"ایسے رونے سے کیا ہو گا؟ "
ریاض نے افسردہ آواز میں کہا۔ سامنے بیٹھا اسفند نم آنکھوں کو صاف کر رہا تھا۔ دران پر ہوتے ظلم پر وہ اپنے احساسات صرف ریاض پر ظاہر کرتا تھا۔ آج بھی وہ ان کے گھر کے مہمان خانے میں بیٹھا تھا۔
"نہیں دیکھ سکتا اس پر یہ ظلم ۔ بیٹا ہے میرا ۔ میرا خون ۔ چھپ چھپ کر راتوں کو اس کو پیار کرتا ہوں کہ کہیں کوئی مجھے دیکھ نہ لے اور کسی شک نہ ہو جائے۔ "
"تو سچ کیوں نہیں بتا دیتے سب کو ۔ "
"سچ بتا دوں گا تو جو تھوڑا بہت رحم اس پر کرتے ہیں وہ بھی نہیں کریں گے۔ ایک طو فان آ جائے گا۔ میں رشتوں میں پھنس گیا ہوں۔ سمجھ نہیں آتا کیا کروں۔ اب یاور اڑ گیا ہے کہ وہ روبی کی بہن کے ساتھ شا دی نہیں کرے گا اسفند نے پیشانی پر ہاتھ مسلتے ہوئے اپنی ساری الجھنیں بیان کیں۔ با ہر یاور بے دھیانی میں مہمان خانے کی طرف آ رہا تھا اور مہمان خانے سے آتی آواز پر قدم وہیں تھم گئے۔
"اگر ان سب کو پتا چل گیا کہ یہ نوین کا بیٹا نہیں ہے تو ۔۔ ۔ "
دسمبر کی ٹھٹھرتی رات اور شکاگو کی سڑکوں پر جمی برف اسے اب ہر انسان اور اس کائنات کی ہر چیز بے حس لگتی تھی۔ خونخوار بڑھنے بے حس بے رحم ۔
کنز کانپتی ہوئی فون بوتھ میں داخل ہوئی اور ریسیور کو کان سے لگاتے ہی ٹھک ٹھک سے بٹن دباتے ہوئے نمبر ملایا ۔
کیلفورنیا میں ہسپتال سے بھاگ آنے کے بعد شکاگو میں آج اسے تیسرا ہفتہ تھا۔ وہ یہاں آ تو کی تھی لیکن جب یہ پتا چلا کہ اس کا حمل اب چار ماہ کا ہو چکا ہے اور اسے اس بچے کو دنیا میں لانا ہی پڑے گا یہ سینے ہی اس نے خود کو ختم کرنے کی پہلی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہی جس عورت نے اسے چلتی ٹرین کے آگے کو دنے سے بچایا وہ بھی اسی کی طرح اکیلی اوربے آسرا تھی۔
اسی کے توسط سے اسے ایک چھوٹے سے کیفے میں ملازمت مل گئی اور رہائش کا انتظام بھی ہو گیا تھا۔ ایک چھوٹے سے کمرے اور کچن پر مشتمل ایک کوارٹر اسے مناسب کرایے پر مل گیا تھا لیکن اس کی پیشگی قیمت ادا کرنے کے لئے اس کے پاس پیسے نہیں تھے۔
مار ٹن سے وہ اب کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں رکھنا چاہتی تھی۔ مارٹن کے علاوہ کیلفورنیا میں اس کی واحد دوست ایلا ہی بچتی تھی۔ ایلا اس کی بہت پرانی دوست تھی۔ وہ ایک ساتھ بہت لمبے عرصے تک ایک جگہ ملازمت بھی کرتی رہی تھیں لیکن پھر نوین سے شادی کے بعد وہ ایلا اور مارٹن دونوں سے کم ہی رابطے میں رہی تھی۔
ایلا کے ساتھ اس کی آخری ملاقات ہسپتال میں ہوئی تھی جب وہ مارٹن کے ساتھ اس کی خبر گیری کو آئی تھی۔ ایلا کے گھر کے فون پر گھنٹی جا رہی تھی اور وہ اپنے کوٹ میں سمٹتی اس کے فون اٹھانے کی منتظر تھی۔
"ہیلو ۔ "
ایلا کی آواز ریسور سے ابھری ۔ کنز نے جلدی سے خشک ہوتے لبوں کو آپس میں ملایا اور پھر منہ کھولا سفید بھاپ منہ سے نکل کر فون بوتھ کے شیشے پر چپک گئی۔
"ایلا کیسی ہو تم ؟ میں کنز بات کر رہی ہوں۔ "
سرخ ہوتی ناک سوزش زدہ آنکھیں اور زرد چہرہ وہ اب کچھ سال پہلے والی کنز یا رکر نہیں رہی تھی۔ ایک
مرجھائے پھول کی طرح بے حال ۔
"کنز ۔ ۔ کنز تم کہاں ہو؟ مارٹن۔ ۔ "
ایلا اس کی آواز سینے ہی حیرت زدہ لہجے میں ایک ہی سانس میں تیزی سے گویا ہوئی۔ اس سے پہلے کہ وہ اسے بتاتی کہ مارٹن اسے تلاش کرتا ہوا اس کے پاس آیا تھا۔ کنز نے سرعت سے اس کی بات کاٹ دی۔
"ایلا۔۔ ۔ پلیز مارٹن کو میرے بارے میں کچھ مت بتانا ۔ "
"کنز کیا ہوا؟ پریشان لگ رہی ہو؟ "
اس کے حیرت سے کئے گئے سوال پر وہ روتے ہوئے خود پر کئے گئے ظلم کے بارے میں بتا تی چلی گی کہ کیسے اسے علاج کے دھوکے میں زیاتی کا نشانہ بنایا گیا اور کیسے وہ ہسپتال سے بھاگ کر یہاں پہنچی۔
"اوہ ۔۔ ۔ اسی لئے وہ کیفے میں بھی کتنی بار چکر لگا چکا ہے اور میرے گھر بھی آ چکا ہے۔ "
"ایلا اسے میرے بارے میں کچھ مت بتانا اور نہ ہی اس سارے قصے کے بارے میں کچھ بتانا وہ ڈاکٹر ضرور مارٹن کا دوست ہے اور مجھے شک ہے مارٹن اس سب میں شامل ہے۔ بس تم میری کچھ مدد کر دو۔ میں نے یہاں ایک گھر کرایہ پر لیا ہے جس کے لئے مجھے ابھی پیشگی کچھ رقم ادا کرنی ہے۔ تم مجھے پیسے بھیج دو۔ میری پہلی تنخواہ آتے ہی میں تمہیں یہ سارے پیسے لٹا دوں گی۔ "
وہ بیچارگی سے التجا کر رہی تھی۔ بے بسی اس کے لہجے کی لغزش سے صاف ظاہر تھی۔ وہ لڑکی جسے نوین نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر دے رکھا تھا اور شہزادیوں کی طرح رکھا تھا آج پیسے پیسے کی محتاج تھی۔ ایلا نے دکھ سے تھوک نگلا اور گہری سانس لی۔
"تم فکر مت کرو۔ مجھے پتہ بتاؤ میں تمہیں پیسے بھیجتی ہوں۔ "
"شکریہ اور یاد رکھنا مارٹن کو میرے بارے میں بالکل مت بتانا لیکن ہاں اگر اسفند نامی کوئی شخص کبھی مجھے ڈھونڈتا ہوا تم تک پہنچے تو اسے میرے بارے میں ضرور بتا دینا ۔ "
ایک موہوم سی امید تھی کہ اسفند کبھی اسے تلاش کرتا ہوا ضرور آئے گا۔
"ٹھیک ہے پریشان مت ہو۔ مجھے پتہ لکھ واؤ ۔ "
"ہاں لکھو ۔ "
برف سے ڈھکتے فون بوتھ میں وہ ایلا کو اپنا پتہ لکھوا رہی تھی اس بات سے بالکل انجان کہ اسفند تو نہیں لیکن پچیس سال بعد اس کا بیٹا اسے تلاش کرتا ہوا ضرور ایلا تک پہنچے گا۔
***
سیاہ ہڈی اور جینز میں ملبوس جبڑوں کو سختی سے بھینچے سرخ چہرے کے ساتھ لمبے لمبے ڈگ بھرتا وہ اولڈ ہوم کی راہداری کو عبور کرتا ہوا گیٹ سے باہر آ چکا تھا۔ قدم من بھاری ہوتے اٹھ رہے تھے۔ پیچھے سے آتی پکار اس کی ماں تھی۔ دل میں ابھرتی ٹیسیں آنکھوں میں مرچوں جیسی جلن پیدا کرنے لگی تھیں۔ سفید پتلی پر سرخ دھاریاں اس کے اندر ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی غمازی تھیں۔
وہ قدم قدم آگے بڑھتا ہوا یہ جانتا تھا اسفند اس کے پیچھے ہے لیکن آج وہ ضبط کی آخری سیڑ ھی سے لڑکھڑا کر کر چکا تھا۔ کتنے ہی پرانے زخم ہرے ہو چکے تھے۔ وہ دران تھا درانگ تھا یا پھر باسل لیکن وہ ایک بیٹا تھا اور وہ عورت اس کی ماں ۔ ایسا بیٹا جس کے دل میں محرمیوں کے بہت سے زخم تھے اور کچھ تو اتنے برس گزرنے کے بعد اب ناسور بن چکے تھے۔
"دران رکو ایسے کہاں جا رہے ہو۔ ۔ دران میری بات سنو ۔ "
اسفند کی بگڑے تنفس والی پکار اس کے عقب سے گونج رہی تھی۔ وہ جتنا تیز چل سکتا تھا چل رہا تھا۔
دران کار کے پاس پہنچ چکا تھا۔ وہ لوگ یہاں دو کاروں میں آئے تھے۔ دران کی کار آگے تھی اور اسفند نوین کے ہمراہ اپنی کار میں اس کے پیچھے تھا۔ وہ ان لوگوں کو یہاں تک پہنچانے ہی آیا تھا اور اب کنز کو یوں اپنے سامنے دیکھ کر جہاں دل شدت غم سے پھٹ رہا تھا وہاں سارے زخم بھی تازہ ہو گئے۔ وہ مزید وہاں نہیں رک سکتا تھا اور کنز کو تو کسی صورت معاف نہیں کر سکتا تھا۔
" دران تم کنز سے ملے بنا کیوں آ گئے؟ ماں ہے وہ تمھاری ۔ "
اسفند کی آواز اس کے قریب سے آ رہی تھی۔ گاڑی کے دروازے کو کھولتے ہاتھ وہیں تھم گئے۔ جھکی پلکیں اٹھائیں تو سرخ آنکھیں بھینچے ہوئے لبوں سمیت پل بھر کو چندھی ہوئیں۔ اسفند کا پر یشان حال عکس گاڑی کے شیشے میں صاف نظر آ رہا تھا۔ اور ایک یہ شخص تھا جسے وہ اپنے ساتھ رکھ کر خود کو اذیت دیتا تھا۔ اس سے رشتہ عجیب تھا۔ بچپن سے لے کر اب تک اس کی شخصیت میں وہ الجھ جاتا تھا۔ ہر پل یہ جب یہا حساس جاگتا تھا کہ وہ اسے بڑھ کر گلے لگانے والا ہے تو وہ پلٹ جاتا تھا۔ آخر کو وہ شخص اتنا بزدل کیوں تھا۔ اگر اس کے لئے دل میں محبت تھی تو وہ ظاہر کیوں نہیں کرتا تھا۔ وہ ایک جھٹکے سے پلٹا ۔
"جانتا ہوں۔ وہ میری ماں ہیں اور یہ بھی جانتا ہوں آپ میرے باپ ہیں۔ "
غراہٹ میں برسوں سے دبی نفرت واضح تھی۔ اس کی بھاری آواز تنی ہوئی کنپٹی اور منہ سے نکلے الفاظ نے اسفند کا وجود مجسم کر دیا۔ وہ اسفند کی ساکن آنکھوں میں آنکھیں ڈالے بہت سے حساب مانگ رہا تھا۔ دران کو لے کر اسفند کے خدشات سب درست تھے تو وہ سب جان چکا تھا۔ شک تو یقین میں اسی وقت جب بدل گیا تھا اس نے بتایا کہ وہ جانتا ہے کنز کہاں ہے اور اب خاموشی سے اس کے اندر سے پھٹتے لاوے کو دیکھنے کا وقت تھا۔ "وہ ایسی ماں جس نے خود سے الگ کیا اور آپ کے حوالے کر دیا اور آپ ایسے باپ جس نے چھت تو دی لیکن نہ شفقت دی اور نہ ہی اپنا نام ۔ "
" تم جانتے ہو سب " !
بہت دور سے آتی دھیمی سرگوشی تھی۔
"ہاں میں سب جانتا ہوں اور آج سے نہیں بہت عرصے سے جانتا ہوں۔ آپ کو اپنے ساتھ رکھا صرف اس احسان کا بدلہ اتارنے کے لئے جو آپ نے مجھے بچپن سے لے کر جوانی تک چھت دے کر کیا۔ "
وہ دانت پیستا ہوا پھٹ پڑا۔ اسفند کا دھواں دھواں چہرہ اور ندامت سے ڈھلتی آنکھیں اسکے چہرے پر جمی تھیں۔ وہ جو کنز کی وکالت کے لئے اس کے پیچھے آیا تھا۔ اس کے اپنے بارے میں خیالات سن کر وہیں تھم گیا۔ وہ روبی سے نہیں اس سے نفرت کرتا تھا۔ اس نے روبی کو نیچا دکھانے کے لئے ساتھ نہیں رکھا ہوا تھا بلکہ اس کی نفرت میں اسے ساتھ رکھا تھا۔
"وہ میری ماں ہے تو ان کے لئے اتنا بہت ہے کہ ان کے علاج سے لے کر اب تک ان کا خیال رکھا۔ آپ میرے باپ ہیں تو آپ کو یہاں اپنے ساتھ رکھا ہے اس سے زیادہ کی توقع مجھ سے مت کریں۔ "
وہ اسفند کو نفرت آمیز نگاہوں سے دیکھتا زہر آلودہ جملے ادا کر رہا تھا۔ وہ زہر جو بروس ں سے اس کے اندر کڑواہٹ بھرتا رہا تھا۔
"بیٹا کبھی کبھی جو سامنے نظر آتا ہے حقیقت وہ نہیں ہوتی۔ حقیقت بہت مختلف ہوتی ہے۔ ایسی ہوتی ہے جسے ہماری عقل تسلیم نہیں کرتی۔ "
یہ نوین کی آواز تھی۔ دران کے ساتھ اسفند نے بھی چونک کر بائیں طرف دیکھا۔ ویل چیئر پر بیٹھا نوین اور اس کے ہتھے تھامے کھڑی کنز اسی کی طرف دیکھ رہے تھے۔ کنز کی آنسوؤں سے بھری آنکھیں اور کپکپاتے ہونٹ وہ اسے سینے سے لگانے کو ترس رہی تھی۔
"دران بیٹا خود سے ہی سب سوچ لینے والے لوگ رشتوں کا صرف ایک ہی روپ دیکھ پاتے ہیں۔ "
"آپ کچھ نہیں جانتے ۔ آپ کو بھی دھوکے میں رکھا گیا تھا۔ میں آپ کا بیٹا نہیں ہوں بلکہ آپکی بیوی اور آپکے ان بھائی کے گناہ کی نشانی ہوں۔ "
دران نے اپنی طرف سے نوین پر بہت بڑا انکشاف کیا تھا۔ غصہ اور محرمیوں کی کرچیاں اب آنکھوں کو مزید سرخ کر رہی تھیں۔
" نہیں بیٹا میں سب جانتا ہوں لیکن آپ کچھ بھی نہیں جانتے ۔ آپ کنزی اور اسفی کی نا جائز نہیں جائز اولاد ہو۔ ان دونوں نے شادی کی تھی اور تمہیں ہم تینوں پوری خوشی اور باہمی رضامندی سے اس دنیا میں لائے تھے۔ " نوین نے تحمل مزاجی سے جواب دیا۔ دران نے بے یقینی سے اس کی طرف دیکھا سنا ۔ نوین اب اسے ساری کہانی رہا تھا اور وہ ہونق بنا کھڑا تھا۔
تو دران ملک تم خود پر کتنا ظلم کرتے رہے۔ بنا سب سچ جانے خود کو اذیت دیتے رہے۔ اللہ کی نعمتوں اس کی رحمتوں سے خود کو محروم رکھتے رہے۔ نوین نے گہری سانس لے کر ماضی کی اس عجیب و غریب کہانی کا اختتام کیا اور دران کی طرف دیکھا۔
"اور پھر ایک دن قسمت کی ستم ظریفی نے سب الٹ پلٹ دیا۔ تم سمجھ رہے ہو کنز نے تمہیں خود سے الگ کیا۔ غلط ہے یہ ۔ تم سمجھ رہے ہو اسفند نے جان بوجھ کر تمہیں محبت شفقت اور نام نہیں دیا یہ بھی غلط ہے۔ " اولڈ ہوم سے باہر آنے تک کنز نوین کو سب بتا چکی تھی اور اسفند بھی سفر کے دوران اسے دران کے پاکستان آنے سے لے کر اب تک کی مکمل روداد سنا چکا تھا۔
"کنز کو تو یہ بتایا گیا تھا کہ تم اس دنیا میں نہیں رہے۔ اس کی غلطی ضرور ہے لیکن صرف اتنی کہ نشے کی لت سے باہر نہیں آ سکی۔ "
نوین جانتا تھا کنز اس وقت کچھ بھی بولنے کی سکت میں نہیں ہے اس لئے وہ اس کی صفائی پیش کر رہا تھا۔ دران تو ابھی بے یقینی سے نوین کی طرف ہی دیکھ رہا تھا جب کنز ویل چیئر کے ہتھے چھوڑ کر آگے بڑھی ۔ آنکھوں سے بہتے آنسو اور تر ہوتے گالوں سمیت وہ دران کے بالکل سامنے آ کھڑی ہوئی۔ سرخ و سپید رنگت والی عمر کی اس دہلیز پر بھی وہ دلکش خاتون اس کی ماں تھی۔ چمکتی آنکھیں اور اس کے دل و دماغ میں دران کی محبت وہان کو جھٹلا کیسے سکتا تھا۔ جن کی صرف سوچ ہی نہیں جسم کا رواں رواں دران کے لئے محبت کا ثبوت پیش کر رہا تھا۔
"مجھے معاف کر دو بیٹا ۔ بہت سزا کاٹ چکی ہوں اور سزا مت دو۔ "
بمشکل الفاظ ادا کرتی وہ بے ساختہ دران کو اپنے سینے سے لگا گئی۔ جو بے حس و حرکت کھڑا تھا۔ کنز اس کو گلے لگائے رو رہی تھی اور بار بار ایک ہی جملہ دہرا رہی تھی۔
"مت دو سزا ۔ "
وہ اس کی ماں تھی۔ وہ روتے ہوئے اسے اپنی ساری بیتابیاں سنا رہی تھی۔ وہ اسے کتنا یاد کرتی تھی اس کے لئے کتنا روتی تھی جبکہ وہ ایک بے جان پتلے کی مانند کھڑا تھا۔ حیران بے یقین ۔ ابھی یقین آنے میں وقت درکار تھا۔
برسوں سے ممتا کے ترسے دل اور خشک آنکھوں کو نم ہونے کے لئے وقت درکار تھا۔ جب رشتے مخلص ہوں اور دلوں میں بے لوث محبت ہو تو وقت بہت جلد زخموں کو بھر دیتا ہے۔ نوین مسکرا رہا تھا جبکہ اسفند کا دھواں ہوتا چہرہ اور ندامت اس کے کندھے ڈھلکا رہی تھی۔
***
"بھائی اتنا بڑا دھوکا ۔ دران نوین بھائی کا بیٹا نہیں ہے تو آپ کیوں اسے ان کا بیٹا بنا کر سب کے سامنے پیش کر رہے ہیں؟ "
یاور پیشانی پر انگنت بل ڈالے توحش نگاہوں سے سوال کر رہا تھا۔ نوین اور ریاض کی ادھوری گفتگو نے اسے الجھا کر رکھ دیا تھا۔
"یاور پلیز ۔ میں پہلے ہی بری طرح پھنسا ہوا ہوں۔ مجھے مزید مت الجھاؤ ۔ وقت آنے پر میں تمہیں باقی کی آدھی حقیقت بھی بتا دوں گا۔ فلحال تو یہ کہ دران نوین بھائی کا بیٹا نہیں ہے لیکن ان کی بیوی کا بیٹا ہے۔ "
اسفند کے بے ربط جملے اور الجھی سی بات پر یاور نے جھنجلا کر کچھ کہنا چاہا تو اسفند نے ہاتھ اٹھا کر روک دیا۔ وہ بار بار چور نگاہوں سے ڈرائنگ روم کے کھلے دروازے کی طرف بھی دیکھ رہا تھا۔
"ختم پلیز سونی کے ساتھ شادی کرنے سے انکار مت کرو۔ اس سے شادی کر لو ۔ دران کا سارا حر میں تمہیں دوں گا تم بس سب سے یہ کہنا کہ یہ تم کر رہے ہو۔ ابھی میں تمہیں اور کچھ بھی نہیں بتا سکتا۔ بس تم دران کا سب کچھ اپنے قابو میں کر لو ۔ روبی پہلے سے ہی دران کو لے کر بہت مشکوک رہتی ہے۔ میں نہیں چاہتا میرا اور تمھارا گھر خراب ہو۔ "
یاور نے آج سے پہلے اسفند کو کبھی اتنا بے بس نہیں دیکھا تھا۔ اس نے چند سکینڈ کی خاموشی کے بعد گہری سانس خارج کی اور سر کو اثبات میں ہلا دیا۔
***
روشن صبح بریلوی ہلز کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی تھی۔ درانگ ولاس میں کتنے برس کے بعد ایسے جاندار دن کا آغاز ہو رہا تھا۔ بہت سی آوازیں اور قہقوں کے جلترنگ ڈائنگ ہال سے لے کر لاؤنج میں گونج رہے تھے۔
ڈائنگ ہال کے میز پر آج دران موجود تھا۔ دھلا چہرہ سفید شرٹ میں جچ رہا تھا۔ چمکتے مسکراتے چہرے اور برسوں کے بچھڑے رشتے ایک ہو کر بیٹھے تھے۔ جیسیکا کنز کے ساتھ و الی نشست پر بیٹھی تھی وہ بھی کل رات سے یہاں آ گئی تھی۔ دران کے ساتھ ساتھ اسے بھی اب جا کر ماں ملی تھی۔
کنز نے اپنے دونوں بچوں سے اپنی کوتاہیوں کی معافی مانگی اور سینے سے لگایا۔ اس وقت نوین انل دران اور جویریہ سب ایک ساتھ ناشتے کی میز پر موجود تھے۔
یہ سارا اہتتام جویریہ کے مرہون منت تھا۔ روز ین کے ساتھ مل کر اس نے خود ناشتہ تیار کیا تھا اور اب وہی سب کو ان کے کمروں سے نکال کر لائی تھی۔ بس اب روبی اسفند سبرینا اور برھان کا انتظار تھا۔
سرخ میکسی میں ملبوس وہ مسکراتی ہوئی دران کی بغل میں بیٹھی بار بار اس کے پرسکون چہرے کو دیکھ کر سر شار ہو رہی تھی۔ وہ سب کے ساتھ یوں مسکراتا ہوا اسے بھی پرسکون کر رہا تھا۔
"تم روبی ہو نہ ؟ "
کنز کی پرجوش آواز پر سب نے ایک ساتھ مر کے پیچھے دیکھا۔ روبی برھان سبرینا اور اسفند شرمندہ سے ڈائنگ ہال کے داخلی دروازے میں کھڑے تھے۔ کنز خوشدلی سے اپنی جگہ سے اٹھی اور روبی کی طرف بر ھی ۔ وہ رات کو جب درانگ ولاس پہنچے تھے بہت دیر ہو چکی تھی اور رات کو کنز جیسیکا اور دران کے ساتھ اپنے کمرے میں چلی گئی تھی۔
خوشدلی سے مسکراتی چند قدموں کا فاصلہ طے کرنے کے بعد وہ روبی کے سا منے کھڑی تھی۔ جس کے اترے چہرے سے بے نیاز اس نے پرجوش ہو کر اس کے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں لیا۔
"میں تمھاری بہت شکر گزار ہوں روبی ۔ تم نے میرے بیٹے کی پرورش کی۔ اسے ایک اچھا اور کا میاب انسان بنایا کنز انگریزی زبان میں شائتسیگی سے اس کا شکریہ ادا کر رہی تھی۔
"یہ وہ ہاتھ ہیں جن سے کبھی تم نے میرے چھوٹے سے دران کو کھانا کھلایا ہو گا۔ اس کو سلایا ہو گا۔ "
کنز نے اس کے دونوں ہاتھوں کو اوپر کیا اور عقیدت سے لبوں سے لگایا۔ روبی نے سٹپٹا کر نگاہیں چرائیں ۔ کتنے ہی منظر نگاہوں کے سامنے سے گزر گئے۔
اس نے ان ہاتھوں سے دران کو کھانا تو کبھی نہیں کھلایا تھا ہاں البتہ اس معصوم کے گالوں پر طمانچے ضرور لگائے تھے۔ اس کی ماں جو آج عقیدت سے اس کے ہاتھ چوم رہی تھی اگر کہیں اسے یہ پتا چل جائے کہک وہ کیا سلو کرتی تھی اس کے چھوٹے سے دران کے ساتھ تو ہاتھ پکڑ کر اس گھر سے باہر دھکا دے آئے۔
کتنے سفاک ہوتے ہیں ہم لوگ یتیم بچوں کے ساتھ بنا کسی خوف کے برا سلوک کر جاتے ہیں اور یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ چاہے اس دنیا میں نہیں لیکن کیا پتا روز قیامت اللہ ان معصوم بچوں کے و الدین سے ہمارا سامنا کرا دے اور وہ ہمارا گریبان تھام کر اپنے جگر گوشوں پر کئے گئے ظلم کا سوال کرنے لگیں۔
روبی کی ریڑھ کی ہڈی میں خوف کی سنسناہٹ دوڑ گئی۔ ایک پل کو لگا اگر یہاں کنز اس کا گریبان تھامے کھڑی ہوتی اور اس سے دران پر کئے گئے ہر ظلم کا حساب مانگ رہی ہوتی تو کیسا مں طر ہوتا۔ ایک لمحے کے لئے دل کیا زمین پھٹے اور وہ اس میں سما جائے۔
"میں تمھارے احسانوں کا بدلہ چاہوں بھی تو نہیں اتار سکتی۔ دران آج جس مقام پر ہے شاید میری تربیت سے کبھی یہاں نہیں پہنچ پاتا ۔ "
کنز شکرگزار لہجے میں اس کے ہاتھ تھامے کھڑی تھی۔ روبی نے دھواں دھواں چہرہ مزید جھکایا اور پھر ایک دم سے اوپر اٹھایا۔
"مجھے معاف کر دو کنز ۔ جو سب تم سمجھ رہی ہو میں نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا۔ میں اتنے ظرف والی عورت نہیں تھی۔ میں نے بہت دکھ اور تکلیفیں دی تمھارے بیٹے کو ۔ "
ندامت بھرا لہجہ اور شرمندگی سے ڈھلکتی پلکیں ۔ کنز کے مسکراتے چہرے پر حیرت کے تاثرات ابھرے ۔ نفی میں سر ہلاتے ہوئے اس نے پھر سے روبی کے ہاتھوں کو تھاما ۔
"ایسے مت کہو روبی میرے دل میں تمھاری بہت عزت اور مقام ہے۔ ایک ماں کے لئے اس کے بیٹے کی دیکھ بھال کرنے والی عورت سے بڑھ کر اور کون سی عورت عظیم ہو سکتی ہے۔ "
"اسفند تم لوگ کہیں جا رہے ہو؟ "
نوین نے متجسس لہجے میں استفسار کیا تو سب کی نگاہ ایک ساتھ کچھ دور رکھے بیگز پر پڑی جو ملازم رکھ کر پلٹ رہے تھے۔
"ہاں بھائی ۔ "
اسفند نے آہستگی سے جواب دیا۔ لہجہ اور چہرہ دونوں ہی ندامت کے بوجھ کے غماز تھے۔ نوین سمیت سب کے چہروں پر حیرت ابھری برھان اور سبرینا بھی خاموش کھڑے تھے۔ وہ لوگ ان سب کے ساتھ ناشتہ کرنے نہیں آئے تھے۔ وہ تو بیگ باندھے درانگ ولاس سے جا رہے تھے۔
"لیکن کیوں؟ ہم دونوں سے زیادہ تم دونوں کا حق ہے دران پر۔ ایسے کیسے چھوڑ کر جا رہے ہو؟ "
"نہیں بھائی ۔ ہم نے دران کو ہمیشہ تکلیفوں اور پریشانیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔ میں باپ ہوتے ہوئے بھی اس پر ہوتے ظلم پر خاموشی اختیار کرتا رہا۔ خود غرض بنا رہا۔ اپنی بیوی سے ڈرتا رہا۔ "
اسفند سر جھکائے ندامت سے اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کر رہا تھا۔ دران نے لب بھینچ کر میر کے سہارے کو چھوڑا اور کرسی کی پشت سے ٹیک لگائی ۔ جویریہ مسلسل اس کی طرف دیکھ رہی تھی۔ جانتا تھا وہ اب کیا چاہتی ہے۔ کل ساری رات بھی وہ اسے یہی سب سمجھاتی رہی تھی۔ وہ اب جویریہ کی طرف بھی نہیں دیکھ رہا تھا۔ انل فوراً اپنی جگہ سے اٹھ چکا تھا۔
"دران کی میرے لئے نفرت بجا ہے۔ اب مزید ہمارا یہاں رکنا ٹھیک نہیں۔ اس کا خاندان مکمل ہو چکا ہے۔ میں نہیں چاہتا ہم تینوں کو دیکھ کر وہ اب بھی اپنے کڑوے ماضی کو یاد کرتا رہے۔ "
سب لوگ ہم تن گوش تھے اور اسفند کی ندامت بھری آواز پورے لاؤنج میں گونج رہی تھی۔ سب لوگ اب باری باری دران کی طرف دیکھ رہے تھے جو سپاٹ چہرہ لئے پلکیں گرائے بیٹھا تھا۔ کچھ دیر پہلے والی مسکراہٹ اب لبوں سے غائب تھی۔
"ہم نے اسے کیا دینا تھا جتنا اس نے ہمیں ان پچھلے سات سالوں میں دیا۔ میری بیوی اور بیٹے نے تو اب تک اس کی زندگی میں صرف پریشانیوں کا اضافہ کیا ہے۔ "
اسفند نے بات مکمل کی اور پھیکی سی مسکراہٹ چہرے پر سجائے رخ موڑا ۔ اس سے پہلے کہ وہ قدم آگے بڑھایا ہے۔ دران کی آواز نے قدم روک دیے۔ وہ اپنی جگہ سے اٹھ کر چلتا ہوا اسفند کے سامنے آ کھڑا ہوا۔
" سب کچھ کہہ گئے آپ ۔ اپنے سارے گناہ بھی قبول کر لئے۔ میری زندگی سے بھی نکلنے کا فیصلہ کر لیا لیکن مجھے گلے لگا کر بیٹا نہیں کہا۔ "
اسفند نے ندامت سے جھکا سر چونک کر اوپر اٹھایا۔ دران کے لہجے میں نہ تو نفرت تھی نہ ہی تلخی ہاں ہلکی سی نمی اور شکوہ ضرور تھا۔
"میں تو برسوں سے اس پل کے انتظار میں ہی رہا کہ کب آپ وہ کرنے کی ہمت کریں گے جو آپ سوچتے ہیں۔ اسفند کے حیران چہرے پر نگاہیں جمائے کہتا وہ زخمی سا مسکرایا تو اسفند نے بے ساختہ اسے اپنی بانہوں میں بھینچ لیا۔ کتنی ہی آنکھیں ایک ساتھ نم ہوئیں تھیں اور لب مسکرا اٹھے تھے۔ اسفند آج اپنے بر سوں کے پیار کو اس پر لٹا رہا تھا۔ کبھی اس کے ہاتھ چوم رہا تھا تو کبھی اس کا ماتھا ۔
سرخ لباس میں ملبوس وہ نم آنکھوں کے کونوں کو صاف کرتی ایک گہری سانس لے گئی۔ یہ تھا وہ دران جس کو دیکھنے کے لئے برسوں پہلے اس نے خواب دیکھا تھا۔ ایک مکمل اور نارمل انسان ۔
"کہیں نہیں جا رہے ہیں آپ اور ۔۔۔ ۔ نہ آپ کی قیمیلی ۔ درانگ ولاس صرف میرا نہیں آپ کا بھی گھر ہے وہ اسفند کے سینے سے لگا کہہ رہا تھا اور اسفند نم آنکھیں بند کئے جذب کے عالم میں مسکرا اٹھا۔