید اور میں ناپ کے ڈاکٹرز میں سے ہو سوسائٹی میں میرا نام ہے مقام ہے ۔۔۔۔۔۔ میں تمہیں خوش رکھوں "گی ۔۔۔ ہر لحاظ سے ۔۔۔۔ تم سمجھ رہے ہو نا ۔۔۔۔ ؟؟؟
نینا کی سیڈکٹوو آواز اور ولید کے گلے پر اس کے دونوں ہاتھوں نے اس کے چہرے کو اپنے چہرے کے بہت فریب کر لیا تھا ۔۔۔۔۔۔
"نینا میں ۔۔۔۔۔ "
"ولید آج تو نا نہیں کرو آج تو منگنی ہونے والی ہے ہماری ۔۔۔۔ "
دونوں کے چہرے جیسے پاس ہوئے تھے کیبن کا دروازہ کھل گیا حور عین نے دونوں بچوں کے سامنے خود کو کر لیا تھا ۔۔۔۔۔ وہ نہیں چاہتی تھی ولید کی یہ سب حرکاب بچے کبھی دیکھے ۔۔۔۔
پر شاید ولید شاہ کو کچھ فرق نہیں پڑ رہا تھا جو ابھی بھی شاکڈ کھڑا تھا اس لڑکی کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔
ٹوٹ کر پیار کرے دل جو بکھر جایا ہے ۔۔۔۔۔ ""
عشق تو سامنے آنکھوں کے مُ جانا ُ ""ہے ۔۔۔۔۔
سووو تم ڈاکٹر نینا ہو جو میں ہونے والے ایکس شوہر کی نئی نئی محبت ہے ۔۔۔۔ ؟؟؟
"حورعین بچے ۔۔۔۔ "
ولید کو کچھ کہنے کا موقع نہیں دیا تھا حورعین نے ۔۔۔۔۔۔
بچے جو ابھی تمہارے تعلقات کے گواہ بننے والے تھے کچھ منٹ " پہلے ۔۔۔ ؟؟؟ دو دن کا انتظار کر لیتے تم ولید شاہ ۔۔۔۔ یا خود کو کنٹرول نہیں "کرپاتے ۔۔۔ ؟؟؟
"حورعین ۔۔۔۔ "
ولید دو قدم آگے بڑھا تھا تو حورعین دو قدم آگے بڑھی تھی ۔۔۔۔۔
ولید شاہ آج تمہاری نظروں میں ڈر نہیں ہے ۔۔۔۔ ؟؟؟ تم تو واقعی میں آگے بڑھ گئے ہو ۔۔۔۔۔
حورعین ایک اور قدم آگے بڑھی تھی "نا کوئی پچھتاوا ۔۔۔ اپنے بچوں کو گھر سے نکالنے کا ۔۔۔۔ ؟؟؟ "
"بچوں کو میں ۔۔۔۔۔ "
تم نے مجھے ڈائیورس پیپرز بھجوائے تھے نا ۔۔۔۔۔ میں کچھ اور پیپرز لیکر " آئی ہوں ۔۔۔۔۔ تم ان پر سائن کرو گے اور پھر میرے بچوں پر تمہارا کوئی "حق نہیں ہوگا ۔۔۔۔۔ اس کے بعد تمہیں سائن ملیں گے میرے ۔۔۔۔۔۔
سب حیران تو تھے پر ولید شاہ کے چہرے پر بہت غصہ تھا ۔۔۔۔۔
آج بھی تم نے مجھے نہیں چنا نا ۔۔۔۔ ؟؟ آسان ہے نا ڈائیورس " لینا ۔۔۔۔ ؟؟؟؟
"مجھ سے آزادی لینا ۔۔۔۔ ؟؟؟
ولید ۔۔۔۔۔ ایک عورت کے لیے کچھ آسان نہیں ہوبا ۔۔۔۔ "
نا اپنے شوہر کی بے وفائی دیکھ کر اس کے ساتھ رہنا ۔۔۔۔ نا ڈائیورس لیکر اِس معاشرے میں رہنا ۔۔۔۔۔
تم نے کبھی مجھے کچھ چُپیے نہیں دیا ولید ۔۔۔۔ اج ڈائیورس پر تم نے سائن کر کے اِس بات کو نابب کر دیا ۔۔۔۔۔
اگر یہی چاہتی نا تو کتنے سالوں میں ایک بار بھی یہ لفظ نہیں لیا تھا میں نے ۔۔۔۔۔
اور تم نے تو نام بھی لیا اور کرکے بھی دیکھا دپا ۔۔۔۔۔
"پر دکھ بچوں کے نکالے جانے پر ہوا مجھے ولید شاہ ۔۔۔۔۔۔
اور اب وہ ولید کے سامنے اس کے لیول پر کھڑی تھی ۔۔۔۔۔
جیسے نینا کی بچوں کی موجودگی اُن دونوں کو محسوس نہیں ہو رہی تھی ۔۔۔۔۔
"بچوں کو نکالا نہیں تھا بس بھیجا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ "
تاکہ تمہارپ خوشیوں میں خلل نا پڑے ۔۔۔۔۔ ؟ آج اِن کاغذات پر سائن کرو اور ہمسیہ کے لیے بری ہو جاؤ ہم سے ۔۔۔۔۔
"حورعین ۔۔۔۔ "
ولید تم کردو سائن ۔۔۔۔۔۔ تم جیسے باپ کو اپنے پاس نا پاکر اِن بچوں کو تمہاری کمی محسوس ہوگی پھر واپس آئیں گے تمہارے پاس ۔۔۔۔
نینا کی آواز میں بہت غرور تھا ۔۔۔۔۔۔
ولید شاہ نے سامنے پڑے کاغذات پر سائن کر دئیے تھے ۔۔۔۔۔ اج اس کے " ہاتھ کایپ رہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔ اس کی آنکھیں بھر گئیں تھیں پھر بھی وہ ضد پر اڑا ہوا تھا ۔۔۔۔۔ نا جھکنے کی ضد پر ولید نے سائن کر دئیے ہیں ۔۔۔۔ اب آپ بھی کر دیجئے حورعین میڈم ۔۔۔۔۔
نینا نے للکار کر کہا تھا اور وہ پیپر جو بچوں کی کشٹیڈی پیپرز کے ساتھ پڑے تھے اٹھا کر دئیے تھے ۔۔۔۔۔
میرے اور میرے ہسبنڈ کے علاوہ آپ سب روم سے جا سکتے " ہیں ۔۔۔۔ مجھے اپنے شوہر سے کچھ باتیں کرنی ہے ڈائیورس سے "پہلے ۔۔۔۔۔
"نہیں ایسا ۔۔۔۔ "
"نینا باہر جاؤ ۔۔۔۔۔۔۔ "
ولید نے کہہ کر منہ پیچھے کر لیا تھا ۔۔۔۔ کیبن خالی ہو گیا تھا دونوں کی کی موجودگی بھی محسوس نہیں ہو رہی تھی ۔۔۔۔۔
سووو ۔۔۔۔۔ تم نے حدید کو واپس لانے کا اچھا طریقہ ڈھونڈا ہے ولید ۔۔۔ ؟؟؟
ولید حیران رہ گیا تھا ۔۔۔۔۔
اِس طرح نا دیکھو ۔۔۔ ولید تمہیں اِتنا تو جان گئی ہوں ۔۔۔۔۔۔ "
جب سے ڈائیورس پیپرز ملے میں بہت حیران تھی ۔۔۔۔۔ کہیں جگہ پر لگا کہ میں غلط ہوں میں نے تمہیں شاید وہ نہیں دیا جو بیوی کو دینا چاہیے ۔۔۔
میں شاید یہاں غلط تھی ۔۔۔ شاید وہاں غلط تھی ۔۔۔۔
پھر لگا تمہیں اور اِس رشتے کو ایک اور موقع دینا چاہیے ۔۔۔۔
پر ولید موقع دینے کے بعد بھی سب ویسا رہنا تھا نا ۔۔۔۔ ؟
تمہاری بے وفائی ۔۔۔ بے یقینی ۔۔۔۔ بے۔ اعتباری ۔۔۔۔۔
ولید تم نے ڈائیورس دے دی تم مرد ہو تمہیں ڈر لاحق نہیں ۔۔۔۔
پر میں عورت ذات ٹھہری ۔۔۔۔ لوگوں نے کہنا ہے اِسے گھر بسانا نہیں آپا ۔۔۔۔
مرد تو ایسا کرسکتا ہے ۔۔۔ پر یہ برداشت کر لیتی ۔۔۔۔۔۔
ولید تم تو میرا جھوٹا آفییر برداست نہیں کر پاۓ تو میں کیسے تمہاری سچائیاں برداشت کر لیتی ۔۔۔۔ ؟؟؟
آج یہاں آئی ہوں تمہارے اتنے فریب اِس لیے کھڑی ہوں کیوں کہ آج کے بعد تم میرے محرم نہیں رہو گے ۔۔۔۔۔
اور میں وہ بےبی ڈول نہیں رہوں گی جو بنا کسی رشتے کے تمہارے ساتھ رہی تھی ۔۔۔۔۔
اب مجھے سہی غلط کا پتا ہوگا ۔۔۔۔ مجھے محرم ۔۔۔ نامحرم کی سمجھ آ گئی ہے ۔۔۔۔۔ میں جگہ جگہ منہ ماری نہیں کرسکتی ولید اپنا ضمیر اجازت نہیں "دیتا ۔۔۔۔۔ اور تم کس طرح نظریں ملا لیتے ہو خود سے ۔۔۔۔ ؟؟؟؟
اس نے آنکھیں صاف کر کے پھر سے ولید کی آنکھوں میں دیکھا تھا ۔۔۔۔
"یہاں تک کس نے پہنچایا ہمیں بےبی ڈول ۔۔۔۔ تم ۔۔۔۔ "
شس س ۔۔۔۔ ولید ۔۔۔۔ تم نے کچھ نہیں چھوڑا اب ۔۔۔ سب کچھ ختم " ہو گیا ۔۔۔۔
"اب تمہیں وہ کہنا ہوگا مجھے جو تم نے کاغذات پر مانگا مجھ سے ۔۔۔۔۔
"میں ۔۔۔۔ میں ۔۔۔۔ مجھ میں ہمت نہیں ہے ۔۔۔۔ "
ین تم میں بہت ہمت ہے اجل ۔۔۔۔ اب وہ تین لفظ کہو مجھے ۔۔۔۔ پھر میں سائن کر دوں گی ۔۔۔۔۔۔
"حورعین ۔۔۔۔۔ "
حورعین نے ولید کے ماتھے پر بوسہ دے دیا تھا ۔۔۔۔۔۔
ولید چپ ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔
ولید طلاق لکھ کر لینا اور بول کر لینا ایک ہی چیز ہے نا ۔۔۔۔ ؟؟؟ پر یہ بول " کبھی سکون نہیں لینے دیتے ان لوگوں کو ۔۔۔ جنہوں نے اپنے رشتے پر سب "وار دیا ہو ۔۔۔۔۔۔
"تم ۔۔۔۔۔ "
ین "تم کہہ دو اجل ۔۔۔۔ "
"میں تمہیں ۔۔۔۔۔۔ "
"ایک منٹ ۔۔۔۔۔۔ "
حورعین آگے بڑھ کر ولید کے سی سے لگ گئی تھی ۔۔۔۔
وہ اور ٹوٹنا نہیں چاہتی تھی ۔۔۔ پر وہ جانتی تھی یہ لفظ ولید شاہ کو بھی توڑ دیں گے اور وہ ولید شاہ کے ساتھ ٹوٹنا چاہتی تھی ایک آخری بار ۔۔۔۔۔۔۔
"طلاق ۔۔۔۔ دیتا ہوں ۔۔۔۔۔ "
ولید کے تین بار بولے گے الفاظ نقوش کر گئے تھے دونوں کے ذہنوں میں کبھی نا مٹنے کے لیے ۔۔۔۔۔۔
اور حورعین پیچھے ہے گئی تھی ۔۔۔۔۔ اور سائن کردئیے تھے پیپرز پر ۔۔۔۔
ولید ۔۔۔۔۔ شاہ ۔۔۔۔ ہمسیہ خوش رہو اپنی ہونے والی بیوی اور فیملی کے " ساتھ ۔۔۔۔ ولید اپنے نئے رشتوں کو بہت پیار دینا ۔۔۔۔ اور بہت پیار لینا ۔۔۔ کیونکہ آج تم نے اپنے نئے رشتوں کے لیے اپنے پرانے رشتوں کو ٹھکرادیا ہے ۔۔۔۔
"جا تجھے معاف کیا ۔۔۔۔۔ دل کو یوں توڑنے والے ۔۔۔۔۔ "
ولید میں بہت حیران ہوں ۔۔۔۔۔ جب جب حورعین تجھ سے دور ہوئی " تیرے پاس کوئی نا کوئی تھا جس پر تو الزام لگا دیتا تھا ۔۔۔۔
فلاں نے پلاننگ کی فلاں نے شک ڈالا ۔۔۔۔
پر ولید دیکھ اب اللہ کی پاک ذات ۔۔۔ اِس بار تو نے اپنے ہاتھوں سے اپنی بیوی اپنے بچوں کو خود سے دور کر دیا ۔۔۔۔۔
"اب دیکھ پچھتاوا جب حاوی ہوگا تجھ پر تو کہاں بھاگے گا ۔۔۔۔ ؟؟؟؟
ولید شاہ کی نظریں اوپر اٹھی تو چہرہ خون سے بھرا پڑا تھا ۔۔۔۔
حمزہ ۔۔۔۔ بہت بری غلطی کی تجھے نوکر سے دوست ہونے کا حق دیا ۔۔۔۔ "
آج اگر کسی اور نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا ہونا تو یہی حشر کردیتا ۔۔۔۔۔
اور کون سی بیوی ۔۔۔۔ ؟ کون سے بچے ۔۔۔۔ ؟؟؟؟
ٹرپتا رہا ہوں ۔۔۔۔ پر وہ بیوی تو صرف اپنے غموں میں ڈوبی ہوئی رہی ۔۔۔
میں بھی تو اتنی تکلیف میں تھا ۔۔۔۔ ابھی بھی ہوں ۔۔۔۔۔
میں بھی زخمی ہوں ۔۔۔۔ وہ کسی کو نظر نہیں آنا ۔۔۔۔۔ ؟؟؟؟
ولید شاہ ۔۔۔ کہاں کہاں نہیں جھکا حورعین کے لیے ۔۔۔۔ ؟؟؟؟
کہاں کہاں نہیں ۔۔۔۔ ؟؟؟
چ ھپی اور بچے ۔۔۔۔ ؟؟ جب بچے ے تھے یب میں ُبرا تھا اب واپس بھیج دیا یب میں ُبرا ہوں ۔۔۔۔ ؟؟؟
جب میں نے اسے تکلیف دی تھی ۔۔۔۔ میں یب بھی تکلیف میں تھا اب جب وہ مجھے تکلیف دی رہی ہے یب بھی میں تکلیف میں ہوں ۔۔۔۔
ہوں میں ُبرا ۔۔۔۔۔ اور رہوں گا میں ُبرا ۔۔۔۔۔ کیوں کہ میں یہی تھا ۔۔۔۔
جب خود کو بدلا یب رسوائی ملی ۔۔۔۔۔
اور نہیں بدلا یب نفرپ ۔۔۔۔۔
پر اب میں اپنے لیے جیوں گا ۔۔۔۔۔ اور نینا سے شادی کے بعد مجھے وہ ملے گا جو حورعین کبھی نہیں دے سکتی ۔۔۔۔۔۔
"میرا حدید ۔۔۔۔۔۔
"حمزہ کے ایک اور مکے سے ولید نیچے گر گیا تھا ۔۔۔۔۔۔ "
ولید نیچے گرنا ہے تو شوق سے گر ۔۔۔۔ پر اتنا نیچے نا گر جانا کے واپس اٹھ نا سکو ۔۔۔۔۔۔
حمزہ جانے سے پہلے ایک بات یاد رکھنا نینا اب میری ہونے والی بیوب ہے " اس کی عزب نہیں کرسکت تم تو اس کی بےعزتی کرنے کی جرات بھی نا "کرٹا ۔۔۔۔
ولید نے اپنا منہ ٹسو سے صاف کر کے بہت تعش سے کہا تھا ۔۔۔
ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔ اج کے بعد بھاڑ میں جا تو اور تیری وہ ہونے والی دوسری " بیوی ۔۔۔
جب تو نے سوچ ہی لیا ہے تو اِن چیزوں کا فائدہ کیا جو میں لیکر آیا "تھا ۔۔۔۔ ؟؟؟
مییب حمزہ نے وہ فائل اور ڈوکیوس اٹھا کر ٹیبل سے اُسی روم کی ڈسببن میں پھینک دئیے تھے ۔۔۔۔
ولید نے یہ جاننے اور پوچھنے کی کوشش بھی نہیں کی تھی کہ اس فائل میں ایسا کیا ہے ۔۔۔ کوئی سوال جواب نہیں ۔۔۔۔۔
آج اس کے پاس کھونے کو کچھ باقی نہیں رہا تھا ۔۔۔۔ ایسے تھا جیسے اس کے جسم میں جان نہیں رہی تھی جیسے جیسے کچھ دیر پہلے اس کی سابقہ بیوی اس کے بچے اس روم سے جا رہے تھے ویسے ویسے اس کی زندگی ان لوگوں کے ساتھ جا رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔
حمزہ وہاں سے چلا گیا تھا ۔۔۔۔۔
پر بہت کچھ ساتھ لے گیا تھا اپنے ۔۔۔۔۔
جاؤ ۔۔۔۔ سب چلے جاؤ چھوڑ دو مجھے تنہا ۔۔۔۔۔ میں اسی قابل " ہوں ۔۔۔۔ اپنی خوشیاں سامنے رکھوں گا میں یب ُبرا ہوں ۔۔۔۔۔
جب اتنے سال اس کے پیچھے بھاگ با رہا یب کسی کو کوئی پرواہ نہیں "تھی ۔۔۔۔ ؟؟؟
ولید نے غصے سے اپنے افس ڈیسک کی سب چیزیں نیچے گرا دی تھی ۔۔۔۔۔
اور اپنا موبائل اٹھا کر نکل گیا تھا وہاں سے ۔۔۔۔۔۔
جی نینا میڈم آپ نے ٹھیک کہا تھا ۔۔۔۔ وہ فائل میں نے ولید سر کے کیبن " سے ُچرا لی تھی ۔۔۔۔۔۔ اور آپ کا شک سہی تھا بہت کچھ ہے آپ کے خلاف ۔۔۔۔
اور آپ کو لائسنس برخاسب ہوئے کتنے سال ہو گے اور وجوہات سب کی "تفصیلات ہیں ۔۔۔۔
تم سیدھی سیدھی بات کرو کہ سب ثبوت ہیں میرے خلاف ۔۔۔۔ "
حمزہ کا کچھ کرنا پڑے گا ۔۔۔۔۔۔
اور تم ایسا کرو وہ فائل میرے اٹارٹمنٹ میں پہنچا دو ۔۔۔۔
"اپنے پاس نا رکھنا اور نا ہی شاہ ایدسٹریر میں ۔۔ ابھی نکلو ۔۔۔۔۔
نینا جو برائیڈل ڈریس دیکھ رہی تھی اس کی آنکھوں میں ایک ڈر سا سما گیا تھا یہ فون کال سن کر ۔۔۔۔۔
پر اسے نہیں پتا تھا اس کی بربادی اس کے اپنے ہاتھوں سے لکھی جانی تھی ۔۔۔۔
اس کی بات کے مطابق وہ فائل نینا کے اپارٹمنٹ تو پہنچ گئی تھی ۔۔۔ پر ملائکہ کے ہاتھ لگ گئی تھی وہ فائل ۔۔۔۔۔۔۔۔
ولید کچھ خدا کا خوف کرو تم کیسے اپنی بیوی کے ساتھ ایسے کر سکتے ہو ۔۔۔۔۔۔
مہرالنساء نے بے یقینی سے پوچھا تھا ۔۔۔۔۔۔
سابقہ بیوی ماں ۔۔۔۔ اج میں نے اسے ولید شاہ کے بوجھ سے آزاد کر دیا ۔۔۔۔
ولید کی سب فیملی اٹھ گئی تھی شاکڈ سے ۔۔۔۔۔۔۔
ولید ۔۔۔۔۔ تم نے اسے ۔۔۔۔ ؟ مجھے لگا تھا یہ تیاریاں تم اپنی بیوی کو گھر لانے کی کر رہے ہو ۔۔۔۔
ثمرین آپی سہی پہچانا ۔۔۔ پر میری نئی بیوی کے آنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔۔۔۔ آج ہماری منگنی ہے ۔۔۔۔۔
وجاہت شاہ غصے سے اٹھ کر ولید کے سامنے کھڑے ہو گئے تھے ۔۔۔۔۔۔
"وہ ڈاکٹر نینا اس خاندان کی بہو نہیں بنے گی ۔۔۔۔۔۔ سنا تم نے ۔۔۔۔ "
ہاہاہاہا آپ کبھی میری خوشی یا میرے کسی فیصلے پر خوش ہوئے ہیں ۔۔۔ ؟؟ "
میں صرف شادی تک اِس گھر میں ہوں ۔۔۔۔۔ لوگوں کو تماشا نہیں دکھانا چاہتا ۔۔۔۔
"اس کے بعد چلا جاؤں گا ۔۔۔ اپ اپنے بیٹے کے ساتھ رہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔
ولید جانے لگا تھا کہ ثمرین کی تلخ باتوں نے سب کی آنکھیں بھگو دی تھی ۔۔۔۔۔
ولید زندگی کے اِتنے سال لگا دیے بےبی ڈول کی محبت میں ۔۔۔۔ اور برباد " ایک دپ میں ایک کاغذ پر کر دیا ۔۔۔۔ ؟؟؟؟
ولید شاہ تم محبت نے نہیں تم نے محبت کو دغا دی ہے ۔۔۔۔۔
اب لگ ہی نہیں رہا تم میرے بھائی ہو ۔۔۔۔
بچوں کو بھی تم نے اپنی دوسری شادی سے پہلے بھیج دیا تھا ذکیہ کے ساتھ ۔۔۔۔ ؟؟؟
"تم نے تو اپنے ہاتھوں سے برباد کر لیا خود کو ۔۔۔۔۔۔۔
ولید شاہ بنا کچھ بولے چلا گیا تھا وہاں سے ۔۔۔۔۔
آج سب کی باتوں اسے رلا نہیں رہی تھی آج سب کی باتیں اسے اور مضبوط بنا رہی تھی اس کے شادی کے فیصلے پر ۔۔۔۔۔۔
ملائکہ آپی آپ شاہ حویلی میں ۔۔۔۔ ؟؟؟ اور آپ ۔۔۔۔۔ آپ اِس حالت میں ۔۔۔۔
ذکیہ آگے بڑھ کر ملائکہ کی ویل چبیر پر جھک کر اس کے گلے لگ گئی تھی ۔۔۔۔
"ذکیہ ۔۔۔۔۔ یہ نکاح آج نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔ "
ملائکہ آپی ۔۔۔ خدا کا واسطہ اب بس کر دیجئے ۔۔۔۔ ڈاکٹر نینا کی شادی اب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔۔۔۔۔
"ذکیہ نینا عدیل کی ڈید کی پلاننگ کا ایک حصہ ہے ۔۔۔۔۔ "
"وئ ۔۔۔۔ ؟؟؟ "
ذکیہ ملائکہ کی ویل چبیر کو ایک کونے پر لے گئی تھی ۔۔۔۔۔
یہ ایک نئی گیم ہے آپی ۔۔۔۔ ؟؟ ولید بھائی پچھلے دو دن سے بہت ڈسٹرب ہیں ۔۔۔۔۔ اور حمزہ بھی کچھ نہیں بتا رہا ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔
"تم خوش ہو حمزہ کے ساتھ ۔۔۔۔ ؟؟؟ "
ملائکہ نے ذکیہ کے چہرے پر ہاتھ رکھ کر پوچھا تھا ۔۔۔۔۔
ملائکہ آپی اس انسان نے مجھے میری برائیوں کت ساتھ اپنایا ۔۔۔۔ اور مجھے اچھائی کی راہ پر چلنے میں میرا ساتھ دیا ۔۔۔۔۔
دونوں بہنوں میں پہلی بار جنونی خونی مغروری باتیں نہیں تھیں ۔۔۔۔
ذکیہ ۔۔۔ ولید کے لیے نا سہی حورعین اور اس کے بچوں کے لیے یہ فائل اور یہ ٹیپ ولید تک پہنچا دو ۔۔۔۔۔
"پر آپی ۔۔۔۔۔ "
"پلیز ذکیہ ۔۔۔۔۔ اب مجھے چلنا ہوگا ۔۔۔۔۔ "
"اتنی جلدی بھی کیا ہے ملائکہ میڈم ۔۔۔۔ ؟؟؟؟ "
ولید ایک خوبصورت شیروانی میں ملبوس اندھیرے سے نکل کر سامنے آیا تھا اس کی گن ملائکہ کے سامنے تھی ۔۔۔۔۔
"مجھے آج جلدی جانے کی نہیں تمہاری شادی روکنے کی ہے ولید ۔۔۔۔ "
ملائکہ کے چہرے پر ایک مسکاب آ گئی تھی ایک سکون بھری مسکان ۔۔۔ اب "اسے یقین ہو گیا تھا شادی نا ہونے کا ۔۔۔۔۔
ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔ اج ولید شاہ بیوقوف نہیں بنے گا ۔۔۔۔۔ ملائکہ میڈم ۔۔۔۔
"یقین جانو ۔۔۔ ولید تم بےوقوف بن چکے ہو چار سال پہلے ۔۔۔۔۔ "
ملائکہ نے فائل اس کے آگے کی تھی جو ولید نے جھٹک دی تھی ۔۔۔۔۔
"کیا ہے اِس میں ۔۔۔۔ ؟؟؟ "
ڈاکٹر نینا کے سب ثبوت ۔۔۔۔۔ عدیل شاہ کے سب ثبوت ۔۔۔۔ اور " میرے ۔۔۔۔۔
ہم تینوں شامل تھے ۔۔۔۔۔۔
"آج نکاح کر کے تم اپنی بےبی ڈول کو کھو دو گے ولید ۔۔۔۔۔
ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔ ایک اور ڈرامہ ۔۔۔۔۔ ؟؟ آج تمہیں کون بچائے گا ۔۔۔۔۔ ؟؟؟؟
ولید ہنسنا شروع ہو گیا تھا ۔۔۔۔ نیچے گری فائل کی طرف دیکھ بھی نہیں رہا تھا وہ ۔۔۔۔۔
ولید ۔۔۔۔۔ آج کے ثبوت بناۓ نہیں گئے ۔۔۔ یہ فائل تمہارے گارڈ " حمزہ کی جمع کی گئی ہے ۔۔۔۔
"یہ ریکارڈ ویدیو تمہاری ڈاکٹر نینا اور میری کرن سمعیہ کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
"آپی سمعپہ ۔۔۔ ؟؟؟ "
ذکیہ نے حیرانگی سے پوچھا تھا اب کرن نام سے ولید شاہ کی نظریں فائل پر پڑی تھیں ۔۔۔۔۔
اور اس نے نیچے جھک کر فائل کو اٹھایا تھا اور اور پھر اوپر اٹھنے کی ہمت نہیں ہوئی تھی ولید شاہ میں ۔۔۔۔۔
وہ کامیاب ہو گئی ۔۔۔۔۔ مجھے برباد کرنے میں ۔۔۔۔ "
"نا میرے پاس میری بیوی رہی اور نا ہی میرے بچے ۔۔۔۔۔۔