Chapter 2: قسط 2

آج کا دن ہی اچھا نہیں تھا یا پھر اسے نائلہ سے لڑ کر اس طرح کالج نہیں آنا چاہیے تھا۔۔۔۔ جو بھی تھا آج کالج آکر وہ صحیح معنوں میں پچھتا رہی تھی،، آدھے گھنٹے پہلے کالج میں دو تنظیموں کے بیچ میں جھگڑا ہوگیا جھگڑا ہونے کی صورت کالج میں پولیس کو بلانا پڑا تصادم کے باعث گولیاں چلنے کی آواز آئی۔۔۔ جس کی صورت بہت سی لڑکیوں کو کالج کے سیکنڈ فلور پر ایک بڑے ہال نما کمرے میں بند کر دیا گیا مگر شانزے اس بات کو لے کر پریشان نہیں تھی۔۔۔ اس کی پریشانی کی وجہ دس منٹ پہلے اکرم کی اس کے موبائل پر آئی ہوئی کال تھی، جس میں اس نے نائلہ کی طبیعت خراب ہونے اور بے ہوش ہونے کی اطلاع دی تھی

شانزے یہ خبر سن کے سچ مچ پریشان ہوگئی تھی کتنی بار اس نے ہال کا دروازہ پیٹا مگر بے سود۔۔۔۔ نائلہ کے سوا اس کو دنیا میں تھا ہی کون،، وہ اس وقت کسی بھی طرح اپنی ماں کے پاس پہنچنا چاہتی تھی پیچھے کے سائڈ کھلی کھڑکی کو دیکھ کر اس کے دماغ میں ایک ہی بات آئی

"اے لڑکی کیا پاگل ہو گئی ہو واپس جاؤں کمرے میں" کونسٹیبل صدیق کی آواز پر نوفل نے اوپر دیکھا جہاں صدیق ایک لڑکی سے مخاطب تھا۔۔۔ جو کھڑکی سے باہر نکل چکی تھی اور اس وقت چھچچے پر چڑھی ہوئی نیچے کودنے کا سوچ رہی تھی۔۔۔۔ نوفل اگر آگے بڑھ کر اسے تھام نہ لیتا تو شانزے زمین بوس ہوچکی ہوتی۔۔۔ نوفل نے اپنی گود میں اس لڑکی کو دیکھ رہا تھا جس نے ڈر کے مارے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی تھی جبکہ شانزے،، جس نے بنا سوچے سمجھے چھلانگ لگاتے ہوئے آنکھیں بند کی تھی اب وہ آہستہ آہستہ آنکھیں کھولنے لگی

"واہ سر آپ کو تو پولیس کی بجائے کرکٹ میں ہونا چاہیے،، قسم سے کیا کیچ پکڑا ہے"

شانزے اپنے آپ کو اس بے ہودہ انسپکٹر کی گود میں دیکھ کر پہلے ہی اس کی درگت بنانے کا سوچ رہی تھی، پاس کھڑے کانسٹیبل کی بات سن کر مزید تپ گئی

"اے۔۔۔ کیا باپ کا مال سمجھ رکھا ہے، اتارو مجھے اپنی گود سے"

وہ شانزے کو اٹھائے اسے غور سے دیکھنے میں مگن تھا اسکی بات سن کر ایک دم ہوش کی دنیا میں آیا اور شانزے کو نیچے اتارا

"اگلی بار اگر خودکشی کرنے کا ارادہ ہوا تو دوسری منزل کی بجائے دسویں منزل سے چھلانگ لگانا" نوفل اپنے سامنے کھڑی اس احسان فراموش لڑکی کو دیکھتا ہوا بولا

"اگلی بار اگر میں بیسویں منزل سے بھی چھلانگ لگاؤ تو ہیرو بن کر مجھے بچانے کی ضرورت نہیں ہے"

شانزے اپنے سامنے کھڑے انسپکٹر کو دیکھتی ہوئی بولی جو اسے ایک آنکھ نہیں بھایا تھا۔۔۔ دوسری نظر اس نے کوریڈور پر ڈالی جو کہ سنسان تھا

"اوئے میڈم آپ کو تو ہمارے سر کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ایک تو انہوں نے آپ کی جان بچائی، اوپر سے آپ بدلحاظی کر رہی ہو"

شانزے کے اس طرح جواب دینے پر (صدیق) کونسٹیبل سے اپنے سر کی بےعزتی برداشت نہیں ہوئی اس لیے جھٹ سے بولا

"چپ کرو تم سر کے چمچے۔۔۔ اچھی طرح سمجھتی ہوں میں تمہارے سر کے جیسے انسانوں کو۔۔۔ بس لڑکی دیکھی نہیں فورا ہیرو بننے کا شوق چڑھ گیا"

شانزے کانسٹیبل کو گھرکتی ہوئی حقارت بھری نظر نوفل کے اوپر ڈال کر بولی

"ارے صدیق ان بی بی کا مسئلہ سمجھا نہیں تم نے،، یہ جلن اس بات کی ہے۔۔۔ صرف ہیرو کی طرح بچانا ضروری نہیں ہوتا بلکہ لڑکی کی جان بچا کر اسے ہیرو کی طرح سے"

نوفل نے بولتے ہوئے شانزے کو بازو سے پکڑ کر خود سے قریب کیا اس سے پہلے وہ کوئی ہیرو والا عملی مظاہرہ کرتا شانزے نے ایک تھپڑ اس کے منہ پر جڑ دیا

نوفل کا مقصد شانزے کے ساتھ کچھ غلط کرنا نہیں تھا وہ صرف اسے ڈرانا چاہتا تھا تاکہ اس کی زبان کو بریک لگے مگر اپنے منہ پڑنے والے تھپڑ سے ایک دم اسی کو بریک لگ گیا۔۔۔ وہ تو شکر تھا کہ کوریڈور میں اس وقت کوئی موجود نہیں تھا یہ تماشا کسی اور نے نہیں دیکھا مگر وہاں موجود کونسٹیبل جو کہ کسی فلمی سین کے انتظار میں ان دونوں کو غور سے دیکھنے میں مصروف تھا،، نوفل کے منہ پر تھپڑ پڑتے ہوئے دیکھ کر وہ کھانستا ہوا وہاں سے رفع دفع ہو گیا

"کیا سمجھ رکھا ہے تم نے مجھے، اگلی بار ہاتھ لگا کر بتاؤ پھر بتاؤ گی تمہیں اچھی طرح"

شانزے نوفل کو غصے میں گھورتی ہوئی وہاں سے جانے لگی تبھی نوفل نے اس کا بازو پکڑ کر اسے دائیں جانب دیوار پر دھکا دیا۔۔۔ شانزے دیوار سے جا لگی تبھی نوفل نے اپنے دونوں ہاتھ اس کے دائیں اور بائیں جانب رکھ کر شانزے کا فرار ہونے کا راستہ بند کیا

"میں چاہتا ہوں تم مجھے اگلی بار نہیں ابھی اور اسی وقت بتاؤ"

نوفل اس کے مزید قریب آتا ہوا بولا

"دور رہو مجھ سے نہیں تو مار ڈالوں گی میں تمہیں" شانزے کی آنکھ میں پانی جمع ہونے لگا مگر وہ بے خوفی سے نوفل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے بولی۔۔۔ نوفل بہت غور سے اس کا بے خوف روپ دیکھ رہا تھا۔۔۔ اس وقت کوریڈور سنسان تھا وہ اس کے ساتھ کچھ بھی کر سکتا تھا اور اس سچویشن میں کوئی اور لڑکی ہوتی تو یقیناً ڈر بھی جاتی مگر اس لڑکی میں نوفل کو کچھ خاص بات لگی۔۔۔ اس کی آنکھوں میں نمی بےبسی کے باعث تھی مگر وہ نوفل سے خوف کھائے بغیر اس کی آنکھوں میں دیکھ رہی تھی

"انٹرسٹنگ"

نوفل کہتا ہوا پیچھے ہٹا شانزے تیز قدم اٹھاتی ہوئی کوریڈور سے جانے لگی۔۔ نوفل دور تلک اس کو دیکھتا رہا۔۔۔ پولیس باقی کے حالات پر قابو پاچکی تھی اب کلاس رومز میں موجود طلبہ کو کلاس سے باہر نکالا جا رہا تھا

*****

"اف تم دونوں تو گھر میں بھی آفس کی باتیں کرتے رہتے ہو"

ثروت نے تنگ آکر نہال اور نمیر کی طرف دیکھا جو کہ کافی دیر سے اپنی ہی باتوں میں مصروف تھے

"جبھی تو کہتا ہوں جلدی سے منال کو یہاں پر لے آئے،، آپ کی بوریت بھی دور ہوجائے گی اور میرا برسوں پرانا شادی کا خواب بھی پورا ہوگا"

نمیر سنگل صوفے سے اٹھ کر ثروت کے برابر میں آکر بیٹھا جس پر نہال اور ثروت دونوں مسکرا دیے

"بےشرم لڑکے کیسے اپنے منہ سے اپنی ہی شادی کی باتیں کر رہے ہو ماں کے سامنے"

ثروت نمیر کے سر پر ہلکی سی چپت لگاتے ہوئے بولی۔۔۔ ان کی فیملی کے علاوہ خاندان کا ہر فرد جانتا تھا کہ نمیر اور منال ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں

"تو پھر اور کیا کرو آپ نہال کے چکر میں میری شادی بھی نہیں ہونے دیں گی،، اس کو تو قیامت تک ویسے بھی کوئی لڑکی پسند نہیں آنے والی ایسے ہی بڈھا ہوجائے گا یہ"

نمیر لاڈ سے ثروت کی گود میں لیٹتا ہوا بولا

"مرا جا رہا ہے ماما یہ شادی کے لیے آپ ایسا کریں کل ہی خالہ جانی کے پاس جا کر اس بے صبرے کا رشتہ کرا دیں"

نہال مسکراتا ہوا ثروت کو مشورہ دینے لگا

"اس کے رشتے کی پہلے کیوں بات کروں گی، تم اس سے ایک سال بڑے ہو پہلے تمہاری دلہن اس گھر میں آئے گی اور پھر بعد میں اس بےصبرے کی باری آئے گی۔۔۔ جلدی سے بتاؤ اگر کوئی لڑکی نظر میں ہے تو"

ثروت کی بات سن کر نہال کچھ بولتا اس سے پہلے نمیر بول پڑا

"ماما معلوم تو ہے آپ کو اپنے اس جوان جہاں بیٹے کے بارے میں،، دنیا کی آدھے سے زیادہ لڑکیوں کو تو یہ اپنی بہن مانتا ہے۔۔۔ اب آپ ہی اس کے بارے میں کچھ سوچیں تاکہ میرا بھی نمبر جلد آجائے"

نمیر نے ثروت کی گود میں لیٹتے ہوئے اسے مشورہ دیا جس پر ثروت مسکرا دی جبکہ نہال نمیر کو گھور کر دیکھنے لگا

"مجھے تو فرمان کی بھانجی عنایہ بہت پسند ہے ہر لحاظ سے،،،، وہ سوٹ کرے گی نہال کے ساتھ،، خوبصورت ہے اور بہت فرمابردار بچی ہے"

ثروت نے اپنے دونوں بیٹوں کے سامنے اپنی چوائس رکھی وہ دونوں ہی حیرت سے ثروت کو دیکھنے لگے

"یاہو یعنی کہ آپ اپنی دونوں بہو ایک ہی گھر سے لانے کا ارادہ رکھتی ہیں مان گئے بھئی"

نمیر نے ثروت کو داد دینے والے انداز میں کہا

"مگر ماما عنایہ۔۔۔" نہال ثروت کی بات پر چپ ہوگیا

"کیوں تمہیں پسند نہیں ہے عنایہ اگر کوئی اور پسند ہے تو بتاؤ میں تمہاری چوائس کو اہمیت دو گی پہلے"

ثروت نہال کو چپ دیکھ کر بولی

"ایسی بات نہیں ہے ماما،، وہ اچھی ہے مگر کافی چھوٹی ہے میرا مطلب ہے وہ منال سے بھی چھوٹی ہے"

نہال کی نظروں کے سامنے عنایہ کا حسین چہرہ گھوم گیا۔۔۔۔ بلاشبہ وہ حسین تھی اور بہت معصوم اور کم گو بھی مگر وہ اسے کوئی چھوٹی سی بچی لگتی تھی تین سال پہلے ہی تو عنایہ کے ایگزامز کے دوران فرمان کے کہنے پر وہ اسے پڑھایا کرتا تھا،، تب وہ سعادت مندی سے سر نیچے جھکائے اس سے پڑھتی،، ویسے بھی کبھی اگر ان دونوں کا سامنا ہوجائے تو سلام کے علاوہ وہ نہال سے کوئی ایکسٹرا بات نہیں کرتی اور نہ کبھی نہال نے خود سے ایسی کوشش کی

18"سال کی لڑکی چھوٹی نہیں جوان ہوتی ہے میری بھی اسی سال میں شادی ہوئی تھی۔۔۔ نہال وہ بچی مجھے بہت اچھی لگتی ہے،، بے ضرر سی معصوم سی۔۔۔ ابھی سے نہیں پہلے سے ہی میں نے ایسا سوچا ہوا تھا مگر اس بات کا ذکر کسی سے نہیں کیا اگر ایج ڈفرنس کو لے کر تم سوچ رہے ہو تو یہ کوئی ایسا ایشو نہیں جس کا بہانا بنا کر منع کردیا جائے"

ثروت نے نہال کو سمجھاتے ہوئے کہا تو وہ خاموش ہو گیا ایک بار دوبارہ عنایہ کا عکس اس کی آنکھوں کے سامنے لہرایا۔۔۔ اب کی بار وہ الگ انداز میں سوچنے لگا اس کے دل کو یہ خیال اتنا برا بھی نہیں لگا

"اب چپ کیوں ہو جواب دو"

ثروت نہال کو خاموش دیکھ کر پوچھنے لگی نے نہال نے صوفے سے کشن اٹھا کر نمیر کو دے مارا جو اسے معنی خیزی سے دیکھ کر مسکرائے جا رہا تھا

"یہ پٹے گا کسی دن میرے ہاتھوں سے"

نہال مسکراتا ہوا اٹھ کر اپنے روم میں چلا گیا جبکہ اسے اپنے پیچھے سے نمیر کا قہقہہ سنائی دیا

"ارے ماما پریشان نہیں ہو،،، ایگری ہے وہ۔۔۔۔ آپ جلدی سے جاکر عنایہ کے رشتے کی بات کرلیے گا" نمیر ثروت کی گود سے اٹھ کر کر ہنستا ہوا اس سے بولنے لگا

"کیا تم نے اس پولیس والے کے منہ پر تھپڑ مار دیا"

عنایہ آج کالج آئی تو شانزے نے اسے کل والا قصہ سنایا جس پر عنایہ تقریباً چیختی ہوئی بولی وہ دونوں اس وقت کالج کے لان میں گھاس کر بیٹھی ہوئی تھی

"تو اور کیا کرتی بےہودہ انسان بلاوجہ میں فری ہونے کی کوشش کر رہا تھا"

شانزے سر جھٹکتی ہوئی بولی

"تمہیں معلوم ہے شانزے پولیس والے کتنے خطرناک ہوتے ہیں،، یقیناً وہ کوئی شریف انسان ہوگا جس نے تمہاری اس حرکت کے بعد بھی تمہیں چھوڑ دیا۔۔۔ اگر تمہارے تھپڑ مارنے کے بدلے وہ کچھ الٹا سیدھا کر دیتا تو۔۔۔ او مائی گاڈ قسم سے تم بھی نا کبھی کبھی بےتکی حرکتیں کرنے لگ جاتی ہو"

عنایہ فطرتاً ویسے ہی ڈرپوک تھی۔۔۔ اسے اپنی دوست کی دلیری سے خوف آنے لگا

"ایویں کچھ الٹا سیدھا کر دیتا منہ نہ توڑ دیتی میں اس کا۔۔۔۔ ایک تو وہ مرد اوپر سے پولیس والا،،، فل ہیرو بننے کی ٹرائی کررہا تھا اب کسی بھی لڑکی سے ٹھرک پن کرنے سے پہلے تھپڑ ضرور یاد کرے گا خیر لعنت بھیجو اس قصے پر یہ بتاؤ کل تمہاری مامی اور اس نک چڑی کزن کا موڈ ٹھیک رہا" شانزے اور عنایہ کی دوستی کو دو سال کا عرصہ ہوا تھا مگر ان دو سالوں میں ان دونوں کی دوستی کافی گہری ہو گئی تھی۔۔۔ وہ دونوں ہی ایک دوسرے کے گھر کے حالات سے اچھی طرح باخبر تھی

"میں کوشش کرتی ہوں مما بابا کی برسی والے دن کمرے سے باہر ہی نہ نکلو،، کل بھی میں نے ایسا ہی کیا تھا"

عنایہ شانزے کو بتاتی ہوئی گھاس پر رکھے ہوئے نوٹس سمیٹنے لگی کیونکہ اب کلاس کا ٹائم ہونے والا تھا

"یو منہ چھپاکر بیٹھ جانا کوئی مسئلہ کا حل نہیں ہوتا عنایہ،، کتنی بار میں نے تم سے کہا ہے تھوڑا اسٹرونگ بنو اور اپنے اندر کونفیڈنس پیدا کرو مانا کہ وہ تمہارے پیرنٹس کا گھر نہیں ہے ماموں کا گھر ہے مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ تمہاری مامی اور وہ نکچڑی، بات بات پر ہی تمہیں باتیں سنائے"

شانزے کا دو بار ہی کالج سے عنایہ کے گھر جانا ہوا تھا تبھی اس نے عشرت اور منال کا عنایہ کے ساتھ تحقیر بھرا رویہ دیکھا وہ تب سے ہی عنایہ کو اسی طرح نصیحت کرتی رہتی

"اصل بات یہی ہے کہ وہ گھر میرے پیرنٹس کا نہیں ان لوگوں کا ہے خیر چلو کلاس کا ٹائم ہوگیا ہے"

عنایہ نے شانزے سے کہا تو شانزے بھی کلاس لینے کے ارادے سے کھڑی ہوگئی

*****

"عنایہ"

کالج سے چھٹی کے وقت جب عنایہ کالج سے باہر نکل کر گاڑی تلاش کر رہی تھی تو پیچھے سے اسے کسی نے پکارا

"نہال بھائی آپ یہاں۔۔۔۔ کیسے ہیں آپ"

عنایہ نے پلٹ کر دیکھا تو نہال کو کھڑا پایا۔۔۔ اس نے چونکنے کے ساتھ خیریت بھی پوچھی

"میں ٹھیک ہو،،، کار وہاں کھڑی ہے آؤ میں ڈراپ کردیتا ہوں"

نہال نے عنایہ کو دیکھتے ہوئے کہا

"وہ ڈرائیور آتا ہی ہوگا"

عنایہ نے جھجکتے ہوئے کہا

"ڈرائیور کو تو میں واپس بھیج چکا ہو"

نہال اسے دیکھتے ہوئے بتانے لگا

"مگر کیوں"

عنایہ نے حیرت سے پوری آنکھیں کھول کر دیکھا

"میں نے سوچا تمہیں میں ڈراپ کر دوں اسلیے اسے بھیج دیا، لیکن اگر تم میرے ساتھ نہیں جانا چاہتی تو کوئی بات نہیں، میں اسے واپس بلا لیتا ہو،، وہ راستے میں ہی ہوگا"

نہال نے بولنے کے ساتھ ہی اپنا موبائل پاکٹ سے نکال کر ڈرائیور کو کال کرنے لگا

"ارے نہیں رہنے دیں"

عنایہ ایک دم بولی۔۔۔ نہال کال کاٹ کر اسے دیکھنے لگا

"میرا مطلب تھا اٹس اوکے آپ ہی چھوڑ دیں مجھے گھر"

نہال کے دیکھنے پر عنایہ جلدی سے بولی اسے ڈر تھا کہیں وہ برا ہی نہ مان جائے،،، اس کے ساتھ جانے میں ایسی کوئی قباحت بھی نہیں تھی اخر کو وہ مامی کے بھانجے تھے اور اس کے ٹیوٹر بھی

"سیٹ بیلٹ باندھ لو"

نہال اپنی سیٹ پر بیٹھا تو عنایہ سے کہتا ہوا کار اسٹارٹ کرنے لگا

"یہ نہیں بند ہو رہی"

کوشش کے باوجود جب عنایہ سے بیلٹ نہیں لگی تو عنایہ نے شرمندہ ہوتے ہوئے کہا

"دکھاؤ"

نہال بولنے کے ساتھ سیٹ بیلٹ لگانے لگا عنایہ سانس روکی ہوئی بالکل اسٹریٹ ہوگئی۔۔۔ نہال نے پوری احتیاط کے ساتھ کہ عنایہ کو اس کی انگلیاں نہ ٹچ ہو اسکے بیلٹ باندھی

"تمہاری عادت ابھی تک نہیں بدلی،،، مجھے آج بھی اچھی طرح یاد ہے تین سال پہلے جب تمہیں نمریکلڑز سمجھ نہیں آتے تھے،، تو تم اسے سمجھنے کی کوشش چھوڑ دیتی تھی"

نہال نے کار ڈرائیو کرتے ہوئے عنایہ کو دیکھ کر کہا۔۔۔۔ جس پر عنایہ مسکرا دی

"آپ کو کتنا غصہ آتا ہوگا ناں اس وقت"

عنایہ کو وہ وقت یاد آنے لگا جب عنایہ کے دسویں بار کہنے پر

'کہ مجھے سمجھ میں نہیں آیا'

نہال بغیر غصہ کیے اسے گیارہویں بار سمجھا رہا ہوتا تھا

"نہیں مجھے غصہ بہت کم کسی بات پر آتا ہے"

نہال ڈرائیو کرتا ہوا عنایہ کو دیکھ کر بولا۔۔۔ پھر دونوں ہی اپنی اپنی جگہ چپ ہوگئے

"چاکلیٹ"

نہال نے ڈیش بورڈ سے چاکلیٹ نکال کر عنایہ کی طرف بڑھائی

"تھینکس، آپ کو کیسے پتہ چلا مجھے چاکلیٹ پسند ہے"

عنایہ نے نہال سے چاکلیٹ لیتے ہوئے پوچھا

"ہر لڑکی کو ہی پسند ہوتی ہے تو مجھے لگا تمہیں بھی اچھی لگتی ہوگی"

نہال نے اسے بغیر دیکھے جواب دیا۔۔۔ نہال کے جواب میں عنایہ نے کچھ بھی نہیں کہا،،، کار میں ایک بار پھر خاموشی ہوگئی

"تم چاہو تو یہ چاکلیٹ ابھی کھا سکتی ہو میں تم سے نہیں مانگوں گا"

نہال کی آواز نے ایک بار پھر خاموشی کو توڑا،،، نہال کی بات پر عنایہ نے اس کی طرف دیکھا مگر وہ بغیر مذاق کیے سنجیدگی سے ڈرائیونگ کر رہا تھا

"اس وقت میرا دل نہیں چاہ رہا لیکن اگر آپ یہ کھانا چاہیں تو کھا سکتے ہیں"

عنایہ نے اسے آفر کی

"کھا سکتا ہوں مگر مجھے چا کیز پسند نہیں"

نہال نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے اسے دیکھ کر کہا ایک بار دوبارہ کار میں خاموشی چھا گئی

"تمہاری اسٹڈیز کیسی چل رہی ہیں، کوئی پرابلم تو نہیں تمہیں"

اس بار بھی سوال نہال نے ہی پوچھا

"نہیں کوئی پرابلم نہیں، اچھی چل رہی ہے اسٹیڈیز"

عنایہ ہاتھ میں موجود چاکلیٹ کو الٹ پلٹ کرنے لگی

"اگر کبھی کوئی پرابلم ہو تو تم بغیر جھجکے مجھ سے ہیلپ لے سکتی ہو"

نہال اسے دیکھتا ہوا کہنے لگا

"شیور"

عنایہ مسکرا کر اسے دیکھتی ہوئی بولی اور پھر کھڑکی سے باہر دیکھنے لگی۔۔۔۔ شاید آج زندگی میں پہلی دفعہ نہال اس سے اتنی باتیں کر رہا تھا۔۔۔۔ اس سے پہلے تو وہ سلام کا جواب دینے کے علاوہ اور کوئی دوسری بات نہیں کرتا تھا۔۔۔ یہاں تک کہ پڑھنے کے دوران بھی اس نے کبھی کوئی فالتو بات نہیں کی تھی اور آج وہ اتنا فرینک ہو رہا تھا عنایہ کی سمجھ سے باہر تھا

"میں کیا الٹا سیدھا سوچنے لگی بیچارے نہال بھائی کے بارے میں،، ایک تو وہ مجھے گھر ڈراپ کر رہے ہیں اوپر سے وہ میرے ٹیچر بھی رہے ہیں"

"اور آپ کا آج یہاں میرے کالج کے پاس سے سے کیسے گزرنا ہوا"

اب کی بار جب خاموشی طویل ہوگئی تو عنایہ نے سوال کیا

"میں آج یہاں پر خاص تمہیں ڈراپ کرنے کے لئے آیا ہوں"

نہال نے دوبارہ اس کو دیکھ کر سنجیدگی سے جواب دیا۔۔۔ عنایہ کو معلوم تھا کہ وہ مذاق کر رہا ہے مگر وہ اتنا سنجیدہ ہو کر کیسے مذاق کر سکتا تھا یہ عنایہ کو سمجھ میں نہیں آیا۔۔۔ عنایہ دوبارہ خاموش ہوگئی مگر اب گھر آگیا اور عنایہ سے سیٹ بیلٹ بھی کھل گئی

"تھینک یو"

عنایہ نے کار سے اترتے ہوئے نہال کا شکریہ ادا کیا

"کس بات کے لئے"

نہال اس کو دیکھتا ہوا پوچھنے لگا

"مجھے گھر ڈراپ کرنے کے لئے اور اس چاکلیٹ کے لیے"

عنایہ کے بات پر نہال نے مسکرا کر اسے دیکھا

"میں چاہتا ہوں میں بھی تمہارا شکریہ ادا کرو"

نہال اب اس کو غور سے دیکھتا ہوا کہنے لگا

"تو پھر آپ ایسا کریں آپ کار سے اتر کر گھر آجائے۔۔۔ میں آپ کو چائے پلا دیتی ہوں پھر آپ میرا شکریہ ادا کردیے گا"

وہ واقعی بہت خوبصورت تھی اور بہت معصوم بھی نہال نے اس کو دیکھتے ہوئے سوچا

"نہیں،،، میں چاہتا ہوں کہ میں آج رات تمہیں میسج پر شکریہ ادا کرو"

نہال آنکھوں میں چمک لیے اس کو بولتا ہوا کار اسٹارٹ کر کے وہاں سے چلا گیا۔۔۔ اور بہت کوششوں کے بعد بھی عنایہ کو اس کی بات بالکل سمجھ میں نہیں آئی

*****

"ایکسکیوزمی میم آپ بنا پرمشن کے اس طرح اندر نہیں جا سکتی"

منال جوکہ یونیورسٹی سے سیدھا نمیر سے ملنے آفس آگئی تھی اس کے روم میں جانے لگی تو اس سے پہلے سیکرٹری بول اٹھی منال نے مڑ کر اسے غور سے دیکھا اور اس کی طرف چلتی ہوئی آئی

"شاید تم نئی اپوائنٹ ہوئی ہو اس لیے جانتی نہیں ہوں کہ کون ہوں میں،، ابھی نمیر سے کہہ کے دو منٹ میں اس جاب سے فارغ کرا دوں گی اگر آئندہ میرا راستہ روکا تو"

منال اس کو وارن کرتی اور حقارت بھری نظر سیکرٹری پر ڈال کر روم کے اندر چلی گئی جہاں نمیر کسی سے فون پر محو گفتگو تھا۔۔۔ نمیر نے منال کو دیکھ کر بھی فون پر اپنی گفتگو جاری رکھی،،،، منال نمیر کو ہی دیکھ رہی تھی جیسے وہ اسکے فون رکھنے کا ویٹ کر رہی ہو۔۔۔ دس منٹ بعد نمیر نے اپنی بات مکمل کرکے فون رکھا

"کالز کیوں نہیں پک کر رہے تھے میری، صبح سے"

منال ٹیبل پر دونوں ہاتھ جما کر نمیر سے پوچھنے لگی

"میٹنگ میں مصروف تھا کہو کیسے آنا ہوا"

نمیر نے روکھے لہجے میں اس سے پوچھا یہ لب و لہجہ وہ صرف نمیر کا ہی برداشت کرتی تھی

"فورگاڈ سے نمیر یوں بچوں کی طرح بی ہیو مت کیا کرو،،، میں کل واقعی بزی تھی اس لیے تمھاری برتھ ڈے میں نہیں آ سکی مگر رات کو بارہ بجے سب سے پہلے تمہیں میں نے ہی وش کیا تھا" منال اب کرسی پر بیٹھ کر نمیر کو مناتی ہوئی بولی۔۔۔ کل نمیر کا برتھ ڈے تھا اور منال کا اپنی یونیورسٹی کی فرینڈز کے ساتھ مووی دیکھنے جانے کا پروگرام بن گیا

"یہی تو میں نوٹ کررہا ہوں پچھلے چند ماہ سے،، اب تم کچھ زیادہ ہی بزی رہنے لگی ہو۔۔۔۔ مانا کہ برتھ ڈے پارٹی ارینج نہیں تھی بس نہال نوفل اور ماما ہی تھے مگر تمہیں آگے میری فیملی کا حصہ بننا ہے آئی تھنک تمہارے لیے دوسری سب چیزوں سے زیادہ امپورٹنٹ میں اور مجھ سے ریلیٹڈ رشتے ہونے چاہیے"

نمیر نے منال کو جتاتے ہوئے کہا،،، نمیر اور منال کے رشتے میں پہل اور محبت کا اظہار منال کی طرف سے ہوا تھا۔۔۔ پہل لڑکی کرے نمیر کے لیے بات کوئی خاص معنی نہیں رکھتی تھی۔۔۔ منال اس کی کزن تھی، خوبصورت اور پڑھی لکھی تھی سب سے بڑھ کر وہ دونوں سے بچپن سے ایک دوسرے کی عادتوں سے واقف تھے مگر تین چار مہینوں سے نمیر آہستہ آہستہ منال کے رویے میں تبدیلی محسوس کر رہا تھا

"نمیر میرے لیے تم امپورٹنٹ ہو،، تمہاری ہی امپورٹنس ہے یار اگر تمہاری ناراضگی کا خیال نہیں ہوتا تو یونیورسٹی سے سیدھا تمہارے پاس آ جاتی اب جلدی سے موڈ ٹھیک کرو اپنا"

منال اپنی کرسی سے اٹھ کر نمیر کے پاس آئی اس کی کرسی کے دونوں ہینڈل پکڑ کر اس کی طرف جھکتی ہوئی ایک ادا سے بولی

"اور اگر میں ناراضگی برقرار رکھو تو تم مجھے منانے کے لئے ایک عدد کس تو کر ہی لوں گی" نمیر اس کی بولڈنس کو چیلنج کرتا ہوا بولا

"زیادہ پھیلنے کی ضرورت نہیں ہے،، شر ات سے اٹھو اور لنچ کرواؤ مجھے"

اب منال باقاعدہ اسے بازو سے پکڑ کر اٹھانے لگی

"ایسا کرتے ہیں لنچ یہی منگوا لیتے ہیں چار بجے ایک کلائنڈ کے ساتھ ڈیلنگ ہے"

نمیر موبائل پر آرڈر دینے کے لیے نمبر ڈائل کرتا ہوا بولا

"چار بجنے میں ابھی پورے دو گھنٹے باقی ہیں ہم دونوں ابھی اور اسی وقت باہر جا رہے ہو"

منال اس کا موبائل اس کی پاکٹ میں رکھتی ہوئی بولی

"معلوم ہے میں تمہاری باتیں کیوں مان لیتا ہوں"

نمیر نے منال کو دیکھتے ہوئے پوچھا

"کیونکہ میں خوبصورت ہوں اور تم مجھ سے پیار کرتے ہو"

منال اترا کر بولی

"نہیں اس لئے کہ پیار تم مجھ سے کرتی ہو اور خوبصورتی کا کیا ہے خوبصورت تو وہ بھی تھی" آخری جملہ نمیر نے آہستہ سے بولا منال جو کہ روم سے باہر نکل رہی تھی پلٹ کے اس کو دیکھا

"کون تھی خوبصورت"

منال نمیر کو دیکھ کر پوچھنے لگی

"کوئی نہیں۔۔۔ جلدی چلو واپس بھی آنا ہے"

نمیر کہتا ہوا آفس کے روم سے سے باہر نکل گیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.