Chapter 32: قسط 32

عنایہ اپنے روم میں خاموشی سے صوفے پر بیٹھی ہوئی تھی نہال پر اسے پہلے ہی غصہ تھا نہال کی وجہ سے نمیر اسے اپنے ساتھ لے کر نہیں گیا تھا ۔۔۔

کل شام اسے نہال کی بات سن کر اور بھی زیادہ غصہ آیا آخر نہال کیسے کہہ سکتا تھا نمیر اور منال اسلام آباد میں ایک ساتھ ہیں۔۔۔ اس وجہ سے وہ اور بھی نہال سے سیدھے منہ بات نہیں کر رہی تھی

اور نمیر کیسے اسے اپنا احساس دلا کر ایسے اکیلا اسکا احساس کیے بنا اسے چھوڑ کر چلا گیا۔۔۔ آج موسم کے تیور دیکھ کر محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے بارش ہوگی،، بس اب اسے مضبوط بن کر رہنا ہے وہ سوچ چکی تھی مگر اس کے باوجود بےچینی سے بار بار اپنے روم کی کھڑکی سے موسم کا جائزہ ہر دس منٹ بعد لے رہی تھی

اس وقت اس کے چہرے پر مسکراہٹ آئی جب کھڑکی میں سے اس نے نمیر کو گھر آتا دیکھا۔۔۔۔ مگر وہ گھر آنے کی بجائے لان میں کھڑا نہال سے باتیں کر رہا تھا نمیر چہرے کے تاثرات بالکل نارمل تھے،، اپنا غصہ تو وہ صرف اسی پر جتاتا تھا۔۔۔ عنایہ نے سر جھٹک کر سوچا

عنایہ کھڑکی بند کر کے پردے برابر کرتی ہوئی جلدی سے وارڈروب کھول کر اپنے لئے ڈریس نکالنے لگی

کل سے اسکا موڈ خراب تھا اسلیے اپنے حل پر بھی اسکی نظر نہیں گئی مگر نمیر کو گھر میں آتا دیکھ کر جلدی جلدی وہ ڈریس چینج کر کے آئینے میں کھڑی بال بنانے لگی۔۔۔ بالوں کو کھلا چھوڑ کر ہونٹوں کو گلوس سے رنگنے کے بعد اپنے اوپر پرفیوم چھڑکتی ہوئی وہ کمرے میں ٹہل کر نمیر کا انتظار کرنے لگی۔۔۔ جیسے ہی کمرے کے باہر قدموں کی آواز آئی اور دروازہ کھلا۔۔۔ عنایہ نے جلدی سے بیڈ پر بیٹھ کر اپنے چہرے کے تاثرات سنجیدہ کر لیے۔۔ مگر نمیر کی جگہ حمیدہ نمیر کا بیگ لے کر کمرے میں داخل ہوئی

"صاحب کہاں ہیں تمہارے"

عنایہ چہرے کے زاویے درست کرتی ہوئی حمیدہ سے نمیر کا پوچھنے لگی

"وہ تو جی بڑی بیگم صاحبہ کے کمرے میں بیٹھے ہیں"

حمیدہ عنایہ کو بتاتی ہوئی نمیر کا بیگ صوفے پر رکھنے لگی

"ٹھیک ہے دونوں بھائیوں سے کھانے کا پوچھا کر ٹیبل پر لگا دینا۔۔۔ آنٹی کو میں خود کھلا دو گی" عنایہ حمیدہ کو ہدایت دیتی ہوئی بولی

پورے پینتالیس منٹ بعد کمرے کا دروازہ دوبارہ کھلا اور نمیر کمرے کے اندر داخل ہوا

اس کی نظر اپنی بیوی پر پڑی۔۔۔ جو کہ مغرورانہ انداز میں نہ جانے کس بات پر گردن اکڑائے بیڈ پر برجمان تھی

"کیسی ہو"

نمیر بیڈ کے پاس آ کر کھڑا ہو کر عنایہ سے پوچھنے لگا

"آخرکار 45 منٹ بعد آپ کو اپنی بیوی کا خیال آہی گیا کہ اس سے بھی خیریت پوچھ لی جائے" عنایہ سنجیدگی سے اس پر طنز کرتی ہوئی بولی۔۔۔ مخصوص بیویوں والے اسٹائل میں عنایہ اس پر طنز کرتی ہوئی نمیر کو بہت کیوٹ لگی

"مجھے نہیں معلوم تھا میری بیوی کا ایک ایک لمحہ اپنے شوہر کے بغیر گزارنا مشکل ہو رہا ہے۔۔۔ ورنہ اتنی دیر تھوڑی لگاتا اپنی بیوی کے پاس آنے میں"

نمیر چہرے پر مسکراہٹ لائے عنایہ کو دیکھتا ہوا کہنے لگا

"خیر ایسی بھی بات نہیں ہے۔۔۔ اچھا ہی ہوا جو آپ مجھے اپنے ساتھ نہیں لے کر گئے۔۔۔ بہت اچھے گزرے ہیں یہ دو دن میرے"

عنایہ نے اتراتے ہوئے کہا جیسے اسے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا

"تو پھر میرے ساتھ جانے کے لئے اتنا تڑپ کیوں رہی تھی۔۔۔ اب واپس آیا ہوں تو منہ پھولا ہوا ہے۔۔۔ یہ بھی نہیں معلوم کے گھر آئے شوہر کا استقبال کیسے کیا جاتا ہے"

نمیر اس کو کہتا ہوا صوفے پر بیٹھ کر اپنے شوز اتارنے لگا

"کیسے استقبال کروں آپ کا۔۔۔ آپ کی راہ میں اپنی پلکیں بچھا کر بیٹھ جاؤ یا آپ کے گھر آنے پر بھنگڑے ڈال کر خوشیوں کے گیت گاؤ"

عنایہ منہ بناتی ہوئی بولی جس پر نمیر کو ہنسی آئی۔۔۔ وہ صوفے سے اٹھ کر مسکراتا ہوا بیڈ پر عنایہ کے پاس آیا

"یہ سب نہیں کرو مگر شوہر تھکا ہارا گھر آئے تو بیوی اسے پیار کے دو بول تو بول سکتی ہے نہ" نمیر عنایہ کے پاس بیٹھ کر اس کا ہاتھ تھام کر بولا

"کیوں اتنی تھکن ہو رہی ہے آپ کو،، کیا اسلام آباد سے گھر تک پیدل چل کر آرہے ہیں" عنایہ کہ بولنے پر نمیر اسے سنجیدگی سے دیکھنے لگا

"غصہ کس بات پر آرہا ہے تمہیں"

نمیر بیڈ پر اس کے قریب لیٹتا ہوا پوچھنے لگا

"سوری بھول گئی تھی غصہ کرنے کا حق تو صرف آپ ہی کا تو ہے"

عنایہ آہستہ سے بول کر بیڈ سے اٹھ کر کمرے سے جانے لگی

"کہاں جا رہی ہو" نمیر عنایہ کو دیکھتا ہوا پوچھنے لگا

"آنٹی کو کھانا کھلانے جا رہی ہوں آپ تھکے ہوئے ہیں ریسٹ کریں"

عنایہ نے دروازے کے ہینڈل پر ہاتھ رکھا تو نمیر فورا بولا

"ماما کو میں کھانا کھلا چکا ہوں۔۔۔ اور تم ابھی کمرے سے باہر کہیں نہیں جا رہی ہو یہی رہو میری آنکھوں کے سامنے"

نمیر کے بولنے پر عنایہ بیڈ کی بجائے سات قدم دور فاصلے پر صوفے پر جا کر بیٹھی تو نمیر نے اس کو گھورا

"فورا اٹھو صوفے سے اور وارڈروب سے مجھے کپڑے نکال کر دو تاکہ میں ایزی ہو جاؤ"

نمیر بیڈ پر لیٹا ہوا عنایہ کو دیکھ کر بولا۔۔۔ عنایہ نمیر کے کپڑے وارڈروب سے نکالتے ہوئے الجھنے لگی کہ وہ اس سے منال کے بارے میں کیسے پوچھے۔۔۔ کیا وہ واقعی نمیر کے ساتھ اسلام آباد میں موجود تھی۔۔۔ نمیر عنایہ کے چہرے پر الجھن کے آثار دیکھتے ہوئے اس سے اپنے کپڑے لے کر ڈریسنگ روم میں چلا گیا ہے۔۔۔ چینج کرکے واپس آیا تو وہ دوبارہ صوفے پر بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔ نمیر کا شدت سے دل چاہا کہ وہ اپنے کمرے سے اس صوفے کو آگ لگا دے یا اٹھا کر باہر پھینک دے

"یہ بیگ ابھی تک ایسے ہی کیوں رکھا ہے۔۔۔ اس میں سے کپڑے نکال کر وارڈروب میں رکھو اور بیگ کو جگہ پر رکھ کر آؤ"

نمیر اسکو سوچوں میں گم دیکھ کر بولا اور خود دوبارہ بیڈ پر لیٹ گیا۔۔۔ عنایہ اس کا چہرہ دیکھتی ہوئی بیگ ہاتھ میں تھامے اٹھی وارڈروب میں کپڑے رکھنے لگی

"یہ کیا ہے"

بیگ میں ایک چھوٹا ڈبا نکال کر عنایہ نمیر کی طرف دیکھ کر پوچھنے لگی

"موبائل ہے میری بیگم کے لیے تاکہ وہ دو دن کی جمع باتیں آسانی سے اپنی سہیلی سے کر سکے" نمیر کی بات سن بامشکل اس نے آنے والی ہنسی روکی

"کھانا کھا لیا تھا آپ نے"

عنایہ اب نمیر کو دیکھ کر پوچھنے لگی

"دوپہر کا لنچ کافی لیٹ کیا تھا ابھی موڈ نہیں ہے کھانے کا"

نمیر کا جواب سن کر عنایہ واپس صوفے پر جانے لگی تبھی نمیر نے اسے پکارا

"عنایہ"

وہ مڑی

"ذرا میرا موبائل اٹھا کر چارج پر تو لگانا"

وہ نمیر کی آنکھوں میں شرارت صاف محسوس کرسکتی تھی، نمیر کو گھورتی ہوئی اس کا موبائل چارج پر لگانے لگی

"اور کوئی کام ہے یا پھر میں بیٹھ جاؤ"

عنایہ نمیر کو دیکھتی ہوئی پوچھنے لگی

"یہاں میرے پاس آکر بیٹھو پھر بتاتا ہو کام"

نمیر بیڈ کے کنارے سے تھوڑا سائیڈ پر ہو کر لیٹا تاکہ عنایہ بیٹھ سکے

"اب بولیے"

عنایہ اسکے پاس آکر بیٹھتی ہوئی اگلا کام پوچھنے لگی

"پہلے تم بولو،، تمہارے ذہن میں کیا چل رہا ہے فورا شیئر کرو مجھ سے"

وہ عنایہ کا ہاتھ تھام کر دوستانہ انداز میں پوچھنے لگا

"وہاں اسلام آباد میں منال آپی آپ کے ساتھ تھیں"

عنایہ نمیر سے پوچھنے لگی

"ہاں،، وہ وہاں اپنی فرینڈ سے ملنے گئی تھی اس نے مجھے یہی بتایا تھا اور یہ بھی کہ وہ کل صبح واپس آ جائے گی"

نمیر بناء چونکے نارمل انداز میں عنایہ کو بتانے لگا مگر اسے حیرت اس لیے ہوئی منال عنایہ سے اتنی فرینک کبھی نہیں رہی کہ وہ اپنے اسلام آباد جانے کا اسے بتاتی یعنی یہ بات عنایہ کو خاص طور پر بتائی گئی ہے۔۔۔ منال نے خود یا پھر کسی اور نے ۔۔۔

"وہ آپ ہی کے ہوٹل میں رکی ہوئی تھی آپ دونوں نے ڈنر ایک ساتھ کیا اور پھر واک بھی کی" عنایہ آنکھوں میں ناراضگی لاتی ہوئی اس سے پوچھنے لگی

"عنایہ پہلی بات تو یہ کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ منال اسلام آباد میں موجود ہے اور اسی ہوٹل میں رکی ہوئی ہے جہاں میں اسٹے کر رہا ہوں اور اگر مجھے معلوم بھی ہو کہ وہ اسی ہوٹل میں رکھی ہے تو یار اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔۔۔ رہی بات اس کے ساتھ واک کرنے کی تو،،، منال اور میں کزن بھی ہیں اگر وہ مجھے کہیں پر باہر یا پھر کسی بھی جگہ ملے گی مجھ سے خود سے ہی بات کرے گی تو میں نہیں سمجھتا اس سے تمہیں خطرہ لاحق ہونا چاہیے،، بلکہ یہ بات اپنے مائنڈ میں رکھنی چاہیے میری اس سے بے شک کمٹمنٹ رہی ہو مگر وہ میری خالہ زاد بھی ہے۔۔۔ رہی بات ڈنر کی تو اس نے مجھے ڈنر کا بولا مگر میں نے اسے منع کردیا۔۔۔ چلو اب تم مجھے بتاؤ کہ یہ سب باتیں تمہیں کس نے بتائی"

نمیر نے ایک ایک بات اس کو واضح کرتے ہوئے آخر میں جاننا چاہا کہ آخر کون عنایہ کو اس سے بد گمان کر رہا ہے

"نہال بھائی نے"

عنایہ کے منہ سے نہال کا نام سن کر بھی وہ چونکا یعنی نہال اور منال مل کر۔۔۔۔ اسے تھوڑی دیر پہلے نہال کے بیڈروم میں عنایہ کے پینڈینٹ کا بھی مطلب سمجھ میں آیا

"عنایہ یہاں دیکھو میری طرف اور میری بات غور سے سنو۔۔ میاں اور بیوی کے رشتے کو کامیاب بنانے کے لیے صرف اس رشتے میں محبت کا ہونا ضروری نہیں ہوتا۔۔۔ بلکہ ایک دوسرے پر مکمل اعتماد ہی اس رشتے کو مضبوط بناتا ہے بلکہ میرا ماننا ہے کسی بھی رشتے کی پائیداری اعتماد سے ہی ممکن ہے اور میں تم سے اپنا ایسا ہی رشتہ بنانا چاہتا ہوں۔۔۔ ہمارے رشتے میں محبت کے علاوہ ہمیں ایک دوسرے کا اعتبار بھی حاصل ہو۔۔۔ کیا تم میرے ساتھ ایسا رشتہ قائم کرنا چاہوں گی"

نمیر بیڈ پر لیٹے ہوئے عنایہ کا ہاتھ تھام کر اسے پوچھنے لگا جس پر عنایہ نے مسکرا کر اقرار میں سر ہلایا۔۔۔ نمیر مسکرا کر اپنی پاکٹ سے عنایہ کا پینڈینٹ نکال کر اس کے گلے میں پہنانے لگا

"یہ۔۔۔ یہ آپ کو کہاں سے ملا، میرا مطلب ہے آپ کے پاس کیسے آیا"

عنایہ کو اپنا پینڈینٹ دیکھ کر خوشی کے ساتھ حیرت بھی ہوئی

"تم بتاؤ، کہاں گھما دیا تھا میرا دیا ہوا گفٹ۔۔۔ کتنے پیار سے لایا تھا یہ میں تمہارے لیے"

نمیر یونہی لیٹے ہوئے آنکھوں میں مصنوعی ناراضگی لاکر عنایہ سے پوچھنے لگا

"یہ پینڈینٹ تو اس رات ان لڑکوں نے دوسری چیزوں کے ساتھ لے لیا تھا،، جب نہال بھائی کی گن پوائنٹ پر گاڑی چھینی تھی۔۔۔ مگر یہ آپکو کہاں سے ملا"

عنایہ افسوس سے نمیر کو بتاتی ہوئی دوبارہ نمیر سے پینڈینٹ کے بارے میں پوچھنے لگی

"چھوڑو اس بات کو یہ کہاں سے ملا،، اسے ہمیشہ پہنے رکھنا،، تمہیں تمہاری چیز دوبارہ مل گئی بس اس بات پر خوش ہو جاؤ"

نمیر کو جو باتیں نہال کے بارے میں سمجھ آ رہی تھی اس سے نمیر کو دلی طور پر بہت افسوس ہوا۔۔۔ اس کا بھائی عنایہ کو اس سے الگ کرنے کے لئے اس حد تک جا سکتا ہے ایسا نمیر کبھی نہیں سوچ سکتا تھا مگر وہ عنایہ کو نہال کے بارے میں کچھ بھی بول کر عنایہ کی نظروں میں اپنے بھائی کا امیج نہیں گرا سکتا تھا اس لیے بات کو ٹال گیا۔۔۔ عنایہ اپنے گلے پہنے ہوئے پینڈینٹ کو دیکھتی ہوئی مسکرا کر بیڈ سے اٹھی ویسے ہی باہر بادل بہت زور سے گرجا۔۔۔۔ عنایہ تیزی سے بیڈ پر لیٹے ہوئے نمیر کے سینے سے جا لگی

"نمیر اب کیا ہوگا"

وہ نمیر کے سینے سے لگی خوفزدہ ہوکر نمیر سے پوچھنے لگی

"تم بتاؤ اب کیا ہونا چاہیے"

نمیر نے بیڈ پر لیٹے لیٹے عنایہ کو اپنے حصار میں لے کر اسے تحفظ کا احساس فراہم کرتے ہوئے الٹا اس سے سوال کیا

"نمیر مجھے ڈر لگ رہا ہے"

وہ نمیر کے دونوں بازوؤں کو تھامے خوفزدہ ہو کر بولی کیونکہ باہر تیز بارش شروع ہوچکی تھی

"کس سے مجھ سے یا پھر برسات سے"

عنایہ کے خوشبو میں بسے ہوئے وجود کو بیڈ پر لٹانے کے بعد اس پر جھکتا ہوا پوچھنے لگا

"خوف سے میری جان ہلکان ہوئے دے رہی ہے اور آپ ہیں کہ ۔۔۔"

نمیر کے ہونٹ گردن کے بعد سینے پر محسوس کرکے باقی لفظ اس کے منہ میں ہی دم توڑ گئے

"تمہاری یہ قربت میری جان بھی تو ہلکان کر رہی ہے میری جان"

نمیر اسکی خوشبو کو اپنی سانسوں اتارنے کے بعد اب عنایہ کی سانسوں کی خوشبو کو اپنی سانسوں میں اتار رہا تھا

"نمیر"

جیسے ہی نمیر نے اسکے ہونٹوں کو آزادی بخشی عنایہ نے بند آنکھوں کے ساتھ اسکا نام پکارا۔۔۔

سردی کے موسم میں اسکے ماتھے پر ننھی ننھی پسنے کی بوندھے اسکے خوف اور گھبراہٹ کا پتہ دے رہی تھی۔۔ ہاتھ کے انگوٹھے سے نمیر نے اس کے ماتھے سے ان بوندوں کو صاف کیا

"آج اس بر ساتی رات میں میرا وعدہ ہے کہ میں تمہیں بالکل ڈرنے نہیں دو گا۔۔۔ تم اپنے سارے خوف کو بھلائے صرف اور صرف میری شدتوں کو محسوس کرو گی"

نمیر عنایہ کو بولتا ہوا اٹھ کر بیٹھا اور اپنی شرٹ اتارنے لگا تبھی عنایہ شرم سے رخ پھیر کر لیٹ گئی۔۔۔ جب نمیر نے عنایہ کی شرٹ کی زپ کھولنے کی گستاخی کی تو عنایہ نے زور سے انکھیں میچ لی۔۔۔ اب وہ باہر تیز طوفانی بارش کو بھلائے،، اپنی کمر پر نمیر کی انگلیوں اور ہونٹوں کے لمس کو محسوس کرنے لگی،، نمیر کی انگلیاں اسکی کمر کو چھوتی ہوئی دونوں شانوں تک آئی بالوں کو ہٹا کر دوسری گستاخی پر عنایہ کا دل زور سے دھڑکا۔۔۔ اس نے تکیہ کو دونوں مٹھیوں میں دبوچا

"نمیر پلیز لائٹ آف کریں"

عنایہ کی کانپتی ہوئی آواز نمیر کے کانوں میں ٹکرائی۔۔۔ وہ اسکی کیفیت کے مدنظر اسکی بات ماننے کو مجبور ہوا عنایہ کو کمفرٹر اڑھا کر نمیر لائٹ آف کرنے اٹھا

اسکے موبائل پر نہال کی کال آنے لگی جسکو دیکھ کر وہ کافی بد مزہ ہوا اسکی کال کاٹ کر اپنے موبائل آف کرنے کے بعد وہ روم کی لائٹ آف کر کے وہ دوبارہ بیڈ پر عنایہ کے پاس آیا اور لیمپ کی مدھم روشنی میں عنایہ کو دیکھنے لگا

عنایہ رخ موڑے ویسے ہی لیٹی تھی اپنے دونوں ہاتھ کی مٹھیوں سے تکیہ کو دبوچے۔۔۔

نمیر نے آہستگی سے اسکے ہاتھ تکیہ سے ہٹائے اور بہت نرمی سے اسکا رخ اپنی طرف کیا تو عنایہ نے اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں میں چھپا لیا۔۔۔۔ شرمانے کی اس ادا پر نمیر کے چہرے پر مسکراہٹ آئی

"اسطرح شرما کر تو تم مجھے مزید شرارت کرنے پر آمادہ کر رہی ہو"

نمیر اس پر جھکتا ہوا بولا۔۔۔۔ جبکہ دوسری طرف عنایہ کی زبان اب تالو سے چپک چکی تھی

"مجھے نہیں معلوم تھا کوئی شوہر اتنا شریف بھی ہوسکتا ہے کہ اسے اپنے ہی بیوی سے سچی والی محبت ہوجائے۔۔۔ بہت پیار کرنے لگا ہو میں تم سے حسین لڑکی۔۔۔ اس دنیا میں اب تم سے زیادہ حسین شاید ہی کوئی اور لگے"

نمیر اس کے کانوں میں رس گھولتا ہوا اسے کسی قیمتی متاع کی طرح اپنے اندر سمائے۔۔۔عنایہ پر اپنی محبت کی برسات کرنے لگا ۔۔۔

عنایہ اپنا سارا ڈر سارا خوف بھلائے نمیر کی نچھاور کردہ محبت کی برسات میں بھیگ رہی تھی۔۔ نمیر کی دسترس میں وہ خود کو نہ صرف محفوظ بلکے خوش بخت بھی محسوس کر رہی تھی۔۔۔ نمیر کی قربتوں کے سبب وہ باہر ہونے والی برسات سے غافل ہوگئی۔۔۔۔ پوری رات برسات کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،، اسی طرح نمیر بھی آوارہ بادل کی طرح وقفے وقفے سے عنایہ پر اپنی محبت کی بارش کرتا ہے

عنایہ کی آنکھ کھلی تو اس کی پشت نمیر کے سینے سے لگی ہوئی،، جبکہ نمیر کا ہاتھ اسکے گرد لپٹا ہوا تھا نمیر خود سکون کی نیند سو رہا تھا۔۔۔ ساری رات بارش کے بعد ایک حسین صبح ان دونوں کی منتظر تھی۔۔۔ عنایہ نے دیوار پر ٹنگی گھڑی میں ٹائم دیکھا تو اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی،، صبح کے دس بج رہے تھے اور وہ دونوں ہی ابھی تک سوئے ہوئے تھے

اس نے کمفرٹر ہٹانے کے بعد نمیر کا ہاتھ اپنے اوپر سے ہٹا کر اٹھنا چاہا۔۔۔ تو نمیر نے اس کے اوپر اپنی ٹانگ بھی رکھ دی۔۔۔ وہ کل رات کی طرح اس وقت بھی مکمل نمیر کے حصار میں تھی۔۔۔ عنایہ نے ایک بار پھر خود کو اس کے حصار سے نکالنا چاہا مگر نمیر کی گرفت اتنی کمزور ہرگز نہیں تھی۔۔۔ وہ شاید کل رات کی طرح نیند میں بھی اسے اپنی پناہوں میں رکھنا چاہتا تھا

"اوفو کیا مسئلہ ہے خاموشی سے لیٹی رہو"

اب کی بار مزاحمت پر نمیر نیند میں ڈوبی آواز میں اسے ڈپٹتے ہوئے بولا

"آپ جاگ رہے ہیں نمیر،، ذرا ٹائم دیکھے کیا ہوگیا ہے"

کیونکہ عنایہ کے پشت اس کی طرف تھی اس لئے عنایہ کو خبر ہی نہیں ہوئی کہ نمیر کب جاگا۔۔ نمیر تھوڑا سا سر اٹھا کر دیوار پر گھڑی میں ٹائم دیکھنے لگا

"یار دس بج گئے صبح کے،، آفس کے لیے تو لیٹ ہوگیا میں۔۔۔ تم نے بھی کل ساری رات جگائے رکھا ہے مجھے"

نمیر ٹائم دیکھنے کے بعد عنایہ کے اوپر سے اپنا ہاتھ اور پاؤں ہٹاتا ہوا بولا۔۔۔۔ تو عنایہ نے کروٹ لے کر حیرت سے اسے دیکھا

"میں نے آپ کو جگائے رکھا،،، نمیر کل ساری رات آپ نے مجھے سونے نہیں دیا"

اپنے اوپر لگے الزام پر تڑپ کر عنایہ اس کو دیکھ کر بولی مگر نمیر کی اپنی طرف اٹھتی نظریں اور اپنی بات کا مفہوم سمجھ کر وہ خود نظریں جھکا گئی

"پہل تم نے کی،، ہوش کل رات کو تو نے میرے اڑائے۔۔۔ پھر میں بھلا کیسے تمہیں سونے دیتا" چہرے پر آئے عنایہ کے بالوں کو وہ پیچھے کرتا ہوا بہت گہری نظروں سے عنایہ کو دیکھ کر بولا۔۔۔ عنایہ کا جھکا ہوا سر شرم سے مزید جھک گیا۔۔۔ نمیر کی نظریں اپنے اوپر محسوس کر کے وہ بیڈ سے اٹھنے لگی تبھی نمیر نے اس کا ہاتھ پکڑا

"کہاں جا رہی ہو ابھی یہی لیٹی رہو نہ تھوڑی دیر۔۔۔ آفس سے لیٹ تو ہوچکا ہو ویسے بھی" وہ عنایہ کے شرمائے ہوئے روپ کو دیکھتا ہوا کہنے لگا۔۔۔ وہ نمیر سے نظریں نہیں ملا پارہی تھی

"اتنی دیر تک بیڈ روم کا دروازہ بند رہے گا تو باہر سب لوگ کیا سوچے گے"

عنایہ سر جھکائے نمیر سے بولی

"باہر سب لوگ کیا سوچیں گے یہ تمہیں سوچنے کی ضرورت نہیں۔۔۔ ویسے بھی میں سوچ رہا ہوں اتنے رومینٹک موسم میں آفس جانے کی بجائے اپنی بیوی کے ساتھ اس موسم کو انجوائے کرنا چاہیے"

نمیر عنایہ کو بانہوں میں لیتا ہوا بولا

"جی نہیں آپ شرافت سے آفس جا رہے ہیں اور میں کچن میں۔۔۔ ویسے بھی آپکے آفس جانے کے بعد مجھے اپنی نیند پوری کرنی ہے"

نمیر کا پلان سن کر،، عنایہ ایک دم پیچھے ہوئی۔۔۔ رومانٹک موسم کو انجوائے کرنے کا مطلب۔۔۔ نمیر کا یقیناً کل رات والے موڈ میں واپس آنا تھا۔۔ جس کے لیے عنایہ فوری طور پر بالکل تیار نہیں تھی اپنے آخری جملے پر عنایہ کی نظریں مزید جھک گئی

"ٹھیک ہے اگر تم اپنی نیند ابھی پوری کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں تو پھر میں آج رات کو بھی کوئی ایکسکیوز نہیں سنو گا"

وہ عنایہ کا گال لبوں سے چھوتا ہوا بیڈ سے اٹھ کر واش روم چلا گیا کیونکہ آج وہ افس کا آف نہیں کرسکتا تھا۔۔ عنایہ اپنے بالوں کا جوڑا بناتی ہوئی نمیر کی بات پر اپنے ہی اندر سمٹنے لگی اب اسے آفس کا ڈریس نکالنے کے بعد نمیر کے لیے ناشتہ بنانا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.