"یار نمیر دیکھ وہ وہی ہے جس نے ہفتے بھر سے تیرے بھائی کو بےچین کر رکھا ہے"
نوفل دوستوں میں گھرے ہوئے نمیر کو کھینچ کر ایک طرف لایا اور شانزے کی طرف اشارہ کرتا ہوا بتانے لگا۔۔۔ بلیک کلر کے ڈریس میں اپنی تمام تر خوبصورتی اور مغروریت چہرے پر سجائے بینکوئیٹ کے داخلی راستے سے نوفل کو اپنی ظالم حسینہ آتی ہوئی دیکھی
"وہ کالے کپڑوں والی لڑکی،،، وہی جس سے تم نے منہ پر چیز کھائی تھی"
نمیر دور سے شانزے کو دیکھتا ہوا نوفل سے پوچھنے لگا۔۔۔ نمیر کی بات سن کر نوفل اپنی ساری ایکسائٹمنٹ بھلا کر ایک دم سیریس ہوا
"ہاں وہی کالے کپڑوں والی اور تمہیں پورا سین بتانے کا یہ مطلب ہرگز نہیں تھا کہ تم ذلالت پر اتر آؤ۔۔۔ ویسے یار یہ یہاں کیا کر رہی ہے،، مطلب تم لوگوں کی جانے والی ہوگی۔۔۔ میرا پیارا بھائی،، ذرا اس کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کر کے اپنی دوست کا حق تو ادا کر ناں میرے یار"
نوفل اب نمیر کو پیارے سے بہلاتے ہوئے بولنے والا لگا
"نہیں یہ ہمارے رشتے داروں میں سے تو نہیں ہے،، میں بھی اسے فرسٹ ٹائم ہی دیکھ رہا ہوں۔۔۔ ہوسکتا ہے منال کی یا پھر عنایہ کی کوئی دوست ہو ویسے اس کی شکل دیکھ کر لگتا نہیں کہ یہ اتنی بہادر ہے میرا مطلب ہے۔۔۔ لگتا نہیں ہے کہ اس نے تمہارے منہ پر تھپڑ رسید کردیا ہوگا"
نمیر نے آخر میں ایک بار پھر ذلالت کا مظاہرہ کیا جس پر نوفل کا شدت سے دل چاہا کہ وہ مُک مار کے اس کا منہ توڑ دے
"تم جیسے بے ہودہ دوست اگر زندگی میں موجود ہو تو انسان کو کبھی دشمنوں کی ضرورت نہیں پڑنی ہے خیر میں خود ہی اپنے لیے کچھ نہ کچھ کر لیتا ہوں"
نوفل اپنے اس مطلب پرست دوست کو دیکھتا ہوا بولا
"دھیان سے میرے دوست یاد رکھنا یہاں پر کافی لوگ موجود ہے یہاں اگر سب کے سامنے پڑ گیا تو ایک پولیس والوں کا اور بھی ریکارڈ لگے گا"
نمیر کے مخلصانہ مشورے پر نوفل اسے گالی دیتا ہوا وہاں سے چلا گیا
*****
"ہیلو کیسی ہیں آپ"
شانزے وہاں پر صرف عنایہ کی ناراضگی کی دھمکی کی وجہ سے آئی تھی مگر اب اکیلی بیٹھی ہوئی اسے بوریت محسوس ہو رہی تھی جبھی اپنے قریب سے آتی مردانہ آواز پر چونکی
"کون ہے آپ"
شانزے اسے دے کر فورا پہچان گئی مگر چہرے پر اجنبیت کے ساتھ ساتھ سنجیدگی طاری کرتے ہوئے پوچھنے لگی
"مجھے نہیں پہچانا آپ نے"
نوفل حیرت سے اسے دیکھ کر پوچھنے لگا
"مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہاں پر شاہ رخ خان بھی انوائٹڈ ہے"
شانزے اس پر سنجیدگی سے طنز کرتی ہوئی بولی
"ہاہاہا۔۔۔ طنز اچھے مارتی ہیں آپ۔۔۔ چلیں میں آپ کو یاد دلا دیتا ہو چند دن پہلے آپ کسی پکے ہوئے آم کی طرح میری جھولی میں آ کر گری تھیں۔۔۔ میرا مطلب ہے ہفتے پہلے ہی میں نے آپ کی جان بچائی تھی۔۔۔ اب کچھ یاد آیا آپ کو"
نوفل صاف محسوس کر سکتا تھا کہ وہ اس کو پہچاننے کے باوجود پوز کر رہی تھی جیسے جانتی نہ ہو۔۔۔ تبھی نوفل اسے وہ منظر یاد دلانے لگا جب وہ اوپر سے گودنے کے چکر میں اس کی گود میں آ گری تھی
"مجھے دیکھنے کے بعد،،، یاد تو آپ کو بھی بہت کچھ آیا ہوگا"
شانزے اپنے ہاتھ کی ہتھیلی دوسرے ہاتھ سے کھجاتے ہوئے سنجیدگی سے پوچھنے لگی۔۔۔۔ شانزے کے اس انداز پر نوفل ہنستا ہوا اسے دیکھنے لگا
"کافی ڈھیٹ ہیں آپ،، ورنہ آپ کو میرے سامنے آتے ہوئے اپنا چہرہ چھپانا چاہیے تھا یقیناً اس دن کا پڑنے والے تھپڑ کو بھی آپ بھول چکے ہوں گے"
شانزے اسے شرمندہ ہونے کی بجائے ڈھٹائی سے ہنستے ہوئے دیکھ کر مزید صاف لفظوں میں شرمندہ کرتی ہوئی بولی
"چہرہ مجھے نہیں آپ کو چھپانا پڑتا اگر اس دن میں تھپڑ کا بدلا لیتا مگر کیا ہے ناں عورت کی بے بسی سے فائدہ اٹھانے والا مرد میں ہرگز نہیں ہوں"
نوفل اس کو دیکھ کر جتاتا ہوا بولا
"جو عورت کو بے بس کر کے اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں میری نظر میں وہ مرد کہلانے کے لائق بھی نہیں ہوتے"
شانزے اپنی بات مکمل کر کے اب اسٹیج پر عنایہ کو دیکھنے لگی۔۔۔ اس کا مطلب صاف تھا شانزے اب اس سے بات نہیں کرنا چاہ رہی تھی
"بہت اچھی سوچ ہے آپ کی میں بھی بالکل ایسا ہی سوچتا ہوں،، مجھے لگ رہا ہے ہم دونوں کے خیالات ایک دوسرے سے بہت ملتے جلتے ہیں۔۔۔ اس لیے ہمیں فورا دوستی کر لینی چاہیے نوفل نام ہے میرا"
نوفل نے ہاتھ ملانے کی غرض سے اس کے آگے ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا تو شانزے نے حقارت بھری نظر اس کے ہاتھ پر ڈالی اور سنجیدگی سے اس کو دیکھنے لگی
"میں مردوں سے ہاتھ ملانے والی لڑکی ہرگز نہیں ہوں،، اس لیے آپ اپنا یہ فرینک نیچر لے کر کسی اور لڑکی پر ٹرائے کریں میرے پاس تو آپ کا صرف ٹائم ویسٹ ہوگا۔۔۔ آپ کو یہاں اپنے جیسی ہساروں لڑکیاں مل جائیگی۔۔۔ اور دوسری بات میرے اور آپ کے خیالات میں زمین آسمان کا فرق ہے مجھے آپ اور آپ کے جیسے دوسرے مردوں سے نفرت ہے۔۔۔ میری تازہ تازہ رائے آپ کے بارے میں یہی ہے کہ ایک تھپڑ آپ کے لیے کافی نہیں تھا اس لیے آپ مجھ سے دور رہئے گا یہی آپکی صحت کے لئے بہتر ہوگا"
شانزے نوفل کو اپنی طرف سے کھری کھری سنا کر وہاں سے جانے لگی
"ویسے اس طرح کی باتیں کر کے آپ کو نہیں لگ رہا آپ مزید مجھے اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔۔۔۔ ٹائم کا پرابلم نہیں ہے مجھے،، آپ سے بات کر کے آپ کے اوپر اپنا ٹائم ویسٹ کر کے مجھے اچھا لگ رہا ہے۔۔۔ اور اب تو مجھے لگ رہا ہے آپ سے دوری میری صحت کیلئے مضر ہوگی،،، اب مجھے اپنے لیے سنجیدگی سے کچھ نہ کچھ سوچنا ہی پڑے گا۔۔۔ دوسرے مردوں سے نہیں،،، مگر اپنے آپ سے میں آپ کو زیادہ دیر تک نفرت نہیں کرنے دوں گا یہ وعدہ ہے میرا"
اب کی بار نوفل بھی سنجیدگی سے اس کو دیکھ کر کہتا ہوا وہاں سے چلا گیا۔۔۔ دوسری طرف شانزے اس کو غصے میں گھورتی رہ گئی۔۔۔ اس کی نظروں میں نوفل کا امیج مزید خراب ہوگیا وہ دوسری ملاقات میں بھی اس سے فلرٹ کر رہا تھا
"چھچھورا کہیں کا"
*****
تمام گیسٹ کی موجودگی میں نہال نے عنایہ کو اپنے ہاتھ سے رینگ پہنائی بہت ساری رشک اور حسد کی ملی جلی نظریں ان دونوں کے اوپر مرکوز تھیں۔،۔ نہال اور عنایہ ایک ساتھ کھڑے ہوئے پرفیکٹ میچ لگ رہے تھے
نہال نے جب عنایہ کو رینگ پہنائی تو عنایہ نے نظر اٹھا کر نہال کو دیکھا وہ اسی کو دیکھ کر مسکرا رہا تھا عنایہ فورا اپنی نظریں جھکا گئی جس پر نہال کی مسکر اہٹ مزید گہری ہو گئی
اس لمحے نہال کی فیلنگز عنایہ کے لیے بالکل مختلف تھی جن نظروں سے وہ عنایہ کو دیکھ رہا تھا شاید پہلے کبھی اس نے عنایہ کو اس طرح نہ دیکھا ہو دوسری طرف عنایہ جو پہلے ہی اس سے زیادہ بات نہیں کرتی تھی آج مزید نہال کو دیکھ کر مزید نروس ہو رہی تھی
"میرے بھائی اب تھوڑا کیمرے کی بھی طرف دیکھ لو۔۔۔ کیمرہ مین کب سے تمہاری تصویرں لینے کے لئے منتظر کھڑا ہے"
نمیر کے بولنے پر نہال نے اسے کھا جانے والی نظروں سے دیکھا
"واہ بیٹا وہاں تو بڑی محبت بھری نظروں سے دیکھا جارہا تھا اور بھائی کو ایسے دیکھ رہے ہو جیسے کچا ہی نگل لو گے"
نمیر کے بولنے کی دیر تھی آس پاس کے تمام لوگ اس کی بات پر ہنس پڑے جس سے عنایہ مزید کنفیوز ہونے لگی
"نمیر اگر تم نے اب اپنا منہ بند نہیں کیا تو میں تمہارے سارے دانت توڑ دوں گا"
نہال نے اب کی بار گھورنے کی بجائے عنایہ کو نروس دیکھ کر نمیر کو بہت پیار بھرے انداز دھمکی دی جس پر وہ سیڈ اسمائل دے کر خاموش ہو گیا
*****
"اتنی دیر سے اکیلے کیوں کھڑی ہو،، کیا سوچ رہی ہو"
نمیر کافی دیر سے منال کو دیکھ رہا تھا جو سب سے الگ تھلک کھڑی تھی تبھی اس کے پاس آ کر پوچھنے لگا
"سارا موڈ خراب کر دیا جو جو اور ٹینا نے نہ آ کر۔۔۔ مجھے اسپیشلی ٹینا سے تمہیں ملوانا تھا" وہ ابھی بھی بیزار دکھ رہی تھی منہ بناتی ہوئی نمیر سے بولی
"منال تمہاری زندگی میں اب جو جو اور ٹینا ہی رہ گئے ہیں یار،، ان کے بنا تمہارا دل ہی نہیں لگتا،، ہر وقت ان کے ساتھ رہتی ہو، ہر وقت ان کی باتیں کرتی رہتی ہو۔۔۔ تمہاری اپنی فیملی اور اسپیشلی میں۔۔۔۔ ہم کہاں پر ہیں تمہاری لائف میں"
نہال کی منگنی کی وجہ سے نمیر آج بہت خوش تھا اور وہ کسی بھی بات کو لے کر غصہ نہیں کرنا چاہتا تھا مگر وہ منال کی بات کا برا مناتا ہوا بولا
"تو تمہیں میرے فرینڈز برے لگتے ہیں"
منال نے تیوری چڑھا کر نمیر سے پوچھا
"سچ بولو تو ہاں۔۔۔ کیونکہ تم نے اپنی زندگی کا مرکز اپنے فرینڈز کی ذات کو ہی بنا لیا ہے چند ماہ سے تم نے اپنے فرینڈز کی وجہ سے نہ صرف اپنی فیملی کو بلکہ مجھے بھی اگنور کیا ہوا ہے"
نمیر بگڑے موڈ کے ساتھ بولا
"اچھا تم اپنا موڈ تو ٹھیک کرو تمہیں کہا اگنور کر رہی ہو میں"
منال فورا اس کی ناراضگی کے ڈر سے بولی ورنہ نمیر اس سے دو دن تک روٹھا رہتا۔۔۔۔ اور اسے بلاوجہ کی نمیر کے منتیں کرتے ہوئے اسے منانا پڑتا
"موڈ ٹھیک ہے میرا مگر میں اپنی ذات کی اگنورنس بالکل برداشت نہیں کر سکتا۔۔۔ چلو اسٹیج پر نہال اور عنایہ کو مبارکباد دیتے ہیں"
عنایہ کا نام سن کر منال کا منہ کڑوا ہوگیا مگر وہ نمیر کی ناراضگی کا سوچ کر نمیر کے ساتھ اسٹیج کی طرف نہال اور عنایہ کے پاس جانے لگی
*****
وہ اپنی زندگی میں آنے والی اس نئی تبدیلی سے بہت خوش تھا،،، بہت جلد وہ اس کے دل میں جگہ بنا گئی تھی۔۔۔۔ وہ اپنے بیڈ روم میں بیڈ پر لیٹا ہوا آنکھیں بند کر کے اپنے آنے والی زندگی کے حسین خواب دیکھ رہا تھا تبھی اسے محسوس ہوا جیسے وہ کمرے میں اکیلا موجود نہیں ہے کوئی اور بھی اس کے ساتھ موجود ہے
کسی دوسرے وجود کی موجودگی کے احساس سے اس نے اپنی آنکھیں کھولی۔۔۔۔ سامنے والی دیوار کے ساتھ فرحین کو کھڑا دیکھ کر ایک پل کے لئے وہ خوفزدہ ہوگیا اور اٹھ کر بیٹھا۔۔۔ فرحین پر اسرار مسکراہٹ چہرے پر سجائے چلتی ہوئی اس کے قریب آئی وہ خوفزدہ نظروں سے اسے دیکھنے لگا بھلا مرنے کے بعد کون اس طرح آسکتا تھا وہ دل ہی دل میں سوچنے لگا
"میری آنکھوں سے زندگی کے خواب نوچ کر تم خود اپنی زندگی کے حسین خواب دیکھ رہے ہو۔۔۔ ہمیشہ تڑپتے رہو گے، تمہیں کبھی بھی کوئی خوشی نصیب نہیں ہوگی ترسو گے تم خوشیوں کے لیے"
فرحین کی باتیں اس کے دل میں تیر کی طرح چبھنے لگی تڑپ کر اس نے اپنی آنکھیں کھولی اس کا پورا چہرہ ہی نہیں پورا وجود پسینے میں شرابور ہو رہا تھا جلدی سے اٹھ کر اس نے اپنے کمرے کی لائٹ کھولی اور اپنے کمرے میں چاروں طرف نظر دوڑائی کمرے میں کوئی بھی موجود نہیں تھا
"یہ خواب تھا اتنا بھیانک"
وہ خود سے مخاطب ہوا اس کا دل بری طرح گھبرانے لگا کمرے کی لائٹ بند کیے بنا وہ واپس آکر بیڈ پر لیٹ گیا اور کمرے کی چھت کو گھورنے لگا اسے معلوم تھا اب اسے نیند نہیں آئے گی
"رات بھر جاگنے کے باعث صبح اس کا سر درد سے بھاری ہو رہا تھا۔۔۔ میز پر اپنے سامنے کھلی ہوئی فائل میں وہ کوئی کیس دیکھ رہا تھا جب صدیق ایک لڑکے کو مارتا ہوا پولیس اسٹیشن کے اندر لایا
"کیوں شور مچا رکھا ہے صدیق، کون ہے یہ"
نوفل نے ماتھے پر ناگوار شکنیں لاتے ہوئے صدیق سے پوچھا
"سر یہ وہی بدبخت ہے جس کے خلاف چند دن پہلے رپورٹ درج کروائی تھی،، ایک معصوم لڑکی کی عزت سے کھیلنے والا"
صدیق نے اس لڑکے کی گدی پر زوردار ہاتھ جڑا اور نوفل کو بتانے لگا۔۔۔ جس پر نوفل کی پیشانی کی شکنوں میں مزید اضافہ ہوا۔۔۔ نوفل کرسی سے اٹھتا ہوا اس لڑکے کے سامنے آکر کھڑا ہوا
"بہت مردانگی ہے تجھ میں"
نوفل نے اس کے منہ پر تھپڑ رسید کرتے ہوئے پوچھا
"سر ساری غلطی میری نہیں ہے،، اس کی مجھ سے خود سیٹنگ چل رہی تھی مگر اس نے منگنی کسی اور سے کرلی اس لیے میں نے ۔۔۔"
وہ لڑکا اپنا اعتراف جرم کرتا ہوا بتانے لگا
"اس لیے تم نے مردانگی کے نام پر اپنی اوقات دکھائی"
نوفل اس کا گریبان پکڑ کر پوچھنے لگا
"مجھے اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔۔۔ اس نے مجھے ٹھکرایا میں نے اسے کسی دوسرے مرد کے بھی قابل نہیں چھوڑا"
وہ لڑکا کمینگی سے ہنستا ہوا بولا
"صدیق اسے پہلے اس کا کیس آگے جائے،،، آج اس کی ساری مردانگی پولیس کے ڈنڈے سے باہر نکال دو،، اسے پولیس کے ڈنڈے کے ایسے جوہر دکھاؤ کہ آئندہ یہ کسی عورت کی طرف دیکھنا تو دور،، خود کو مرد کہلانے کے قابل نہ سمجھے"
نوفل اپنے سامنے کھڑے اس لڑکے کو دیکھ کر صدیق سے کہتا ہوا باہر نکل گیا
*****
اوہ تو وہ نوفل بھائی تھے پولیس والے،، جن کو تم نے تھپڑ دے مارا۔۔۔ بہت افسوس کی بات ہے شانزے وہ تو اتنے شریف انسان ہیں"
کالج کی چھٹی کے وقت وہ دونوں باتیں کرتی ہوئی باہر نکلنے لگی تب عنایہ افسوس کرتی ہوئی شانزے سے کہنے لگی۔۔۔۔ عنایہ نے اکثر نمیر کے منہ سے نوفل کا نام سنا تھا اور ایک دو دفعہ سرسری دیکھا بھی تھا۔۔۔ مگر اپنی منگنی والے دن نہال نے اس کا نوفل سے تعارف کرایا۔۔۔ اور وہ عنایہ کو اچھا بھی لگا
"واہ بھئی مان گئے اب اگر وہ تمہارے منگیتر کا پکا والا دوست نکل آیا تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ وہ شریف ہے بتایا تو تھا میں نے تمہیں کس طرح وہ مجھے اپنی طرف کھینچ کر۔۔۔۔ چماٹ نہیں رکھ کر دیتی نہ اسکے منہ پر معلوم نہیں کیا کرتا اور تمہاری منگنی والے دن بلاوجہ میں فری ہو رہا تھا انتہا کا کوئی ٹھرکی اور فضول ٹائپ کا انسان ہے ایک نمبر کا چھچھورا"
شانزے سر جھٹکتی ہوئی کہنے لگی
"یہی بات تو نہیں سمجھ میں آرہی ہے انہوں نے آخر ایسا تمہارے ساتھ کیو کیا،،، کہیں ایسا تو نہیں شانزے تم انہیں پسند آگئی ہو"
عنایہ نے اب کی بار مسکراتے ہوئے اس سے کہا
"پسند آنے کا یہ مطلب ہے کہ پہلی ملاقات میں ہی انسان اوٹ پٹانگ حرکتیں شروع کردے کیا۔۔۔ کوئی عمران ہاشمی کی فلم چل رہی ہے کیا۔۔۔۔ اور اسے محبت نہ ہی ہو تو یہی اس کی صحت کے لیے بہتر ہے نہیں تو آپ کی باری جوتی اترنے میں دیر نہیں لگاؤں گی"
شانزے کو اب نوفل کی شکل یاد کرکے غصہ آنے لگا
"کیا ہر وقت جنگجو طیارہ بنی رہتی ہو، کبھی تو کوئی لڑکیوں جیسا ری ایکٹ کیا کرو۔۔۔۔ ویسے برے نہیں ہیں نوفل بھائی ایک دفعہ غور کرو"
عنایہ نے اسے اپنے طور پر سمجھانے کی کوشش کی کیونکہ منگنی والے دن نمیر اس سے شانزے کے متعلق کافی کچھ پوچھ چکا تھا اور سرسری سا نوفل کے بارے میں بھی اسے بتایا کہ نوفل کی مدر کے آنے پر وہ باقاعدہ رشتہ لے کر اس کی دوست کے گھر جائے گا
"او ہیلو یہ منگنی کر کے تم کچھ زیادہ ہی اماں نہیں بن گئی ہو،، تمہیں معلوم ہے نہ مجھے چڑ ہے مردوں سے اور نوفل ایک مرد ہی ہے"
شانزے عنایہ کو گھورتی ہوئی بولی
"شادی بھی ایک مرد سے ہی کی جاتی ہے میری پیاری دوست،، ساری زندگی ایسے نہیں گزاروں گی تم بناء شادی کے"
عنایہ اس کی گھوری کو خاطر میں لائے بغیر اس کا برین واش کرنے لگی
"تمھیں میری ساری پروبلمس معلوم ہے عنایہ،، میرے گھریلو حالات۔۔۔۔ ایک امی کے سوا میرے پاس کون ہے بھلا اور یہ ساری باتیں ایک طرف مجھے یہ مرد کی ذات نہایت مفاد پرست لگتی ہے صرف اپنے فائدے کے لیے عورت کے پاس آنے والی قوم ہے یہ۔۔۔۔ میرا دل نہیں مائل نہیں ہوسکتا شاید کسی کی طرف"
شانزے عنایہ کو دیکھتی ہوئی بتانے لگی اتنے میں عنایہ کا موبائل بجا
"ہیلو نمیر بھائی خیریت"
نمیر کی موبائل پر کال دیکھ کر عنایہ کو حیرت ہوئی
"کلاس آف ہوگئی تمہاری"
نمیر کا موبائل پر لہجہ بالکل سیریس لگ رہا تھا
"جی بس گھر جانے والی وہ سب ٹھیک ہے ناں"
عنایہ نے اس سے پریشان ہوکر پوچھا کیونکہ نمیر نے اس طرح کبھی کال نہیں کی تھی
"نہیں یار خیریت نہیں ہے تم باہر آؤ میں تمہیں لینے آیا ہوں"
نمیر کی بات سن کر اب عنایہ کو پریشانی ہونے لگی اس لیے وہ جلدی سے شانزے کو بائے کہہ کر کالج سے باہر نکلی نمیر اس کا کار میں انتظار کر رہا تھا
"کیا ہوا نمیر بھائی سب ٹھیک ہے ماموں جان خیریت سے ہیں نا"
عنایہ نے آتے ہی نمیر سے سوالات شروع کر دیے
"کار میں بیٹھو بتاتا ہوں"
نمیر نے اس کے سوالات کے جواب میں کہا کار اسٹارٹ کرنے لگا۔۔۔ عنایہ جلدی سے کار میں بیٹھ گئی نمیر کار اسٹارٹ کر کے اسے کالج سے لے گیا
*****
عنایہ کے کالج سے نکلنے کے بعد شانزے بھی بس کے انتظار میں اسٹاپ پر پڑی ہوئی تھی تبھی اس کے پاس ایک کار آکر رکی جس میں سے اترنے والی شخصیت کو دیکھ کر شانزے کی چہرے پر بیزاری چھا گئی
"کیسی ہو تم"
نوفل کار سے اترنے کے بعد شانزے کے پاس آ کر پوچھنے لگا
"بہت بدتمیز، پچھلی دو ملاقاتوں میں اندازہ نہیں ہوا تمہیں"
شانزے اپنے چہرے پر چھائی بیزاری اسے محسوس کراتی ہوئی اپنے سامنے کھڑے ڈھیٹ انسان کو کہنے لگی جو اس کو گھورنے میں مصروف تھا اور اب اس کی بات سن کر باقاعدہ ہنس رہا تھا
"حسین لوگ اکثر بدتمیز ہی ہوا کرتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور اب کی بار یہ کمبینیشن مجھے بہت آٹریکٹ کیا ہے۔۔۔ کیا ہم تھوڑی دیر کے لئے بات کر سکتے ہیں"
نوفل دلچسپی سے اس کو دیکھ کر پوچھنے لگا ہوا وہ آج بھی پچھلی دو ملاقاتوں کی طرح اسے اپنی طرف متوجہ کر رہی تھی
"اس دن شاید تمہیں میری باتیں سمجھ میں نہیں آئی تھی۔۔۔ مجھے تم سے کوئی بات نہیں کرنی ہے فورا نو دو گیارہ ہو جاؤ یہاں سے"
شانزے نے اس کو دیکھ کر سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا
"مس شانزے مجھے اپنی عزت کے ساتھ ساتھ تمہاری عزت بھی پیاری ہے،،، جبھی پیار سے کہہ رہا ہوں ہم آرام سے کار میں بیٹھ کر بات کرتے ہیں"
اب کی بار نوفل بھی سنجیدگی سے بولا۔۔۔ اپنا نام اس کے منہ سے پر ایک پل کے لئے شانزے چونکی
"کیا مسئلہ ہے تمہارا یہ پولیس کی وردی تم نے غنڈہ گردی دکھانے کے لیے پہنی ہے ایک دفعہ کی بات سمجھ میں نہیں آتی،،، انٹرسٹ نہیں ہے مجھے تم سے بات کرنے میں شانزے جان بوجھ کر تیز آواز میں بولی جس سے آس پاس کے لوگ متوجہ ہوئے
"ابھی تک تو میں نے بہت سیدھے طریقے سے تم سے بات کی تھی لیکن تمہارے بارے میں میری رائے یہ ہے تم حسین اور بدتمیز ہونے کے ساتھ ساتھ بیوقوف بھی ہو۔۔۔ تمہیں اندازہ ہونا چاہیے پولیس والے انگلی ٹیڑھی کر کے گھی نکالتے ہیں"
نوفل نے شانزے کے چیخنے کا نوٹس لیے بغیر اس کا بازو پکڑ کر اپنی گاڑی میں بٹھایا
"تم میرے ساتھ اس طرح زبردستی نہیں کرسکتے"
شا نزے کو کار میں بٹھا کر جو وہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا تو شانزے چیختی ہوئی بولی
"زبردستی کرنے پر تم نے مجبور کیا ہے میرا تو سیدھا سیدھا تمہیں پرپوز کرنے کا ارادہ تھا" نوفل چہرے پر مسکراہٹ سجائے شانزے کو دیکھتا ہوا کہنے لگا
"اپنی عمر دیکھو اور حرکتیں دیکھو"
شا نزے نے اسے شرمندہ کرنا چاہا
"کیوں میں تمہارے ابا جی کی عمر کا ہوں یا تم خود کو ننھی چوزی سمجھتی ہو۔۔۔ میں ایک پڑھا لکھا اچھا کھاتا کماتا مرد ہو اور تم بھی بالغ لڑکی ہو شادی کے لائق"
نوفل نے اپنے برابر میں بیٹھی شانزے کا نظر بھر کر بھرپور جائزہ لیا اور کار اسٹارٹ کردی
"روکو گاڑی کو،، کہاں لے کر جا رہے ہو مجھے۔۔۔ میں تمہیں چھوڑو گی نہیں"
شانزے اسے کار چلاتا دیکھ کر دھمکی دینے لگی
"ڈرو نہیں ابھی تمہیں اپنے گھر نہیں لے کر جا رہا بلکہ تمہیں تمہارے ہی گھر چھوڑ رہا ہوں۔۔۔ ویسے میں بہت جلد تمہیں اپنے گھر لے جانے کا ارادہ رکھتا ہوں بینڈ باجے کے ساتھ پھر بے شک تم مجھے نہیں چھوڑنا"
نوفل اب شوخ نظر اس پر ڈال کر ڈرائیونگ کرنے لگا
"تمہاری ہمت کیسے بھی مجھ سے اس طرح کی فضول بات کرنے کی سمجھ رکھا ہے تم نے مجھے" شانزے غصے اور حیرت نے ملے جلے تاثرات کے ساتھ اس کو دیکھ کر کہنے لگی
"ہمت کو چیلنج مت کرو۔۔۔ ہمت ہی تو ہے جو بڑے بڑے کام بناء خوف کے کروا دیتی ہے مگر کیا ہے ناں تمہارے معاملے میں شرافت آڑھے آجاتی ہے۔۔۔ یہ روز روز ڈیٹ شیٹ لاگانا،، روٹھنا منانا،، موبائل پر بلاوجہ لمبی لمبی گفتگو کرکے حال دل سنانا۔۔۔ میرے خیال میں یہ سسُت عاشقوں کے کام ہیں مگر میں آدمی ہوں ذرا دوسری قسم کا۔۔۔ پسند آگئی ہو تم مجھے، شادی کرنا چاہتا ہوں میں تم سے۔۔۔۔ اس لیے بہت جلد میں تمہیں اپنے گھر لے آؤں گا"
نوفل نے ڈرائیونگ کے دوران مسکرا کر شانزے کو دیکھتے ہوئے کہا
"یہ تم کچھ زیادہ ہی فری نہیں ہو رہے"
شانزے نے اپنے سامنے بیٹھے ہوئے اس فاسٹ عاشق کو دیکھا جو کہ تیسری ملاقات میں ہی اس سے شادی کی بات کر رہا تھا
"جبکہ میرے نزدیک تو اسے فری ہونا کہتے ہی نہیں ہے۔۔۔ معلوم ہے فری ہونا کسے کہتے ہیں" شانزے کے گھر کے آگے گاڑی روک کر وہ اسکی سیٹ پر جھکتا ہوا بولا
"اے"
شانزے وارننگ دینے والے انداز میں چیخی
"اےےے"
نوفل اس سے زیادہ زور سے روعب جمانے والے انداز میں چیخا۔۔۔ مگر شانزے کو بےخوفی سے پلک جھپکائے بناء مسلسل دیکھتے ہوئے،،، نوفل کے چہرے کے تاثرات نرم ہوئے اور چہرے پر مسکراہٹ آئی
"اگر تھوڑی دیر اور ایسے ہی گھورتی رہی نا،، ابھی اسی وقت قاضی لے آؤں گا"
نوفل اس کو دیکھ کر دوبارہ سنجیدگی سے گویا ہوا۔۔۔ جس پر شانزے دانت پیس کر اسے دیکھنے لگی۔۔۔ کار کا دروازہ کھول کر اسے بغیر کچھ کہے گھر کے اندر چلی گئی