Chapter 20: قید خانہ

رات کو وہ سکون کی نیند سوگئی تھی صبح اسے کسی طرح دوبارہ رخشی سے رابطہ کرنا تھا مگر رخشی کے نمبر پر وہ عدنان کے ڈر سے دوبارہ کال نہیں کرنا چاہتی تھی، اسے افسوس اس بات کا ہورہا تھا اسے رخشی کے علاوہ صرف اپنی سہیلی بسمہ کا نمبر زبانی یاد تھا کاش کہ ازلان کا نمبر بھی اس کے دماغ میں محفوظ ہوتا۔۔۔ نوف بسمہ کا نمبر ذہن میں سوچتی ہوئی کمرے سے باہر نکلی،، دوسرے کمرے میں اسے روبی دو مردوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آئی جس کو دیکھ کر نوف کے قدم وہی رک گئے

"ارے وہی کیوں رک گئی ہو یہاں آؤ میرے پاس"

روبی نوف کو دیکھ کر اپنائیت بھرے لہجے میں بولی اس کے پاس بیٹھے ہوئے دونوں آدمی نوف کو دیکھنے لگے،، ان دونوں کے دیکھنے کے انداز سے نوف کو عجیب سا محسوس ہونے لگا وہ خاموشی سے چلتی ہوئی روبی کے برابر میں جا بیٹھی

"کہاں سے ملی"

سامنے بیٹھا ہوا آدمی اس کا مکمل جائزہ لیتا ہوا روبی سے پوچھنے لگا

"نوف نام ہے اس کا، اپنی ماں سے بچھڑ گئی ہے بےچاری کل رات میں اس کو اپنے ساتھ لے آئی تھی"

روبی اس آدمی کو بتانے لگی اور ساتھ میں آنکھوں ہی آنکھوں میں کچھ اشارہ بھی کیا تو وہ آدمی خاموش ہوگیا روبی مسکرا کر نوف کو دیکھنے لگی

"نوف تم ایسا کرو اس کمرے سے سیدھا جاکر لفٹ مڑ جاؤ وہاں پر کچن میں سلمہ ہے وہ تمہارے لئے ناشتہ بنادے گی، اس کے بعد ماہ رخ تمہیں اچھا سا ہیر کٹ دے کر تمہارا فیشل کردے گی،، تھوڑی بہت تمہاری گرومنگ سے تمہارے حسن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوجائے گا"

روبی کی بات نوف کے سر پر سے گزر چکی تھی بھلا اس کو کیا ضرورت تھی اپنے اچھے خاصے لمبے بالوں کو کٹوانے کی یا فیشل لینے کی مگر نوف کچھ بولے بغیر کمرے سے باہر نکل گئی کیونکہ اسے روبی کے ساتھ بیٹھے ہوئے دونوں آدمیوں کو دیکھ کر گھبراہٹ ہورہی تھی

ناشتہ کرنے کے دوران نوف کی چھٹی حس اسے مسلسل کوئی خطرے کا الارم دے رہی تھی۔۔۔ روبی کے گھر میں نہ جانے کتنے لوگ موجود تھے یہاں کے مرد ہی نہیں بلکہ عورتیں بھی اس کو عجیب طریقے سے دیکھ رہی تھی۔۔۔ ابھی وہ ناشتہ کررہی تھی جب اچانک ایک کمرے کا دروازہ کھلا جس میں سے ایک آدمی باہر نکلا،، اس کے پیچھے ایک لڑکی بےہودہ سی نائٹی پہننے کمرے سے باہر آئی جسے دیکھ کر نوف کا منہ حیرت سے کھلا۔۔۔ وہ لڑکی ہوکر اتنے چھوٹے اور کھلے کپڑوں میں ایسے ہی باہر نکل آئی تھی نوف صحیح سے اپنی حیرت کا اظہار بھی نہیں کرپائی تھی کیونکہ وہ آدمی باہر جانے سے پہلے اس نائٹی والی لڑکی کو اپنی باہوں میں جکڑتا ہوا اس کے ہونٹوں پر جھکا نوف نے گھبرا کر شرمندگی کے مارے جلدی سے اپنا سر نیچے جھکالیا ایسا فلمی سین سرعام دیکھ کر اسے شرمندگی سی ہونے لگی

"بیوٹی فل"

اب وہ آدمی نوف پر کمنٹس پاس کرکے باہر جاچکا تھا

"سلمہ جلدی سے میرے لیے ایک کپ اسٹرونگ سی چائے لےکر آؤ،، پورا جسم دکھ رہا ہے روبی کو بول دینا شام سے پہلے میرے کمرے میں کسی دوسرے کو نہ بھیجے آرام کرو گی میں اب تھوڑا"

نائٹی والی لڑکی سلمہ کو بول کر دوبارہ اپنے کمرے میں جاچکی تھی نوف ناشتہ چھوڑ کر خوف کے مارے کرسی سے اٹھ کر کھڑی ہوگئی

"ناشتہ کرلیا تم نے تو میرے ساتھ کمرے میں چلو روبی بول رہی تھی کہ آج رات کے لیے تمہیں ریڈی کرنا ہے"

وہ شاید ماہ رخ نامی لڑکی تھی جو نوف کے ناشتہ کرنے کے انتظار میں کھڑی تھی

"مجھے ایک ضروری کال کرنا ہے"

نوف گھبراتی ہوئی اس لڑکی کو دیکھ کر بولی

"کس کو کال کرنا ہے"

روبی اب وہاں آچکی تھی اس کے ساتھ دونوں آدمیوں میں سے ایک آدمی بھی موجود تھا

"آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا صبح ہونے کے ساتھ ہی آپ مجھ سے میری امی کی بات کروا دیں گی"

نوف روبی کے بدلے ہوئے تیور دیکھ کر اسے کل رات کا کیا ہوا وعدہ یاد دلانے لگی جس پر روبی قہقہہ مار کر زور سے ہنسی

"بہت بھولی بھالی ہو تم لڑکی، وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے۔۔۔ تم اب ایسی جگہ پر آچکی ہو جہاں سے واپسی ناممکن ہے اپنے سارے رشتے ناتوں کو سب کو بھول جاؤ بالکل ان لڑکیوں کی طرح جو یہاں پر میرے پاس موجود ہیں"

روبی نوف کو دیکھتی ہوئی کہنے لگی

"نہیں مجھے یہاں نہیں رہنا ہے۔۔۔ مجھے واپس جانا ہے "

نوف بولنے کے ساتھ باہر کے دروازے کی طرف جانے لگی تبھی روبی کے ہاتھ کا زناٹے دار تھپڑ اس کے منہ پر لگا وہ میز سے ٹکرا کر نیچے گر پڑی

"ارے یہ کیا کر رہی ہو روبی چہرہ تو مت بگاڑو اس بےچاری کا،، روحیل کی کال آرہی ہے کل سے وہ بےچین ہے کسی لڑکی کے لیے، میں تو کہتا ہوں آج رات روحیل کے فلیٹ پر اسی کو بھیج دو،، کم عمر اور خوبصورت مال کو دیکھ کر خوش ہوجائے گا مگر روحیل سے پہلے ذرا میں بھی اس حسین پری کا قریب سے دیدار کرلو ساتھ ہی اس کا سارا خوف بھی نکال دوں گا"

وہ کالا سا لمبا تڑنگا آدمی بولتا ہوا نوف کی طرف بڑھنے لگا۔۔۔ نوف شاید خوف سے بےہوش ہوجاتی مگر اس سے پہلے روبی اس آدمی کا ہاتھ پکڑ کر بول پڑی

"ابھی نہیں پہلے روحیل کو اپنی رات رنگین کرنے دو، کیونکہ کم عمر اور خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ یہ کنواری بھی ہے، دگنی قیمت وصول کروں گی روحیل سے اس کی۔۔۔۔ ماہ رخ اسے اپنے ساتھ لے جاؤ اور اس کا حلیہ بالکل تبدیل کرکے اسے شہزادی کی طرح سجادو۔۔۔ مگر اس سے پہلے اس کو دیبا اور روشنی کی حالت دکھا دینا تاکہ اس کو معلوم ہوجائے گی یہاں سے بھاگنے کی صورت میں اس کا کیا حشر کیا جائے گا"

روبی سخت دلی سے بولتی ہوئی نوف پر نظر ڈال کر وہاں سے چلی گئی

"یہ جو روبی ہے ناں بہت پاگل قسم کی عورت ہے،، مار مار کر اس لڑکی کی چمڑی ادھیڑ ڈالتی ہے جو کوئی اس کے مزاج سے ہٹ کر کام کرے مگر تم تو ایک نازک سی تتلی ہو جو اس محبوب خان کے دل کو بہاچکی ہو۔۔۔ آج رات روحیل کو خوش کرکے آجاؤ اس کے بعد پورے ہفتے کے لیے تمہیں اپنے بستر کی زینت بناکر رکھوں گا"

وہ آدمی نوف کے قریب آکر بولا تو نوف اس کی باتیں سن کر ڈر کے مارے رونے لگی وہ آدمی نوف کو روتا ہوا دیکھ کر ہنستا ہوا وہاں سے چلا گیا

"چلو بھئی اب جلدی سے اٹھ جاؤ ابھی تم پر کافی محنت کرنی ہے پھر رات کے لیے تمہیں تیار بھی کرنا ہوگا"

ماہ رخ نوف کو روتا ہوا دیکھ کر کوفت بھرے لہجے میں بولی اور نوف کو دوسرے کمرے میں لے جانے لگی

***

وہ آفس سے واپس گھر لوٹا تو اسے لان میں بیلا نظر آئی جو کرسی پر بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔ افراہیم کار پارک کرتا ہوا بیلا کے پاس چلا آیا وہ جانتا تھا اس وقت بیلا کیا سوچ رہی ہوگی، اب اسے بیلا کو سمجھانا تھا اسے اس رشتے کے لیے منانا تھا جو کل اس کو پسند کرکے جاچکے تھے

"پریشان ہوں "

افراہیم کرسی پر بیٹھتا ہوا بیلا سے پوچھنے لگا تو بیلا ناراض نظروں سے افراہیم کی طرف دیکھنے لگی

"آپ اور مما چاہتے ہی کب ہیں کہ میں سکون سے رہ سکوں "

بیلا سر جھٹک کر شکوہ کرتی ہوئی افراہیم سے بولی

"میں اور مما ہم دونوں ہی تمہیں تمہاری آنے والی زندگی میں خوش دیکھنا چاہتے ہیں"

افراہیم بیلا کو دیکھتا ہوا بولا وہ ان دس سالوں میں جتنا بیلا پر توجہ دے سکتا تھا اس نے دی تھی مگر اس کے باوجود وہ کبھی کبھی مایوس ہوجاتا کیونکہ اس کی بہن دوسرے اجنبی لوگوں میں جھجھک محسوس کرتی تھی اس کی یونیورسٹی میں ابھی تک کوئی دوست نہیں تھی،، نارمل لائف گزارنے کے باوجود وہ اپنی ہی ایک الگ دنیا بنائی ہوئی تھی جس میں وہ کسی اسٹرینج کی مداخلت نہیں چاہتی تھی

"تو آپ دونوں نے میرے خوش رہنے کا حل یہ نکالا ہے کہ میری شادی کردی جائے، بھائی میں اپنی زندگی میں خوش ہوں کیسے یقین دلاؤں آپ کو اور مما کو"

بیلا دبے دبے غصے میں افراہیم کے سامنے بولی تو افراہیم نے بیلا کا گود میں رکھا ہوا ہاتھ نرمی سے اپنے ہاتھ میں تھاما

"شادی تو ہر لڑکی کو ایک نہ ایک دن کرنا ہوتی ہے، تم شادی کیوں نہیں کرنا چاہتی ہو"

وہ بیلا کو ناراض دیکھ کر پیار سے پوچھنے لگا

"آپ وجہ اچھی طرح جانتے ہیں تو پھر کیوں پوچھ رہے ہیں" بیلا نظریں چرا کر لان میں موجود پھولوں کو دیکھتی ہوئی بولی جو چند دن پہلے افراہیم کے کہنے پر گارڈنر نے لان میں لگائے تھے

"کیا تم عون کو پسند کرتی ہوں "

افراہیم وجہ اچھی طرح جاننے کے باوجود عون کا ذکر چھڑ چکا تھا جس پر حیرت سے بیلا نے افراہیم کو دیکھا

"بھائی کیا ہوگیا ہے آپ کو۔۔۔۔ عون کے بارے میں آپ کو بتانے کا یہ مطلب ہرگز نہیں تھا کہ آپ اس کو لےکر بالکل ہی غلط رائے قائم کرلے وہ تو میری مرضی کے بغیر کبھی مجھ سے بات بھی نہیں کرتا،، نہ ہی میں نے کبھی اس کو دیکھا ہے۔۔۔ نہ ہی اس نے کبھی مجھے دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے پھر آپ کیسے سوچ سکتے ہیں میرے بارے میں ایسا کہ میں اس کو پسند کرتی ہوں "

بیلا افراہیم سے اپنا ہاتھ چھڑوا کر ناراض لہجے میں بولی اور کرسی سے اٹھ کر کھڑی ہوگئی

"اچھا جا کہا رہی ہو، میں نے تو یونہی ایک بات کہہ دی تھی بیٹھو واپس"

افراہیم اس کی ناراضگی محسوس کرتا ہوا بیلا کا ہاتھ پکڑ کر واپس کرسی پر بٹھا چکا تھا

"اگر تم عون کو پسند بھی کرتی تو مجھے یا مما کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا خیر اس کی بات کو چھوڑ کر اب ہم دونوں عمیر کی بات کرتے ہیں۔۔۔ عمیر بہت اچھا لڑکا ہے تم سے عمر میں چار یا پانچ سال بڑا ہوگا کافی سمجھدار اور سلجھا ہوا ہے اس نے جب کل تمہیں دیکھ کر اس رشتے میں حامی بھرلی تو میں نے تبھی اس کے سامنے ساری حقیقت رکھ دی تھی"

بیلا جانتی تھی افراہیم کس حقیقت کی بات کر رہا ہے وہ زخمی نظریں اٹھا کر افراہیم کو دیکھنے لگی مگر اب افراہیم اس کی بجائے لان میں لگے ہوئے پھولوں کو دیکھ رہا تھا پھر بولا

"کسی کو اندھیرے میں رکھ کر رشتے کی بنیاد قائم کرنا میری نظر میں اس کے ساتھ دھوکا کرنے کے برابر ہے مگر مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ حقیقت جاننے کے باوجود عمیر کو اس رشتے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، وہ تم سے پہلے گھر میں آکر بات کرنا چاہتا تھا مگر میں جانتا ہوں تم فوری طور پر اس کے لیے تیار نہیں ہوگی اس لئے وہ تمہیں کال کرے تو پلیز میری خاطر اس سے بات کرلینا" افراہیم کی بات پر بیلا خاموش رہی اسے اپنے بھائی کا مان رکھنے کے لیے عمیر سے بات کرنا تھی دل کے نہ ماننے کے باوجود اسے اس رشتے کو قبول کرنا تھا اچانک سے اسے ڈھیر ساری اداسی نے آگھیرا۔۔۔ بھولا بسرا سا ایک چہرا اس کو یاد آیا،، بیلا اب اس کو یاد نہیں کرنا چاہتی تھی مگر وہ اس کو بھول بھی تو نہیں پائی تھی۔۔۔ وہ خاموشی سے اٹھ کر اپنے کمرے میں جانے لگی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.