کہاں سے آرہے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
برہان جیسے ہی تھکا ہارا کمرے میں داخل ہوا تو شاور لے کر بالوں کو تولیے سے سکھاتی رباب اسے دیکھ کر تڑخ کر بولی
رباب بنا دوپٹے کے نکھری نکھری سی کھڑی برہان کی ساری تھکن ہوا میں اڑا چکی تھی برہان گہری نظروں سے اسکا جائزہ لیتے ہوئے اسکی طرف بڑھ رہا تھا جو اپنے حلیے سے بے نیاز اسے اپنے قریب آتے گھور رہی تھی
برہان نے اسکے قریب آکر ایک جھٹکے سے اسے اپنے بے حد قریب کیا اور اسکے نم خوشبودار بالوں میں منہ چھپا کر اسکے کان میں سرگوشی کی۔۔۔۔۔۔
یہاں سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!
برہان جو اسکے ہوشربا وجود میں گم تھا اور بےخودی میں کیا بول گیا تھا وہ اسے خود بھی نہیں پتہ تھا یہاں سے۔۔۔۔۔۔۔!!!!۔۔۔۔۔۔۔ مطلب کہ کسی لڑکی کی زلفوں میں گم ہوکر آرہا ہے۔۔۔۔۔۔ کیا کہا۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
برہان جو اسکی گردن پر اپنے لب رکھنے ہی والا تھا کہ رباب کا مکا پیٹ پر کھاکے ایک جھٹکے سے پیچھے ہٹا۔۔۔
آہ ہ ہ۔۔۔۔۔۔۔مر گیا میں تو۔۔۔
بس۔۔۔۔۔ ہاں اور نہیں کرنا ایکٹنگ بندر کہیں کے یہ میرا کام ہے اور مجھ پہ ہی سوٹ کرتا ہے رباب نے اسے ڈرامہ کرتے ہوئے دیکھ کر لتاڑ کر رکھ دیا
شرم تو تم میں آج بھی نہیں ہے رباب کہ تم کس سے مخاطب ہو میجر برہان صدیق مرزا سے۔۔۔
برہان نے کالر کھڑے کرتے ہوئے ایک اسٹائل سے بولا۔۔۔۔۔۔
ہٹو پرے کہیں کے میجر ویجر ہوگے تم پر گھر کی میجر صرف میں ہوں سمجھ آئی آپ کو مسٹر بندر۔۔۔۔۔۔۔
رباب نادیدہ کیپ سر پر رکھ کر کمر پر ایک ہاتھ رکھے اور دوسرے سے ناک رگڑتے ہوئے بولتی برہان پر بجلیاں گرا رہی تھی۔۔۔۔۔
اور تم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس سے پہلے کے رباب کچھ اور گوہر افشانی کرتی برہان نے اسے اچانک ہی اپنی باہوں میں اٹھا لیا اور بیڈ کی طرف بڑھ گیا
بر۔۔۔۔۔ برہان۔۔۔۔۔ کیا پاگل ہوگئے ہو تم نیچے اتارو مجھے۔۔۔۔۔
اونہوں۔۔۔۔۔ جان اب تو آپ کو ہم نے اپنی حراست میں لے لیا ہے جس سے اب تو آپ کی رہائی ناممکن ہے۔۔۔۔۔۔۔
برہان اسے بیڈ پر آرام سے لٹاتے ہوئے بولا
اور اگر رہائی چاہیے تو کچھ رشوت دینی ہوگی بےبی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکے گال کو نرمی سے چھوتے برہان اسکی سانسیں روک رہا تھا
ری۔۔۔۔۔ رشوت لینا حرام ہے۔۔۔۔۔
لرزتی آواز میں رباب بمشکل بول پائی کیونکہ برہان کی بڑھتی ہوئی شوخ جسارتیں اسے جھلسا رہی تھیں جب تم مجھ پر حلال ہو تو پھر ہر چیز حلال ہو جاتی ہے بےبی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برہان شدت جذبات سے چور لہجے میں اسکی گردن پر جھکتا بول رہا تھا اور ساتھ ہی لائٹ آف کردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
***
سالار کافی دیر تک سڑکوں پر مارا مارا پھرتا رہا تھا آخر کار تھک ہار کر واپسی کی راہ لی اور گھر پہنچ کر عین کے پاس جانے کی بجائے اسکے قدم تہہ خانے کی طرف اٹھ رہے تھے اور اسکے ماتھے پر سختی کے بل نمودار ہوچکے تھے
سامنے ہی آدھا زمین پر اور آدھا ہوا میں لٹکا ہوا زخموں سے چور وجود اس وقت بے ہوش پڑا تھا سالار نے کل ہی اس پر بچھو ڈالے تھے جن کا ذکر نکالا ہوا تھا مگر زہر نہ ہونے کے باوجود بھی یہ بچھو بہت خطرناک تھے جنہوں نے اسکے وجود پر کاٹ کاٹ کر اپنے نشان چھوڑے تھے اور ان میں سے ابھی تک خون رس رہا تھا
سالار اسکی حالت پر طنزیہ مسکراتے ہوئے آگے بڑھا اور پانی کی بالٹی اٹھا کر زور سے سارا پانی اسکے چہرے پر پھینک دیا
پانی منہ پر لگتے ہی اسنے ہڑبڑا کر چیختے ہوئے اپنی آنکھیں کھولیں اور سامنے کر سی پہ ٹانگ پر ٹانگ رکھے اسے دیکھ کر طنزا" مسکرا رہا تھا
یہ وہ شخص تھا جس سے اس نے محبت کی تھی اس کے لئے سب کو چھوڑ دیا تھا جو اسکے آگے پیچھے پھر تے تھے اسکے لئے دن رات تڑپتے تھے مگر اس شخص نے اسے دھوکا دیا اور کسی اور کو اپنا تن من دھن دیوانگی سونپ دی تھی اور وہ تھی عین سالار کی بیوی جسے اس نے مارنے کی ہر حد پار کردی مگر سالار نے اسے پھر بھی بچا لیا تھا اور میزی جو یہاں سے بھاگ کر دوسرے ملک جا چکی تھی مگر سالار پھر بھی وہاں پہنچ گیا اور دوسال پہلے اسے اپنے ریسورسس استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے اسلام آباد والے گھر کے تہہ خانے میں لے آیا تھا اور ہر روز اسے کسی دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہا تھا جو کہ جان سے مارنے سے کہیں زیادہ تکلیف دہ تھا اور اسکے اعصاب پر بری طرح متاثر ہو رہے تھے
کیسی ہو مائے ڈئیر دشمن صاحبہ۔۔۔۔۔ یقیناً انجوائے کر رہی ہونگی۔۔۔۔۔۔۔
ہا ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکی ہنسی پر اسکی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے جو سالار کو اور بھی خوشی دے رہے تھے
رو۔۔۔۔۔۔ اور رو۔۔۔۔۔۔ تمہارا رونا مجھے سکون پہنچاتا ہے۔۔۔۔۔۔ رو اور زیادہ رو دھاڑیں مار مار کر رو۔۔۔۔۔۔۔ چلا کر رو۔۔۔۔۔۔۔۔
ہا ہا ہا ہا ہا۔۔۔
کیا۔۔۔۔۔ قصور۔۔۔۔۔۔۔ ت۔۔۔۔۔ تھا۔۔۔۔۔۔ میرا۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں۔۔۔۔۔ مجھ۔۔۔۔۔ سے۔۔۔۔۔ محبت کا۔۔۔۔۔ کھیل۔۔۔ کھیلا۔۔۔۔۔کک۔۔۔۔۔۔۔ کیوں۔۔۔۔۔۔
میزی سے بولا بھی نہیں جارہا تھا مگر پھر بھی اٹکتے اٹکتے مشکل سے وہ چند الفاظ بول پائی تھی ورنہ تو دل چلا چلا کر اپنا جرم پوچھنا چاہتی تھی مگر تکلیف سے اتنا ہی بول پائی۔۔
جرم۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
جرم تھا تمہارا سہیل خان اور ماہ وش سہیل خان کی اولاد ہونا۔۔۔۔۔۔۔
وہ دونوں قاتل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!
قاتل ہیں میری خوشیوں کے۔۔۔۔۔۔ میرے بچپن کو مسخ کرنے۔۔۔۔۔۔ میری خواہشوں کے۔۔اور۔۔۔۔
اور۔۔۔۔۔
سالار کی آنکھوں میں نمی آگئی تھی جسے وہ مہارت سے چھپا گیا تھا
اور میرے" باپ" کے۔۔۔۔۔۔۔۔
قاتل ہیں وہ میرے باپ کے۔۔۔۔۔۔۔ قاتل۔۔۔۔۔۔۔۔
سالار اسکے بال اپنے ہاتھ میں جکڑے چلا چلا کر بول رہا تھا
میزی اسکے ہاتھ کی سختی اپنے بالوں پر محسوس کر سکتی تھی جس سے اسکے کرب کی جھلک نظر آرہی تھی سالار نے فوراًخود کو سنبھالا کیونکہ وہ کسی اور کے سامنے اپنے آنسو بےمول نہیں کرنا چاہتا تھا اور تو میزی کے سامنے تو بلکل بھی نہیں۔۔۔
تمہیں یہ اذیت نہ ملتی اگر تم میری عین کے ساتھ وہ سب نہ کرتی تو تم یہاں نہ ہوتی۔۔۔
میں نے تمہیں چھوڑ دیا تھا ورنہ تو میں نے بہت کچھ سوچ رکھا تھا
سالار سگریٹ منہ میں رکھتا دھواں اس پر چھوڑ کر کرسی پر بیٹھ گیا
،آج کیا سزا دوں تمہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
سوچنے کے انداز میں اس نے انگلی سر پر رکھی اور پھر چمکتی آنکھوں سے اس کی طرف دیکھا۔۔۔۔۔۔ ہممم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلیاں گرانے کا بہت شوق ہے نہ تمہیں لوگوں پر تو کیوں نہ آج تم پر ہی بجلی گرائی جائے۔۔۔
میزی اسکی بات سن کر ہی حواس باختہ ہوگئی
تیزی سے نفی میں سر ہلانے لگی مگر سالار کو کون روک سکتا تھا وہ مزے سے اس پر تاریں باندھ کر وقفے وقفے سے اسے جھٹکے دینے لگا کبھی تیز کرتا تو کبھی بہت آہستہ۔۔۔۔۔ ایسے کرنے وہ اسے تکلیف کے ساتھ ساتھ ٹارچر بھی کر رہا تھا میزی بے بسی کی تصویر بنی اپنی موت کی دل ہی دل میں دعا کر رہی تھی جو کہ شائد ابھی ممکن نہیں تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سالار اسکی حالت پر قہقہے لگاتا جارہا تھا
سالار عین کے سینے پر سر رکھے گہری نیند میں گم تھا اسکے خوبصورت چہرے پر ہلکی سی مسکان تھی جب بھی سالار عین کے پاس ہوتا تو ایسے ہی وہ آسودگی میں رہتا تھا
عین بڑے پیار سے اسکے چہرے کے ایک ایک نقش کو ٹکٹکی باندھے دیکھ رہی تھی
بہت چاہنے لگی ہوں میں آپ کو سالار۔۔۔۔ لیکن کیا اب آپ کا پیار میرے لئے ہم ہوگیا ہے جو دوسری عورت میں ڈھونڈ رہے ہیں۔۔۔۔۔ مجھ سے تو آپ نے کہا تھا کہ میرے علاوہ کوئی بھی آپ کے دل تک رسائی نہیں پاسکتا تو کیوں کسی اور کو اپنے تک رسائی دے رہے ہیں۔۔۔۔۔
عین نم آنکھوں سے سالار کو تکتے فل میں بول رہی تھی کیونکہ وہ ابھی سالار پر یہ ظاہر نہیں کرنا چاہتی تھی کہ وہ اب بلکل ہوش میں آچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔
سالار نیند میں کسمسایا تھا شائد عین کی آنکھوں کی ہی تپش تھی جس نے سالار کی نیند میں خلل ڈالا تھا سالار نے آنکھیں کھول کر عین کو دیکھا جو سالار کے اٹھنے پر فوراًآنکھیں میچ گئی تھی اس لئے سالار کو لگا کہ شائد اسے وہم ہوا تھا کہ عین اسے دیکھ رہی تھی
سالار نے نرمی سے اسکے ماتھے پر اپنے لب رکھے اور پھر شاور لینے واشروم میں چلا گیا
پیچھے عین نے آنکھیں کھولیں تھیں اور اٹھ کر بیٹھ گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔
پر اسرار مسکراتے ہوئے وہ کچھ سوچ رہی تھی
عین نے سوچ لیا تھا کہ اسے کیا اور کب کرنا ہے
جیسے ہی اسے لگا کہ سالار اب باہر آرہا ہے فوراً سے اس نے لیٹ کر آنکھیں بند کر لیں سالار جب باہر نکلا تو ایک پل کے لئے سالار عین کو دیکھ کر ٹھٹک گیا پھر سر ہلاتے ہوئے ڈریسنگ ٹیبل کی طرف چلا گیا جبکہ اسکی نظریں مسلسل عین کی طرف ہی تھیں