سیون اس کے گلے کو دوبچے اس کے چہرے پر اپنا چہرہ جھکائے ہوئے وحشیوں کے طرح کفر کلام ت کہہ رہا تھا۔ اس کا چہرہ جویریہ کے چہرے کے اتنے قریب تھا کہ اس کے سانس لینے کی بدبودار گرم ہوا کو بھی جویریہ اپنے چہرے پر محسوس کر سکتی تھی۔
" سپٹِ آن دا باسٹڈفیس ۔ "
دران کی آواز کان کے پردوں سے ٹکرائی ۔ دران کی آواز سے صاف ظاہر تھا کہ وہ ضبط کے عالم میں بمشکل بول رہا ہے۔
"جویریہ تھوکو اس کے منہ پر۔ "
وہ جویریہ کو تھوکنے کا کہہ رہا تھا۔ جویریہ نے پھٹی پھٹی آنکھوں سے سیون کے شیطانی چہرے کو دیکھا۔ جسم خوف سے لرز رہا تھا لیکن اس کا آخری جملہ کسی بھی مسلمان کے اعصاب پر اسی طرح ہتھوڑے برساتا جیسے اس وقت دران کے اور اس کے اعصاب پر برسائے تھے۔ وہ وقت کا فرعون تھا۔ دران کے ساتھ موجود دوسرا شخص شاید اسے پرسکون رہنے کے لیے کہہ رہا تھا جبکہ وہ لگاتار چیخ رہا تھا۔
"اٹس مائی آرڈر تھوکو اس کے منہ پر۔ "
وہ جو بے حس و حرکت کھڑی تھی ایک دم سے جیسے کسی انجانی طاقت کے باعث ناک پھلا کر سیون کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور پھر اس کے منہ پر تھوک دیا۔ سب ساکن ہو گیا۔ سب کے منہ کھل گئے۔ جویریہ کے تھوکنے کےباعث سیون کی آنکھیں بند ہو چکی تھیں۔ اس کے غلیظ چہرے پر جابجا سفید تھوک کے چھینٹے تھے "اے۔ ے۔ ےے۔ ے۔ ۔ "
بھاری گرج نے تہہ خانے کی در و دیوار ہلا دیں۔ وہ ساکن سے محرک ہوا اور پاگلوں کی طرح دھاڑ کر جو یریہ کے چہرے کو اپنے ہاتھ میں دبوچ لیا۔
"میں تم سے نہیں ڈرتی ۔ بولو اسے ۔ غصہ دلاؤ اسے ۔ "
دران کی آواز تھی وہ پرجوش لہجے میں اسے سیون کو اور غصہ دلانے پر اکسا رہا تھا وہ ایسا کیوں کر رہا تھا وہ نہیں جانتی تھی لیکن دران بار بار اسے یہی کہہ رہا تھا۔
"میں تم سے نہیں ڈرتی ۔ "
"کیا!!!! کیا کہا۔ "
"میں تم سے نہیں ڈرتی ۔ "
اب کی بار جویریہ نے چیخ کر جواب دیا اور پھر اچانک جمع ہو جانے والی ہمت سے ایک جھٹکا دے کر اپنے چہرے کو سیون کے ہاتھ سے چھڑایا ۔
"سنو تم سب ۔ ہاں میں اس سے نہیں ڈرتی ۔ تم سب کو بھی اس سے نہیں ڈرنا ہے۔ ہر لڑکی کو اس جہنم سے نکلنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ ہار مت ماننا لڑکیو ۔ ہار مان لینا اور ڈر جانا بزدلوں کا کام ہے ۔"
وہ پوری قوت سے اردگرد سلاخوں کو تھامے کھڑی لڑکیوں کو دیکھ کر اونچی آواز میں بول رہی تھی۔ آواز پھٹ رہی تھی لیکن آواز میں کوئی خوف کوئی لغزش نہیں تھی۔
" ضروری نہیں تم میں سے ہر کوئی میری طرح پھر سے پکڑی جائے۔ اس کے چنگل سے نکلنا بہت آسان ہے۔ یہ خدا نہیں ہے۔ خدا وہ ہے جو ہم سب کا مالک ہے۔ ہر جگہ موجود ہے۔ وہ سب سے زیادہ طاقت ور ہے اورا یک دن اس شیطان کا یہ جہنم اس کی ہی آخری آرام گاہ ہو گا۔ تم سب کو نکلنا ہے یہاں سے۔ باہر کی دنیا میں جینا ہے۔ خدا کی مرضی کے بنا یہ ہمیں چھو بھی نہیں سکتا۔ "
"حب کر کتیا۔ ا۔ ا۔۔ ا۔ ا ۔ لے کر آؤ اسے ٹارچر روم میں۔ اس کی ساری اکر میں نکالتا ہوں۔ " "
وہ چیختا ہوا آگے بڑھا اور اسے بالوں سے دبوچ لیا۔ وہ نہیں جانتی تھی اس میں یہ ساری ہمت کیسے آئی لیکن وہ چیخ رہی تھی۔ دران کی طرف بھی خاموشی چھا گئی تھی۔ وہ جو کچھ بھی کہہ رہی تھی خود سے اپنی ہمت سے کہہ رہی تھی اب دران اسے ہدایات نہیں دے رہا تھا۔
" سن لو تم سب ۔ میں رہوں نہ رہوں لیکن یاد رکھنا ایک دن اس شیطان کا انجام بہت برا ہوا گا۔ میرا خدا اس کے جسم کے ہر حصے کو داغے گا۔ جتنی تکلیفیں اس نے آج تک ہم سب کو دی ہیں ہر تکلیف اس کو بار بار سہنا ہو گی ابد تک سہنا ہو گی۔ یہ بھیانک موت مرے گا۔ "
سیاہ فام سیون کے حکم پر اسے گھسیٹتے ہوئے اس کے پیچھے واپس لے جا رہے تھے۔
"جویریہ لسن ٹو می ۔ اپنے ہاتھ میں پہنی رنگ کو ہتھیلی کی طرف گھماؤ ۔ "
دران کی سانس پھول رہی تھی وہ اسے بار بار ہاتھ میں پہنی انگوٹھی کو ہتھیلی کی طرف گھمانے کا کہہ رہا تھا۔ جیسے ہی وہ لوگ واپس اوپر پہنچے سیون غصے میں چیختا ہوا اس پر جھپٹا ۔
"تمہیں میں تمھاری اوقات دکھاتا ہوں۔ "
اسے گھسیٹتے ہوئے وہ ایک دروازے کے سامنے آ کر رکا ۔ کمرے کا دروازہ کھول کر اس نے جو یریہ کو اندر کی طرف ایک زور کا دھکا دیا۔ وہ لڑکھڑاتی ہوئی فرش پر جا گری ۔ دران پھر سے اسے انگوٹھی گھمانے کا کہہ رہا تھا۔ جہاں وہ اوندھے منہ گری تھی فرش پر سے چہرہ اٹھا کر اوپر دیکھا۔ یہ عجیب کمرہ تھا جہاں بڑی بری زنجیریں چایک اور ہتھکڑیاں موجود تھیں۔ جگہ جگہ کیمرے کھڑے تھے۔ عورتوں کی برہنہ تصاویر کے بڑے بڑے پوسٹرز دیواروں پر آویزاں تھے۔ خون کے چھینٹے دیواروں پر اور پوسٹرز پر تھے۔ چھریا ں چاقو اور مختلف اوزار ۔ جگہ جگہ سٹریچر اور بستر یہ کیسی جگہ تھی وہ کانپ گئی۔
"کیا کہہ رہی تھی وہاں ۔ چل اب یہاں پھر سے کہہ ۔ "
سیون دروازہ بند کرنے کے بعد پلٹا اور دیواروں میں لٹکتے چابک میں سے ایک چابک کوا تا را ۔ اس کو اپنی طرف بڑھتا دیکھ کر اس نے پھر سے دران کی آواز کانوں میں سنی اور آہستگی سے دونوں ہاتھوں کو ملا ئے انگوٹھی کے نگینے کو ہتھیلی کے رخ گھما لیا۔
"جویریہ تمہیں اس کی جلد میں کہیں بھی اس انگوٹھی کو دبانا ہے۔ اسکی کلائی ہاتھ یا گردن کہیں بھی۔ "
دران کی اگلی ہدایت کان کے پردوں سے ٹکر آئی جبکہ اس کی آنکھیں سامنے چابک پر ٹکی تھیں جسے سیون ہوا میں چلاتا ہوا قریب آ رہا تھا۔ چابک کی آواز فضا میں گونج رہی تھی۔
"ڈو اٹ ۔ تم کر سکتی ہو۔ "
دران اس کی ہمت بڑھا رہا تھا۔ سیون نے جیسے ہی چابک کو ہوامیں اچھالا جویر یہ نے ہاتھ ہوا میں اٹھا کر چابک کو اپنے ہاتھ میں دبوچا اور پوری قوت سے جھٹکا دیا۔ سیون کو شاید اس کی طرف سے اتنی قوت کی توقع نہیں تھی۔ وہ چابک سمیت آگے ہوا تو جویریہ نے دائیں ہاتھ سے اس کی کلائی کو زور سے تھام لیا۔
"یس ڈو اٹ ۔ پریس دا فیگر اون ہر آرم ۔ "
دران کے کہنے کے بالکل مطابق اس نے انگوٹھی کو اس کی کلائی میں دبایا ۔ لیکن یہ کیا اس پر تو جیسے کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔ وہ ایک جھٹکے سے جویریہ کو اپنی گرفت میں لے چکا تھا۔
"تمھاری اوقات کیا ہے یہ میں بتاتا ہوں تمہیں ۔ "
جویریہ کو پشت سے اپنے ساتھ لگاتے ہوئے وہ وحشی انداز میں غرایا ۔ سیون کے اس بے باک ردعمل پر اس کی ساری ہمت ایکدم سے ہوا ہوئی۔ جسم خوف سے کانپنے لگا۔ جس انجکشین کے ذریعے سیون کے اندر دوا داخل کی گئی تھی اس کی سوئیاں بنا محسوس ہوئے دوا کو جسم میں ان جیکٹ کرتی تھیں لیکن کیا وہ صیح طریقے سے ان جیکٹ کرنے میں کامیاب بھی ہو پائی تھی کہ نہیں؟
پھٹی پھٹی آنکھوں اور خوف سے کانپتے جسم کے ساتھ وہ سیون کی گرفت سے آزاد ہونے کے لیے مزاحمت کر رہی تھی اور وہ وحشی اس کی ہر مزاحمت کو ناکام بنا رہا تھا۔ ایکدم سے اس کا جویر یہ کے گلے کی طرف بڑھا ہاتھ ہوا میں معلق رہ گیا وہ رک گیا تھا۔ جویریہ کو چھوڑ کر اپنے سر کو تھامے آنکھوں کو بار بار بند کر کے کھول رہا تھا۔
"میڈیسن کام کر رہی ہے۔ لٹس سٹارٹ دا آپریشن "
یہ دران کی آواز تھی جس کے ساتھ گہری سانس لے کر اس نے ساتھ بیٹھے شخص کو انگریزی زبان میں ہدایت دی۔ سیون اسی طرح سر کو تھامے ایک طرف لگے بستر تک آیا اور پھر ایک دم سے بستر پر بے سدھ ہو کر گر پڑا۔
تھوڑی دیر پہلے کے شور میں ایکدم سے جیسے گہری خاموشی چھا گئی۔ وہ گہرے گہرے سانس لیتی ہوئی اپنے حواس بحال کر رہی تھی جب دران کی آواز کانوں سے ٹکرائی ۔
"جویریہ اس کا فون دیکھو کہاں ہے۔ نکالو اسے ۔ "
دران کی اگلی ہدایت جاری ہو چکی تھی۔ جویریہ نے ڈرتے ڈرتے قدم آگے بڑھائے ۔
"ڈرو مت وہ بے ہوش ہو چکا ہے۔ آگے بڑھو دیکھو اس کی جیب میں سے موبائل نکالو ۔ "
دران کی بات درست تھی۔ وہ اوندھے منہ بے سدھ بے ہوش پڑا تھا۔ جویریہ نے اس کی پینٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالا۔ اس کی پینٹ کی جیب میں اس کا موبائل موجود تھا۔ موبائل کو نکال کر ہاتھ میں اٹھائے وہ سیدھی ہوئی۔ "اس کے تھم سکین سے لاک کھولو ۔ "
دران کی اگلی ہدایت پر وہ پھر سے جھکی اور سیون کے انگوٹھے کو پکڑ کر فون کے سنسر پر لگایا۔ اس کے موبائل کی سکرین کھل چکی تھی۔
"بس اب جو بولوں کرتی جاؤ ۔ زک سٹارٹ کاپی دا ایوری تھنگ ۔ "
وہ اس کے ساتھ ساتھ دوسرے شخص کو بھی ہدایت جاری کر رہا تھا۔ پھر دران کی ہدایت کے مطابق وہ اس کے پورے فون کو کنگ ھال چکی تھی۔ دران اسے بس مختلف چیزیں کھولنے کے بعد سکرول کر نے کا کہہ رہا تھا کیونکہ باقی کام اس کی آنکھ میں لگا لینز کر رہا تھا۔
پورے موبائل کو کنگھالنے کے بعد دران نے اس کمرے میں موجود ہر فائل ہر ڈرا ہر چیز کو کھول کھول کر دیکھا تھا۔ تقریباً پچھلے ڈیڑھ گھنٹے سے وہ یہ سب کر رہی تھی۔ کبھی کسی کونے میں جا کر کچھ دیکھتی کبھی کچھ ۔ سر چکرانے لگا "دران میں تھک گئی ہوں۔ "
بہت ہی مدھم تھکی ہوئی مریل آواز تھی۔ اس کے ایسے کہنے پر دران کی بولتی ایک دم سے بند ہوئی۔
"اوکے ۔ اوکے ۔ چھوڑ دو سب ۔ زک سٹاپ ۔ "
دران نے فوراً گھیرا کر اپنے ساتھی کو بھی کام کرنے سے روکا ۔ ایک دم خاموشی چھا گئی۔ وہ اسی الماری کے پاس فرش پر بیٹھ گئی اور سر کو الماری سے ٹکا لیا۔ جسم تھکن سے چور تھا۔ رواں رواں درد کی لہر وں سے کسی زخم کی طرح دکھ رہا تھا۔ بھاری ہوتے پپوٹے کے نیچے آنکھیں ایک بار پھر گرم آنسوں سے بھر گئیں۔ دران اب شاید اپنے ساتھی کے ساتھ گفتگو کر رہا تھا اور وہ بے آواز روتی ہوئی بار بار آنسو صاف کر رہی تھی۔ رونے کی رفتار بڑھتے ہی ہچکی کی آواز شاید دران کے کانوں میں پڑی تھی۔
"تم رو رہی ہو؟ "
"نہیں ۔ "
بے مورتی سے جواب دیا۔ دران کی آواز میں فکرمندی تھی۔ اس کے نہیں کہنے کے بعد دوسری طرف خاموشی چھائی ۔ وہ پھر سے رونے لگی۔ منہ پر ہاتھ رکھے اپنی آواز کا گلا گھونٹنے کی بہت کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہیں تھا اس کا دل پھٹ رہا تھا اسے وحشت ہو رہی تھی۔ وہ یہاں سے بھاگ جانا چاہتی تھی۔ اسے دران سے خوف آنے لگا تھا جس نے اسے بنا بتایا مچھلی کے کانٹے میں پھنسا کر سمندر میں پھینک دیا تھا۔ زندگی میں پہلی بار اسے دران سے شدید نفرت ہو رہی تھی۔
"مجھے تمہیں دیکھنا ہے۔ شیشے کے سامنے آؤ۔ "
کچھ توقف کے بعد اس کی بھاری آواز کانوں سے ٹکرائی ۔ دل کیا دران کی اس فرمائش پر اس کاک گلا دبا دے۔ نا کے نتھنے ضبط سے پھولنے لگے۔ وہ جبڑے بھینچے حب بیٹھی تھی۔
"میں کچھ کہہ رہا ہوں تم سے وہ سامنے شیشے میں جا کر کھڑی ہو جاؤ مجھے دیکھنا ہے تمہیں ۔ "
لہجہ التجائی تھا جس میں دنیا بھر کی محبت سموئے وہ اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھا اور اسے شیشے کے سامنے آنے کا کہہ رہا تھا۔ کیونکہ اس کے کانوں میں لگے کیمروں سے وہ اس کے سامنے کے منظر کو دیکھ سکتا تھا لیکن اسے نہیں دیکھ سکتا تھا۔
"نہیں آنا مجھے ۔ "
سپاٹ اور سخت لہجے میں جواب دے کر وہ اب اپنے گال رگڑ رہی تھی۔ دل کیا کسی طرح اپنے کا نوں سے یہ بالیاں نوچ دے کہ اس سنگدل کی آواز تک نہ سنائی دے۔
"مجھے دیکھنا ہے تمہیں پلیز ۔ "
کس قسم کی ضد تھی اور کس بات کا زعم تھا جناب کو جو اسے دیکھنے پر بضد تھا۔ جسکو اتنی محبت ہوا کرتی ہے وہ تو اپنے محبوب پر آنچ نہیں آنے دیتے۔ اس کی محبت دنیا کی انوکھی ہی محبت تھی۔
"مجھے نہیں دکھانا اپنا آپ ۔ آپ حب کریں گے پلیز ۔ مجھے آپکی آواز نہیں سینی ہے۔ "
"تم پیار کرتی ہو مجھ سے۔ "
"تو مل تو رہی ہے اس کی سزا کیا کافی نہیں۔ "
دانت پیستے ہوئے جلا کٹا جواب دیا تو دوسری طرف گہری خاموشی چھا گئی۔ چند سکینڈ کی تو قف کے بعد پھر گہری سانس کی آواز گونجی ۔
"میں تمہیں کیسے سمجھاؤں ۔ نہیں سمجھا سکتا۔ یقین کرو تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا۔ "
"۔ میرے لیے فکر مند نہ ہوں آپ بس اپنے مقصد پر دھیان دیں۔ مجھے آپ پر یقین ہو نہ ہو میرے اللہ پر ہے۔ میرے اللہ نے کہا ہے۔ پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ بے شک مشکل کے ساتھ آسا نی ہے اور شاید میری اس مشکل کے ساتھ آسانی میری موت ہو۔ "
وہ روانی سے ایک ہی سانس میں بولتی چلی جا رہی تھی۔ آواز میں لغزش تھی تو سختی بھی تھی۔
"بکواس بند کرو اپنی ۔ تمہیں کچھ نہیں ہو گا۔ "
اس کی آخری بات پر دران نے ایک دم غصے سے جھاڑ دیا۔ وہ استہزائیہ مسکرا دی۔ فکر جتایا بھی شا ید اس کے مقصد کا حصہ ہی ہو گا۔ وہ واقعی اسے نہیں جانتی تھی۔ اب سمجھ آنے لگا تھا وہ بار بار یہ جملہ کیوں کہا کرتا تھا " تم مجھے نہیں جانتی ۔ "
خاموش کمرے میں موبائل فون کی گھنٹی کی آواز گونجی تو وہ چونک کر سیدھی ہوئی۔ یہ گھنٹی سیون کے موبائل کی بج رہی تھی۔ موبائل کی گھنٹی کے متواتر بجنے سے وہ بیڈ پر لیٹا کسمسا کر سر کو دائیں بائیں ہلا رہا تھا۔ جویریہ کی جان حلق میں آئی۔
"وہ اٹھ رہا ہے۔ "
گھٹی آواز میں اس نے دران کو اس کے جاگنے کے متعلق بتایا۔
"خاموش اب مت بولو ۔ "
دران نے فوراً اسے بولنے سے منع کیا۔ سیون اب سر کو بار بار جھٹکتا اٹھ بیٹھا تھا۔ موبائل پر نظر پڑتے ہی جھپٹ کر موبائل اٹھایا اور کان سے لگایا۔
"فون کیوں نہیں اٹھا رہے تھے۔ لڑکی تیار ہے نہ ؟ "
فون کے دوسری طرف موجود نفس نے غصے سے سوال کیا۔
"لڑکی ۔ آہ ۔ ہ۔ ہ کون سی لڑکی ؟ "
سیون نے گھومتے سر کو جھٹک کر آنکھوں کو بار بار زبردستی کھولا ۔
"ایلکس بات کر رہا ہوں بیوقوف انسان ۔ پتا ہے نہ میں آج شام کی فلائیٹ سے یہاں پہنچ رہا ہوں۔ رات کو ہوٹل میں لڑکی چاہیے مجھے ۔ وہی درانگ کی بیوی ۔ "
دوسری طرف ایلکس کی رعب دار آواز پر وہ جیسے ایک دم سے حواسوں میں واپس آیا۔ ایک جھٹکے سے گردن گھما کر جویریہ کی طرف دیکھا اور پھر گہری سانس خارج کی۔
"ہاں ۔۔ ۔ ہاں بالکل تیار ہے۔ کیسے بھول سکتا ہوں۔ تم بس پیسے اور میرا مال تیار رکھو ۔ میرے آدمی لڑکی کو لے کر پہنچ جائیں گے لیکن یاد رکھنا ۔ ایک رات مطلب صرف ایک رات اور دوسری شرط یہ کہ میرے آدمی سا ری رات کمرے کے باہر پہرا دیں گے۔ "
سیون ٹھوڑی کو خباثت سے سہلاتے اب اس کی طرف بڑھ رہا تھا۔ وہ پر سوچ انداز میں پیشانی پر شکن ڈالے ہوئے تھا۔ شاید کچھ گھنٹے پہلے اس کے ساتھ کیا ہوا تھا اسے صبح سے یاد نہیں تھا۔
" بس بے فکر رہو پیسہ اور مال تیار ہے۔ تم اسے ہوٹل میں بھیج دو۔ میں منتظر رہوں گا۔ "
"بھیج دوں گا۔ اوکے ۔ بائے ۔ "
سیون فون کو کان سے ہٹا کر تیزی سے اس کی طرف بڑھا اور اس کے بالوں کو مٹھی میں دبو لیا۔ جویریہ کا دل خوف کے باعث تیزی سے دھڑکنے لگا کیا اس کو شک ہو گیا ہے کہ کچھ ہوا ہے اس کے ساتھ ؟ گردن کو دوبچے سیون غصے سے پھٹی آنکھوں کے ساتھ اسے گھور رہا تھا۔ اور پھر چہرے کو اور قریب کرتے ہوئے غرایا ۔
"آج رات صرف۔۔ ۔ آج رات ۔ پھر دیکھنا میں تیرا کیا حال کرتا ہوں۔ "
بے دردی سے اس کا سر جھٹکتا وہ آگے بڑھا ۔ جویریہ نے سکھ کا سانس لیا۔ اب وہ دروازے کے باہر کھڑا کسی کو آوازیں دے رہا تھا۔ شاید اسے تیار کرنے کے لیے کہہ رہا تھا۔
***
رات کی سیاہی امریکہ کے مضافات میں مکمل طور پر پھیل چکی تھی۔ پیلی ٹیکسی پوری رفتار سے سڑک پر دوڑ رہی تھی۔
ٹیکسی کی پچھلی نشست پر بیٹھی کنز پارکر سرخ میکسی پر سرخ لپ سٹک لگائے بجلیاں گرا رہی تھی۔ وہ جس وقت اسفند کے فلیٹ سے نکلی تھی تب سورج غروب نہیں ہوا تھا لیکن اب رات گہری ہو چکی تھی۔ اسفند کے فلیٹ سے یہ جگہ کافی دور تھی اس لیے اسے ٹیکسی پر کافی گھنٹے سفر کرنا پڑا۔
اتنے گھنٹے چلنے کے بعد آخر کار ٹیکسی سرخ روش کے آگے رکی ۔ کنز نے گردن موڑ کر محبت سے گھر کی طرف دیکھا اور مسکرا دی۔ آج اس کی اور نوین کی شادی کی سالگرہ تھی۔ نوین کے اس دن یوں ناراض ہو کر چلے جانے کے بعد وہ بہت سوچتی رہی لیکن نوین سے محبت اس کی کوتاہیوں کے سامنے جیت گئی۔ آج پورے ایک ہفتے بعد وہ سب بھلائے اپنے گھر واپس آ گئی تھی۔
ٹیکسی سے اتر کر سرخ روش سے لے کر گھر کے دروازے تک کا سفر اس نے ایک سرشاری میں طے کیا۔ ایک عجیب سرور تھا جس نے لبوں کی مسکراہٹ کو گہرا کر رکھا تھا وہ کتنے مہینوں بعد یوں دل سے مسکرا رہی تھی۔ اس کا اپنا گھر اور نوین کے بے پناہ محبت سب کچھ سکون بخش رہا تھا۔ ہاں وہ مغربی گوری چمڑی لی میں مشرقی دل رکھنے وا عورت تھی۔ وہ عورت جو اپنے شوہر کی محبت کے خاطر سب کوتاہیاں معاف کر دیتی ہے کیونکہ زعم اس کی محبت کا ہوتا ہے۔ وہ محبت جو اس کا غرور ہوتی تھی۔ وہ محبت جس کی حقدار صرف وہ ہوتی ہے۔
وہ جان بوجھ کر اسفند کے گھر سے دیر سے روانہ ہوئی تھی تاکہ جب گھر پہنچے تو نوین گھر پر ہو اور شادی کی سال گرہ کے دن وہ اسے اپنی واپسی کی خوشخبری دے کر حیران کر دے۔ نوین کی گاڑ اوپن پورچ میں کھڑی دیکھ کر اسی کی باچھیں کھل گئیں۔ سرخ میکسی پر گال بھی گلال ہو کر اس کے حسن کو دوبالا کر گئے۔
گھر کی چابی کو پرس سے نکال کر دروازے میں گھمائے وہ آہستگی سے گیلری میں داخل ہوئی۔ دبے قدموں چلتی ہوئی آگے بڑھی ۔ ان کے کمرے کا دروازہ کھلا تھا۔ کپڑوں کے بیگ کو راہداری میں ہی چھوڑا اور پرس کو کندھے سے اتار کر مسکراتی ہوئی آگے بڑھی ۔
جیسے ہی کمرے کے کھلے دروازے میں قدم رکھا۔ قدم وہیں جم گئے۔ سامنے کا منظر اسے منوں مٹی تلے دبا چکا تھا کاش وہ یہ منظر کبھی نہ دیکھتی ۔ محبت کی موت کا منظر۔ محبت کی موت بہت تکلیف دہ ہوتی ہے اور محبت کی موت اس وقت ہوتی ہے جب آ پکا محبوب آپ کی پیٹھ پیچھے کسی اور کی بانہوں میں ہو اور آپکو اس کی خبر ہو جائے۔ اس کے غرور کی کرچیاں اس کے جسم کے ہر خلیے میں پیوست ہوئیں۔
آنکھیں جل اٹھیں ۔ دل ڈوب گیا۔ نو ین ایک جھٹکے سے سیدھا ہوا اور اس پر نگاہ پڑ تے ہی چہرہ لٹھے کی مانند سفید پڑ گیا۔ نوین کے دیکھنے پر وہ جو مجسم کھڑی تھی دھندلے ہوتے منظر سے نظریں ہٹا کر تیزی سے واپس پلٹی ۔ بیگ کے ہینڈل کو تھاما اور جن قدموں پر یہاں آئی تھی انہی قدموں تیز تیز واپسی کے لیےقد م بیرونی دروازے کی طرف بڑھا دیے۔
"کنز "!
نوین کی پکار تھی۔ وہ گھر کے سامنے موجود سرخ روش کے وسط میں پہنچ چکی تھی۔ صرف ایک سکینڈ کے لئے قدم تھمے مگر پھر بنا پیچھے مرے اس نے قدم آگے بڑھا دیے۔
"کنزی ۔۔۔ ۔ کنزی ۔۔ ۔ رکو ۔ "
وہ اب بھاگتا ہوا اس کے پیچھے آ رہا تھا۔
"میری بات سنو کنزی ۔ "
اس کے پیچھے پہنچ کر ایک جھٹکے سے اسے کندھے سے پکڑ کر اپنی طرف موڑا ۔
"چھوڑو مجھے ۔ "
پوری قوت سے اس نے نوین کے ہاتھوں کو جھٹکا اور چیختی ہوئی چند قدم پیچھے ہوئی۔ آنکھوں سے نکلے آنسو گال بھگو رہے تھے۔ نوین کے لباس پر ناگوار نظر ڈالے وہ لبوں کے باہر نکالے رو دی۔
کنز تم غلط سمجھ ۔۔ ۔"
"بکواس بند کرو اپنی ۔ بکواس بند کرو نوین ۔ بس اب اور نہیں۔ مجھے طلاق چاہیے اور ہر حال میں چاہیے۔ " غصے سے کہتی بیگ کو تھامے سرعت سے آگے بڑھی ۔ نوین فوراً اس کے سامنے آیا۔
"بات سنو میری وہ سب جو تم نے دیکھا۔ وہ محبت نہیں ہے وہ تو بس ایک کال گرل ۔۔ ۔ پلیز غصہ مت کرو۔ تم کیوں مجھے یوں تنگ کر رہی ہو۔ "
وہ بوکھلا کر بے ربط جملے ادا کر رہا تھا۔
"اب نہیں کروں گی۔ تم خوش ہو اپنی زندگی میں۔ یہ میں دیکھ چکی ہوں۔ "
" وہ سب وقتی ہے۔ میں یاد کر رہا تھا تمہیں ۔ "
وہ نادم سا سر جھکا گیا۔ کنز نے لب بھینچ کر آنسو روکے اور چہرہ نفرت سے ایک طرف موڑ لیا۔
"مجھے معاف کر دو کنزی ۔ "
کر دیا۔ "
رگڑ کر ہاتھ کی پشت سے آنسو صاف کرتے ہوئے سپاٹ لہجے میں کہتی وہ کسی طوفان سے پہلے کی خاموشی کا پیش خیمہ لگ رہی تھی۔
"چلو گھر چلتے ہیں۔ "
"میں نے تمہیں معاف کیا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں تمہارے ساتھ پھر سے رشتہ رکھوں گی۔ "
سپاٹ مگر دو ٹوک لہجے میں کہتی وہ نفرت سے نوین کی طرف دیکھ رہی تھی۔
"میں جلد وکیل سے رابطہ کروں گی۔ "
پرعزم لہجے میں کہا اور نوین کو یونہی پریشان چھوڑ کر آگے بڑھ گئی۔