بیورلی ہلز رات کے گیارہ بجے بادلوں سے ڈھکے آسمان کے نیچے گھپ اندھیرے میں ڈوبا تھا۔ درانگ ولاس کے اس نیلے اور سفید رنگ کے ملاپ والے حسین کمرے میں مکمل خاموشی چھائی تھی۔ دران شام کا کمرے سے نکلا اب کچھ دیر پہلے ہی واپس آیا تھا۔
جویریہ سے نگاہیں چرائے سخت تاثرات والے سنجیدہ چہرے کے ساتھ اس کے پاس سے گزرتا ہوا سلائڈنگ ڈور کھول کر برآمدے میں نکلا آیا۔ برآمدے میں دائیں بائیں چکر کے ساتھ سگر
یب کے کش لگاتا شاید وہ جویریہ کے سو جانے کا انتظار کر رہا تھا۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد کمرے میں واپس آیا۔
اس سارے لمحوں میں وہ بیڈ پر بیٹھی محبت سے اس کی ہر حرکت کو دیکھ رہی تھی۔ اوپری زرد کوٹ اتار دیا تھا اب نیچے سرخ فراک زیب تن تھی۔ جس کے چوڑی دار آستئین کلائیوں سے نیچے آدھے ہاتھوں تک کو ڈھایب رہے تھے اور فراک کا گھیرا ٹخنوں کو چھو رہا تھا۔ فیروزی سکارف اسی طرح نماز صورت چہرے کا طو اف کر رہا تھا دران کمرے میں واپس آ کر صوفے پر بیٹھ چکا تھا۔ جویریہ کی خود پر ٹکی شوخ نگاہیں بے چین کر رہی تھیں۔ شام کو نہ جانے کیسا سحر تھا جو طاری ہوا اور وہ جویریہ کے سامنے بیٹھ کر وہ کر گیا جس سے چار سالوں سے وہ جنگ کر رہا تھا وہ آہستہ آہستہ چلتی ہوئی اس کے بالکل پاس آ کھڑی ہوئی۔ دران نے انجان بن کر ٹی وی پر نگا ہیں جما دیں۔ وہ بڑے اعتماد سے دران کے سامنے صوفے پر براجمان ہوئی تو وہ سٹپٹا گیا۔ وہ بہت قریب بیٹھی تھی۔ پوری کھلی آنکھوں میں بے پناہ محبت تھی جو وہ دران کے چہرے پر جمائے مسکرا رہی تھی۔
اوہ خدا یہ مسکراہٹ ۔۔ ۔
"مجھے قرآن پڑھا دیں۔ "
مدھر سی آواز کا جلترنگ خاموش کمرے میں گونجا ۔ دران نے لب سختی سے بھینچے ۔ ریموٹ پر ہاتھ کی گرفت اتنی بڑھی کہ وہ بیچارا چرچرا اٹھا۔ خاموشی کا دورانیہ ۔
ایک ۔۔ ۔ دو ۔۔۔ ۔ تین سکینڈ ۔
"میں نہیں پڑھا سکتا۔ "
سپاٹ لہجہ وہ نگاہیں پھر بے رخی سے سکرین پر جما چکا تھا۔ شام والی نر ما ہٹ چہرے پر بالکل موجود نہیں تھی۔ "کیوں اتنی خوبصورت تلاوت ایسا پیارا ادئیگی تلفظ۔ اگر کسی کو سکھا دیں گے تو ثواب ۔۔ ۔ "
"اپنی جگہ پر جائیں پلیز ۔ "
دران کی کرخت آواز گونجی وہ ہاتھ سے بیڈ کی طرف اشارہ کر رہا تھا۔ جبڑے باہر کو ابھر رہے تھے۔
"نہیں مجھے آپ سے ہی قرآن پڑھنا ہے اور تجوید سیکھنی ہے۔ "
اف ۔۔ ۔ یہ اعتماد ۔۔ ۔
بڑا لاڈ بھرا لہجہ تھا۔ شاید دران کی شام والی عنایت نے اس کی حوصلہ افزائی کر دی تھی۔ کتنی بڑی غلطی کر بیٹھا تھا وہ ۔ دران نے دانت پیسے ۔
"مجھے قرآن نہیں آیا۔ "
"تجوید اور تلاوت تو آتی ہے۔ "
پیار سے دیکھتے ہوئے فوراً بات اچک لی۔
"فار گاڈسیک کیا فضول کی بحث لے کر بیٹھ گئی ہیں۔ یہ موبائل میں پوری دنیا جہان کے قاری حضرات کی تلاوت موجود ہے۔ "
جھنجلا کر وہ اپنی جگہ سے اٹھا اور اس کے موبائل کی طرف اشارہ کیا جو صوفے کے کونے میں پڑا تھا۔
"آپ بس روز رات کو آدھا گھنٹہ دے دیں مجھے پلیز "
بڑے پیار سے منت کی۔ دران نے گھور کر اس کی طرف دیکھا پھر غصے سے کمر پر ہاتھ رکھے شیشے کی دیوار کے پار دیکھا۔ اعصاب ضبط کی آخری حدود کو چھونے لگے تھے۔
" دیکھیں پلیز منع مت کریں۔ میں نے آج تک کسی کی بھی تلاوت سیکر ایسا محسوس نہیں کیا جیسے آپ کی آپ پلیز مجھے سکھا دیں۔ "
"نہیں میں نہیں سکھا سکتا۔ "
چند قدم مزید فاصلہ بڑھاتے ہوئے وہ اب تقریباً شیشے کی دیوار کے پاس کھڑا تھا۔ باہر جلتے بلب کی روشنی میں وہ دونوں کرسیاں خالی تھیں جہاں شام کو وہ آمنے سامنے بیٹھے تھے۔
"سکھا سکتے ہیں۔ ایفیکٹ آپ سے بہتر کوئی نہیں سکھا سکتا۔ میں بہت محنت کروں گی اچھا چلیں بس روز کے بیس منٹ دے دیا کریں۔ میں بالکل تنگ نہیں کروں گی پرا مس ۔ "
وہ تو آج پتا نہیں کس خوش فہمی میں مبتلا تھی۔ دران کی منت کرتے ہوئے بے ساختہ اس کے بازو کو تھام لیا۔ وہ کرنٹ کھا کر ایک جھٹکے سے اس کا بازو چھڑائے دور ہوا۔ تین لمبے ڈگ بھرتا صوفے تک پہنچا جھپٹ کر اسکے موبائل کو اٹھایا اور سرعت سے اس تک پہنچا۔
"یہ پکڑو موبائل اور باہر جا کر سیکھو اس سے جو سیکھنا ہے اور آئندہ کسی معاملے میں میرا دماغ مت کھانا۔ " جھٹکے سے اس کا بازو تھام کر موبائل اس کے ہاتھ پر رکھا اور غصے سے سرخ ہوتے چہرے کے ساتھ سلائڈنگ ڈور کھینچ کر کھولا ۔ اسے باہر دھکا دیا۔ وہ بری طرح لڑکھڑا کر فرش پر سنبھلی ۔ پاؤں ننگے تھے۔
ایک دھماکے سے دروازہ بند کیا لاک گھمایا اور غصے سے تنے اعصاب لیے کمرے سے باہر نکل گیا۔ وہ ہونقوں کی طرح شیشے کے پار کھڑی اسے جاتا دیکھ رہی تھی۔ پیچھے سوئمنگپول کے پانی میں بلب کی روشنی کا عکس جگمگا رہا تھا۔ ٹھنڈا فرش ننگے پیروں سے جسم میں سرائیت کرنے لگا۔
***
انل لاؤنج میں بیٹھا ٹی وی دیکھ رہا تھا جب پاس سے کسی کے گزرنے کا احساس ہوا۔ نگا غصے ہ اٹھا کر دیکھا تو دران میں بھرا پورچ کے دروازے کی طرف بڑھ رہا تھا۔
"دران کہاں جا رہے ہو۔ "
انل کی آواز دینے پر وہ رکا ۔ غصے سے ہاتھ میں پکڑی کار کی چابی کو مڑو ڑا ۔
"کہیں نہیں۔ "
تیزی سے کہہ کر قدم پورچ سے پہلے آنے والی راہداری کی طرف بڑھا دیے۔
"ارے بھی اتنی رات ہو رہی ہے۔ رکو میں بھی ساتھ چلتا ہوں۔ "
انل چھلانگ لگا کر اپنی جگہ سے اٹھا۔ دران کے چہرے کی سختی کھٹک گئی تھی۔ دران کی طرح وہ بھی نائب ٹرایوز شرٹ میں ملبوس تھا۔ موسم اچھا تھا اس لیے آج لاؤنج کی بڑی سکرین پر وہ اپنی پسند کی فلم دیکھنے کا پروگرام بنا کر ابھی بیٹھا ہی تھا۔
جب تک وہ دران کے پیچھے بھاگتا ہوا پورچ میں پہنچا دران بوگاٹی کا ڈرائیونگ ڈور کھولے کھڑا تھا۔ تیر کی طرح بھاگتا ہوا وہ دران سے پہلے گاڑی کی قریب سیٹ پر براجمان ہوا۔ دران جھنجلا کر جھکا ۔
"اترو گاڑی سے مجھے اکیلے جانا ہے۔ "
دران نے ڈرائیونگ سیٹ کی طرف کے دروازے پر ہاتھ رکھ کر اندر جھانکا ۔ انل موبائل سکرین پر نگاہیں جمائے ان سنی کیے ہوا تھا۔
"سنا نہیں اترو ۔ "
"نہیں اتر سکتا۔ چلو جہاں جانا ہے۔ "
غصے انل نے لاپرواہی اور ڈھٹائی سے کہا۔ دران نے ایک خونخوار نگاہ اس کے ڈھیٹ سراپے پر ڈالی اور سے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی ۔ بوگاٹی ٹائرز چرچراتی آواز کے ساتھ گیٹ سے باہر نکل کر بیو رلی ہلز کی شفاف سڑک پر دوڑنے لگے۔
" اب بتاؤ ہوا کیا ہے۔ جویریہ سے کوئی بات ہوئی ہے کیا؟ "
انل نے گہری سانس لیتے ہوئے پہلو بدل کر رخ اس کی طرف کیا جو غصے میں گاڑی کی رفتار بر ھا رہا تھا۔ کمرے سے وہ جس طرح منہ پھلا کر نکلا تھا پہلا اندازہ تو یہی لگایا جا سکتا تھا۔
" اسے یہی بات تو سمجھ نہیں آتی میں اس سے بات کر نے میں انڑ سٹڈ نہیں ہوں بلاوجہ میں سر کھاتی ہے۔ " سڑک پر نگاہیں جمائے گیئر بدلہ ۔
"دران یار بہت اچھی مہذب لڑکی ہے۔ "
دران کے حقارت بھرے لہجے پر وہ جویریہ کا ساتھ دیے بنا نہیں رہ سکا۔
"ہو گی مہذب میں کیا کروں۔ "
سٹیرنگ غصے سے گھومتی سڑک کے سنگ موڑا ۔ بارش برسنے لگی تھی۔ گا ڑی کے قریب شیشے پر وائپر چلنے لگے تھے۔
"ہوا کیا ہے؟ یہ تو پتا چلے ۔ "
انل نے ہاتھ ہوا میں اٹھاتے ہوئے استفسار کیا۔
"غلطی ہو گئی ہے مجھ سے ایک ۔ "
دران کی غصے سے بھری آواز گونجی ۔ باہر بجلی زور سے کرکی تھی۔ بارش کی رفتار اور تیز ہو چکی تھی۔
***
"جھٹلا کیسے سکتا ہے اس بات کو ۔ تو ہے حافظ قرآن تو ہے۔ اگر اس کو بند کمرے میں پڑ ھا دے گا تو اس میں کیا برا ہے بھی۔ "
انل نے کافی کے مگ کو اپنی طرف کھسک اتے ہوئے کہا۔ کافی شاپ میں بجتی مو سیقی کی آواز گونج رہی تھی۔ وہ انل کو تلاوت والی ساری بات بتا چکا تھا جس پر انل جویریہ کا ہی ساتھ دے رہا تھا۔
"مجھ جیسا گناہ گار جو پچھلے چار سال سے قرآن کو ہاتھ لگانا تو دور کی بات خود کو مسلمان نہیں کہتا اس کو پڑھانے بیٹھ جائے واہ ۔ "
دران نے کا فی کے مگ کو منہ سے لگائے نخوت سے ناک چڑھائی ۔ کافی شاپ کے شیشوں کے باہر طوفانی بارش زور شور سے برس رہی تھی۔ باہر چلتے لوگوں کی چھتریاں تک اڑ رہی تھیں۔ شیشوں سے بارش کے تھی پڑے آ کر ٹکرا رہے تھے۔
"خدا سے غافل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ خدا تمہیں بھول گیا ہے۔ "
انل نے سنجیدگی سے سر جھکائے کہا پھر چہرہ اوپر اٹھا کر اس کی آنکھوں میں جھانکا ۔
"زیادہ تو نہیں جانتا لیکن اتنا جانتا ہوں کہ قرآن حافظ کے دل میں قرآن محفوظ ہوتا ہے۔ چاہے جتنے سال بھی قرآن کو ہاتھ نہیں لگائے لیکن دل تو دھڑکتا ہے نہ روز ۔ "
وہ دران کو دیکھ کر بڑے پریم سے سمجھا رہا تھا جب دران ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے اٹھا۔
"جیسیکا ۔ "
انل نے فوراً دران کی نگاہوں کا تعاقب کیا۔ کافی شاپ کے ایک طرف شراب کے بار کے قریب حیسیکا کرسی پر براجمان تھی۔ گلابی رنگ کی شرٹ کے نیچے جینز پہنے گہرے میک اپ سے مزین چہرہ لیے۔
"ہاں وہی ہے لیکن اتنی رات کو یہاں کیا کر رہی ہے؟ "
انل نے حیرت سے بھنویں اکھٹی کیں رات کے دو بج رہ تھے۔ انہیں باہر آئے تین گھنٹے ہو چکے تھے۔
"لڑکے کے ساتھ ہے۔ "
جیسیکا کی میز کی طرف بڑھتے لڑکے کو دیکھ کر دران کی پھیکی سی آواز ابھری۔ لڑکا وائن سے بھرے دو گلاس تھامے مسکراتا ہوا اب جیسیکا کے سامنے والی کرسی پر بیٹھ رہا تھا۔
دران نے ایک دم مضطرب حالت میں پیشانی سہلائی ۔
"کیا ہوا؟ "
"وہ لڑکا ۔ "
"کیا ہوا اس لڑکے کو؟ "
انل کے سوال ہوچھنے پر وہ غصے سے دو قدم آگے بڑھا ۔ انل نے کندھے سے پکڑ کر روکا ۔
"ایک ایک منٹ دران کیا کرنے جا رہے ہو۔ "
"وہ اسے نقصان پہنچانا چاہتا ہے مجھے جیسیکا کو بچانا ہے۔ "
دران نے بوکھلائے سے لہجے میں کہا۔
"رکو جیسیکا ہمیں نہیں جانتی وہ کبھی یقین نہیں کرے گی کہ ہم سچ کہہ رہے ہیں اس لڑکے کے بارے میں۔
کیسے بچاؤ گے اسے ۔ "
انل نے زبردستی اس کا کندھا تھام کر اس کے قدم روکے تھے۔ دران کے موبائل کی گھنٹی پر دونوں کی توجہ موبائل کی طرف مبذول ہوئی۔ دران نے موبائل نکالا سکرین پر روز ین کا نمبر جگمگا رہا تھا۔
"ہیلو ۔ "
"سر کہاں ہیں آپ ؟ وہ میم ۔۔ م۔ م۔ ہ۔ ہ۔ "
روز ین کی بوکھلائی سی آواز ابھری ۔ وہ بے حد گھبرائی ہوئی لگ رہی تھی۔
"کیا ہوا ہے جلدی بولو ۔ "
دران نے بھنویں سکیڑ کر غصے سے کہا جبکہ نگاہیں سامنے جیسیکا پر جمی تھیں۔ جو سامنے بیٹھے لڑکے کو شرما کر دیکھ رہی تھی۔
"سر جویریہ میم پتا نہیں کیسے کمرے کے آؤٹ ڈور میں لاک رہ گئی تھیں۔ میں تو اب آپ سے کافی کا پوچھنے کمرے میں آئی تو دیکھا ان کی حالت بہت خراب ہے مکمل بھیگی ہوئی ہیں جسم نیلا ہو رہا ہے نہ ہوش آ رہا ہے۔ " ایک دھماکا ہوا تھا۔ بے ساختہ اس کا ہاتھ ماتھے پر گیا۔ وہ غصے میں آؤٹ ڈور کے لاک کو دو دفعہ گھما آیا تھا۔
"سر جلدی پہنچیں میم کو ہوش نہیں آ رہا۔ "
روز ین کی گھبرائی آواز اس کے کانوں میں پڑی تو غیر محرک وجود میں حرکت ہوئی وہ کیسے اتنی بڑی غلطی کر سکتا تھا۔ لیکن غصے میں وہ انجانے میں آؤٹ ڈور کو لاک کر آیا تھا۔
"روز ین تم جویریہ کو لے کر ہسپتال پہنچو میں ڈرائیور کو کال کر رہا ہوں۔ گارڈز ساتھ ہوں گے تمھارے ۔ میں بس کچھ ہی دیر میں پہنچتا ہوں۔ "
پریشان لہجے میں وہ روز ین کو ہدایت دے رہا تھا جب انل کی بے چین آواز کندھے کے پاس سنائی دی۔
"کیا ہوا اتنے پریشان کیوں ہو؟ "
انل جو تب سے اس کے چہرے کے اتار چڑھاؤ اور پریشانی کو دیکھ رہا تھا مضطرب لہجے میں استفسار کیا۔ دران حواس باختہ اُس کی طرف پلٹا ۔
"انل جیسیکا اس لڑکے کے ساتھ ہر گز نہیں جانی چاہیے۔ میں ہاسپٹل جا رہا ہوں ؟ تم یہاں سنبھا لو کچھ گر بر کرنے والا ہے یہ لڑکا ۔ "
ایک نگاہ پھر کچھ دوری پر موجود میز پر ڈالی۔ جیسیکا اس لڑکے کے ہمراہ ہنس رہی تھی۔
"ہوا کیا ہے دران اور میں کیسے اسے بچاؤں گا۔ مطلب ۔ ۔ "
"مجھے کچھ نہیں پتا جو کرنا ہے کرو مگر جیسیکا کسی حالت میں اس لڑکے کے ساتھ نہ جانے پائے۔ ان پر نظر رکھو ۔ دران نے جھنجلا کر دانت پیستے ہوئے کہا۔ میز پر سے گاڑی کی چابی اٹھا کر انل کے حوالے کی۔
"تم کیسے جاؤ گے۔ " انل نے چابی پر ایک نظر ڈال کر حیرت سے سوال کیا۔
"میں ٹیکسی سے جا رہا ہوں۔ "
عجلت میں جواب دے کر وہ تیز تیز قدم کافی شاپ کے بیرونی دروازے کی طرف بڑھا چکا تھا۔ بارش کی رفتار قدرے کم ہو چکی تھی۔ لیکن اب بھی تیز ہوا اور بجلی کی کرک باقی تھی۔ ہوٹل سے باہر نکلتے ہی وجود میں گھستی سردی سے پہلا خیال اس کو جویریہ کا ہی آیا۔
جبڑے سختی سے پیوست کیے اپنی ہی ہتھیلی پر زور سے مکا جڑا ۔ وہ سرخ فراک میں چہرےپر بے پناہ معصومیت سجائے اس کی نگاہوں کے سامنے گھوم گئی۔ ٹیکسی دران کے سامنے رک چکی تھی۔ وہ برق رفتاری سے اس میں سوار ہوا۔
***
انل نے بغور سامنے میز پر بیٹھی جیسیکا کو دیکھا۔ لڑکا ہنستے ہوئے اس سے کوئی بات کر رہا تھا۔
"لڑکا کچھ کرنے والا ہے۔ " دران کی بازگشت ذہن کے پردوں میں گونجی ۔ وہ اب جیسیکا کے بجائے لڑکے کی حرکات پر غور کرنے لگا تھا۔ میر کے نیچے وہ پینٹ کی جیب میں سے کچھ نکال رہا تھا۔ انل کا ماتھا ٹھیکا ۔
وہ یہ سب جیسیکا سے مخفی ہو کر کر رہا تھا۔ حیسیکا سے باتوں کے دران ہی اس نے اچانک ایک طرف اشارہ کیا اور جیسے ہی جیسیکا نہ چہرے کا رخ موڑا اس نے اپنے سامنے رکھے دونوں مشروب کے گلاسوں میں سے ایک گلاس میں کوئی میڈیسن پھینکی ۔ اس نے یہ عمل بہت تیزی سے کیا اور اگلے ہی لمحے دونوں گلاس ہاتھوں میں اٹھا کر ہلانے لگا۔ انل سرعت سے اپنی جگہ سے اٹھا۔ اس کے پہنچنے تک وہ لڑکا گلاس جیسیکا کے آگے رکھ چکا تھا۔
اس سے پہلے کہ جیسیکا کا ہاتھ گلاس تک پہنچتا انل ان کی میز پر پہنچ کر ایک کرسی کو پاس کرتے ہوئے تیزی سے بیٹھ گیا۔ دونوں نے چونک کر اس کی طرف دیکھا۔
"ایکسکیوزمی کیا ہم آپ کو جانتے ہیں؟ "
لڑکے نے ناگواری سے بھنویں چڑھائے سوال کیا۔ انل ٹانگ پر ٹانگ چڑھا رہا تھا۔
"نہیں "
مسکرا کر جواب دیا اور پھر جیسیکا کی طرف دیکھا۔ وہ حیرت سے اپنی چھوٹی چھوٹی بھوری آنکھوں میں حیرت لیے بیٹھی تھی۔
"تو آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ "
لڑکے نے غصیلے لہجے میں سوال کیا۔
"یہ کرنے کے لیے۔ "
انل نے بڑے آرام سے تھوڑا سا جسم آگے کرتے ہوئے جیسیکا کے سامنے رکھے گلاس کو اٹھا کر لڑکے کے سامنے رکھ دیا اور لڑکے کے گلاس کو اٹھا کر جیسیکا کے سامنے رکھ دیا۔
"یہ کیا حرکت ہے کون ہو تم ؟ "
لڑکا اچھل کر اپنی جگہ پر سے اٹھ کھڑا ہوا۔ جیسکا اب اور حیرت میں مبتلا ہو چکی تھی۔
"کچھ بھی نہیں ایک جیسے گلاس ہیں تم اس گلاس سے پیو نہ۔ "
انل نے بڑے آرام سے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ اب کی بار جیسیکا جھنجلا کر پہلو انل کی طرف موڑ چکی تھی "اے مسٹر کیا مسئلہ ہے تمھارے ساتھ؟ "
"مسئلہ میرے ساتھ نہیں اس گلاس کے اندر بھرے مشروب کے ساتھ ہے۔ "
بڑے پرسکون انداز میں لڑکے کے سامنے رکھے گلاس کی طرف اشارہ کیا۔ لڑکے کے چہرے کی رنگت ایک پل میں تبدیل ہوئی جبکہ جیسیکا اب حیرت سے انل کی طرف دیکھ رہی تھی۔
"اس مشروب میں اس لڑکے نہ تم سے چھپا کر کچھ ملایا ہے۔ "
"بکواس مت کرو۔ کیا مسئلہ ہے تمھارے ساتھ حسی جھوٹ بول رہا ہے یہ ۔ "
لڑکے نے گڑ بڑا کر جیسیکا کی طرف دیکھا۔
"اچھا ٹھیک ہے میں جھوٹ بول رہا ہوں تو یہ گلاس تم پیو گے اور یہ والا یہ لڑکی پیے گی۔ "
انل نے گھما کر ٹانگ پر سے ٹانگ اتاری اور بڑے بھرم سے کہا۔ لڑکے نے فوراً نفی میں سر ہلایا ۔
"میں کیوں پیوں گا یہ ۔ حسی یہ پاگل ہے کوئی اٹھو ہم چلتے ہیں۔ "
وہ تیزی سے کرسی کو پیچھے دھکیل کر آگے ہوا۔
"ایک منٹ ۔ ۔۔ ۔ "
انل نے ہاتھ کھڑا کیے روکا ۔ جیسیکا نا سمجھی سے دونوں کی طرف دیکھ رہی تھی۔ لڑکا لبوں کو غصے سے بھینچ رہا تھا۔ "سنو جیسیکا اس لڑکے نے تمھارے مشروب میں کچھ ملایا ہے میں نے خود دیکھا ہے۔ "
جیسیکا نے غصے سے بھنویں اکٹھی کیں۔
" یک ایسا نہیں کر سکتا ہے تم ہوتے کون ہو یہاں آ کر ہمارے گلاس تبدیل کرنے والے ۔ "
"میں ایک اچھا شہری ہوں۔ تمھارا خیر خواہ ہوں۔ میری بات پر یقین نہیں تو بولو اپنے اس تک کو کہ یہ مشروب پی لے۔ "
"یک گلاس اٹھاؤ اور پی لو ۔ "
جیسیکا نے وثوق سے کہا۔ یک کے چہرے پر ہوائیاں اڑ گئیں۔
"حسی چھوڑو اسے اٹھو یہاں سے۔ "
وہ گھبراہٹ میں تیزی سے جیسیکا کی طرف بڑھا ۔
"یک تم وہ مشروب پیو گے۔ "
اب کی بار جیسیکا نے سختی سے کہا۔
"کیا پاگل پن ہے۔ تم اس بیوقوف کی بات پر یقین کر رہی ہو۔ کچھ نہیں ہے اس مشروب میں۔ "
"تو پھر پی لو نہ یک اس کے منہ پر جواب دو اس کو ۔ "
جیسیکا نے نخوت سے ناک چڑھا کر انل کی طرف دیکھا انل جوابی مسکرا گیا۔
"کبھی نہیں پیے گا یک ۔ "
انل نے خفیف سا قہقہ لگایا۔
"یک عزت کا معاملا بن گیا ہے۔ اٹھاؤ اور پیو یہ گلاس ۔ "
جیسیکا ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے اٹھی۔
"تم پاگل ہو گئی ہو اس لڑکے کی بات پر یقین کر کے تم مجھ پر شک کر رہی ہو۔ میں جار ہا ہوں تمہیں چھوڑ کر رہو اس گلاس کے ساتھ اور اس پاگل کے ساتھ ۔ "
وہ دانت بچاتا اپنی بات کہہ کر تیزی سے کیفے کے بیرونی گیٹ کی طرف بڑھا ۔ انل نے مسکرا کر حیران بیٹھی جیسیکا کی طرف دیکھا۔
"ہم پتا چلا سکتے ہیں اس نے کیا ملایا ہے اس میں۔ "
انل نے احتیاط سے اس گلاس کو اٹھایا۔
"جسٹ شٹ اپ تم کون ہو۔ میرا دوست مجھ سے ناراض ہو کر چلا گیا "
جیسیکا نے زور سے میز پر ہاتھ مارے ۔
"اچھا ہے۔ کل تمہیں برباد کر دیتا اس سے اچھا ہے ناراض ہو گیا۔ "
"تم کیسے اس بات کو اتنے یقین سے کہہ سکتے ہو۔ "
"کیونکہ میں نے اسے دیکھا ہے۔ "
انل نے برجستہ جواب دیا۔
"میں ثابت کر سکتا ہوں۔ اس مشروب کو ابھی لیب ٹیسٹ کے لیے بھیج دیتے ہیں۔ "
انل پورے یقین سے کہا۔ اب کی بار جیسیکا سوچ میں پڑ گئی۔
***
ہاسپٹل کی شفاف راہداری میں لگے سفید بنچ پر وہ سر جھکائے بیٹھا تھا۔ سیاہ ہڈ نے چہرے کو ڈھانپ رکھا تھا۔ کچھ دوری پر گارڈز کھڑے تھے اور دران کے بالکل سامنے بنچ پر روز ین بیٹھی تھی۔ وہ گلے میں پہنے صلیب کے نشان کو مضبوطی سے تھامے آنکھیں بند کیے دعاگو تھی۔
بارش اگر اتنی طوفانی نہ ہوتی تو شاید معاملہ اتنا سنگین نہ ہوتا مگر بارش کے جھکڑ آؤٹ ڈور کے برآمدے کیا کمرے کی کھڑکیوں تک ٹکرا رہے تھے۔ جویریہ کے وجود پر کوئی گرم کپڑا نہ ہونے اور پاؤں ننگے ہونے کے باعث وہ سردی اور اس طوفانی یخ ہوا کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کر سکی اور بے ہوش ہو گئی۔ بے ہوش ہو نے کے وجہ سے بارش کا پانی اس کے پھپھڑوں تک پہنچ چکا تھا۔
انہیں ہسپتال میں آئے پانچ گھنٹے ہونے کو تھے۔ وہ یونہی شل ہوتے اعصابوں کے ساتھ سر جھکائے بیٹھا تھا۔
ذہن ایک ہی جگہ منجمند ہو چکا تھا جب وہ آؤٹ ڈور کا لاک گھما رہا تھا۔ مٹھیاں زور سے بھینچے وہ خود کو جویریہ کی اس حالت کا ذمہ دار سمجھ رہا تھا۔ ہر بار کی طرح اس کی لاکھ کوشش کے باوجود وہ لمحہ پلٹ کر واپس نہیں آسکتا تھا۔ آپریشن تھیٹر کا دروازہ کھلنے کی آواز پر اس نے تیر کی طرح سر اٹھایا تھاا ور اگلے ہی لمحے وہ ڈاکٹر کے بالکل سامنے کھڑا تھا۔
"فرید کیسی ہے وہ ؟ "
بے چین لہجہ تھا۔ وہ ڈاکٹر فرید کے چہرے کو بغور دیکھ رہا تھا جہاں پریشانی کے سوا اور کچھ رقم نہیں تھا۔
"درانگ ۔۔ ۔ اتنی دیر اتنی ٹھنڈ میں وہ کیسے بھیگتی رہی ؟ اتنی بے پراوہی یہ سب کیسے ممکن ہوا؟ "
فرید نے بے یقینی سے دران کی آنکھوں میں دیکھا وہ اس کا پرسنل ڈاکٹر تھا اور اس لحاظ سے اس کی پوچھ گچھ کا طریقہ کار بھی مختلف تھا۔
"فرید سب غلطی سے ہوا۔ میں گھر نہیں تھا۔ پلیز مجھے بتاؤ کیسی ہے وہ ؟ سب ٹھیک ہے نہ ؟ "
"درانگ ۔۔۔۔ ۔ میں تم سے جھوٹ نہیں بولوں گا۔ حالت سنگین ہی ہے۔ سردی ایک طرف بارش میں مسلسل تین گھنٹے بھیگنے کی وجہ سے اس کے ذہن کی جھلی متورم ہو کر بہت بری طرح متا ثر ہوئی ہے۔ اگر اسے اگلے چوبیس گھنٹوں میں ہوش نہیں آیا تو برین ڈیتھ کنفرم ہے۔ "
فرید نے نگاہیں چرائیں ۔
"فرید نہیں تم ۔۔۔ تم کچھ بھی کرو۔ مطلب ۔ ۔ "
دران نے ہڑ بڑا ہی میں کہا۔ پھر تیزی سے آگے ہوا۔
"کہیں اور لے چلیں اسے ۔ ۔ اسے کچھ نہیں ہونا چاہیے کچھ بھی نہیں۔ "
"درانگ تم جانتے ہو یہ بہت بہترین ہسپتال ہے جہاں ہر سہولت موجود ہے۔ اس کے پھپھڑوں کو صاف کر دیا گیا ہے لیکن وہ بے ہوش ہے۔ اگر ہوش نہیں آیا تو ۔ "
فرید نے لب بھینچے افسوس سے گردن کو دائیں بائیں جنبش دی۔ سامنے کھڑے شخص کی پتھر ہوتی آنکھوں کو ایک نظر دیکھا اور آگے قدم بڑھا دیے۔
دران ڈھنے کے انداز میں صوفے پر بیٹھتا چلا گیا۔