Chapter 33: کل کی رات تو تم یہاں سو

کل کی رات تو تم یہاں سو گئی تھی اس لیے میں نے تمہیں تمہارے کمرے میں نہیں بھیجا اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم ہمیشہ کے لیے میرے کمرے میں رہنے لگو - بالاج نے تھوڑے سخت انداز میں کہا جبکہ دیا نے بنا اس کی بات کی پرواہ کیے اپنے شاپنگ بیگ اٹھا کر الماری کی ایک سائیڈ کا دروازہ کھول کر اندر بیگ رکھنے شروع کیے تو بالاج اور حیران ہوا کیونکہ اس کی نظر الماری میں لٹکے دیا کہ کپڑوں پر پڑ گئی تھی تم نے میرے کمرے میں شفٹنگ کب کی ؟؟ بالاج نے حیرانگی سے پوچھا - آج ہی کی ہے دوپہر کو - دیا نے مسکرا کر جواب دیا - دیا اٹھاؤ اپنا سارا سامان اور جاؤ اپنے کمرے میں - تم بالکل بھی یہاں نہیں رہو گی - بالاج اس کے پاس جا کر سختی سے بولا جبکہ دیا نے لڑاکا عورتوں کی طرح اپنی کمر پر ہاتھ رکھا تھا جی نہیں بالکل بھی نہیں میں نہیں جا رہی میں یہی سوؤ گی - دیا نے بھی اٹل انداز میں کہتے الماری کا دروازہ بند کیا اور بیڈ پر جا کر لیٹ گئی جبکہ بالاج اسے دیکھ کر رہ گیا تھا - دیا میں نے کہا اپنے کمرے میں جاؤ - بالاج نے پھر سے کہا مگر دیا کانوں پر ہاتھ رکھتی اس کی بات کو اگنور کرنے لگی کافی دیر اسے گھورتے رہنے کے بعد بالاج غصے سے مٹھیاں میچتا کمرے کے ساتھ اٹیچ باتھ روم میں گھس گیا جبکہ دروازہ اس نے بہت زور سے بند کیا تھا جس سے دیا کو اس کے غصے کا اندازہ ہو گیا تھا اسی لیے نرمی سے بات نہیں کرتا اس سے ذرا سی نرمی دکھاؤ تو زیادہ ہی سر چڑھ جاتی ہے - واش روم کا دروازہ بند کرتے بالاج ہلکی اواز میں غصے سے خود سے ہی بڑبڑایا جبکہ باہر دیا پرسکون ہوتی نیند کی وادیوں میں اتر بھی گئی تھی اسے پتہ تھا بالاج غصہ کرے گا اس لیے وہ خود کو پہلے سے تیار کیے ہوئے تھی اس کے غصے کے لیے اسے پتہ تھا کہ اگر وہ ضدی انداز میں اپنی بات پر اڑی رہتی تو بالاج نے بے بس ہو کر اپنی بات سے پیچھے ہٹ ہی جانا تھا اور واقعی ہی ایسا ہوا تھا وہ اپنی ضد پوری کر گئی تھی اس لیے وہ پرسکون ہوتی نید کی وادیوں کی سیر کو نکل گئی ماضی وہ بالکنی میں کھڑی ٹھنڈی ہوا کا مزہ لے رہی تھی کہ تبھی اسے وہ حویلی کے داخلی دروازے سے اندر اتا دکھائی دیا - اسے دیکھتے ہی کائنات کے چہرے پر رونق ا گئی تھی اور آنکھیں چمک اٹھی تھیں - وہی تو تھا جو اس کے دل پر پوری طرح سے قابض ہوا بیٹھا تھا - نہ صرف دل پر بلکہ خوابوں خیالوں پر بھی اس کی ہی حکومت تھی اس کی سوچوں کا محور بھی فقط وہی ایک شخص تھا مگر افسوس یہ تھا کہ اس کی محبت یک طرفہ تھی - وہ اس کے چچا کے پاس کچھ کام کے سلسلے میں اتا جاتا رہتا تھا اور اسی بہانے کائنات کو اس کا دیدار نصیب ہو جاتا تھا ویسے تو وہ اسے دور دور سے ہی دیکھتی تھی - ایک دو بار تو وہ جان بوجھ کر اس کے پاس سے گزری تاکہ اسے قریب سے دیکھ سکے مگر وہ تو ایسے بنا نظر اٹھائے گزر جاتا جیسے کہ اس نے دیکھا ہی نہ ہو اسے لوگ تو لوگ ہیں لوگوں کی طرح دیکھتے ہیں! !

ایک ہم ہیں اسے بچوں کی طرح دیکھتے ہیں! !

ہم کو دنیا نے لکڑہارا سمجھ رکھا ہے! !

ہم تو پیڑوں کو بھی پرندوں کی طرح دیکھتے ہیں! !

میں جو دیکھوں تو جھپکتی نہیں پلکیں میری! !

اور حضرت مجھے اندھوں کی طرح دیکھتے ہیں! !

تم تو پھر غیر ہو تم سے تو شکایت کیسی ؟

میرے اپنے مجھے غیروں کی طرح دیکھتے ہیں! !

تیرا دیدار قضا ہوتا نہیں ہے ہم سے! !

ہم تجھے دیکھنے والوں کی طرح دیکھتے ہیں! !

اسے آج بھی یاد تھا جب ایک سال پہلے پہلی مرتبہ وہ اس سے ملی تھی اور تب سے اس کو دل میں بسا بیٹھی تھی - وہ جب جب اسے دیکھتی اسے اپنی پہلی ملاقات ضرور یاد اتی تھی اور پھر یہ بات بھی ذہن میں اتی کہ جیسے اسے پہلی ملاقات یاد ہے کیا ویسے ہی اس شخص کو بھی یاد ہوگی ؟؟

################################## اسے زوہیب خان ( زوریز کے چچا ) کے پاس کچھ کام تھا تو اس لیے وہ ان سے ملنے کے لیے حویلی آیا تھا دراصل گاؤں میں کچھ گنے چنے ہی پڑھے لکھے لڑکے تھے جن میں سے اس کا بھی شمار ہوتا تھا اس لیے کبھی کبھی زوہیب خان اسے حساب کتاب کے لیے بلا لیتے تھے اور بدلے میں اس کا معاوضہ بھی دیا کرتے تھے آج بھی وہ ان کے بلانے پر حویلی آیا تھا کہ تبھی اس کی نظر پول سائیڈ پر اپنی بارہ سالہ بہن اقرا کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتی کائنات پر گئی - وہ انہیں دیکھ کر آگے بڑھنے ہی والا تھا کہ تبھی اس کی نظر کائنات کے قدموں پر پڑی تھی - اگر وہ دو سٹیپ اور پیچھے لیتی تو یقینً پول میں گر جاتی ایک سیکنڈ کی دیر کیے بغیر وہ بھاگ کر ان کے پاس پہنچا تب تک کائنات نے قدم پیچھے کی جانب کر لیے تھے مگر اس سے پہلے وہ پول میں گرتی بالاج نے اس کا ہاتھ پکر اسے اپنی جانب کھینچا تھا بالاج کے کھینچنے پر وہ کٹی ڈال کی طرح اس کے سینے سے آکر ٹکرائی تھی جس کے سبب بالاج اپنا بیلنس نہ رکھ پایا اور پیچھے زمین پر گرا تھا سپ اب چوئبسن ایسی تھی کہ بالاج نیچے اور کائنات اس کے اوپر تھی جبکہ اقرا جو ابھی بچی تھی انہیں اس طرح گرتے دیکھ تالیاں بجاتی ہس رہی تھی - کائنات کو تو سمجھ ہی نہ آئی تھی کہ آخر اچانک یہ ہوا کیا؟

جبکہ بالاج کائنات کو خود سے پرے ہٹاتے اٹھ کر کھڑا ہوا - کائنات بھی آنکھوں سے پٹی ہٹاتی کھڑی ہوئی لیکن جب اس کی نظر بالاج پر پڑی تو وہ آنکھیں جھپکنا بھول گئی تھی - ہری آنکھیں نیلی آنکھوں سے ٹکرائی تھی نیلی آنکھیں تو فورا احترام سے جھک گئی تھی جبکہ ہری آنکھوں نے پلک بھی نہ جھپکائی تھی معاف کریے گا میں نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا دراصل آپ پول میں گرنے والی تھیں اس لیے میں نے آپ کو بچانے کے لیے آپ کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا تھا لیکن اچانک میرا بیلنس بگڑا اور اسی وجہ سے ہم گر گئے بالاج نے بلاوجہ شرمندہ ہوتے اسے ساری بات بتائی کہ کہیں وہ کچھ غلط نہ سمجھے - جب کہ کائنات اس کے محض ہلتے ہونٹوں کو دیکھ رہی تھی اسے نہیں پتہ تھا کہ بالاج کیا کہہ رہا ہے کیونکہ اس کی سماعت کام ہی نہیں کر رہی تھی - وہ تو مچظ اسے دیکھنے پر فوکس کیے ہوئے تھی ہم نے اس کو اتنا دیکھا جتنا دیکھا جا سکتا تھا! !

مگر پھر بھی دو آنکھوں سے کتنا دیکھا جا سکتا تھا! !

بالاج نے اس کے کچھ بولنے کا انتظار کیا لیکن جب وہ کچھ نہ بولی تو وہ خاموشی سے وہاں سے چلا گیا - اس کے جاتے ہی کائنات ہوش میں آئی تھی اور اس نے فورا مردان خانے کی طرف جاتے بالاج کو دیکھا اقرا یہ کون تھا ؟؟

کائنات نے اقرا سے پوچھا کیونکہ اقرا دی گریٹ کے پاس پوری حویلی کی خبریں موجود ہوتی تھی چاہے پھر وہ مالکوں کی ہوں یا پھر نوکروں کی - یہ ؟؟ یہ چچا کے پاس اتے ہیں کچھ حساب کتاب کا کام کرنے اقرا نے اسے معلومات دی تو کائنات کے چہرے پر مسکراہٹ آئی - کب کب اتا ہے ؟؟ کائنات نے ایک اور سوال پوچھا جب بھی چچا نے زمینوں کا حساب کتاب کرنا ہوتا ہے تب اتا ہے - یعنی تقریبا ہر مہینے وہ اتا ہے ایک یا دو مرتبہ - اقرا نے اس کی معلومات میں اور اضافہ کیا - اچھا اور نام کیا ہے اس کا ؟؟ کائنات نے ایک اور سوال پوچھا تو اقرا نے اسے اپنی چھوٹی ہری آنکھوں سے گھور کر دیکھا تھا - اچھا بس لاسٹ کوسچن کائنات نے اس کے گھور کے دیکھنے پر کہا تو اقرا نے فورا اسے بالاج کا نام بتایا تھا جبکہ کائنات نے بالاج کا نام اہستہ اواز میں اپنے ہونٹوں سے ادا کیا تو دل میں عجیب سی ہلچل مچی تھی - وہ نہیں یقین کرتی تھی پہلی نظر کی محبت پر لیکن ابھی جو اس کے ساتھ ہوا اسے خود پتہ نہیں چلا تھا لیکن جو بھی تھا اسے یہ احساس دل فریب لگ رہا تھا ################################## اماں میں آپ کو بتا رہا ہوں میرا اقرا کی بجائے کائنات سے رشتہ طہ کریں - کیا آپ لوگوں کو کائنات نظر نہیں آئی تھی جو آپ نے اقرا سے میرا رشتہ جوڑ دیا - فیاض اس وقت اپنی ماں کے کمرے میں موجود ان بہ سے. س میں مصروف تھا میں کیا کروں تمہارے باپ نے طہ کیا ہے رشتہ جا کر ان سے بات کر لو - اپنی ماں کے جواب پر فیاض طنزیہ ہنسا تھا - اچھا پہلے تو جیسے آپ ان کی ساری باتیں مانتی ہیں - فیاض نے طنزیہ کہا تو انہوں نے اسے گھور کر دیکھا تھا - دیکھو فیاض میں خود اس رشتے سے خوش نہیں سچ بتاؤں تو مجھے وہ تینوں بہن بھائی ہی زہر سے بھی زیادہ برے لگتے ہیں ابھی یہ کچھ مہینوں تک زوریز اپنی پڑھائی مکمل کر کے واپس ا جائے گا اور تمہارے ابا اس کے سر پر سردار کی پگڑی پہنا دیں گے - مجھے سمجھ نہیں اتی آخر ان کے اندر اتنی ایمانداری کیوں ہے جب بھائی کے مرنے کے بعد انہیں سردار کی نشست مل ہی گئی تھی تو ضروری تو نہیں کہ بھائی کے بیٹے کو اس نشست پر بٹھا دیں اپنا بھی تو ان کا بیٹا ہے نا وہ تمہیں بھی تو بٹھا سکتے ہیں لیکن نہیں ان کے اندر کا اچھا انسان انہیں یہ سب کرنے ہی نہیں دیتا - نہ جانے اپنی ایمانداری اور سچائی کا انہوں نے کیا کرنا ہے چچی اپنے اندر کا زہر اگلتی بولی تھیں - زوریز اور اقرا کا تو مجھے پتہ نہیں لیکن کائنات مجھے زہر نہیں لگتی اسی لیے تو میں آپ سے کہہ رہا ہوں کہ مجھے اقراء کی بجائے اس سے شادی کرنی ہے پھر چاہے مجھے اقرا کا قتل کرنا ہی کیوں نہ پڑے میں کر دوں گا مگر کائنات کو پا کر رہوں گا فیاض جنونی انداز میں بولا تو ایک دم چچی کی آنکھیں چمکی تھیں - واہ کیا بات کہی ہے تم نے بیٹا - بالکل ایسے ہی کرو زوریز کے آنے سے پہلے پہلے کسی طرح سے اقرا کا قصہ ختم ہی کر دو - اس سے ہمیں یہ فائدہ ہوگا کہ تمہارا رشتہ پھر کائنات سے جڑ جائے گا اور زوریز تو پہلے ہی فرح کی منگ ہے تمہاری کائنات سے شادی کے بعد اور زوریز کی فرح سے شادی کے بعد ہم زوریز کو اتنا مجبور کر دیں گے کہ وہ سردار کی گدی تمہیں دے دے - لیکن خیال رکھنا کہ فرح کو اس متعلق علم نہ ہو کیونکہ وہ بے وقوف لڑکی زوریز کو دل میں بسائے بیٹھی ہے اور ظاہر سی بات ہے وہ اس کا برا بالکل بھی برداشت نہیں کرے گی چچی نے فیاض کو اپنے پلان سے اگاہ کرتے کہا جب کہ ان کا پلان سن فیاض کی بھی آنکھیں چمکی تھیں مجھے منظور ہے یہ پلان - فیاض نے ان کے پلان پر حامی بھرتے کہا جب کہ چچی اپنی شیطانی سوچ پر خوش ہو رہی تھیں ################################## کائنات کی عادت تھی ڈائری لکھنے کی اس لیے اس نے بالاج کے متعلق بھی اپنی ڈائری میں اپنے سارے جذبات لکھے تھے - دوپہر کا وقت تھا اور وہ ڈائری لکھ رہی تھی کہ تبھی فیاض بنا دروازہ نوک کیے اس کے کمرے میں آیا تھا ؛ فیاض کے یوں اچانک اپنے کمرے میں آنے پر اس نے گھبرا کر اپنی ڈائری بند کر کے ڈرا میں رکھی تھی - یہ کیا طریقہ ہے فیاض کسی کے کمرے میں آنے کا ؟؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.