زاری مجھے نہیں جانا پلیز مجھے روک لو نہ۔ وہ زابر کے گلے لگی زار و قطار روتے بولی جبکہ رو تو وہ بھی رہا تھا کیونکہ پہلی بار اس کی بہن اس سے دور جا رہی تھی اب تو واقع لگ رہا تھا جیسے اریش کی رخصتی ہو رہی ہو جبکہ باقی کے گھر والے ان دونوں کو تاسف سے دیکھ رہے تھے سوائے نوشہ بیگم کے کیونکہ وہ خود اریش کے جانے پر رو رہی تھیں۔
اریش نے ان سے اب تک بات نہیں کی تھی یہی وجہ تھی کہ وہ ہمت نہیں کر پا رہی تھیں اسے گلے لگانے کی۔ بس کر دو تم دونوں بچے نہیں رہے تم لوگ جو ایسے کر رہے ہو۔ ہٹو دور ایک دوسرے سے دیر ہو رہی ہے زیام کو۔ بی جان اپنی چھڑی دونوں کی کمر پر لگاتیں بولیں تو وہ دونوں اپنے انسوں کو پونچھ کر ایک دوسرے سے دور ہوئے۔
مجھے معاف کرنا میری جان مجھے پتا ہے کہ میرے فیصلے پر تم مجھ سے ابھی تک ناراض ہو مگر میں تمہیں بس ہمیشہ اپنی نظروں کے سامنے دیکھنا چاہتا تھا اسی لیے میں خود غرض بن کر فیصلہ کر گیا مجھے معاف کرنا میری جان اپنا خیال رکھنا وہاں پہنچ کر مجھے کال کرنا۔
عدنان صاحب نے اریش کو گلے لگا کر کہا تو وہ جو ان سے بھی ناراض تھی ان کے گلے لگ کر پھر سے زار و قطار رونا شروع ہو گئی۔ ب۔۔بابا م۔مجھ۔۔مجھے نہیں جانا پلیز بابا مجھے روک لیں مجھے نہیں جانا۔ وہ ہچکیوں سے روتے ہوئے بولی جبکہ اس کے ایسے رونے پر عدنان صاحب کی آنکھیں بھی بھر آئیں تھیں۔
چلو جا کر چاچی سے ملو دیکھو وہ رو رہی ہیں۔ عدنان صاحب نے اپنی آنکھیں صاف کرتے اس کے کان میں کہا جس پر اس نے پیچھے پلٹ کر دیکھا جہاں پر نوشہ بیگم سر جھکائے روئے جا رہی تھیں۔ روتی بھی کیوں نہ آخر کو انہوں نے اسے بیٹیوں کی طرح پالا تھا اور ان کی وہ لاڈلہ بیٹی اب ان سے ناراض بھی تھی۔
چاچی! اس نے ان کے پاس جا کر انہیں پکارا تو انہوں نے حیران ہو کر اوپر دیکھا ایسے جیسے انہیں یقین نہ آیا ہو کہ اریش نے انہیں پکارا۔ میری جان میری بچی مجھے معاف کرنا مجھے معاف کر دو پلیز۔ پلیز مجھ سے ناراض نہ ہو۔ وہ روتے ہوئے اس کے گلے لگتیں بولیں تو ار یش کی پھر سے ہچکی بندھ گئی۔ آ۔۔اپ مجھے معاف کر دیں چاچی میں نے آپ سے بدتمیزی سے بات کی آپ کو برا بھلا کہا سوری چاچی۔ وہ اپنی غلطی مانتی تھی تبھی تو معافی مانگ گئی۔ نہیں میرا بچہ تم کیوں معافی مانگ رہی ہو تم بھی سہی تھی اپنی جگہ ایسے مت کہو۔ وہ اسے دور کرتیں اس کے انسوں صاف کرتے بولیں۔ ان سب کے ڈرامے دیکھ کر زیام کو الجھن ہو رہی تھی۔ بس کر دیں اب دیر ہو رہی ہے مجھے۔
وہ چڑ کر بولا۔ چلو بیٹا اپنا خیال رکھنا نوشہ بیگم نے اس کے ماتھے کا بوسہ لے کر کہا تو اس نے نہ میں سر ہلاتے مدد طلب آنکھوں سے انہیں دیکھا کہ وہ اسے روک لیں مگر وہ ایسا نہیں کر سکتی تھیں۔ اپنا خیال رکھنا اریش۔ ابرش نے آگے ہو کر اسے گلے لگا کر کہا۔ او میں تمہارا سامان گاڑی تک لے جاتا ہوں۔ وہ ابرش سے دور ہو کر اپنے بیگ تک پہنچی تو زابر اپنے انسوں کو صاف کرتے اس کے پاس آکر بولا۔ زاری مجھے روز کال کرنا اور مجھ سے ملنے آتے رہنا پلیز۔ وہ اس کے کندھے سے لگ کر بولی۔ ٹھیک ہے میری چوہیا میں اپنی لاڈلی کو ملنے آتا رہوں گا۔ وہ اس کے ماتھے کا بوسہ لے کر کہتا اس کا سامان اٹھا چکا تھا۔ مجھ سے نہیں ملو گی؟؟ وہ سب سے ملی تھی سوائے بی جان کے کیو نکہ باقی سب تو ہاں میں ہاں ملانے والے تھے اصل کام تو بی جان کا تھا نہ۔
نہیں آپ سے ابھی بھی ناراض ہوں۔ وہ انہیں بنا دیکھے کہتی زابر کے ساتھ باہر کی جانب بڑھ گئی جبکہ بی جان اسے دیکھ کر رہ گئیں۔ معاف کریے گا ماں جی وہ ابھی اس رشتے کو پوری طرح سے اپنا نہیں رہی اسی لیے آپ سے ناراض ہے۔ عدنان صاحب نے ان کے پاس آکر کہا تو وہ مشکل سے مسکرائیں۔ جانتی ہوں آخر کو بی جان ہوں ان کی مجھے کیوں فکر ہوگی پتا ہے مجھے کہ ایک دن میرے پاس آکر میرے فیصلے پر مجھے سراہے گی۔ وہ دروازے کو دیکھتیں بولیں جہاں سے وہ اور زیام گئے تھے۔ گھر کی رونق چلی گئی ماں جی اب دل نہیں لگے گا ہمارا۔ نوشہ بیگم بی جان سے کہتیں پھر سے رو پڑیں جبکہ اس بار تو بی جان بھی اپنے انسوں کو روک نہ سکی تھیں۔
* * *
میں کسی سے ملنے نہیں جاؤں گا بات ختم۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا دا جان کہ میں شادی نہیں کروں گا پھر آپ کیسے کسی سے میرے رشتے کی بات کر سکتے ہیں بنا میری اجازت کے۔ وہ دا جان کے سامنے کھڑا سخت لہجے میں بولا۔ کیوں میں تمہارا دا جان ہوں اس لیے مجھے حق ہے تمہارے پوچھے بنا میں تمہارے لیے لڑکی پسند کروں۔ اب چپ چاپ تم اس لڑ کی سے ملو جا کر۔
وہ دو ٹوک انداز میں بولے۔ میں پاگل نظر آتا ہوں کہ ابھی کل لاہور سے آیا ہوں اور دو دن بعد پھر سے چلا جاؤں صرف چند منٹ کے لیے۔ آپ انکار کر دیں اس لڑکی کے گھر والوں کو میں نہیں جا رہا۔ عجیب ہے مانا وہ یورپ سے آئے ہیں مگر یہ پاکستان ہے یہا ں پر بلائنڈ ڈیٹس نہیں ہوتیں۔ وہ فل تپا ہوا تھا اسی لیے غصے سے بولا۔
تم جاؤ گے تو مطلب جاؤ گے یہ میرا حکم ہے۔ ایک بار جاؤ اگر لڑکی پسند نہ آئی تو ٹھیک ہے نہیں کرتے وہاں شادی پر ایک بار جا کر لڑکی سے ملو تو سہی۔ دا جان ضد پر اڑے ہوئے تھے جبکہ انکی بات پر وہ سوچ میں پڑ گیا۔ یہ سہی تھا وہ ملنے جاتا اور واپس آکر ربجيکٹ کر دیتا ویسے بھی اسے لڑکی پسند تو انی نہیں تھی۔
ٹھیک ہے مگر پھر آپ مجھے کسی بھی لڑکی سے ملنے کے لیے مجبور نہیں کریں گے۔ وہ سوچ کر بولا۔ وہ بعد میں دیکھیں گے پر ابھی تم پرسوں اس لڑکی سے ملنے جاؤ۔ دا جان خوشی سے کہتے وہاں سے چلے گئے جبکہ پیچھے وہ برے برے منہ بنا کر رہ گیا۔
* * *
میری سنو بات اریش ہم اس گھر میں ایک ساتھ ہیں مگر بلکل الگ الگ رہیں گے۔ نہ تم میر زندگی میں انٹر فئیر کرو گی نہ میں تمہاری میں۔ تم ا پنی زندگی جیو اور مجھے میری جینے دو۔ میں تمہارا کل پرسوں تک یہاں اڈمیشن کروا دوں گا اس لیے تم اپنی یونی پر اور پڑھائی پر توجہ دینا اگر تمہیں یہاں کوئی لڑکا پسند بھی جائے تو مسلہ نہیں کیونکہ ویسے بھی میں نے تو تمہیں چھوڈ ہی دینا ہے اس لیے تم اپنا لائف پاٹنر ڈھونڈ سکتی ہو مجھے پروا ہ نہیں ہے۔
اسلام آباد والے گھر پہنچتے ہی زیام نے سب سے پہلے اس کے ساتھ بیٹھ کر بھاشن دینا شروع کیا تھا جبکہ اریش جمائی روکتے اس کی تقریر سن رہی تھی۔ ہو گئی ختم تقریر؟؟ اب مجھے یہ بتائیں میں کہاں سوں؟؟ مجھے نید آرہی ہے میرا کمرہ کہاں ہے؟؟
وہ ایک لمبی جمائی لیتی بولی تو زیام کا سر چکرا کر رہ گیا مطلب وہ اس سے اتنی اہم بات کر رہا تھا اور وہ اسے تقریر کہہ رہی تھی۔ وہ والا کمرہ ہے جاؤ اس میں جا کر مر جاؤ۔ وہ غصے سے کہتا اٹھ کر اپنے کمرے میں چلا گیا جبکہ اریش کندھے آچکا کر اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئی۔
کیا بلائنڈ ڈیٹ؟؟ وہ حیرت کے مارے چیخی۔ ہاں یار بلائنڈ ڈیٹ وہ بھی کل۔ وہ بیڈ پر گرنے کے انداز میں بیٹھی۔ تو تم اب کیا کرو گی؟؟ اس نے افسین کے پاس بیٹھ کر پوچھا۔ کیا کروں گی سے کیا مطلب ؟؟
مجھے نہیں جانا اس ڈیٹ پر۔ تمہیں پتا ہے میں کسی اور کو پسند کرتی ہوں پھر میں کیسے گھر والوں کی پسند سے شادی کر لوں۔ وہ زمین کو گھور کر کہتی اردل کو واقع بہت پریشان لگی۔ تو بتا دے نہ گھر والوں کو کہ تو کسی اور کو پسند کرتی ہے۔
اس نے افسین کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر سمجھایا۔ نہیں بتا سکتی یار کیونکہ وہ لڑکا غریب ہے اور تمہیں پتا ہے کہ میری فیملی کبھی بھی کسی مڈل کلاس گھر میں میری شادی نہیں کرے گی۔ وہ سر ہاتھوں میں گرائے بولی۔ یار تم کم سے کم اپنے دادا جان کو تو بتا دو تاکہ وہ خود اپنے دوست کو منع کردیں۔ اردل کو خود بھی فکر ہو رہی تھی۔
میں نے بتایا ہے مگر وہ بھی موم ڈیڈ کی طرح نہیں مان رہے۔ میں کیا کروں یار اب بس اس لڑکے پر ہے کہ وہ انکار کر دے۔ وہ بے بسی سے بولی۔ مجھے بہت برا لگ رہا ہے یار تمہارے لیے کاش میں کچھ کر سکتی۔
وہ مایوسی سے بولی جبکہ اس کی بات پر افسین کے دماغ کی گھنٹی بجی۔ تم کر سکتی ہو اردل تم بہت کچھ کر سکتی ہو بلکے سب کچھ کر سکتی ہو۔ افسین ایک دم کھڑی ہوتی چہک کر بولی جبکہ اس کی بات اردل کے سر پر سے گزری۔ میں سمجھی نہیں کچھ۔
میں بھلا کیا کر سکتی ہوں؟؟ اس نے ناسمجھی سے پوچھا۔ اردل پلیز میری جگہ تم چلی جاؤ اس لڑکے سے ملنے۔ افسین نے اس کا ہاتھ پکر کر کہا تو اردل کو جھٹکا لگا۔ پ۔۔پاگل ہو گئی ہو کیا؟؟ میں کیوں جاؤں تمہاری جگہ۔ میں نہیں جا رہی۔ وہ ہاتھ چھداد کر نہ میں سر ہلاتے بولی۔ پلیز یار اردل ایک بار مدد کر دے نہ۔
تو میری دوست ہے نہ۔ تم تو ایکٹنگ بھی اتنی اچھی کرتی ہو اور کنفیڈینس تو تم میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔ پلیز یار تو افسین بن کر چلی جا اور اس لڑکے کو اتنا بدگمان کر دے مجھ سے کہ وہ خود ہی انکار کردے۔ پلیز یار جانی نہیں تو میری مان جا نہ۔
نہیں میں یہ کام نہیں کروں گی۔ تم خود کر لو مجھ سے امید مت رکھو۔ اس نے صاف انکار کیا۔ پلیز اردل تجھے ہماری دوستی کا واسطہ ہے پلیز یار۔
افسین نے اسے واسطہ دیا تو وہ سوچ میں پڑ گئی۔ کیا ہے یار مجھے نہیں کرنا۔ وہ سو چ کر پھر سے بولی مگر افسین نے آگے سے اسے معصوم منہ بنا کر دیکھا۔ پلیز نہ اپنی دوست کے لیے اتنا نہیں کر سکتی پلیز پلیز پلیز۔ وہ ہاتھ جوڑ کر پلیز پلیز کی رت لگا گئی۔
اوکے اوکے کر دوں گی مگر پہلی اور آخری مرتبہ اس کے بعد بلکل نہیں۔ اس نے آنکھیں بند کرتے آخر بڑا فیصلہ کیا۔ شکریہ یار شکریہ لو یو جانی بہت شکریہ۔ وہ کھڑی ہوتی اس کے گلے لگ کر بولی۔ دور ہٹو کیا سانس بند کرو گی میرا۔ اردل نے اسے دور کرنے کی کوشش کرتے کہا مگر افسین کو تو خوشی چڑھی تھی اس لیے اس کے دور کرنے پر بھی دور نہ ہوئی۔
* * *
زابر اٹھو میں کہہ رہی ہوں جلدی اٹھو۔ وہ زابر کے سر پر کھڑی اونچی آواز میں بولتی اسے جگا رہی تھی جبکہ زابر میاں پر ان آوازوں کا تھوڑا بہت بھی اثر نہیں ہو رہا تھا۔ زابر تمہیں سنائی نہیں دے رہا میں کیا کہہ رہی ہوں اٹھو ڈھیٹ انسان۔
اسے نہ
کھولیں۔ کیا ہے ارشی سونے دے مجھے۔ وہ ابرش کو اریش سمجھ کر غنودگی میں بولتا پھر سے کمف ٹرر اوپر لے کر کروٹ بدل گیا۔ زابر اٹھو جلدی اٹھو ورنہ قسم سے میں تمہارے اوپر ٹھنڈا پانی ڈال دوں گی۔ اس نے زابر کو کندھے سے پکڑ کر واپس سے سیدھا کرتے اسے جھنجھوڑ کر کہا تو زابر کی ساری نید اڈ گئی۔ کیا ہے یار آپ مجھے سونے کیوں نہیں دے رہیں؟؟ نماز پڑھ کر سویا تھا میں اچھی بھلی نید آئی ہوئی تھی مگر ساری نید خراب کر دی آپ نے۔ وہ برے برے منہ بنا کر شکایتی انداز میں بولا۔ مجھ سے کچھ سن نہ لینا آلسی انسان۔
اٹھو صبح کے آٹھ بج رہے ہیں اور تم ابھی تک سو رہے ہو۔ اٹھو جلدی بستر چھوڈو اور تیار ہو جاؤ۔ آج تم آفس جاؤ گے۔ ابرش نے اس کے سر بم پھوڑا۔ ک۔۔کیا آفس؟؟ اس نے آنکھیں پھاڑے پو چھا۔ ہاں آفس اٹھو اب۔ وہ واپس کھڑی ہوتی بولی اور ساتھ زابر کا کمف ٹرر بھی اٹھا گئی۔ کیا ہے مجھے نہیں جانا ابھی میری آفس جانے کی عمر نہیں ہے۔
وہ بچوں کی طرح ٹانگیں مارتا بولا۔ شرم کرو کچھ تمہاری عمر کے لڑکے اچھی جوب کر رہے ہیں اور اپنے بیوی بچوں کو پال رہے ہیں اور ایک تم ہو کہ کہہ رہے ہو مجھے نہیں جانا۔ ابرش نے اسے گھورتے شرم دلانی چاہی۔ ہاں تو ابھی صرف میں بیوی والا ہوں بچے نہیں ہوئے میرے تو جب بچے ہوں گے تب آکر اٹھانا کہ آفس جاؤ۔
وہ نید کے لیے پاگل ہوتا بنا سوچے سمجھے بول گیا مگر ابرش کا چہرہ لال کر گیا تھا اب پتا نہیں وہ غصے سے لال ہوا تھا یاں شرم سے۔ بکواس بند کرو زابر بھولو مت میں تم سے بڑی ہوں اور اسی بات کا فائیدہ اٹھا کر میں نے تمہیں مارنا ہے اس لیے اگر مار نہیں کھانا چاہتے تو چپ چاپ اٹھ جاؤ۔
ابرش نے اسے وارنگ بھرے انداز میں کہا اور کمف ٹرر
کو بیڈ پر پھینک کر دروازے کی جانب بڑھ گئی۔ جلدی تیار ہو کر آؤ نیچے ورنہ اس بار میرے ساتھ بی جان بھی اوپر آئیں گئیں پھر تم اپنا انجام خود ہی دیکھو گے۔ اس نے جاتے جاتے ایک اور دھمکی دی اور کمرے سے باہر چلی گئی جبکہ زابر بیچارہ اپنی بری قسمت پر روتا رہ گیا۔
* * *
وہ ٹائم سے پہلے ہی ریسٹورنٹ پہنچ گئی تھی اور آدھے گھنٹے سے اس لڑکے کا انتظار کر رہی تھی جس سے اسے افسین کی جگہ ملنا تھا۔ ہیلو ہاں یار ابھی تک وہ لڑکا نہیں آیا۔ مجھے لگتا ہے اسے آنا بھی نہیں ہے۔ شاید وہ بھی اس رشتے سے راضی نہ ہو۔ اس نے انتظار سے اکتا کر افسین کو کال کرتے کہا۔ صرف دس منٹ اور انتظار کروں گی پھر میں واپس آجاؤں گی ہوسٹل۔ اس نے کلائی پر بندھی گھڑی پر وقت دیکھتے کہا اور فون بند کر دیا۔ ابھی دو منت ہی گزرے تھے کہ اس نے ایک خوبرو نوجوان کو اپنی جانب آتے دیکھا۔ بلیک پینٹ اور بلیک شرٹ میں ملبوس وہ نوجوان واللہ قیامت خیر حسن رکھتا تھا۔ اسے دیکھ کر اردل اپنی جگہ جم کر رہ گئی تھی۔ نظریں تو جیسے اس پر جم گئیں تھیں۔ وہ اپنی سمندری رنگ آنکھوں سے اس کی جانب دیکھتا اس کے پاس پہنچ چکا تھا مگر اردل باجی تو ابھی تک اس کی پرسی ی میں کھوئی ہوئی تھی۔ ابکسکیوزمی مس! کیا آپ مس افسین ہیں؟؟
يلی
آدیان نے اس لڑکی کو غور سے دیکھا جو عجیب و غریب چمکیلے اور تیز رنگ کے کپڑے پہنے کسی مجسمے کی ماند بیٹھی اسے دیکھ رہی تھی۔ آدیان کے مخاطب کرنے پر اردل ہوش میں آئی۔ ج۔۔جی جی میں ہی ہوں افسین۔
اردل جلدی سے کھڑی ہوتی بولی۔ اوہ میرا نام آدیان ہے اور آپ جس لڑکے سے ملنے آئی ہیں وہ میں ہی ہوں۔ وہ اس کے سامنے والی کرسی پر بیٹھتا بولا جس پر اردل نے اس کی جانب مسکراہٹ اچھالی۔ سیيلی توبہ ہے اردل تم کب سے لڑکوں کو ایسے تاڑنے لگی؟؟ اب اس کی پر ی میں مت کھونا کیونکہ تم یہاں اپنی دوست کی خاطر آئی ہو اور کچھ بھی کر کے رشتے کو انکار کروانا ہے۔
وہ ٹیبل پر نظریں جما کر خود کو ڈپٹتے بولی۔ کیا کوئی مسلہ ہے؟؟ آدیان نے اسے خود سے بڑبڑاتے دیکھ پوچھا۔ ارے نہیں کوئی مسلہ نہیں وہ تو میں بس اپنے دوستو ں سے پوچھ رہی تھی کہ ہم کھانے میں کیا آڈر کریں۔ اس نے آنکھوں کو جھپکتے چہرے پر بڑی ساری مسکراہٹ سجا کر کہا تو آدیان کو اس کی بات سمجھ نہ آئی۔
دوست؟؟ کون سے دوست؟؟ اس نے حیرانگی سے ایدھر ادُھر دیکھتے پوچھا۔ ارے یہ رہے میرے دوست۔ یہ ہے کیوٹی اور یہ یے بیوٹی۔ ان سے پوچھ رہی تھی۔ اردل نے اپنے دونوں ہاتھ اس کے آگے کرتے کہا تو آدیان کو وہ پاگل لگی۔ ایسے مت دیکھیں مجھے جیسے میں کوئی پاگل ہوں۔ یہ دیکھیں یہ جو میرے ہاتھ ہیں نہ ان سے ہی تو میں نے کھانا کھانا ہے۔ منہ تک نوالہ یہی لے کر جاتے ہیں تو پھر کھا نا میں ان کی پسند کا ہی آڈر کرتی ہوں۔ یہ بات بھی کرتے ہیں یہ دیکھیں ابھی یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم آج کھانے میں میٹھی بریانی کھائیں گے۔
اردل اپنے دونوں ہاتھوں کو غور سے دیکھتی اسے بتانے لگی جبکہ اس کی باتیں سن کر آدیان کو یقین ہو رہا تھا کہ وہ پاگل ہے۔ میٹھی بریانی کیا ہوتی ہے؟؟ آدیان نے پوچھا۔ ہم آڈر کرتے ہیں نہ پھر آپ کو بتاؤں گی کہ میٹھی بریانی کیا ہوتی یے۔ وہ مسکرا کر کہتی ویٹر کو اپنی جانب آنے کا اشارہ کر گئی۔ تو آپ کیا کرتے ہیں؟؟
اردل نے پاگلوں کی طرح اپنے بالوں میں خارش کرتے پوچھا۔ اس کا ایسا نیہیو آدیان کا موڈ خراب کر رہا تھا۔ سوری ابكچلی سر میں جوئیں بہت ہیں اسی لیے خارش ہوتی ہے۔ دیکھیں نہ ایک تو میں نے ان کو رہنے کے لیے اپنا سر دیا ہوا ہے اور اوپر سے وہ سب مل کر میرے سر سے ہی خون چوستی ہیں۔ آپ بتائیں غلط بات ہے نہ یہ؟؟
آدیان اس کے سوال کا جواب دیے بنا اسے عجیب نظروں سے دیکھ رہا تھا جب وہ خود پھر سے بولنا شروع ہو گئی۔ کیا آپ ٹھیک ہیں؟؟ آپ کو کوئی مینٹل پروبلم ہے؟؟ اس نے آخر پوچھ ہی لیا۔ ارے مجھے کون سی پروبلم ہوگی۔ کوئی پروبلم نہیں ہے بس ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ میرا فیورٹ کلب ایک ما ہ کے لیے بند ہو گیا ہے اور مجھے اس کلب کی سپیشل شراب بہت یاد آتی ہے۔
پتا نہیں کب کھلے گا کلب اور کب میں فیورٹ شراب پی کر کھل کر پول ڈانس کر سکوں گی۔ اس نے چہرے پر اداسی سجائے کہا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں تھا کہ اردل ایکٹنگ کی اخیر کر رہی تھی تبھی تو آدیان بھی بیوقوف بن رہا تھا۔ آپ بھی کچھ بولیں نہ چپ کیوں ہیں؟؟ آدیان کو چپ دیکھ وہ بولی۔ نہیں شکریہ مجھے عادت نہیں کسی سے بھی بے فضول بات کرنے کی۔ آدیان نے روڈ لہجے میں کہا تو اردل کے دل میں لڈو پھوٹے کیونکہ ان کا پلان کامیاب ہو رہا تھا۔ ارے واہ کھانا آگیا چلیں کھانا کھاتے ہیں۔ اردل کی بریانی اور آدیان کی کافی آگئی تو وہ خوشی سے بولی ایسے جیسے زندگی میں پہلی بار کھانا دیکھا ہو۔
یہ تو نارمل بریانی ہے پھر یہ میٹھی بریانی کیوں کہہ رہی تھی؟؟ بریانی کو غور سے دیکھتے آدیان نے سوچا مگر اگلے ہی پل اس کی آنکھیں کھلی تھیں کیونکہ اردل نے پلیٹ میں بریانی نکال کر اس پر ٹیبل پر رکھی گئی کیجٹ کی بوتل سے کیجٹ ڈالی تھی۔ ی۔۔یہ کیا کر رہی ہیں آپ؟؟
آدیان نے حیرانگی سے پوچھا۔ ارے یہی تو ہے میری میٹھی بریانی۔ واہ جی کیا لذت ہے۔ وہ مسکرا کر کہتی کیجٹ سے بھرے چاولوں کا چمچ بھر کر منہ میں ڈال گئی جبکہ آدیان کو لگا اسے الٹی اجائے گی۔ حال تو کچھ اردل کا بھی یہی تھا مگر اسے یہ سب کرنا تھا اسی لیے چہرے کے ایکسپریشن سہی رکھے اور مشکل سے نوالہ نگلا۔
آپ کو اس شادی میں کیوں دلچسپی ہے؟؟ آدیان آخر اصل ٹوپک پر آیا۔ اس نے اپنی کافی بھی سائڈ پر رکھ دی تھی کیونکہ اردل کی حرکتیں دیکھ اس کا کافی سے بھی دل بھر گیا تھا۔ اس کے سوال پر اردل نے اپنی پلیٹ سائڈ پر کر دی تھی۔ کس نے کہا مجھے شادی میں انٹرسٹ ہے؟؟ ارے نہ جی مجھے شادی جیسی چیز میں بلکل انٹرسٹ نہیں ہے۔
سے جھپکتے ہوئے بولی تو ایک پل کو آدیان کو وہ کچھ دیر پہلے والی لڑکی سے بلکل وہ آنکھوں کو معصومیت مختلف لگی۔ میں سچ بتا رہی ہوں کیونکہ مجھے جھوٹ بولنے کی عادت نہیں۔ میں بتا دوں کہ میں ایک آزاد پنچھی ہوں اسی لیے شادی وغیرہ کے بارے میں نہیں سوچتی مگر ہاں مجھے بوائے فرینڈز بنانا پسند ہے۔ میرے پانچ بوائے فرینڈ ہیں اور سب کے سب مجھ سے خوش ہیں کیونکہ میں سب کو خوش کرتی ہوں۔ ب مہن بھی بتا دوں مجھے اس ملاقات پر زبردستی بھیجا گیا ہے میرا کوئی اردہ نہیں شادی کا۔ پہلے سوچا تھا کہ تمہیں سیدھا انکار کر دوں گی مگر تمہاری پرسی يلیی پسند آئی مجھے۔
تمہاری بیوی تو نہیں مگر ہاں تمہاری گرل فرینڈ بن سکتی ہوں۔ تم بھی میرے بوائے فرینڈ بن جاؤ پھر میرے پورے آدھے درجن بوائے فرینڈ ہو جائیں گے اور پھر ایک دن انشاللہ پورے درجن بھی ہوں گے۔ وہ جو دماغ میں آرہا تھا بولتی جا رہی تھی کیونکہ اسے اس لڑکے کے سامنے اپنی یعنی افسین کی بمج خراب کرنی تھی تاکہ وہ رشتے سے انکار کر دے۔
ا
اس کی باتوں کو سن کر آدیان کو لگا اس لڑکی یہاں نہیں پاگل خانے ہونا چاہیے تھا۔ ایک منٹ میں زرا اپنے جوگرز کے تسمے باندھ لوں۔ اپنے جوگرز کے کھلے تسمے دیکھ کر اس نے اردل سے کہا او ر پھر نیچے کو جھک کر تسمے باندھے۔ واپس سے سیدھے ہوتے ہوئے اس کی نظر گرین ہیل میں قید اردل کے پیروں پر گئی جنہیں وہ لگاتار ہلا رہی تھی۔ اس کے پاؤں کی حرکت کو دیکھ ناجانے کیوں اس کے چہرے پر مسکراہٹ آئی۔
سوری وہ تسمے کھل گئے تھے۔ وہ سیدھا ہو کر بولا تو ا ردل نے آگے سے ہس کر اٹس اوکے کہہ دیا۔ تو مس افسین آپ نے کہا میں آپ کا بوائے فرینڈ بن جاؤں۔ کیا آپ بتائیں گی کہ اس سے مجھے کیا ملے گا اس نے سامنے بیٹھی اردل کے ہاتھوں کو دیکھتے پوچھا جنہیں اس نے ٹیبل پر رکھا تھا اور دونوں؟؟ ہاتھوں کی انگلیوں کو وہ بار بار آپس میں الجھا رہی تھی۔
آدیان کو اس کے ہاتھوں اور پیروں کی حرکت سے سب سمجھ آگئی تھی کہ وہ سب ڈرامہ کر رہی تھی تبھی تو نروس ہو رہی تھی۔ یقیناً وہ بھی اس رشتے سے انکار چاہتی تھی تبھی تو اس طرح سے خود کو بیڈ گرل شو کر رہی تھی مگر وہ داد دیتا تھا اسے کہ اس نے نروس ہونے کے باوجود بہت خوب ایکٹنگ کی تھی۔
دیکھو لڑکے اگر تم میرے بوائے فرینڈ بنو گے تو تم بہت خوش رہو گے۔ کیونکہ میں ایک بولڈ لڑکی ہوں اور مجھے کسی چیز کا ڈر اور شرم نہیں۔ نہیں یقین تو آزما کر دیکھ لو۔ وہ آنکھ ونک کرتے ہوئے کہتی آخر میں زور دار قہقہہ لگا گئی۔ اس کی بات پر آدیان نے مشکل سے اپنی مسکراہٹ چھپائی۔ میں سوچوں گا اس آفر کے بارے میں مگر ابھی مجھے دیر ہو رہی ہے سوری مگر مجھے جانا ہوگا۔ وہ ویٹر کو اپنی جانب آنے کا اشارہ کرتا اردل سے بولا جس پر اس نے سر ہلا دیا۔ اوکے بائے آپ اپنی میٹھی بریانی انجوائے کریں اور اپنے دونوں دوستوں کیوٹی بیوٹی کو بھی بائے کہنا۔
وہ بل دے کر کھڑا ہوتا اردل سے بولا اور وہاں سے چلا گیا جبکہ اس کے جاتے ہی اردل نے کرسی پر سر پیچھے گرائے کھل کر سانس لیا۔ یس یس میں نے کر دیکھایا۔ وہ ہاتھ کی میٹھی بنا کر خوشی سے بازو اوپر نیچے کرتی بولی جبکہ آدیان جو ابھی ریسٹورنٹ کے دروازے پر ہی کھڑا تھا اس کی حرکتیں دیکھ مسکرا کر رہ گیا۔