عنایہ بیڈ پر بیٹھی ہوئی،، آج ملنے والے اپنے تمام گفٹس ایک ایک کر کے کھول رہی تھی۔۔۔ گفٹ کھولنے کے ساتھ اس کے چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ رقصاں تھی۔۔۔ نمیر اسی کی طرف کروٹ سے لیٹا ہوا عنایہ کی مسکراہٹ میں گم خود بھی مسکرا رہا تھا
"تھینک یو"
آخری گفٹ ثروت کے نام کا کھولنے کے بعد عنایہ شکریہ ادا کرتی ہوئی بیڈ سے اتری اور سارے گفٹس اٹھا کر وارڈروب میں رکھنے لگی
"ابھی تو میں نے گفٹ دیا ہی نہیں پھر تھینکس کس بات کا"
نمیر بھی بیڈ سے اٹھتا ہوا وارڈروب سے اپنا دایاں شولڈر ٹکا کر عنایہ پر نظریں جمائے پوچھنے لگا
"میری برتھ ڈے آپ نے سیلیبریٹ کی سارے ارینجمنٹ آپ نے کیے اور یہ ساڑھی بھی تو آپ میرے لئے لائے ہیں ناں۔۔۔ یہ سب کسی گفٹ سے کم تو نہیں ہے"
عنایہ نے نمیر کی باندھی ہوئی ساڑھی ابھی تک چینج نہیں کی تھی۔۔۔ وہ مسکراتی ہوئی نمیر کو دیکھ کر بولی
"یہ سب میں نے تمہارے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنے کے لئے کیا تھا اور میرا آئیڈیا کامیاب ہوا۔۔۔ ایسے ہی مسکراتی رہا کرو حسین لڑکی،، تمہارے چہرے کی یہ اسمائل تمہارے شوہر کو بےحد پسند ہے"
نمیر ایک جذب کے عالم میں عنایہ کو دیکھتا ہوا بولا۔۔۔ عنایہ اس کی نظروں کی تپش اپنے چہرے پر محسوس کر کے نظریں جھکا گئی
"اس طرح تم مجھ سے مت شرمایا کرو یار شوہر ہوں میں تمہارا"
نمیر عنایہ کو اپنی بانہوں کے حصار میں لیتے ہوئے کہنے لگا۔۔۔ آج نمیر کا شدت سے دل چاہا اپنے اور عنایہ کے بیچ تکلف کیے دیوار ہمیشہ کے لئے ختم کردے،، وہ اس کی بیوی تھی اور نمیر اپنے اور اس کے درمیان جائز رشتہ قائم کرنا چاہتا تھا۔۔۔ مگر وہ چاہتا تھا اب کی بار عنایہ کی مرضی بھی اس میں شامل ہوں،،، وہ نہیں چاہتا تھا پچھلی دفعہ کی طرح وہ اسے زبردستی کرے اور دوبارہ عنایہ روئے ورنہ نمیر کو اب کی بار بہت برا لگتا
"شاید آپ مجھے کوئی گفٹ دینے والے تھے"
عنایہ نمیر کی بانہوں میں بولی تو وہ مسکرا دیا
"گفٹ دینے والا نہیں تھا بلکہ ابھی دو گا مگر پہلے یہ بتاؤ اس کے بدلے میں تم مجھے کیا دور گی" نمیر اسے اپنی بانہوں کی قید سے آزاد کرتا ہوا اپنے مطلب کی بات پوچھنے لگا
"میں کیا دے سکتی ہو آپ کو بلکہ میں کیوں کچھ دو گی بس آپ کے گفٹ دینے پر میں تھینکس بولو گی"
عنایہ گڑبڑاتی ہوئی بولی جس پر نمیر دوبارہ مسکرایا
"اوکے تم مجھے تھینکس کہہ دینا مگر جیسے میں کہوں گا اس طریقے سے"
نمیر بولتا ہوا اس کا ہاتھ تھام کر اسے ڈریسر تک لایا اور آئینے کے سامنے کھڑا کیا،، دراز کھول کر ایک ڈبیہ سے پینڈنٹ نکالا اور مسکراتا ہوا ہارٹ شیپ پینڈنٹ جس میں چھوٹے چھوٹے نگینوں سے این گندھا ہوا تھا عنایہ کو پہنانے لگا عنایہ کو وہ پینڈنٹ بہت خوبصورت لگا
"خوبصورت ہے" عنایہ نے پینڈینٹ کو دیکھنے کے بعد نمیر کو آئینے میں دیکھ کر بولا
"تم سے کم"
نمیر نے اسے کندھوں سے تھام کر اس کے سر پر اپنے ہونٹ رکھے جس پر عنایہ نے اپنی آنکھیں بند کر لی۔۔۔ نمیر نے اسے آئینے میں دیکھا پھر عنایہ کا رخ اپنی طرف کرتا ہوا اس کا چہرہ اپنے دونوں ہاتھوں میں تھاما
"چلو اب تمہاری باری ہے مجھے تھینکس کہنے کی" عنایہ نے اپنی آنکھیں کھولی تو نمیر اس کے ہونٹوں کو دیکھ رہا تھا عنایہ نے کچھ بولنے کے لیے اپنے لب کھولے تو نمیر نے اپنی انگلی اس کے ہونٹوں پر رکھ دی
"لفظوں میں بول کر نہیں، مجھے تمہارا تھینکس محسوس کرنا ہے یہاں"
نمیر نے اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھتے ہوئے کہا نمیر کی فرمائش پر عنایہ کی آنکھیں پھیل گئی
"کیا آپ ساری زندگی مجھے ایسے ہی تنگ کریں گے"
عنایہ نظریں جھکا کر بےچارگی سے پوچھنے لگی
"ارادہ تو میرا کچھ ایسا ہی ہے۔۔۔ کیا تمہیں مجھے اس طرح تھینکس کرنا اچھا نہیں لگے گا یا پھر تمہیں اس طرح تھینکس کرنا بھی نہیں آتا"
نمیر اس کے چہرے پر آئی حیا کے رنگ دیکھتا ہوا پوچھنے لگا۔۔۔ جو اسکے دل کو بہت بھلے لگ رہے تھے
"میں اس کام میں بھی زیرو ہو اور اس طرح تھینکس کہنے میں مجھے بہت شرم آئے گی"
عنایہ کے جواب پر وہ ایک بار پھر مسکرایا
"اوکے تمہیں تھینکس میں خود کر لیتا ہوں کیونکہ میں تھوڑا بےشرم واقع ہو مگر ٹائی نہ باندھنے پر تم نے اپنی سزا خود تجویز کی تھی پھر اس کا کیا ہوگا" نمیر آنکھوں میں ڈھیر سارے چاہت کے رنگ لئے اس سے سوال کرنے لگا
"اس کے لیے آپ مجھے معاف کر دیں گے کیونکہ میں جانتی ہوں آپ ایک اچھے شوہر ہیں" عنایہ نظریں اٹھا کر نمیر کو مسکرا کر دیکھتی ہوئی بولی جس پر نمیر نے مسکرا کر نفی میں سر ہلایا
"تم غلط کہہ رہی ہو،، میں اچھا شوہر تو ہوں مگر ساتھ بہت گندہ بچہ ہوں۔۔۔ معافی تو تمہیں کسی صورت نہیں ملے گی ہر صبح نہ صرف تم میری ٹائی باندھو گی بلکہ آفس جانے سے پہلے مجھے تھینکس بھی کہا کرو گی بالکل ویسے ہی جیسے میں چاہتا ہوں اور تھینکس کہنا میں تمہیں ابھی سکھا دیتا ہو" نمیر نے بولنے کے ساتھ ہی اپنے تشنہ لب عنایہ کے ہونٹوں پر رکھے
عنایہ کی رضامندی جان کر نمیر آج اپنی تمام تر شدتیں اس پر ظاہر کرنا چاہتا تھا۔۔۔ عنایہ نے اپنے دونوں ہاتھ نمیر کے سینے پر رکھ کر آنکھیں بند کی ہوئی تھی وہ اسکی سانسوں کی محض اپنی سانسوں میں اترتی ہوئی محسوس کر رہی تھی۔۔۔ نمیر اس کے ہونٹوں کو آزاد کرتا ہوا اپنے سینے سے عنایہ کے ہاتھ ہٹائے بغیر اسکے ہاتھ اپنے گلے میں ڈالے۔۔۔ اسے بانہوں میں اٹھاتا ہوا بیڈ پر لاکر لٹایا۔۔۔ اس پر جھکنے سے پہلے نمیر اسکی ساڑھی کا پلو ہٹا چکا تھا
"اگر مجھ سے ہوگئی تھی تو اپنی سہیلی کے سامنے اقرار کرنے کی بجائے تمہیں اپنے شوہر کے آگے اظہار کرنا چاہیے تھا"
نمیر عنایہ کی تھوڑی پر اپنے ہونٹ رکھنے کے بعد عنایہ کو دیکھتا ہوا بولا اس کی بات سن کر عنایہ نے زور سے اپنی بند کی ہوئی آنکھیں کھولی
"آپ نے ہم دونوں کی باتیں سنی"
عنایہ حیرت سے اس کو دیکھتی ہوئی پوچھنے لگی
"ابھی تھوڑی دیر پہلے میں نے بتایا تو تھا کہ میں بہت گندہ بچہ ہو"
نمیر اپنا ایک ہاتھ عنایہ کے بالوں میں پھنسا کر دوسرا ہاتھ سے بلاوز کے گلے کی ڈوری کھولنے لگا۔۔۔ عنایہ نے دوبارہ اپنی آنکھیں بند کرلی۔۔۔۔ اس کی ہا رٹ بیٹ تیز ہونے لگی۔۔۔ نمیر اسکے دل پر اپنے ہونٹ رکھ کر اس کی دھڑکنوں کو اور منتشر کر رہا تھا
"نمیر"
دھڑکتے دل کے ساتھ عنایہ نے اس کا نام پکارا
"تم نمیر کو کب سے تڑپائے جارہی ہو۔۔۔ اب نمیر تمہاری ایک بھی نہیں سننے والا"
وہ عنایہ کا چہرہ دیکھتا ہوا بو لا۔۔۔عنایہ کی آنکھیں ابھی بھی بند تھی اور اس کے چہرے پر گھبراہٹ اور شرم کے رنگ عیاں تھے۔۔۔ نمیر اس کے چہرے کے ایک ایک نقش کو چومنے لگا
مسحور کن لمحات میں وہ دونوں ہی کھوئے ہوئے تھے کہ دروازے کی دستک نے بیچ میں مداخلت کی۔۔۔ نمیر نے گھڑی میں ٹائم دیکھا تو رات کا ایک بجا رہا تھا کوئی ملازم تو نہیں ہوسکتا تھا اس وقت یقیناً ثروت ہی ہوگی۔۔۔نمیر عنایہ کی ساڑھی کا پلو درست کرتا ہوا بیڈ سے اٹھا تو عنایہ بھی اٹھ کر بیٹھی اور اپنے چہرے کے تاثرات کو نارمل کرنے کی کوشش کرنے لگی جبکہ نمیر اپنی شرٹ کے بٹن بند کرتا ہوا دروازہ کھولنے لگا۔۔۔ وہ جو ثروت کی توقع کر رہا تھا سامنے نہال کو کھڑا دیکھ کر ایک دم چونکا
"آئی ایم سوری میں نے ڈسٹرب تو نہیں کیا تمہیں"
نہال نمیر کو دیکھتا ہوا بولا
"نہیں۔۔۔ اندر آؤ"
نمیر راستہ دیتا ہوا بولا تو نہال اندر آگیا۔۔۔ عنایہ اور نہال کی نظریں ملی تو نمیر غور سے ان دونوں کو دیکھ رہا تھا
"ہیمنی برتھ ڈے،،آج تمہارا برتھ ڈے تھا میں گفٹ تو نہیں لا سکا مگر تمہارا گفٹ ادھار ہے مجھ پر"
وہ عنایہ کے گرد لپٹی ہوئی ساڑھی کو دیکھتا ہوا بولا۔۔۔ عنایہ کو معلوم تھا کہ اسے ساڑھی نہیں پسند تھی۔۔ وہ بھی جانتا تھا عنایہ کو ساڑھی نہیں پسند تھی اور اسے یہ بھی معلوم تھا کہ ساڑھی نمیر کو پسند تھی۔۔۔ کچھ تھا جو نہال کو برا لگا
"گفٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے برتھ ڈے تو اب ویسے بھی گزر گئی"
عنایہ تکلف سے مسکراتی ہوئی بولی پھر اس کی نظر نمیر پر پڑی جو کہ سنجیدہ تاثرات لیے ان دونوں کو دیکھ رہا تھا۔۔۔ عنایہ اس کے تاثرات کو دیکھ کر نمیر کے موڈ کا اندازہ نہیں لگا پائی
"ضرورت کیسے نہیں ہے۔۔۔ ہم ایک گھر میں رہتے ہیں۔۔۔ نمیر کی بیوی ہو تم، یعنی میرے بھائی کی بیوی،، اس گھر کی ایک فرد، گفٹ تو بنتا ہے تمہارا"
نہال صوفے پر بیٹھتا ہوا غور سے عنایہ کو دیکھتا ہوا بولا نمیر غور سے نہال کو دیکھنے لگا۔۔۔ جبکہ عنایہ سرجھکا کر کچھ کہے بغیر بیڈ پر بیٹھ گئی
"میں تم دونوں کو یہ کہنے آیا ہوں۔۔۔ کبھی کبھی جیسا ہم چاہتے ہیں ویسا ہوتا نہیں عنایہ میری پسند تھی مگر اب وہ تمہاری بیوی ہے۔۔۔ اس حقیقت کو قبول کرنا تھوڑا مشکل ہو رہا ہے مگر اس حقیقت سے منہ نہیں پھیرا جاسکتا اور دیکھو عنایہ نے بھی کتنی جلدی تمہیں قبول کر لیا۔۔۔ دعا کرنا کہ میں بھی اس حقیقت کو جلدی قبول کر لو"
نہال نمیر کو دیکھتا ہوا بولا۔۔۔ نمیر کو نہال کا اندازہ نارمل نہیں لگا کچھ تھا اس کے انداز میں جو نمیر کو کھٹک رہا تھا
"کیا ہوا چپ کیوں ہو تم، کچھ بولو گے نہیں"
نہال نمیر کو دیکھتا ہوا اس سے پوچھنے لگا
"حقیقت حقیقت ہوتی ہے نہال اس کو قبول کر ہی لینا چاہیے۔۔۔ جتنی دیر سے تم اس بات کو تسلیم کرو گے خود کو اتنا زیادہ تکلیف میں رکھو گے۔۔۔ تم میرے بھائی ہو میں تمہیں بھی تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتا۔۔۔ تمہارے آگے پوری زندگی پڑی ہے اسکو ایسے ہی برباد مت کرو"
نمیر نہال کے قریب بیٹھ کر اسے سمجھانے لگا جس پر نہال استہزائیہ ہنسا
"مشورہ دینے کے لئے شکریہ، تم لوگ ریسٹ کرو اب"
نہال نمیر کو بولتا ہوا صوفے سے اٹھا اور اس کے کمرے سے نکل گیا
"جاؤ چینج کر کے آؤ"
نہال کے جانے کے بعد نمیر عنایہ کو دیکھتا ہوا بولا اور بیڈروم کا دروازہ بند کرنے لگا۔۔۔ عنایہ ڈریسنگ روم سے جب چینج کر کے آئی۔۔۔۔ تو بیڈروم کی لائٹ بند تھی اور نمیر کھڑکی کے پٹ کھولے کھڑا باہر جھانکتے ہوئے کچھ سوچ رہا تھا ۔۔۔عنایہ جا کر بیڈ پر لیٹ گئی
"آپ نہیں سوئے گے نمیر"
عنایہ ہچکچاتی ہوئی نمیر سے پوچھنے لگی۔۔ نمیر نے مڑ کر اس کو دیکھا
"نیند نہیں آرہی تم سو جاؤ"
نمیر عنایہ کو دیکھتا ہوا بولا پھر دوبارہ باہر دیکھنے لگا۔۔۔ جبکہ عنایہ آنکھیں بند کرنے کی بجائے نمیر کو دیکھنے لگی ناجانے انکی زندگی کب اور کیسے نارمل ہوگی یہ سوچتے ہوئے عنایہ کی آنکھ لگ گئی
"چندا اٹھنا نہیں ہے کیا"
تیسری بار نمیر کے آواز دینے پر عنایہ نے آنکھیں کھولی۔۔۔ وہ مندی مندی آنکھوں سے نمیر کو دیکھنے لگی جو پوری طرح بیدار ہوکر عنایہ کی طرف کروٹ سی لیٹا ہوا اسی کو دیکھ رہا تھا
"کیا آپ وہ سونا بالکل پسند نہیں ہے نمیر"
نیند سے بوجھل آواز میں عنایہ نمیر کو دیکھتی ہوئی پوچھنے لگی اس کے انداز پر نمیر کو ہنسی آگئی
"میں چھٹی والے دن بھی اتنا نہیں سو سکتا،، جتنا سارا تم سوتی ہو میری سلیپنگ بیوٹی"
نمیر بولنے کے ساتھ ہی عنایہ کو اپنی طرف کھینچتا ہوا اس پر جھکا۔۔ اب وہ عنایہ کو پوری طرح بیدار کرنے کے موڈ میں تھا۔۔۔ کل رات کی بانسبت اس وقت اس کا موڈ بھی ٹھیک ہوگیا تھا
"سنو میرے آفس جانے کے بعد جتنا سونا ہے سو جانا کل سیٹر ڈے ہوگا یعنی آفس کا آف۔۔۔۔ اور آج رات میں تمہاری نیند کو لے کر کوئی بھی ایکسکیوز نہیں سنوں گا"
نمیر عنایہ کی نیند بھگانے کے بعد اب اس کو دیکھتے ہوئے شرارتی انداز میں بولا۔۔۔ نمیر کی بات پر عنایہ شرما گئی۔۔ وہ عنایہ کی پیشانی پر ہونٹ رکھ کر مسکراتا ہوا بیڈ سے اٹھا
"یار جلدی سے ناشتہ ریڈی کرو،، لگ رہا ہے آج آفس کے لیے لیٹ ہو جاؤ گا"
نمیر واش روم کا رخ کرتا ہوا بولا تو عنایہ بھی سستی بھگاتی ہوئی بیڈ اٹھی
کچن کا رخ کرنے سے پہلے اس نے وارڈروب سے نمیر کے لئے کپڑے نکالے بیڈ کور صحیح کرتی ہوئی وہ کچن میں چلی آئی۔۔ تقریباً روز ہی نمیر اس کے ہاتھ کا بنا ہوا ناشتہ کرتا تھا۔۔۔ حمیدہ کے ساتھ ٹیبل پر ناشتہ رکھوایا تو باری باری سب اپنے روم سے نکل آئے۔۔۔ نمیر گھر کیجول حل میں تھا شاید ناشتہ کرکے آفس کی تیاری کا ارادہ رکھتا تھا،، جبکہ نہال آفس کے لیے تیار تھا۔۔۔ ثروت نے نہال کو اپنے کمرے سے آتا دیکھا تو اسے گلے لگا کر پیار کرنے لگی۔۔۔ نہال بھی ثروت سے نارمل انداز میں اس کی طبیعت پوچھ رہا تھا
"یہ کیا تم اپنے شوہر کے لیے ایک پراٹھا بنا دیتی ہوں اگر جیٹھ کا بھی پراٹھا کھانے کا دل چاہے تو اسے کیا کرنا چاہیے پھر"
نہال عنایہ کو دیکھتا ہوا بالکل فرینک انداز میں بات کرنے لگا۔۔۔ نمیر نے نہال کو ایک نظر دیکھا پلیٹ میں اپنے لیے پراٹھا نکالنے لگا۔۔۔ اپنی چیز نہال کو آفر کرنے یا اس سے شیئر کرنے کا نمیر کا قطعی ارادہ نہیں تھا
"میں ابھی حمیدہ سے کہتی ہوں وہ بنا دیتی ہے تمہارے لئے بھی پراٹھا"
ثروت نہال کو دیکھتی ہوئی بولی
"رہنے دیں ماما،، حمیدہ کے ہاتھ کا ذائقہ اس پراٹھے جیسا تھوڑی ہوگا میں سینڈوچ سے ہی کام چلا لیتا ہوں"
نہال نے ایک نظر نمیر کو دیکھتے ہوئے کہا پھر سینڈوچ کی پلیٹ اٹھانے لگا۔۔۔ نمیر بھی اسکی بات پر کوئی رسپانس دی اپنا ناشتہ کرنے میں مصروف تھا
"آپ پانچ منٹ رک جائے میں آپ کے لیے بھی پراٹھا بنادیتی ہوں"
عنایہ کی آواز پر ایک پل کے لیے نمیر کا ہاتھ روکا مگر وہ پھر دوبارہ نارمل انداز میں اپنا ناشتہ کرنے لگا۔۔۔ عنایہ کو اچھا نہیں لگا نہال کا سینڈوچ کھانا۔۔۔ وہ بھی اسی گھر کا فرد تھا،،، نمیر کا بڑا بھائی اس کا جیٹھ۔۔۔ اگر وہ اس کے لئے بھی پراٹھا بنا دیتی تو اس میں کیا مذائقہ تھا۔۔ عنایہ سوچتی ہوئی اپنا ناشتہ چھوڑ کر اٹھ گئی
"پانچ منٹ نہیں میں 15 منٹ بھی ویٹ کر سکتا ہوں تم آرام سے پراٹھا بناؤ"
نہال نے مسکراتے ہوئے عنایہ کو کہا۔۔۔ وہ ہلکی سی اسمائل دے کر کچن کا رخ کرنے لگی۔۔۔ نمیر نے چائے کا سپ لیتے ہوئے نہال کو دیکھا۔۔۔ وہ کافی خوش اور فریش لگ رہا تھا۔۔ نہال شروع سے خاموش طبع تھا اور اتنا مسکرا کر کسی دوسرے سے بات بھی نہیں کیا کرتا تھا مگر اب اس کا انداز بالخصوص عنایہ سے بات کرنے کا مختلف ہوگیا تھا
"رکو عنایہ پہلے یہاں آؤ اور میری چائے گرم کر کے لاؤ یہ ٹھنڈی ہوچکی ہے"
نمیر کی آواز سن کر عنایہ چائے گا کپ لینے اس کے پاس آنے لگی
"اوہو تم جاؤ کچن میں۔۔۔ نمیر تم یہ میرا کپ لے لو میں اتنی گرم چائے نہیں پیتا"
نہال نے بولنے کے ساتھ ہی چائے سے بھرا کپ نمیر کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا۔۔۔ تو عنایہ کچن میں جا چکی تھی
"عنایہ واپس آؤ اور میری چائے گرم کر کے لاؤ"
نمیر نہال کو دیکھتا ہوا تیز آواز میں بولا تو عنایہ کو کچن سے واپس آنا پڑا۔۔۔ ثروت بھی خاموشی سے نہال کی طرح نمیر کو دیکھنے لگی۔۔ نہال نے اپنا آگے بڑھا ہوا کپ واپس ٹیبل پر رکھا۔۔۔ تھوڑی دیر میں حمیدہ کچن سے چائے کا کپ لے کر آئی اور نمیر کے آگے رکھا
"عنایہ کہاں ہے"
نمیر ایک نظر اپنے چائے کے کپ کو دیکھتا ہوا حمیدہ سے پوچھنے لگا
"جی وہ نہال صاحب کے لیے پراٹھا بنا رہی ہیں"
حمیدہ نے نمیر کو جواب دیا
"یہ چائے کا کپ اٹھا کر واپس لے کر جاؤ۔۔۔ عنایہ سے کہو پہلے آکر مجھے خود آکر چائے دے کر جائے پھر پراٹھا بنائے"
نمیر حمیدہ کو دیکھتا ہوا بولا۔۔۔ تھوڑی دیر میں چائے کا کپ ہاتھ میں پکڑے عنایہ کچن سے نکلی اور نمیر کے ہاتھ میں چائے کا کپ تھمایا
"اگلی دفعہ کسی بھی دوسرے کام کے لیے میرا کام ڈیلے یا اگنور نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ بیوی تم ہو میری، آئندہ حمیدہ کو میرا کام کرنے کے لیے مت کہنا"
نمیر عنایہ کو دیکھتا ہوا بولا عنایہ نے ایک نظر ثروت اور نہال پر ڈالی نمیر کو جی کہہ کر واپس کچن میں چلی گئی
"صبح صبح تمہارے دماغ پر گرمی چڑھ گئی،، اوپر سے اتنی گرم چائے پی کر کیا کرو گے۔۔ کیا تم اپنی چائے مجھ سے شیئر کر سکتے ہو"
نہال اس کے غصے کی پروا کیے بنا نمیر کو بولا
"تمہیں اچھی طرح میری عادت کا معلوم ہے میں اپنی استعمال کی چیزیں دوسروں سے شیئر نہیں کرتا"
نمیر نہال کو دیکھتا ہوا سنجیدگی سے بولا
"واقعی تم اب بھی یہی کہو گے"
نہال کی آنکھوں میں دیکھ کر پوچھنے لگا جیسے وہ کچھ جتانا چاہ رہا ہو
"جو کہنا ہے کھل کر کہو صاف لفظوں میں"
نمیر نہال کو دیکھ کر ایک ایک لفظ چبا کر بولا،، اسے تو کل رات کو ہی نہال کا یوں اپنے بیڈ روم میں آنا کچھ خاص پسند نہیں آیا تھا
"کیوں ماما ذرا یاد دلائے اپنی لاڈلے کو، بچپن میں جب بابا اس کے اور میرے لیے کوئی کھلونا لاتے تھے اسے ہمیشہ میرا والا ہی کھلونا پسند آتا تھا اور یہ اسی کے لئے ضد کرتا تھا۔۔۔ آپ دونوں ہمیشہ مجھے سمجھاتے تھے کہ چھوٹا بھائی ہے اسے اپنا کھلونا دے دو اور میں اپنے چھوٹے بھائی کو ہمیشہ اپنی چیز، اس کی ضد دیکھ کر دے دیا کرتا تھا یاد ہے ناں ماما آپ کو" نہال ہنستا ہوا ثروت سے پوچھنے لگا نہال کی بات سن کر ثروت خاموش ہوگئی جبکہ نمیر لب بھینچ کر اپنا غصہ کنٹرول کرنے لگا۔۔۔ وہ اچھی طرح جانتا ہے تو اس کا اشارہ کس طرف ہے
"بڑے تو ہمیشہ بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہیں نہال۔۔۔ تم میرے بہت پیارے اور صابر بیٹے ہو" نہال کی آنکھوں میں قرب دیکھ کر ثروت اس کو سمجھانے لگی
"بڑا ہو تو اس کا یہ مطلب ہے کہ میں ہر دفعہ بڑے پن کا مظاہرہ کرو،، اللہ کسی کو بھی بڑا بھائی نہ بنائے"
نہال بولتا ہوا چائے کے گھونٹ حلق میں اتارنے لگا
"یہ لیجیے آگیا آپکا پراٹھا بھی۔۔۔۔ کیا باتیں چل رہی ہیں"
عنایہ جو کہ کچن میں موجود تھی اسے ٹیبل پر ہونے والی گرما گرمی کا علم نہیں تھا۔۔ اس لئے نہال کے آگے پراٹھے کی پلیٹ رکھنے کے بعد اپنی کرسی پر بیٹھتی ہوئی نمیر کو دیکھ کر پوچھنے لگی
"اس سے مت پوچھو میں بتاتا ہوں۔۔۔ دراصل میں تمہارے شوہر کو اس کے بچپن کے کارنامے یاد دلا رہا تھا۔۔۔۔ تمہیں میں ایک مزے کا قصہ سناتا ہوں،، تم اس وقت بہت چھوٹی ہوگی یا اس وقت تو پیدا بھی نہیں ہوئی ہوگی۔۔۔ شاید میری ساتویں سالگرہ تھی ہماری کلاس میٹ نے مجھے برتھ ڈے پریزنٹ میں ایک پرشین کیٹ گفٹ کی۔۔ جسے ہم پیار سے سویٹی کہتے تھے۔۔۔ ہمیشہ کی طرح سویٹی نمیر صاحب کو پسند آگئی"
نہال مزے سے نمیر کا ایک اور بچپن کا قصہ عنایہ کو سنانے لگا عنایہ بھی ہونٹوں پر مسکراہٹ لائے دلچسپی سے سننے لگی جبکہ نمیر نہال کو کھولتی ہوئی نظروں سے دیکھنے لگا۔۔۔ ثروت اپنی ہی کسی گہری سوچ میں ڈوبی ہوئی تھی
"تو پھر ہوا یوں کہ نمیر کا رونا دھونا شروع ہوا کھانا پینے سے بھوک ہڑتال دیکھ کر،، بڑے بھائی ہونے کا فرض نبھاتے ہوئے میں نے اپنی سویٹی،، دل بڑا کر کے نمیر کو سونپ دی۔۔۔ نمیر دل و جان سے کسی ننھے سے بچے کی طرح سویٹی کا خیال رکھتا۔۔۔ اس کے کھانے پینے کا نہلانے دھلانے یہاں تک کہ اس کی ویکسینیشن بھی نمیر کو یاد رہتی۔۔۔۔ یہ سویٹی سے خود کھیلتا مجھے یا نوفل کو تو ہاتھ بھی نہیں لگانے دیتا تھا۔۔۔ شروع سے عادت ہے اسکی اپنی چیزوں سے کافی ٹچی رہتا ہے پھر ایک دن اس کو بہت تیز بخار چڑھا یہ سو رہا تھا۔۔۔ سویٹی کو بہت زور سے بھوک لگی میں نے اس کی بھوک کا احساس کر کے سویٹی کو غلطی سے دودھ دے دیا۔۔۔ اور یہ بات بعد میں اسے گھر کے نوکر سے معلوم ہوگئی۔۔۔ اس نے اپنے بخار کی پروا نہ کرتے ہوئے سویٹی کو ایک باکس میں بند کیا اور گلی کے آخر میں وہ باکس رکھ کر آگیا۔۔۔۔ کیونکہ سویٹی کو غلطی سے میں نے دودھ دے دیا تھا۔۔۔ میری ہی چیز کا اگر میں نے احساس کیا تو اسے اتنا برا لگا اس نے وہ چیز اپنے آپ سے ہی دور کردی"
نہال ہنستا ہوا عنایہ کو بتانے لگا۔۔۔ عنایہ کی مسکر اہٹ نہال کی بات سن کر غائب ہوگئی۔۔۔ وہ گردن موڑ کر اپنے برابر میں بیٹھے نمیر کو دیکھنے لگی نمیر اب بھی سنجیدہ تاثرات لئے غور سے نہال کو دیکھ رہا تھا
"جب میں چھوٹا تھا نادان تھا،، چیزوں کی قدر اور احساس نہیں تھا مجھ میں۔۔۔۔ آگے کی بات نہیں بتائی تم نے عنایہ کو چلو آگے میں خود ہی بتا دیتا ہوں"
نمیر جو کافی دیر سے خاموش ہوکر نہال کی باتیں برداشت کر رہا تھا اب عنایہ کی طرف دیکھ کر اس کا ہاتھ تھامتا ہوا بولا
"سویٹی کو خود سے دور کرنے کے بعد یہ مجھے اپنی بیوقوفی کا احساس ہوا کہ اس دن غصے میں،، میں نے اپنی پیاری چیز کو خود سے دور کر کے اپنا ہی نقصان کیا۔۔۔ میں اس دن بہت پچھتایا،، بچہ تھا تو رویا بھی۔۔۔ مگر پھر اس واقعے کے بعد سے مجھے یہ سبق حاصل ہوا کہ اپنی چیزوں کی قدر کیسے کی جاتی ہے۔۔ غصے میں یا جذبات میں آکر انہیں خود سے دور کرنے کی بجائے ان کی حفاظت کیسے کی جاتی ہے"
عنایہ کو بتانے کے ساتھ آخری جملہ نمیر نے نہال کو دیکھ کر کہا ۔۔۔
نہال اسے اپنے دونوں ہاتھ کے انگوٹھوں سے تھمس اپ کر کے ناشتہ کرنے لگا جبکہ نمیر چینج کرنے اپنے روم میں چلا گیا۔۔۔ عنایہ ثروت کو گہری سوچ میں دیکھ کر ان دونوں بھائیوں کی باتوں کا مفہوم سمجھنے لگی۔۔۔ جب اسے خود بھی سمجھ میں نہیں آیا تو وہ بھی بیڈروم میں جانے لگی۔۔۔ تبھی نہال اس کو دیکھ کر بولا
"عنایہ ویسے مجھے تم سے بھی ایک شکوہ رہے گا"
نہال کی آنکھوں میں ایسا کچھ تھا عنایہ رک کر اسے دیکھنے لگی۔۔۔ ثروت بھی اپنی سوچوں کے بھنور سے نکل کر نہال کو دیکھنے لگی
"کل تم نے سب کو اپنی برتھ ڈے کا کیک کھلایا مگر مجھے نہیں،، جبکہ میں تمہارے ویل ویشرز میں سے ہی ہو"
نہال کا شکوہ سن کر عنایہ بمشکل مسکرائی
"اپ کا کیک مجھ پر ادھار ہے"
عنایہ نہال سے کہتی ہوئی اپنے کمرے میں چلی گئی