لندن میں جہاں اس وقت رات کے دو بجے تقریبا سب سو چکے وہاں ایک انسان رننگ مشین پر فاسٹ سپیڈ پر دوڑ رہا تھا
چھ فٹ سے نکلتا قد،سفید کسرتی جسم،کالی گہری سرد وحشت سے بھرپور خوفناک آنکھیں،کھڑی مغرور ناک اور کالے گھنے سیاہ بال کشادہ خوبصورت پیشانی پہ بکھیرے ان میں چھپیں لکیریں اسے کسی سوچ میں گم کا پتہ دے رہی تھیں
وہ اس وقت گھٹنوں سے تھوڑا نیچے تک آتے شارٹس میں تھا
پورا جسم اسکا پسینے سے شرا بور تھا
پسینے کے چمکتے قطرے اسکے سفید جسم پر اس طرح گر رہے تھے کہ جیسے وہ شاور کے نیچے کھڑا ہو اسکی برہنہ پشت پر درمیان میں بلیک اسکارپین( بچھو )ٹیٹو بنا ہوا تھا
اسکے پیچھے کھڑے دو ملازم کھڑے تھے جن کے ہاتھوں میں تولیہ اور ٹومیٹو جوس تھا دونوں حیران نظروں سے اسے دیکھ رہے تھے کہ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ ہو چکا تھا اسے اس مشین پر دوڑتے ہوئے مگر اس کا ذرا سا بھی سانس نہ پھولا تھا ابھی وہ دیکھ ہی رہے تھے کہ اچانک جم روم کا دروازہ کھلا اور ایک سانولے رنگ کا درمیانے قد کا سوٹڈ بوٹڈ آدمی اندر داخل ہوا اور آتے ہی اس کو مخاطب کر ڈالا
سر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
ہماری کمپنی کی انفارمیشن کوئی سہیل خان کی کمپنی کو دے رہا ہے اور میں جانتا ہوں کہ وہ کون ہے۔۔۔۔۔اس نے جلدی جلدی سے اسے بتایا
یہ اسکے سیکریٹری کریم کی جگہ عارضی طور پر نیا نیا اپوائنٹ ہوا تھا
جہاں اس نے جملہ مکمل کیا وہی اسکے دونوں ملازموں کے چہروں پر خوف کے تاثرات صاف صاف دیکھے جا سکتے تھے ان دونوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا پھر اپنے مالک کی طرف دیکھا جو رننگ مشین پر سے اتر چکا تھا اسکی پشت ان تینوں کی طرف تھی اس لئے یہ اسکے تاثرات نہیں دیکھ پا رہے تھے سیکریٹری ابھی اس انتظار میں تھا کہ اس کا باس اتنی بڑی خبر سن کر اس سے خوش ہوگا اور اسے انعام سے نوازے گا
وہ بہت خوش تھا اور اسکے بولنے کا بے تابی سے منتظر تھا
کہ تبھی ایک بلند ٹھنڈی برف جیسی سرد آواز آئی
نادر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ج۔۔۔۔۔جج۔۔۔۔۔۔جی۔۔۔جی مالک حکم
نادر ڈرتے ڈرتے اسکے قریب گیا اور اسکا حکم سنا اور افسوس بھری نگاہ اس سیکریٹری پہ ڈال کہ باہر نکلتا چلا گیا جبکہ سیکریٹری حیران تھا کہ اتنی بڑی خبر سن کر اس کا باس کچھ کہہ کیوں نہیں رہا ابھی وہ اسی سوچ میں الجھا ہوا تھا کہ نادر نےایک ملازم کی مدد سے ایک برتن فرش پہ رکھا تھا اور پھر انہوں نے اسے اپنی طرف آ تے دیکھا تو سیکریٹری سر جھٹک کر اسکی طرف متوجہ ہو گیا
اپنے مالک کی نظروں کا مفہوم سمجھتے ہوے نادر نے نے سیکریٹری کا منہ پکڑ کے گرم پانی اسکے منہ میں انڈیل دیا سیکریٹری تو بلبلا ہی گیا اسکا منہ جل چکا تھا اور اسکے آنسو نکل رہے تھے پھر نادر نے اسکے دونوں ہاتھ پکڑ کے گرم پانی والے برتن میں ڈال دیے جس سے اس کی تکلیف اور بڑھ گئی اور وہ تکلیف سے بری طرح مچلنے لگا
جبکہ سیکریٹری کی تکلیف دیکھ کر اس کو سکون محسوس ہو رہا تھا پھر وہ دو قدم آگے بڑھا اسکے روبرو آکے تھوڑا نیچے جھکا اور دھیمی سرد آواز میں اس سے بولا
تم۔۔۔۔۔۔۔۔نے۔۔۔۔۔۔۔۔میری۔۔۔۔۔۔سوچ۔۔۔۔۔۔میں۔۔۔۔۔۔دخلاندازی کی اور وہ بھی بنا میری اجازت کے اوپر سے ایک اور غلطی بنا دستک کے تم اندر آئے تو آئے کیسے پھر وہ نادر کی طرف بڑھا اور بولا
کریم سے کہنا کہ آئندہ "سالار شجاعت "کے لئے کسی کو بھی رکھنے سے پہلے اچھی طرح دیکھے کہ وہ اس قابل ہے بھی۔۔۔۔۔۔۔
ایک سرد نگاہ اس سیکریٹری پہ ڈال کہ وہ باہر نکلتا چلا گیا اور جا کر اپنے کمرے میں بند ہو گیا نادر جانتا تھا کہ اب یہ اپنے غصے کا علاج کر نے گیا ہو گا اور پھر یہ علاج اسے کافی دیر بعد اسے جان بخشی دے گا اور پھر اس نے اپنے ساتھی ملازم نواز کی مدد سے اسے اٹھایا اور باہر چل دیا کہ اب انہیں بھی نیند نصیب ہوگی کیونکہ جب تک سالار شجاعت جاگ رہا ہے تو دوسرا کوئی کیسے سو سکتا ہے
اور ادھر سالار شجاعت نے اپنے کمرے میں آکر وارڈروب کھولی اور پھر اس کا لاکڈ دراز کھول کر اس میں سے اس نے نہایت پیار سے نرم ہاتھوں سے گلابی رنگ کا ریشمی آنچل نکالا اور پھر اس کی خوشبو نتھنوں کے ذریعے اپنے اندر اتارنے لگا اور پھر ایسے ہی چلتے ہوئے بیڈ کی طرف بڑھا اور سیدھا لیٹ گیا اور دوپٹے کو کھول کر اپنے چہرے پہ پھیلا لیا اور پھر آنکھیں موند لیں ایسا کر سے اسے سب بھول گیا
وہ کہاں ہے؟؟؟؟
کس حالت میں ہے؟؟؟؟
کیا کر کے آ رہا ہے؟؟؟؟
۔۔۔۔۔۔۔کچھ یاد نہ رہا تھا
اس سے اس پر عجیب سا احساس طاری ہو چکا تھا اور اسے مدہوش کر دیا تھا
اور پھر آہستہ آہستہ کسی الگ ہی دنیا میں پہنچ کر اس دنیا سے مکمل طور پر غافل ہو گیا
یہی تو تھا اسکے غصے کا علاج۔۔۔۔۔۔۔!
***
جدید طرز کے لان میں ہر قسم کے موسمی اور غیر موسمی بے تحاشہ پھول پودے اپنی چھب دکھلا رہے تھے
رات میں ہوئی بارش نے ان پر اپنا جادو چھوڑ رکھا تھا
یوں معلوم ہو رہا تھا کہ دن کے سمے ڈھیر سارے جگنوؤں نے اپنا دھاوا بول دیا ہو ننھے ننھے شبنم کے قطروں کی صورت۔۔۔۔۔
مالی صبح صبح اپنے فرض سے سبکدوش ہو رہا تھا
لان کے درمیان میں شاندار محل نما سفید کوٹھی مضبوطی سے اپنے پیروں پر کھڑی تھی جس کے اوپر بہت بڑا شیر کا خوبصورت چہرہ تراشا گیا تھا جو کاریگر کے ہاتھوں کا منہ بولتا ے مثال ثبوت تھا یہ تھا مرزا سکندر کے خوابوں کا جہاں" خواب جہاں"جہاں پر بہت سے خواب بستے تھے جو کہ اس میں بسنے والوں نے بسائے تھے
مرزا سکندر پاکستان کے ایک جانے مانے بزنس مین تھے اور اب ان کا بزنس ان کے بچے سنبھال رہے تھے ان کی پانچ اولادیں تھیں چار بیٹے اور ایک بیٹی آصفہ سب کی چہیتی تھیں گھر میں کوئی ایسا نہیں تھا کہ ان کے منہ سے نکلا ہوا کوئی بھی حکم ٹالا ہو مگر اس کے باوجود ان کی طبیعت میں کسی قسم کی خودسری تک نہ پائی جاتی تھی ان کی شادی انہوں نے اپنے بزنس فرینڈ کے بیٹے ملک سلطان سے کر دی تھی ان کی دو اولادیں تھیں ایک بیٹا ارفعان جو کہ MBA کی ڈگری حاصل کر کے اپنے باپ کے بزنس میں دنیا کو منوانے کے جنوں میں تھا ایک بیٹی مشعال جو یونیورسٹی طالبہ تھی
مرزا سکندر کے بڑے بیٹے صدیق مرزا اور ان کی بیگم نجمہ صدیق کی چار اولادیں تھیں ہارون، نعمان شادی شدہ تھے جبکہ برہان اور ثناء یونیورسٹی کے تھرڈ ایئر میں تھے
ان کے دوسرے بیٹے اکبر مرزا اور ان کی بیگم حورم کی دو اولادیں تھیں مشاء اور رباب دونوں ہی بہت پیاری تھیں مشاء نے تو سمپل بی اے کر کے تعلیم کو خیرآباد کر دیا تھا جبکہ رباب تھرڈ ایئر میں تھی مرزا سکندر کے تیسرے اور قدرے غصیلی طبیعت کے بیٹے وجاہت مرزا اور ان کی بیگم نسیمہ کی ایک ہی اولاد تھی عمر جو کہ ان کے بزنس میں ہاتھ بٹاتا تھا عمر سنجیدہ اور خاموش طبیعت کا مالک تھا مگر سب سے میل جول رکھتا تھا
مرزا سکندر کے چھوٹے بیٹے اسلم مرزا اور ان کی بیگم شمائلہ کی ایک ہی اولاد تھی نورالعین جسے سب پیار سے نور اور عینی بلاتے تھے نور بہت ہی حسین دوشیزہ تھی یا یوں کہا جائے کہ وہ اس محل کی خوبصورت ترین لڑکی تھی تو بے جا نہ ہو گا
گھٹنوں تک آتے کالے سیاہ ریشمی خوبصورت بال جن کو نور حجاب میں چھپا کر رکھتی تھی، سفید دودھ جیسی گلابی رنگت، مناسب قد و قامت، چھوٹی سی صاف پیشانی، بڑی بڑی سبز کانچ سی روشن آنکھیں جو کبھی گھنی اور لمبی سیاہ پلکوں کی اوٹ میں چھپ سی جاتی تھیں،پھولے پھولے کسی چھوٹے بچے کی مانند گلابی گال جسے دیکھ کر کھینچنے کا من کرے،چھوٹے سے نرم و نازک بھرے بھرے خوبصورت کٹاؤ کے حامل لب اور ان کے نیچے بلکل ساتھ کالا تل جو کہ شائد قدرت نے اسکی نظر اتارنے کے لئے بنایا تھا مگر یہ تو سونے پہ سہاگہ کا کام کرتا تھا
نور نماز کی پابند تھی اور صبح صبح قرآن پاک کی تلاوت اپنی میٹھی سی آواز میں روز کرتی تھی نور کالج میں بارہویں جماعت میں پڑھتی تھی
نور کو کوکنگ کا بہت شوق تھا مگر سب اسے کچن میں گھسنے تک نہ دیتے تھے کہ کہیں اپنا ہاتھ ہی نہ جلا بیٹھے اس محل میں بسنے والوں میں ایک فرد اور بھی تھا اگر یہ کہا جائے کہ وہ اس محل کا حقیقی بادشاہ تھا تو زیادہ بہتر ہوگا
سب ینگ پارٹی پر اس کا دبدبہ تھا ایک رعب اور خوف قائم کر رکھا تھا ان سب پر۔۔۔۔۔۔۔
برہان نے اس کا نام ہٹلر تجویز کیا تھا اور پھر خود ہی کہتا تھا کہ یہ تو ہٹلر سے کہیں آگے کی چیز ہے دادا کا چہیتا، انکا لاڈلا، ان کی جان تھا وہ۔۔۔۔۔
ان سب سے بڑا پینتیس سالہ حسین و جمیل وجاہت سے بھرپور شہزادوں سی آن بان رکھنے والا" سالار شجاعت"۔۔۔۔۔۔