"" Ladies and gentlemen I am Feeling honoured to announce that the businessman of the year award goes to Meer Alihaan Affandi from Islamic republic of Pakistan…… Please give a big hand to him….. "" آڈیٹوریم تالیوں کی گونج سے تھرتھرا اٹھا ۔۔۔۔۔
مخصوص انداز میں پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے وہ فخر سے گردن اکڑائے سٹیج کی طرف بڑھا جہاں اب سکرین پر اس کی کامیابیوں کی شارٹ فلم چل رہی تھی۔۔۔۔۔
"" Honoured to have you here. Mr Meer Would you like to say something "" "" I don't wanna say much but yess well deserved award…… Jury had taken right decision…….. the award was surely for me only…""
شکریہ جیسا لفظ کہنے کی زحمت تک نہیں کی تھی۔۔۔۔
غرور اور مان جو اس کے لہجے میں چھلک رہا تھا،،، وہ سات سمندر پار پاکستان کے ایک پسماندہ گاؤں کی عالیشان کوٹھی میں ٹی وی سکرین کے آگے بیٹھے اس کے گھر والوں کو سرشار کر گیا۔۔۔۔
یہی فخر اور یہی پر اعتمادی تو وہ اس میں دیکھنا چاہتے تھے ۔۔۔۔
تالیوں کی گونج ابھی بھی کم نہیں ہوئی تھی،،،، جبکہ وہ توقع کے عین مطابق ایوارڈ لے کر شو سے نکلا چلا گیا،،، کیونکہ اب یہ تقریب اس کے کسی کام کی نہیں رہی تھی۔ ۔
میڈیا کے شور اور بھیڑ میں ناچاہتے ہوئے بھی اسے رکنا پڑا ۔۔ چہرے پر شدید بے زاری تھی۔۔۔۔
میر عالیہان اب آگے کا کیا ارادہ ہے،،،، کچھ عرصہ پہلے ایک پریس "" ""کانفرنس میں آپ کسی فیصلے کی بھی بات کر رہے تھے۔۔۔۔
جی میرا ارادہ ایک پریس کانفرنس میں سب کچھ بتانے کا تھا لیکن "" چلیں ابھی بتا دیتا ہوں،،، میں بزنس کو کچھ عرصہ سائیڈ پر رکھ کر سیاسی کی طرف جانا چاہتا ہوں۔۔۔۔ اپنے باپ دادا کی جگہ اب کی بار الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ ""رکھتا ہوں۔۔۔۔
پراعتماد لہجے میں انہیں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل میں بتانے لگا تو دوسری طرف پاکستانی ٹی وی پر شہ سرخی چلنے لگی۔۔۔
سابق وزیر مواصلات میر زوار آفندی کے بیٹے اور میر دلاور آفندی "" ""کے پوتے کا اب کی بار الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ۔
ٹی وی سکرین کے آگے بیٹھے کلف زدہ سوٹ میں ملبوس دادا سائیں اپنی موچھوں کو ناؤ دینے لگے،،، جیسے ان کے پوتے نے نجانے کتنی بری خبر سنائی ہو۔۔۔۔ دو مہینوں کی بلیک میلنگ کا نتیجہ تھا،،،، اس لیے خوشی ان کے انگ انگ سے پھوٹ رہی تھی۔۔۔۔۔
ٹی وی پر وہ بے زار چہرہ لیے مسلسل بول رہا تھا جبکہ میڈیا کو تو آج کی تازہ ترین خبر مل گی تھی۔۔۔۔
میر عالیہان آفندی کے سیاسی کیریئر کا آغاز۔۔۔۔۔
مرحا بند کر یہ موئ کتابیں۔۔۔۔""
""ہایدی رکھ ،،،، تیرا بھائی آنا ہی ہو گا۔۔۔۔۔
باہر سے آتی آواز پر وہ جو کاغذوں کے انبار پر جھکی تھی،،،، گہری سانس بھرتی سر اٹھا گئی۔۔۔۔۔
بالوں کو باندھتی وہ باہر نکل آئی۔۔۔۔۔
سامنے ہی اس کی ماں چارپائی پر بیٹھی سبزی کاٹ چکی تھی۔۔۔۔۔۔ اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ پھیل گئی۔۔۔۔۔
""اماں میں کر دیتی۔۔۔۔۔""
ارے یہ موا جوڑوں کا درد لے کر بیٹھ گیا ورنہ تو میں بھاگ بھاگ "" کر کام کرتی۔۔۔۔ بھلا گھر کے کاموں میں کیسی عار کیسی جھجھک۔۔۔۔۔
لیکن میں نے سوچا چلو بیٹھے بیٹھے سبزی کاٹ دیتی ہوں،،،، تو پھر ہایدی .""چڑھا دینا۔۔۔۔
وہ ماں تھی ،،،، اوپر سے سخت اندر سے موم سے بھی زیادہ نرم۔۔۔۔
مرحا مبہم سا مسکرا دی۔۔۔۔
""اماں ایک بات پوچھوں۔۔۔۔""
لہسن چھیلتے ہوئے پوچھا۔۔۔۔۔
فیروزہ خالا کہ رہی تھیں کہ اگر میں ان کی دونوں بیٹوں کو شام میں "" ""پڑھا دیا کروں تو،،،، ڈرتے ڈرتے اجازت لینا چاہی۔۔۔۔ لیکن اپنی ماں کے سخت تاثرات دیکھ کر باقی الفاظ منہ میں ہی رہ گئے۔۔۔۔۔
""میں منع کر دوں گی،،،، آپ فکر نہ کریں۔۔۔""
آنکھیں جھپکتی وہ بھاری دل سے بولی۔۔۔۔۔
زیادہ ان کو منہ نہ لگایا کر۔۔۔۔۔ یہ سائیں لوگ ہیں،،،، ان سے "" ""دور ہی بھلے ہم۔۔۔۔
ان کا مزاج پل بھر میں سنجیدہ ہوا تھا۔ مرحا کو خود پر افسوس ہوا کہ کیوں یہ بات چھیڑی۔۔۔۔۔
وہ خاموشی سے سبزی کی ٹوکری اٹھا کر باورچی خانے کا رخ کر گی ۔۔۔۔۔
لو جی یہ بادل بھی آج ہی برسنے تھے,,,, مرحا جلدی سے ہایدی پکا "" لے ورنہ یہ منحوس ماری بجلی پھر چلی جائے گی۔۔۔۔۔
خود کے گھروں میں تو جنریٹر ہیں،،،، ہم غریبوں پر ہی ان کا یرلہ گرنا ہے۔۔۔۔۔
ارے یہ سائیں لوک وعدے کرتے رہتے ہیں بجلی دیں گے پانی دیں گے،،، اور عین موقع پر ٹھینگا۔۔۔۔
""ابھی آ جائیں گے ووٹ مانگنے،،، بندہ جوتے دے انکو۔۔۔
اماں اب پورے نظام کو کوسنے کے بعد گاؤں کے وڈیرے کو کوسنے لگیں۔۔۔۔ چند لمحوں بعد باہر سے آنے والی آوازیں آہستہ ہو چکی تھیں۔۔۔۔۔ وہ بے دلی سے کھانا پکانے لگی۔۔۔۔۔ باہر ہونے والی مدھم رم جھم اسے اپنی طرف متوجہ کر رہی تھی،،،،، لیکن اس کے پاس کرنے کو ڈھیروں کام تھے اور بجلی کا کوئی بھروسہ نہیں تھا۔۔۔۔۔
اپنی خواہش کا گلا گھونٹتی وہ آنا گوندھنے لگی۔۔۔۔۔۔
بارش آہستہ آہستہ تیز ہو رہی تھی۔۔۔۔۔ لیکن وہ کان منہ لپیٹے کام پر دھیان دینے لگی۔۔۔۔۔
""اماں مبارک ہو نوکری مل گی ہے۔۔۔۔""
باہر سے آتی پر جوش سی آواز وہ چولہے کی آنچ ہلکی کرتی باہر بھاگی جہاں اس کا بھائ مٹھائی کا ڈبہ اور ساتھ شاپر میں کچھ اور بھی لیے ہوا تھا۔۔۔۔۔
""ارے مرحا تم بھی کھاؤ۔۔۔۔""
اس کے منہ میں گلاب جامن ڈالتے ہوئے وہ خوشی سے نہال تھا ۔۔۔۔
ارے شکر ہے تیرا مولا۔۔۔۔ ہمیں بھی خوشیاں نصیب ہوئی "" "۔۔۔۔ مولا تیرا شکر ہے ۔۔
مرحا میں تمہاری پسند کی بریانی لایا ہوں،،،، جاؤ برتن میں ڈال کر "" ""لاؤ۔۔۔۔
ہاتھ میں پکڑا شاپر اس کی طرف برھایا۔۔۔۔۔
""لیکن میں تو کھانا بنا رہی تھی ۔۔""
ارے وہ کل کھا لینا،،،، ابھی تو یہ لے کر آؤ،،، ساتھ رائتہ بھی بنا "" لینا۔۔۔۔
""جلدی آو،، بارش ختم ہونے والی ہے۔۔۔
کونے پر لگے بیسن پر منہ ہاتھ دھوتے ہوئے ہاتک لگائی ۔۔۔۔۔
برستی بارش میں تھوڑی ہی دیر بعد وہ تینوں کھانا کھاتے ایک دوسرے کو اپنے پورے دن کے واقعات بتا رہے تھے۔۔۔۔۔۔
مرحا آج ہم شہر جائیں گے۔۔۔ تم ضروری سامان لے لینا ،،، ""
""مجھے پرسوں نوکری پر جانا ہے۔۔۔
کھانا کھاتے ہوئے اسے بتایا،،،، اماں جو کچھ بولنے ہی والی تھیں اس کے جانے کا سوچ کر چپ ہو گئیں۔
برتن اٹھا کر وہ چادر خود کے گرد لپیٹے جانے کیلئے تیار کھڑی تھی ۔ ۔۔۔
اماں کی نظروں نے دور تک اس موٹر سائیکل کو دیکھا۔۔۔۔۔
سلامتی کی دعائیں مانگتی وہ اندر کی طرف بڑھ گئیں۔۔۔۔
فلائیٹ کی اناوسمنٹ پر ملازم فورا سے سنبھلتے آگے کی طرف برھے۔۔۔۔۔
میر زوار آفندی اس وقت نوکروں اور چمچوں کی فوج لیے اپنے خاندان کے اکلوتے چشم و چراغ کو ،،، اپنے بیٹے کو لینے ائیر پورٹ پر موجود تھا۔۔۔۔۔
دادا سائیں طبیعت کی خرابی کے باوجود گھر پر ہی تھے۔۔۔
پورے سات سال بعد وہ پاکستان آیا تھا۔۔۔ میڈیا کی بری تعداد بھی ائیرپورٹ پر موجود تھی۔۔۔۔ وجہ اس کی جلد ہی سیاسی کی دنیا میں شمولیت کا فیصلہ تھا۔۔۔۔
""بابا سائیں،،،، میڈیا کو ہٹائیں،،، میں بہت تھکا ہوا ہوں۔۔۔۔""
ہٹیوں تک بازو فولڈ کیے ،،، کندھے پر جھولتا کوٹ،،، بکھرے بالوں میں وہ وہاں موجود ہر شخص کی توجہ کا مرکر تھا۔۔۔۔۔
ان کے گلے ملتا وہ گندہ سا منہ بنانا شکوے کے ساتھ ساتھ حکم بھی دے گیا۔۔۔۔
میر زوار آفندی کے ایک اشارے پر اس کے گارڈز پل بھر میں میڈیا کو غائب کروا چکے تھے۔ ۔۔۔
""اتنے پروٹوکول کی ضرورت نہیں تھی ویسے۔۔۔""
سبب کی پشت سے ٹیک لگائے وہ اپنے آگے اور پیچھے گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھ کر ناسف سے بولا۔۔۔۔۔
کیوں نہیں تھی،،، میر عالیہان آفندی سات سال بعد گھر جا رہا ہے "" ""لوگوں کو بھی تو پتا چلنا چاہیے۔۔۔
ان کے لہجے میں بناوٹ اور دکھاوا عالیہان پرسوچ نگاہوں سے انہیں دیکھنے لگا۔۔۔۔ ان سات سالوں کے طویل عرصے میں واقعی کچھ نہیں بدلا تھا،،، وہ آج بھی گھمنڈی تھے۔۔۔۔۔ کچھ بھی تو نہیں بدلا تھا۔۔۔۔
گاڑی کو لگنے والے زوردار جھٹکے نے عالیہان آفندی کو خیالوں کی دنیا سے حقیقت میں آ پٹخا۔۔۔۔
اور پھر اس طرح کے کی جھٹکے،،، اتنی مہنگی اور مضبوط گاڑی ہونے کے باوجود جھٹکوں پر جھٹکے لگ رہے تھے۔
وہ اپنی طرف کا شیشہ نیچے کر کے دیکھنے لگا۔۔۔۔ حیرت کی انتہا نہ رہی ،،، جب سر نکال کر باہر دیکھا۔۔۔۔ کچی سڑک جس پر ایک وقت میں گاڑی کے ساتھ سائیکل بھی نہیں گزر سکتی تھی۔۔۔۔۔
بارش کی وجہ سے حد نگاہ کیچڑ ہی کیچڑ تھا۔۔۔۔
کیچڑ میں ٹائر گھوما تو گندے پانی کے چھینٹے منہ پر پڑنے لگے جب وہ تیزی سے شیشہ اوپر کر گیا۔۔۔۔۔
گردن یرچھی کر کے اپنے باپ کو دکھا جو فون پر کسی صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس دیکھ رہے تھے ۔۔۔ اسے ان کی بےخبری اور سکون پر حیرت ہوئی۔ ۔
گاڑیوں کی لمبی قطار،،، اوپر سے برستی ابر رحمت وہاں کے رہائسیوں کیلئے عذاب کا سبب تھی۔۔۔۔
وہ ہونٹ کچلتا کنپٹی مسلنے لگا ۔۔۔۔ اتنی ابتر حالت،،،، لیکن اسے تو کوئی اور ہی کہانی بتائ گی تھی۔۔۔۔۔
اگلی گاڑی کے رکنے کی وجہ سے مجبورا ًڈرائیور کو گاڑی روکنی پڑی۔۔۔۔۔
کافی دیر تک گاڑیاں نہ چلیں تو وہ خود ایر کر باہر نکل آیا۔۔۔۔۔
کیچڑ سے بھری سڑک پر جوں ہی پاؤں رکھا بیش قیمت جونا پل بھر میں دو کوڑی کا ہو گیا تھا۔ ۔ ۔۔۔۔
بچتا بچانا وہ آگے بڑھا جہاں دو لوگ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جا رہا تھے ۔۔۔۔ شاید مسئلہ حل ہو چکا تھا ۔۔۔۔
""کیا ہوا تھا۔۔۔""
دور جاتے سائیکل پر نظریں جمائے ملازم سے پوچھا ۔۔۔
وہ چھوٹے سائیں،،،، کوئی بہن بھائ تھے۔۔۔""
معمولی سا حادثہ ہو گیا تھا ۔۔۔۔ لیکن وہ لوگ جھگڑا کر رہے ""تھے۔۔۔۔۔
وہ سر ہلانا واپس گاڑی کی طرف بڑھ گیا۔۔۔ البتہ امریکہ کی سڑکوں اور سنگ مرمر کے فرش پر چلنے والا وہ مغرور شخص دو منٹ میں اس کیچڑ زدہ سڑک پر پیدل چل کر بے حال ہو چکا تھا۔۔۔۔۔
""مرال اندر آ جاؤ،،، تمہارے نانا سائیں غصہ ہوں گے۔۔۔۔""
ہاتھ کھولے وہ برستی بارش میں خود کو بھگو رہی تھی۔۔۔۔۔ چہرے پر سکون اور ہونٹوں پر مسکراہٹ،،،، سایرہ نے بے ساختہ اپنی بیٹی کی نظر اناری ۔۔۔
اموو جان روز روز تھوڑی ہوتی ہے بارش،،،، ہم ابھی تھوڑی دیر "" "'اور ھپگیا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔
گیلے بال جو چہرے اور گردن سے چپک چکے تھے انکو پیچھے کرتے منت بھرے لہجے میں کہا۔۔۔
عالیہان پہنچنے ہی والا ہے ،،،،اور تم یہاں کھڑی وقت ضائع کر رہی "" ہو ۔۔۔۔۔
کپڑے بدل کر نیچے آؤ۔۔۔ اکسے آنے سے پہلے تم مجھے حویلی کے گیٹ ""پر ملو۔ ۔
اس کے سر پر بم پھوڑتی وہ باہر کی طرف قدم بڑھا گی۔۔۔۔۔ جبکہ مرال کے تاثرات تن گئے۔۔۔۔۔
وہ آج ہی حویلی آئ تھی ایک ہفتے کی چھٹی پر۔۔۔۔ اور آج ہی وہ آ رہا تھا۔۔۔۔
کنپٹی مسلتے آنے والے وقت کا سوچنے لگی۔۔۔۔۔
ساتھ ساتھ گھر والوں پر بھی غصہ آیا چہنوں نے کچھ بتانے کی زحمت تک نہیں کی تھی۔
کونسا مرا ،،، کونسی خوشی،،، برستی بارش میں اب اسے گھٹن ہو رہی تھی۔ ۔۔۔۔
مردہ قدموں سے وہ کپڑے لے کر واشروم میں بند ہو گی۔۔۔۔۔۔۔
میر عالیہان آفندی کا سامنا آسان کام تھوڑی تھا۔۔۔۔۔ اس کا سرد لہجہ کاٹ دار باتیں،،، ہر کوئی نہیں سن سکتا تھا۔۔۔
پچھلے ایک گھنٹے سے وہ ملنے ملانے کا عمل سرانجام دیتے دیتے تنگ آ گیا تھا۔۔۔۔ گاؤں کے لوگوں کی بری تعداد حویلی کے باہر جمع تھی۔۔۔۔
اسے حیرت ہوئ کہ لوگ اتنی بارش اور کیچڑ میں کیسے کسی کیلئے کھڑے ہو سکت ہیں۔۔۔۔
ان کی ہمت کو داد بھی دی لیکن اب بس ہو چکی تھی اس لیے بغیر کچھ کہے سنے آرام سے اندر بڑھ گیا۔۔۔۔
دادا سائیں یا زوار آفندی نے روکنے کی کوشش ہر گز نہیں کی تھی کیونکہ اس نے ان کے کہنے پر ہرگز نہیں رکنا تھا۔۔۔ بچپن سے لے کر آج تک اس نے کسی کے کہنے پر یا کسی کی مرضی سے کوئی کام نہیں کیا تھا۔۔۔۔
اسے کسی کا نابع ہونا زہر لگتا تھا۔۔۔۔ گھر میں ہر کوئی حتی الامکان کوشش کرنا کہ اسے کوئی کام نہ کہا جائے۔۔۔۔۔
دادا سائیں بھی اس کی دیکھا دیکھی اندر کی طرف بڑھ گئے۔۔۔۔
""چلو نکلو یہاں سے،،، دو منٹ میں جگہ خالی کرو۔۔۔""
سب کے جانے کے بعد یہ راجو تھا۔۔۔ ملازم خاص جو لوگوں کی بھیڑ ختم کر رہا تھا۔۔۔۔ سادہ لوح لوگ اپنی تضحیک اور ذات کی نفی پر چپ کا روزہ رکھے جس طرح آئے تھے اسی طرح چلے گئے۔۔۔۔
دروازے پر ہونے والی دستک سے وہ جو سونے کے چکروں میں تھا سخت بدمرہ ہوا۔۔۔۔
"" Yes, come in "" بیڈ کراون سے ٹیک لگا کر اٹھ بیٹھا تھا۔۔۔۔
""تم""
حیرت سے اسے دیکھا جو ہاتھ میں کافی کا مگ لیے کھڑی تھی۔۔۔۔۔
""کیسے ہو۔۔""
""مجھے کیا ہونا ہے۔۔""
کندھے اچکاتے ہوئے کافی کا مگ پکڑا۔۔۔۔ اسے واقعی کافی کی ضرورت تھی۔۔۔۔
'"بیٹھنا ہے تو بیٹھ جاؤ نہیں تو وہ رہا دروازہ""
اسے کھڑا دیکھ کر سرد لہجے میں کہا ۔۔۔ مرال لب بھینچتی صوفے پر بیٹھ گی۔۔۔
""تم کوئی فیصلہ کیوں نہیں کرتے۔۔""
""کر چکا ہوں""
کافی کے گھونٹ حلق میں ایدیلتے مصروف سے لہجے میں کہا۔۔۔۔
""کیا""
اچنبھے سے سوال کیا،،،
وہی جو سات سال پہلے ہم نے مل کر کیا تھا۔۔۔۔""
یہ خاندانی رسم و رواج یہ،، وٹہ سٹہ،، یہ سب میں نہیں کر سکتا۔۔۔۔
""دادا سائیں کو اس بار منا لوں گا۔۔۔
فون پر انگلیاں گھماتے سرد لہجے میں دیا گیا اس کا جواب مرال کے چہرے پر خوشی بکھیر گیا،،، جو عالیہان کی آنکھوں سے چھپا نہ رہا ۔۔۔
""مجھے خوشی ہوئ کہ تم فیصلہ لینے کے قابل ہو گئے ہو۔۔۔""
""کافی اچھی ہے۔۔""
سوال کو مکمل طور پر نظرانداز کیا تھا۔۔۔۔
مرال پرسوچ سا مسکرا دی۔۔۔۔
""چلتی ہوں،،، ایک بار پھر سے شکریہ ۔""
خالی مگ اٹھا کر وہ باہر نکل گی۔۔۔ کندھے پر سے بوجھ ایر گیا تھا۔۔۔۔۔
چہرہ کھل اٹھا تھا۔ ۔
عالیہان سر چھٹکتا لیپ ٹاپ اٹھا کر بیٹھ گیا،،، جتنی تیز کافی وہ پلا کر گی تھی نیند کیا خاک آنی تھی ۔۔۔۔
ہائے میں مر گی۔۔۔ یہ کیا ہوا ہے ،،، مرحا جلدی سے ہلدی دودھ "" ""لے کر آ م کے ماتھے پر بندھی پٹی اماں کا دل ہولا گی۔ جس پر خون کی بوندیں اپنا داغ چھوڑ چکی تھی۔
""اماں کچھ نہیں ہوا،،، بس معمولی سا زخم ہے""
معمولی سا،،، م تجھے یہ معمولی لگتا ہے ۔""
پتا نہیں کس کی نظر لگ گی ہے۔۔ ارے حاسدوں کو خوشی نہ راس ""آئی۔۔۔
م لب بھینچے پڑا رہا۔۔۔ اماں کو سمجھانے کا کوئی فائیدہ نہیں تھا،،، کیونکہ نظر اور جادو پر ان کا کامل یقین تھا ۔۔۔۔
""یہ لو ۔""
ہلدی والا دودھ اس کے سامنے کرتے ہوئے کہا جو آنکھوں ہی آنکھوں سے اشارے کر رہا تھا کہ کچھ نہ بتایا جائے۔
ک وہ اس کے ماتھے پر بندھی پٹی کو افسوس سے دیکھتی اثبات میں سر ہلا گی۔۔۔۔۔
زندگی اتنی تفریق کیوں کرتی ہے ۔۔ کسی کے کتے بھی شاہی بستر پر "" آرام فرما ہیں تو کسی کے لخت جگر سڑک پر سونے پر مجبور ہیں۔۔۔۔
اللّ یہ کائنات بنائ تھی تو اتنی تفریق کیوں کی۔۔۔۔
یہ امراء خود کو خدا کیوں سمجھتے ہیں۔۔۔؟ انسان کو انسان کیوں نہیں سمجھتے۔۔۔؟
اپنی غلطی کیوں تسلیم نہیں کرتے ؟
کیا پیسہ ساری غلطیوں کو چھپا دیتا ہے۔۔۔ ؟
کیا پیسے والا ہمیشہ صحیح ہونا ہے ؟
کیا یہی دنیا ہے۔۔۔۔ شاید ہاں۔۔۔۔
شاید اللّ نے تفریق اس لیے کی ہے کہ وہ آزما سکے۔۔۔ وہ آزما سکے زیادہ دے کر۔۔۔
وہ آزما سکے تھوڑا دے کر۔۔۔۔۔
اگر آزمائش ہی مقصود ہے تو اے اللّ تیری یہ مخلوق آزمانسات سے گھاتی ہے ۔۔۔۔ آزمائش پر پورا نہیں ایر پاتی۔۔۔۔ نہ امراء اور نہ ہی ""غرباء۔۔۔۔
صحن کے بیچ و بیچ موڑھے پر بیٹھی خود سے ہمکلام تھی ،،، پر سوچ نگاہوں کا مرکر سامنے ہی چارپائی پر لیبا م تھا جو ماتھے پر بازو ٹکائے آسمان پر چمکتے ستاروں کو دیکھنے میں مصروف تھا۔۔۔۔۔
بارش کے بعد اب گھٹن سی محسوس ہو رہی تھی جیسے زمین کے اندر سے گرمائش نکل رہی ہو۔۔۔
اماں کونے والی چارپائی پر سو چکی تھیں۔۔ جبکہ یہ دونوں بہن بھائی اپنی اپنی جگہ پر سوچوں کے گھوڑے دوڑا رہے تھے۔۔۔۔
""دادا سائیں کچھ بات کرنی ہے مجھے آپ سے۔۔۔""
چائے کا کپ منہ کو لگاتے وہ ہمیشہ کر طرح آج بھی مختصر بات کر رہا تھا۔
""مردان خانے میں ملنا مجھ سے۔""
نہیں یہی اماں سائیں اور پھوپھو سائیں کے سامنے بات کرنی ہے "" ""۔۔۔
مرال کا کھانے کو جانا ہاتھ رکا۔۔۔۔ خوفزدہ نگاہوں سے اسے رکنے کا کہا لیکن وہ کسی کا نابع تھوڑی تھا۔۔۔۔
""مرال سے شادی نہیں کروں گا میں۔۔۔""
چند لفظوں کا یہ جملہ کھانے کی میز پر بیٹھے ہر نفس پر بم بن کر گرا۔۔۔۔
سب سے پہلے فائر آفندی ہوش میں آئ۔۔۔۔
""عالیہان یہ کیا کہ رہے ہو""
""وہی کہ رہا ہوں اماں سائیں جو شروع سے کہتا آ رہا ہوں""
عالیہان۔۔۔۔۔""
""تم ہمارے فیصلے سے انکاری ہو۔۔۔
ان کا سرخ چہرہ ان کے کرے ضبط کا گواہ تھا ۔۔۔
میز پر بیٹھے لوگ خاموشی سے دادے اور پوتے کو دیکھنے لگے۔ ۔ ایک سیر تھا تو دوسرا سوا سیر۔۔۔۔
ہ مم ""م کیونکہ میر عالیہان کسی کے فیصلے کا پابند نہیں ہے ۔۔""
اس کا لہجہ دادا سائیں کو شرمندہ کر گیا ۔۔۔
گستاخی معاف دادا سائیں لیکن یہ پرانے رسم و رواج کا پابند نہ کریں "" ہمیں ۔۔۔۔
کی سالوں سے چلنے والی اس رسم کو خدارا بند کریں۔۔۔۔
اس کی اپنی زندگی ہے،،، اسے جینے دیں،،، میری اپنی زندگی ہے مجھے جینے ""دیں۔۔۔ ہمیں کیوں ایک کھونٹی سے باندھ کر رکھا ہوا ہے۔
اس کا اپل لہجہ اس کے فیصلے کی پختگی کا گواہ تھا ۔۔۔۔
زوار آفندی کچھ کہنے ہی والے تھے کہ فائر کے اشارے پر خاموشی اختیار کر گئے ۔۔
ہم تمہارے فیصلہ سے انکاری ہیں۔۔۔""
وہی ہو گا جو آج سے پچیس سال پہلے تمہارے پردادا نے کہا تھا۔۔۔
""
ٹھیک ہے پھر میں اگلی فلائیٹ سے واپس جا رہا ہوں۔۔۔""
""یہ الیکشن یہ سیاسی یہ پرانے رسم و رواج آپ کو مبارک۔۔۔۔
ہاتھ صاف کرنا وہ اٹھ کھڑا ہوا۔۔۔ جبکہ دادا سائیں پرسوچ نگاہوں سے اس کی پشت کو دیکھتے رہے۔۔۔۔۔
وہ اپنا فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹنے والا تھا اس کا اندازہ سب کو بخوبی ہو گیا تھا ۔۔۔
سب کے چہرے ایر چکے تھے جبکہ ایک مرال ہی تھی جو پہلی بار سکون سے پیٹ بھر کر ناشتہ کر رہی تھی ۔۔۔۔
ہونٹوں پر دھیمی سی مسکان رقصاں تھی ۔۔۔۔۔
چہرے پر سکون ہی سکون تھا ۔۔۔
""مرحا جاؤ محلے میں بایب آؤ یہ چاول۔۔۔""
مرحا نے بےچارگی سے م کو دیکھا جو کندھے آچکا گیا۔۔ جیسے کہنا چاہ رہا ہو کہ میں کیا کر سکتا ہوں۔۔۔۔
اماں یہ جادو ٹونے اور نظر وغیرہ کچھ نہیں ہونا۔۔۔۔""
اس سے اچھا ہے آپ یہ پیسے کسی ضرورت مند کو دے دیتی۔۔۔ کام آ جاتے کسی کے۔۔۔
محلے میں گھر گھر جا کر یہ چاول بانٹنے سے ثواب کا تو پتا نہیں البتہ رزق ""ضرور ضائع ہو گا۔۔۔۔
اپنی طرف سے سمجھانے کی ناکام کوشش کی تھی۔۔۔
یہ سبق کسی اور کو پڑھانا ۔۔۔""
جا کر یہ دے کر آ۔۔۔ ""۔
اسکو ڈپٹتے ہوئے کہا تو وہ چاروناچار چادر خود کے گرد لپیٹتے وہ راضی ہوئ ۔۔ اس کی گندی سی شکل دیکھ کر م کو ہنسی ضبط کرنا مشکل امر لگا۔۔۔۔۔
""تمہارا منہ کیوں بنا ہوا ہے۔۔۔""
اسکو کتابوں کے پاس پرسوچ بیٹھے دیکھ کر م استفسار کرنے لگا۔۔۔۔
""نہیں بس ویسے ہی۔۔۔""
یار تمہیں اماں کا پتا تو ہے۔۔۔ وہ شروع سے ان چیزوں پر بھروسہ "" ""کرتی ہیں۔۔
اس کی اداسی کی یہی وجہ اخد کر پایا تھا وہ۔۔۔
ارےےےے اس وجہ سے نہیں ہوں اداس۔۔۔""
پتا ہے آج میں نے جہالب اور لاعلمی کی انتہا دیکھی۔۔۔۔
جب میں آج پڑوس میں سیدہ خالا کہ گھر گی تو ان کی بری بیٹی کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھ کر میں حیران رہ گی ۔۔
م اسے وضو کا طریقہ تک نہیں پتا تھا ۔۔ منہ ہاتھ دھو کر وہ نماز پڑھنا ""شروع ہو گی۔۔۔۔
وہ پریشانی سے بول رہی تھی جبکہ م اس کی بات کا مطلب سمجھتا لب بھینچ گیا۔۔۔۔
ان کا قصور نہیں ہے۔۔۔ ان کی سات پشتوں میں کسی نے سکول یا "" مدرسے کا منہ تک نہیں دیکھا۔۔۔۔
دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی محروم ہیں۔۔۔۔
"" مرحا خاموشی سے اسے سن لگی ۔۔ صحیح ہی تو کہ رہا تھا وہ۔۔۔۔۔
""یار کیسے لوگ ہیں ۔ ۔ مجھے تو حیرانی ہو رہی ہے۔۔۔۔""
زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔ ہم کچھ نہیں کر "" ""سکت۔۔۔۔ جیسا چل رہا ہے چلنے دو۔۔۔۔