Chapter 3: رباب کی شرط

ہو۔۔۔۔۔ہو ہو ہو۔۔۔۔۔۔ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب تک ہے جاں جان جہاں میں بانٹوگی۔۔۔۔میں بانٹوگی۔۔۔۔۔۔ہاں۔۔۔۔۔۔ہاں میں بانٹوگی اس وقت رات کے ۹بج رہے تھے برہان،رباب اور مشاء نورالعین کے کمرے میں بیٹھ کر اظہار افسوس کر رہے تھے مگر رباب میڈم کا تو الگ ہی اسٹائل تھا افسوس کرنے کا اسی لئے وہ گا نے کی ٹانگیں بہت اچھے سے توڑ رہی تھی۔۔

کیا بانٹوگی۔۔۔؟؟؟

برہان نے حیران سے پوچھا

ارے وہی یار جو آجکل تم پہ کچھ زیادہ ہی چڑھا ہوا ہے۔۔۔۔

کیا چڑھا ہوا ہے؟؟؟؟

۔۔۔۔غم۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تینوں لڑکیوں نے ایک ساتھ کہ کر قہقہے لگائے۔۔۔۔۔۔۔ ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔

جبکہ برہان ناراض نظروں سے تینوں کو گھور رہا تھا

اچھا بس۔۔۔۔۔اب کوئی میلے پیالے بھائی کو تنگ نہ کرے نور نے دلارے انداز میں اپنے پیارے اور لاڈلے بھائی کی ہمیشہ کی طرح سائڈ لی

بس بس دیکھ لیا تمہارے پیارے بھائی کے لئے تمہارا پیار پہلے میری ان دونوں کے ساتھ مل کر ٹانگیں کھینچتی ہو پھر ہمیشہ کی طرح اینڈ میں پیارا بھائی یاد آجاتا ہے برہان نے خشمگیں نظروں سے نور کو دیکھا ہاہاہا۔۔۔۔۔ویسے کیا سین تھا جج۔۔۔۔۔۔جی۔۔۔۔۔۔سر۔۔۔ہاہا۔۔۔۔۔

یہ مشاء تھی جو ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہو رہی تھی اور اسکا ساتھ رباب زور و شور سے نبھا رہی تھی یہ چاروں ہمیشہ کی طرح بیٹھ کر کافی دیر سے باتوں میں مگن تھے اور ان کا موضوع خاص برہان کی آج کی کلاس تھی وہ بھی سالار شجاعت کے ہاتھوں

بس بہت ہوگیا میں جارہا ہوں۔۔۔۔جب سے دیکھو مجھ پہ ہنستے ہی جا رہے ہو جب مجھ سے کام پڑے گا نہ میں بھی ایسے ہی ہی ہی۔۔۔۔۔۔۔۔کروں گا دیکھ لینا وعدہ ہے میرا تم سب سے قسم سے یہ کہ کر وہ فوراً اپنے کمرے کی طرف چلا گیا

کردیا نہ میرے بھائی کو ناراض اب میں بھی آپ دونوں سے ناراض ہوں اور اب مجھے سونا ہے نورالعین نے نروٹھے انداز میں رباب اور مشاء سے کہا۔۔۔۔ہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چلیں آپی بے بی نے فیڈر پی لیا ہے۔۔۔اب بے بی کو نی نی آ رہی ہے۔۔۔۔بائے بےبی اچھے سے نی نی کرنا۔۔۔۔۔ہاں ٹھیک ہے گڈ نائیٹ مشاء نے بھی رباب کی تقلید کرتے ہوئے اپنا فرض نبھایا اور دونوں بھاگ کے نور کے کمرے سے نکل گئیں جبکہ نور تو دروازے کو ہی گھورے گئی جیسے ان دونوں کو گھور رہی ہو

ہونہہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں تو چلی سونے اپنے اوپر بلینکٹ لے کر آنکھیں بند کر لیں اور جلد ہی اپنی خوابوں کی دنیا میں گم ہو گئی رات کے دو بج رہے تھے اور نورالعین گہری نیند میں حال سے بیگانہ سو رہی تھی جب اسکے روم کا دروازہ کھلا اور کوئی چل کر بیڈ کے پاس آیا دروازہ وہ پہلے ہی لاکڈ کر چکا تھا بیڈ پہ نور دنیا سے بیگانی محو خواب تھی اس نے اسکے چہرے سے بلینکٹ ہٹایا تو نظریں وہی ساکت ہو گئیں دائیں طرف کھلی کھڑکی میں سے آتی چاند کی روشنی میں نور کا چہرہ حسیں سے حسیں تر لگ رہا تھا اسکی لمبی مڑی ہوئی گھنی پلکوں کا اپنے ہی چہرے پہ سایہ تھا جو نہایت دلکش لگ رہا تھا

سالار اس منظر میں گم ہی ہو گیا

آہستہ سے وہ نور کے سرہانے ٹک گیا اور ٹکٹکی باندھ کے نور کے چہرے کو اپنے دل میں سمونے لگا سالار تھوڑا سا جھکا اور پھر اس کے ماتھے پہ اپنے پیاسے لب رکھ دیے

نور تھوڑا سا کسمسائی اور پھر سے سو گئی

وہ اسکے کان کی طرف جھکا اور دھیرے سے اس کے کان میں سرگوشی کی

چلتا ہوں عین آخر تمہارے خواب میں تم سے ملنے بھی تو جانا ہے نہ جہاں تم میرا انتظار کر رہی ہو اور کان کی کو کو چوم لیا

ایک نظر بھر کر اسے دیکھنے کے بعد دروازہ بند کر کے اپنے پورشن کی طرف چل دیا۔۔۔۔۔۔۔

ارے یار دے دو نہ، دیکھو میں تمہارے کتنے کام آتا ہوں نہ تمہیں یونی چھوڑنے بھی جاتا ہوں اور لینے بھی برہان احسان جتانے والے اندازمیں بولا

ہاااااا۔۔۔۔۔۔۔وہ تم مجھے کوئی سپیشل چھوڑنے اور لینے نہیں جاتے بلکہ خود بھی اس یونی میں پڑھتے ہو اور ساتھ میں مجھے بھی گھسیٹ لے جاتے ہو رباب نے ناک چڑھا کر نخوت سے بولا

دراصل رباب کو آرٹ میں ایڈمیشن لینا تھا مگر برہان نے زبردستی اسے اپنے ساتھ بزنس میں ایڈمیشن لے دیا اس وجہ سے دونوں ساتھ میں پڑھنے جاتے تھے

اف۔۔۔۔۔او یار چھوڑو نہ تم کہاں کا موضوع کہاں لے جا رہی ہو

تم سے میں نے صرف ۵ ہزار ہی مانگے ہیں مجھے دے دو پلیز میری بیوٹیفل ایکٹر۔۔۔۔برہان نے اسے پیار بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے مدھم لہجے میں کہا

جبکہ رباب تو سٹپٹا ہی گئی

ادھر ادھر دیکھتے خود کو نارمل کرتے ہوئے اس سے پوچھا

ویسے برہان تم کروگے کیا ان پیسوں کا؟؟؟

بس یار کافی دن ہوگئے ہم نے کسی اچھے سے ریسٹورنٹ میں اچھا سا کھانا نہیں کھایا۔۔

ہائے کون ہم۔۔؟؟؟

میں اور اظفر۔۔۔۔برہان نے آرام سے بتایا

اچھااااا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رباب کو گہری مایوسی ہوئی پھر کچھ سوچ کر چمکتی ہوئی آنکھوں سے برہان کو دیکھا

دیکھو برہان میری ایک شرط ہے۔۔۔۔!

شرط۔۔۔۔۔ کیسی شرط؟؟

مجھے تمہاری ہر شرط منظور ہے برہان جو کہ اسکے پیسے دینے پر ہی خوش ہو رہا تھا ایکدم سے بولا شرط یہ ہے کہ تم مجھے مشاء آپی اور نور کو بھی اپنے ساتھ ڈنر کرانے لے کر جاو گے اور نہ کہ میں تمہیں ۵ ہزار دوگی بلکہ بل بھی میں ہی پے کروگے رباب نے احسان جتانے والے اندازمیں گردن اکڑا کر کہا جبکہ برہان اسے مشکوک نظروں سے دیکھنے لگا

یہ آج تم اتنی سخی کیسے ہو گئی وہ بھی میرے ساتھ۔۔۔۔ہاں۔۔۔۔بتاؤ بتاؤ۔۔۔۔۔ tell

me۔۔۔۔۔۔۔ fast۔۔۔۔۔؟؟؟؟

و۔۔۔۔وہ۔۔۔۔برہان یار کیا کہہ رہے ہو

وہ اصل میں نہ آج میرا بڑا دل کر رہا تھا اور دیکھو اب تو رات ہو گئی ہے اسی لئے اب تمہارے ساتھ جانا مجبوری ہے اسی لئے کہہ رہی ہوں مجبوری میں۔۔۔

رباب نے معصوم سا منہ بنا کر سیدھا سیدھا برہان صاحب کو اپنے جال میں قید کر لیا

برہان تو اسکی معصوم شکل دیکھ کر کھو سا گیا

برہان۔۔۔۔۔برہااااان۔۔۔۔۔۔

ہاں؟؟۔۔۔۔ہاں۔۔۔

کہا کھو گئے؟؟

آ۔۔۔۔کہیں نہیں۔۔۔چلو ٹھیک ہے لے چلتا ہوں تم باقیوں کو بھی تیار کرلو اور یاد رکھنا اپنی شرط۔۔۔۔۔ہوں۔۔۔۔!

ہاں ہاں تم تو فکر ہی نہ کرو اور پھر برہان کمرے سے باہر چلا گیا۔۔۔۔۔

***

پانچوں اس وقت رات کے ۹بجے اسلام آباد کے مہنگے ریسٹورنٹ میں بیٹھے ڈنر کر رہے تھے رباب برہان کے ساتھ اور نور مشاء کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی جبکہ اظفر واشروم گیا ہوا تھا کھانا خوشگوار ماحول میں کھایا جا رہا تھا

کھانا اختتام پہ تھا کہ اچانک رباب نے برہان کا بایاں ہاتھ پکڑ لیا اور اپنی انگلیاں اسکے ہاتھ میں پھنسالیں جبکہ برہان کی منہ کی طرف بڑھا ہوا بریانی کا چمچ وہی اٹک گیا برہان نے سٹپٹا کر رباب کی طرف دیکھا لیکن رباب تو مزے سے اپنی پلیٹ فنش کرتے ہوئے ایسے شو کر رہی تھی کہ اس نے تو کچھ کیا ہی نہیں۔۔۔ جبکہ برہان صاحب کو تو یہ تک یاد نہ رہا کہ اس نے اپنے کھلے منہ کے آگے چمچ رکھا ہوا ہے مشاء اور نور اپنی پلیٹ فنش کرکے اسے حیرانی سے دیکھ رہی تھیں

برہان۔۔۔۔۔برہان۔۔۔۔؟؟؟

ہہاں۔۔۔۔ہاں۔۔۔کک۔۔۔۔کیا۔۔۔۔کیا ہے برہان نے یوش میں آتے ہوئے کہا کہاں گم ہو بھئی جلدی کرو نہ بہت لیٹ ہو گئے ہیں جلدی کرو نہیں تو بہت ڈانٹ پڑے گی ہا۔۔ہاں بس کرلیا۔۔۔۔

چلو اب ہمیں چلنا چاہیے۔۔۔ رباب نے بڑے آرام سے ان دونوں سے کہا

ہاں چلتے ہیں پہلے یہ موٹا اظفر تو آجائے

پتہ نہیں اتنا کھاتا کیوں ہے جب سے دیکھو گھنٹہ ہو نے کو ہے واشروم میں ہی بند ہے۔۔یہ مشاء تھی ارے کوئی نہیں چلو ہم تینوں چلتے ہیں اظفر برہان کے ساتھ آجائے گا

کیوں برہان۔۔۔؟؟؟

رباب نے ان دونوں سے کہتے ہوئے آخر میں برہان سے استفسار کیا

ہاہ۔۔ہاں۔۔۔ہاں میں لے آؤں گا تم لوگ گاڑی میں بیٹھ کر ویٹ کرو

ٹھیک ہے چلو۔۔۔۔مشاء اور نور اپنی چیئرز پر سے اٹھیں اور چار قدم چلیں تھیں کہ ایکدم رباب نے کہا ارے یار میری رنگ کہاں گئی۔۔۔۔لگتا ہے یہاں کہیں گر گئی ہے

تم لوگ جاؤ میں آتی ہوں ڈھونڈ کر رباب نے اپنی کمال ایکٹنگ کے جوہر دکھائے

اچھا ٹھیک ہے جلدی آنا یہ کہ کر وہ دونوں آگے چل دیں چابی وہ برہان سے پہلے ہی لے چکی تھیں جب وہ دونوں نظروں سے اوجھل ہو گئیں تو رباب نے اپنی حسین آنکھوں سے برہان کی آنکھوں میں جھانکا اور لبوں پر پیاری سی مسکان لائی اور برہان صاحب تو اسکی مسکان میں ہی کھو گئے ایک عجیب سحر طاری ہو گیا تھا اس پر رباب نے برہان کا بایاں ہاتھ اٹھا کر اپنے بائیں گال پر رکھا اور اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولی

برہان تم آج کتنے ہینڈسم لگ رہے ہو دیکھو نہ میں تو کنٹرول ہی نہیں رکھ پائی۔۔۔۔برہان تو اسکی باتوں کے سہر میں ہی گم تھا

اوپس۔۔۔۔۔میں بھی نہ لوگ دیکھ رہے ہیں تم نہ اظفر کو لے کر جلدی آجانا ٹھیک ہے یہ کہہ کر رباب تو نو دو گیا رہ ہو گئی

اوئے برہان کہاں کھویا ہوا ہے کب سے آوازیں دے رہا ہوں۔۔۔

ہاں۔۔نہیں۔۔وہ کہاں تھے تم ہاں کب سے تمہارا انتظار کر رہے تھے اب چلو زیادہ باتیں مت کرو پہلے ہی لیٹ ہوچکے ہیں لڑکیاں باہر گاڑی میں انتظار کر رہی ہیں اظفر کو منہ کھولتا دیکھ کر برہان نے تیز تیز کہا اور اپنی جیب میں سے بٹوا نکالا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.