"یہ تمہاری مامی کا گھر نہیں ہے جو آج کا دن تم یوں بند کمرے میں گزار دو گی۔۔۔ جلدی سے تیار ہو جاؤ میں نے نوفل کو آٹھ بجے کا ٹائم دیا تھا پہنچنے والا ہوگا وہ تمہاری سہیلی کے ساتھ"
عنایہ بیڈروم کی کھڑکی کھولے کھڑی تھی۔۔۔ نمیر کمرے میں داخل ہو کر اس کو دیکھتا ہوا بولا،، کل صبح ہونے والی تلخی کے بعد اب تک نہال اپنے آپ کو کمرے میں موجود تھا۔۔۔۔ نمیر نے اور ثروت نے کافی کوشش کی کہ اس سے بات کرے مگر وہ ان دونوں میں سے کسی کی بھی سننے کے لئے تیار نہیں تھا۔۔۔ بات تو اس کی اور عنایہ کی بھی روبرو اسی وقت ہو رہی تھی کیونکہ وہ کل صبح آفس کا نکلا، رات کافی دیر گھر آیا جب تک عنایہ سوچکی تھی۔۔۔۔ صبح بھی وہ عنایہ کو جگائے بغیر آفس کے لیے نکل گیا۔۔۔ آج دوپہر میں اس نے آفس سے فون کر کے عنایہ کو بتایا کہ وہ فرمان اور اس عشرت کے ساتھ نوفل اور شانزے اور اپنے چند دوست کی فیملی کو بھی انوائٹ کرچکا ہے
"کیا ضرورت تھی برتھ ڈے سیلیبریٹ کرنے کی ۔۔۔۔ آپ نے مجھے پہلے کبھی برتھ ڈے
سیلیبریٹ کرتے دیکھا ہے"
عنایہ نمیر کو دیکھتی ہوئی کہنے لگی تو نمیر اس کے قریب آ کر اس کا چہرہ اپنے دونوں ہاتھوں میں تھامتے ہوئے بولا
"ایسا ضروری تو نہیں جو کام پہلے کبھی نہیں ہوا وہ اب بھی نہ ہو۔۔۔ اب تمہاری مجھ سے شادی ہوچکی ہے میرا دل چاہ رہا تھا تمہاری برتھ ڈے سیلیبریٹ کرنے کا مجھے اچھا لگے گا آج کے دن تم میرے لیے سجو سنوارو۔۔۔ میرا لایا ہوا ڈریس پہنو،، کیا تم میری خوشی کے لیے ایسا کرو گی" نمیر عنایہ کا چہرہ تھامے اس سے پوچھنے لگا تو عنایہ نے اقرار میں سر ہلایا۔۔۔ نمیر نے اسمائل کے ساتھ اسکے چہرے سے اپنے ہاتھ ہٹائے اور وارڈروب سے عنایہ کے لیے ڈریس نکالنے لگا جو وہ کل ہی اس کے لئے لایا تھا
"یہ۔۔۔۔ یہ میں کیسے پہن سکتی ہوں آج سے پہلے میں نے ساڑھی کبھی نہیں پہنی،، نہ ہی مجھے پسند ہے اور نہ ہی اسے باندھنا آتا ہے" نمیر کے ہاتھ میں ریڈ کلر کی ساڑھی دیکھی تو عنایہ گھبراتی ہوئی بولی۔۔۔ ساڑھی نہال کو بھی اتفاق سے بالکل نہیں پسند تھی۔۔۔ اس وجہ سے شادی کے کپڑوں میں اس نے ایک بھی ساڑھے نہیں لے تھی اور خود اسے بھی ساڑھی پہننے کا کوئی خاص شوق نہیں تھا
"آج سے پہلے تو تم نے برتھڈے بھی سیلیبریٹ نہیں کی۔۔۔ آج کر رہی ہو نا ایسے ہی آج پہلی دفعہ یہ ساڑھی بھی پہنو گی،،، تمہیں پسند نہیں ہے مگر مجھے پسند ہے اچھی لگے گی تم پر،،، اس لئے تمہارے لئے لایا ہوں"
نمیر نے ہینگر میں لٹکی ہوئی ساڑھی عنایہ کے ہاتھ میں تھمائی
"میں نے یہ بھی کہا ہے مجھے یہ باندھنا نہیں آتی"
عنایہ نے منہ بنا کر کہا کیونکہ ساڑھی پہننے کا اس کا ذرا برابر موڈ نہیں تھا
"ٹائی باندھنا تمہیں نہیں آتی،، ساڑھی باندھنا تمہیں نہیں آتی،، شوہر سے پیار کیسے کیا جاتا ہے اسے خوش کیسے رکھا جاتا ہے اس سے تم لاعلم ہوں۔۔۔ بے فکر رہو ایک ایک کرکے سب کچھ سیکھا دوگا"
نمیر گہری نظروں سے اس کو دیکھتا ہوا بولا تو عنایہ اس کی نظروں سے کنفیوز ہونے لگی
"ساڑھی باندھنا کوئی مہارت کا کام نہیں ہے تم نے ٹائی باندھنا نہیں سیکھی مگر ساڑھی پرچیز کرنے کے بعد میں نے اس کو باندھنے کا طریقہ دیکھ لیا ہے۔۔۔ آج صبح ٹائی نہ باندھنے کا حرجانہ تو دینا ہی پڑے گا۔۔۔ مگر وہ بات کی بات ہے۔۔۔ جاؤ اب یہ بلاؤز پہن کر آؤ جلدی سے"
نمیر کی بات سن کر وہ سست قدموں سے ساڑھی لیے ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔۔۔۔ اس کے بعد جب تک نمیر نے اس کو ساڑھی نہیں باندھی عنایہ نے اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں میں چھپائے رکھا۔۔۔ نمیر افسوس سے اس کو دیکھ کر سر ہلانے لگا
"ایسا لگتا ہے شادی میری کسی جوان لڑکی سے نہیں بلکہ کسی چھوٹی سی بچی سے ہوئی ہے۔۔۔۔ جسے پڑھانے کے ساتھ ساتھ ہر کام سکھانا پڑے گا"
پیچھے بلاؤز کی ڈوری باندھنے کے بعد نمیر نے اس کے شولڈر پر اپنے ہونٹ رکھے
"نمیر"
عنایہ ایک دم نمیر کی طرف مڑی۔۔۔ شرم سے اس کا چہرہ ساڑھی کے رنگ جیسا ہونے لگا
"کیا نمیر۔۔۔ اب شرمانہ چھوڑو جلدی سے باقی کا خود تیار ہو اور فورا باہر نکلو"
نمیر اس کے بالوں کو کلپ سے آزاد کرتا ایک نظر اس کے حسین سراپے پر ڈالتا خود بھی چینج کرنے چلا گیا ۔۔
عنایہ جلدی جلدی باقی کا خود تیار ہو کر بال کھلے چھوڑ کر کمرے سے باہر نکل آئی ثروت نے اسے دیکھا تو پیار کرتے ہو ڈھیر ساری دعائیں دی
نوفل، شانزے، فرمان اور عشرت اور دوسرے گیسٹ آ چکے تھے عشرت کے علاوہ اس نے سب سے تعریفیں اور مبارکباد وصول کی
عشرت آج بھی عنایہ کو دیکھ کر اس پر طنز کرنا نہیں بھولی اس کی سالگرہ بنانے پر اور تیار ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔۔۔۔ اس کے خیال میں آج کے دن عنایہ کو صرف اپنے ماں باپ کا سوگ منانا چاہیے تھا
جس پر عنایہ تو خاموش رہی مگر اس کی جگہ نمیر نے عشرت کو ٹکا سا جو اب دیا۔۔۔ یہ کہیں بھی نہیں لکھا کہ مرنے والوں کو صرف رو رو کر یاد کیا جائے آج عنایہ کے پیرنٹس کی برسی تھی وہ ان کو پڑھ کر بخش چکی ہے۔۔۔ مرنے والے اگر ماں باپ ہو تو وہ کبھی بھی نہیں چاہے گے ان کی اولاد دنیا میں آنسو بہائے۔۔۔ آج عنایہ کا برتھ ڈے ہے اور اپنی خوشیوں پر اس کا بھی حق ہے۔۔۔ نمیر کی بات سن کر جہاں شانزے خوش ہوئی وہی عشرت کا منہ آخر تک بنا رہا
"نمیر میں کیک کیسے کاٹو گی"
سب لوگ ٹیبل پر موجود تھے تب عنایہ نروس ہوتی ہوئی نمیر سے آہستہ سے پوچھنے لگی
"عنایہ تمہیں کیک کاٹنا ہے کوئی گائے یا اونٹ نہیں ذبح کرنا جو تم ایسے گھبرا رہی ہو"
نمیر نے اس کو گھبراتے ہوئے دیکھا تو ریلکس کرتے ہوئے کہا
"مگر میں نے یوں سب کے سامنے کبھی کیک کاٹا نہیں سب دیکھیں گے مجھے"
عنایہ منمناتی ہوئی بولی
"ابھی بھی سب ہم دونوں کو ہی دیکھ رہے ہیں آؤ شاباش"
نمیر اس کے کندھے کے گرد ہاتھ رکھ کر اسے ٹیبل پر لایا اور عنایہ کو چھری پکڑائی۔۔۔ سب کی موجودگی میں تالیوں کی گونج میں عنایہ نے کیک کاٹا
*****
"اف شکر ہے تم اپنے کمرے میں لے آئی وہاں سب کے سامنے تو انسان بات ہی نہیں کر سکتا۔۔۔ اب بتاؤ موبائل پر کیا ضروری بات بتا رہی نمیر بھائی کے بارے میں تم"
عنایہ اسے اپنے کمرے میں لائی تو شانزے اس سے بولی
"بتاتی ہوں مگر پہلے اپنی شادی کی مبارکباد وصول کرو اور یہ بتاؤ نوفل بھائی کا رؤیہ کیسا ہے تمہارے ساتھ"
عنایہ شانزے کے برابر میں بیٹھی اس سے پوچھنے لگی
"بالکل ویسے ہی رویہ ہے جیسے دو دن کی نئی نویلی دلہن کے ساتھ ایک شوہر کا ہونا چاہیے" شانزے نے شرمانے کی بھرپور ایکٹنگ کرتے ہوئے کہا جس پر عنایہ کو ہنسی آئی
"اللہ بری نظر سے بچائے بہت پیاری لگ رہی ہو آج تم"
عنایہ نے شانزے کو خوش اور مطمئن دیکھ کر دل سے دعا دی
"میں پیاری لگ رہی ہو، یہ نوفل مجھے بتا چکا ہے اور تم کتنی پیاری لگ رہی ہو یہ نمیر بھائی کی آنکھوں میں جھانک کر دیکھ لینا ان کی نظریں بار بار تم پر اٹھ رہی ہیں"
شانزے نے شرارتی انداز میں بولا تو عنایہ ایکدم جھینپ گئی۔۔۔ کیونکہ نمیر کو ہر تھوڑی دیر بعد اپنی طرف دیکھتا ہوا محسوس تو وہ خود بھی کر چکی تھی
"ویسے نظریں تو تمہاری مامی کی بھی بار بار تم پر اٹھ رہی ہیں خدا کی قسم کیسے گھورتی ہیں یہ خاتون تمہیں۔۔۔ لگتا ہی نہیں تمہاری ساس اور مامی دونوں بہنیں ہیں" شانزے کو عشرت یاد آئی۔۔۔ جو مہمانوں کے بیچ عنایہ کو خار کھانے والی نظروں سے وقفے وقفے سے دیکھے جا رہی تھی
"یار دراصل انہیں اچھا نہیں لگا میری برتھ ڈے سیلیبریٹ کرنا میں جبھی نمیر کو روک رہی تھی" عنایہ شانزے کو عشرت کے ناخوش ہونے کا ریژن بتانے لگی
"ارے چھوڑو اپنی مامی کو نمیر بھائی نے بہت اچھا کیا جو تمہاری برتھ ڈے سیلیبریٹ کی۔۔۔ میں تمہاری جگہ ہوتی تو کیک کاٹ کر سب سے پہلے بڑا والا کیک کا ٹکڑا اپنے پیارے سے ہاتھوں سے ان کے منہ میں ہی ڈالتی۔۔۔ اب بتاؤ نمیر بھائی کے بارے میں کیا کہہ رہی ہو تم"
شانزے عنایہ کو دوبارہ اسی ٹاپک پر لے آئی
"شانزے مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے مجھے نمیر اچھے لگنے لگے ہیں۔۔۔۔ یعنی وہ دوسری طرح سے بہت زیادہ اچھے۔۔۔ میرا مطلب ہے۔۔۔ مجھے لگ رہا ہے کہ مجھے نمیر سے۔۔۔ افوہ تم سمجھ جاؤ نا خود سے"
عنایہ جو لفظوں میں اپنی فیلنگز شانزے کو نہیں بتا سکی تو جھنجھلا گئی۔۔۔ شانزے تو ہنسی روکے ہوئے اس کی بات سن رہی تھی کھلکھلا کر ہنس دی
"اف عنایہ کیا چیز ہو تم،، اگر تمہیں نمیر بھائی اچھے لگنے لگے ہیں تو اس میں اتنا شرمانے کی کیا بات ہے وہ شوہر ہیں تمہارے۔۔۔ یہ تو نیچرل فیلنگ ہے تمہاری ان کے لیے اس میں اتنا پریشان ہونے والی کیا بات ہے اور تم کتنی بدھو ہو اس بات کا اقرار اپنے شوہر کی بجائے دوست کے سامنے کر رہی ہوں"
شانزے اس کو سمجھانے کے ساتھ ساتھ ڈانٹنے لگی۔۔۔ اتنے میں روم کا دروازہ کھلا اور نمیر اندر آیا
"ڈسٹرب کرنے کے لیے سوری۔۔۔ مگر نوفل بلا رہا ہے آپ کو"
نمیر کمرے میں داخل ہوتا ہوا شانزے کو دیکھ کر بولتا ہوا واپس چلاگیا تو شانزے عنایہ کے کمرے سے باہر نکلی
*****
"کیوں آ جاتی ہوں تم بار بار میرے سامنے، آخری پیچھا چھوڑ کیوں نہیں دیتی میرا"
نہال فرحین کا عکس اپنے کمرے کے آئینے میں دیکھ کر ایک دم چیختا ہوا بولا
وہ کل سے بار بار اس کے سامنے آئے جا رہی تھی اس کو دیکھ کر زور زور سے ہنس رہی تھی نہال کو لگا جیسے وہ اس کو شکست خور اور ٹوٹا ہوا دیکھ کر خوش تھی۔۔۔۔ جشن تو شاید باہر بھی بن رہا تھا تھوڑی دیر پہلے آنے والی تالیوں کی آواز،،، نہال کے دماغ پر ہتھوڑے کی ماند پڑ رہی تھی
"سوری نہال بھائی،، میں سمجھی نوفل یہاں ہو گے۔۔ اسی وجہ سے ان کو یہاں دیکھنے آئی تھی" نہال نے دوبارہ آئینے میں دیکھا پھر حیرت سے پلٹ کے دیکھا تو نوفل کی بیوی کو سامنے کھڑا پایا۔۔۔ وہ فرحین نہیں شانزے تھی،،، نوفل کی بیوی۔۔۔ غلطی سے شانزے کو وہ فرحین سمجھ بیٹھا تھا
"او آپ شانزے ایم ریلی سوری میں سمجھا جیسے فر۔۔۔ کیسی ہیں آپ"
نہال اپنے لفظوں پر قابو پاتا ہوا شانزے سے پوچھنے لگا
"جی میں ٹھیک ہوں آپ۔۔۔۔ کی طبیعت ٹھیک ہے"
جو کچھ نہال کے ساتھ ہوا شانزے اس سے بھی باخبر تھی اسے وہ نارمل نہیں لگا نہ جانے وہ اسے کون سمجھ بیٹھا تھا۔۔۔ جبھی اٹک اٹک کر اس کی خیریت کی بجائے طبیعت پوچھنے لگی
"الحمداللہ میں ٹھیک ہوں نوفل آیا ہوا ہے۔۔۔ آئی مین کہاں ہے وہ"
نہال نے نوفل کے بارے میں شانزے سے پوچھا
"جی ان ہی کے ساتھ یہاں پر آئی تھی۔۔ گیسٹ کے درمیان انہیں موجود نہیں پایا اور آپ کے روم کا دروازہ کھلا دیکھا تو یہاں چلی آئی۔۔۔ سوری آپ کو ڈسٹرب کیا ریسٹ کریں آپ"
شانزے اپنے وہاں آنے کی وضاحت دیتی ہوئی نہال کے روم سے نکل گئی
یقیناً حمیدہ رات کا کھانا رکھ کر گئی ہوگی جبھی دروازہ کھلا رہ گیا۔۔۔ نہال نے دوبارہ دروازہ لاک کیا
*****
"یہ کیا حالت بنا رکھی ہے تم نے اپنی"
سارے گیسٹ تقریباً جا چکے تھی۔۔۔۔ شا نزے عنایہ کے پاس اسی کے روم میں بیٹھی تھی جبکہ نمیر ثروت کے روم میں اسی کے پاس موجود تھا تب نوفل نے نہال کو کال کر کے روم کا دروازہ کھولنے کو کہا۔۔۔ نہال کو بکھرے بال ملگجے کپڑوں میں دیکھ کر نوفل افسوس کرتا ہوا اس سے کہنے لگا
"تمہیں میرے ساتھ ہونے والے مذاق کا نہیں معلوم۔۔۔۔ نہیں معلوم تمہیں میری اس حالت کا ذمہ دار کون ہے۔۔۔ میرے اپنے"
نہال اس کو دیکھتا ہوا تلخی سے کہنے لگا
"نہال پلیز میری بات غور سے، ٹھنڈے دماغ سے سنو اور سمجھنے کی کوشش بھی کر و۔،۔۔ اس سب کے قصےّ میں ثروت آنٹی یا نمیر کا کوئی قصور نہیں بلکہ نمیر تو اس شادی کے حق میں بھی نہیں تھا" نوفل نے نہال کا دل، ثروت اور نمیر کی طرف سے صاف کرنا چاہا
"شادی کے حق میں نہیں تھا تو پھر کیوں وہ کل پورے حق سے عنایہ کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے بیڈروم میں لے کر گیا"
نہال تیز لہجے میں نوفل سے پوچھنے لگا۔۔۔۔ اسے جتنی بار وہ منظر یاد آیا اسے لگا اس کی شریانیں پھٹ جائیگی
"وہ اب اس کی بیوی ہے یار۔۔۔۔ نہال جب تم کومے کی حالت میں تھے تب تم اندازہ نہیں لگا سکتے اس وقت تم سے منسلک ہر فرد پر کیا گزری تھی۔۔۔ جہاں لوگ تمہیں دیکھ کر اظہار افسوس کر رہے تھے وہی بالخصوص تمہاری خالہ جانی اور انہیں کی سوچ رکھنے والے تمہارے دوسرے رشتے دار عنایہ بھابھی کے لیے کیا کیا باتیں بنا رہے تھے۔۔۔ فرمان انکل کی بگڑتی ہوئی حالت اور انکے التجا کرنے پر ثروت آنٹی مانی تھی اور نمیر کے لئے تو یہ سب کچھ ایکسیپٹ کرنا مشکل تھا۔۔۔ تم خود کو ایک دفعہ فرمان انکل کی جگہ رکھ کر اور اسکے بعد اپنے بھائی کی جگہ رکھ کر سوچو۔۔۔۔ آخر میں میں یہی کہوں گا جو چیز اللہ پاک نے تمہارے لئے بنائی ہی نہ ہو،، اس کے پیچھے بھاگنا اس کے نہ ملنے کا ماتم کرنا سراسر بےوقوفی اور حماقت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔۔۔ نہال تم ہمیشہ سے ایک پوزیٹوو سوچ رکھنے والے انسان رہے ہو۔۔ تم یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ اللہ نے تمہارے لیے اس سے بہتر انتخاب کیا ہوگا جو تمہیں ڈیزرو کرے جسے تم ڈیزرو کرتے ہو۔۔۔ میرے یار پلیز اپنی ماں، اپنے بھائی سے بدگمان مت ہو یہی تو ہمارے مخلص رشتے ہوتے ہیں۔۔۔ یہ رشتہ جن کے پاس نہ ہو ان سے ان رشتوں کی ویلیو ان کی قدر پوچھو۔۔۔ دو دن کی محبت کے پیچھے اپنے خونی رشتوں سے دل برا مت کرو"
نوفل سے جتنا ہو سکا وہ نہال کو سمجھا کر اس کے کمرے سے چلا گیا