Chapter 1: باب 1

آیت صبح کی نماز ادا کر کے جلدی سے کچن میں آگی اور تیز تیز ہاتھ پاؤں چلا کے ناشتہ بنانے لگی کیونکہ اسے پتا تھا اگر ناشتہ تھوڑا سا بھی لیٹ

ہو گیا تو صبح صبح پروین بیگم نے پورا گھر سر پر اٹھا لینا تھا اور آیت کو ان کی مار کھانی پڑتی

اور کوئی بھروسہ نہیں یونیوسٹی بھی بند کروا دیتی ابھی وہ ناشتہ بنا کر فری ہوئی تھی کہ پروین بیگم (آیت کی چاچی)کچن میں داخل ہوئی اورانھیں دیکھ کر یکدم آیت کےہاتھ سے چائے زمین بوس ہو گی اور وہ ڈر کے دو پیچھے ہوئی اور چاچی کو تو ہاتھ صاف کرنےکا موقع مل گیا ارے منحوس ماری صبح صبح اپنی منحوسیت پھیلا دی پہلے ماں باپ کو کھا گی اب میرا گھر بھی جلانا چاہتی ہے پروین بیگم نے اسے بالوں سے پکڑ کر دو تین تھپڑ منہ پے دے مارے پروین بیگم بےدو منٹ میں اس کا حشر بگاڑ ڈالا. اور ناشتہ لے کے اسے گالیاں دیتی اور آیت کی روح تک کو چھنی کردینے والے الفاظ بولتی اسے ازیت میں چھوڑ کر فائزہ اور فاریہ کے کمرے میں چلی گی

***

اور آیت اُدھر ہی بیٹھ کے اپنی قسمت کا سوچنے لگی وہ اکثر اللّٰہ سے پو چھتی اگر ماں باپ کو مار ڈالا تو اسے کیوں زندہ چھوڑ دیا ابراہیم صاحب اور ساحل صاحب دونوں بھائی اپنی بیگمات کے

نے ساتھ ایک چھوٹے سے طقیے میں رہتے تھے ابراہیم صاحب اور اقصٰی بیگم کو اللّٰہ ایک بہت ہی خوبصورت بیٹی سے نوازہ جس کا نام ا نےنھوں

آیت رکھا اور ساتھ ہی دنیا سے رخصت ہوگی ایک

سال تک انھوں نے آیت کا اکیلے دھیان رکھا پھر ایک دن کام سے آتے ان کا ایکسیڈنٹ ہوا اور وہ بھی خالق حقیقی سے جا ملے پھر آیت کو بھی

نے ساحل صاحب نے باپ بن کے پالا پر پروین بیگم

کبھی بھی آیت کو ماں کا پیار نہیں دیا یہی وجہ تھی کے اپنی ماں کے رونے کی نے وجہ سے فائزہ اور فاریہ بھی کبھی نرمی سے بات نہیں کی اور گھر کے کام کروانے کے ساتھ ساتھ اس کو مار کر اپنا

جہ ہاتھ بھی صاف کر لیتی تھی بس ساحل صاحب کے سامنے تھوڑا لحاظ کرجاتی تھی یہی وج تھی کے آ تک ساحل صاحب کو اپنی بیگم اور بیٹیوں کے رونے کا علم نہیں ہوا اور صدا کی معصوم آیت کبھی کوئی شکوہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو بتاتی تھی بس مار کھا کے رو لیتی تھی اور پھر کاموں میں مصروف بس اسے پڑھنے کا شوق تھا

اور آج یونیورسٹی کا پہلا دن تھا اس کی پڑھائی کے حق میں پروین بیگم نہیں جہ تھی پر ساحل صاحب کی و سے مارنے کے علاوہ کچھ نہ کرپائی اس لیے صبح صبح ہی اس کو مار کے اپنا غصہ کم

کیا آیت جب رو رو کے تھک گئی تو اٹھ کے یونیورسٹی کے لیے تیار ہونے چلی گئی کیونکہ اگر آٹھ بجے سے لیٹ ہوجاتی اور ساحل صاحب کام پر چلے جاتے تو کوئی بھروسہ نہیں پروین بیگم پھر کاموں کے لیے روک لیتی

***

خان ولا میں ہر طرف خاموشی کا راج تھا اور ملازم اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھےکیونکہ انھیں پتا تھا اگر کوئی بھی کام ٹائم سے نہ ہوا تو وہ اپنے ٹائم سےپہلے خالق حقیقی سے جام لیں گے

تو جلدی جلدی صفائی کر رہے تھےکیونکہ ان کو پتا تھا کہ سر کو گندگی سے الرجی ہے اور اگر وہ کہیں گندگی دیکھ لے تو پھر کوئی نہیں اللّٰہ کے سوا اس کے قہر سے ان کو بچا سکتا ابھی وہ اپنے کام کر رہے تھے کے سلطان خانزادہ شہزادوں سی آن بان لیے سیڑھیوں سے آتا دکھائ دیا کا لے شلوارقمیض میں چھ فٹ سے نکلتا قد گنے کا لے بال جو پیچھے کی طرف ہونے کے باوجود ماتھے کوکورکیےہوئےتھے سرخ سفید رنگت سلور گرے آنکھیں ہلکی ہلکی داڈھی ذرا ذرا سی موچھ اور بات کرتے ہوئے گال پر پڑنے والا ڈمپل وہ ایک خوبصورت ٹھائیس سالہ نوجوان تھا وہ موبائل پر مصروف سا ملازمہ

کو ناشتہ لگانے کا اشارہ کر کے ڈائننگ ٹیبل پر جا بیٹھا ملازمہ نے ناشتہ سرو کیا تو. سلطان صرف بڑیڈ کے دو سلائس کھا کے ناشتے سے فارغ ہوا اور چائے کاکپ پکڑ کر سیٹنگ ایریامیں آگیا چونکہ . وہ پانچ وقت کا نمازی تھا اور آج جمعہ کا دن تھا

تو نمازجمعہ ادا کرکے آفس جانےکا ارادہ رکھتا تھا

سیکرٹری) لیپ ٹاپ ہاتھ میں پکڑے داخل ہو +ابھی دس ہی منٹ گزرےتھےکہ رضا (بھائیا اسلام علیکم بھائی رضا نے سلام کیا تو سلطان نے موبائل سے نظر ہٹا کے رضا کو دیکھا وعلیکم اسلام رضا آؤ بیٹھو تو رضا شرافت سےایک سائید صوفے پر بیٹھ گیا اور کن اکھیوں سے سلطان کو دیکھا کے کوئی پتا نہیں کی یہ خاموشبیھٹا شیر غصے سے پاگل ہو جائے اور ہر چیز تہس نہس ہوجائے ابھی رضا دیکھ ہی رہا تھاکہ سلطان نے ایک نظر موبائل سے ہٹا کے اسے دیکھا اب تم بتانا پسند کرو گئے . رات کو کہاں تھے پےج،،جی بھائی کے دوست کے گھر گیا تھا پارٹی تو لیٹ ہو گیا

اس لیے رک گیا ہمم آج کے بعد رات کو گھر سے کہیں گئے تو میں تمہاری ٹانگوں کی گارنٹی نہیں دو گا سلامت رہیے گی یا نہیں جج،،جی بھائی آج کے بعد نہیں ایسا ہو گا ہمم گڈ اب جاؤ فریش ہو کے آؤ اور ناشتہ کرو اوکے بھائی. رضا کہتے ساتھ اپنے دوم کی طرف چل دیا

***

سلطان خانزادہ بزنس کی دنیا کا بےتاج بادشاہ اور ٹھائیس سال کی عمرمیں تیس ممالک میں کامیاب بزنس کرنے کی وجہ سے ہر کوئی خانزادہ کمپنی کےساتھ ڈیل کرنے کا خواہشمند ہے کیو نکہ وہ شارپس مائندتھا تو منٹوں میں ہاری ہوئی بازی جیت لینا اکی عادت تھی یہی وجہ تھی وہ کم عمر

میں بھی بزنس کی وجہ سے کافی مشہور ہستی بن چکا تھا

***

آیت بلیک چادر لیے روڈ کے ایک طرف ہو کے چل رہی تھی تاکہ وقت پر یونیورسٹی پہنچ جائے وہ چلتے ہوئے اپنی سوچوں میں اس قدر گم تھی کے اپنے آس پاس کی بھی ہوش نہ رہی اور ایک دم سے بلیک کلر کی کار کے ساتھ ٹکرائی اور زمین بوس ہو گئی رضا فوراً باہر نکلا اور جلدی سے آیت تک پہنچا کیا آپ ٹھیک ہیں آپ کو زیادہ لگی تونہیں رضا نے ہاتھ پکڑنا چاہا تو آیت جلدی سے پیچھے ہٹی نن ،،، نہیں میں ٹھیک ہوں بھائی اور جلدی سے دوپٹہ ٹھیک کیا جون کی گرم دوپہر میں گرمی کی وجہ سے اس کا چہرا سرخ ہورہا تھا اورکوئی درد کی شدت برداشت کرتے اور سرخ پڑرہا تھا اور یہ دلکش منظر کوئی بڑی دلچسپی سے دیکھ رہاتھا بھوری نگینوں جیسی آنکھیں جو اس وقت شاید رونے کی وجہ سے سرخی مائل ہورہی تھیں سر پر کالی چادر جس کو مومی سفید ہاتھ باربار سر پر درست کر رہے تھے گلابی بھرےبھرےہونٹ آپس میں سختی سے پیوست تھے چھوٹی سی ناک میں نوزپن چمک رہی تھی گلابی پھولے پھولے گالوں پر آوارہ لٹے جھول رہی تھی وہ کوئی معصوم سی پری لگ رہی تھی وہا بھی خیالوں میں گم تھا کے رضا دروازہ کھول کے اندر بیٹھا سوری سر وہ غلطی سے ٹکرا گی رضا کی بات سن کے وہ ہوش کی دنیا میں آیا اور رضا کی بات پر سر ہلانے پر ہی اتفاد کیا اور کھڑکی سے باہر دیکھا تو پہلے کے منظر بہت پیچھے رہ گئے اور

سلطان پھر رضا سے میٹنگ کے متعلق پوچھنے لگا

***

سلطان خانزادہ کی گاڑی (ایس۔ کے کمپنی) کے سامنے رکی یہ ایک پنتالیس منز لہ خوبصورت عمارت تھی جو ایس۔ کے کمپنی کے اونر سلطان خانزادہ کی ذاتی ملکیت میں تھی سب سے اوپر سلطان خانزادہ کا پرسنل فلیٹ تھا.جس میں جانے کی کسی کواجازت نہیں تھی فلیٹ کے نیچے سلطان سکا آفس تھا. اورا سے نیچے سب ورکر کے کیبن اور میٹنگ رومز وغیرہ تھے گاڑی کے رکنے پر پیچھے . گاڈ کی بھی دو گاڑیاں رک گئی اور گاڈ فوراً نیچے اترے رضا. نے بھی گاڑی سے اتر کر سلطان کےلیے دروازہ کھولا تو سلطان رضا کو گھورتے ہوئے

گاڑی سے باہر نکلا بلیک شلور قمیض پہنے پاؤں پربھی کالی کھڑی پہنے ، ہاتھ پر مہنگی گھڑی آنکھوں پر گلاسز لگائے ، کھڑی مغرور ناک، سر پر بال نفاست سے سیٹ کیے ہوئےوہ بہت ہی خوبصو رت لگ رہا تھا آفس میں قدم رکھا تو ہر طرف خاموشی چھا گی اور کچھ بے شرم لڑکیاں

سلطان کو دیکھ کے آہیں بھرے بغیر نہ رہ سکی

نے وہ پیارا ہی نظر لگ جاکی حد تک لگ رہا تھا

.اور یہ کوئی نئی. بات نہیں تھی کیونکہ. ہر جمعہ کو وہ شلورقیمض ہی پہنتا تھا جو اسے بہت سوٹ کرتی تھی اور اس کے حُسن کو مزید بڑھا دیتی تھیاور سب نے اپنی جگہ سے اٹھ کر سلام کیا

Good Morning Sir

گڈ مارننگ مس لیلیٰ ،،،آج چار بجے تک مجھے رویل کمپنی کی دیٹیل اپنے ٹیبل پر چاہیے یس سر اوکے گو بیک ٹو ورک لیلیٰ کے جانے کے بعد سلطان رضا سے مخاطب ہوا رضا مس لیلیٰ پرنظر رکھو اور دیکھا وہ کہاں جاتی ہیں اور کس کس سے ملتی ہیں اوکےسر پر،،،ابھی رضا اپنی بات مکمل کرتا کہ ایکدم دروازہ کھلا اور اندر والی شخصیت کو دیکھ کے سلطان ایک لمبا سانس بھر کے رہ گیا دنیا اِد ھر سے اُدھر ہو جائے ھاد چوہدری میں تمیز نہیں آسکتی ھاد اپنے دانتوں کی نمائش کرکے صوفے پر لیٹ گیا اور رضا کے لیے ہنسی روکنا محال ہوگیا کیونکہ وہ سلطان کی نفاست پسندی کوجانتاتھا اور یہ بھی کے ھا دکو ایسےدیکھکر چیڑ جاتا ہے پر ھاد کو پرواہ ہوتی نہ کیسا ہے جگر کدھر غائب ہے دودن سے سلطان نے رضا کو جا نے کا اشارہ کیا اور

خود کرسی سے اٹھ کے دوسرے صوفے پر بیٹھ گیا

ھاد کچھ تو تمیز سیکھ لے کیسے بندروں جیسی حرکتیں کرتاہے یار دفع مار تمیز کو یہ بتا تو کدھر تھا دو دن سے سلطان بھی آرام سے صوفے کی پُشت سے سر ٹکا کے بیٹھ گیااسےپتا تھا جب تک جواب

نہیں دے گا جان نہیں چھوٹے گئی کراچی گیا تھا میٹنگ کے سلسلے میں تو کیوں پو چھ رہا کون ساپہلی دفعہ گیاتھا جگر یار ایک کام تھا ھاد نے معصوم سے شکل بناکر کہا تو سلطان کو کچھ گڑبھر کا احساس ہوا بول کیا کام تھا مجھے دیر ہو رہی ہےمیٹیگ سے اوکے پھر تو فری ہو جا پھر ڈنر پر چلتےہیں اور بات بھی کرلے گئے آر یو شور تم ویٹ کر لو گئے یس ایم شور تو جا پھر ڈنر پر ملتے ہیں اوکے اللّٰہ حافظ سلطان ھاد کے گلے ملتے باہر چلا گیا اور. ھاد بھی گاڑی کی کیز اٹھا کے باہر کی طرف چل دیا

***

آیت پندرہ منٹ مزید چل کے اب یونیورسٹی سامنے کھڑی تھی آیت کو پڑھنا بہت پسند جہ تھا یہی و تھی کے وہ کافی لائق تھی اور اپنی اسی محنت کی وجہ سے وہ آج یونیورسٹی میں کھڑی تھی

ابھی وہ دو قدم ہی چلی تھی کے کسی سے زور دار ٹکر ہو ئی عینا جو موبائل یوز کرتےہوئے چل رہی تھی اور ٹکر کی وجہ سے موبائل زمین بوس ہو گیا عینا نے موبائل سے نظر ہٹا کے دیکھا جہاں آ یت اپنا پاؤں پکڑ کے بیٹھی تھی او ،،شٹ آر یو اوکے کیا زیادہ درد ہو رہا ہے عینا نیچے بیٹھ کے آیت کا پاؤں

چیک کرنے لگی نن،،ن،،نہیں بس آتے ہوئے بھی گاڑی سے ٹکرا گی تھیا ور اب پھر اس لیے پاؤں میں درد ہو رہا آیت بچوں کی طرح ہونٹ باہر نکال کر رونے کی تیاری میں تھی عینا کو آیت بہت پیاری لگی اور ایسے معصومیت سے بتاتے ہوئےآیت پے بےساختہ پیار آیا آیت نے لائٹ سا پینک کلر کا سوٹ پہنا ہوا تھا اوراوپر بلیک چادر جو اچھے سے پھیلا رکھی تھی پاؤں میں بلیک شوز پہن رکھے تھے یونی سے کچھ لیٹے نکل کر چہرے پر جھول رہی تھی اور چہرا ہر میک اپ سے پاک تھااور خاص طور پر چہرے پر پھیلی معصومیت اسےمزیدخوبصورت بنا رہی تھی اوہو چلو اٹھو بینچ پر بیٹھو میں چیک کرتی ہوں عینا نے آیت کو بیٹھا کے پاؤں چیک کیا اورایک جھٹکا دے کے سیدھا کیا اورساتھ ہی آ یت کی چیخ سنائی دی دیکھو لٹل گرل تمہارا پاوں مڑ گیا تھااب ٹھیک ہو گیا عینا نے بتایا تو آیت نے پاؤں ہلا ہلا کے چیک کیا

وہ واقعی ٹھیک ہو گیا اور درد بھی نہیں ہو رہا تھا تو آیت مسکرا دی اور عینا جو اسے ہی دیکھ رہی تھی اس پر ایک اور انکشاف ہوا کہ آیت جتنی خو پیاری اور معصوم تھی اُس سے کئی زیادہ سمائل پیاری تھی آیت نے نظر اٹھا کے دیکھا تو عینا اسے ہی دیکھ رہی تھی تو آیت نے دوبارہ نظر نیچے کرلی عینا کو پتا چل گیا وہ کنفیوز ہو رہی ہے ہائے میرا نام عالیہ شہروز اور پیار سے سب عینا کہتے ہیں اور تمہا را لٹل گرل ،،،میرا نن ،، نام آیت ہے

اوکے تو آیت تم بالکل مت ڈرو اور بتاو کون سی کلاس میں پڑتی ہو میں(بی بی اے) میں

اور میرا آج پہلا دن ہے آیت انگلیاں مڑ ور تے ہوئے بتانے لگی او یس یہ تو آچھیبا ت ہے میں بھی سیم کلاس میں پڑتی ہوں اور میرا بھی پہلا دن ہے تو کیا تم دوستی کرو گی مجھ سے

عینا نے ہاتھ آیت کی طرف کرتےہوئےکہااور آیت نے بھی ہاتھ تھام لیا فرینڈز تو چلو آیت جلدی سے کلاس میں چلیں لکچیر سٹاٹ ہونے والا ہے اوکے چلیں آیت بول کے عینا کے ہم قدم ہو لی

***

نے رضا رویل کمپنی. بھی آج کی میٹنگ میں ہو لیکن سر اسطرح ہمارے ہاتھ سے ٹینڈر جا کا کا خطرا ہو سکتا تو سلطان نے لپ ٹاپ سے نظر ہٹا کے رضا کو دیکھا رضا دس سال کام کر کے بھی تم ابھی تک مجھے جان نہ سکے جیتنا میری عادت ہے اور دوسروں کو ہارا نہ میری فطرتاور. یہی ہار میں رویل کمپنی اونر میرحسن کے چہرے پراپنی آنکھوں سے ہار دیکھنا چاہتا ہوں اور ایک دن وہی ہار اس کی ساری زند گی کے لیے مقدربن جائے گئی

اوکے سر رضا نے سلطان کی طرف دیکھا جس کی آنکھیں سرخ ہو رہی تھی جو ناجانے کتنی نفرت اور غصہ ضبط کیے بیٹھا ہے رضا سلطان نے دیکھا کہ رضا جانے لگا ہے تو کچھ یاد آ نے پر رضا کو آواز دی یس سر رضا فوراً سلطان کی طرف متواجہ ہوا اگر آج کے بعد تم نے گاڑی کا دروازہ کھولا یا کوئی بھی ملازمت والا کام کیا تو میں سب کے سامنے تمہیں دو تھپڑ لگانے سے گریز نہیں کروں گا

سلطان نے غصے سے اسے دیکھتے ہوئے کہا تو رضا نے مسکرا کے سر جھکا لیا. سوری سر ،، رضا ، ابھی کچھ کہتا سلطان کی گھوری نے اس کی زبان کو بریک لگائی اور پھر اپنے الفاظ درست کیے سوری بھا ئی آئندہ خیال رکھو گا رضا سلطان کیے ہوسٹل میں ملازمت کرنے والے گاڈ کا بیٹا تھا رضا کی ماں کی وفات ہو گی تو وہ بھی چھوٹا سا اپنے بابا کے ساتھ ملازمت کے دوران ساتھ ہی پورا دن رہتا تھا

جب رضا کے والر اکمل صاحب کی وفات ہوئی تو رضا کے پاس کوئی سہارا نہیں تھا نہ ہی رہنے کے لیے گھر تو ایسے میں سلطان نے رضا کو اپنے ساتھ رکھا تب سلطان بھی ھاد کے گھر سےاپنے ذاتی نئے گھر میں شفٹ ہوا تو رضا کو بھی ساتھ رکھ لیا

سلطان تک یونی میں تھا اور رضا نے دسوی تک پڑا تھاتو سلطان نے رضا کا اڈمیشن بھی کالج میں کروا دیا رضا سلطان سے چھ سال چھوٹا تھاتو اس لیے سلطان کو بھائی ہی بولتا تھااور سلطان بھی اسے بھا ئی ہی مانتا تھااور بچوں کی طرح ٹریٹ کرتا تھا جب رضا کی پڑھائی مکمل ہوئی تو سلطان نے اسے اپنے ساتھ کام کرنے کا کہا پر رضا کی زد تھی کہ وہ ورکر بن کر کام کرنا چاہتا ہےاس لیے سلطان نے مجبور ہو کے اسے سیکرٹری کا کام دیا

تاکہ وہ ہر وقت ساتھ ہی رہے پر رضا کا سلطان کو باس کی طرح خود کو ٹریٹ کرنا پسند نہیں تھا اور وہ کافی بار بول بھی چکا تھاپر رضا سمجھے تب نہ رضا کا کہنا تھا وہ آفس میں اس کا باس ہے

اس لیے عزت سے ہی بلانا چاہیے سلطان اور رضا کو ساتھ رہتے دس سال ہو گئے تھے اور سلطان اسے چھوٹا بھائی اور بچہ ہی سمجھتا تھا اور رضا کے لیے تو سلطان سب کچھ تھا اس کا دنیا میں صرف ایک رشتہجس نے اس کا ماں ،باپ کا پیار بھی دیا اور بھائی کا بھی تو رضا کی دنیا سلطان سے شروع ہو کے سلطان پر ہی ختم ہو جاتی ہے

سلطان نے گھڑی پہ ٹائم دیکھا تو چھ بجا رہی تھی اپناکام جلدی جلدی کرکے ھاد سے ملنے جانا تھا تیس منٹ تک کام ختم کرکے رضاکوگاڑی تیار کرنے کا کہتا اٹھ کھڑاہوااپناموبائل اٹھانب تے باہر کی جا چل دیا ٹائم کم تھا اس لیے وہ جلدی جلدی خان ولا جاکے فریش ہوکے ڈنر کے لیے نکلا چونکہ بزنس کے علاوہ کام تھا اس لیے رضا اس کے ساتھ نہیں تھا سوائے چار گاڈ کے جو قات سکی خفاظتکے لیے ہر و ساتھ ہوتے تھے سلطان نے گاڑی پارکنگ میں پارک کی اور اندر کی طرف چل دیا

***

آیت کا آج کا دن جتنا برا شروع ہوا تھا اُتنا ہی بعدمیں عینا کے سنگ کافی اچھا گزرا عینا چونکہ باتونی لڑکی تھی اس لیے جلد ہی آیت کو اپنے ساتھ کمقڑبییل کر لیا اور وہ آپس میں کافی فری ہو گئی تھی آیت یار چلو نہ میرے ساتھ یونی

کے بعد کافی پینے چلے گئے نہیں عینا میں نہیں جا سکتی میں آج تک نہیں گئی تو کوئی بات نہیں ہر کام پہلی دفعہ کرتے ہیں تم بھی میرے ساتھ کافی پینے پہلی دفع چلی جا و نہیں عینا تم سمجھ نہیں رہی اگرمیں گھر لیٹ گئی تو ڈانٹ پڑے گی

.او تو یہ بات ہے چلو ایسے کرو تم مجھے اپنی امی کا نمبر دو میں بات کرکے پرمیشن لے لیتی ہوں

سمپل عینا کی بات سن کے آیت کی آنکھوں میں آنسوں آگئے ہیے آیت کیا ہوا اوکے تم نہیں جانا چاہتی تو کوئی بات نہیں پھر کبھی سہی پلیز رونا تو بند کرو عینا کا اتنا محبت نے بھرا لہجا سن کے آیت اور رو لگی اس نے بھلا کب کسی کو اپنے

ساتھ اتنی محبت سے بات کرنا دیکھا تھا نن ،، نہ ،،، نہیں عینا ،،،میری امی نہیں ہیں اور با با بھی وہ دونوں مجھے اکیلا چھوڑ کے اللّٰہ کے پاس چلے گئے آیت بتا کے ہچکیوں سے رو نے لگی اور عینا تو سن بیٹھی تھی اسے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ایسی بھی کوئی بات ہو سکتی ہے عینا آیت کے مزید نزد یک ہوئی اور اسے گلے لگایا اور تسلی دینے لگی جب تھوڑی دیر بعد آیت کچھ بہتر ہوئی

تو عینا اس سے علادہ ہوئی آیت میری جان دیکھو رو مت میرا بھی کوئی بھائی بہن نہیں اور نہ ہی کوئی دوست اس لیے آج سے تم میری بہن اس لیے اب رونہ نہیں ہے کوئی بھی بھی مسئلہ ہو. مجھے بتانا ہے اوکے عینا نے بات کر کے تنقید چاہی تو آیت نے بچوں کی طرح ناک صاف کر کے سر ہاں میں ہلا دیااور عینا اس کے انداز نے مسکرا دی اسے آیت کی معصومیت بھرا انداز بہت پیارا لگتا تھا آیت تمہارے گھر میں کون کون ہے عینا کے سوال پر آیت کی آنکھوں میں آنسوں آگئے ہیے لٹل گرل اگر تم نہیں بتانا چاہتی تو کوئی بات نہیں لیکن رونا نہیں ورنہ میں نے بھی رونے لگ جا نا عینا کی بات پر آیت ہس دی اور پھر عینا کو بس بتا دیا کیسے چاچو کی غیرموجودگی میں چاچی مارتی ہیں اور فائزہ فاریہ بھی اور کیسے گرمیوں میں بغیر پنکھے کے سلاتی ہیں اورسردیوں میں بغیر بستر کے اور عینا تو یہ سب سن کے ہی سکتے میں آگئی کہ کیسے یہ نازک سی جان اتنے ظلم جھیلتی ہے او،،اور غع،،عییا چاچی کہتی ہیں میں منحوس ہوں پیدا ہوتے ہی ماں کو کھا گی اور بعد میں باپ کو عینا جو سٹیل بیٹھی تھی ہوش میں آئی نہیں آیت تمہارے ماما بابا کی اتنی ہی عمر تھی اس میں تمہارا کوئی قصور نہیں ایسی باتیں جاہل لوگ کرتے ہیں اس لیے تم زیادہ مت سوچو اور رونا بند کرو اب میں ہوں نا تمہارے ساتھ کچھ بھی غلط نہیں ہونے دوں گئی اوکے.. ج،،جی... اور اب دیکھنا تمہاری چاچی کو بھی سیٹ کرتی۔ ۔ عینا کی بات سن کے آیت آنکھیں بڑی بڑی کر کے دیکھنے لگی عینا تم کیا کرو گئی چاچی کے ساتھ قتل تو بالکل نہیں عینا بول کے ہس دی تو آیت بھی اس کا مزاق سمجھ کے ہس دی چلو اب لاسٹ لیکچر کے بعد کافی پینے چلتے ہیں عینا نے کہاتو آیت رک کے دیکھنے لگی پر عینا میں نے تمہیں بتایا تو ہےکہ چاچی ماریں گئی اوہو. آیت ایک تو تم معصوم بہت. ہو تم نے خود ہی بتایا کے تمہارے چاچو چھ بجے گھر آتے ہےتو ہمارا آف ٹائم پانچ بجے ہےتو چھ بجے تک کافی پینے چلتے ہیں تو جب تک گھر جاو گی تمہارے چاچو بھی آجائے گئے تو چاچی بھی کچھ نہیں کر پائے گی اور میں تمہیں خود ڈراپ کرو گی اور تمہارے چاچو سے بھی مل لوگی تو کوئی تمہیں کچھ نہیں کہے گا عینا کی بات سن کے آیت کا تو منہ ہی کھل گیا

عینا تم کتنی تیز ہو بس کبھی غرور نہیں کیا

وہ ایک ادا سے بال جھٹکتے بولی تو آیت اس کی نوٹ کی پر ہنس دی اوکے چلو تو دونوں لا سٹ لیکچر لینے کے بعد جانے کا ارادہ رکھتی ہوئی اٹھ کے کلاس روم کی طرف چل دی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.