Chapter 8: مٹھائی اور مبارکباد

ہیں کیا۔۔۔۔۔؟؟

برہان جو اسکے خوبصورت چہرے کے اتار چڑھاؤ کو سمجھنے میں مصروف تھا اسکی بے تکی بات پر اچھنبے سے بولا

کس چیز کی مبارک۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟

پہلے تو تم مجھے مٹھائی کھلاؤ وہ بھی برفی اور گلاب جامن

ایک ایک کلو ڈبوں کے ساتھ وہ بھی صرف اور صرف میری۔۔۔۔۔۔۔

رباب کہیں تمہارے دماغ پر گلٹ کا اثر تو نہیں پڑ گیا۔۔۔۔۔۔!

برہان چلو بہانے نہ بناؤ جلدی سے میرا منہ میٹھا کراؤ چلو شاباش۔۔۔۔

کس خوشی میں۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟!!

ابرو اچکا کر حیرانی سے پوچھا

ہائے شرما رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

او سو سوئیٹ شرم تو آتی ہی ہے ایسی سیچوئشن میں۔۔۔۔۔۔۔

کیسی سیچوئشن رباب کیا کہہ رہی ہو۔۔۔۔۔۔۔حیرانی پہ حیرانی تھی اب تو برہان کو واقعی شک ہو رہا تھا کہ رباب کے دماغ کے پرزے ادھر ادھر نکل گئے ہیں

ارے کس خوشی میں کیا مطلب تمہاری ماں بننے کی خوشی میں یہ کہتے ہی رباب جھپاک سے باتھروم میں بھاگ گئی

جبکہ برہان تو نا سمجھی سے وہیں بیٹھا کا بیٹھا دہ گیا۔۔۔۔۔۔۔

جب بات سمجھ آئی تو صدمے سے چیخ ہی پڑا

کیا ااااااا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟

رباب کی بچی دال دال کچھ بھوتنی بریک ڈائننگ افلاطون تم نکلو تو باہر پھر بتاتا ہوں تمہیں میں۔۔۔۔۔۔ استغفار۔۔۔۔۔۔

باپ کا کہتی تو تھوڑا بہت جملہ ٹھیک بھی ہوتا سیدھا سیدھا ماں ہی بنا دیا۔۔۔۔۔۔۔

اسے میں کس اینگل سے ماں دکھتا ہوں

برہان غور غور سے خود کو شیشے میں دیکھ رہا تھا

پھر لا حول واللہ پڑھ کر تن فن کرتا باہر نکل گیا بدلے کا سوچ کر۔۔۔۔

سالار ایک بار پھر بزنس میٹنگ کے لئے لندن جا چکا تھا

اس لئے رباب بڑی بے فکری سے نور کے آس پاس تھی اس نے اپنے بارے میں کسی کو بھی نہ بتایا تھا آصفہ بیگم کو جب یہ معلوم ہوا کہ نور کی کی طبیعت ناساز ہے تو وہ فوراً نور سے ملنے چلیں آئیں کیسی ہے میری بیٹی اب۔۔آصفہ بیگم نے اسکے سر پر پیار سے ہاتھ پھیر تے ہوئے پوچھا

ٹھیک ہوں اب میں پھپھو جانی آپ پریشان مت ہوں

نور اب پہلے سے کافی بہتر تھی

کیسے پریشان نہ ہوں دیکھو تو کیا حالت بنا رکھی ہے تم نے کتنی کمزور ہو گئی ہو اور رنگ دیکھو کتنا پھیکا پڑ گیا ہے میری بچی کا۔۔۔

شمائلہ بیگم ان کے لاڈ پیار سے نہال ہوئی جا رہی تھیں کہ کوئی ان کی بیٹی سے ان کی طرح پیار کرتا ہے ویسے تو سب ہی اسکے لاڈ اٹھاتے نہ تھکتے تھے مگر آصفہ بیگم کی تو بات ہی الگ تھی انہوں نے اسے اپنے سگے بچوں سے بڑھ کر چاہا تھا نور میں تو ان کی جان تھی

نور دواوں کے زیر اثر تھوڑی ہی دیر میں سو چکی تھی پھر اسکے ڈسٹرب ہونے کے خیال سے دونوں لاؤنج میں آگئی تھیں جہاں دادا جان اپنی خاص نشست پر براجمان تھے وہ دونوں جا کر ان کے پاس بیٹھ گئیں حال احوال دریافت کرنے اور پھر چند ادھر ادھر کی بات کر نے کے آصفہ بیگم نے دادا جان کو مخاطب کر ڈالا

ابو جان مجھے آپ سے کچھ چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔لاڈ بھرے لہجے میں آصفہ بیگم نے دادا جان کا ہاتھ پکڑ کر کہا

ارے آج میری آصفو کہاں سے آگئی۔۔۔۔۔ مرزا سکندر انہیں بچپن میں پیار سے کہا کرتے تھے مانگو کیا چاہیے میری بچی کو۔۔۔۔۔۔ شمائلہ بیگم ان دونوں کے انداز کو دیکھ کر ہلکا ہلکا مسکرا رہیں تھیں ابو جان مجھے نورالعین چاہیے اپنے ارفعان کے لئے۔۔۔ آصفہ بیگم نے بغیر بات کو گول گھما پھرا کر کرنے کے بجائے سیدھا سیدھا بول دیا

شمائلہ بیگم تو خوش ہو گئیں انہیں تو کب سے یہی خواہش تھی مگر بیٹی کی ماں ہونے کی وجہ سے کبھی کچھ کہہ نہ سکیں

مجھے خوشی ہے کہ تم نے ایسا سوچا مگر میں نے نور کے لئے سالار کو سوچ رکھا ہے سالار کی جیسی زندگی گزری ہے احساس کمتری اور محرومیوں میں تو میں چاہتا تھا کہ اس کے لئے کوئی ایسا کوہ نور پاؤں جو اسکی زندگی میں نور ہی نور بکھیر دے اسے اپنا غمزدہ ماضی بھلانے میں مدد کرے اسے نئی حسین دنیا میں لے کر جائے میں اسکے چہرے پہ وہ سکون دیکھنا چاہتا ہوں جو میں کئی سالوں سے نہیں دیکھ پا رہا ہوں بہت کوشش کرنے کے باوجود بھی

اس لئے نور سے بہتر تو کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔۔۔۔ ان کی بات پر آصفہ بیگم کا چہرہ بجھ سا گیا جبکہ شمائلہ بیگم تھوڑی حیران سی ہوئیں تھیں

کوئی شک نہیں تھا کہ سالار بزنس اور پرسنالٹی کے لحاظ سے ارفعان سے سو گنا بہتر تھا مگر ایک تو عمر اور مزاج میں زمین آسمان کا فرق تھا اس لئے وہ تھوڑی حیران ہوئیں تھیں مگر پھر سنبھل گئیں اور ان دونوں کی طرف متوجہ ہوئیں

مرزا سکندر نے جب ان کے بجھے ہوئے چہرے کو دیکھا تو انکے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولے مگر مجھے باقیوں کا بھی خیال ہے لیکن کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نور بیٹے سے ضرور پوچھوں گا آخری فیصلہ میری بچی کا ہی ہوگا

میں کسی کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کروں گا

کیوں شمائلہ بہو تمہیں تو کوئی اعتراض نہیں نہ۔۔۔۔۔۔۔ ان سے بات کر کے انہوں نے شمائلہ بیگم سے رائے جانی چاہی

نہیں ابو جان آپ کی ہر بات سے میں متفق ہوں

ان کی بات پر دونوں مسکرا دیے اور لاٹھی اٹھا کر نور کے کمرے کی طرف چل دیے اور انہیں یہیں بیٹھ کر انتظار کر نے کا کہا

دادا جان جب نور کے کمرے میں داخل ہوئے نور عصر کی نماز پڑھ کر ابھی فارغ ہوئی تھی اسکے چہرے پہ نور ہی نور تھا بلکل اسکے نام کی طرح۔۔۔۔

نور نے ان کی طرف دیکھا تو بے ساختہ آگے بڑھ کر بولی ارے دادا جانی آپ کیوں آگئے مجھے بلا لیا ہوتا نہ۔۔۔۔۔۔۔

انکے ہاتھ پکڑ کر اپنے ساتھ صوفے پر بیٹھایا

کیوں کیا میں اپنی بیٹی کے کمرے میں نہیں آسکتا کیا

ارے نہیں نہیں دادا جانی ایسی بات نہیں وہ دراصل آپ کی طبیعت کی وجہ سے کہہ رہی تھی میں چھوڑو بیٹا کیسی طبیعت تم نے کیا مجھے بوڑھا سمجھ رکھا ہے ابھی تو میں جوان ہوں وہ تو الگ بات ہے کہ تمہاری دادی جلدی بوڑھی ہو کر جنت سدھار گئیں

اس بات سے دونوں ہنسنے لگے

میرا بیٹا کیسا ہے۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟

پیار سے اسکے چہرے کو دیکھتے ہوئے پوچھا

میں اب بلکل ٹھیک ہوں۔۔۔۔۔ مسکراتے ہوئے نور نے ان سے کہا

نور بیٹا میں ایک خاص مقصد سے آیا ہوں مجھے امید ہے کہ آپ گھبراؤگی نہیں اور سوچ سمجھ کے فیصلہ کروگی

انکی بات سن کر نور الجھ سی گئی

کیسی بات دادا جانی۔۔۔۔۔۔۔۔!

بیٹا آصفہ نے تمہارے لئے ارفعان کا رشتہ ڈالا ہے مگر میں نے تو سالار کا سوچ رکھا تھا اب تم ہی فیصلہ کرو کہ تم ان دونوں میں سے کسے چنتی ہو

دادا جان نے تو بم ہی پھوڑا تھا اسکے سر پر نور کا تو سالار کا نام سن کر ہی دھچکا لگا

دادا جان نے اسے اپنی طرف حیران نظروں سے دیکھتے ہوئے پایا تو گلا کھنکار کر اپنی طرف متوجہ کیا بولو بیٹا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب کچھ سمجھ نا آیا تو نور ایکدم سے بولی

دادا جانی ابھی تو میں پڑھ رہی ہوں تو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔ اتنا کہہ کر نور خاموش ہوگئی اور بے چارگی سے دادا جان کو دیکھنے لگی

او ہو بیٹا جانی اس میں تو کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے بیٹا ابھی تو صرف نکاح ہوگا اور پھر رخصتی آپ کی پڑھائی مکمل ہونے کے بعد جب آپ کہیں

اب نور کیا کہتی کبھی نہ کبھی تو یہ سب ہونا ہی ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آہستہ آواز میں کہا گیا

شاباش میرا سمجھدار بچہ اب یہ بھی بتا ہی دو کہ میں آصفہ کے لئے ہاں سمجھوں یا پھر سالار کے لئے۔۔۔۔امید بھری نگاہ ڈالی

سالار بھائی تو کبھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔میں ان کے ساتھ نہیں نہیں۔۔۔۔۔۔۔

نور نے بے ساختہ جھر جھری لی

وہ دادا جانی آپ،۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ آصفہ پھپھو کو ہاں بول دیں

سر جھکا کر دادا جان کو اپنا جواب دے دیا

اسکے جواب پر پہلے تو وہ بجھ سے گئے پھر سنبھل گئے

خوش رہو بیٹا اسکے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولے اور باہر نکل گئے

جب انہوں نے اسکا فیصلہ آصفہ بیگم کو سنایا تو انکے ساتھ شمائلہ بیگم بھی خوشی سے نہال ہوگئیں آصفہ بیگم نے مٹھائی منگوا کر سب میں بانٹی اور منہ بھی میٹھا کرو آیا نور کے سر کا صدقہ بھی دیا گھر کے مردوں سمیت سب ہی دادا جان کے فیصلے سے متفق تھے

ینگ پارٹی نے تو نور کے کمرے میں دھاوا ہی بول دیا اور نور کی وہ کھنچائی کی کہ نور کا تو گھر سے بھاگ جانے کا جی چاہا رباب تو کچھ زیادہ ہی اس کے پیچھے پڑ گئی

جب بات برداشت سے باہر ہوگئی تو باتھروم میں بھاگ گئی اور خود کو بند کر دیا اور اپنے سرد چہرے پہ ہاتھ رکھ لئے

جبکہ اسکی اس حرکت پر فلگ شگاف قہقہے ابل پڑے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.