اس نے کچن میں داخل ہوتے ہی ایک گہرا سانس خارج کیا اور جلدی سے چائے کا پانی چڑھانے لگی۔۔ پھر کچھ سوچ کر کچن کے دروازے پر آئی۔۔ چائے کون کون پیے گا؟ اس نے سب کو دیکھ کر سوال کیا۔۔ اس کا یہ سوال اس کے بابا کے علاوہ سب سے تھا۔ ۔ کیونکہ اس کے بابا سے پوچھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی تھی سب جانتے تھے اس کے بابا تو چائے بہت شوق سے پیتے ہیں۔۔ام ۔۔۔ میں ہالف کپ لونگا۔۔۔ افنان نے کہا۔۔ جو کہ ہانیہ کا ہی منگیتر تھا۔۔ میں بھی۔۔ ساتھ ہی ارحان بولا۔۔ جس کا اگلے مہینے نکاح تھا۔۔ میں نہیں ہو گا۔۔ اس بار سفیان بولا جو کہ اس کا سب سے بڑا بھائی تھا اور شادی شدہ تھا۔۔ اور ہم بھی نہیں پئیں گے ہم باہر جا رہے ہیں۔۔ اب کی بار زین آبان کا ہاتھ پکڑ کر کھڑا ہوتا ہوا بولا۔۔کہاں جا رہے ہو تم دونوں۔۔ عامر حسین دونوں کو دیکھ کر بولے۔۔ انہیں آبان بھی اپنے بچوں کی طرح ہی تو لگتا تھا۔۔کہیں نہیں انکل بس باہر ہی بیٹھے ہیں دوستوں کے ساتھ ۔۔ زین سے پہلے ہی آبان بولا۔۔ ہم اچھا۔۔ عامر حسین نے سر ہلایا۔۔ اوئے سانی میں بھی چائے نہیں پیوں گا۔۔ میں بھی ساتھ جا رہا ہوں ان دونوں کے۔۔ افنان بھی جلدی سے کھڑا ہوبا ہوا بولا۔۔ اچھا جی وہ منہ بگاڑ کر کہتی واپس اندر کی جانب بڑھ ہی رہی تھی کہ اس کے کانوں میں زین کی آواز پڑی جو عامر حسین یعنی اپنے اور سنائیہ کے والد سے مخاطب تھا۔۔
ویسے بابا آپ کو نہیں لگتا اب اس سانی (سنائیہ) کی شادی کی عمر ہو گئی ہے۔ وہ کچن کے دروازے سے سنائیہ کی نظر آتی پشت کو دیکھ کر شرارتی انداز میں بولا۔۔ تو سب کے چہروں پر مسکراہٹ رنگ گئی سوائے آبان اور سنائیہ کے۔۔ اگر اتنی ہی زیادہ جلدی ہے نا تو اپنی کروا لو سمجھے۔۔ سنائیہ واپس پلٹ کر غصہ سے کہا۔۔
زین اور ا افنان نے قہقہہ لگایا تھا۔۔ باقی سب بیٹھے ان کی روز روز کی یہ نوک جھوک سن رہے تھے۔ جو اس گھر کی رونق تھی۔ آبان سنجیدہ سا کھڑا ان سب کو دیکھ رہا تھا۔۔ اس کے چہرے پر ایک بار بھی مسکراہٹ نہیں آئی تھی۔۔ ہاں بھئی زین صحیح تو کہہ رہا ہے اب عمر نکلی جا رہی ہے تمہاری بعد یہ نا کو کہ ہمارا بہنوئی بیچارا کہے مجھے بوڑھی عورت دے دی۔۔ افنان چہرے پر دکھ سجا کر بولا تو سنائیہ کے دانت پیسے۔۔ بوڑھی ہوگی تم دونوں کی بیویاں۔۔۔ سنائیہ نے دانت پیس کر کہا تو وہاں موجود سب نفوس کے قہقہے نکلے۔۔
اور اس بار آبان کے چہرے پر بھی ہلکی سی مسکراہٹ رنگ گئی جس کو وہ فورا ً ہی چھپا گیا۔۔ ارے بھئی کیا تم لوگ میری بیٹی کو تنگ کرنے بیٹھ گئے ہو۔۔
چلو جاؤ یہاں سے۔۔ عامر حسین نے مصنوعی غصہ چہرے پر سجا کر کہا تو وہ تینوں جلدی سے وہاں سے کھسک گئے۔۔ اور سنائیہ بھی فورا کچن کی جانب بڑھ گئی۔۔ چائے پینے کے بعد اس نے عشاء کی نماز ادا کی اور اپنے کمرے میں بڑھ گئی۔۔رات کے دس بج چکے تھے۔ وہ اپنے کمرے میں بیڈ پر لیٹی آبان کے بارے میں سوچ رہی تھی۔۔
نا چاہتے ہوئے بھی وہ شخص اس کی سوچوں کا محور بن جانا تھا۔۔ وہ جانتی تھی کہ وہ شخص اس سے عمر میں کافی بڑا تھا۔۔ تقریبا سات سال۔۔۔ لیکن پھر بھی وہ اس سے محبت کر بیٹھی تب جب وہ صرف سولہ سال کی تھی۔۔ تب جب اس کو پتا ہی نہیں تھا کہ یہ محبت ہوتی کیا ہے وہ اس شخص کو دل میں بسا بیٹھی تھی۔ ۔ اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے تھے۔۔ آپ کو تو پتا ہے نا اللہ میں نے جان بوجھ کر نہیں کی۔۔ خود ہی ہو گئی نا اللہ جی۔۔
میں تو آپ سے ہز نماز میں دعائیں کرتی تھی کہ مجھے نا محرم کی محبت سے بچانا۔۔ مجھے اس گناہ سے بچانا۔۔ پر یہ سب آپ نے کیا۔۔ وہ بھی ایک ایسے شخص کا خیال میرے دل میں ڈالا جو غلطی سے بھی میرے وہم وگمان میں ہی نا تھا۔۔ آپ نے اسے میرے دل میں ڈالا۔۔ اور جب میں تہجدوں میں رو رو کر آسے کہتی تھی کہ اس کو میرے دل سے نکال دیں۔ مجھے اس گناہ میں مت ڈالیں۔ آخر وہ کیوں آنا ہے میرے خیالوں میں اسے میرے دل و دماغ سے نکال دیں تو یب آپ نے کیا کیا۔۔
اس کو خود بخو ہی میری دعاؤں میں شامل کروا دیا۔۔ کہ میں اسے آب سے مانگنے لگی۔۔ اس پر میرا اختیار تو نہیں تھانا اللہ یہ سب آپ نے کیا نا۔ تو اب آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔۔ پلیز اسے میرے اور مجھے اس کے حق میں بہتر کر دیں۔۔ اسے میرا محرم بنا دیں۔۔ پلیز یا رب ۔۔ آمین۔۔ اس نے دل میں کہتے ہوئے اپنے آنسو صاف کیے اور آنکھیں موند گئی۔۔ رات کے ایک بجے کا وقت تھا یہ منظر ملتان شہر کا تھا۔۔ جہاں سنسان سڑک پر ایک گھر کے سامنے کالے رنگ کی کار کھڑی تھی۔
جس کے بویٹ پر کوئی بڑے مرے سے بیٹھا سامنے ہی موجود اپنے گھر کے اندر کھڑے گارڈ کو دیکھ رہا تھا۔۔ خان بابا اب تو میرے ہٹلر باپ بھی سو گئے ہونگے اب تو اندر آنے دیں نا پلیز۔۔ مجھے نیند آ رہی ہے کیا چاہتے ہیں آپ کہ یہی کار پر ہی سو کر رات گزاروں میں۔۔۔؟ وہ کار کے بونٹ سے سر اٹھا کر مرے سے بولا۔۔ ایسے جیسے وہ وہاں انجوائے کر رہا ہوں۔ سنان پتر، اب میں کیا کروں برے صاحب نے سختی سے منع کیا ہے کہ آپ کو گھر میں داخل نہیں ہونے دینا۔
نہیں تو مجھے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔۔ دروازے کے پار کھڑے گارڈ نے صاف گوئی سے کہا۔۔ یار خان بابا کچھ تو خیال کر لیں فیمس بندہ ہوں۔
چپے چپے پر میرے فینز رہتے ہیں۔ اب اگر ان میں سے کسی نے مجھے یہاں ایسے دیکھ لیا تو کیا امیج رہ جائے گی میری ان کے سامنے که دا فیمس سوشل میڈیا سٹار اپنے گھر سے بے گھر کر دیا گیا ہے۔۔ وہ مصنوعی خفگی سے بولا۔۔۔سنان پتر تو پھر آپ کو خود ہی خیال رکھنا چاہیے تھا نا اس بات کا اب میں کیا کر سکتا ہوں آپ خود ہی صاحب جی کو اتنا تنگ کرتے ہو اس لیے وہ سزا دیتے ہیں۔۔ گارڈ نے مصنوعی دکھی لہجہ میں کہا۔۔
۔۔ خان بابا جیسی وہ سزائیں دیتے ہیں نا مجھے تو شک ہونے لگ گیا ہے کہیں وہ میرے سوتیلے باپ نا ہوں۔ تفتیش کروانی پڑے گی اب تو۔۔۔ وہ گاڑی ٹین کے بونٹ پر سیدھا ہو کر ھتے ہوئے پر سوچ آواز میں بولا۔۔ ارے سنان پتر یہ کیا کہہ رہے ہو صاحب جی نے سن لیا نا کہ آپ ایسے اول فول کہہ رہیں ہیں تو آپ کو ہمیشہ کے لیے ہی گھر سے باہر سلائیں گے۔۔ گارڈ نے ڈرتے ہوئے کہا۔۔
ارے خان بابا میں کہا اول فول کہہ رہاں ہوں ای آپ خود ہی بتائیں کیا سگا باپ کبھی اپنے اکلوتے بیٹے سے ایسا سلوک کرنا ہے نہیں نا۔۔ تو ظاہر کے چاولوں میں کچھ تو پیلا ہے۔۔۔ اب تو پتا لگانا ہی پڑے گا۔۔ کل ہی ماما کو اپنے سر کی قسم دے کر پوچھو گا وہ بتائیں گی اب سچ۔۔۔ وہ دماغ میں نا جانے کون سے منصوبے بناتے ہوئے بول رہا تھا۔۔ اور گھر کے اندر کھڑا گارڈ بس اسے دیکھ کر رہ گیا۔۔ ویسے سنان پتر " دال میں کچھ تو کالا ہے " یہ تو میں نے سنا ہے پر یہ چاولوں کی کچھ تو پیلا ہے اس کا کیا مطلب ہوا۔۔ گارڈ با سمجھی سے بولا۔۔
ارے خان بابا اب دال مجھے پسند نہیں ہے نا اس لیے میں نے محاورہ اپنی پسند کا بنا لیا۔۔ دیکھ لیں اب اللہ نے کنتی ایکسٹرا عقل سے نوازا ہے مجھے۔۔ وہ مرے سے کہتا واپس کار پر لیٹ گیا۔۔ اور خان بابا بس اسے دیکھ کر رہ گئے۔۔
اور پھر اپنی کرسی پر جا کر بیٹھ گئے۔۔
وہ سنان مرزا تھا۔۔۔ دی گریٹ سوشل میڈیا سٹار۔۔ عمر چوبیس سال کے فریب۔۔ وہ انتہائی کم وقت میں سوشل میڈیا پر بہت زپادہ شہرت پانے والا انسان تھا۔۔ دنیا کے تقریباً ہر کونے میں ہی اس کے فینز موجود تھے۔۔ اس کے انسٹا اکاؤیٹ، فیس یک اکاؤبٹ، ٹکٹوک اکاؤیٹ، ٹویٹر اور بھی دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ملینز کی تعداد میں فالورز تھے۔
نا صرف لڑکیاں بلکہ لڑکے بھی اس کے دیوانے تھے۔۔ اس کے ڈیا یمز اس کے فینز کے سپجر سے بھرے ہوئے تھے پر اسے لبھی اتنا وقت ہی نہیں ملتا تھا میسٹ کہ وہ جا کہ ان جر کو دیکھے یا رپلائے کرے۔۔ وہ گاڑی پر لیبا آسمان کو دیکھ رہا تھا۔۔ آج ہی اسے ایک مشہور برینڈڈ کمپنی سے ماڈلنگ کی آفر آئی تھی اور وہ سوچ رہا تھا کہ وہ جائے یا نا جائے۔۔ تبھی اس کا موبائل رنگ ہوا ۔۔ اس نے ٹی شرٹ کے اوپر پہنی ہوئی بلیک کلر کی جیکٹ کے اندر کی جیب سے اپنا موبائل نکالا۔۔ سامنے ہی موبائل کی سکرین پر "میرا بابو " کالنگ جگمگا رہا تھا۔۔ اسنے کال رسیو کر کے موبائل سپیکر پر ڈالا اور اپنے سی پر رکھ کر واپس آسمان کو دیکھنے لگا۔۔
کے لبوں پر گہرا قسم بکھرا ۔۔ پر اندھیرے میں واضح دکھائی نا دیا۔۔۔ ہاں چڑیل بولو سو گئے دارو گا جی یا جاگ رہے ہیں۔۔ وہ منہ بگاڑتے ہوئے بولا تو بالمقابل نے قہقہ لگایا تھا۔۔ ہاہاہا۔۔۔ سو گئے ہیں میں آکر دروازہ کھلواتی ہوں ٹھیک ہے۔۔
ہم جلدی کرو میرے پیٹ میں اب چوہے جنگیں لڑ رہے ہیں۔۔ وہ گہرا سانس لے کر بولا۔۔ہاں تو کس نے کہا تھا بابا کی بات نا ماننے کو۔۔ اگر ان کی بات مان لیتے تو اب ایسے گھر کے باہر نا کھڑے ہوتے بلکہ اپنے کمرے میں آرام فرما رہے ہوتے۔۔۔ اس نے مصنوعی خفگی سے کہا تو سنان نے منہ بسورا۔۔۔ میری امان نا بنو تم بس جلدی سے اندر بلواؤ مجھے نہیں تو جو کھانے کی چیزیں منگوائی ہیں نا وہ بھول جاؤ میں وہی کھا لیتا ہوں۔۔
ارے نہیں نہیں برو میں ابھی کھلواتی ہوں دروازہ باہر تک آ گئی ہوں بس دو منٹ اور خبردار جو میری چیزوں کو ہاتھ بھی لگایا تو۔۔۔ وہ وارننگ دیتی کال کٹ کر گئی۔۔
ہو نہ بڑی آئی چڑیل۔۔ سنان بڑ بڑاتے ہوئے سر جھٹکا اور پھر مسکرا کر کار سے جمپ لگائی کیونکہ سامنے ہی گھر کا دروازہ کھل چکا تھا۔۔ ویسے ماں باپ رات میں بچوں کو گھروں سے باہر ہی نہیں جانے دیتے اور واحد ایک میرا باپ ہے جو جب دیکھو مجھے گھر سے بے گھر کر دیتا ہے۔۔ وہ بھی رات کے وقت۔۔ سنان ٹی وی لاؤنج میں داخل ہوتے ہوئے اپنے سامنے چلتی لڑکی کی پشت کو دیکھ کر بولا تو وہ پلٹی۔۔
اس کے ہاتھ میں داتین برے برے شاپر تھے جو کھانے کی مختلف چیزوں سے بھرے پڑے تھے۔۔
جب بچے آپ جیسے ہونگے نا تو ماں باپ نے یہی ہی کرنا ہے سمجھے۔۔ وہ کر پر ایک ہاتھ رکھ کر سنان کو گھور کر بولی تو سنان نے اسے دیکھا۔۔
تم تو رہنا ہی صدا کی میرٹ دشمن۔۔۔ چڑیل۔۔۔ سنان اسے گھور کر کہتا کچن کی جانب بڑھ گیا۔۔ چڑیل ہوگی تمہاری ہوتی سوتیاں۔۔۔ وہ چر کر بولی تو سنان نے پلٹ کر اسے دیکھا جو اسے اپنی بڑی بڑی بھوری آنکھوں سے گھور رہی تھی۔۔ سفید شلوار قمیض میں ملبوس ۔۔ لال رنگ کا دو پنا گلے میں ڈالا ہوا تھا۔۔
تیکھے نین نقوش کی حامل وہ لڑکی اس کی چھوٹی بہن یالے نور تھی۔۔۔ جو عمر میں تو اس سے ٹانچ سال چھوٹی ہی تھی پر اس ہر حکم ایسے چلاتی تھی جیسے سنان سے پانچ سال بڑی ہو۔۔
تم نامی را سرنا کھاؤ اب اور چل کے کھانا گرم کرکے دو مجھے۔۔ وہ محکم صادر کرتے ہوئے کچن میں پڑے ڈائٹنگ ٹیبل پر جا بیٹھا۔۔ یالے نے اسے گھوری سے نوازتے ہوئے فریج سے کھانا نکالا اور اون میں رکھا ۔۔ ہا ۔۔۔! ! ! میں تو بھول ہی گئی۔۔۔ یالے پلٹتے ہوئے ایک دم چلا کر بولی۔۔ آہستہ بولو چڑیل کہیں کی ہٹلر صاحب جاگ جائیں گے۔۔ سنان نے اسے ٹوکا۔۔
اوہ سوری ۔۔۔ یالے فور از بر دستی مسکرا کر بولی۔۔
ویسے بھول کیا گئی جو ایسے چلا رہی تھی۔۔؟ سنان نے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا تو وہ مسکرائی۔۔ دانت نکالنے کے لیے نہیں بولا میں نے۔۔۔ سنان نے دانت پیسے۔۔
وہ نا تمہیں پتا ہے دو دن بعد کوب آ رہا ہے یہاں۔۔؟ یالے نے سنان کو دیکھ کر اور پھر پلٹ کر اوی سے کھانا نکالنے لگی۔۔ کون آ رہا ہے؟ ڈیڈ کے کوئی مہمان تو ہو نہیں سکت کیونکہ ان کے آنے پر تم اتنا خوش نہیں ہوتی۔۔ سنان نے آبرو اچکا کر کہا ۔۔۔
ہاں بلکل وہ جو بھی ہے بہت خاص ہے۔۔ یالے نے چہک کر کر اور کھانا سنان کے سامنے رکھا۔۔ بتاؤ بھی ایسا کون ہے پھر وہ خاص۔۔؟ نہیں ایک منٹ۔۔۔ کہیں۔۔۔ کہیں وہ تمہاری مس نخر یلی تو نہیں آ رہی۔۔۔ سنان جو چرتے ہوئے بول رہا تھا ایک دم یالے کو دیکھتا سنجیدگی سے گویا ہوا۔۔
لیکن اس کے منہ کے زاویے ایسے بگڑے تھے جیسے کوئی کروی چیز منہ میں رکھ لی ہو۔۔۔
ویسے نام کیا تھا اس مس نخریلی کا۔۔ سنان نے چہرا موڑ کر یالے کی پشت کو دیکھ کر سوال کیا تو وہ پلٹی۔۔ حد ہے اپنی کرن کا یام تک نہیں جانتے ہو لیکن سارب گرلز فرینڈز کا ضرور پتا ہے۔ ۔ ۔ یالے نے تاسف سے کہا۔۔ خیر سنائیہ نام ہے اس کا اب بھول مت جانا۔۔ یالے کہتی واپس پلٹ گئی۔۔۔ پر سنان سوچ میں گم ہو گیا۔۔ سو میں نخریلی عرف سنائیہ دیکھتے ہیں اب آپ کون سے کارنامہ سر انجام دیتی ہیں۔۔۔
وہ پر سوچ آواز میں بولا اور کھانا کھانے میں مگن ہو گیا ۔