Chapter 30: بربادی کا آغاز

میزی آنکھ سورج کی پڑتی شعاوں سے کھلی تھی چکراتے ہوئے سر کے ساتھ مندی مندی آنکھوں سے وہ اٹھ بیٹھی سر پکڑ کر وہ گزرے وقت کے بارے میں سوچنے لگی تھی کہ نور کا چہرہ اسکے سامنے لہرا گیا غصے سے اس نے اپنے دونوں ہاتھ زور سے بیڈ پر مارے جیسے نور کو مارا ہو۔۔۔۔

تمہاری بربادی شروع مس نور۔۔۔۔ اب تمہاری زندگی میں اتنی تنگ کردوں گی کہ تم گھٹن سے مرنا چاہوگی۔۔۔۔ بس اب تمہیں میرے عتاب سے کوئی بھی نہیں بچا سکتا۔۔۔۔ کوئی بھی نہیں۔۔۔۔ سالار شجاعت بھی نہیں۔۔۔!!!

سالار تم ایسے کیسے کر گئے میرے ساتھ۔۔۔کیوں کیا تم نے ایسا۔۔۔۔ تم تو کہتے تھے کہ تم مجھے چاہتے ہو۔۔۔ تمہاری سانسوں میں تمہاری چاہت تمہاری زندگی بستی ہے تو پھر کیسے کسی اور کو ان سانسوں میں شراکت دے دی۔۔۔۔

کیسےےےےےے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آاااااا۔۔۔۔۔۔۔۔

کیسے سیلی کیسے۔۔۔۔۔۔۔

میزی سالار کے اس وار پہ ٹوٹے ہوئی ڈال کی طرح بکھر کر گر چکی تھی ہاتھوں میں چہرہ چھپائے پھوٹ پھوٹ کر رو دی شائد آخری مرتبہ

تاکہ اب انتقام لیتے وقت کوئی بھی چیز اس کے راستے میں نہ آسکے۔۔۔۔۔۔

،اب تم میرا بدلہ دیکھو گے سیلی۔۔۔۔۔ میرا بدلہ۔

***

سر سالار شجاعت واپس چلا گیا ہے مری سے اور اپنی وائف کو بھی۔۔۔۔۔

ظاہر ہے اسے بھی ساتھ ہی لے کر جائے گا نہیں تو جن بھوت کے لئے چھوڑ جائے۔۔۔

سفیان جو ابھی اپنے سینئر کو بتا ہی رہا تھا کہ اس شخص نے بیچ میں ہی اسکی بات کو ٹوک دیا۔۔۔۔

نہیں۔۔۔ میں تو یہ کہہ رہا تھا کہ وہ پہلی بیوی سے بھاگ کر گیا۔۔۔۔۔۔

بھاگ کر نہیں سفیان اپنی بیوی کو بچا کر گیا ہے سالار شجاعت کبھی اپنے باپ کو خاطر میں نہ لائے تو یہ تو پھر بھی اسکی مجبوری کی بیوی ہے۔۔۔ اسے تو وہ یوں چٹکیوں میں مسل کر رکھ دے۔۔۔۔۔

مگر مجھے ایک بات سمجھ نہیں آئی سر سالار شجاعت نے سہیل خان کی بیٹی سے شادی کیوں کی جب کہ وہ اس

سہیل خان اسکے دشمن اول کی لاڈلی دختر ہیں۔۔۔۔؟؟؟

وقت۔۔۔۔۔ وقت سفیان۔۔۔۔ وقت سب بتادےگا اتنی بھی کیا جلدی ہے۔۔۔۔۔ وہ عجیب مسکراہٹ ہونٹوں پہ لائے کسی سوچ میں گم بولا

اور سناؤ اس میکی کے گھر والوں کا۔۔۔ معاملہ کہاں تک پہنچا۔۔۔۔؟؟؟

معاملہ کہاں پہنچنا تھا سر۔۔۔ سالار شجاعت نے کبھی کچھ چھوڑا ہے جس سے ہوئی اسے ہاتھ ڈال سکے نہ جانے کون ہے وہ جو ہمیشہ اسے بچا لیتا ہے۔۔۔ ہر بار خبر پہنچ جاتی ہے اسے۔۔۔

اب بھی اسی شخص کا دیکھ لیں میکی کو کتنی بے رحمی سے مارا کہ اسی کے گھر والے اسے پہچان ہی نہیں پارہے تھے۔۔۔ اسکے باپ نے تو غم میں سیاست سے ہی کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اوپر سے سارا معاملہ کسی جانور کے سر تھوپ دیا پتہ نہیں کس بچارے جانور کا نام بدنام کیا ہوگا۔۔۔

سفیان بےدلی سے سالار شجاعت کے کارنامے کی نئی بریفنگ دے رہا تھا

وہ تم بھی تو ہو سکتے ہو سفیان جو یہاں کی خبریں اسے پہنچاتا ہے۔۔۔۔ اس شخص نے ابرو اچکا کر اسے ڈراوا دیا

سفیان یہ سب سن کر سچ میں ڈر گیا

سر xyz یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔؟؟؟

فضول گوئی سے پرہیز کیا کرو اور اصل مدعے پر آؤ۔۔۔۔ہمارے خبری نے کوئی انفارمیشن دی ابھی تک کہ نہیں۔۔۔۔

سر ان کو میک اپ سے فرصت نصیب ہو تو کوئی خبر دیں۔۔۔۔

واٹ۔۔۔۔۔؟؟؟

میرا مطلب ہے سر آپ کو پتہ تو ہے کہ وہ ایک لیڈی ہے اوپر سے کممم۔۔۔۔ عمر بھی تو ظاہر ہے ایٹیٹیوڈ تو دکھانا ہی ہے نہ۔۔۔۔ سفیان جل کر بولا اسکی ہمیشہ سے اس سے ان بن رہی تھی اسی لئے وہ دونوں اکثر لڑتے رہتے تھے۔۔۔

کس کی بات کر رہے ہو تم۔۔۔۔۔۔

اس نے چونک کر پوچھا

اور کس کی سر ون اینڈ اونلی ذہییییین۔۔۔۔ فطین۔۔۔۔ دی گریٹ پریہان شیر خانی۔۔۔۔۔۔(ہم تو جیسے نٹھلے ہیں نہ۔۔۔۔۔ ہونہہ) سفیان چڑ کر بولا

او۔۔۔۔۔ پر یہ تو خبری نہیں تھا ہمارا یہ تو۔۔۔۔۔

بلکل سر لیکن موصوفہ آجکل سپیشل سروسز بھی دے رہی ہیں۔۔۔۔ منہ بنا کر کہا گیا

ہا ہا ہا۔۔۔ دھیان رکھنا اسکے سامنے کہیں لیڈی نہ بول دینا۔۔۔ جانتے ہو اسے کتنی سخت چڑ ہے اس لفظ سے۔۔۔۔۔ اس نے اسے وارن کرنا لازمی سمجھا

وائے ناٹ سر۔۔۔۔ میں نے مکھیوں کے چھتے میں ہاتھ ڈال کر مرنا تھوڑی ہے۔

ہا ہا ہا۔۔۔۔ آنے دو اسے یہ تو میں لازمی بتاؤں گا اسے۔۔۔ ہا ہا ہا۔۔۔۔ مکھیوں کا چھتہ۔۔،۔۔۔

اب پیچھے سفیان بچارا گھگھیا کر رہ گیا مگر اپنے تاثرات مہارت سے چھپا گیا۔۔

ہائے اللہ جی خیر۔۔۔۔۔۔!!!!

***

سالار عین کو لیکر واپس خواب جہاں آچکا تھا اور آتے ہی سٹڈی روم میں گھسا خود کو لاک کے کئے نہ جانے کیا کر رہا تھا۔۔۔۔

نور کمرے میں بیٹھی بور ہو رہی تھی۔۔۔ اب پتہ نہیں مجھے یہاں چھوڑ کر خود نہ جانے کہاں روپوش ہو گئے ہیں۔۔۔۔ اففففف۔۔۔۔۔ اب میں کیا کروں۔۔۔۔ نور ادھر ادھر ادھر نظریں گھمائے خود سے باتیں کر رہی تھی کہ اسے کسی کی رونے کی آواز سنائی دی۔۔۔۔۔

ہیں۔۔۔۔۔؟؟؟؟ یہ کون رو رہا ہے؟؟؟؟

نور اٹھی اور آواز کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیرس میں آگئی اور جب سامنے گملے کے پیچھے دیکھا تو ایک بلی بارش کے پانی سے سکڑی سمٹی ٹھٹھر رہی تھی۔۔ نور کو اسے دیکھ کر ایکدم رونا آگیا اور دوڑ کر اسے اپنے نازک بازوؤں میں اٹھا لیا۔۔۔

ہائے۔۔۔۔۔ اتنی سردی میں آپ یہاں کیا کر رہی تھیں۔۔۔۔ ہونہہ۔۔۔۔۔ اف نہ جانے کب سے ہو آپ یہاں۔۔۔۔ پیار سے بولتے ہوئے نور اسے اندر روم میں لے آئی اور وارڈروب میں سے ایک ٹاول نکال کر اسکا پورا گیلا جسم خشک کرنے لگی۔۔۔

چچچ۔۔۔۔۔ بے چاری کہیں بیمار ہی نہ پڑجائے۔۔۔

نور جلدی سے اسے بلینکٹ اوڑھا کر کچن میں گئی اور ایک پیالے میں دودھ گرم کیا اور واپس روم میں آئی اور بلی کو اٹھا کر دودھ پلانے لگی۔۔۔۔ بلی بھی شائد کافی دنوں سے بھوکی تھی اسی لئے غٹاغٹ سارا دودھ پی گئی اور اس کی طرف دیکھنے لگی۔۔۔۔ نور نے نا سمجھی سے اسکی طرف دیکھا اور کہا کہ کیا تمہیں اور چاہیے تو بلی صاحبہ جھٹ سے بول پڑیں۔۔۔۔ میاؤؤں۔۔۔۔۔۔

اوووو۔۔۔۔۔ میری پیاری رہا میں ابھی لاتی ہوں۔۔

نور کہہ کر گئی اور فوراًہی ایک اور دودھ کا پیالہ لے آئی اور اسکے آگے رکھا۔۔۔۔بلی مزے سے اب دودھ پی رہی تھی۔۔۔

نور نے کچھ سوچتے ہوئے اٹھی اور اپنے پہلے والے روم میں چلی آئی۔۔۔ چھپتے چھپاتے وہ محتاط قدموں سے چل رہی تھی کہ کہیں سالار کو پتہ ہی نہ چل جائے کہ وہ اس کی موجودگی میں نیچے گئی ہے۔۔۔۔ جلد ہی وہ اپنے ہاتھ میں کچھ پکڑے واپس آئی تب تک بلی صاحبہ پیالہ چٹ کرچکی تھیں

یہ دیکھو میں تمہارے لئے کیا لائی ہوں۔۔۔

اسکے سامنے کوئی ڈریس سوئیٹر کرتے ہوئے جوش سے بولی اور پھر خوشی خوشی اسے پہنا بھی دیا۔۔۔۔۔ ارے واہ دیکھو تمہیں میرا بچپن کا سوٹ آبھی گیا۔۔۔ نور چہکتے ہوئے بولی اور جھٹ سے اسکی بلائیں بھی لے ڈالیں۔۔

تم کو پتہ ہے یہ میرا بچپن کا ڈریس ہے جو میں نے ماما سے مانگ کر اپنے پاس رکھا ہوا تھا اور کبھی کبھی نکال کر اپنی بچپن کی یادیں اور باتیں تازہ کرتی تھی۔۔۔ نور کھوئے کھوئے انداز میں بولی اور بلی کے میاؤں میاؤں کرنے پر واپس اسکی طرف متوجہ ہوئی۔۔۔۔

کیا تمہیں اور بھوک لگی ہے۔۔۔۔؟؟؟

میاؤؤؤں۔۔۔۔۔۔

اچھا رکو میں تمہارے لئے بسکٹ لے کر آتی ہوں خالی دودھ بھی نہیں پینا ہوتا نہ کچھ کھانا بھی پڑے گا تمہیں۔۔۔۔ ہونہہ۔۔۔۔ رکو میں ابھی آئی کہتے ساتھ ہی نور کچن کی طرف بڑھ گئی اور سالار اس سب سے بے خبر ابھی تک سٹڈی روم کا دروازہ لاک کئے نہ جانے کون سے خزانے تلاش کر رہا تھا۔۔۔۔

***

ہاں سنو۔۔۔۔۔۔۔

کام ہوگیا ہے۔۔۔۔۔ ہاں۔۔۔۔۔ نہیں۔۔۔۔ بلکل بھی نہیں۔۔۔۔۔۔ ہا ہا ہا۔۔۔۔۔

ظاہر ہے ٹریٹ تو بنتی ہے۔۔۔۔ ہاں ہاں۔۔۔۔

اتنے عرصے سے جو نہیں ہو رہا تھا وہ کردیا۔۔۔

ہونہہ۔۔۔۔ تو تم کر لیتے یہ سب مجھے کیوں کہا تم نے۔۔۔۔ اب اتنا بھی آسان نہیں تھا سہیل خان کی بیٹی ہے وہ۔۔۔۔ شاطر چالاک آدمی کی۔۔۔

چلو اب آگے کا تو کام آسان ہوگا۔۔۔۔۔

ٹھیک ہے اب فون رکھو اور ہاں باس کو بھی بتا دینا مجھے شائد موقع نہ ملے ہونہہ۔۔۔۔

چل میکائیل بیٹا ایک لیول تو پار کر لیا تو نے اب اگلا بھی کر لے۔۔۔۔۔

میزی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افففف۔۔۔۔۔

اب نہ جانے کب تک یہ سب کرنا پڑےگا۔۔۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.