Chapter 45: باب 45

سیاہ پینٹ کوٹ کے نیچے سفید شرٹ اور سرخ ٹائی میں ملبوس وہ جہاز کی سیٹ کی پشت سے ٹیک لگائے بیٹھا تھا۔

گہری آنکھوں کی ویرانی اور چہرے پر چھائی اداسی اس کے مضبوط جسم میں موجود ایک عدد خالص ایسا نی دل کے جذبات کی غماز تھی۔ وہ دل جسے وہ ہار چکا تھا۔

وہ عجیب اور ظالم نہیں تھا بلکہ اس کی زندگی عجیب و غریب تھی۔ احمد بیگ صاحب نے اسے کہا تھا کہ خون کے اور دل کے رشتے زندگی جینے کا سبب بنتے ہیں۔ جویریہ سے محبت کو محسوس کرنے کے بعد اسے بھی یہ لگا تھا کہ وہ اب زندگی جینے لگے گا لیکن وہ ایسا بدقسمت تھا کہ دل کا رشتہ جس سے جوڑا تھا اس سے سب سے گہرا رشتہ ہو کر بھی کوئی رشتہ ہی نہیں تھا۔

وہ ایک تحقیقاتی جاسوس اور فائٹر ایجنٹ تھا۔ جاسوسوں کو عام طور پر ان کی ملازمت کے بارے میں کسی کو بھی آ گاہ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ اس سے ان کے وقار ، کنبہ یا ان کے دوستوں کے نقصان کا خطرہ ہوتا ہے۔ آئی۔ ایس ۔ آئی کے افسران عام طور پر کچھ کنبہ کے افراد کو اپنی ملازمت کے بارے میں بتا تے ہیں جہاں کام ہوتا ہے، خاص طور پر ان کی اہلیہ۔ وہ اپنے کام کی ہر تفصیل پر تبادلہ خیال نہیں کر سکتے ہیں، لیکن اس بات پر منحصر ہے کہ وہ کہاں کام کرتے ہیں اور وہ کام کس نوعیت کا ہے لیکن یہاں معاملہ بالکل مختلف تھا۔ جو یریہ اس کی بیوی ضرور بنی تھی لیکن ایجینسی کی نظر میں یہ سب ان کے منصوبے اور تحقیق کا حصہ تھا۔

دران اسے سچے دل سے نہ صرف اپنی بیوی مان چکا تھا بلکہ اس سے محبت کرنے لگا تھا لیکن ایجنسی اس سب سے بے خبر تھی۔ جویریہ ان کے لیے ایک قیمتی مہرہ تھی لیکن اس کی ہر طرح سے حفاظت کرنا اور زندہ سلامت وہاں سے نکالنا یہ سب ان کی ذمہ داری تھی۔

یہ ایک خفیہ جنگ ہوتی ہے۔ جس میں تمام کھیل دماغ سے اور چھپ چھپا کر کھیلا جاتا ہے۔ اس جنگ میں سامنے والے کو دھوکا بھی دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ دہرا کھیل بھی کھیلا جاتا ہے۔ درحقیقت یہ بہت حساس معاملا ہوتا ہے کیونکہ بظاہر تو یہ سب برے لوگوں کا اور جرائم پیشہ لوگوں کا کام لگ رہا ہوتا ہے جو پیش پیش نظر آتے ہیں لیکن اس کے پیچھے ایسے ایسے لوگوں کا ہاتھ اور سپورٹ ہوتی ہے جو ہلکی سی بھنک پر پل بھر میں صورت حال بدل سکتے ہیں۔ یہ لوگ اتنے طاقت ور ہوتے ہیں کہ آپ ان کی بنیادیں نہیں ہلا سکتے ہیں البتہ وہ آپ کو مسل کر رکھ سکتے ہیں۔ اس لیے اب ایجینسی کو ان کی بیناد پر بنی اس عمارت کو گرانا تھا۔

ہاروی اور بروس اپنا کام کرنے کے بعد چھپ گئے تھے۔ ان کو لگ رہا تھا دران کی جویریہ کے لیے کھوج اس کو ان تک نہ پہنچا دے اس لیے وہ سیون کی ہدایات کے مطابق انڈر گراؤنڈ تھے۔ ان کی سوچ کے بالکل بر عکس ایجینسی کو بھی اب ان سے پہلے ان کے باپ کو پکڑنا تھا جس کا انہیں اور ان کے باپ سیون کو وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ جویریہ کو ان تک مکمل تیاری کے بعد مہرہ بنا کر بھیجا گیا ہے۔

وہ اپنی طرف سے جویریہ کو نقل و حمل کے مختلف ذرائع تبدیل کرتے ہوئے لے کر جا رہے تھے تاکہ امریکہ پولیس کسی صورت بھی ان تک نہ پہنچ سکے لیکن دران نے جو ٹریکر حب اور خفیہ کیمرے اس کے زیورات اور جوتوں میں نصب کیے تھے ان سے نہ صرف وہ جویریہ کو ٹریس کر رہے تھے بلکہ اس کے کانوں میں موجود بال یوں کے اندر لگے پن ہیول کیمرے سے سب دیکھ بھی رہے تھے۔

وہ لوگ اس بات سے بالکل انجان اب کچھ سفر کے بعد چند حساس جگہوں سے گزار کر جویریہ کو چلتی شپ سے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں سے نکال کر اب چین کی طرف روانہ تھے۔

***

بیورلی ہلز میں یہ صبح عجیب بوجھل پن لیے ہوئے تھی۔ برھان اور روبی کے علاوہ درانگ ولاس کے تمام مکین پریشان تھے۔ برھان کی چھپی خوشی اس کی آنکھوں کی چمک میں اضافہ کر رہی تھی۔ سبرینا اپنی پریشانی کو اس سے چھپائے ہوئے تھی کیونکہ دران نے اسے برھان پر کچھ بھی واضح کرنے سے منع کیا تھا۔ دران نے برھان کو کچھ بھی نہیں کہا تھا وہ اس بات پر حیران تھی لیکن جویریہ کو یوں تقریب میں لے آنے پر اب تک نالاں تھی۔

برھان کی تقریب میں سے یوں جویریہ کا غائب ہو جانا ۔ ہالی وڈ فلم نگری کی گرما گرم خبر بن گی تھی۔ پورے میڈیا میں اس خبر نے تہلکہ مچا دیا تھا۔ ہر نیوز خیلی پر یہ خبر چل رہی تھی۔

عجیب افواہیں تھیں جو ارد گرد سے اٹھ رہی تھیں۔ کوئی نہیں جانتا تھا جویریہ کہاں گئی ہے لیکن سب کو جویریہ کے سابقہ شوہر پر شک تھا۔ وہ شوہر جو دران نے فرضی طور پر سب کے سا منے متعارف کروایا تھا۔ وہ شوہر جس سے بچا کر وہ جو یر یہ کو یہاں لایا تھا۔ امریکہ کی پولیس کا دھیان اس جھوٹی خبر پر رکھنا ضروری تھا۔ امریکہ پولیس نے مونٹیج میں ہونے والے اس سانحہ کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

اب بھی دران نے میڈیا کے سامنے الزام اس کے سابقہ نامعلوم شوہر پر عائد کیا تھا۔ سب لوگ دران کی اس بات کو سن کر اس پر یقین کر گئے تھے۔ نہیں یقین تھا تو انل کو نہیں تھا۔ دران ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی اسے کوئی بات واضح نہیں بتا رہا تھا۔ وہ ہمیشہ کوئی بھی کام کرنے کے بعد اسے آگاہ کرتا تھا اور اس دفعہ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ وہ الجھا ہوا تھا۔ کل تک تو دران جویریہ سے محبت کرنے کی خبر دے رہا تھا اور پھر اچا یک اسے سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے بھی تقریب میں لے گیا۔

دران کل رات ہی اس کو بنا بتائے چین کے لیے روانہ ہو چکا تھا اور اب اس کے بار بار فون کرنے پر وہ اس کا فون نہیں اٹھا رہا تھا۔ چائنہ پولیس نے جویریہ کے نامعلوم شوہر کے خلاف کروائی کر نے کے لیے دران کو چین بلا لیا تھا انل اس وقت درانگ ولاس کے لاؤنج میں بیٹھا تھا اور ہاتھ میں پکڑے فون کو بار بار کان سے لگا کر دران کے فون اٹھانے کا منتظر تھا۔ رات کس لمحے اس کی آنکھ لگی اور اب جب وہ اٹھا تو پتا چلا در ان گھر نہیں ہے۔ وہ اسے بنا بتائے جا چکا ہے۔

اچانک موبائل پر پیغام کی آمد کی گھنٹی بجی ۔ اس نے موبائل کو سیدھا کیا اور آنکھوں کو سکر ین پر جمایا ۔ یہ پیغام جیسیکا کا تھا۔ انل اس دن سے اُس کا فون نہیں اٹھا رہا تھا۔ وہ اسے اب تک بہت سے پیغامات بھیج چکی تھی۔ انل نے سکرین کو چھوا ۔ سکرین پر اس کا بھیجا ہوا پیغام جگمگانے لگا۔

"تم میرا فون کیوں نہیں اٹھا رہے ہو؟ "

انگنت پیغام تو بس اسی سوال کے تھے۔ لیکن ابھی آنے والا پیغام ذرا طویل تھا۔ اس نے انگو تھے کی مدد سے پیغام کو کھولا ۔

" دیکھو اگر تم اس بات سے گھیرا گئے ہو کہ میں سب جاننے لگی ہوں اور میں تم پر غصہ کروں گی تو تم غلط ہو۔ میں ایسا کچھ بھی نہیں کروں گی۔ میں تم سے ملنا چاہتی ہوں۔ آج شام بیکری کے باہر میں تمھار ی منتظر ہوں گی۔

جیسیکا فرینک ۔ "

انل نے گہری سانس خارج کی۔ دران اس کے بارے میں بھی تو اسے کچھ نہیں بتا کر گیا تھا کہ اسے جیسیکا کو کیا جواب دینا ہے۔ اس نے موبائل سکرین کو بند کیا اور جیب میں رکھا۔ سر کو صوفے کی پشت سے ٹکا دیا۔

***

پچھلے مسلسل دو گھنٹے سے چلتی گاڑی ایک جھٹکے سے رکی ۔ وہ اس وقت اس گاڑی کی ڈگی میں بند تھی۔ گاڑی کے دروازے بند ہونے کی آواز کے بعد کسی نے ڈگی کھولی اور اس کے بازو کو ایک جھٹکے سے کھینچ کر اسے ڈگی سے باہر نکالا۔ اتنے گھنٹوں کی طویل اور تھکا دینے کی مسافت کے بعد وہ اب جہاں بھی تھی وہاں کا درجہ حرارت امریکہ سے بالکل مختلف تھا۔ یہاں اتنی سردی نہیں تھی۔ اب کوئی اس کا بازو تھامے اسے زبر دستی چلا رہا تھا جبکہ اپنی دائیں طرف اسے کسی اور کے چلنے کا بھی احساس ہو رہا تھا۔ سیاہ پٹی سے اس کی آنکھیں بند تھیں اور منہ پر بندھے کپڑے کی وجہ سے باچھیں درد کرنے لگی تھیں۔

دران کا رات کے بعد اس سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔ پتا نہیں کتنے گھنٹے تو وہ بحری جہاز میں نیم بے ہوشی کے عالم میں رہی تھی اور ہوش تب آیا تھا جب اسے بحری جہاز سے دوبارہ ہیلی کاپٹر میں منتقل کیا گیا۔ اس کے بعد ہیلی کاپٹر سے اتار کر تین جگہ کار بدل کر وہ اب جا کر کہیں پہنچی تھی۔

وہ جہاں بھی تھی اسے چلتے ہوئے مسلسل دس منٹ ہو چکے تھے۔ ایکدم سے کسی لفٹ کے اوپر جانے کا احساس ہوا پھر کسی دروازے کے بند ہونے کی آواز تھی اور ساتھ ہی ایک جھٹکے سے اس کی آنکھوں پر سے پٹی ہٹا دی گئی ایک دم سے سیاہ پٹی اترنے کی وجہ سے تیز روشنی نے اس کی آنکھوں کو چندھیا دیا۔ اور جیسے ہی اس نے موندی آنکھیں کھولیں اوسان خطا ہوئے۔ یہ وہی جگہ تھا جسے اسے نے جہنم کا نام دیا تھا۔ وہ پھر سے جہنم کی دہلیز پر کھڑی تھی۔ اسکے ارد گرد سیاہ فارم بڑے ڈیل ڈول کے آدمی کھڑے تھے۔ ان میں سے ایک پٹی اتار کر پھر سے اس کے بندھے بازو تھامے کر آگے بڑھنے لگا۔ وہ روہانسی صورت بنائے اردگرد دیکھ رہی تھی۔ ایک وقت تھا جب لی تاؤ اسے یہاں لایا تھا اور اب اسے پہنچانے ولا دران تھا۔ آنکھوں کی سیاہ پتلیاں پھر سے آنسو سے تر ہونے لگیں۔ دل کا بوجھ بڑھنے لگا۔

"جویریہ ۔ "

دران کی آواز تھی۔ آنسو لڑھک کر آنکھ کی پتلی سے گال پر بہہ گیا۔ دران کی اتنے گھنٹوں بعد یوں آواز سن کر گھیرا کر ساتھ چلتے آدمی کو دیکھا یوں لگا جیسے اس نے بھی دران کی آواز سن لی ہو لیکن ایسا نہیں تھا۔ وہ بے خبر اس کا باز و تھامے چل رہا تھا اور اسی طرح اس کی دائیں طرف موجود دوسرا شخص ہاتھ میں بڑی سی بندوق تھامے چل رہا تھا " بس جو یر یہ ۔ گھبراہٹ ظاہر مت کرو۔ تم مجھے سن رہی ہو اور میں یہ سب دیکھ رہا ہوں۔ جیسا کہوں ویسا کرو دران کی آواز پر ناچاہتے ہوئے بھی اسے حوصلہ ہوا تھا۔ ناراضگی اپنی جگہ لیکن دل کو دران پر یقین تھا کہ وہ اسے یہاں سے نکال لے گا۔ اس کا جو بھی مقصد تھا اس کے لیے وہ حامی بھر چکی تھی۔ اس لیے اس کے مقصد میں اس کا پوری طرح ساتھ دینا اب فرض تھا۔ ابھی چند قدم ہی آگے بڑھے تھے جب دران کی آواز پھر سے سنائی دی۔ "سنو ۔ اب پیٹ کے بل جھکو اور متلی آنے کی ادکاری کرو۔ پیٹ میں درد جیسی ادکاری بھی ۔"

کیا؟ وہ اسے اداکاری کرنے کا کہہ رہا تھا۔ جویریہ نے گھیرا کر ساتھ چلتے آدمی کو دیکھا۔ وہ اس کی حالت سے بے نیاز چل رہے تھے۔

"جلدی کرو۔ جھکو اور ادکاری کرو۔ ایسے جیسے کہ تمھارا دل خراب ہو رہا ہے۔ تمہیں قے آ رہی ہے یا پھر پیٹ میں شدید درد ہو جیسے ۔ "

دران نے اب کی بار تھوڑے رعب سے ہدایت کی کیونکہ وہ اس کے اچانک اس طرح کے عمل کرنے پر خود کو ذہنی طور پر تیار کر رہی تھی۔ دران کے غصہ کرنے پر وہ فوراً جھکی اور متلی کے انداز میں منہ سے آوازیں نکلانے لگی۔ وہ ٹانگوں کو سمیٹ کر زمین پر کچھ اس انداز میں جھک رہی تھی جیسے پیٹ میں درد ہو اور وہ کسی بھی لمحے یہاں قے کر سکتی ہے۔ اس کا بازو تھمے چلتے آدمی کو اس کی اس حالت پر رکنا پڑا۔ دونوں آدمی اب حیرت سے اس کی طرف دیکھ رہے تھے۔

"کیا ہوا اسے ؟ "

ساتھ چلتے آدمی نے پیشانی پر شکن ڈالے پریشان لہجے میں دوسرے کی طرف دیکھا۔

"اس کے منہ پر سے پٹی کھولو۔ "

"گڈ ۔ یہ اب جیسے ہی تمھارے منہ پر سے پٹی ہٹائیں تو اسے باتھ روم جانے کے لیے تو لو ۔ کہو مجھے باتھ روم جانا ہے ارجنٹ ہے۔ "

دران کی اگلی ہدایت اس کے کان کے پردوں سے ٹکرا رہی تھی۔ وہ اب زمین پر دو زانوں بیٹھی گہری سانس لے رہی تھی۔ آدمی جھکا اور پیچھے سے گانٹھ کھول کر اس کے منہ پر سے پٹی کو ہٹایا ۔

"کیا ہوا ہے؟ "

" م۔۔ مجھے ۔ ہ۔ ہ۔ ے باتھ روم جانا ہے۔ "

پٹی کے ہٹتے ہی گہری سانس کے ساتھ اس نے فوراً انگریزی زبان میں وہی جمال دہرایا جو اسے دران نے بولنے کے لیے کہا تھا اور ایک دفعہ پھر سے متلی کی آواز نکالنے لگی۔

"ٹھیک ہے۔ ٹھیک ہے۔ ایسا کرو تمہیں اسے باتھ روم لے جاؤ میں یہیں انتظار کر رہا ہوں۔ "

دائیں طرف چلتے آدمی نے دوسرے کو کہا اور خود پشت موڑ لی۔

"ہوں ۔ "

دوسرے آدمی نے بھاری آواز میں ہنکارا بھرا اور جس سمت وہ جا رہے تھے۔ اس کا بازو کھینچتے ہوئے رخ بائیں طرف موڑ لیا۔ یہ اب ایک لمبی راہداری تھی۔ پہلے وہ جس سمت جا رہے تھے وہ سیون کا آفس نما کمرے کی طرف جاتا ہوا راستہ تھا جہاں اسے پہلی دفعہ لی تاؤ چھوڑ کر گیا تھا۔

"گڈ ۔ ادکاری جاری رکھو ۔ "

دران کی آواز کانوں کے پردوں سے ٹکرائی ۔ دران اسے کسی خفیہ ایجنٹ کی طرح ہدایت دے رہا تھا۔

وہ اب بار بار جھکتے ہوئے قے کی شکایت جیسی آوازیں حلق سے برآمد کرر ہی تھی۔ یہ ایک باتھ روم نہیں تھا۔

ایک قطار میں بنے بہت سے باتھ روم تھے۔ وہ آدمی اب اس کے ہاتھ کھول رہا تھا۔

"جاؤ اور جلدی باہر آؤ۔ "

ہاتھ کھولنے کے بعد اس نے باتھ روم کی طرف اشارہ کیا اور خود وہیں پر کھڑا ہو گیا۔ ہاتھ کھولنے پر وہ یونہی پیٹ پر ہاتھ رکھے سرعت سے باتھ روم میں داخل ہوئی اور جلدی سے دروازہ بند کیا۔

"کچھ بھی مت بولنا ۔ وہ باہر کھڑا ہے۔ کسی کو بھی کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہیے۔ بار بار سیٹ شاور چلاتی رہو دران کو کیسے پتا تھا کہ وہ کچھ بولنے والی ہے۔ شاید اسے اندازہ تھا لیکن اس سے پہلے کہ وہ کچھ بولتی وہ بولنے سے منع کر چکا تھا۔

"گڈ ۔ اب سنو تمھارے بائیں جوتے کی سٹریپ کے کبل پر ایک سرخ بٹن ہے اسے دباؤ ۔ "

دران کی بات مکمل ہونے پر اس نے جھک کر اپنے جوتے کی طرف دیکھا۔ جن جوتوں کو وہ ایک رات پہلے تک عجیب کہہ رہی تھی وہ عجوبہ نکلے تھے۔ سرخ رنگ کی کبل پر واقعی ہی سرخ رنگ کا ایک چھو یا سا ابھرا ہوا بٹن تھا جس پر بظاہر اس کی توجہ جاتی تو وہ جوتے کا ڈا ئیز ائن ہی لگتا ۔ اس نے انگلی کی پور کے ذر یعے جیسے ہی بٹن کو دبایا ۔

جوتے کی دائیں طرف سے کسی الماری کے دراز کی طرح ایک چھوٹی سی ڈبی نما کٹ نر ماہی سے باہر آئی۔ اس میں مختلف خانوں میں عجیب چھوٹی چھوٹی سی چیزیں پڑی تھیں۔ وہ جو نڈھال بیٹھی تھی ایک دم حیرت سے آنکھیں کھل گئیں۔ وہ حیران پھٹی پھٹی آنکھوں سے ان عجیب و غریب چیزوں کو دیکھ رہی تھی۔

"پہلے خانے میں یہ کاپنگ لینز ہیں۔ ان میں سے ابھی صرف ایک لینز اٹھا کر اپنی دائیں آنکھ میں ڈالو ۔ "

دران کی بات مکمل ہونے پر اس نے پہلے خانے میں پڑی چھوٹی سی پیکٹ کو اٹھایا یہ واقعی چھو ٹی سی ڈبی میں اوپر نیچے رکھے ہوئے بے رنگ لینز تھے۔ کاپنگ لینز کسی بھی لاک کوڈ کو اپنے اندر نہ صرف کاپی کر سکتا تھا بلکہ اسکا ڈی کوڈ بھی جر نیٹ کر سکتا تھا۔

"پریشان مت ہو اس ڈبی کو کھولو ۔ لینز کو اپنی انگلی کی پور پر رکھو اور آنکھ کی پتلی کو مکمل کھول کر اس کے قریب کرو۔ "

دران اسے ہدایت دے رہا تھا۔ اس نے پہلے کبھی لینز آنکھ میں نہیں ڈالے تھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ اس کو یہ نہیں پتا تھا کہ آنکھ میں لینز کس طرح ڈالا جاتا ہے۔

"جویریہ پلیز ۔ سنبھالو خود کو تمھارے ہاتھ کانپ رہے ہیں لینز نیچے گر جائے گا۔ کوئی مرر ہے کیا یہاں پر ؟ " اس کی ہاتھ کی لغزش وہ دیکھ رہا تھا۔ اسی لیے پریشان ہو گیا تھا۔ وہ کیا کرتی چاہے وہ اسے ہر طرح کی ہدایت دے رہا تھا لیکن وہ یہاں موجود نہیں تھا۔

بولنا مت ہاتھ سے اشارہ کرو۔ "

جویریہ نے گردن اٹھا کر ارد گرد دیکھا۔ یہ چھوٹا سا باتھ روم تھا جہاں سوائے ٹاو بیلٹ سیٹ اور ایک واش بیسن کے اور کچھ نہیں تھا۔ اس نے آہستگی سے انگشت کو دائیں بائیں ہلاتے ہوئے دران کو نفی کا اشارہ دیا اور شاور کی پھر سے چلایا ۔

"اوہ ۔۔۔ ۔ اچھا کوئی بات نہیں یہ عام لینز کی نسبت آسان ہے۔ جیسے میں کہہ رہا ہوں۔ ویسے کر و ۔ لینز کو نکال کر انگلی کی پور پر رکھو اور دائیں آنکھ کی پتلی کو کھول کر اس کے قریب لے جاؤ یہ خود ہی پتلی سے چپک جائے گا۔ " دران کی بات مکمل ہونے پر اس نے کانپتے ہاتھوں سے ڈبی کو کھول کر اس میں سے لینز کو نکالا اور اپنی انگلی کی پور پر رکھ کر جیسے ہی آنکھ کی پتلی کے نزدیک کیا وہ واقعی ہی پلک جھپکتے ہی اس کی آنکھ کی پتلی سے چپک گیا۔ ایک پل کو اس نے آنکھ کو جھٹکا لیکن اگلے ہی لمحے سب صاف دکھائی دینے لگا۔

"ایک منٹ رکو ۔ ہاں ٹھیک ہے اب ہو گیا ہے۔ "

دران کی آواز پر اس نے ہاتھ میں پکڑی ڈبی کو بند کیا۔

اوکے اب یہاں دوسرے نمبر والے خانے میں ایک بہت چھوٹی مائیکرو انجیکشن حب پڑی ہے اور ایک عدد انگوٹھی ہے۔ وہ مائیکرو نیڈل حب کو انگوٹھی کے اوپر رکھو ۔ احتیاط سے نیڈل تمھارے ہاتھ میں نہیں چبھنی چاہیے جویریہ نے سفید نگینے جیسی حب کو اٹھایا۔ وہ سفید چمکتا نگینہ تھا لیکن اس پر ابھار میں بہت باریک سوئیاں تھیں۔

اس نے دران کی ہدایت کے مطابق جیسے ہی نگینے کو اٹھا کر انگوٹھی کی اوپر رکھا جہاں پہلے سے ہی نگینے کے لیے جگہ کو چھوڑا گیا تھا۔ وہ جب ایک ہلکی سی کلک کی آواز پر نگینے کی جگہ پر فٹ ہو گئی تھی۔ وہ آدمی اب دھاڑ دھاڑ سے دروازہ بجا رہا تھا اور باہر آنے کے لیے کہہ رہا تھا۔

"اس انگوٹھی کو دائیں ہاتھ کی انگلی میں پہن لو ۔ "

دران کی ہر بات وہ من عن مان رہی تھی۔ اس وقت ذہن میں اس سب عجیب غریب تیاری کو لے کر بہت سے سوال اٹھ رہے تھے لیکن وہ دران سے کچھ بھی نہیں پوچھ سکتی تھی کیو نکہ وہ صرف سن سکتی تھی بول نہیں سکتی تھی۔

"چلو اب جوتے کا سٹریپ پھر سے دباؤ اور اسے کٹ کو بند کردو۔ "

دران کی ہدایت کے مطابق اس نے آہستگی سے پھر سے سٹریپ کے کبل پر لگا بٹن دبایا جوتے کے سول میں موجود کٹ پھر سے اسی طرح غائب ہو گئی جس طرح باہر آئی تھی۔

"اب باہر جاؤ ۔ "

دران کے اگلے حکم پر۔ وہ کانپتے ہاتھوں کے ساتھ دروازے کے ہتھے کو گھماتی باہر آئی۔ آدمی نے اس کا بازو کھینچ کر اپنی طرف کیا اور ہاتھوں کو باندھے بنا اس کا بازو دوبچے آگے کی طرف چل دیا۔

***

"کہا تھا نہ وہ معمولی لڑکی نہیں ہے اور اب تو اس کی قیمت آسمان سے بات کرنے لگی ہے۔ "

سیاہ رنگ کی لیدر سیٹ ایک جھٹکے سے گھومی ۔ سرخ رنگ کے کوٹ میں ملبوس سیون چہک کر کان سے لگے فون پر محو گفتگو تھا۔ فون کے دوسری طرف موجود ہاروی کو وہ جویریہ کے پہنچ جانے کی اطلاع دے رہا تھا۔

یہ اس کا آفس نما کمرہ تھا۔ جویریہ کو وہ دران کی حفاظت سے نکال کر واپس لے آیا تھا یہ بات اس کے چہکنے کا سیب نہیں تھی بلکہ جویریہ کے یہاں پہنچنے سے پہلے ہی تمام خفیہ مافیا ڈیلرز اور امیر کبیر آ دمیوں کی جویریہ کے لیے مانگ اس کو حیران کر گئی۔ مافیا کے بہت بڑے ڈیلر نے جویریہ کے لیے منہ مانگی قیمتی دینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

کل تک جس جویریہ کو وہ صرف اپنی انا کے لیے واپس لانا چاہتا تھا کہ وہ معمولی سا ہیرو کیسے اسے اس کے جال سے نکال کر لے اڑا آج وہی لڑکی اس کے لیے ایک قیمیتی اکا بن گی تھی۔

"کیوں ایسا کیا ہوا؟ "

ہاروی نے اس کے اسطرح چہکنے پر حیرت سے سوال کیا۔

"ایسا کیا ہوا۔ تم یقین نہیں کرو گے کہ اس کی کتنی دھوم ہو گئی ہے۔ ایلکس بریٹ اس لڑکی کے ایک رات کی منہ مانگی قیمتی دینے کو تیار ہے۔ "

سیون نے قہقہ لگاتے ہوئے گرم جوشی سے جواب دیا اور پھر خباثت سے ساری بتیسی نکالے آنکھیں چمکائیں ۔

ایلکس ایک عیاش مگر کروڑ پتی آدمی تھا اور اس کی پیش کش نے سیون کے ہوش اڑا دیے۔

"دیکھا مجھے ہیرے کی بہت پہچان ہے۔ اسی لیے میں اسے نہیں چھوڑ رہا تھا۔ "

"ایلکس بریٹ ۔۔ ۔ حیرت ہے لیکن اگر وہ اس لڑکی کی مانگ کر رہا ہے تو میں تمھاری بات سے متفق ہوں " ہاروی نے حیرت ظاہر کرتے ہوئے۔ سیون کی بات کی تائید کی۔ ایلکس بریٹ پچپن سال کا عیاش پرست انسان تھا۔ وہ دولت مند تھا اور مافیا کا خفیہ رکن تھا۔ جویریہ کو دران کی حفاظت سے نکال کر یہاں تک پہنچانے میں اس نے بھی سیون کو مالی طور پر امداد دی تھی اس لیے وہ جویریہ پر اپنا حق جتا رہا تھا لیکن وہ اس کی قیمت کے طور پر سیون کو بھاری رقم اور منشیات بھی دے رہا تھا۔

"ایلکس کے تو انوکھے شوق رہتے ہیں۔ اس کو چھوڑو تم یہ بتاؤ لڑکی کے ہیرو کا کیا حال ہے؟ سانپ لوٹ رہے ہوں گے اسکے سینے پر تو ؟ "

بلند و یانگ قہقہ لگاتے ہوئے وہ اب ہاروی سے دران کے مطلق پوچھ رہا تھا۔ آنکھوں میں شیطا نی چمک اور چہرے پر بے پناہ خباثت تھی۔ ہارون نے بھی گرم جوشی کے ساتھ اس کے قہقے میں اس کا ساتھ دیا۔

"اس کی نہ پوچھو ۔ کیا منصوبہ تھا ہمارا ۔ وہ تو پاگل ہو گیا ہے۔ برھان کے ذریعے خبر ملی ہے وہ چین بھی پہنچ گیا ہے " سر پٹختا رہے گا لیکن اب اس لڑکی کو نہیں ڈھونڈ سکے گا۔ اس کی تو سات پشتیں اس بات کو یاد رکھیں گی کہ سیون سے پنگا کیسے لیے جاتا ہے۔ اصل زندگی میں ہیرو بننا آسان نہیں ہے۔ "

سیون نے استہزائیہ مسکراہٹ کو گہرا کیا اور دروازے پر ہوتی دستک پر بھنویں اٹھائے نگاہ دروازے کی طرف کی۔ دستک کے بعد دروازہ کھلا اور دروازہ کھولے دو سیاہ فام جویریہ کو دائیں بائیں سے پکڑ کر اندر لائے۔ سیون کو دیکھتے ہی جہاں اس کے چہرے کی رنگت سفید ہوئی وہاں سیون کی خوشی دیدنی تھی۔

"اچھا میں بعد میں بات کرتا ہوں۔ "

سیون نے کمینگی سے سامنے دیکھا اور فون کان سے ہٹا کر میز پر رکھا۔ ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے اٹھا۔

"خوش آمدید ۔ خوش آمدید ۔ میری بیچاری بچی ۔ شاید تم یہ نہیں جانتی تھی کہ پنجر کٹی ے سے بھاگی ہوئی پر چڑیوں کو باہر کی تازہ ہوا راس نہیں آیا کرتی ہے۔ "

ٹوٹی پھوٹی سی انگریزی زبان میں کہتا ہوا وہ قدم قدم آگے بڑھ رہا تھا۔ اس کے لہجے میں بلا کا غرور تھا۔ دونوں سیاہ فام اسکے قریب آنے پر جویریہ کے بازو چھوڑ کر احترام سے پیچھے ہوئے۔ شیو ن نے دانتپیس کر جویریہ کا اوپر سے نیچے تک جائزہ لیا اور جھپٹ کر اس کے بالوں کو سر کی پشت سے ہاتھ میں دبوچ لیا۔ تکلیف کے باعث وہ سسک اٹھی۔ دران حفاظتی کٹ کا سمجھانے کے بعد سے لے کر اب تک غائب تھا۔ کانوں میں مکمل خاموشی تھی مطلب وہ اس وقت رابطے میں نہیں تھا۔

" تم کیا سمجھتی تھی تم میرے ہاتھ سے بچ نکلی ہو۔ تم اگر مر بھی جاتی تو میں سیون تمھاری لاش کو قبر سے نکال کر یہاں لایا اور سب کے سامنے الٹا لٹکایا تاکہ یہاں میری قید میں موجود باقی لڑکیاں کبھی ایسا قدم اٹھانے کا سوچتے ہوئے بھی کانپ جاتیں ۔ "

وہ پوری قوت سے اس کے بالوں کو دوبچے غرا رہا تھا۔ اس کی غصے سے سرخ ہوتی آنکھوں میں خون اتر رہا تھا۔ وہ اپنا چہرہ قریب کیے کسی سانپ کی طرح پھنکار رہا تھا جبکہ جویریہ کی تکلیف کے باعث کنپٹی کی رگیں ابھر رہی تھیں۔ لبوں کے کنارے اتنی دیر کپڑا باندھے رہنے کی وجہ سے نہ صرف سرخ ہو رہے تھے بلکہ دو نوں طرف کٹ لگ کر خون رس رہا تھا۔

اسی طرح کنپٹی پر بھی پٹی کے سرخ نشان تھے جبکہ ماتھے پر کار کی ڈگی لگنے سے بائیں طرف سرخ ابھار تھا۔

آنکھوں کے اوپری پپوٹے رونے کے باعث سوج چکے تھے۔ پلکیں نم ہو کر ایک دوسرے سے چپک رہی تھیں۔ کاجل آنکھوں میں پھیل کر نیچے آ رہا تھا اور اب سیون کے یوں بال دبوچنے پر بال بھی بکھر گئے تھے۔

"چل اب میرے ساتھ ۔ "

سیون نے ایک جھٹکے سے اس کا بازؤ تھاما اور تیز تیز قدم اٹھاتا آفس نما کمرے سے باہر نکلا۔ اس کے کانوں میں ایک دم کھٹ پٹ کی آوازیں گونجنے لگیں شاید دران رابطے میں تھا۔

"یہ کہاں لے جا رہا ہے اسے ؟ "

اچانک کانوں کے پردوں سے آواز ٹکرائی ۔ کانوں میں گونجنے والی آواز دران کی نہیں تھی۔ یہ کو ئی انگریزی زبان میں مخاطب تھا۔ مطلب دران کے ساتھ کوئی اور بھی تھا جو اسے دیکھ رہا تھا۔

"پتا نہیں کہاں لے جا رہا ہے۔ تم سسٹم آن کرو جلدی ۔ جویریہ بی بریو وی آر ود یو ۔ "

دران اپنے ساتھی کو سسٹم آن کرنے کا کہہ کر بڑے ہی پیشہ ور انداز میں اس کی حوصلہ افزائی کر رہا تھا اور وہ اسے سینے

ہوئے سیون کے پیچھے اس کے تیز چلنے کے باعث لڑکھڑاتے ہوئے چل رہی تھی۔

آفس سے نکلنے کے بعد ایک لمبی راہداری تھی جس میں جگہ جگہ مختلف کمرے تھے۔ یہ کمرے ان کی ہائی سکس ورکر لڑکیوں کے تھے۔ جن میں سے بہت سی سیون کا شور سن کر کمروں سے باہر نکل کر اب جو یریہ کی طرف دیکھ رہی تھیں۔ ان کے چہروں پر کوئی تاثر نہیں تھا۔ وہ بے حس ہو چکی ہوتی ہیں اس لیے ان میں سے کچھ تو اب اس منظر کو دیکھ کر باقاعدہ مسکرا رہی تھیں۔

لمبی راہداری سے گزرنے کے بعد سیون اب ایک لوہے کی سلاخوں والے دروازے کے سامنے کھڑا تھا۔ جس کے دروازے کے قریب دیوار پر لاک کی پیڈ موجود تھا۔ دران اب اپنے ساتھی کے ساتھ بات کر نے میں مصروف تھا۔ اس سے پہلے کہ سیون لاک کوڈ دباتا دران عجلت میں اس سے مخاطب ہوا۔

"جویریہ سنو ۔ اب وہ اس دروازے کا کوڈ لگائے گا تمہیں لینز والی پوری آنکھ کھول کر اس پر فوکس کرنا ہے۔

جلدی سے کی بیڈ پر فوکس کرو۔ "

دران کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اس نے بے ساختہ سیون کے بڑھتے ہاتھ کے پیچھے موجود لاک کی بیڈ کی جانب غور سے دیکھا۔

"جویریہ پوری آنکھ کھولو اور اب آنکھ جھپکنا مت جب تک وہ مکمل کوڈ ڈائل نہ کر لے۔ "

دران پرجوش لہجے میں اسے حکم دے رہا تھا اور ساتھ ساتھ وہ کسی اور کو بھی ہدایات دے رہا تھا۔ یقیناً وہ اب اس لینز کا کوئی استعمال کرنا چاہتا تھا جو اس نے کچھ دیر پہلے اسکی آنکھ میں لگوایا تھا۔ شیو نکی پیڈ پر انگلیاں ٹپٹپا رہا تھا۔ دران کی ہدایت کےمطابق اس نے نظریں پوری طرح کوڈ پر جمائیں اور پلک جھپکانے سے گریز کیا۔

"زک کوڈ کاپی ہوا؟ "

"یس ڈن ۔ "

دران کے سوال پر دوسرے شخص نے کوڈ کاپی ہو جانے کی تائید کی۔ کوڈ دبانے کے چند سکینڈ بعد ہی سلاخوں والا دروازہ سلائیڈ صورت دائیں سے بائیں دیوار کے اندر گھسا اور دروازہ کھل گیا۔ دروا زہ کھلتے ہی وہ ایک لفٹ میں تھے جو نیچے جا رہی تھی۔

جویریہ کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ ہوئی۔ بدبودار گیلری کے ارد گرد بنے جیل نما کمرے کمر وں میں نیم برہنہ لڑکیاں اور خون میں لتھپتھ دیواریں سب اس کی آنکھوں کے سامنے گھوم گیا۔ لفٹ رکی اور واقعی وہ اسی تہہ خانے میں تھے۔ جہاں اس نے اپنی زندگی کے خوفناک دن اور رات گزارے تھے۔ آہ وہاں اس جیسی بہت سی لڑکیاں آج بھی قید تھیں۔ وہ پھٹی آنکھوں اور بیٹھتے دل کے ساتھ سامنے دیکھ رہی تھی جب سیون نے ایک جھٹکے سے اس کے بازؤ کو کھینچا اور آگے بڑھنے لگا۔ گیلری کے وسط میں پہنچ کر وہ اونچی آواز میں چیخا ۔

"جاگو سب ۔ جاگو ۔ دیکھو اس کو اور پہچانو ۔ "

وہ جہاں جہاں سے گزر رہا تھا۔ جیل نما کمروں میں قید بے بس لڑکیاں پھٹی پھٹی آنکھوں سے سلاخیں تھامے اسے دیکھ رہی تھیں۔

" یہ ہےوہ چیونٹی جو اپنی اوقات بھول کر سیون کو ہرانے چلی تھی۔ مجھے دھوکا دے کر بھاگ گئی تھی۔ "

بات کرتے ہوئے وہ ایک دم سے پلٹا اور پھر سے جویریہ کے بالوں کو مٹھی میں دبوچ لیا۔ اس کے چہرے پر شیطانی غصے میں بھری آنکھیں گاڑے کھڑا وہ کوئی وحشی درندہ لگ رہا تھا۔

"دیکھو سب اس کو اور جان لو سب کہ سیون کے قید سے بھاگی ہوئی لڑکی کا۔ وہ اس کی آخری سانس تک پیچھا کرتا ہے اور جب وہ مل جاتی ہے تو اسے بھیانک سزا دیتا ہے۔ تم سب کی سانسوں پر تمھارے جسم پر صرف میرا حق ہے۔ میں خدا ہوں تم سب کا۔ سنا سب نے میں خدا ہوں۔ "

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.