اس دن کے بعد وہ ہر روز روم کس کمپلسری لاک کرکے رکھتی تھی۔ وہ ہائی سکول کے لاسٹ ائیر میں تھی جب اس کی کلاس فیلو اسے کلب لے کر گئی تھی اور اسے شراب پلائی۔ شراب سے اسے اپنے سارے دکھ ختم ہوتے محسوس ہونے لگے تھے۔ تبھی وہ اکثر شاموں کو بارز اور کلبز میں پائی جانے لگی تھی اس کے گھر والوں کوکوئی پرواہ نہیں تھی وہ اسے بس منتھلی پاکٹ منی دے دیتے تھے اسکے علاوہ وہ بھاڑ میں جائے یا جہاں مرضی جائے انھیں فرق نہیں پڑتا تھا۔
جب اس نے یونیورسٹی جوائن کی تھی تب وہ چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں شفٹ ہوگئی تھی۔ سٹڈیز کے دوسال بعد افرحہ اس کے ساتھ رہنے لگی تھی جس سے اس کی زندگی میں تھوڑا سدھار آنے لگا تھا مگر افرحہ بھی اسے حرام مادہ پینے سے روک نہ پائی تھی۔ جو کوئی نہ کرسکا وہ عادل نے کر دیکھایا تھا وہ بریرہ کے لیے روشنی بن کر آیا تھا۔
افرحہ اور شاہزیب اپنے ہنیمون سے دو دن بعد ہی واپس آگئے تھے۔ شاہزیب کی چھٹیاں ختم ہوچکی تھیں اور افرحہ کا بھی سمسٹر سٹارٹ ہوچکا تھا۔
افرحہ کو شاہزیب نے کچھ دن پہلے ہی بریرہ کا نمبر دے کر اسے ساری بات بتا دی تھی۔ کہ کیسے اسکے پیرنٹس اسے شادی کرنے کے لیے فورس کررہے ہیں۔ ۔
عادل ضروری کام کے سلسلے میں شاہزیب سے ملنے یونیورسٹی آیا تھا اس کے ہاتھ کچھ ثبوت لگے تھے۔
""یہ دیکھو فوٹیج اور اس شخص کی ریکورڈنگ۔۔ مسز شہروز نے تمھیں مارنے کے لیے اسے پیسے دیے تھے۔ ۔ عادل نے اسے بتایا تھا۔
"میں چاہتا ہوں تم اس کے خلاف کیس کرو۔۔ اس عورت کی وجہ سے میری بیوی ناجانے کتنے دن مجھ سے "ناراض رہی۔۔ اور جو خناس اس نے افرحہ کے دماغ میں بھرا تھا اس کا حساب کتاب بھی کرنا ہے ابھی۔ ۔
شاہزیب نے کرسی سے ٹیک لگاتے کہا تھا۔
""میرا بھی کچھ حساب نکلتا ہے مسٹر اور مسز شہروز سے۔ ۔
عادل اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر تا بولا تھا۔
""پھر دیرکس بات کی ہے؟ کام شروع کیا جائے۔ ۔
شاہزیب ہنس کر بولا تھا۔
""تمھاری بیوی کسی ہے؟
شاہزیب نے سگریٹ سلگا تے اس سے پوچھا تھا۔
""ہاں وہ ٹھیک ہے۔ ۔
بریرہ کے بارے میں سوچتے وہ مسکرا اٹھا تھا۔ جوابا شاہزیب نے سرہلا دیا تھا۔
""خیال رکھا کرو اپنی بیوی کا۔۔ وقت اور حالات کی ماری ہے بالکل میری طرح۔ ۔
شاہزیب نے گہرا کش لیتے کہا تھا۔
""مجھے سب پتا چل گیا ہے۔ ۔
وہ لب بھینچ کر بولا تھا۔
"ہمم۔۔ میں برداشت نہیں کروں گا اگر تم نے اسے کوئی بھی نقصان پہنچایا۔۔ وہ افرحہ کی دوست ہے اور اگر "افرحہ بریرہ کی وجہ سے پریشان ہوئی اور اس کی وجہ تم بنے تو اپنی خیریت منانا۔ ۔
شاہزیب نے اسے پرسکون انداز میں دھمکایا تھا۔ ۔
عادل نے اس کی بات سن کر مسکرا کر اپنا سر جھٹکا تھا۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ شاہزیب سے پرمیشن لیتی آج بریرہ سے ملنے آئی تھی۔ بریرہ کی ضد پروہ لوگ باہر لنچ کرنے کے لیے گئے تھے جبکہ عادل نے فلحال بریرہ کو گھر سے نکلنے سے بھی سخت انداز میں منع کیا تھا چونکہ وہ مسٹر اور مسز شہروز کے خلاف کیس سٹارٹ کرچکا تھا۔
بریرہ افرحہ سے بات کر رہی تھی جب اس کی نظر کیفے کے شیشے سے باہر اوپن کیفے میں پڑی تھی۔
وہ سرسری نظر ڈالتی اپنا رخ افرحہ کی جانب موڑنے لگی تھی۔ جب عادل کو عام کپڑوں میں ایک لڑکی کے ساتھ بیٹھے دیکھ کر اس کی آنکھیں ایک دم پھیل گئی تھی۔
جلن کے احساس سے اس کی آنکھوں میں مرچیں سی چھینے لگی تھیں۔ اسے کہاں منظور تھا وہ اسے اپنا دیوانہ بنا کر دوسری لڑکیوں کے ساتھ لنچ کرتا پھرے۔
""آر یو اوکے ؟
افرحہ نے اسے ایک دم خاموش ہوتے دیکھ کر پوچھا تھا۔
آنسوں کا پھندا اس کے گلے میں پھنس گیا تھا۔ افرحہ پر ایک نظر ڈالتے اس کی نگاہیں دوبارہ باہر کی طرف گئی تھیں۔ افرحہ کی نظریں اس کی پیروی کرتیں عادل پرپڑی تھیں۔
""تم جیسا سوچ رہی ہو ویسا کچھ نہیں ہوگا بریرہ۔ ۔
افرحہ اس کا سپاٹ چہرہ دیکھتی بولی تھی۔
"میں اس کمینے انسان کو چھوڑوں گی نہیں۔۔ اور اس عورت کے بال نہ جڑ سے اکھیڑ دیا تو میرا نام بھی بریرہ "نہیں۔ ۔
وہ اندھی طوفان بن کر اٹھی تھی اور باہر کی جانب بھا گی تھی۔
""بریرہ رکو یار۔۔ شاید وہ بھائی کی دوست ہوں۔ ۔
افرحہ نے اس کو روکنا چاہا تھا مگر تب تک دیر ہوچکی تھی۔ وہ روڈ کراس کرتی پھرتی سے عادل کے پاس پہنچ گئی تھی۔
""اس کی ساری دوستیاں آج میں اپنے ہاتھوں سے ختم کروں گی۔ ۔
وہ غصے سے بڑبڑائی تھی۔
عادل جو اس کی اچانک یوں پہنچ جانے پر حیران ہوا ہی تھا کہ بریرہ کی حرکت سے اس کی آنکھیں ابل پڑی تھیں۔ ۔
""اس چڑیل کو میں چھوڑوں گی نہیں۔ ۔
بریرہ نے اس گوری سی لڑکی کے بال دبوچ لیے تھے۔
""بریرہ پاگل ہوگئی ہو چھوڑو اسے۔ ۔
عادل ہڑ بڑا کر سیٹ سے اٹھتا اسے دور کرنے کی کوشش کر نے لگا تھا۔ مگر بریرہ نے مضبوطی سے اس لڑکی کے بال پکڑ رکھے تھے جس سے عادل اسے چھڑوا بھی نہیں پارہا تھا۔
"تم سے میں بعد میں نمبٹتی ہوں۔۔ یہ جو تمھاری آنکھیں ہیں ان کا بھی انتظام کرتی ہوں۔۔ دوبارہ یہ کسی لڑکی "کو دیکھنے کے قابل نہیں رہیں گی۔ ۔
"ہٹو پیچھے۔۔ یہ"ساری میری ڈھیل کا نتیجہ ہے تمھیں تو میں اچھے سے سیدھا کروں گی۔
بریرہ نے عادل کو گھور کر دیکھا تھا۔ عادل اس کے بھپری ہوئی شیرنی کا روپ دیکھتا گھبرا گیا تھا۔
""عادل۔۔ پیپل می۔۔ شی از کریزی۔ ۔
وہ لڑکی چیخی تھی۔ عادل نے بے بسی سے افرحہ کو دیکھا تھا جو اپنی ہنسی دبا رہی تھی۔
""اس سے کیا بول رہی ہو؟ مجھ سے بات کرو۔۔ یہ میرا شوہر ہے اور صرف میری ہی بات مانتا ہے۔ ۔
بریرہ چیخ کر
بولی تھی۔ ان کے ارد گرد لوگ اکھٹے ہونے لگے تھے۔
""بس بہت ہوگیا۔۔ چلو یہاں سے۔ ۔
عادل نے بریرہ کو کمر سے تھام کر پیچھے کیا تھا افرحہ نے جلدی سے اس کے ہاتھوں سے مقابل لڑکی کے بال آزاد کروائے تھے۔
""چھوڑو مجھے میں اس کا قتل کردوں گی۔ ۔ بریرہ نے اسکے شکنجے سے آزاد ہونے کی بہت سی کوششیں کی تھیں مگر عادل اسے گھسٹیتا ہوا اپنی گاڑی تک لے گیا تھا۔
اسے گاڑی میں بیٹھاتے وہ چائلڈ لاک لگا چکا تھا۔ بریرہ حلق پھاڑ کر چلا رہی تھی مگر وہ انگور کرتا واپس کیفے گیا تھا جہاں افرحہ اس لڑکی سے معذرت کر رہی تھی۔
""آئی ایم سوری لنڈا مائی وائف از آ لٹ بٹ کریزی۔ ۔
عادل نے اسے بولتے افرحہ کو چلنے کا اشارہ کیا تھا۔
گاڑی میں بیٹھتے ہی بریرہ عادل کی طرف جنگلی بلی بن کر جھپٹی تھی۔ عادل نے تیزی سے اپنے ڈیش بورڈ میں سے ہتھکڑی نکالتے اس کے دونوں ہاتھوں میں ڈال دی تھی۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ کیب کروا کر گھر جاچکی تھی۔ اب صرف وہ دونوں ہی گاڑی میں موجود تھے۔ ۔
"تمھاری ہمت کیسے ہوئی اس چڑیل کے پاس واپس جانے کی۔۔۔ اور مجھ سےبےوفائی کرنے
"کی۔۔ جھوٹے انسان۔۔ ۔
وہ چیخ رہی تھی۔ جلن سے اس کے اندر انگارے جل رپے تھے۔ ۔
""شش۔۔ ایک دم خاموش۔۔ وہ میرے کیس کی گواہ ہیں اڈیٹ۔ ۔
عادل نے اس کی گردن کو پکڑتے اسکا چہرہ اپنے بےحد قریب کرلیا تھا۔
"دوبارہ کبھی سوچنا بھی مت میں کسی لڑکی کےساتھ مل کر تم سے بےوفائی کر"وں گا۔ ۔
وہ شدت سے اس کے ہونٹوں کو چھوتا پیچھے ہٹ گیا تھا۔
گھر پہنچتے اس نے بازو سے پکڑ کر خاموش بیٹھی بریرہ کو باہر نکالا تھا۔
""اچھا آئی ایم سوری اب یہ میرے ہاتھ آزاد کردو۔ ۔
بریرہ اسکے جواب پر شرمندہ تھی تبھی خاموشی سے منمنائی تھی۔ ۔
"تم نے ایسا سوچا "بھی کیسے میں تمھارے علاوہ کسی اور کہ پاس جاوں گا؟
اس نے بریرہ کے ریشمی بالوں کو کیچر سے آزاد کرتے اپنے ہاتھوں میں جکڑتے بےحد نرمی مگر سنجیدگی پوچھا تھا۔ ۔
عادل کو ہاتھ اٹھاتے دیکھ کر اس نے اپنا چہرہ چھپانے کی ناکام سی کوشش کی تھی۔
"میں کبھی مرکر بھی تم "پر ہاتھ اٹھانے کے بارے میں نہیں سوچ سکتا بریرہ۔ ۔
عادل اس کو کھینچ کر اپنے سینے سے لگاتا بولا تھا۔ ۔
""،۔۔ میں ڈر گئی تھی مجھے لگا تم بھی مجھے چھوڑ جاو گے۔ ۔
وہ اس کے سینے میں منہ دیتی کپکپاتی آواز میں بولی تھی۔۔ عادل نے نرمی سے اس کے بال سہلائے تھے۔ ۔
"میں "تمھارے سارے خدشات ختم کرنا چاہتا ہوں۔۔ کیا اجازت ہے؟ عادل نے اس کا چہرہ تھام کر سہلاتے ہوئے پوچھا تھا جبکہ بریرہ نے نم پلکیں جھکا کر دھیرے سے سر ہلا دیا تھا۔ وہ بھی عادل کے ساتھ اپنا رشتہ قائم کرنا چاہتی تھی۔
عادل نے اپنی جیب سے چابی نکالتے اس کے ہاتھ ہتھکڑی سے آزاد کردیے تھے۔۔ اس کی ہلکی ہلکی سرخ کلائیوں کو پکڑتے اس نے اپنی لبوں سے لگائی تھی۔ جیسے اس کے درد کو دوا لگا رہا ہو۔
عادل نے اسکا چہرہ تھامتے نرمی سے جابجا اس کے چہرے پر اپنا ٹھنڈا لمس چھوڑتے اس کا لونگ کوٹ اتار کر زمین پر پھینک دیا تھا۔
اس کے چہرے کو تھامتے اس نے نرمی سے بریرہ کے ہونٹوں پر لمس چھوڑتے اس کے بکھرتے وجود کو خود میں سمیٹ لیا تھا۔
عادل کی انگلیوں کا سرسراتا لمس اسے شرم سے دوہرا کر رہا تھا۔ اس کے سفید گال شرم و حیا سے سیٹ کی طرح لال ہوچکے تھے۔
شرم و حیا سے لبریز وہ اپنی نظریں جھکا کر خود کو مکمل طور پر عادل کے سپرد کرگئی تھی۔
اس کے نرم و نازک گالوں پر گلال بکھیرتے وہ اپنے لمس اور محبت سے اسے خود میں چھپا گیا تھا۔ وہ ساری رات اسے اپنی محبت کا یقین دلاتا رہا تھا۔
بریرہ کے تھکے وجود کو باہوں میں بھرتے وہ اس کے گلابی ہونٹوں کو چھوتا لیٹ گیا تھا۔ بریرہ کو زور سے خود میں بھینچتا وہ سکون کی نیند سو گیا تھا جبکہ بریرہ کے چہرے پر بھی ایک سکون دار مسکراہٹ موجود تھی۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
مسٹر اور مسز شہروز مزے سے ڈنر کر رہے تھے۔ شہروز صاحب آج ڈیل فائنل کرکے آئے تھے جس پر وہ بےحد خوش تھے۔ اس بات سے خبر ان کے کالے کاموں اور ناجائز ڈیلوں کا سارا چٹھا نیوز چینلز پر نشر ہو رہا تھا۔ کچھ سالوں پہلے مسٹر شہروز نے ایک ایمپلوئے کو مار کراپاہج کر دیا تھا اسکے اور ایسے کئی وکٹمز کی رپورٹس بھی میڈیا کے پاس پہنچ گئی تھی۔
مسز شہروز اپنی ہی دنیا میں مست تھی جب اپنی دوست کی کال اٹینٹڈ کی تھی۔
""یار نیوز پر دیکھو اس وقت تم لوگوں کے بارے میں خبریں چل رہی ہیں۔ ۔
""کیسی خبریں؟
کرسی سے کھڑے ہوتے وہ تیزی سے لاونچ کی طرف بڑھی تھی۔ مسٹر شہروز ماتھے پر بل ڈال کر کھانا ادھوڑا چھوڑ کر اس کے پیچھے گئے تھے۔ جو ٹی وی چلا رہی تھیں۔
مسز شہروز فون بند کرچکی تھیں۔ نیوز دیکھتے ہی ان کا رنگ فق ہو گیا تھا ساتھ ہی مسٹر شہروز کی بھی حالت خراب ہونے لگی تھی آخر ان کے کالے کرتوت جو لوگوں کے سامنے آنے لگے تھے۔ ۔
""ڈیم اٹ۔۔ اب کیا ہوگا شہروز۔ ۔
مسز شہروز نے پریشانی سے شہروز صاحب کی طرف دیکھا تھا جو خود پریشان نظر آرہے تھے۔
""مجھے یہ اس شاہزیب کا کام لگتا ہے اور اس پولیس والے کا۔ ۔
مسٹر شہروز پر سوچ انداز میں بولے تھے انھیں صبح ہی بریرہ کی لوکیشن بھی پتا چل چکی تھی۔
""ہم برباد ہوگئے ہیں لیکن انھیں بھی ہم سکون میں رہنے دیں گے۔ ۔
مسز شہروز نے بولتے ہی فون اٹھا کر کسی کو کال ملائی تھی۔
""اس سے پہلے پولیس ہمارے خلاف ایکشن لے ہمیں یہاں سے نکل جانا چاہیے۔ ۔
مسٹر شہروز نے شجیسن دی تھی جس کو سنتے ہی مسز شہروز فورا راضی ہوگئی تھیں۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
صبح صبح کا وقت تھا عادل اور بریرہ سو رہے تھے جب ان کے گھر پر مسلسل بیل اور دستک سے عادل کی آنکھ کھلی تھی۔
وہ لوگ فجر کی نماز پڑھ کر ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی سوئے تھے۔ آج اسنے پولیس اسٹیشن سے بھی چھٹی لے لی تھی۔
وہ سارا دن بریرہ کے ساتھ گزارنا چاہتا تھا۔ دروزہ کھولتے ہی اس کا سامنا پولیس سے ہوا تھا۔
""ہاو کین آئی ہیلپ یو؟
عادل نے بھنویں اچکاتے پوچھا تھا۔
""آپ کے خلاف بریرہ شہروز کو کیڈ نیپ کرنے کی رپورٹ ملی ہے۔ ۔
پولیس آفسر نے جواب دیا تھا۔
"آپ اندر آسکتے ہیں۔۔ بریرہ میری وائف ہے آپ ان سے کنفرم کرسکتے ہیں۔۔ بائے دا وے آئی ائم آلسو این "آفسر۔ ۔
عادل نے اسے اپنا پولیس کارڈ نکال کردکھایا تھا۔
بریرہ نیند سے اٹھتی باہر نکلہ تھی۔ عادل کو پولیس آفسر کے ساتھ دیکھ کر اسے لگا تھا شاید وہ لوگ عادل سے ملنے آئے ہیں۔ ۔
""ایکسکیوز می میم۔۔ ہم آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ ۔
لیڈی آفسر نے بریرہ کو دیکھتے کہا تھا۔
"کیا ہورہا ہے عادل مجھے کچھ سمجھ نہیں"آرہی۔ ۔
بریرہ نے ناسمجھی دے اسے دیکھا تھا جب لیڈی آفسر اسے پکڑ کر روم میں لے گئیں تھیں۔ ۔
"مسٹر عادل کے خلاف آپ کو کڈ نیپ کرنے کا رپورٹ ہوئی ہے۔۔ جو کہ آپ کے پیرنٹس مسٹر اور مسز شہروز "نے آج صبح ہی کروائی ہے۔ ۔
لیڈی آفسر نے بریرہ کو بتایا تھا۔
"ایک چولی میرے پیرنٹس میری زبردستی شادی کرنا چاہتے تھے جبکہ میں پہلے سے ہی عادل سے نکاح کرچکی تھی۔ لیکن وہ مجھے فورس کر رہے تھے سو میں نے ان کا گھر چھوڑ دیا میں ٹونٹی ون ائیر کی ہوں سو میں الگ رہ سکتی "ہوں۔ ۔
لیڈی آفسر نے بریرہ کی بات اطمینان سے سنی تھی۔ ۔
"کیا واقعی آپ یہا"ں اپنی مرضی سے رہ رہی ہیں؟ مسٹر عادل آپ کو فورس تو نہیں کر رہے ؟
"تو۔۔ میں خود یہاں رہ رہی ہوں اور اپنے پیرنٹس سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتی۔۔ کیونکہ وہ لوگ مجھے اب یوز "کرتے تھے۔ ۔
اس نے لیڈی آفسر کوصاف صاف بتا دیا تھا۔ ۔
"اوکے میم ہم نے آپ کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے آپ کو کچھ پیپر ورک کرنےکے لیے پولیس اسٹیشن آنا پڑے "گا۔ ۔
لیڈی آفسر بریرہ سے سارے سوال کے جوابات لیتی مطمئن ہوچکی تھی۔
بریرہ جب باہر نکلی تھی عادل نےاس کی طرف پریشانی سے دیکھا تھا۔ بریرہ نے مسکرا کر اس کی پریشانی ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔
پولیس کے جاتے ہی عادل نے اسے زور سے اپنی باہوں میں بھر لیا تھا۔ وہ ایک پل کو ڈر گیا تھا کہ شاید وہ بریرہ کو کھو دے گا۔ اس کی باہوں میں لپٹی بریرہ بھی سکون محسوس کررہی تھی۔
عادل جانتا تھا رات کو جو ثبوت انھوں نے مسز شہروز کے خلاف میڈیا کو دہے ہیں یہ ان کی وجہ سے ہوا ہے۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ یونیورسٹی میں داخل ہوئی تھی جب اسے سب لوگوں کی نظریں خود پر محسوس ہوئیں تھیں۔
وہ بھنویں بھینچتی تیزی سے کلاس میں چلی گئی تھی۔ اس کے کلاس میں اینٹر ہوتے ہی گہری خاموشی چھا گئی تھی۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے لوگ اپنی موبائل کی سکرینوں کودیکھتے افرحہ کی طرف اشارہ کرنے لگے تھے۔
""ہاں یہ وہ ہی لڑکی ہے۔
""دیکھنے میں تو معصوم لگتی تھی۔ ۔
""گریڈز کے لیے کسی ٹیچر کے ساتھ ریلیشن بنایا اوہ مائی گوڈ ڈسگسٹنگ۔ ۔
مختلف سرگوشیاں سن کر وہ ساکت ہوگئی تھی۔ اپنے موبائل پر میسج کی بیل سنتے اس نے کانپتے ہا تھوں سے مسیح کھولا تھا۔ جس میں اس کی اور شاہزیب کی تصویریں تھیں جس میں وہ اس کے گلے لگی ہوئی تھی۔
اس کو اپنا دم گھٹتا ہوا محسوس ہونے لگا تھا۔۔ پینک اٹیک محسوس کرتی وہ تیزی سے اپنے سامنے کھڑے لوگوں کو دیکھتی کوریڈوروں میں بھاگی تھی۔۔ اس کا پاوں اچانک مڑا تھااور وہ زمین بوس ہوگئی تھی۔ ۔
لوگوں کا ہجوم اور سرگوشیاں اس کا سانس روک رہی تھی۔۔ اسکے منہ سے بے اختیار شاہزیب کا نام نکلا تھا۔ ۔
اسے اپنے سینے میں شدید تکلیف محسوس ہورہی تھی جب اچانک ہجوم کو چیڑ تا شاہزیب اس کے پاس پہنچا تھا۔۔ افرحہ کی حالت دیکھ کر اس نے اپنے جبڑے بھینچ لیے تھے۔ اس کے بیگ کو پکڑتے شاہزیب نے تیزی سے اس کا انجیلز نکالتے اس کے منہ کے قریب کرتے اسے اپنے حصار میں لے لیا تھا۔
"میں تمھارے پاس ہوں۔۔ افرحہ میرے سکون۔۔ تمھیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔۔ جسٹ "ریلکس۔ ۔
وہ افرحہ کے کان میں سرگوشیاں کر رہا تھا۔۔ افرحہ کا سانس بحال ہوتے ہی وہ اسے باہوں میں اٹھاتا ہجوم میں سے گزر کر اپنے آفس میں لے گیا تھا۔
وہ جب یونیورسٹی داخل ہوا اسے تب ہی جسی گڑبڑ کا احساس ہوگیا تھا۔ جسے پختہ لوگوں کی سرگوشیوں اور اس کے موبائل میں ملنے والے میسج نے کردیا تھا۔ ۔
"شاہزیب ا۔۔ اب کیا ہوگا۔ و۔۔ وہ آپ کو نکال دیں گے۔ ۔ ،۔ میری وجہ سے آپ کی جوب چلی جائے "گی۔ ۔
افرحہ نے اس کی شرٹ کا کالر دبوچتے سہمے انداز میں کہا تھا۔ ۔
"اس میں تمھاری کوئی غلطی نہیں ہے۔۔ اور تمھارے منہ سے میں کچھ بھی الٹا سیدھا نہیں سننا چاہتا میں یہ سب خود ہینڈل کرلوں گا"۔ ۔
افرحہ کا سارا الزام خود پر ڈال لینے سے اسے تکلیف محسوس ہوئی تھی۔۔ تبھی وہ سنجیدگی سے بولا تھا۔ ۔
افرحہ کا سرخ چہرہ ہاتھوں کے پیالے میں بھرتا وہ اسے نرمی سے صاف کرگیا تھا۔ افرحہ کے چہرے کو اوپر اٹھاتا وہ شدت سے اس کے ماتھے کو چوم گیا تھا۔ ۔
"ؓمجھ سر نے بلا یا ہے۔۔ تم ریسٹ کرو۔۔ کسی چیز کی ٹینشن نہیں لینی اوکے ؟ اس میں ہم دونوں ایک دوسرے "کے ساتھ ہیں۔ ۔
وہ افرحہ کی گال کو ہاتھ کی پشت سے سہلاتا نرمی سے اس کے آدھ کھلے ہونٹوں کو چھوتا اٹھ کھڑا ہوا تھا۔
وہ ابھی اسے اکیلا چھوڑ کر نہیں جانا چاہتا تھا مگر مجبوری کی و جہ سے چلا گیا تھا۔ افرحہ شاہزیب کے آفس کی کرسی پر بیٹھی میز پر سر رکھ گئی تھی۔ من میں دعائیں پڑھتی وہ سب کچھ صحیح ہونے کی دعا کرنے لگی تھی۔ ۔
شاہزیب ڈین کے آفس میں لاک کرتا داخل ہوا تھا۔ چہرے پر چٹانوں سی سختی اسر بےحد سنجیدگی تھی۔
"کیا آپ اس کے بارے میں کچھ "بتانا چاہیں گے مسٹر شاہزیب ؟
انھوں نے چند تصویریں میز پر پھینکی تھی جو آج صبح ہی انھیں میل کے ذریعے ملی تھیں۔
""شی از مائی وائف۔ ۔
اس نے بےت اثر انداز میں کہا تھا۔
"آپ جانتے ہیں یہ یونیورسٹی کے پالیسی کے اگینسٹ ہے۔۔ کہ کسی بھی ٹیچر اور سٹوڈنٹ کا ریلیشن شپ نہیں "ہونا چاہیے۔۔ آپ کو ہمیں پہلے ہی انفارن کر دینا چاہیے تھا۔
ڈین کرخت آواز میں بولا تھا۔
"اس سے ہماری یونیورسٹی پر نیگیٹو افیکٹ پڑا ہے۔۔ آپ کی اس لاپرواہی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو نقصان "پہنچ سکتا تھا۔ ۔
ڈین نے اس کے سپاٹ چہرے کو دیکھتے کہا تھا جو پتھر کا مجسمہ بنا بیٹھا تھا۔
""میں جوب سے ریزائن کردوں گا بٹ افرحہ کو آپ کچھ نہیں کہیں گے۔ ۔
شاہزیب نے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے کہا تھا۔
""یہ فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کریں گے۔۔ قلحال مس افرحہ کو یونیورسٹی سے ایکسپل کیا جا رہا ہے۔ ۔
ڈین کی بات نے اسے بھڑکا دیا تھا۔ اسے اپنی فکر نہیں تھی اسے افرحہ کی فکر تھی۔
""آپ ایسا نہیں کرسکتے۔۔ اٹس مائی مسٹیک۔ ۔
وہ کھڑا ہوتا چیخا تھا۔ ڈین کے ماتھے پر بل پڑ گئے تھے۔
"مسٹر شاہزیب یہ میرا فیصلہ نہیں ہے مجھے بھی آرڈرز ملے ہیں۔۔ ناو یو کین گو۔۔ کل میٹنگ میں آپ سے اور مس افرحہ سے"بات ہوگی۔ ۔
ڈین نے کرخت لہجے میں کہا تھا۔۔ شاہزیب کافی دیر اس سے بحث کرتا رہا تھا۔ لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا آخرکار وہ غصے سے بھرا زور سے ڈین کے آفس کا دروازہ بند کرکے نکل آیا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
افرحہ پریشانی سے شاہزیب کا انتظار کرتی آفس میں چکر لگانے لگی تھی۔ دروازہ کھلتے ہی وہ اس کی جانب مڑ گیا تھا۔
""اب کیا ہوگا شاہزیب۔۔ ؟
اس نے شاہزیب کو واپس آتے دیکھ کر پوچھا تھا۔
""کیا وہ آپ کو جوب سے نکال دیں گے۔۔۔ ؟ مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے شاہزیب۔ ۔
اس نے کانپتی آواز میں شاہزیب دے کہا تھا جو دو گھنٹے ڈین سے سر کھپا کر آرہا تھا۔
""کچھ نہیں ہوگا۔۔ تم ٹینشن مت لو۔ ۔
شاہزیب نے پانی کا گلاس اٹھا کر لبوں سے لگاتے کہا تھا۔ ۔
""کیا بات ہوئی ہے شاہزیب مجھے بھی کچھ بتائیں۔۔ میری پریشانی سے جان نکل رہی ہے۔ ۔
افرحہ جھنجھلا کر اونچی آواز میں بولی تھی۔
"وہ تمھیں ایکسپل کرنا چاہتے ہیں ڈیم"اٹ۔۔ ۔ وہ اونچی آواز میں چیخا تھا۔۔ اسے اپنی فکر نہیں تھی۔۔ اسے افرحہ کے فیوچر کی فکر تھی۔ اس کے پاس اتنا پیسہ تھا کہ وہ ساری زندگی بنا جوب کیے گزار سکتا تھا۔ ۔
افرحہ اسکی اونچی آواز سنتی سہم گئی تھی۔ شاہزیب نے اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرتے اسے سینے سے لگا تھا۔ ۔
"سوری۔۔ ساری غلطی میری ہے مجھے ٹائم پرہی جوب چھوڑ دینی چاہیے تھے۔۔ اس میں تمھاری کوئی غلطی نہیں "ہے۔۔ میں سب سنبھال لوں گا۔ ۔
وہ بھاری آواز میں افرحہ سے بولا تھا۔ جبکہ نرمی سے اس کی کمر سہلاتا وہ اسے پرسکون کر گیا تھا۔ ۔
"اٹس اوکے۔۔ شاہزیب آپ پریشان مت ہوں سب صحیح" ہوجائے گا۔
افرحہ نرم آواز میں بولی تھی۔ شاہزیب نے جوابا ہنکار بھرا تھا جبکہ اس کا دماغ فل سپیڈ سے دور رہا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
""عادل تم نے مسز شہروز کے خلاف ثبوت پولیس کو دے دیے ہیں؟ ؟
شاہزیب یونیورسٹی سے واپس آچکا تھا۔ افرحہ کو وہ ریسٹ کرنے کا بول چکا تھا۔ عادل کو وہ کال کرکے سب بتا چکا تھا۔ اسے پہلے ہی شک تھا یہ سارا کام مسزشہروز نے ہی کیا ہوگا۔ ۔
اسے اس عورت سے سخت نفرت ہونے لگی تھی۔ اس کا دل تو کر رہا تھا وہ سامنے ہوتی اور وہ اپن ساری گن اس پر خالی کر دیتا۔
"ہاں آج صبح ہی دیے ہیں مگر وہ لوگ بھاگ نکلے ہیں۔۔ پولیس نے ان کے گھر ریڈ کی لیکن وہاں کوئی موجود "نہیں ہے۔ ۔
عادل کے جواب نے اسے مزید بھڑکا دیا تھا۔
""تمھیں ایک کام دیا تھا تم وہ بھی نہیں کرپائے۔۔۔ تمھارا پولیس میں ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ۔
وہ غصے سے بولا تھا۔ ان کا بھاگ نکلنا کتنا خطرناک ہوسکتا تھا اس کا اندازہ شاہزیب کو تھا۔ وہ لوگ شاہزیب کو قتل کروانے کے منصوبے بنا سکتے ہیں اب تو ان کی عزت کا ستیاناس ہوا ہے وہ لوگ زخمی بن کر وار کریں گے۔ ۔
""مجھے کیا پتا تھا وہ یہ وہ کردیں گے۔ ۔ تم نے ہی کہا تھا پولیس کو اگلے دن ثبوت دینا۔ ۔
عادل جھنجھلا کر بولاتھا۔ وہ بھی بریرہ کے لیے بے حد پریشان تھا۔ ۔
"میں ڈینیل کی مدد لینے لگا ہوں یہ پولیس والوں سے کچھ نہیں ہوپائے گا۔۔ اب یہ میں اپنے طریقے سے ہینڈل "کروں۔ گا۔ ۔
شاہزیب نے گہری سانس بھرتے غصہ کم کیا تھا۔ ۔
"اوکے ٹھیک ہے ڈینیل سے مدد لے لو مگر جلدی کرو۔۔ صبح والے وا قع کے بعد میں بریرہ کو اکیلا چھوڑ کر کہیں "نہیں جانا چاہتا۔ ۔
عادل نے اپنی پریشانی ظاہر کی تھی۔
""روحان کو بلا لو تمھاری غیر موجودگی میں وہ بریرہ کو سیف رکھے گا۔ ۔
شاہزیب کی بات سنتا عادل ہتھے سے اکھڑ گیا تھا۔
"بالکل بھی نہیں۔۔ مجھے وہ شخص بریرہ کے آس پاس"بھٹکتا ہوا زہر لگتا ہے۔۔ ۔
ثٰعادل کی کیفیت سمجھتے شاہزیب نے آنکھیں گھمائیں تھیں۔
""تم اپنی جیلیسی کو کنٹرول کرو اور بریرہ کی سیفٹی کے بارے میں سوچو۔۔ باقی تمھاری مرضی۔۔ ۔
شاہزیب نے سنجیدگی سے کہا تھا جس پر عادل بھی سوچ میں پڑ گیا تھا۔
"اوکے تم ڈینیل سے بات کرو میں بھی دیکھتا ہوں اس مسز شہروز کو جیل میں بند کروا کر ہی میں سکون کا سانس "لوں گا۔ ۔
عادل جوابا بولا تھا جس پر شاہزیب ہنکار بھر گیا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
شاہزیب ڈینیل سے بات کرتا اسے سب کچھ بتا چکا تھا۔ افرحہ کے ساتھ رات کو ڈنر کرتے وہ لوگ ایک تھکا دینے والے دن کے بعد سوچکے تھے۔ ۔
لگاتار بجتی فون کی رنگ سے شاہزیب کی آنکھ کھلی تھی۔ پاکستانی نمبر سے فون آتا دیکھ کر وہ ماتھا مسلتا افرحہ پر کمفرٹر اوڑھتا اٹھ کھڑا ہوا تھا۔
""بابا کو ہرٹ اٹیک ہوا ہے تمھیں یاد کر رہے ہیں۔ ۔
کال اٹھاتے ہی اس کے کانوں میں اپنے باپ میر شاہ کی آواز پڑی تھی۔ حاتم شاہ کی حالت سن کر اس نے سختی سے لب بھینچ لیے تھے۔
""تمھارا دل کیا تو آجانا۔ ۔ ڈاکٹر نے انھیں ہر قسم کی ٹینشن سے دور رکھنے کا کہا ہے۔ ۔
میر شاہ نے اس کی خاموشی محسوس کرتے مزید کہا۔
"میں نہیں آرہا پاکستان اور دوبارہ مجھے کبھی کال مت کیجیے گا۔۔ میرا آپ سے اور اس گھر سے کوئی تعلق نہیں "ہے۔ ۔
وہ سرد لہجے میں بولا تھا۔ اس کی جذبات سے عاری آواز نے میر شاہ کو غصہ دلا دیا تھا۔
"تم سے امید بھی کیا کی جاسکتی ہو۔۔ تم ہمارے خاندان کے لیے ایک دھبہ ہو۔۔ میں نے تمھیں شوق سے فون نہیں کیا تھا۔۔ بابا کی" حالت نے مجبور کیا تھا۔۔ اگر بابا کو کچھ بھی ہوا تو تم اس کے ذمہ دار ہوگے۔۔ ۔
میر شاہ زہرخند لہجے میں بولے تھے۔ ۔
""ہر برے کام پر میرا نام لگانا تو ویسے بھی آپ کا اور آپ کی بیوی کا دوسرا کام ہے۔ ۔
وہ بھی جوابا اغصے سے بولا تھا ان کی باتوں سے اس کی رگ رگ میں زہر گھل گیا تھا۔
"میرے ساتھ بکواس کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی میں فاطمہ کے بارے میں کوئی فضول بات سنوں "گا۔۔ اور کوئی ضرورت نہیں یہاں آنے کی سڑتے رہو ساری زندگی کینیڈا میں۔ ۔
وہ غصے سے بولتے شاہزیب کو مزید طیش دلا گئے تھے۔۔۔ شاہزیب نے غصے میں فون دیوار پر دے مارا تھا۔ فون ٹوٹ کر زمین بوس ہوگیا تھا۔
""شاہزیب۔ ۔ افرحہ نے نرمی سے اسے پکارتے پیچھے سے اس کے گرد اپنے بازو باندھ لیے تھے۔ افرحہ کے نرم و ملائم لمس اور میٹھی آواز نے اس کو پرسکون کردیا تھا۔
افرحہ کو بازو سے پکڑتے اپنے آگے کرتا وہ اس کو مضبوطی سے خود میں چھپاتا اس کی گردن میں منہ چھپا گیا تھا۔ افرحہ پاوں کے بل اوپر اٹھتی نرمی سے اس کے گردن کے بالوں کو سہلانے لگی تھی۔
""کس کا فون تھا شاہزیب۔ ۔
اس نے نرم آواز میں پوچھا تھا۔
""با۔ ۔ میر شاہ کا فون تھا دادا کو ہرٹ اٹیک آیا ہے مجھے پاکستان بلا رہے ہیں۔ ۔
اس کے منہ میں لفظ " بابا " دب گیا تھا۔
""ہمیں پاکستان جانا چاہیے انھیں آپ کی ضرورت ہے۔ ۔
افرحہ پریشانی سے بولی تھی۔ دادا جان کی طبیعت خرابی کا سن کر وہ فورا واپس پاکستان جانا چاہتی تھی۔
""میں واپس پاکستان نہیں جانا چاہتا۔ ۔
وہ بھاری آواز میں بولا تھا۔
"آپ فلائیٹ" بک کروائیں ہم پاکستان جائیں گے۔۔ دادا جان کو آپ کی ضرورت ہے۔ ۔
افرحہ نے دو ٹوک انداز میں کہا تھا۔ شاہزیب خاموشی سے لب بھینچتا اس کی خوشبو خود میں اتارنے لگا تھا۔ ۔
شاہزیب لائن فلائیٹ بک کروا چکا تھا۔ دوبارہ سونے کی بجائے وہ لوگ پیکنگ کرنے لگ پڑے تھے۔ شاہزیب ساری سچوئیشن عادل اور ڈینیل کو بتاتا ساتھ ہی اپنی یونیورسٹی کو بھی انفارم کر چکا تھا۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
""آج میں بہت خوش ہوں۔۔ بہت زیادہ۔ ۔
وہ خوشی سے لہراتی بولی تھی آخر جس شخص کا انتظار تھا وہ واپس پاکستان آنے والا تھا۔
"اس کی بیوی کا انتظام بھی کرنا ہوگا۔ ۔"
افرحہ کے بارے میں سوچتے زباریہ کا حلق تک کڑوا ہوگیا تھا۔
جب شاہزیب چند ماہ پہلے پاکستان آیا تھا وہ تب ہی اس سے دوبارہ ملنا چاہتی تھی لیکن اس کی شادی کی خبر نے اس کو آگ لگا دی تھی۔ اس سے پہلے وہ کوئی پلان بناتی وہ واپس کینیڈا چلا گیا تھا۔ ۔
"تمھیں پانے کے "لیے اس بار میں ہر حد سے گزر جاوں گی شاہزیب میر حاتم۔ ۔
وہ مسکراتی ہوئی اپنے موبائل میں اس کی تصویر دیکھتے ہوئے بولی تھی۔
ارشد جو ابھی آفس سے لوٹا تھا اسے پاگلوں کی طرح تصویر سے باتیں کرتے دیکھ کر لب بھینچ گیا تھا۔ اگر اسے زباریہ سے محبت نہ ہوتی تو وہ اسے کب کا فارغ کرچکا ہوتا۔ ۔ مگر آہ۔ ۔ محبت نے اسے تباہ کر دیا تھا۔ آہستہ آہستہ اس کا دل زباریہ سے اٹھنے لگا تھا۔ اور اس کی ایک اور وجہ تھی جسے وہ سوچنا بھی نہیں چاہتا تھا۔
وہ اسے نفسیاتی اور پاگل لگنے لگی تھی جو شاہزیب کی تصویر کو گھنٹوں بیٹھی حسرت سے دیکھتی رہتی تھی۔۔ اس کا دل کرتا تھا اب وہ اسے چھوڑ کر کہیں دور چلا جائے۔ ۔
""جان آگئے تم۔ ۔ میرے لیے پھول نہیں لائے۔۔ ۔
وہ ارشد کو دیکھتی موبائل بند کرتی اسے خالی ہاتھ دیکھ کر غصےسے بولی تھی۔ وہ بےشک جتنا شاہزیب کو پانے کی چاہ کرتی وہ جیسی زندگی جی رہی تھی اس کی وجہ ارشد ہی تھا تبھی اسے وہ کھینچ کر اپنے حسن اور باتوں کے زیرِ اثر رکھتی تھی۔
""ہمم۔ ۔ باہر پڑے ہیں جاو لے لو۔ ۔ ارشد نے بےزار لہجے میں کہا تھا جسے انگور کرتی وہ باہر بھاگی تھی۔ ارشد نے اس کے جاتے ہی سکون کا سانس لیا تھا ورنہ اس کی موجودگی میں اسکا دم بھی گھٹنے لگا تھا۔ ۔
Ⓩⓐⓝⓞⓞⓡ Ⓦⓡⓘⓣⓔⓢ
شاہزیب اور افرحہ پہلی فلائٹ سے پاکستان پہنچ گئے تھے۔۔ گھر سامان رکھتا شاہزیب افرحہ کےساتھ آتے ہی بنا آرام کیے ہوسپٹل روانہ ہو گیا تھا۔ وہ ظاہر نہیں کر رہا تھا مگر اس کے ہر اشارے سے اس کی بے چینی صاف واضح ہورہی تھی۔
"دادا جان بالکل"ٹھیک ہوں گے۔۔ آپ زیادہ پریشان مت ہوں۔ ۔
شاہزیب کے ہاتھ پر ہاتھ رکھتی وہ نرمی سے بولی تھی۔ شاہزیب نے سر ہلانے پر گزارا کیا تھا۔ ۔
""میرے ساتھ رہنا۔ ۔
شاہزیب نے افرحہ کو کہا تھا جو اس کے ساتھ چلتی سر ہلا گئی تھی۔
ریسپشنسٹ سے ہوٹل روم کا پوچھتے وہ لوگ مطلوبہ روم میں چلے گئے تھے۔ ۔
""شاہزیب۔ ۔ میرے شہزادے۔ ۔
حاتم شاہ جو بیڈ پر لیٹے کوئی کتاب پڑھ رہے تھے دروازہ کھلنے کی آواز پر سر اٹھاتے شاہزیب کو دیکھتے کانپتی آواز میں بولے تھے۔