جی جی باجی یہ میری چھوٹی بیٹی ہے۔۔ انعم۔۔۔ یہاں اسے پڑھنے کے لیے اپنے ساتھ لائی ہوں۔ میں نے تو سوچا تھا آٹھ تک پڑھ لیا بہت ہے اب گھر سنبھالے کیونکہ گاؤن میں سکولوں کی تعلیم اتنی ہی ہے۔۔ پر سنان بابا نے کہا کہ ہمیں اس کو پڑھانا چاہیے اس لیے میں اس کو یہاں اپنے ساتھ لے آئی۔۔
اس کا داخلہ بھی سنان بابا خود کروائیں گے۔۔۔ وہ بہت خوشی سے بولی۔۔
سنائیہ نے اس چھوٹی سی لڑکی کو دیکھا جو حجاب کی طرح سفید دوپٹہ سر پر جمائے آسمانی رنگ کے سوٹ میں ملبوس تھی۔۔
ہاں مجھے بتایا تھا سنان نے۔۔۔ چلو ٹھیک ہے اب : کچھ کھا ہی لو اور آرام کرو جا کہ کل سے کام کر لینا۔۔
عفت بیگم کے کہنے پر وہ سر ہلاتی باہر نکل گئی۔۔ تقریباً دس منٹ بعد یالے ان کے لیے چائے لائی تھی۔۔۔ اور وہ تینوں چائے پیتے آہستہ آہستہ باتوں میں مگن ہو گئی تھیں۔۔
سنائیہ یار سنان بھائی کا لیپ ناپ تو رکھنا ہی بھول گئے ہم۔۔۔ رات کے کھانے کے بعد اپنے کمرے میں آتے ہی جب یالے کی نظر ٹیبل پر پڑے سنان کے لیپ ناپ پر گئی تو وہ سر پر ہاتھ مارتے ہوئے بولی۔۔ ہاں تو اب رکھ دو۔۔ کون سا وہ ابھی یہاں ہیں۔۔۔ سنائیہ نے کندھے اچکائے۔۔۔
ہاں رکو میں یہ رکھ کر آتی ہوں ورنہ اگر بھائی کو پتا چل گیا نا کہ ہم نے ان کی غیر موجودگی میں ان کے لیپ ٹاپ کو یوز کیا ہے تو بس پھر خیر نہیں۔۔۔ بکوز تمہیں پتا تو ہے وہ اپنی چیزوں کو لے کر بہت شدب پسند اور پوزیسیو ہیں۔۔ کسی کو بھی ہاتھ نہیں لگانے دیتے۔۔ استعمال کرنا تو دور۔۔ اور اگر کبھی میں بھی بس اٹھا بھی لو تو وہ مجھے بھی نہیں بخشتے۔۔۔ اور نا ہی انہیں یہ پسند ہے کہ کوئی ان کی غیر موجودگی میں ان کے کمرے میں جائے۔۔۔ سچی بہت غصہ کرتے ہیں۔۔وہ سرد سانس خارج کرکے لیپ ناپ اٹھاتے ہوئے بولی۔۔
م۔۔۔ شیشے کے سامنے کھڑی سنائیہ جو اپنے بال بنا رہی تھی بس اتنا ہی کہہ پائی۔۔۔ اس سے زیادہ وہ کچھ کہہ نہیں سکتی تھی ورنہ اسے سنان کی یہ عادت زہژ لگتی تھی۔۔ ناجانے اس کی چیزیں ایسا کون سا قیمتی چرانہ ہیں جو وہ کسی کو ہاتھ بھی نہیں لگانے دیتا تھا۔۔ وہ بس سوچ کہ رہ گئی۔۔۔
یالے۔۔۔ میری بات سنو۔۔۔ باہر سے عفت بیگم کی آواز آئی تھی۔۔
آئی مماں۔۔۔ یالے نے جلدی سے جواٹ دیا اور سنائیہ کی طرف پلٹی... اوئے جانی یار تم جلدی سے جا کے لیپ ناپ بھائی کے کمرے میں رکھ آؤ میں مماں کی بات سن لوں۔۔۔ یالے جلدی سے کہتی روم سے باہر نکل گئی۔۔۔
سنائیہ جو بالوں کو کنگھا کر رہی تھی اسے واپس رکھتی منہ بگاڑ تی لیپ ناپ کو اٹھاتی سنان کے کمرے کی جانب بڑھی۔۔۔ ارے بھیا۔۔۔ آپ۔۔۔ آپ کب آئے۔۔ یالے جو اپنے دھیان میں سیڑھیاں اترتی نیچے آ رہی تھی سامنے ہی صوفے پر سنان کو مرزا صاحب اور عفت بیگم کے پاس بیٹھا دیکھ کر حیرانی سے بولی۔ انہیں اپنے کمرے میں گئے پانچ منٹ ہی ہوئے ہونگے یب تو سنان کے آنے کی کوئی خبر نہیں ہوئی تھی۔۔ اس لیے وہ حیران تھی۔۔
جی میں تقریبا ً. سال پہلے آیا تھا۔۔ پر پتا چوبیس نہیں آپ کو کبھی کیوں نظر نہیں آیا۔۔ حالانکہ تمہاری آنکھیں تو مگرمچھ کی آنکھوں کے جیسی ہیں۔۔ٹری بری موٹی اور گول مٹول ۔۔۔ سنان نے چہرے پر مسکراہٹ سجا کر سنجیدگی سے جواب دیا۔۔ جیسے نہایت ہی کوئی اہم بات بتا رہا ہو حالانکہ اس نے یالے کو اچھا خاصا لتاڑا تھا۔۔ سنان کے چہرے کے سنجیدہڑی ایکشنز اور بے تکی بات پر مرزا صاحب نے جلدی سے اپنی مسکراہٹ روکی تھی۔۔ یہ شیطان کا بچہ کبھی سدھر جائے ایسا ہو سکتا بھلا۔۔ وہ تاسف سے سوچ کر رہ گئے۔۔ استغفر الله..... اپنی آنکھیں دیکھی ہیں کبھی جیسے کسی بلی کی بچے جیسی ہوں۔۔ چھوئی موئی سی۔۔۔ یالے دایت پیس کر بولی۔۔۔
اپنی اتنی میٹھی میٹھی عزت افزائی پر وہ جل ہی تو گئی تھی۔۔
اوووو بلووو۔۔۔ لڑکیاں دیوانی ہیں میری ان آنکھوں کی۔۔ کبھی میری کمٹب ویڈیوز پر ان کے س دیکھو نا تو تمہاری یہ موٹی مگرمچھ کی آنکھیں اور موٹی ہوکر باہر نکل آئیں۔ سمجھی۔۔ پر تم کیا جانو بری آئی چھوئی موئی کے منہ والی۔۔۔ ہونہ۔۔۔ سنان نے جیسے ناک پر سے مکھی اڑائی۔
وہ تو ہیں ہی اندھی۔۔۔ اور تم نا ذرا خوش فہمیوں سے باہر نکل آؤ۔۔ ورنہ لے ڈوبے گی تمہیں تمہاری یہ خوش فہمیاں۔۔۔ یالے منہ بگاڑ کر کہتی اسی کے پاس آ بیٹھی۔۔۔ جبکہ عفت بیگم اور مرزا صاحب بس ان دونوں کو پیار سے لڑنا ہوا دیکھ رہے تھے۔۔وہ کچھ نہیں بول سکت تھے ان دونوں ہی کے بیچ میں۔۔۔
نہیں تو ان کی خیر نہیں ہونی تھی۔۔
ہاہاہا۔۔۔ ویری فنی۔۔۔ اب تم چڑیل مجھے بتاؤ گی کہ مجھے خوش فہمی ان ہیں یا نہیں اور ان سے تکلیف کیسے ہے ہاہاہا اوہ مائے گوڈ۔۔۔ سنان اس کی بات کا مذاق بناتے ہوئے ہنستے ہوئے بولا۔۔
مماں اس کو سمجھا لیں۔۔۔ یالے چر کر بولی۔۔۔ سنان بند کرو اب اس کو تنگ کرنا۔۔۔ مرزا صاحب نے اسے آنکھیں دکھائی۔۔۔ تو وہ یالے کو منہ چرانا سر جھٹک گیا۔۔۔ پر اس کی نظریں ارد گرد سنائیہ کی تلاش گھوم رہی تھی جسے ابھی تک سنان نے نہیں میں دیکھا تھا۔۔۔
سنائیہ نے سنان کے کمرے میں داخل ہوتے ہی سیدھا جا کر لیپ ٹاپ ٹیبل پر رکھا۔۔ اور جیسے ہی مرنے کے لیے پلٹی اس کی نظر سنان کے کمرے کی بالکنی میں گئی۔۔ جہاں سے کھلا آسمان اور ناروں کی بھیڑ میں کھڑا چاند بہت دلکش منظر پیش کر رہے تھے۔۔ وہ خودبخود دھیرے دھیرے قدم اٹھاتی بالکنی میں کھڑی ہوئی۔۔۔ نظریں ہنوز آسمان پر تھی اور ہاتھ ریلییگ پر تھے۔۔۔ سوچوں کے پردوں پر جیسے ہی آبان کا چہرہ لہرایا تو اس کے چہرے پر اچانک ہی دھیمی سی مسکراہٹ نمودار ہوئی تھی۔۔۔ اور آنکھوں میں نمی نے بسیرا کیا تھا۔۔۔ آہہہہہ۔۔۔ اس نے ایک گہرا سانس لیا تھا۔۔۔
وہ اس منظر میں کھوئی تھی جب سنان کمرے میں داخل ہوا۔۔۔ وہ دروازہ بند کرکے جیسے ہی پلٹا سامنے ہی نظریں بالکنی میں کھڑے کسی حیولے پر گئی تھی جہاں روشنی تھوڑی کم تھی۔۔ پر وہ جان گیا تھا وہ کون ہے۔۔ لیکن حیرت اسے اس بات کی تھی کہ وہ وہاں کیا کر رہی تھی۔۔۔ سنان نے قدم اس کی جانب بڑھائے۔۔۔ اور اس سے دو قدم کے فاصلے پر اس کے پیچھے جا کھڑا ہوا۔۔ اس کی نظریں سنائیہ کے چہرے پر گئی۔۔ تو ایسا لگا جیسے دل کو سکون سا ملا ہو۔۔۔ وہ مدہم سا مسکراپا تھا۔۔ پھر سنائیہ کی نظروں کے تعاقب میں دیکھا تو سامنے ہی آسمان پر ناروں کی بھیڑ میں کھڑا اپنی آب و ناب سے چمکتا چاند نظر آیا۔۔۔ سامنے کا منظر تو بہت دلکش تھا پر اسے وہ منظر اتنا نہیں بھایا تھا۔۔ اس لیے فورا ًاسمان سے نظریں ہٹانا وہ واپس سنائیہ کو دیکھنے لگا۔۔۔ جو اب چاند کو دیکھنی بلکہ سا مسکرا رہی تھی۔۔ ما شاء الله ..... بائے میں مر جاؤں کوئی اتنا پیارا کیسے ہو سکتا ہے۔۔۔؟ سنان نے دل میں کہا۔۔ بایاں ہاتھ بے ساختہ اس کے دل پر گیا تھا۔۔۔ زندگی....وہ دھیرے سے بولی تو سنان ایک دم اس کی جانب متوجہ ہوا۔۔۔ جسکی نظریں ہنوز آسمان کی طرف تھیں۔۔۔ تیرے تعاقب میں ہم اتنا چلتے ہیں۔۔۔ وہ کہتے ہوئے چند سیکنڈز کے لیے رکی تھی۔۔۔ سنان پورے انہماک سے اسے سن رہا تھا ۔۔۔ وہ کیا کہہ رہی تھی آخر ..؟ کہ مر جاتے ہیں۔۔۔ نم آنکھوں سے کہتی وہ بے بسی مسکرائی تھی۔۔۔ سنان نے تعجب سے اسے دیکھا۔۔ اور دیکھتا ہی رہ گیا۔۔۔ تم خواہشوں کا ایک گہرا سمندر ہو زندگی۔۔ اور تمہیں پتا ہے خواہشوں کا پورا نا ہونا ہم سے زندگی جینے کا ڈھنگ ہی چھین لیتا ہے۔۔میں صحیح کہہ رہی ہون نا چاند زندگی بہت خوبصورت بے بس اگر اس میں ہماری خواہشات شامل نا ہو... اس نے کہتے ہوئے ایک گہرا سانس لیا اور مسکرائی۔۔۔ اور پھر گہرا جھکا گئی۔۔۔ آنکھوں کو بند کرتے ہی اس کے سامنے آبان کا عکس آیا۔۔ تو وہ اسی کے خیالوں میں ہی کہیں جا کھوئی تھی۔۔۔
اتنی سی عمر میں خواہشوں سے تھک گئی۔۔۔ ایک بار بس مجھے خود پر اختیار دے دو میری معصوم سی جان۔۔۔ تمہاری ساری ادھوری خواہشوں کو میں پورا کرونگا۔۔۔ آئی پرومس۔۔۔ وہ سنائیہ کو دیکھتا مدہم مسکراتے ہوئے سوچ رہا تھا۔۔ پر اسے کہاں پتا تھا کہ جو خواہش سنائیہ عامر کے دل میں تھی ۔۔ سنان مرزا مر تو سکتا تھا پر اپنے ہاتھوں سے شاید ہی اسے پورا کرنا۔۔۔ سنائیہ جو اپنے خیالوں میں گم کھڑی تھی اپنے پاس کسی کی موجودگی کو محسوس کرتے ہوئے ایک دم پلٹی۔۔۔پر سامنے ہی سنان کو کھڑا دیکھ اس کی آنکھیں حیرت سے پھٹی تھیں۔۔ اور بروقت سنان کی نظریں اس کی آنکھوں کی جانب اٹھی تھیں۔۔۔ دونوں کی نظروں کا تصادم برا جان لیوا تھا۔۔۔ سنائیہ کی وہ حیرت بھری نظریں سنان کے دل پر ایسی چھاب لگا گئی تھی کہ وہ جس راہ پر چل پڑا تھا اس سے چاہ کر بھی اب کبھی واپس نا آسکتا۔۔ اور سنائیہ کو خبر تک نہ ہوئی تھی۔۔ آ۔۔۔ آپ ۔۔۔ وہ ہوش میں آتی لہجہ کو نارمل کرتے ہوئے بولی اور فورا ًگلے میں لی دوپٹے کو سر پر اوڑھا۔۔ اسلام و علیکم۔۔۔ سنان نے سنجیدگی کہا اور اس کے سے جھکے سر کو دیکھا۔۔۔
و.. وعلیکم السلام... سنائیہ ایک نظر اس کے سنجیدہ چہرے پر ڈالتی فورا ًسر جھکا کر بولی۔۔۔ جبکہ اس کی اس حرکت پر سنان کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تھی۔۔۔ کیا میں پوچھ سکتا ہوں تم یہاں اس وقت کیا کر رہی ہو۔۔۔؟ وہ فورا ًائ بروز اچکا کر سنجیدہ سا بولا اور سنائیہ کے برابر آ کھڑا ہوا۔۔۔
اس کے سنجیدہ چہرے کو دیکھ سنائیہ گھاہب کا شکار ہوئی تھی۔۔۔ اسے سنان سے تھوڑا خوف بھی آیا تھا۔۔ کیونکہ اس کا غصہ تھا ہی ایسا کہ اگلے خوف کو کانپنے پر مجبور کر دے۔۔۔ سنان نے ایسے شو کروایا جیسے وہ ابھی ہی کمرے میں آیا ہو۔۔۔ کیونکہ وہ نہیں چاہتا تھا کہ سنائیہ کو خوامخواہ شرمندگی ہو۔۔۔ و۔۔۔ وہ۔۔۔ میں۔۔۔
سس۔۔ سنان بھائی۔۔ میں وہ۔۔۔ سنائیہ نے سنان کو دیکھا۔۔ اسے سمجھ نہیں آیا وہ کیا بولے۔۔۔ اب تو عزت پکی تمہاری کیا ضرورت تھی یہاں آکر کھڑا ہونے کی۔۔۔ اففف کیا کروں یا الله جی پلیز بچا لیں۔۔۔ کہیں میری فضول باتیں تو نہیں سن لی انہوں نے۔۔۔ اففف۔۔۔ سنائیہ نے دل میں سوچا۔۔۔ کیا وہ وہ میں میں لگا رکھا ہے۔۔ اور دوسری بات مجھے بھائی مت بولا یا کرو۔ سنان تھوڑا اور اس کے یردیک ہونا سختی سے بولا تو سنائیہ ڈر کر پیچھے قدم لیتی ریلنگ سے جا ٹکرائی۔۔۔ سنان کی آخری بات سن کر سنائیہ نے حیرت سے اسے دیکھا۔۔۔ جو سنجیدہ سا اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔۔
جی۔۔۔ وہ نا سمجھی سے بولی۔۔۔
ی۔۔۔ پہلے تو کبھی بھائی نہیں کہتی تھی مجھے اب کیوں بلاتی ہو پھر۔۔۔؟ سنان نے جی پر زور دیتے ہوئے کہا۔۔۔
یب تو میں چھوٹی تھی نا اور مجھے پتا بھی نہیں تھا اس لیے نہیں کہتی تھی۔ پر اگر اب میں آپ کو بھائی کہہ کر نہیں بلاؤں گی تو سب پتا نہیں کیا سوچیں گے۔۔۔اس نے کہتے ہوئے سنان کو دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔۔ پہلی بات کہ تم ابھی بھی مجھ سے چھوٹی ہی ہو اور دوسری بات کوئی کچھ بھی سوچے دفع کرو۔۔۔ بس تم مجھے بھائی نہیں کہو گی اوکے۔۔۔ اس نے جیسے حکم دیا تھا۔۔۔
سنائیہ نے عجیب سی نظروں سے اسے دیکھا۔۔۔ وہ اور اس کا لہجہ بدلا بدلا سا لگ رہا تھا لیکن سنائیہ اسے اپنا وہم سمجھتی جھٹک گئی۔۔۔
اچھا تو پھر کیا کہوں۔۔۔ وہ دانت پیس کر بولی۔۔۔ اسے اب کوفت سی ہونے لگی تھی۔۔۔
مجھے میرے نام سے بلایا کرو۔۔۔ اونلی سنان.... نات سنان برو۔ ایند... بلا بلا.... مے عجیب سا فیل ہونا ہے جب تم میرے نام کے آگے بھائی لگاتی ہو۔۔۔ وہ منہ بگاڑ کر بولا... جیسے مجبوری بتائی ہو اپنی سنائیہ کچھ نہیں بولی تھی ۔۔۔ بس ایک نظر اسے دیکھا تھا۔۔ اور اس ایک نظر میں اچانک سنان کے لیے جو نفرت آئی تھی اس نے سنان کو ساکت کر دیا تھا۔۔۔ مجھے جانا ہے... وہ ضبط سے کہتی فورا ًوہاں سے باہر کی جانب بھاگی تھی۔۔۔
Heyyy... Sanaya listen ... وہ فورا ًہوش میں آنا اس کے پیچھے لپکا تھا لیکن تب تک وہ کمرے سے باہر جا چکی تھی۔۔۔
نیکسٹ پارٹ کمنگ سون ۔۔۔