Chapter 42: باب 42

"اوہ اچھا میں سمجھ گی۔ "

اسفند کے تفصیل سے بتانے پر وہ تائید میں سر ہلا گی۔

"اچھا لگا سن کر ۔ "

"آپ کو دیکھنا ہے اسے ؟ "

اسفند کی آنکھوں میں ایک دم سے چمک ابھری لبوں پر شرمیلی سی مسکراہٹ مزید گہری ہوئی۔

"میں یقیناً دیکھنا چاہوں گی۔ "

کنزی تمام وقت میں پہلی دفعہ مسکرائی ۔ اسفند نے بتیسی نکالتے ہوئے ہاتھ پینٹ کی جیب میں ڈالا اور سیاہ رنگ کے پرس سمیت باہر نکالا پرس کو کھول کر کنزی کی طرف بڑھایا ۔

"یہ دیکھیں۔ "

کنزی نے ہاتھ بڑھا کر پرس کو تھاما اور اشتیاق سے نگاہیں تصویر پر جمائیں ۔ یہ کسی لڑکی کی تصویر تھی جو مسکرا رہی تھی۔

"بہت خوبصورت ہے۔ کیا نام ہے؟ "

"روبی ۔ ۔ روبینہ نام ہے۔ "

"خوبصورت نام ہے بالکل اس کی طرح ۔ "

"شکریہ ۔ "

اسفند مسکرایا ۔ کنزی نے پرس اسفند کی طرف بڑھایا اور ستائشی نگاہیں اس کے چہرے پر جمائے ہوئے کہا۔

"تم بھی خوبصورت ہو۔ "

اسفند نے بے ساختہ قہقہ لگایا پھر قہقے سمیت برجستہ جوابی تعریف کی۔

"دراصل آپ بہت خوبصورت ہیں۔ اس لیے آپ کو ہر کوئی خوبصورت لگتا ہے۔ "

اس کی تعریف پر وہ پھیکی مسکراہٹ لبوں پر سجائے سر جھکا گئی۔

"جس دن پہلے دن آپ کو دیکھا ایسا لگا کہ زندگی میں پہلی دفعہ کوئی پری دیکھی ہے۔ سچ میں پر یاں زمین پر رہتی ہیں۔ "

اسفند کی اگلی تعریف پر وہ کھلکھلا کر ہنس دی۔

" سچ کہہ رہا ہوں۔ نو ین بھائی ایسے ہی دیوانے نہیں آپ کے۔ "

اب کی بار اسفند کی بات پر اس کی مسکراہٹ پھر سے غائب ہوئی۔ چند سکینڈ کی گہری خاموشی تھی۔

"وہ دیوانہ تھا۔ اب نہیں ہے۔ "

چہرے پر پھر سے اداسی پھیل گئی۔

"کہاں ۔۔ ۔ مطلب کیسے ملے تھے آپ دونوں ؟ "

اسفند نے اس کے چہرے پر پھیلتی اداسی کو دیکھتے ہوئے جلدی سے موضوع بدلہ ۔ وہ خاموش رہی اور پھر نگاہ مئے خانے کی کھڑکی سے پار سڑک پر جمائی ۔

"آج سے چار سال پہلے ۔ ہم دونوں ایک ہی کیفے میں ملازمت کرتے تھے۔ "

اسفند مسکرایا ۔ کنزی نے رخ موڑ کر اس کی طرف دیکھا۔ وہ کھو ئی سے لہجے میں اسے اپنی پہلی ملاقات کا بتاتے ہوئے بہت اداس لگ رہی تھی۔

"وہ مجھے پسند کرنے لگا اور پھر پورا ایک سال مجھے پرپوز کرتا رہا۔ "

وہ سر کو ہلاتے ہوئے اسی لمحے کی یاد میں دلکش ہنسی ہنس دی۔

"پھر ؟ "

اسفند کے تجسس پر اس نے گہری سانس لی اور میز پر سے کہنیاں ہٹائے پیچھے ہوئی۔

"مجھے بھی اس سے محبت ہو گئی۔ میں بچپن سے اپنے باپ کے ساتھ اکیلی رہتی تھی۔ انہوں نے مجھے بنا ماں کے اکیلے پالا وہ مجھ سے بہت محبت کرتے تھے۔ جب انہیں میری محبت کا علم ہوا۔ وہ بہت نار اض ہوئے۔ وہ میرے کسی مسلمان سے شادی کر نے پر راضی نہیں تھے۔ "

وہ اب میز پر نگاہیں جمائے ہوئے تھی اور اسفند اس کے حسین چہرے کی اداسی پر۔

"پھر ؟ "

"پھر میں نے گھر چھوڑ دیا اور نوین کے پاس آ گئی اور دو سال پہلے میرے والد کا انتقال ہو گیا۔ "

"معافی چاہتا ہوں۔ بہت افسوس ہوا سن کر ۔ "

اسفند نے ندامت سے اس کی آخری بات پر افسوس کیا۔ وہ ویران آنکھوں سمیت مسکرا دی۔

"کوئی بات نہیں۔ مجھے اکیلے رہنے کی عادت ہو چکی ہے۔ "

"ایسے مت کہیں۔ اکیلے کیوں نوین بھائی ہیں نہ آپ کے ساتھ ۔ "

"نہیں ہے۔ وہ پچھلے دو سال سے میرے پاس ہوتے ہوئے بھی میرے پاس نہیں ہے۔ وہ بہت مصروف ہو گیا ہے۔ اس کے پاس میرے لیے وقت نہیں ہے۔ "

اس کا لہجہ دلگیر تھا اور بنا سوچے سمجھے وہ سارے شکوے اسفند کے سامنے کر رہی تھی پھر ایک دم احساس ہونے پر خاموش ہوئی۔ خاموشی کا دورانیہ بڑھتا جا رہا تھا۔ اسفند چاہتا تھا وہ اپنے دل کی بھڑاس نکال دے وہ مکمل طور پر دل صاف کر لے لیکن شاید یہ ممکن نہیں تھا۔

"میرا خیال ہے مجھے چلنا چاہیے۔ "

"کہاں جائیں گی آپ ؟ "

کنزی کے اچانک سٹپٹا کر اٹھنے پر اسفند بھی ایک دم سے اپنی جگہ سے اٹھا۔

"کہیں کسی ہوٹل میں روکوں گی پھر جہاں ملازمت کرتی ہوں ان سے رہائش کے انتظام کا کہوں گی۔ "

کندھے پر اپنے پرس کی سٹریپ درست کرتی وہ پھیکی سی مسکراہٹ سمیت بتا رہی تھی۔ اسفند نے نفی میں سر ہلایا "نہیں آپ واپس چلیں میرے ساتھ گھر ۔ "

" میں اس گھر میں نہیں جاؤں گی اب ۔ تم معاملے کی سنگینی کونہیں سمجھتے ہو۔ مجھے جانے دو۔ "

"اچھا رکیں ۔ میں سامان پیک کر چکا تھا مجھے بھی نکلنا تھا۔ میں اپنا سامان ابھی لے آ تا ہوں۔ اگر آپ کو برا نہیں لگے تو میرے ساتھ میرے فلیٹ چلیں ۔ "

اسفند نے پیش کش کی تو وہ پر سوچ نگاہیں جھکائے کچھ پل کے لیے ساکن ہوئی اور پھر آہستگی سے سر اثبات میں ہلاتی گویا ہوئی۔

"اوکے ۔ "

اسفند نے اس کے مان جانے پر خوشی سے سر ہلایا ۔ رشتے کے لحاظ سے وہ اسے یوں اکیلے بھٹکنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتا تھا۔

"چلیں پھر میں سامان لے آؤں ۔ "

وہ پرجوش لہجے میں کہتا ہوا اسے ساتھ چلنے کا کہہ رہا تھا۔ کنز نے سر اثبات میں ہلایا اور اس کے ساتھ قدم ساتھ بڑھا دیے۔

***

بیورلی ہلز کی حسین رات مونٹیج نامی ہوٹل کے اس ہال میں حسین چہروں اور قیمتی ملبوسات پہنے ہالی وڈ کے ستاروں کو کھینچ لائی تھی۔ سفید چمکتے ملائم فرش اور سنہری فانوس سے سجا یہ ہال کسی اور ہی دنیا کا منظر پیش کر رہا تھا۔ ایک طرف موسیقی کے جلترنگ تھے تو دوسری طرف کچھ لڑکیاں رقص کر رہی تھیں۔

برہان نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات ایک اونچے بجٹ کی فلم سے کی تھی۔ چھوٹے پر دے سے بڑے پردے پر یہ قدم اس کے لیے بہت خوشی کا باعث تھا۔ اس جھلملاتی تقریب میں اسفند اور روبی کے چہروں کی چمک دمک برھان سے کسی صورت بھی کم نہیں تھی۔

برہان بڑی شان سے قیمتی لباس میں ملبوس میزبانی سر انجام دے رہا تھا۔ ان گنت فلمی ستا روں کے ساتھ ساتھ فلم نگری کو سپانسر کرنے والے بڑے ادارے بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ سب پہنچ چکے تھے لیکن جس کا انتظار تھا وہ ابھی تک نہیں پہنچے تھے۔

انگنت چھپی اور ظاہر نگاہیں مونٹیج ہال کے داخلی دروازے پر ٹکی تھیں اور پھر وہ لمحہ آ ہی گیا۔ ہال کے کھلے دروازے سے داخل ہوتے دران عرف درانگ کے ساتھ مقدمہ جویریہ اور ان کے پیچھے نل ہال میں داخل ہوا رہے تھے۔ دران اپنے ساتھ کوئی گارڈز نہیں لے کر آیا تھا۔

سنہری فانوس والے اس سفید ہال میں وہ سنہری جوڑے میں ملبوس دران کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے ہال کے داخلی دروازے سے اندر آ رہی تھی اس بات سے انجان کہوہ اس وقت کتنی ہی چھپی اور ظاہر نظروں کا مرکز ہے بہت سے لبوں پر مسکراہٹ اور آنکھوں میں فتح جیسی چمک ابھری ۔ سبرینا جو برہان کے سا تھ ساتھ میزبانی سر انجام دے رہی تھی اچانک چہرے کی رنگت ایک پل کو سفید پڑی اور پھر خوف سے اردگرد دیکھتے ہوئے اس نے دران کے ساتھ قدم ملا کر چلتی جویریہ کی طرف دیکھا۔

برہان ایک آبرؤ اٹھائے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ آگے بڑھا وہ یقیناً دران کا خیر مقدم کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا تھا۔ سبرینا نے اضطرابی کیفیت میں قدم برھان کے ساتھ آگے بڑھائے ۔

"ویلکم ۔ "

برھان نے گرم جوشی سے خوش آمدید کیا اور پھر جویریہ کی طرف دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

"آہ۔ ہ۔ ہ۔ ویلکم بھابھی دیکھیں۔ آخر کار میری یہ پارٹی آپکو درانگ ولاس سے نکال ہی لائی ۔ "

بہت معنی خیز جملہ تھا۔ سبرینا نے بے چینی سے دران کی طرف دیکھا جو اطمینان سے اردگرد کا جائزہ لینے میں محو تھا۔

"کانگریجولیشن ۔ "

جویریہ دلکشی سے مسکرائی ۔ برھان نے مؤ دبا نہ سینے پر ہاتھ رکھا اور جھکا ۔

"شکریہ چلیں کسی کو احساس ہے کہ میری اس کامیابی پر مبارک باد دینی چاہیے۔ خیر ایکدم سے کوئی آپ کے مقام کے برابر آ جائے یہ بات برداشت کرنا کا فی مشکل ہوتا ہے۔ چلیں پھر آپ انجوائے کریں۔ میں تھوڑا مصروف ہوں۔ "

مغرور انداز میں گردن اٹھائے اس نے جتا تے ہوئے دران کی طرف دیکھا جبکہ وہ نہ تو اس وقت اسے سن رہا تھا اور نہ ہی اس کی کسی بات کا جواب دیا۔ برھان پلٹا لیکن پریشان حال سبرینا اب بھی وہیں جمی کھڑی تھی۔ وہ الجھی سی دران کے چہرے کی طرف دیکھ رہی تھی۔

"سبرینا تمہیں بھی کانگریجولیشن ۔ "

جویریہ نے رسانیت سے کہا تو سبرینا جو ہونق بنی دران کی طرف دیکھ رہی تھی چونکی اور پھر فو راً زبردستی کی مسکراہٹ لبوں پر سجائی ۔

"تھنکیو بھابھی ۔ آپ چاچو سے مل لیں وہ بار بار پوچھ رہے تھے آپ کا۔ "

سبرینا نے کچھ دور کھڑے اسفند ملک کی طرف اشارہ کیا اور پرسرار نگاہوں سے دران کی طرف دیکھا۔ جویریہ نے سوالیہ دران کی طرف دیکھا جو اب بھی اس کا ہاتھ تھامے ہوئے تھا۔ دران نے آہستگی سے اس کے ہاتھ پر گرفت ڈھیلی کر دی۔ بنا کہے ہی انداز ایسا تھا کہ تم جاؤ مل لو مجھے نہیں ملنا ۔

جویریہ نے لب بھینچ کر مسکراہٹ کو گہرا کیا اور قدم ملک اسفند کی جانب بڑھا دیے۔ جویر یہ کے جاتے ہی سبرینا نے فوراً دران کی طرف گردن گھمائی ۔

"آپ جویریہ کو ساتھ لے آئے " !

حیرت اور خوف کے ملے جلے تاثر میں پوچھتی وہ آواز کو حد درجہ دھیما رکھے ہوئے تھی۔ دران نے ایک نظر انل کی طرف دیکھا پھر جویریہ کی طرف اشارہ کیا۔ انل سر ہلاتا ہوا جویریہ کے پیچھے چل پڑا۔

"آپ نے ایسا کیوں کیا؟ میں نے سب بتا تو دیا تھا آپکو ۔ "

"وہ لوگ یہاں پر کیا کرنے والے ہیں؟ کچھ اندازہ ہے تمہیں ؟ "

دران نے اس کی بات کا جواب دینے کے بجائے الٹا سوال کیا۔

"نہیں ۔ آگے کا مجھے کوئی اندازہ نہیں ہے۔ جتنا پتا تھا وہ سب بتانے کا بھی کیا فائدہ ہوا۔ آپ جویریہ کو سب جاننے کے باوجود اس خطرے میں لے آئے۔ "

"پریشان مت ہو۔ "

دران نے طمانت سے کہا اور پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے گہری سانس خارج کی۔ سبرینا اس کے اطمینان پر حیرت سے ساری آنکھیں کھول کر آگے ہوئی۔

"میں پریشان نہ ہوں۔ سیریسلی! ۔ یو شد سیف ہر ۔ "

"وہ میری بیوی ہے۔ مجھے پتا ہے مجھے کیا کرنا ہے۔ تم جاؤ یہاں سے برھان تمہیں دیکھ لے گا تو شک ہو گا اسے ۔ دران نے نگاہیں اردگرد گھماتے ہوئے دھیمے لہجے میں سمجھایا ۔

"اس سے اچھا تھا میں ڈائریکٹ جویریہ سے بات کرتی۔ کم از کم وہ خود یہاں نہ آئی۔ "

سبرینا نے تاسف سے گردن دائیں بائیں گھماتے ہوئے افسوس ظاہر کیا۔ دران نے یکایک اس کی طرف دیکھا اور پھر دانت پیستا ہوا گویا ہوا۔

"اسے ابھی کچھ نہیں بتاؤ گی تم سمجھی ۔ وہ بلاوجہ گھیرا جائے گی اور سب کے سب منصوبے پر پانی پھر جائے گا۔ "اوکے نہیں بتاتی لیکن انہیں کچھ نہیں ہونا چاہیے۔ میں کوشش کرتی ہوں مجھے کچھ پتا چلے پھر میں آپکو میسج کرتی ہوں۔ "

سبرینا نے فکرمندی سے اردگرد دیکھتے ہوئے کہا اور پھر دران کی طرف بنا دیکھے قدم دوسری جانب بڑھا دیے۔ ہاں یہ سفید لباس میں ملبوس آگے بڑھتی لڑکی سبرینا ملک ہی تھی۔ اس نے جس دن امریکہ کی سرزمین پر قدم رکھا اور درانگ ولاس کے اندر داخل ہوئی تھی تو اس کی سوچ آج کے اس ردعمل سے بالکل برعکس تھی۔ دران پر کئے ہوئے ہر ظلم ہر زیاتی کے باوجود وہ دران کو ہی قصور وار اور ظالم قرار دیتی تھی۔ دران سے نفرت اور اس کی محبت یعنی جویریہ نامی لڑکی سے وہ شدید نفرت کرنے لگی تھی۔

برھان حق پر لگتا تھا کیونکہ دران کے دل کو اسی تکلیف سے آشانہ کروانا بنتا تھا جس تکلیف سے وہ گزری تھی۔ وہ برھان کے ساتھ ہی تھی۔ جویریہ کو دیکھا تو نفرت میں مزید اضافہ ہوا۔ معمولی نقوش رکھنے و الی لڑکی دران کی زندگی میں اس مقام پر تھی جہاں ہونے کے خواب اس نے اس وقت سجائے تھے جب ابھی اسے صبح سے کھلی آنکھوں سے دیکھنے والے خوابوں کا مطلب تک نہیں پتا تھا۔

یہ سب کچھ اس دن سے پہلے تک من عن ایسا ہی تھا۔ اس دن جویریہ کی باتوں نے اسے جھنجوڑ کر رکھ دیا۔ سب کچھ بدل گیا تھا اور پھر وہ چاہ کر بھی اس گناہ کا شریک نہیں رہ سکی اور دران کو بر ھان اور ہاروی نامی اس پروڈیسر کی ساری حقیقت سے آگاہ کر دیا۔

دل سے بوجھ ختم ہو گیا تھا لیکن یہ کیا دران تو جویریہ کو خود اس خطرے میں گھسیٹ لایا تھا۔

پریشان سی نگاہ دور کھڑی جویریہ پر ڈالی جو ملک اسفند کی کسی بات پر ہنس رہی تھی۔ وہ عام ہو کر بہت خاص تھی۔ اس سے ملنے کے بعد اس کو جاننے کے بعد کوئی شخص بھی اسے معمولی نہیں کہہ سکتا تھا۔

اس دن کی ملاقات ذہن کے پردوں پر گھوم گئی۔

***

یہ ٹھنڈی سرمئی شام درانگ ولاس کے لان کے حسن کو دوبالا کر رہی تھی۔ سبرینا نے جیسے ہی لاؤنج کے داخلی دروازے سے آگے قدم رکھے تو قدموں کی رفتار سامنے کے منظر کو دیکھ کر سست ہوئی۔ اپنے مخصوص انداز میں تنگ ٹی شرٹ اور جینز میں ملبوس وہ دلکشی کا سامان بنی ہوئی تھی۔

سامنے سوئمنگپول کے برابر میں لگی سفید کرسیوں میں سے ایک کرسی پر جویر یہ ہلکے گلابی رنگ کے فراک میں ملبوس سکارف کو سر پر لیے کتاب پڑھنے میں محو تھی۔ پرسکون چہرہ اور ہاتھ میں تھامی اسلا می کتاب ہمیشہ کی طرح وہ سبرینا کے تن بدن میں آگ لگا گی۔

سبرینا کچھ دیر پہلے ہی سو کر اٹھی تھی اور کافی کا آرڈر دینے کے بعد لان میں آئی تو سامنے بیٹھی جویریہ کو دیکھ کر بدمزہ سا منہ بنایا۔ برھان کے کہنے پر وہ بمشکل اس کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتی تھی جبکہ اس کو دیکھ کر دل تک جل جاتا تھا۔

آنکھیں چندھی کئے آہستہ آہستہ چلتی وہ جویریہ کے بالکل پاس آ کھڑی ہو ئی ۔ وہ انہماک سے مطالعہ میں محو تھی کہ اسے احساس تک نہ ہوا کہ اس کے قریب کھڑی سبرینا اسے نفرت آمیز نگاہوں سے گھور رہی ہے۔

"کیا کر رہی ہیں آپ ؟ "

سبرینا کے اچانک سوال پر اس نے چونک کر سر اوپر اٹھایا۔ پھر اس کو دیکھتے ہی مسکرا دی۔ پر اعتماد مسکراہٹ ۔

سبرینا کے دل میں دھواں بھرنے لگا۔

"کچھ نہیں۔ آؤ بیٹھو کھڑی کیوں ہو۔ "

وہ مسکراتے ہوئے بیٹھنے کا اشارہ کر رہی تھی جبکہ سبرینا اس کے ہاتھ میں پکڑی کتاب کے کور ورق کو دیکھ رہی تھی لی۔ پھر اسی طرح اندرونی جلن کو ضبط کرتی اس کے سامنے وا کرسی پر براجمان ہوئی۔

جویریہ اب کتاب بند کر چکی تھی۔ اسے جویریہ کا نماز اور قرآن پڑھنا سب دران کو متاثر کرنے کا ایک ڈرامہ لگتا تھا۔ اتنا تو وہ جان گئی تھی کہ وہ پہلے مسلمان نہیں تھی اور اس بات کا یقین تھا کہ اس نے دران سے شادی کی خاطر ہی اسلام قبول کیا ہے۔

"کیا ہوا ایسے کیوں دیکھ رہی ہو؟ "

جویریہ کے سوال پر وہ چونک کر خیالات سے باہر آئی۔ پتا نہیں کیوں لیکن آج خوش اسلوبی کا لبادہ اوڑھنا مشکل ہو رہا تھا۔ دران کے منہ سے جویریہ کے لیے کل شام نکلی تعریف نے تن بدن میں آگ لگا رکھی تھی۔

"دران کو تو اسلام میں اتنی دلچسپی نہیں ہے تو آپ کیوں اس کو متاثر کرنے کے اتنے جتن کرتی ہیں؟ "

بے ساختہ وہ خود کو یہ سب کہنے سے نہ روک سکی۔ اشارہ جویریہ کی گود میں دھری کتاب کی طرف تھا۔

"میں سمجھی نہیں کیا کہنا چاہ رہی ہو؟ "

" اگر میں غلط نہیں ہوں تو آپ پہلے کریسچن تھیں۔ "

سبرینا نے آبرؤ چڑھائے کہا۔ جویریہ جو اس کے اکھڑے روکھے لہجے پر پریشان تھی۔ اس کے سوال پر ایک لمحے کو خاموش ہوئی اور پھر مسکرا دی۔

"ہاں میں کریسچن تھی لیکن میں نے اسلام اس وقت قبول کیا تھا جب میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ میری شادی دران سے ہو جائے گی اور یہ بات بھی بالکل غلط ہے کہ میں اسلام کے علم کا حصول دران کی خوشنودی کے لیے یا اسے متاثر کرنے کو حاصل کر رہی ہوں۔ "

وہ اسے پر اعتماد لہجے میں سچائی بتا رہی تھی جبکہ سبرینا دل میں استہزائیہ ہنس رہی تھی۔

"میری جستجو میری محنت اور اسلام سے محبت سب میرے اللہ کی خوشنودی کے لیے ہے۔ "

"اوہ اچھا لگا یہ جان کر کہ آپ اتنی اچھی اور سچی مسلم ہیں لیکن کیا آپکو نہیں علم کے دران تو خود کو مسلم کہنے کا روادار نہیں۔ "

"جانتی ہوں لیکن یہ سب تو ان کی اللہ سے وقتی دوری ہے۔ مجھے یقین ہےا یک دن ان کے دل پر پڑے سارے بوجھ اور اللہ سے سارے شکوے دور ہو جائیں گے۔ "

جویریہ نے اطمینان سے اس کے تلخ لہجے میں پوچھے سوال کا جواب دیا تو وہ پہلو بدل کر رہ گئی۔ سبرینا آج کچھ نہیں بلکہ بہت بدلی ہوئی لگ رہی تھی۔ ہاں اسے شک تو تھا کہ وہ اس سے محبت کا صرف دکھاوا کرتی ہے لیکن آج اس کا یہ کٹیلا لہجہ اور طنزیہ سوالات سب عجیب تھا۔

"ایک بات پوچھوں ؟ "

کچھ دیر کی خاموشی کے بعد سبرینا کی پھیکی مگر نفرت آمیز آواز پھر ابھری ۔ جویریہ نے اس کی آنکھوں میں جھانکا وہاں سیاہ دھواں اور نفرت کے سوا کچھ نہیں تھا۔

"ہوں پوچھو ۔ "

آہستگی سے اجازت دی۔ سبرینا کی یہ نفرت دیکھ کر دل کو شدید دکھ ہوا۔

"میری بات کو غلط مت سمجھتے گا۔ آپ کو کبھی یہ ڈر نہیں ہوا کہ آپ عام سی ہیں اور اگر در ان کی زندگی میں کوئی آپ سے خوبصورت آ جائے تو وہ آپ کو چھوڑ دیں گے۔ "

وہ سوال نہیں کر رہی تھی۔ طمانچہ مار رہی تھی۔ وہ بظاہر چہرے کے تاثرات بہت حد تک متوازن رکھے ہوئے تھی لیکن اس کی آنکھوں میں سے نکلتے نفرت کے انگارے جویریہ سے مخفی نہیں تھے۔

"نہیں کبھی نہیں لگا۔ "

سب جان لینے کے باوجود مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ اوہ تو سبرینا تم آج بھی دران کو بھول نہیں سکی۔ روبی کی زبانی وہ یہ تو جان چکی تھی کہ دران نے سبرینا کو ٹھکرا دیا تھا لیکن یہ آج پتا چلا تھا کہ وہ دران سے اب بھی محبت کرتی ہے یا پھر بدلہ لے رہی ہے۔

"اتنا اعتماد ۔ اتنا اعتماد تو مجھے بھی نہیں ہے۔ "

استہزائیہ مسکراہٹ کے ساتھ اس نے اگلا تیر برسایا ۔ جویریہ کی مسکراہٹ گہری ہوئی۔

"تمہیں اس لیے نہیں ہے کیونکہ شاید تمہیں یہ لگتا ہے برھان تمھارے حسن سے محبت کر تا ہے۔ تمھاری صورت سے محبت کرتا ہے۔ "

"مطلب ؟ "

جویریہ کے اس جواب پر وہ اپنی یثسانی پر امڈ آنے والے بل مخفی نہ رکھ سکی۔

"مطلب یہ کہ مجھے اس بات پر یقین ہے کہ دران کو میری صورت سے محبت نہیں ہے۔ وہ جب میری آنکھوں میں جھانکتا ہے اس کی نگاہوں میں بننے والا عکس میرے چہرے کا نہیں میری روح کا ہوتا ہے۔ "

"ایک عام صورت ہو کر بھی آپ دران کی محبت کو لے کر کتنی پر اعتماد ہیں۔ مجھے یقین نہیں آ رہا اس بات پر۔ وہ طنز کے تیر برسانے پر اب ہر حد پار کر رہی تھی۔ شاید اسے جویریہ کا مثال دینا اچھا نہیں لگا تھا۔

" میرے خیال میں تو یہ اعتماد ہر مسلمان کو ہونا چاہیے۔ پہلی بات تو یہ کہمیں ہر گز بھی خود کو کسی لحاظ سے عام صورت اور کم صورت نہیں سمجھتی ۔ الحمد اللہ میرے اللہ نے مجھے ایک مکمل صورت عطا کی ہے جس میں کوئی کمی نہیں ہے۔ مجھے آنکھوں سے دکھائی دیتا ہے۔ کانوں سے سنائی دیتا ہے اور زبان سے بول سکتی ہوں میرے خیال میں ان سب کا شکر ادا کرنے کے لیے یہ زندگی کم ہے۔ ہاں ایک وقت تھا جب یہ شکوہ کبھی میری زبان پر آیا تھا لیکن اب نہیں کیونکہ میں جان گئی ہوں صورت کا حسین ہونا اور کم ہونا میرے اللہ کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ "

سبرینا کے چہرے کے بدلتے رنگ اس کے اعتماد کو اور بڑھارہے تھے۔

"اگر اللہ نے خوشیاں قسمت اور محبتیں حسن کی بیناد پر بانٹی ہوتی تو آج ہر خوبصورت چہرہ دکھ سے نہ آشانہ اور ہر عام نقوش والا چہرہ دکھ تکلیف میں مبتلا ہوتا لیکن ایسا ہر گز نہیں ہے۔ میرے اللہ کے یر دیک بہتر وہ ہے جس کے تقوی کا معیار اونچا ہے۔ وہ نہیں جس کی صورت حسین ہے۔ "

اب طمانچے وہ مار رہی تھی۔ وہ سچ ہی تو کہہ رہی تھی۔ وہ مکمل حسن رکھنے کے باوجود دران کی محبت کو ترستی ہی رہ گئی تھی جبکہ سامنے بیٹھی یہ لڑکی نہ صرف اس کی بیوی تھی بلکہ اس کے دل کی ملکہ تھی۔ جویریہ ٹھہرے لہجے میں بولتی جا رہی تھی اور سبرینا کی زبان تالوے سے جا لگی تھی۔

"اس چہرے کے گوشت پوست کے نیچے جو ڈھانچہ ہے وہ تو سب کا ایک جیسا ہے۔ لیکن اہمیت نہ تو اس گوشت کی ہے جو ہڈیوں پر چڑھا ہے اور نہ ہڈیوں کے اس ڈھانچے کی ہے جو اس گوشت کے نیچے ہے۔ اہم ہے تو اس ڈھانچے کو اورگوشت کو زندہ لوگوں میں شمار کرنے والی روح کی ہے۔ "

وہ بول رہی تھی اور اس کا لفظ لفظ سچ تھا۔

"اللہ سے جا ملنے والی اور دائم تو صرف روح ہے اور جس نے اپنے محبوب کی روح سے محبت کی تو جان لو اس کی محبت دائمی ہے۔ کیونکہ صورت بدل جاتی ہے اور بدن بوڑھا اور لاغر ہو جاتا ہے مگر روح کی کوئی عمر نہیں ہوتی وہ ہر دم جوان رہتی ہے۔ "

وہ مسکراتی اس پر منوں مٹی ڈال رہی تھی۔

"اب آتی ہوں تمھارے اس سوال کی طرف کہ مجھے کسی خوبصورت چہرے سے دران کو چھین لینے کا ڈر کیوں نہیں لگتا ۔ "

مسکراہٹ مزید گہری کی اور چہرے پر گلال رنگ پھیل گیا۔

"میرا ایمان ہے کہ یہ زندگی عارضی ہے اور یہاں موجود ہر احساس ہر چیز عارضی ہے مسوائے نکاح کے ک پا بندھن میں بندھی روحوں کے۔ اسی لیے میری اللہ سے بس یہی دعا ہے کہ مرتے وقت میں ایمان کی حالت میں اور دران کے نکاح میں ہوں۔ اس دنیا میں دران کا ساتھ جیسا بھی ہو برداشت کر لوں گی صرف اس کی دائمی محبت اور ساتھ پانے کے لئے۔ مطلب جیت میں اس کے تخت کی ملکہ بننے کے لیے۔ "

وہ بہت خوش تھی۔ پرسکون سر شار پر یقین ۔ یہ وہ لمحہ تھا جب سبرینا کو لگا وہ بہت بہت بدصورت ہے اور سامنے بیٹھی لڑکی واقعی ہی اس دنیا کی حسین ترین لڑکی ہے۔ دران کو اس سے سچی محبت ہےا ور یہ محبت کوئی معمولی محبت نہیں اگر اس لڑکی کو کچھ بھی ہوا تو وہ آرام سے نہیں بیٹھے گا وہ پاتال کی گہرائی تک جائے گا۔ کچھ تھا جو سانس میں اٹکنے لگا۔ دران کی نظروں میں ایک دفعہ پھر بے وقعت ہو جانے کا خوف ۔ سا منے بیٹھی اس پاکیزہ لڑکی کو ان درندوں کے حوالے کر دینے کہ گناہ کا خوف ۔

وہ ایک جھٹکے کے ساتھ اپنی کرسی پر سے اٹھی۔ جویریہ نے چونک کر چہرہ اوپر اٹھایا۔ وہ شا ید اسے کچھ زیادہ ہی کھری کھری سنا گئی فوراً اسے سبرینا کے دل کو دکھانے کااحساس ہوا۔

"کیا ہوا؟ میری کوئی بات بری لگی ہے کیا؟ "

"نہیں تو جو برا لگا ہے وہ آپ کی باتیں نہیں ہیں۔ "

سرعت سے جواب دے کر وہ پلٹی اور پھر وہاں رکی نہیں تھی لمبے لمبے ڈگ بھرتی لاؤنج کے دروازے سے اندر غائب ہو گئی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.