Chapter 28: باب 28

بوسیدہ سے کمرے کی میلی دیواروں سے سسکیوں کی آوازیں ٹکرا کر پلٹ رہی تھیں۔ وہ جان کے پلنگ کے پاس سر جھائے آنسوبہا رہی تھی۔ ملگجے کپڑے متروم آنکھیں بکھرے بال پژمردہ زردی مائل چہرہ وہ صدیوں کی مسافت طے کر لینے کے بعد بھی منزل پر نہ پہنچ پانے جیسے مسافر کی طرح لگ رہی تھی۔

شادی سے ایک دن پہلے آج پورے پچیس دن بعد اسے کمرے سے باہر لا کر جان کے سامنے بٹھا یا گیا تھا۔ وہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن جان تو اس کی طرف دیکھنا تک نہیں گوارا کر رہا تھا تو اس کی بات کیا سمجھتا وہ پچھلے بیس منٹ سے دہائی دے رہی تھی رو رہی تھی۔

"ٹھیک ہے مت کرو شادی ۔ ایک کام کرو پھر ۔ "

مریم کٹیلے لہجے میں کہتی ہوئی۔ کرسی پر سے اٹھی۔ آگے بڑھی۔ الماری کے پٹ کھول کر اس سے کچھ نکالا اور پلٹی "اسے ان دونوں گلاسوں میں گھول کر ہمیں دے دو۔ "

وہ ایک کاغذ اس کی طرف بڑھا رہی تھی جوی نے حیرت سے مریم کی طرف دیکھا۔ مریم کا چہرہ غصے سے لال ہو رہا تھا۔ لکڑی کے میز پر ایک جگ اور دو گلاس رکھے ہوئے تھے۔

"دیکھ کیا رہی ہو یہ زہر ہے۔ "

مریم نے سپاٹ لہجے میں کہا۔ وہ کانپ گئی۔ باری باری مریم اور جان کی طرف دیکھا۔

"زہر دو ہم دونوں کو اور جو جی میں آئے کرو۔ "

مریم نے دانتپیس کر کہا۔

"اماں کیسی باتیں کر رہی ہیں آپ ۔ "

تڑپ کر روہانسی آواز میں کہا اور پھر جلدی سے جان کے پلنگ پر اس کی کمر کے پاس بیٹھی ۔

"ابا آپ تو میری بات کو سمجھ گئے ہیں نہ ؟ دیکھیں میں ساری عمر کماؤں گی آپ لوگوں کے پاس رہ کر جاب کروں گی۔ مجھے آپ لوگوں سے دور نہیں جانا ۔ مجھے شادی ہی نہیں کرنی ۔ "

زکا زدہ لہجے میں وہ سر کو دائیں بائیں ہلاتی جان سے منت کر رہی تھی لیکن وہ چہرے کا رخ موڑے لیٹا تھا ایسے جیسے اسے دیکھنا اچھوت ہو۔

"تم اپنا فیصلہ سنا چکی اور ہمارا فیصلہ یہ ہے یا تو تم حب چاپ شادی کر کے اس گھر سے رخصت ہو جاؤ یا پھر ہم دونوں یہ زہر کھاتے ہیں اور مر جاتے ہیں۔ فیصلہ تمھارے ہاتھ میں ہے۔ "

مریم نے سخت لہجے میں کہا اور پھر کمرے سے باہر نکل گئی خاموش کمرے میں اب بس اس کے رونے کی آ واز گونج رہی تھی۔ وہ بے بس تھی اوپر بیٹھا مسلمانوں اور عیسایوں کا خدا خاموش تھا۔

وہ رو رو کر دہائیاں دیتی تھی۔ دعائیں مانگتی رہی لیکن اللہ نے نہیں سنی وہ جیز یز کو بھی پکا رتی رہی مگر کسی نے نہ سنی ۔ ماں باپ کو واسطے دیے لیکن ان کو اپنی عزت بچانی تھی۔

اللہ کہاں ہے۔ کیوں نہیں سینا ۔ ایک دم سے اس نے رونا بند کر دیا۔ سپاٹ چہرے کے ساتھ آ نسو صاف کیے۔

مجھے اب دعا نہیں مانگنی کبھی نہیں مانگنی ۔ میں نہ مسلمان ہوں نہ میں عیسائی ہوں۔ ہاں آج کے بعد میں کبھی دعا کے لیے نہ ہاتھ اٹھاؤں گی اور نہ مٹھیاں دبا کر ماتھے پر رکھوں گی۔ میں دعا نہیں مانگوں گی۔

"ابا مجھے منظور ہے۔ میں شادی کے لیے تیار ہوں "

کسی گہری کھائی سے آتی آواز تھی۔

***

سرمئی ٹھنڈی شام اور دران کے کمرے کے باہر کا یہ نظارہ کسی طلسم ائی جگہ کا منظر پیش کر رہا تھا۔ نیلے شفاف پانی سے بھرا تیراکی کا تالاب اور سفید چمکتی ٹائلز والا برآمدہ کسی پرست ان کے محل کا حصہ لگ رہا تھا۔

وہ گداز سے فوم میں لپٹی ہلکے گلابی رنگ کی پوشش والی کرسی پر بیٹھی تھی۔ زرد رنگ کے گرم پیروں تک آتے کوٹ پر ہلکے فیرزوی رنگ کا سکارف نماز صورت باندھے شفاف چہرہ جس پر وضو کے بعد کی نر ما ہٹ اب بھی قائم تھی۔ وہ اس خوبصورت شام اور اس طلسماتی منظر کا حصہ لگ رہی تھی۔

آنکھیں موندے بار بار تجوید کے ساتھ ایک لفظ کو ادا کرنے کی کوشش کرتی وہ جھنجلائی ہوئی تھی۔ ہاتھ میں پکڑے موبائل میں چلتی ریکارڈنگ میں قاری اسے لفظ ادا کرنے کا طریقہ بتا رہا تھا اور پھر لفظ ادا کر رہا تھا۔

"حلق کے اندر سے آواز نکالتے ہوئے ادا کریں۔ "

قاری طریقہ بتانے کے بعد تلفظ ادا کرتا تھا۔ اس کے بعد وہ تلفظ دہراتی لیکن اس طرح نہیں ادا ہو رہا تھا جیسے قاری سمجھا رہا تھا۔ وہ بار بار اسی لفظ کی ریکارڈنگ کو پیچھے کر رہی تھی اور پھر لفظ کو ادا کر رہی تھی۔

دران آج شوٹنگ سے دوپہر کو ہی واپس آ گیا تھا اور آکر سو گیا تھا۔ اب اٹھا تو شام ہو چکی تھی۔ اس کی تلاش میں نگاہیں دوڑائیں تو وہ شیشے سے پار باہر بیٹھی نظر آئی۔

بکھرے بال نیند سے بوجھل سوزش زدہ آنکھوں کے ساتھ وہ یک یک اسے دیکھتا کب دروازے تک آیا خبر نہیں ہوئی۔ ڈھیلی سی گول گلے والی سفید ٹی شرٹ اور سیاہ ٹرایوزر میں ملبوس وہ شدید سردی میں ساکن کھڑا تھا۔ وہ بار بار ایک تلفظ کی ادائیگی غلط کر رہی تھی جو اس سے درست نہیں ہو پا رہی تھی۔ جھنجلائی سی وہ بار بار لفظ ادا کرتی اسے کسی سحر میں جکڑ رہی تھی۔ ناچاہتے ہوئے بھی وہ ایک دم سے آگے بڑھا ۔

اچانک پاس سے قدموں کی چاپ پر جویریہ نے چونک کر آنکھیں کھولیں ۔ دران اس کے سامنے رکھی کرسی پر بیٹھ رہا تھا۔ وہ کب اٹھا کب یہاں آیا خبر نہیں ہوئی۔ وہ حیرت سے اس کے یوں پاس بیٹھنے کو دیکھ رہی تھی۔

"ادھر دیکھو میری طرف ایسے ادا کرنا ہے لفظ ۔ "

دران نے اس کے ہاتھ سے موبائل تھاما بند کیا اور پھر تلفظ کی ادائیگی کی۔ وہ تلفظ ادا کر نے کے بعد اگلی تین آیات کو تجوید کے ساتھ تلاوت کر رہا تھا۔

آنکھیں بند تھیں اور اس کی خوبصورت آواز اس ٹھنڈے برآمدے میں گونج رہی تھی۔ اسکے سامنے بیٹھی وہ حیرت کے سمندر میں غوطہ زن تھی۔

بکھرے بال آدھی آستین کی ٹی شرٹ پہنے وہ ٹھٹھرتی سردی میں اس کے سامنے بیٹھا پوری طرح محو تلاوت کر رہا تھا۔ آنکھیں موندی ہوئی تھیں۔ گھنی پلکیں خوبصورت چہرے پر بند تھیں۔ حرف حرف اتار چڑھاؤ کے ساتھ اس کے منہ سے نکل کر فضا میں گھل رہا تھا۔ اسے پتا تھا کس حرف کو کب جوف دہن حلق زبان اور ناک سے ادا کرنا ہے۔

جویریہ کو اپنے جسم کے تمام رونگٹے کھڑے ہوتے ہوئے محسوس ہو رہے تھے۔ یہ ایک سحر تھا ۔۔ ۔ طلسم تھا۔ ۔ اس کی آواز کانوں سے گزر کے اس کے دل پر اثر کر رہی تھی۔ وقت کے رکنے جیسا احساس تھا۔ ریڑھی کی ہڈی میں سنسناہٹ تھی۔ ایسا احساس تھا جیسے کوئی اعصاب پر ٹھنڈی پھوار برسا رہا ہو۔

یہ وہی دران ملک تھا جس نے اسے کمرے میں قرآن کی تلاوت سننے پر اتنی باتیں سنائیں تھیں اور آج وہ خود اتنی خوبصورت تلاوت کرتا ہوا اسے حیرت کے سمندر میں دھکیلے ہوئے تھا۔

وہ اسی طرح سکتے کے عالم میں بیٹھی تھی جب تیسری آیات کی تلاوت کے بعد دران نے ایک دم سے خاموشی اختیار کی اور آنکھیں پوری کھول دیں۔ وہ جیسے کسی سحر سے باہر آیا تھا۔ چہرے پر سے سکون یک لخت سختی میں تبدیل ہوا۔

وہ جھٹکے سے اپنی جگہ سے اُٹھا اور پھر تیز تیز قدم اٹھاتا ۔ آوٹ ڈور کیا کمرے سے بھی یا ہر نکل گیا۔ جبکہ وہ منجمند وہیں بیٹھی تھی۔

حیرت سے کھلی آنکھوں میں ہلکی سی لغزش ہوئی۔ اور پھر وجود میں جیسے ایک راحت سرا یت کرنے لگی۔ اتنی شدید ٹھنڈ میں بھی اس کا جسم گرم تھا۔ لب مسکرا دیے۔ مسکراہٹ اور گہری ہوئی۔ ایکدم سے لب کھلے اور مسکراہٹ دلفریب ہنسی میں بدل گئی۔ ترتیب سے جڑے دانت لبوں کی اؤٹ سے جھلکنےلگے ۔ گال گلال ہوئے۔ آنکھوں میں چمک تھی۔ پتلیوں میں کچھ لمحے پہلے بیٹھے دران کا عکس تھا اور محبت کی ایک نئے انداز میں چمک تھی ضبط جتنا بھی ہو۔ جتنے بھی پہرے لگا لو ۔ دل میں دبی محبت کہاں ختم ہوتی ہے۔ جتنا بھی خود کو روک لو ۔ تھام لو۔ سنبھال لو ۔ کوئی ایک لمحہ ۔ کوئی ایک پل یا محبوب کی کوئی ایک ادا سارے ضبط پر پانی پھیر دیتی ہے۔ اس کے دل میں بھی جو دران کے لیے محبت کا ایک سمندر موجود تھا جسے ضبط کے جادو سے اس نے ایک کو زے میں بند کر رکھا تھا۔ آج اس کوزے کو پاش پاش کیے پورے وجود میں ٹھاٹھیں مارنے لگا تھا۔

***

دران کی بند آنکھیں بمشکل کھلیں ۔ اس کا سر بھاری ہو رہا تھا۔ سر کے نیچے کسی نرم تکیے اور گردن تک اوڑھے گرم کمبل کا بھی احساس ہو رہا تھا۔

نیم وا پلکیں چند سکینڈ کے توقف کے بعد اب پوری اوپر اٹھ چکی تھیں۔ آنکھوں کے پورا کُھلتے ہی سر میں ایک شدید درد کی لہر اٹھی جس کی تکلیف کو برداشت کرنے کے لیے اس کی پیشانی پر ہلکے سے شکن ابھرے ۔ شکن پڑتے ہی احساس ہوا اس کے سر پر پٹی بندھی ہے۔ فوراً ہاتھ لگا کر تصدیق کی۔

وہ کسی کمرے میں موجود تھا اور یہ شائد پلنگ تھا جس پر وہ اس وقت لیٹا تھا۔ حواس بحال ہونے کے ساتھ ساتھ اسے پچھلے گزرے پل یاد آنے لگے۔

ملک ہاؤس کے اُس کمرے میں موجود بہت سے ذہنوں کی شاطر چال اگلے ہی لمحے کھل کر اس کے سا منے آ گئی تھی۔ دستگیر بیگم کے نکاح کے حکم دینے کے بعد

وہ سبرینا کو سمجھانے اور یہ بتانے کی غرض سے اس کے کمرے میں جا رہا تھا کہ وہ سب کے سامنے آ کر سب کو سچ بتائے کہ ان دونوں کے بیچ کچھ نہیں ہوا تھا اور عدنان پھپھا نے جو کچھ دیکھا اس کی حقیقت کچھ اور ہے۔ وہ سب کو سچ بتا دینا چاہتا تھا کیونکہ وہ کسی صورت سبرینا سے شادی نہیں کر سکتا تھا۔

وہ جیسے ہی سبرینا کے کمرے کے پاس پہنچا کمرے میں سے ابھرتی سرگوشی نما آوازوں نے اس سے ایک اور رشتہ چھین لیا۔

سونیا روبی اور سبرینا کمرے میں موجود قہقوں سمیت سرگوشیاں کر رہی تھیں۔ سونیا اور روبی بسر ینا کو اچھی اداکاری کرنے پر داد دے رہی تھیں۔ انہوں نے یہ سب ایک مکمل منصوبے کے تحت سر انجام دیا تھا جس میں معصوم صرف ایک وہ اور دوسرے عدنان پھپھا تھے۔

سب جانتے تھے وہ بہت حساس ہیں ان سارے معاملوں میں اور وہ اس حرکت کو معمولی نہیں لیں گے اسی لیے سبرینا کے اوپر جانے کے کچھ دیر بعد ہی طلعت منصوبے کے عین مطابق جان بوجھ کر عدنان کو اوپر لے آئی تھیں کہ آپ دران کے کمرے والا واش روم نہانے کے لیے استعمال کریں۔

ان سب نے نہ صرف عدنان کے احساسات کو مہرہ بنایا تھا بلکہ دران کے جذبات کے ساتھ بھی کھیلنے کی خوب کوشش کی تھی۔ سب یہ بات با خوبی جانتے تھے کہ دران سبرینا کے معاملے نر می رکھتا ہے اور یوں خاندان بھر میں وہ سبرینا پر الزام دیکھ کر حب چاپ نکاح کر لے گا۔

کمرے سے گونجتے قہقے اسے سب سمجھا گئے۔ سبرینا خوشی سے سرشار نکاح کے لیے سنگ ہار کر رہی تھی۔ وہ الٹے قدموں وہاں سے نکلا تھا۔ ہر رشتے سے اعتبار اٹھ گیا تھا۔ سبرینا کی محبت اور چا ہت چاہے اسے بچگانہ لگتی تھی لیکن وہ اس کے مخلص ہونے پر کبھی شک نہیں کرتا تھا۔ یاور کے بعد اس گھر میں صرف وہ تھی جوا سے اپنائیت کا احساس دلاتی تھی۔ سبرینا کی طرف سے اتنا بڑا دھوکا اسے اندر سے ہلا کر رکھ گیا۔

سب سب جھوٹ تھا مکاری فراڈ حوس وہ غم و غصے کی حالت میںں سیدھا لائینز ایریا پہنچا تھا۔ زندگی بے معنی لگنے لگی تھی۔ کل تک یہ لگتا تھا کوئی ایسا رشتہ ہے جو اس کے ساتھ دل سے مخلص ہے لیکن سبرینا نے سب کے ساتھ مل کر یہ گھٹیا چال چلی اور اس کے اندر رشتوں کو لے کر جو کچھ احساس باقی تھا درہم برہم ہو گیا۔

انل کراچی میں نہیں تھا وہ شاید حیدر آباد اپنے ماموں کی طرف گیا ہوا تھا۔ کچھ سمجھ نہ آنے پر وہ عمارت کی چھت پر آ گیا تھا اور اس دن دل کو چھلنی کرتے ان جذبات کی رو میں بہہ کر وہ اکیس سالہ دران چھت سے کود جاتا اگر وہ لڑکی بروقت وہاں پہنچ کر اسے نہ بچاتی ۔ وہاں سے نکل کر جب تک وہ ملک ہاؤس واپس پہنچا وہاں شادی کے سلسلے میں لائے گئے ملازموں کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا سب فائقہ کی مہندی کے لیے شادی ہال جا چکے تھے۔

نا جانے نکاح کے وقت اُسے گھرمیں نہ پا کر کیا قیامت برپا ہوئی ہو گی لیکن اسے اب ان سب باتوں سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

وہ سیدھا اپنے کمرے میں گیا اور چند کپڑے بیگ میں بھر کر گھر سے باہر نکل گیا۔ شاید اس وقت میں انل ہوتا تو اسے سنبھال لیتا لیکن اب ہر رشتے سے ہر ناطے سے اعتبار ختم ہو گیا تھا۔

کراچی سے وہ آخری سٹیشن تک کی ٹکٹ لے کر بیٹھا اور پندرہ گھنٹے کی طویل مسافت کے بعد لاہور سٹیشن پر ایرا ۔ بنا سوچے سمجھے گھر سے نکل آیا تھا یہاں کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ بھوک سفر اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے سر چکرانے لگا تھا۔ سٹیشن کے بنچ پر بیٹھے بیٹھے کب رات سے صبح اور پھر صبح سے شام ہوئی پتا نہ چلا بھوک کی شدت اتنی بڑھی کہ وہ بے اختیار بنچ پر سے اٹھا۔

سٹیشن سے باہر ہجوم کے بیچ میں سے گزرتا ہوا جب وہ سڑک پر پہنچا تو اس سے پہلے کہ کو ئی ٹیکسی یا رکشہ لیتا آنکھوں کے آگے چھا جانے والے اندھیرے کے باعث لڑکھڑایا اور سڑک پر تیزی سے آتی کسی گاڑی سے بری طرح ٹکرا گیا اتنے گھنٹے بھوکے رہنے اور منجمند ہو کر ایک جگہ بیٹھے رہنے کے باعث اس کا مضبوط جسم بھی لاغر ہو چکا تھا۔ آخری منظر جو اس کی آنکھوں نے دیکھا اس میں کچھ لوگ اس پر جھکے ہوئے تھے۔

اب جب آنکھ کھلی تو سب یاد آ جانے پر وہ حیرت سے ارد گرد دیکھ رہا تھا۔ یہ کسی گھر کا درمیا نے سائز کا کمرہ تھا جس میں ہر چیز بڑے سلیقے سے سجی تھی۔ پلنگ سے کچھ دوری پر دیوار کے ساتھ لگی تین کر سیون کے آگے میز رکھا ہوا تھا۔

ایک طرف کتابوں کا بڑا سا ریک تھاجس میں ان گنت کتابیں بڑے سیلقے سے رکھی ہوئی تھیں۔ لکڑی کی دو پٹ والی الماری ایک طرف دیوار سے لگی تھی۔ بند کھڑکی پر سفید پردے لٹک رہے تھے اور لکڑی کا گہرے میرون جب رنگ کا دو پٹ والا دروازہ بند تھا۔ وہ نگاہیں گھما کر کمرے کا جائزہ لینے میں مصروف تھا دروازہ کھول کر ایک عمر رسیدہ شخص کمرے میں داخل ہوئے۔

بڑے میاں سر پر نماز کی ٹوپی رکھے سینے تک آتی سفید داڑھی اور منور چوڑی پیشانی پر بنا محراب سجائے دران کی طرف دیکھ کر بشاشت سے مسکرائے ۔ ہاتھ میں سٹیل کا بڑا گلاس تھام رکھا تھا۔ سفید قمیض شلوار اور ٹخنے سے اوپر کی ہوئی شلوار بڑی طمانیت سے سانس لیتے ہوئے آگے بڑھے ۔

"کیسے ہو بیٹا ؟ "

اپنائیت بھرا پرسکون لہجہ تھا۔ انہوں نے ہاتھ میں پکڑا گلاس میز پر رکھا۔ دران حیرت سے دیکھتے ہوئے فوراً بستر سے اٹھنے کے لیے اوپر ہوا۔ سر میں شدید لہر اٹھی۔ اٹھنے پر احساس ہوا چوٹ صرف سر میں نہیں ٹانگ پر بھی لگی ہے۔

"خود مت اٹھو بیٹا چوٹ گہری ہے۔ "

بڑے میاں نے فوراً آگے ہو کر کندھا تھام لیا۔ پھر تکیے کے سہارے سے دران کی بیٹھنے میں مدد کی اسے بیٹھانے کے بعد وہ مرے اور میز پر سے گلاس اٹھانے کے بعد پلٹے ۔

"لو دودھ پیو گرم ہے۔ "

گلاس دران کی طرف بڑھایا ۔ بڑا ہی جاذب نظر چہرہ تھا۔ دران نے سپاٹ چہرے کے ساتھ ان کے سر اپے کا جائزہ لیا۔

"پی لو بھوکے ہو کب سے۔ "

دران کے ہاتھ نہ آگے کرنے پر گلاس کو مزید آگے کیا۔ دران نے ایک نگاہ اٹھائے ان کے چہرے پر ڈالی اور پھر ایک نگاہ گلاس پر۔

"لو پیو شاباش "

وہ بضد تھے۔ دران نے ہاتھ بڑھا کر گلاس تھام لیا۔ دودھ نیم گرم تھا۔ بھوک کی شدت سے واقی برا حال تھا۔

آہستگی سے گلاس منہ سے لگایا۔ دودھ میں مناسب میٹھا تھا اور اس وقت جس حالت میں وہ موجود تھا یہ دودھ دنیا کا سب سے بہترین مشروب لگ رہا تھا۔

بڑے میاں کمرے سے باہر چلے گئے تھے اور جیسے ہی اس کا دودھ کا گلاس ختم ہوا وہ پھر سے کمر میں داخلے ہوئے۔ اب کی بار ان کے ہاتھ میں کچھ پلاسٹک کی ٹوکریاں اور ہاتھ میں مٹروں سے بھرا شاپر تھا۔ ٹوکریاں میز پر رکھ کر وہ دران کی طرف پلٹے اور اس کے ہاتھ سے گلاس تھاما۔

"بہت ناراض ہو زندگی سے ؟ "

مسکراتے ہوئے سوال کیا۔ دودھ کا گلاس میز پر رکھا اور اسی مسکراہٹ کے ساتھ دران کی طرف دیکھا۔

"نہیں ۔ "

مختصر جواب تھا لیکن ان کے سوال پر حیرت ہوئی۔

"تو پھر گھر والوں سے ناراض ہو؟ "

"نہیں ایسی بات نہیں۔ "

درن نے سپاٹ لہجے میں بیزاری سے جواب دیا۔ وہ اب سامنے لگی پہلی کرسی پر بیٹھ چکے تھے ٹوکریاں میز پر سجا کر مٹروں سے بھرا شاپر کھولا ۔

"پھر کیسی بات ہے؟ کچھ تو ہے برخوردار ۔ صبح سے سٹیشن پر سر جھکائے بیٹھے بیٹھے رات کر دی۔ کیا کوئی منزل نہیں ہے؟ "

دران نے چونک کر ان کی طرف دیکھا۔ بڑے میاں کے چہرے پر گہری مسکراہٹ تھی۔ وہ کیسے یہ سب جانتے تھے۔

"نہیں ۔ "

حیرت میں ڈوبی آواز ابھری ۔

"منزل تو ہو گی۔ بس تم راستہ بھٹک گئے ہو۔ "

وہ مٹر نکال کر ٹوکری میں رکھ رہے تھے۔ دران خاموش حیرت سے ان کی طرف دیکھ رہا تھا۔

"کوئی بات نہیں بھٹک جاتے ہیں اکثر ہم لوگ ۔ انسان ہیں ہو جاتا ہے ایسا بھی۔ پر اسی راستوں میں گھن چکر مت بنے رہنا منزل کی شناخت ضروری ہے بیٹا ۔ "

سر کو ہلاتے ہوئے وہ بڑے جذب سے سمجھا رہے تھے۔

"آپ کون ہیں؟ کیسے پتا کہ میں سٹیشن پر۔ ۔ "

"پریشان نہ ہو سٹیشن کی مسجد کا امام ہوں اور ساتھ وہاں اسلامی کتب کا بک سٹال لگاتا ہوں۔ تمہیں دیکھ رہا تھا صبح سے سر جھکائے بیٹھے تھے۔ رات کو جب میں دوکان بند کر کے گھر کے لیے روانہ ہونے لگا تم آگے آگے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ پہلے ہسپتال لے گیا پھر پٹیاں کروا کر گھر لے آیا۔ نیم بے ہوشی میں تھے تم اس لیے کچھ یاد نہیں تمہیں ۔ "

وہ مٹر چھیلتے ہوئے ٹھہرے سے متوازن لہجے میں اسے آگاہ کر رہے تھے۔ دران نے ناگواری سے خود پر اوڑھے گہرے بھورے رنگ کے کمبل کو دیکھا۔

"اچھا چلو چھوڑو یہ ساری باتیں ۔ ذرا اپنے ابا کا نمبر دو۔ بہت پریشان ہو گا بیچارا ۔ "

ہاتھوں کو پاس پڑے کپڑے سے پونچھتے ہوئے وہ اب میز پر پڑا اپنا موبائل فون اٹھا رہے تھے۔ دران نے کوئی جواب نہیں دیا۔

"اچھا چلو اماں کا نمبر دے دو وہ تو بھوکی ہو گی بیچاری پریشان ہو رہی ہو گی۔ "

دران کے جواب نہ دینے پر وہ اپنی ہی قیاس آرائی لگا کر اگلا سوال کر رہے تھے۔ اب کی بار تو دران کی پیشانی پر انگنت بل پڑے۔

"نہیں ہیں دونوں اس دنیا میں۔ "

لب بھینچے سپاٹ لہجے میں جواب دیا۔

"بڑے بھائی یا بہن۔۔ ۔"

وہ بلا کے ڈھیٹ انسان واقع ہوئے تھے۔ دران نے کوفت سے دیکھا۔

"میرا کوئی نہیں ہے اس دنیا میں۔ "

اب کی بار ناگواری سے جواب دیتا وہ پلنگ سے اٹھنے کی خاطر کمبل کو اپنے اوپر سے ہٹایا ہوا سیدھا ہوا۔ لیکن ٹانگ پر شاید زخم زیادہ گہرا تھا۔ ایک آہ نکلی منہ سے۔

"اٹھو مت ۔ اٹھو مت ۔ نہیں اٹھا جائے گا بچے زخم گہرا ہے۔ "

وہ میر کا چھلکا میز پر پھینکتے تیزی سے اٹھ کر اس تک آئے لیکن دران ان سنی کرتا ٹانگیں پلنگ سے نیچے اتار چکا تھا۔ "مجھے جانا ہے۔ اس زخم کی پرواہ نہیں۔ مجھے درد نہیں ہوتا۔ "

لب بھینچے پیشانی پر گہرے ہوتے شکن کم کئے۔

"ٹھیک کہہ رہے ہو۔ چلو اس زخم کا نہ سہی جو اندر زخم لگے ہیں ان کے بھرنے تک رُک جاؤ۔ "

کندھے پر دباؤ ڈالے بڑے میاں اس کے سر پر کھڑے تھے۔

" پتا ہے مجھے نہ کوئی گھر ہے تمھارا اور نہ کوئی منزل ۔ میں بھی اکیلا ہوں۔ کوئی دقت ک نہیں جب تک چاہو ر سکتے ہو یہاں ۔ "

"آپ کو نہیں ہو گی لیکن مجھے ہے دقت ۔ "

ناگواری سے کہا اور اپنے جوگرز کی تلاش میں نگاہ دوڑائی ۔

"معلوم ہے تمھاری دقت ۔ "

وہ خفیف سا قہقہ لگائے اپنی داڑھی پر ہاتھ پھیرنے لگے۔ دران نے چونک کر ان کی طرف دیکھا۔

"جوان پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔ دنیا میں موجود ہر انسان کو ایک ہی ترازو میں نہیں تولہ کرتے۔ " بڑی محبت سے انہوں نے اپنا بوڑھا ہاتھ آگے کرتے ہوئے کہا۔ دران اب ان کے چہرے کی طرف دیکھ رہا تھا۔ " بیٹھ جاؤ باہر بہت سردی ہے۔ یہ کراچی نہیں لاہور ہے۔ "

بڑی اپنائیت سے کہا دران نے پھر سے آنکھیں سکیڑیں ۔ وہ کیسے جانتے تھے وہ کراچی سے ہی آیا ہے۔

"آپ کو کیسے پتا ۔۔ ۔ "

"تمھارے بیگ میں رکھے کپڑوں سے اندازہ لگایا کوئی گرم کپڑا نہیں تمھارے پاس حالانکہ پنجاب میں بہت ٹھنڈ ہے اور ناراض ہو کر گھر سے نکلے کیونکہ اگر ماں نے بھیجا ہوتا تو گرم کپڑے بیگ میں ضرور ہوتے۔ "

وہ اس کی بات کاٹتے ہوئے کمرے میں کھڑی الماری کی طرف جا رہے تھے۔ الماری کھولی اور واپس پلٹے تو ہاتھ پر ایک گرم ہلکے بھورے رنگ کی مردانہ شال تھی۔

"چلو یہ شال اوڑھ لو ۔ "

شال لا کر دران کےپاس کھولتے ہوئے کہا۔

"لے لو بالکل نئی ہے۔ اس عید پر میری بیٹی نے تحفہ بھیجا تھا۔ "

دران کے ہاتھ آگے نہ بڑھانے پر مسکرا کر کہا۔ دران نے آہستگی سے شال تھامی اور کندھوں پر ڈال لی۔ بڑے میاں نے ہاتھ کے اشارے سے اسے پلنگ پر بیٹھنے کے لیے کہا اور خود میز کی طرف بڑھ گئے۔ ان کی شخصیت میں کچھ تو ایسا تھا وہ ان کی ضد کے آگے گھٹنے ٹیک چکا تھا۔

"دو بیٹیاں ہیں میری ۔ ماشااللہ دونوں اپنے اپنے گھر کی ہیں اور زوجہ پچھلے سال ناراض ہو کر اکیلا چھوڑ گئیں۔ تب سے بس ہم دو رہتے ہیں یہاں ۔ "

وہ کرسی پر بیٹھتے ہوئے بتا رہے تھے۔ دران چادر اوڑھے پلنگ پر بیٹھ چکا تھا۔ دو مطلب وہ اکیلے نہیں تھے ساتھ کوئی اور بھی تھا لیکن وہ کون اگر بیوی بھی نہیں ہے تو ۔ دران نے دروازے کی طرف دیکھا جہاں پردے کے پیچھے سے سنسان برآمدہ نظر آ رہا تھا۔

" مت تلاش کرو۔ دوسرا اس آنکھ سے دکھائی نہیں دیتا۔ وہ ہر جگہ ہے۔ "

ان کی بات پر دران نے چونک کر چہرے کا رخ ان کی طرف موڑا ۔ وہ مسکرائے ۔

"ہم دو مطلب میں اور میرا اللہ ۔ جو ہر انسان کی سہہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔ جب کسی کا کو ئی نہیں ہوتا تب وہ ہوتا ہے اور اس کا ہونا ہی حقیقت ہے باقی تو سب فانی ہے۔ سب چھوڑ دیتے ہیں۔ "

بڑی گہری بات تھی ان کے چہرے کی چمک اور ذہن کی پاکیزگی دران کو جکڑ رہی تھی۔

"میرے بارے میں جو سوچ رہے ہو وہ درست ہے تسلی رکھو ۔ آرام کرو ابھی کچھ دیر میں کھانا بن جائے گا۔ مٹر گوشت بہت مزے کے بناتا ہوں میں۔ "

مٹروں والی ٹوکری کو اٹھائے وہ کھڑے ہوئے اور پھر کمرے سے باہر نکل گئے۔ دران نے حیرت سے چند سکینڈ خالی کمرے کی اس کرسی کو گھورا جہاں کچھ دیر پہلے وہ بڑے میاں بیٹھے تھے پھر آہستگی سے آنکھیں موند لیں اور سر تکیے سے ٹکا لیا شاید کمرے کے پاس ہی کچن تھا اس لیے برتن بجنے کی آوازیں صاف سنائی دے رہی تھیں۔

اچانک تلاوت کی خوبصورت آواز ابھری دران نے پٹ سے آنکھیں کھولیں ۔ بڑے میاں کچن میں کھانا بناتے ہوئے سورا الملک کی تلاوت کر رہے تھے۔

دران نے آج سے پہلے اتنی خوبصورت تلاوت اپنی پوری زندگی میں کبھی نہیں سنی تھی۔ اس کے جسم کا رواں رواں کان بن گیا تھے۔ ریڑھی کی ہڈی میں ایک نرم میٹھی سی سنسناہٹ ابھرنے لگی۔ کانوں میں پڑتی تلاوت کی آواز سیدھی دل پر اثر کر رہی تھی۔ اچانک ایسا محسوس ہونے لگا جیسے تنے اعصابوں کو کوئی نر ماہی سے دبا رہا ہو۔ اس کی آنکھیں بند ہونے لگیں۔ اب باقی سب آوازیں مدھم ہو گئی تھیں بس تلاوت گونج رہی تھی۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.