تمہیں کتنی مرتبہ کہا ہے دروازہ نوک کر کے آیا کرو - کائنات نے غصے سے کہا تو فیاض آگے سے ہنس پڑا میری جان بعد میں بھی تو میں نے یوں ہی دھرلے سے تمہارے کمرے میں آنا جانا ہے نہ تو ابھی سے کیوں نہیں - فیاض اس کے پاس جاتا اسے غلیظ نظروں سے تکتے غلاظت سے ہی بولا تھا جب کہ اس کے یوں خود کو گھٹیا الفاظ سے پکارنے پر کائنات نے اپنی مٹھیاں میچیں تھیں تم اپنی حد سے دن بدن بڑھ رہے ہو فیاض - آنے دو زوریز کو تمہاری ساری حقیقت بتاؤں گی اسے کائنات زوریز کو بھائی نہیں کہتی تھی کیونکہ وہ اس سے صرف دو سال ہی بڑا تھا اس لیے ان دونوں کی کافی اچھی باؤنڈنگ تھی اور کائنات اسے اقرا کی طرح لالہ نہیں کہتی تھی ابھی بھی اس نے زوریز کا نام لیتے فیاض کو دھمکی دی لیکن فیاض پر اس کی دھمکی کا کوئی اثر نہ ہوا بلکہ وہ تو آگے سے قہقہہ لگا کر ہنسے لگا - ڈرتا نہیں ہوں میں تمہارے بھائی سے خیر ابھی جاؤ نیچے تمہیں امی بلا رہی ہیں - فیاض نے اس کی دھمکی کو ہواؤں میں اڑاتے اسے اپنی ماں کا پیغام دیا تو کائنات اسے گھورتے ہوئے کمرے سے چلی گئی- جب کہ اس کے جاتے ہی فیاض کی نظر ڈرار پر گئی جہاں کائنات نے گھبراتے ہوئے کچھ چھپایا تھا - اس نے آگے بڑھ کر ڈرار کھولا اور اندر پڑی ڈائری نکالی پھر وہیں رکھی کرسی پر بیٹھتے اس نے ڈائری پڑھنا شروع کی لیکن جیسے جیسے وہ ڈائری پڑھتا گیا اس کی آنکھیں لال ہوتی گئیں - اس نے غصے سے ڈائری واپس ٹیبل پر پٹخی تھی اچھا نہیں کیا تم نے کائنات تمہاری ہمت کیسے ہوئی کسی اور کو دل میں بسانے کی - تم اس چیز کی قیمت چکاؤ گی - وہ خیال میں ہی کائنات سے مخاطب ہوتا بولا اور پھر غصے سے اس کے کمرے سے نکل گیا ################################## رات کائنات اپنے کمرے میں لیٹی بالاج کے بارے میں سوچ رہی تھی کہ تبھی فیاض نشے کی حالت میں اس کے کمرے میں داخل ہوا - ایک تو رات اور دوسرا فیاض کا نشے کی حالت میں اپنے کمرے میں آنا کائنات کو خوفزدہ کر گیا تھا - وہ جلدی سے بیڈ سے نیچے اتری اور اپنے گرد اچھے سے اپنا دوپٹہ پھیلا گئی دیکھو فیاض یہ کیا طریقہ ہے کسی کے کمرے میں آنے کا - دفع ہو جاؤ میرے کمرے سے -وہ خود کو مضبوط ظاہر کرتی بولی لیکن وہی جانتی تھی کہ اس کا دل کیسے خوفزدہ تھا - نہیں جاؤں گا کیا کر لو گی اور یوں دور کیوں کھڑی ہو ادھر آؤ فیاض لڑکھڑاتا ہوا اس کے پاس جاتا ہوا بولا جبکہ اس کے یوں اپنے قریب آنے پر کائنات نے زور سے چیخ ماری تھی - اس سے پہلے وہ پھر سے چلاتی فیاض اس کے ہونٹوں پر ہاتھ رکھ چکا تھا - کائنات کی آنکھوں سے لگاتار انسو بہہ رہے تھے جبکہ وہ اپنے ہاتھوں سے فیاض کے چہرے اور بازوں پر حملہ کرتی خود کو ازاد کرنے کی کوشش کرنے لگی فیاض اس کے منہ پر یوں ہی ہاتھ رکھے اسے گھسیٹتے ہوئے بیڈ کی طرف لے جانے لگا لیکن تبھی کائنات نے پاس ٹیبل پر پڑے واس کو اٹھا کر فیاض کے سر پر مارا تھا - اچانک سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے فیاض کی نے کائنات کو چھوڑتے اپنا سر تھاما تھا - جب کہ اس کے یوں خود کو چھوڑنے پر کائنات فورا سے کمرے سے باہر بھاگی تھی اسے سمجھ نہ آیا وہ کہاں جائے اس نے زور زور سے مدد کے لیے پکارنا چاہا مگر کوئی گھر ہوتا تو وہ اتا چچی اقرا اور فرح کسی رشتے دار کے ہاں شادی پر گئی ہوئی تھیں - جبکہ چچا ابھی تک گھر آئے ہی نہیں تھے اس نے پیچھے پلٹ کر دیکھا تو فیاض اپنے سر پر ہاتھ رکھے اس کے پیچھے ہی ا رہا تھا نیچے جانے کے لیے جو سیڑھیاں تھیں وہ اس کے کمرے کی دائیں جانب تھی جبکہ اس وقت وہ بائیں جانب کھڑی تھی - اس کے اور سیڑھیوں کے درمیان فیاض کھڑا تھا اور کائنات کو سمجھ نہ آئی وہ کہاں جائے تبھی وہ چھت پر جانے والی سیڑھیوں کی طرف بھاگی تھی چھت پر پہنچ کر اس نے ادھر ادھر بے بسی سے دیکھا کیونکہ اب آگے کوئی بھی رستہ نہیں تھا فرار کا جب کہ فیاض بھی چھت پر پہنچ چکا تھا- کائنات نے روتے ہوئے فیاض کو دیکھا اور نہ میں سر ہلانے لگی لیکن فیاض اپنے قدم بڑھاتا اس کے قریب آنے لگا - فیاض کو نہ رکتا دیکھ کائنات نے لمبا سانس کھینچا اور چھت کے پردے کے طور پر بنائی گئی چار فٹ اونچی دیوار پر جا کر چڑھ گئی اس کے یوں دیوار پر جا کر چڑھنے پر فیاض ایک دم رکا تھا - نہیں کائنات ! فیاض نے اسے روکا جبکہ کائنات نے تکلیف سے آنکھیں بند کی تھیں - آئی آیم سوری اللہ جی اینڈ زوریز - وہ دل ہی دل میں بولتی چھت سے چھلانگ لگا چکی تھی وہ لڑکی جس نے ابھی خواب بننے شروع کیے تھے وہ اپنے ادھورے خوابوں اور اپنی یک طرفہ ادھوری محبت کے ساتھ صرف اپنی عزت کی خاطر موت کو گلے لگا گئی تھی - اس کے نیچے کودتے ہی فیاض کی چیخ کے ساتھ ایک اور انسان کی چیخ ہوا میں گونجی تھج اور وہ تھے زوہیب خان ################################## وہ ابھی ڈیرے سے واپس آئے تھے کہ تبھی انہیں کائنات کے چیخنے کی اواز سنائی دی جو مدد کے لیے پکار رہی تھی - پریشانی میں وہ جلدی سے اوپر کی طرف بھاگے تو انہیں کائنات بھاگتی ہوئی چھت کی جانب جاتی نظر آئی جبکہ فیاض لڑکھڑاتا ہوا اس پیچھے ہی جا رہا تھا ان سے جتنا تیز ہو سکا وہ بھاگتے ہوئے اوپر چھت پر پہنچے لیکن جب وہ چھت کی آخری سیڑھی پر پہنچے تب تک کائنات چھت سے چھلانگ لگا چکی تھی - انہوں نے چیختے ہوئے کائنات کو پکارا تھا جبکہ ان کی اواز کے ساتھ ان ٹانگیں بھی کانپ رہی تھیں ان کی چیخ پر فیاض نے پلٹ کر دیکھا تو اپنے باپ پر نظر پڑتے اس کے چہرے پر گھبراہٹ کے سبب پسینہ آنے لگا تھا - کچھ وہ کائنات کہ خود کشی کرنے پر گھبرا گیا تھا اور اب اپنے باپ کو دیکھ اس کی جان نکل گئی تھی - میں نے کچھ نہیں کیا وہ خود کودی ہے میں نے کچھ نہیں کیا وہ گھبراتے ہوئے بولا اس کا سارا نشہ منٹوں میں چھو مببر ہوا تھا - زوہیب خان غصے سے اس کے پاس پہنچتے اسے رکھ کر دو تین تھپڑ لگا چکے تھے - گھٹیا ماں کی گھٹیا اولاد تمہاری وجہ سے میرے بھائی کی بیٹی نے خودکشی کر لی - کیا جواب دوں گا اپنے بھائی کو آخرت میں کہ اس کی بیٹی کی حفاظت بھی نہ کر سکا اپنے ہی گھر کی عزت پر نظر رکھتے تمہیں شرم نہ آئی ؟؟ میں صبح سے اقرا کو لے کر پریشان تھا کیونکہ میں تمہاری اور تمہاری ماں کی باتیں سن چکا تھا لیکن تم نے کائنات کو ہی مار دیا - غم اور غصے کے سبب زوہیب خان کا لہجہ کانپ رہا تھا جبکہ یہ سن کہ اس کا باپ اس کی اور اس کی ماں کی ساری پلاننگ سن چکا ہے فیاض کے اور طوطے اڑے تھے یہ مت سمجھنا کہ تم میرے بیٹے ہو تو تمہیں بچانے کی کوشش کروں گا - میں خود تمہارا نام زوریز کو بتاؤں گا اور پھر وہ تمہیں خود بد سے بدتر سزا دے گا - زوہیب خان غصے سے کہتے جلدی سے چھت سے نیچے اترنے لگے تاکہ وہ نیچے کائنات کو جا کر دیکھ سکیں کہ شاید اس کے جسم میں چند سانسیں باقی ہوں اور اسے بچایا جا سکے لیکن ابھی وہ دوسری سیڑھی پر ہی پہنچے تھے کہ تبھی پیچھے سے فیاض نے انہیں دھکا دیا تھا جس کے سبب وہ بری طرح سے سیڑھیوں سے نیچے گرے تھے فیاض سیڑھیاں اترتا ان کے پاس آیا اور پاؤں کے بل ان کے پاس بیٹھا تھا - چچ افسوس کہ آپ کو یہ موقع میں دینے والا نہیں - آپ نے کون سا باپ ہونے کا کام کیا ہے میں آپ کا بیٹا ہوں لیکن ہمیشہ آپ نے زوریز کو آگے رکھا - اگر آپ کو مجھ سے محبت نہیں تو مجھے بھی آپ سے کسی قسم کی محبت نہیں - وہ انہیں کہتا وہی انہیں تڑپتا دیکھتا رہا جب تک کہ وہ بے ہوش نہ ہو گئے ################################## کوئی ایک گھنٹے بعد وہ خود کو سچا ثابت کرنے کے لیے ایمبولنس کو بلاتے زہیب خان اور کائنات کی باڈی کو ہاسپٹل لے گیا جبکہ اس دوران وہ اپنی ماں اور زوریز کو بھی کال کر کے ان فارم کر چکا تھا - اپنی ماں کو اس نے ساری حقیقت بتا دی تھی - کائنات تو نہ بچ سکی لیکن زوہیب خان کوما میں چلے گئے تھے زوریز کی حالت بہت بری تھی اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ آخر ہوا کیا تھا کائنات کے ساتھ جب کہ فیاض نے اپنی طرف سے ایک من گھڑت کہانی سناتے خود کو اس واقعے سے پوری طرح سے نکال بالاج خان جس کا دور دور تک اس واقعے سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا اس کو بری طرح سے وہ پھنسا چکا تھا اس کے مطابق بالاج خان نے کائنات کو محبت کے جال میں پھنسا کر دھوکہ دیا تھا جبکہ یہ دکھ کائنات برداشت تک کر سکی اور اس نے خودکشی کر لی- کائنات کو خود کشی کرتا دیکھ زوہیب خان اسے بچانے کے لیے سیڑھیاں تیزی سے اتر رہے تھے کہ تبھی ان کا پاؤں پھسلا اور وہ سیڑھیوں سے نیچے گر گئے جس کے سبب ان کے سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ کوما میں چلے گئے زوریز ساری کہانی سن کر اگ کا گولا بن گیا تھا اس کا بس چلتا تو وہ بالاج خان کو زندہ جلا دیتا لیکن وہ اسے بھی تڑپانا چاہتا تھا جیسے وہ خود تڑپ رہا تھا کائنات کی میت کے پاس بیٹھتے وہ اس سے بس ایک ہی شکایت کر رہا تھا کہ مجھے کیوں نہیں بتایا اگر مجھے بتایا ہوتا تو پھر چاہے مجھے کچھ بھی کیوں نہ کرنا پڑتا میں بالاج خان کو تمہارے قدموں میں لا کر رکھ دیتا افسوس کہ جس سے وہ یہ بات کہہ رہا تھا وہ کہاں اس کی بات سن رہی تھی وہ تو بہت دور جا چکی تھی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے لیکن اس کی موت اور فیاض کی کہانی جس پر سچ کی مہر کائنات کی دائری نے لگائی تھی زوریز کو بالاج سے نفرت کرنے پر مجبور کر گئی تھی ڈائری پر اس نے صرف بالاج کے لیے اپنے جذبات لکھے تھے اس سے یہ غلطی ہوئی تھی کہ اس نے ڈائری میں یہ نہیں لکھا تھا کہ بالاج اس کے جذبات سے انجان ہے اور ایک یہی غلطی فیاض کے لیے اچھی جبکہ بالاج اور زبرش کے لیے بری ثابت ہوئی تھی سادگی سے ہی اقرا کی رخصتی کر دی گئی تھی - بہرام کا کوئی بہن بھائی تھا نہیں اور نہ ہی اس کے ماں باپ حیات تھے اس لیے وہ خود اکیلا ہی آیا تھا اپنی بارات لے کر ہاں اس کے ساتھ اس کا دوست علی ضرور آیا تھا - علی اس کے بچپن کا دوست تھا - اقرا نے رخصتی پر ایک آنسوں بھی نہیں بہایا تھا اس کے مطابق اس کا میک آپ خراب ہو جاتا اگر وہ روتی - ہاں وہ تھوڑی اداس ضرور تھی زوریز اور زبرش سے دور جانے پر - زبرش کو اس نے گلے لگاتے تسلی ضرور دی تھی کہ وہ اتی رہے گی اس لیے خود کو اکیلا سمجھنے کی ضرورت نہیں اسے ایک ماہ ہو گیا تھا اس کی رخصتی کو اور اس ایک ماہ میں بہرام بہت اچھا شوہر ثابت ہوا تھا مگر وہ بلکل بھی سلجھی ہوئی بیوی ثابت نہیں ہوئی تھی وہ چھوٹے بچوں کی طرح اسے تنگ کرتی مگر بہرام ماتھے پر ایک بل بھی نہیں لاتا تھا - ہفتے میں چار دن وہ زبرش سے ملنے جاتی تھی - چونکہ زوریز اور زبرش فارم ہاوس سے اب گھر شفٹ ہو گئے تھے شہر والے ہی اور وہ گھر بہرام کے گھر کے بہت قریب تھا اس لیے اقرا زیادہ وہیں پائی جاتی تھی اور بہرام بیچارے کو اپنی ہی بیوی اپنی دشمن لگتی اس معاملے میں - اسے کہاں اس کی دوری برداشت نہیں تھی اور وہ گھر ہی کم ٹکتی تھیزبرش کی طبیعت بہت خراب تھی - اسے صبح سے الٹیاں آ رہی تھیں اسی وجہ سے اس کا جسم نڈھال ہوا پڑا تھا - سر درد کے ساتھ چکر بھی اسے بے تحاشہ آ رہے تھے - وہ گھر پر اکیلی ہی تھی کیونکہ زوریز تو معمول کی طرح صبح گاؤں جا چکا تھا - اگر وہ ہوتا بھی تو کون سا اس نے اسے ڈاکٹر کے پاس لے جانا تھا اس لیے اپنی تکلیف برداشت کرتی اور درد کو آنسوں کے ذریعے بہاتے بہاتے وہ کب سو گئی اسے پتا ہی نہ چلا - زبرش کو لگا تھا زوریز ٹھیک ہو رہا ہے مگر نہیں وہ تو صرف اقرا کے سامنے اس کے ساتھ اچھا برتاو کرتا اور پھر اس کے جاتے ہی وہ پرانا زوریز بن جاتا تھا - اقرا کی رخصتی سے پہلے کا ایک مہینہ بھی زوریز نے پتا نہیں کیسے اس کے ساتھ نرمی سے گزارا تھا شاید وہ تب بھی اقرا کی رخصتی کے انتظار میں تھا کہ جیسے ہی اقرا کی رخصتی ہو اور وہ واپس سے اپنے روپ میں آ جائے - اس کا بس چلتا تو ایک سیکنڈ کی دیر کیے بغیر وہ زبرش کو واپس گاؤں لے جاتا مگر یہاں بھی صرف اقرا سے کیے وعدے پر رکا تھا زبرش کو ہزار یکيلف ہوتی وہ زوریز کو نہیں بتاتی تھی کیونکہ جب اسے پرواہ ہی نہیں تھی اس کی تو وہ کیوں بتاتی اسے کچھ - شہر والے نوکر جن کو زوریز نے ہٹا دیا تھا یہاں آنے سے پہلے تاکہ سب کام زبرش کو ہی کرنے پڑیں اقرا نے انہیں بھی زوریز سے ضد کرتے واپس بلا لیا تھا تاکہ زبرش کو اس حالت میں کام نہ کرنا پڑے اقرا بیچاری تو پوری کوشش کرتی تھی زبرش کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی مگر اس کے بھائی کی اتنی ہی کوشش ہوتی زبرش کے لیے مشکالات بڑھانے کی - اب بھی وہ اقرا کے سامنے تو اپنے کام ملازموں سے کرواتا مگر اس کے جاتے ہی زبرش سے کرواتا تھا جو بھی ہوجاتا وہ کھانا اسی سے بنواتا جب کہ وہ جانتا تھا کہ زبرش کی طبیعت خراب ہو جاتی تھی مسالے س کی مل سے اور نہ ہی اس سے زیادہ دیر کھڑا ہوا جاتا تھا مگر وہ تو بے رحم اور ظالم تھا نہ اسے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا ################################## اقرا آج فری لیکچر میں کلاس میں ہی بیٹھی ہوئی تھی کیونکہ آج ایمان یونیورسٹی نہیں آئی تھی - اس لیے وہ بھی اپنے کلاس روم سے باہر نہیں نکلی تھی - وہ فون یوز کرنے میں بزی تھی کہ تبھی اس کی کلاس کی لڑکی ہما اس کے پاس ا کر بیٹھی تھی یہ وہی لڑکی تھی جو بہرام پر ڈورے ڈالنے کی کوشش کرتی تھی اور اقرا کو بے حد زہر لگتی تھی کیسی ہو اقرا ؟؟ ہما نے میٹھے بنتے پوچھا جب کہ اس کے پوچھنے پر اقرا نے ترچھی نگاہوں سے اسے دیکھا تھا - ٹھیک اللہ کا شکر ہے - تم سناؤ کیسی ہو؟؟ اقرا نے موبائل بند کرتے اپنے بیگ میں رکھا اور اس کی جانب متوجہ ہوتی بولی - اچھا میں نے پوچھنا تھا کہ دو مہینے ہو گئے ہیں تم نے سوچا نہیں شیروز کے پرپوزل کے بارے میں ؟؟