کیا بنا؟؟ کچھ گڑبڑ تو نہیں ہوئی نہ؟؟ وہ اپنے ہوسٹل روم میں پہنچی تو افسین جو وہاں موجود تھی جلدی سے اس کے پا س آکر پوچھنے لگی۔ افسین افسین میں نے اتنی اچھی ایکٹنگ کی نہ کہ مجھے خود یقین نہیں آیا اور اس لڑکے کا منہ ہاہاہا سچی یار اس کا منہ دیکھنے والا تھا۔ اب تو رشتے کو انکار سمجھ کیونکہ اب وہ لڑکا کبھی بھی ہاں نہیں کہے گا۔
وہ خوشی سے چہکتی بولی تو افسین نے بھی خوش ہوتے اسے ہگ کیا۔ شکریہ یار بہت شکریہ چل آجا آج ہم اسی خوشی میں شاپنگ پر چلتے ہیں اور آج تیرا جو دل کرے تو لینا کیونکہ پیسے میں دوں گی۔ وہ سخی پن سے بولی تو اردل نے فوراً ڈن کیا۔
تو رک میں زرا یہ کپڑے چینج کر لوں مجھے الجھن ہو رہی ہے۔ اردل نے اپنے کپڑوں کو دیکھ کر کہا اور کبڈ سے اپنے کپڑے لے کر واش روم میں گھس گئی جبکہ افسین بیڈ پر بیٹھ کر اس کا انتظار کرنے لگی۔ اسے اسلام آباد آئے آج دوسرا دن تھا اور زیام کل دوپہر کا گھر سے گیا آج بھی نہیں آیا تھا۔ اس وقت رات کے دس بج رہے تھے اور اریش کا بھوک سے برا حال تھا کیونکہ کچن میں کھانے کو کچھ نہ تھا۔ یہاں آتے ہوئے زابر نے اسے کچھ سنیکس لے کر دیے تھے اور وہ بھی اس نے کل رات بھوک لگنے پر کھا لیے تھے اس لیے اب اس کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ اب تو اسے بھوک سے چکر آنے لگ گئے تھے۔ ایک بار پھر سے وہ کچن میں جاتی کھانے کو کچھ ڈھونڈنے لگی مگر کچن میں نہ پہلے کچھ تھا نہ اب کچھ ملا۔ اسے زیام پر بہت زیادہ غصہ آرہا تھا جو وہ اسے یوں گھر چھوڈ کر واپس پلٹ کر اس کی خبر لینے بھی نہیں آیا تھا۔
بابا، زاری مجھے لے جائیں یہاں سے پلیز مجھے نہیں رہنا یہاں۔ وہ اپنی بھوک اور بے بسی پر تنگ آکر لاؤنچ کے صوفے پر بیٹھ کر روتے ہوئے بولی۔ اس کے موبائل میں بیلنس بھی نہیں تھا کہ وہ زاری کو کال کر لیتی۔ وہ صوفے پر ٹانگیں اوپر کر کے بیٹھی بچوں کی طرح ہچکیاں لیتے ہوئے رو رہی تھی۔ اسے روتے ہوئے دس منٹ ہی گزرے ہوں گے کہ داخلی دروا زہ کھلنے کی آواز آئی تھی مگر اریش رونے میں اتنی مگن تھی کہ اسے وہ آواز بھی نہ سنی۔ وہ کل سے بہت مصروف تھا تبھی گھر بھی نہ آسکا تھا اور اریش کا تو اسے یاد ہی نہیں تھا کہ وہ گھر پر ہے۔
ابھی وہ گھر کے اندر آیا ہی تھا کہ لاؤنچ میں صوفے پر بیٹھی اریش کو دیکھ کر اس نے نظریں گھمائیں اور اپنے کمرے کی جانب بڑھنے لگا مگر اس کے پاس سے گزرتے زیام کو احساس ہوا جیسے وہ رو رہی ہو۔ اس نے غور کیا تو اس کا پورا جسم رونے کے سبب کانپ رہا تھا۔ اریش کیا ہوا؟؟ رو کیوں رہی ہو؟؟ زیام نے اس کے پاس جا کر پریشانی سے پوچھا مگر اریش نے اس کی آواز پر کوئی رینس نہ دیا۔ اریش میں تم سے بات کر ہا ہوں۔ کیا بات ہے کیوں رو رہی ہو؟؟ اس نے اریش کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اسے ہلا کر کہا مگر اریش نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا۔ ہ۔۔ہاتھ مت لگائیں مجھے آپ۔ جائیں یہاں سے کیوں آئیں ہیں اب یہاں؟؟ آپ کو تو مجھ سے کوئی سروکار ہی نہیں ہے۔
جائیں یہاں سے دور چلیں جائیں مجھ سے۔ وہ اسے الٹے ہاتھ مارتی غصے سے بولی جبکہ اس کے ایسے ری ایکٹ پر زیام کو حیرت ہوئی۔ کیا بات ہے؟؟ غصہ کیوں ہو رہی ہو؟؟ کام پر تھا میں اسی لیے نہیں آیا گھر اور ویسے بھی تمہیں کونسا اکیلے ڈر لگتا ہے جو تم ایسے کر رہی ہو۔ اس نے کہا تو اریش کو اور زیادہ غصہ آیا۔
آپ کتنے برے ہیں آپ کو احساس ہی نہیں کسی کا۔ مجھے کل سے گھر پر اکیلا چھوڈ کر خود اپنے کام میں مگن ہیں آپ کو کوئی احساس ہے میں گھر پر کل سے بھوکی ہوں۔ پورا کچن خالی پڑا ہے مگر آپ کو کیا آپ تو اپنی لائف میں مگن ہیں آپ کو تو ویسے ہی مجھ سے نفرت ہے اسی لیے آپ تو چاہو گے کہ میں بھوکی مر جاؤں۔
اور آپ کو یاد کروا دوں میرا سب سے بڑا ڈر ہی اندھیرا اور اکیلا پن ہے۔ وہ زیام کی آنکھوں میں دیکھ کر چیختی اپنا سارا غصہ نکال رہی تھی جبکہ اس کی باتوں پر زیام کو شرمندگی ہوئی۔ جو بھی تھا وہ یہاں پر اس کی زمہ داری تھی۔ وہ اسے بیوی نہ مانتا ہو مگر کزن تو تھی ہی۔ اسے خیال کرنا چاہیے تھا۔ سوری یار مجھے خیال ہی نہیں رہا۔ اس نے شرمندگی سے کہا مگر اریش بنا اس کی معافی کو قبول کیے پھر سے رونا شروع ہو گئی تھی۔ اریش رونا بند کرو یار۔ سوری کر رہا ہوں نہ میں۔ اسے اریش کو روتے دیکھ برا لگا اسی لیے اسے کندھے سے ہلا کر پھر سے بولا مگر اریش باجی پکا والا غصہ تھی۔
اسے چپ نہ ہوتے دیکھ زیام نے لمبا سانس کھینچا۔ اچھا چلو اٹھو تیار ہو کر آؤ میں تمہیں باہر ڈنر کرواتا ہوں۔ تمہارا جو دل چاہے وہ کھانا اور بعد میں تمہیں آئس کریم بھی کھلاؤں گا اٹھو اب۔ زیام نے اسے لالچ دیا کیونکہ وہ جانتا تھا اریش کسی اور چیز کے لالچ میں آئے یاں نہ آئے مگر کھانے کے لالچ میں ضرور آئے گی۔
مجھے زاری سے بات کرنی ہے میرے مو بائل میں بیلنس نہیں ہے۔ اس نے سوں سوں کرتے کہا۔ ہاں ٹھیک ہے کر لینا بات پہلے اٹھو منہ دھو اور تیار ہو کر آؤ۔ جب ہم ڈنر کر کے واپس آئیں گے تو تمہارا نيكج لگوا دوں گا اٹھو شاباش۔
زیام اس کے پاس سے کھڑا ہو کر بولا جس پر وہ سر ہلاتی وہاں سے اٹھ کر اپنے کمر ے کی جانب بڑھ گئی جبکہ پیچھے زیام اپنے کمرے کی جانب چل پڑا۔
* * *
یہ لیں یہ بی جان نے آپ کے لیے بھیجی ہے آپ کو شادی پر دینی تھا مگر وہ بھول گئی تھیں۔ اس نے ایک بلیک کلر کی گرم شال دا جان کو دیتے کہا۔ تم گئے تھے ممتاز کی طرف؟؟ انہوں نے شال کو پکر کر پوچھا۔ جی گیا تھا میں نے سوچا مل جاتا ہوں اب گیا تو ہوا تھا لاہور۔
وہ ان کے ساتھ بیڈ پر بیٹھتا بولا۔ تم ملے اس لڑکی سے؟؟ دا جان نے ایکسائیٹڈ ہوتے پوچھا تو آدیان کی نظروں کے سامنے اس پاگل حسینہ کا چہرہ لہرایا اور چہرے پر مسکرا ہٹ پھیلی۔ جی ملا تھا اس سے۔ اس نے بس اتنا جواب دیا تو دا جان نے منہ بنایا۔ اتنا پھیکا جواب مطلب کہ میں نہ ہی سمجھوں۔ دا جان نے برے موڈ سے کہا۔ کس نے کہا آپ سے میں انکار کر رہا ہوں؟؟ اس نے دا جان کو دیکھ کر کہا تو دا جان ایک دم الرٹ ہوئے؟؟ مطلب کیا تمہیں وہ لڑکی پسند آئی؟؟ دا جان نے حیرانگی سے پوچھا۔ جی مجھے وہ پسند آئی اس لیے میں تیار ہوں اس لڑکی سے شادی کرنے کے لیے۔ اس نے مسکرا کر کہا تو دا جان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔
مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا کہ یہ فکرہ میں تمہارے منہ سے سن رہا ہوں۔ جیتے رہو میرے بچے جیتے رہو۔ اب میں جلدی سے اپنے دوست کو تمہاری ہاں سناتا ہوں اور شادی کی تاریخ لیتا ہوں تاکہ جلدی سے تمہاری بیوی اور اس گاؤں کی سردارنی آ سکے۔
دا جان کی خوشی تو سنبھلنے سے بھی نہیں سنبھل رہی تھی اسی لیے وہ بہت زیادہ ایکسائیٹڈ تھے جبکہ انہیں یوں خوش دیکھ آدیان کے چہرے پر بھی زندگی سے بھرپور مسکراہٹ تھی۔
* * *
ابرش تم اپنی بوتیک پر واپس کب سے جانا شروع کرو گی؟؟ وہ کچن میں نوشہ بیگم کا ہاتھ بٹا رہی تھی جب مائنڈ بلکل بھی فریش نہیں انہوں نے پوچھا۔ مورے ان دنوں جو کچھ ہوا ہے نہ اس کی وجہ سے میرا ہے اور اپ جانتی ہیں کہ میرا مائنڈ جب تک فریش نہ ہو میں کام نہیں کرتی۔
اس نے سینک میں پڑے برتنوں پر صابن لگاتے کہا۔ بچے اب جو بھی ہو اسے اپنانا ہی واحد اور آخری رستہ ہے اس لیے تمہیں سب کچھ اپنا کر اپنے دماغ سے ہر خیال کو نکالنا پڑے گا اور میری مانو تو آپنی بوتیک پر واپس سے جانا شروع کرو کیونکہ کام میں لگو گی تو گھر کے مسلوں کو بھول سکو گی۔ وہ اس کے پاس آکر اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بولیں۔ سوچوں گی مورے۔ وہ آخری پلیٹ کو پانی سے دھو کر سٹینڈ میں رکھتی بولی۔ سوچنا نہیں عمل کرنا دیکھو زابر کو کیسے شادی کے بعد کام پر جانا شروع ہو گیا ہے۔ کل جب وہ آفس کے لیے تیار ہو کر گیا تو ماں جی تمہارے بابا اور تمہارے چاچو کو یقین ہی نہ آیا۔
وہ ہسی۔ ے ہوئے بولیں تو ابرش نے سر جھٹکا کیونکہ یہ تو اسے ہی پتا تھا کہ اس نے اسے کیسے کام پر بھیجا تھا میں زرا کام والی کو کپڑے دے آؤں لانڈری کے لیے۔ وہ صافی سے ہاتھ صاف کرتی ان سے بولی اور کچن سے نکل گئی کیونکہ اگر وہ نہ جاتی تو نوشہ بیگم اسے شادی نبھانے کے بارے میں اور لیکچر دینے لگ جاتیں جن کو سننے کا اس کا موڈ بلکل نہیں تھا۔
* * *
اردل کی بچی کمینی عورت تو نے کیا کیا تھا اس بلائنڈ ڈیٹ پر جو وہ لڑکا شادی کے لیے تیار ہو گیا؟؟ وہ اردل کے ہوسٹل روم میں داخل ہوتی چیخی جبکہ اس کی بات پر اردل کی آنکھیں حیرانگی سے پھٹی تھیں ۔ کیا؟؟ شادی کے لیے مان گیا؟؟ اس نے حیرانگی سے پوچھا۔
سے گھورتی بولی جبکہ اس کی بات سن کر اردل کی بھی ہوائیاں اڑی تھیں۔ یار کیا وہ پاگل ہے جو شادی کے لیے ہاں کہہ رہا ہے؟؟ میں نے تو اس کے سامنے خود کو بے حد کریکٹر لیس اور پاگل شو کیا تھا پھر وہ کیسے مجھے پسند کر سکتا ہے؟؟
بھسین گی۔ میں بتا رہی ہوں اس نے ماتھا مسلتے کہا۔ مجھے نہیں پتا مگر مجھے اتنا پتا ہے کہ اب ہم دونوں بھسین گی۔
مجھے اس لڑکے سے شادی نہیں کرنی۔ کچھ کر اردل پلیز کچھ کر ورنہ دونوں اگر میرے موم ڈ یڈ نے زبردستی میری شادی وہاں کر دی تو وہ لڑکا مجھے دیکھتے ہی دھکے دے کر باہر نکال دے گا اور پھر نہ میں گھر کی رہوں گی نہ گھاٹ کی اور اوپر سے تو الگ پھسے گی کیونکہ وہ گاؤں کا وڈیرہ ہے اور وہ خود کو دھوکا دینے والوں کو چھوڈے گا نہیں۔ افسین ٹینشن سے پاگل ہوتی زمین پر ہی بیٹھ گئی تھی جبکہ اس کی ساری باتیں سن کر اردل بھی پریشان ہو گئی تھی مگر وڈیرے والی بات سن کر تو اس کا دل دہل گیا تھا۔
ک۔۔ک۔۔کیا؟؟ و۔۔و۔ڈیرہ؟؟ اس نے اٹکتے اٹکتے پوچھا۔ ہاں وڈیرہ مجھے خود یہ بات آج پتا چلی ہے۔ اردل پلیز کچھ کر یار پلیز۔ ا فسین اس کی ٹانگوں سے چپک کر منتیں کرتے بولی۔ ہ۔۔ہاں میں کچھ سوچتی ہوں رک تھوڑی دیر۔ وہ افسین سے کہتی دائیں ہاتھ کے ناخن منہ میں ڈال کر سوچنے لگی۔ پاگل ہو گئی ہو؟؟ وہ سب کچھ اپنے دادا کو بتائے گا اور اس کے دادا میرے دادا کو اور پھر ہماری دوستی سمجھ ختم۔ افسین اس کے آئیڈیے کو ٹھکرا کر بولی۔ تو کیا کریں تو ہی بتا دے۔ اردل نے کہا۔ سن میری بات میں کہیں سے اس لڑکے کا نمبر لیتی ہوں پھر اس سے رابطہ کر کے اسے ملنے بلاتے ہیں او ر پھر تو اس سے ملنے جانا اور اسے صاف انکار کر دینا شادی سے۔ اسے کہنا تم کسی اور کو پسند کرتی ہو اور تمہیں اسی سے شادی کرنی ہے۔ افسین نے اردل کے دونوں ہاتھ پکر کر اپنا آئیڈیل بتایا۔ تجھے کیا پتا افس مگر ناجانے کیوں پھر بھی اس ی میں نے اسے ایک نہیں پانچ پانچ بوائے فرینڈز کا کہا ہے نے ہاں کر دی۔ وہ دل ہی دل بولی۔ بتا نہ کرے گی ایسا؟؟ افسین نے اسے خاموش بیٹھے دیکھ پوچھا۔ کوشش کر لیتے ہیں۔ تو ملنے تو بلا ایک بار پھر دیکھتے ہیں کیا کرنا ہے۔
اس نے ٹھنڈی آہ بھرتے کہا۔ اوکے میں نمبر لینے کی کوشش کرتی ہوں ورنہ ہم اس کے قبیلے چلیں گے۔ افسین نے کہا تو اس نے سر ہلا دیا۔
* * *
لالا کیا سچ میں آپ شادی کے لیے مان گئے ہو یاں دا جان خود سے کہہ رہے تھے؟؟ وہ رات کے مقرر وقت پر آدیان کے کمرے میں موجود تھی اور وہ دونوں بہن بھائی سانپ سیڑھی کھیل رہے تھے جب اچانک سے رمل نے پوچھا۔ تمہیں کیا لگتا ہے؟؟
آدیان نے اسے مسکرا کر دیکھتے پوچھا۔ آپ مسکرا رہے ہو مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔ مجھے بھی بتاؤ نہ وہ لڑکی کیسی تھی جو میرے لالا کو پسند آگئی۔ اس نے تجسس سے پوچھا جس پر آدیان کی مسکراہٹ حال تھا۔
یہ تو شکر تھا کمرہ ساؤنڈ پروف تھا ورنہ اس کی ہسی سے گھر والے جاگ جاتے۔ اوہ مائے گوڈ لالا مجھے بھی ملنا ہے اس لڑکی سے۔ وہ ہسی رکھتے بولی۔ مل لینا تم بھی اس سے جب ے کے سبب درد کرتے پیٹ پر ہاتھ وہ یہاں گھر تمہاری بھابھی بن کر آئے گی۔ لالا آپ نے چيیيگ کی ہے نہ؟؟
آدیان کے کہنے پر وہ سر ہلاتی گیم کی جانب متوجہ ہوئی تو اپنی گوٹی کی جگہ بدلی دیکھ آدیان کو آنکھیں چھوٹی کرکے دیکھتی پوچھنے لگی جس پر آدیان نے ہسی چھپاتے معصوم بن کر نہ میں سر ہلایا۔ جھوٹ مجھے پتا ہے آپ نے چيیيگ کی ہے مگر مانو گے نہیں دیکھیں میری گوٹی نوے پر تھی پھر پچاس پر کیسے آئی۔ مجھے پتا ہے آپ نے ہی رکھی ہے پر اب مان نہیں رہے۔ ٹھیک ہے ابھی بے ایمانی نکلے گی۔ اللہ کرے آپ کو چار دانے آئیں ا ور آپ کو نائنٹی نائن والا سانپ کاٹے۔ اس نے ہاتھوں کو دعا کی صورت میں اٹھاتے بدعا دی تو آدیان ہس پڑا۔ چلو چلو دیتی رہو بدعائیں کونسا قبول ہوں گی۔ اس نے ناک چڑھا کر کہا۔
بھولیں مت سانپ سیڑھی میں میری زبان کالی زبان بن جاتی ہے جتنے دانے کہوں آتے ہیں۔ آپ دانہ پھینکو زرا۔ اس نے چيلی جيگ انداز میں کہا تو آدیان نے ہنہ کہتے دانہ پھینکا۔ یا ہووو دیکھا کہا تھا نہ جبکہ آدیان کا منہ بنا۔
یار یہ تو غلط ہے۔ مجھے نہیں کھیلنا کالی زبان والی کے ساتھ۔ آدیان نے لڈو کو سائڈ پر پھینک کر کہا۔ آلے میلے لالا ناز او دئے ہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔ وہ آدیان کو چڑاتے ہوئے بولی۔ شرم کرو میں لالا ہوں تمہارا مجھے چڑا رہی ہو۔ آدیان نے اسے مصنوعی گھورا۔ ہاں تو لالا کو چيیيگ کرتے شرم آئی؟؟
شرم کرتے نہ آپ بھی یہ سوچ کر کہ میں قبیلے کا سردار ہوں مجھے زیب نہیں دیتا کہ میں اپنی چھوٹی سی معصوم اور پیاری بہن کے ساتھ ایسا کروں۔ رمل نے اسے شرمندہ کرنا چاہا جبکہ اس کی بات پر آدیان کو ہسی آئی تھی۔ میری معصوم پیاری بھولی بہن مجھے معاف کر دو بدلے میں تمہیں شاپنگ کرواں گا وہ بھی خود لے جا کر۔
آدیان کو پتا تھا اب وہ اسے یوں ہی طعنے دے گی اسی لیے ہاتھ جوڑ کر بولا جس پر رمل کی آنکھیں چمکیں ۔ سچی؟؟ اس نے پوچھا ہاں سچی۔ آدیان مسکرا کر بولا تو وہ خوشی سے اس کے گلے لگی۔ او لو یو لالا یو آر بیسٹ۔ وہ بولی تو آ دیان نے اس کے سر پر لب رکھے۔ لو یو ٹو لالا کی جان اور جگر کے ٹوٹے۔ وہ بھی محبت سے بولا۔
وہ نہا کر بنا شرٹ پہنے تولیے سے بال مسلتا باہر نکلا تو ابرش جو ابھی کمرے میں ہی تھی اس پر نظر پڑتے ہی اپنا رخ بدل گئی۔ تمہیں زرا تمیز ہے کہ نہیں؟؟ کوئی ایسے ہی بنا کپڑوں کے کمرے میں آتا ہے؟؟ وہ آنکھیں زور سے بند کرتے یوں ہی رخ بدل کر کھڑی چیخی جبکہ اس کے چیخنے پر زابر کو ہسی آئی۔ کیوں بھئی یہ میرا کمرہ ہے تو میں اپنے کمرے میں جیسے مرضی گھوموں کسی کو کیا مسلہ ہے؟؟ وہ تولیے کو گردن میں ڈال کر اس کی کمر کو دیکھتا بولا۔ مجھے مسلہ ہے بہت زیادہ مسلہ ہے کیونکہ اب یہ کمرہ میں بھی استعمال کرتی ہوں۔ وہ اسی اینگل میں کھڑی بولی۔ اووو میں اب سمجھا۔ اس کی آنکھیں شرارتی انداز میں چمکیں اور وہ اس کی جانب بڑھتا بولا۔
میں سمجھ گیا کہ آپ کو کیا مسلہ ہے۔ آپ کو ڈر ہے کہ میری خوبصورت باڈی دیکھ کر آپ کا ایمان نہ ڈگمگا جائے اور آپ میرے پیار میں گوڈے گوڈے نہ ڈوب جائیں۔ وہ اس کے سامنے کھڑا ہو کر شرارتی انداز میں بولا تو ابرش کا پارہ چڑھا اور اس نے ایک زور دار مکہ زابر کے پیٹ میں مارا جس پر وہ درد سے کراہا۔
بکواس ہی کرنی آتی ہے تمہیں اور کچھ تو کرنا اتا نہیں ہے۔ ویسے بات شروع ہوئی ہے تو تمہیں بتا دوں کہ میرے لالا کی باڈی تم سے زیادہ اچھی ہے اور وہ بھی بنا شرٹ کے ہی کمرے میں گھومنے کے عادی ہیں۔ سوچ رہی ہوں تمہاری بہن کی کیا حالت ہوتی ہو گی وہ دونوں تو پورے گھر میں اکیلے ہوتے ہیں۔ ابرش نے ساری شرم سائڈ پر رکھتے زابر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا اور سائیڈ سے ہو کر گزرتی واش روم میں بند ہوگئی جبکہ زابر کے دماغ میں عجیب و غریب خیال آنے لگے۔ ن۔۔نہیں نہیں میری بہن کو وہ آدمی کیسے پسند آسکتا ہے نہیں ایسا تو کبھی نہیں ہو سکتا۔ وہ خود سے بڑبڑایا۔
لیکن ہو بھی تو سکتا ہے نہ میری چوہیا ہے بھی ناسمجھ۔ نہیں نہیں نہیں زابر کیا سوچ رہے ہو وہ اریش ہے وہ مر کر بھی زیام خان کے بارے میں نہیں سوچے گی ہاں مجھے پتا ہے اپنی چوہیا کا۔
وہ لمبا سانس لے کر خود کو کول ڈاؤن کرتا بولا اور ایک گھورتی نظر واشروم کے دروازے پر ڈال کر شیشے کے سامنے جا کر کھڑا ہوتا گردن سے ٹاول نکال کر بیڈ پر بھيگ گیا جبکہ واشروم کے اندر کھڑی ابرش زابر کی حالت سوچ سوچ مسکرا رہی تھی۔
* * *
تمہارا اڈمیشن کروا دیا ہے میں نے تو تم کل سے یونی جا سکتی ہو۔ وہ ٹی وی لاؤنچ میں بیٹھی ٹوم اینڈ جیری دیکھ رہی تھی جب وہ اپنے کمرے سے تیار شیار ہو کر نکلتا اس سے بولا۔ اتنی جلدی ہو گیا؟؟ اس نے حیرانگی سے پوچھا۔ ہاں میں نے اپنے سورسزز کے زریعے جلدی کروا دیا اب تم ایک اچھی سٹوڈنٹ کی طرح رہنا تاکہ میری ان۔ وہ بولا تو اریش نے آنکھیں گھمائیں۔ اوکے ٹھیک ہے سلٹ نہ ہو ٹھیک ہے اور کچھ؟؟ اس نے بے زاری سے کہا۔
اور بھی بہت کچھ ہے اب زرا دیہان سے سنو مجھے۔ جیسا کہ اب تم اس گھر میں رہو گی تو تمہیں اس گھر کے کام بھی کرنے ہوں گے گھر کی صفائی کھانا کپڑے سب کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ میں فری میں نہیں رکھوں گا تمہیں۔ وہ دھونس جماتا بولا جبکہ اس کی بات پر اریش کا منہ کھلا۔ کیا کہا؟؟ میں سارے کام کروں؟؟
ابکسکیوزمی لالا میرا مطلب ہے چاچی کے بیٹے میری بات سنیں آپ زرا۔ میں نے نہیں کہا مجھے یہاں رکھنے کو اس لیے یہ طعنہ آج کے بعد نہ دینا کہ میں تمہیں رکھ رہا ہوں۔ رہی بات کام کی تو ہم دونوں یہاں رہتے ہیں نہ تو ہم مل کر کام کریں گے نہ اکیلی میں کروں گی نہ اکیلے آپ کرو گے۔
بولیں منظور ہے یاں نہیں اگر نہیں منظور تو میں بابا کو فون کرکے کہہ دیتی ہوں مجھے لے جائیں کیونکہ کسی کے سر پر میں بوجھ ہوں۔ وہ کمر پر ہاتھ رکھتی لڑاکا انداز میں بولی جبکہ اس کا یہ انداز دیکھ وہ دنگ تھا کیونکہ وہ تو اس سے ڈرتی ہی بہت تھی مگر اس نے نوٹ کیا تھا نکاح کے بعد سے وہ اس کو دھمکا کر رکھتی تھی۔
تمہیں لگتا ہے میں ڈرتا ہوں تمہاری دھمکی سے؟؟ جاو کرو فون جسے کرنا ہے میں نہیں ڈرتا بلکہ اچھا ہے جان چھوٹے گی تم سے۔ وہ بنا ڈرے بولا۔ اوکے جیسے آپ چاہو۔ وہ کندھے آچکا کر کہتی اپنا فون اٹھا چکی تھی جبکہ اسے نمبر ڈائیل کرتے دیکھ زیام نے بھاگ کر اس سے فون پکڑا۔
کوئی ضرورت نہیں بڑوں کو پریشان کرنے کی۔ مل کر لیں گے ہر کام اب خوش۔ وہ کاٹ کھانے والے انداز میں بولا تو اریش کے چہرے پر مسکراہٹ آئی۔ یہ ہوئی نہ بات اوکے اب آپ جاؤ جہاں جانا تھا۔ وہ واپس صوفے پر بیٹھ کر ایل سی ڈی پر نظریں جماتی بولی۔
چھ بجے تیار رہنا تمہیں یونی کے لیے شاپنگ کروانی ہے بی جان کا حکم ہے۔ وہ اسے گھور کر کہتا وہاں سے چلا گیا جبکہ پیچھے آریش نے اس کی کمر کو دیکھتے اسے زبان چڑھائی تھی مگر تبھی زیام نے پلٹ کر دیکھا تھا اور اریش فوراً سے پہلے سیدھی ہو کو بیٹھ گئی تھی۔
* * *
رکو زابر مجھے بھی ساتھ لے جانا اور میری بوتیک پر چھوڈ دینا۔ وہ اپنا لیپ ٹاپ بیگ اٹھا کر کمرے سے جانے لگا جب ابرش نے اسے آواز دے کر روکا۔ ٹھیک ہے جلدی کریں کیونکہ مجھے دیر ہو رہی ہے۔ وہ گھڑی پر وقت دیکھتے بولا۔ ہاں چلو میں تیار ہوں۔ وہ پیچھے سے بولی۔ اوہو آج کی میٹنگ کی فائیل تو لی ہی نہیں۔
زابر فائیل کا یاد آتے ماتھے پر ہاتھ مارتا بولا اور پیچھے پلٹا۔ اس کے اچانک پلٹنے پر اس کے بلکل پیچھے ئ پر وہ دونوں سٹیچو کھڑی ابرش کے ماتھے سے اس کے لب ٹکرائے تھے۔ ایک دم سے ایسی سیجوئہوئے تھے۔ کوئی پانچ سے سات سیکنڈ بعد سب سے پہلے زابر ہوش میں آیا تھا۔ آخ تھو تھو تھو۔ آاآآ تھو یہ کیا ہو گیا۔ وہ فوراً دور ہو کر کھڑا ہوتا اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے ہونٹوں کو مسلتا بولا جبکہ اس کے ایسے ری ایکٹ پر ابرش کا منہ حیرت سے کھل گیا تھا۔ د۔۔دیکھ کر نہیں چل سکتے؟؟ کیا ضرورت تھی پلٹنے کی؟؟ وہ شرمندگی اور غصے سے ملی جلی کیفیت سے بولی۔
مجھ پر نہ بھڑکیں آپ کیونکہ یہ آپ کی غلطی تھی کہ آپ میرے بلکل پیچھے کھڑی تھیں۔ وہ ابرش پر الزام لگاتا بولا۔ تم سے بہس کرنا فضول ہے زابر کیونکہ فضول گوئی میں تو تم نے پی ایچ ڈی کی ہے۔ اور اب تمہیں دیر نہیں ہو رہی؟؟ جلدی مرو با ہر پاگل انسان۔ وہ غصے سے کہتی اپنا ماتھا مسلتے کمرے سے نکل گئی جبکہ پیچھے زابر اسے مکے کستا رہ گیا۔
* * *
کیا بات ہے سردار میں دیکھ رہا ہوں جب سے آپ لاہور سے واپس آئے ہیں بیٹھے بیٹھے مسکرانے لگے جاتے ہیں۔ خیر تو ہے نہ سردار؟؟ وہ آپنی حویلی کے لان میں بیٹھا مال میں رمل کے ساتھ ہوئی ملاقات کو سوچ سوچ کر مسکرا رہا تھا کہ اسے مسکراتا دیکھ اس کا خاص ملازم اس کے پاس آتا بولا۔
خیر ہی ہے دریا خان بس کوئی ایسا واقع ہوا تھا وہاں جسے یاد کرنا اچھا لگتا ہے۔ وہ ویسے ہی مسکراتے بولا۔ کہیں کسی لڑکی کا چکر تو نہیں سردار؟؟ دریا خان نے پوچھا تو ازقان کھلکھلا کر ہنسا۔ ہاہاہاہا دریا خان سہی پہنچانا تم نے۔ وہاں مال میں ایک لڑکی سے ملا تھا میں۔
وہ تھی تو چھوٹی سی مگر تھی بہت بہادر تبھی تو میرے سامنے بنا ڈرے بول رہی تھی۔ وہ رمل کو یاد کرتا بولا۔ آپ کہہ رہے ہیں تو وہ بہادر ہی ہو گی۔ دریا خان بولا۔ مگر اس کی آنکھیں! مجھے لگا جیسے ان آنکھوں کو میں نے دیکھا ہو بہت بار مگر مجھے یاد نہیں آرہا۔ وہ رمل کی آنکھیں یاد کرتا بولا۔ ہو جاتا ہے خان کبھی کبھی ہو جاتا ہے کہ ہمیں لگتا ہے جو چیز ہم دیکھ رہے ہیں اسے پہلے دیکھا ہو مگر ہر بار یہ بات سچ نہیں ہوتی کچھ وہم بھی ہوتے ہیں۔ وہ سمجھانے والا انداز میں بولا۔ ہو سکتا ہے مگر مجھے لگتا ہے میرا وہم نہیں تھا۔ وہ پرسوچ انداز میں بولا۔
ہو سکتا ہے سردار خیر میں یہاں آیا تھا تاکہ آپ کو زمینوں کا حساب کتا ب دے سکوں۔ وہ اپنے ہاتھ میں پکڑے رجسٹر کو ازقان کے سامنے کرتا بولا۔ یہاں ٹیبل پر رکھ دو میں خود ہی دیکھ لوں گا۔ وہ بولا تو دریا خان نے سر ہلاتے رجسٹر ٹیبل پر رکھا اور وہاں سے چلا گیا جبکہ پیچھے ازقان آسمان کی جانب منہ کرتا آنکھیں بند کرتے ٹھنڈی ہوا کےجھونکوں کو محسوس کرنے لگا۔