Chapter 40: قسط 40

کیا کر رہی ہو تم اردل۔ کچھ کھا کیوں نہیں رہی تم؟؟ میں نے سب اپنے ہاتھوں سے تمہارے لیے بنایا ہے۔ چلو شاباش جلدی سے کھانا شروع کرو دیکھو کتنی کمزور ہو گئی ہو تم میری گڑیا۔۔کھاو شاباش۔۔وہ اس کے سامنے کباب رکھتا بولا جبکہ اردل نے ایک بھرپور نظر پورے ٹیبل پر ڈالی جو طرح طرح کی چیزوں سے بھرا پڑ ا تھا اور سب کچھ ازقان نے خود اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا۔ لالا میں اتنا سب کیسے کھا سکتی ہوں؟؟

تھوڑا سا کھاؤں گی میں بس کیونکہ مجھے اتنی سی بھوک ہے اور آپ بھی بیٹھو نہ میرے ساتھ۔ وہ مسکراتے ہوئے بولی تو ازقان نے مسکرا کر اسے دیکھا اور پھر آگے ہو کر اس کے ماتھے پر بوسہ دیا۔ ٹھیک ہے جیسے میری گڑیا چاہے۔ وہ مسکرا کر کہتا اس کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھا۔ واؤ لالا آپ کے ہاتھ میں تو پہلے سے بھی زیادہ ذائقہ آگیا ہے۔ وہ نان کے ساتھ دنبہ کڑاھی کا سالن لگا کر کھاتی بولی جس پر ازقان کی مسکراہٹ گہری ہوئی۔

تمہاری بھابھی نے مجھ سے کھانے بنوا بنوا کر مجھے اور زیادہ ٹرینڈ کر دیا ہے اس لیے اور پھر آج میں نے کچھ زیادہ ہی دل سے بنایا ہے نہ اس وجہ سے بھی۔ اس نے مسکراتے ہوئے کہا اور پھر خود ایک نوالہ بنا کر اردل کے ہونٹوں کے پاس کیا جسے اس نے فوراً منہ کھول کر ڈانٹوں تلے دبایا۔ واؤ اکیلے اکیلے کھانا کھایا جا رہا ہے اور ایک میں ہوں جس نے آپ کی یاد میں کچھ نہیں کھایا۔

اندر آتی رمل انہیں دیکھ کر بولی جبکہ اس کی آواز پر ازقان نے فوراً دروازے کی جانب دیکھا جہاں پر وہ اپنے لالا کے بازوں کے حصار میں کھڑی تھی اور باقی لوگ اس کے پیچھے کھڑے تھے۔ جہاں رمل کو دیکھ کر ازقان کے چہرے پر مسکراہٹ آئی وہیں باقی سب کو دیکھ کر اس کے ماتھے پر بل پڑے۔ تم سب یہاں کیا کر رہے ہو؟؟ رمل کو چھوڈو اور باقی سب نکلو یہاں سے۔

وہ کرسی سے کھڑا ہوتا بولا۔ ازقان لالا گھر آئی بہنوں کو ایسے گھر سے نکالتے ہیں؟؟ اریش نے اس کی بات پر آنکھوں میں جھوٹے آنسوں لا کر کہا تو ازقان شرمندہ ہوا۔ سوری بہنا میرا وہ مطلب نہیں تھا۔ میں ان سے کہہ رہا تھا۔ چلو صرف تم تینوں نکلو یہاں سے۔ وہ اریش سے سوری کرتا زابر زیام اور آدیان سے بولا۔ ہم کیوں جائیں ہمارے یار کا گھر ہے ہم نہیں جا رہے۔ زیام ڈھٹائی سے بولا اور پھر اریش کا ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھا۔ بہن کے شوہر کو گھر سے نکالو گے تو بہن کا شوہر بہن سے ناراض ہو گا اس لیے سوچ سمجھ کر بولو۔

وہ ازقان کے پاس آکر بولا تو ازقان نے اریش کو دیکھا جس نے معصوم منہ بنا کر ہاں میں سر ہلایا کہ ہاں ایسا ہی ہے جبکہ ازقان کنفیوژ ہوا کہ اب وہ کیا کرے۔ ہم بات کرنے آئیں ہیں تم سے۔ آدیان نے کہا تو ازقان نے سینے پر ہاتھ باندھے لیکن تبھی اس نے محسوس کیا کہ آدیان اس کے پیچھے کھڑی اردل کو دیکھ رہا ہے۔ نظروں کا زاویہ درست کرو ورنہ یہ نظریں دیکھنے کے قابل نہیں رہیں گیں۔ وہ غصے سے بولا اور اردل کے سامنے آتا اسے اپنے پیچھے چھپا گیا۔

لالا سے اپنے شوہر کی خاطر لڑ بھی نہیں رہی تھی جبکہ رمل اپنے لالا کے ساتھ کھڑی رہی کیونکہ اسے اپنے لالا کے ساتھ مل کر اپنے شوہر سے لڑنا تھا۔ دیکھو میں لڑنے نہیں آیا میں صرف تم سے بات کرنے معافی مانگنے تمہاری بیوی کو تمہارے حوالے کرنے تمہارا منہ میٹھا کروانے کے ساتھ تم سے اپنی رخصتی کی اجازت دینے کی بھیک مانگنے آیا ہوں۔

با ہر سے وہ جتنے غصے اور انيییوڈ سے آیا تھا اندر آکر وہ اتنا ہی شریف بن گیا تھا اسی لیے شرافت کے ساتھ اس سے بات کرنے لگا۔ میری بیوی میرے حوالے کرو اور جاؤ یہاں سے کیونکہ باقی کوئی بھی کام تمہارا یہاں نہیں بنے گا۔ وہ روکھے لہجے میں بولا۔ پہلے بات تو سن لیں لالا کی ایک بار۔ رمل نے کہا تو ازقان نے اسے گھورا کہ تم چپ رہو۔ ازقان یار ختم کرو نہ ساری ناراضگی۔

اب آخر کب تک ایسے چلے گا۔ دیکھو نہ اب تو اردل بھی واپس آگئی ہے اور خدا کی کرنی کہ اس کی شادی آدیان سے ہی ہوئی ہے پھر کیوں تم ایسے کر رہے ہو؟؟ اب زیام نے آگے ہو کر اسے سمجھایا۔ نہیں کر سکتا اسے معاف۔ جو چار سال کا دکھ میں نے جھیلا ہے اسے کیسے بھول جاؤں؟؟

میں وہ وقت کیسے بھول جاؤں جب مجھے لگا میں نے اپنی اردل کو کھو دیا جب میں نے اس لڑکی کو اردل سمجھ کر دفنایا تب میرا دل کیسے تڑپا مجھے کتنی درد ہوئی میں کیسے بھول جاؤں؟؟ نہیں بھول سکتا میں وہ سب اس لیے اسے کہو یہاں سے چلا جائے۔ ازقان نے غصے سے کہا جبکہ اس کی بات پر آدیان بہت شرمندہ ہوا اور وہیں اردل کی آنکھوں میں آنسوں آگئے کہ کیسے اس کے لالا اس کے لیے روئے اور تڑپے تھے۔

خان جی ایک بار میری خاطر اردل کی خاطر ٹھنڈے دماغ سے سوچیں اور لالا کو ایک موقع دیں۔ وہ سچ میں اردل بھابھی کو بہت خوش رکھیں گے۔ میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کی بہن میرے لالا کے ساتھ بہت خوش رہے گی۔ رمل نے کہا مگر ازقان نے نہ میں سر ہلایا۔ نہیں کروں گا معاف کبھی نہیں۔ ازقان نے پھر سے انکار کیا تو سب ایک دوسرے کو دیکھنے لگے۔ آپ ایک بار اردل سے تو پوچھیں کہ کیا وہ آدیان لالا سے دور رہنا چاہتی ہے؟؟

کیا وہ علیحدگی چاہتی ہے؟؟ آپ خود سوچیں کہ اردل کی محبت کتنی سچی تھی کہ اللہ جی نے چار سال بعد ایک معجزے کی صورت میں انہیں پھر سے ملایا اور ان کا نکاح کروا دیا۔ ان کا رشتہ اللہ جی۔ کو منظور ہے پھر آپ یاں میں ہم کون ہوتے ہیں انہیں الگ کرنے والے۔ ایک بار اردل بھابھی سے پوچھ لیں ان کا کیا فیصلہ ہے۔

رمل کی بات پر وہ کچھ پل خاموش رہا اور پھر پلٹ کر اردل کو دیکھا۔ اس کی آنکھوں میں سوال تھا کہ کیا تم آدیان کے ساتھ رہنا چاہتی ہو؟؟ اس کی آنکھوں کو دیکھ کر اردل نے پہلے سر جھکا لیا۔ مجھے طلاق نہیں چاہیے لالا میں ان سے طلاق نہیں چاہتی لیکن اگر آپ کو یہ رشتہ منظور نہیں تو پھر آپ کی اردل آپ کی خاطر طلاق بھی لے لے گی۔ اپ کا جو فیصلہ ہوگا مجھے قبول ہے۔ اس کے جواب پر ازقان مسکرایا۔ اس نے اپنا جواب بھی دے دیا تھا اور فیصلہ اس کے ہاتھوں میں چھوڈ دیا تھا۔

اردل کے جواب پر باقی سب کو سمجھ نہ آیا کہ وہ خوش ہوں یاں پھر دکھی کیونکہ وہ ان کے حق میں فیصلہ دیتی دیتی سب کچھ پھر سے اپنے لالا کے سپرد کر گئی تھی۔ تو اب سن لیا تم لوگوں نے؟؟ اس نے کہا میرا فیصلہ اسے منظور ہے۔ ازقان نے کہا۔ تو کیا تم اپنی آنا اور اپنی ضد میں اپنی بہن کا دل توڑو گے اس کے خواب توڑو گے؟؟ آدیان نے کہا تو ازقان کو سمجھ نہ آیا کہ وہ اب کیا بولے۔؟؟

پلیز ازقان پلیز میں تمہارے آگے ہاتھ جوڑتا ہوں تمہیں واسطہ دیتا ہوں پلیز ایسے مت کرو۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔ میں تمہاری بہن کو بہت خوش رکھوں گا۔ دیکھو تم نے جس طرح سے رمل سے نکاح کیا اس سب کے باوجود میں نے تم پر یقین کرتے اپنی نازو سے پالی بہن اپنے دل کا ٹکرا تمہارے سپرد کر دیا کیونکہ مجھے تم پر اعتبار تھا۔

پلیز ایک بار تم بھی مجھ پر اعتبار کر کے دیکھ لو نہ۔ میں بہت خوش رکھوں گا اسے وعدہ کرتا ہوں تم سے۔ آدیان نے باقاعدہ اس کے سامنے ہاتھ جوڑے تھے۔ اس بار ازقان تھوڑی دیر کے لیے سوچ میں پڑا۔ نہیں پھر بھی نہیں۔ اس نے کہا۔ ٹھیک ہے پھر میرے پاس تمہاری ایک وڈیو ہے۔ اگر تم نہ مانے تو میں تمہاری پنچائیت میں وہ وڈیو چلا دوں گا۔ آدیان اب دھمکی پر اتر آیا۔

اللہ اللہ کیسی وڈیو ہے؟؟ کہیں ایسی ویسی وڈیو تو نہیں۔ زابر اور زیام دونوں نے حیرانگی کا مظاہرہ کرتے منہ پر ہاتھ رکھ کر ایک ساتھ کہا۔ نہیں نہیں ایسی ویسی نہیں ہے کمینوں وہ تو بس ایک بیوی کے غلام کی وڈیو ہے۔ آدیان پہلے زیام اور زابر کو گھور کر بولا پھر ازقان کو گہری مسکراہٹ سے دیکھا جبکہ ازقان کو کچھ سمجھ نہ آئی تھی۔ رکو میں ابھی دیکھاتا ہوں۔

وہ ہس کر کہتا اپنا فون نکالنے لگا۔ فون نکال کر اس نے کچھ مرتبہ سکرین پر ٹیپ کیا اور فون کی سکرین سب کے سامنے کی۔ (" یار رمل ایک تو تم نے مجھ سے ضد کر کے مجھے گھر میں نماز پڑھائی کیا یہ کم نہیں کہ اب تم میری دعا بھی اپنی مرضی سے منگوانا چاہتی ہو۔ وہ چڑتا ہوا بولا تو اس کے ساتھ ہی مصلیٰ پر بیٹھی رمل نے اسے گھورا۔ جو میں کہہ رہی ہوں وہ کریں چپ چاپ۔

وہ آڈر دیتی بولی۔ میں بتا دوں تمہیں تمہاری نماز قبول نہیں ہونی کیونکہ تم نماز کے بیچ میں مصلیٰ پر بیٹھ کر اپنے مجا زی خدا اپنے شوہر کو گھوریاں نکال رہی ہو اور اس پر حکم چلا رہی ہو۔ اس کے گھورنے پر ازقان نے معصوم بن کر اسے کہا تو رمل نے آنکھیں گھمائیں۔ وہ میں اللہ جی سے معافی مانگ لوں گی میری ان سے اچھی دوستی ہے لیکن آپ ابھی میری بات مانیں۔

وہ بولی تو ازقان نے لمبا سانس لیا۔ ٹھیک ہے زوجہ محترمہ جو حکم۔ اب بولیں کیا مانگنا ہے دعا میں۔ وہ ہاتھوں کو دعا کی صورت میں اٹھاتا بولا تو رمل کے چہرے پر خوشی چھائی۔ چلیں بولیں اے اللہ! اس نے کسی استانی کی طرح بولنا شروع کیا جبکہ ازقان نے سٹوڈنٹ کی طرح روپیٹ کرنا شروع کیا۔ اے اللہ! میں اپنی بیوی سے بہت بہت پیار کرتا ہوں۔

اس نے پہلا فقرہ بول کر ازقان کی جانب دیکھا جبکہ اس نے اس کا کہا فکرہ جوں کا توں دہرایا۔ مجھے اس کے ساتھ رہنا وقت گزارنا بہت پسند ہے۔ اگلا فقرہ بولا گیا جسے فوراً روپیٹ کیا گیا۔ میں اس کے علاؤہ کسی اور عورت کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ وہ میری پہلی اور آخری محبت ہے۔ پھر سے فقرہ پورا کرتے اس نے ازقان کی جانب دیکھا جو اس کا کہا فقرہ دہرا رہا تھا۔

میں نے سنا ہے جنت میں مردوں کو ستر حوریں ملیں گی لیکن اے اللہ میں اپ سے دعا کرتا ہوں آپ سے التجا کرتا ہو ں کہ مجھے ان ستر حوروں میں سے ایک بھی نہیں چاہیے۔ آپ مجھے جنت میں بھی میری پیاری بیوی رمل کا ساتھ عطا کرنا اور کسی کا نہیں۔ کیونکہ میں اس کے علاؤہ کسی اور کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا اس لیے مجھے حوروں کی بھی خواہش نہیں مجھے صرف میری بیوی چاہیے۔ اس با ر رمل نے ساری دعا ایک ہی فقرے میں ختم کر دی تھی اور ازقان کو دیکھا جو اس بار اس کی کہی دعا کو دہرا نہیں رہا تھا بلکہ اسے حیران ہو کر دیکھ رہا تھا۔ کیا ہے؟؟ بولیں نہ جلدی سے۔ اس نے اسے کہا۔ نہیں میں نہیں کہوں گا۔ کون پاگل جنت کی حوروں کو ٹھکرائے گا۔ ان کو پانے کے لیے ہی تو مرد عبادت کرتا ہے۔ میں یہ بلکل نہیں کہوں گا۔ نہ جی بلکل نہیں۔ اس نے ہاتھ واپس نیچے کرتے نہ میں سر ہلاتے کہا تو رمل کی آنکھوں میں آنسوں آگئے۔

تو مطلب میں سہی سمجھتی تھی آپ کو مجھ سے محبت نہیں ہے تبھی آپ حوروں کی خواہش کر رہے ہیں ۔ لیکن میرا کیا میں تو آپ سے محبت کرتی ہوں نہ اس لیے یہ سوچتے ہوئے بھی میرا دل دہل جاتا ہے کہ آپ کو جنت میں حوریں دی جائیں گی جو میری جگہ لے لیں گی۔ وہ روتے ہوئے بولی جبکہ اس کے رونے پر ازقان نے اسے اپنے ساتھ لگانا چاہا مگر اس نے ہاتھ جھٹک دیے۔ رمل یار پا گل ہو گئی ہو کیا؟؟ وہ تو جنت ہے نہ کونسا دنیا ہے اور پھر تمہیں کسیے پتا کہ میں جنت میں جاوں گا؟؟ کیا پتا میں گنہگار انسان جہنم میں جاوں اور وہاں پر حوروں کی بجائے چڑیلوں کے ساتھ رہوں۔ وہ اس کا موڈ سہی کرنے کے لیے شرارتی انداز میں بولا مگر رمل روئے جا ر ہی تھی۔ نہیں بس ٹھیک ہے اب آپ رہنا اپنی ان حوروں کے ساتھ جنت میں مگر اب میں اللہ جی سے اپنے لیے دعا مانگوں گی اب دیکھو زرا۔ وہ انسوں پونچھ کر بولتی دعا کے لیے ہاتھ اٹھا گئی۔

اے اللہ ا ے میرے پیارے اللہ میرے پروردگار میری دعا ہے کہ اگر میرے شوہر کو جنت میں ستر حور پریاں ملیں گی نہ تو مجھے بھی ستر حور پرے چاہیے ہیں بلکہ ستر کیوں مجھے پورے سو حور پرے چاہیے۔ وہ غصے سے ازقان کو گھور کر اللہ جی کے سامنے اپنی دعا پیش کر گئی جبکہ ازقان اسے حیر انگی اور بے یقینی سے دیکھ رہا تھا۔ رمل! تم پاگل ہو گئی ہو؟؟

تم کیسے یہ دعا مانگ سکتی ہو میرے سامنے؟؟ اس نے بے یقینی سے کہا تو رمل نے ناک چڑھائی۔ جاؤ اب میں آپ کو نہیں جانتی۔ وہ بول کر کھڑی ہونے لگی مگر ازقان نے اس کا بازو پکڑ کر اسے روک لیا۔ بیٹھو یہاں پر اور مجھے دیکھو۔ یار میں مزاق کر رہا تھا اور تم سیریس ہو گئی۔ میں بھلا کیوں تم سے بے وفائی کروں گا؟؟؟

مجھے بھی جنت میں صرف میری بیوی چاہیے ہے کوئی حور نہیں چاہیے۔ یہ دیکھو میں کر رہا ہوں اللہ جی سے دعا۔ وہ اسے پیار سے کہتا اپنے ہاتھوں کو دعا کے لیے اٹھا کر وہی پہرہ جو رمل نے کہا تھا دہرانے لگا اور پھر آمین کہہ کر چہرے پر ہاتھ پھیر کر اس کی جانب دیکھا۔ بس اب خوش۔ اس نے کہا تو اسے ناراض نظروں سے دیکھتی رمل کے چہرے پر مسکراہٹ آئی۔

ہاں بہت خوش ہوں۔ اب روز نماز کے بعد یہ دعا کثرت سے کرنی ہے آپ نے اور پورے دل کے ساتھ کرنی ہے۔ اب میں بھی اللہ جی سے کہتی ہوں کہ اللہ جی مجھے بھی بس میرا شوہر ہی چاہیے ہے جنت میں کوئی حور پرا نہیں چاہیے۔ مجھے میرا زکوٹا جن ہی منظور ہے۔ وہ ہسیے ہوئے بولی تو اس کے خود کو زکوٹا جن کہنے پر ازقان نے اسے گھورا جبکہ اس کے گھورنے پر وہ اور زیادہ کھلکھلائی جس پر ازقان ) " بھی ہس پڑا۔ چلو اب اٹھو نیچے چلتے ہیں آدیان نے اس دن والی وڈیو ان سب کو دیکھائی تھی۔ رمل تو بڑی خوش ہو کر دیکھ رہی تھی جبکہ ازقان بے یقینی سے کبھی موبائل کو دیکھتا تو کبھی آدیان کو جو ہس کر اسے دیکھ رہا تھا۔ اردل خود بڑی مشکل سے اپنی ہسی روکے کھڑی تھی۔ تم۔۔۔ تم میرے گھر آکر میرے کمرے میں کھس کر میری اور میری بیوی کی وڈیو بناتے تھے؟؟

تمہیں شرم نہیں آتی؟؟ وہ غصے سے بولا جبکہ باقی سب یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے کہ آخر اس وڈیو میں ایسا کیا ہے جو آدیان ازقان کو اس سے بلیک میل کر رہا ہے۔ دیکھنے میں تو وہ بلکل سمپل وڈیو لگ رہی تھی۔ مجھے شرم بلکل شرم نہیں آتی کیونکہ میں نے ایسی ویسی کوئی وڈیو نہیں بنائی۔ لیکن یہ جو وڈیو ہے اگر اسے تمہاری پنچائیت میں جا کر لگا دوں تو کیسا لگے گا؟؟

لوگ کیا کہیں گے؟؟ سب کے سامنے کھڑوس بن کر رہنے والا ان کا سردار اپنی بیوی سے ڈرتا ہے۔ چچ چچ تمہیں جب بھی وہ دیکھیں گے وہ ہنسیں گے کہ لو جی یہ ہمارا سردار ہے جو بڑا پھنے خان بنتا ہے اور بیوی سے ڈرتا ہے۔ آدیان فون کو جیب میں رکھتا بولا جبکہ ازقان نے غصے سے مٹھیاں میچ لی تھیں۔ ڈلیٹ کرو اسے ابھی۔ اس نے آڈر دیا جس پر آدیان نے نہ میں سر ہلایا۔

تم بتاؤ تم رخصتی کرو گے اپنی بہن کی میرے ساتھ یاں نہیں؟؟ آدیان نے پھر سے پوچھا تو وہ مسکرایا۔ ٹھیک ہے میں راضی ہوں لیکن اگر تمہیں اتنی ہی میری بہن سے محبت ہے تو پھر تم اس کا انتظار کرو اور چار سال بعد مجھ سے اس کا رشتہ مانگنے آنا۔ ان چار سالوں میں تم نہ تو کبھی اردل سے ملو گے نہ ہی کبھی اس کا چہرہ دیکھو گے۔ مجھے ان چار سالوں کا حساب چاہیے جو میں نے اپنی بہن سے دور رہ کر گزارے ہیں اس کے بعد تم مجھ سے اس کا رشتہ مانگنے آ سکتے ہو۔

یہ مت سمجھنا میں نے اس وڈیو کے ڈر سے یہ فیصلہ لیا ہے۔ میری بلا سے چلا دو جا کر چاہے پنچائیت میں یاں پھر چاہے کسی نیوز چینل پر مجھے فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہاں میں ڈرتا ہوں اپنی بیوی سے مجھے اس کی بات ماننا پسند ہے اس میں مجھے کوئی شرم نہیں باقی تم چار سال بعد آسکتے ہو اگر تمہیں واقع اردل سے محبت ہے۔ ازقان کے فیصلے پر سب لوگ ہونکوں کی طرح اسے دیکھنے لگے۔

زابر بیچارہ تو چپ کر کے سائڈ پر کھڑا تھا کیونکہ اس میں ہمت نہیں تھی ازقان سے بات کرنے کی۔ وہ چھوٹا تھا سب سے چاہے پانچ چھ سال چھوٹا تھا مگر پھر بھی اسے اپنے سے بڑوں سے ڈر لگتا تھا اسی لیے سائڈ پر کھڑا بس سب کچھ دیکھ رہا تھا۔ تم پاگل ہو کیا؟؟ آدیان نے بے یقینی سے پوچھا۔ منظور ہے تو بولو ورنہ پھر دوسرا آپشن صرف طلاق کا ہے۔

یہ بھی میں نے صرف اس لیے کہا کیونکہ میری بہن تمہیں ابھی بھی پسند کرتی ہے۔ اب تمہارا فیصلہ ہے۔ ازقان نے پھر سے کہا تو آدیان نے آخری ہتھیار استعمال کرنے کا سوچا۔ ٹھیک ہے مجھے منظور ہے لیکن پھر تم بھی تب ہی چار سال بعد آکر رمل کو واپس لے کر آنا کیونکہ اگر تمہاری بہن چار سال تمہارے پاس رہے گی تو میری بہن بھی میرے پاس ہی رہے گی۔

ہاں مجھے یا د آیا تمہیں تو ہم یہاں مبارک دینے بھی آئے تھے۔ آدیان کی پہلی بات پر جہاں ازقان غصے سے اعتراض کرنے لگا تھا وہیں اس کی اگلی بات پر اس نے انہیں ناسمجھی سے دیکھا۔ کس بات کی مبارک؟؟ اس نے پوچھا۔ زابر جاؤ یار جا کر گاڑی سے میٹھائی تو لے کر آؤ۔ آدیان نے زابر سے کہا تو وہ جی لالا کہتا بھاگتے ہوئے باہر گیا اور پھر دو منٹ بعد بھاگتے ہوئے ہی واپس آیا تھا۔

اس کے ہاتھ میں میٹھائی کا ایک کلو والا ڈبہ تھا جسے اس نے آدیان کو پکڑا دیا تھا۔ اب بکواس کرو گے بھی ہوتے پوچھا جبکہ رمل جو شرما یاں نہیں؟؟ ازقان نے اری کر نظریں جھکائے کھڑی تھی اس کی بکواس والی بات اس نے غصے سے ازقان کو دیکھا۔ کچھ بھی نہ بولیں۔ پہلے سن لیں وہ کہنے کیا والے ہیں ۔ اس نے غصے سے کہا اور پھر سے چہرہ جھکا کر دوپٹے کا پلو ڈانٹوں میں دبا کر پرانی اداکاروں کی طرح شرمانے لگی۔ اس کے شرمانے کو ازقان نے ناسمجھی سے دیکھا تھا۔

مبارک ہو سردار ازقان خان ہمیں آج صبح ہی خبر ملی ہے کہ تم باپ کے رتبے پر فائز ہونے والے ہو۔ آدیان نے اگے ہو کر زبردستی اس کے منہ میں گلاب جامن رکھتے کہا۔ اس کی بات پہلے تو ازقان کو سمجھ نہ آئی لیکن جب سمجھ آئی اس کی آنکھیں پو ری کی پوری کھلی تھیں۔ اس نے بے یقینی سے رمل کو دیکھا جو شرما شرما کر آدھا ڈوپٹہ گیلا کر چکی تھی۔ ک۔کیا یہ سچ ہے رمل؟؟

ازقان آگے رمل کی جانب بڑھتا پوچھنے لگا مگر اس سے پہلے وہ رمل تک پہنچتا آدیان درمیان میں دیوار بن کر کھڑا ہو گیا تھا۔ کہاں؟؟ دور رہو میری بہن سے۔ اب تم اس سے چار سال بعد ہی مل سکتے ہو۔ تم بھی نہ اس کی شکل دیکھو گے نہ ہی اس سے بات کر سکتے ہو چار سال تک۔ آدیان نے اسے دور رہنے کو کہا جبکہ ازقان کا دل کیا آدیان کو کہیں دور پھینک دے جو وہ اس کے اور اس کی رمل کے درمیان آرہا تھا۔ سائڈ ہٹوآدیان مجھے بات کرنے دو رمل سے۔ اس نے بے چینی سے کہا۔

دل میں عجیب سی کھلبلی مچی تھی۔ تمہارا فیصلہ ہے چار سال بعد کا۔ اب تم چار سال بعد ہی اپنے بچے اور بیوی سے ملنا۔ ویسے چار سال کا بچہ کافی بڑا ہو جاتا ہے۔ ہے نہ رمل؟؟ آدیان نے ازقان سے کہتے رمل سے پو چھا جس پر اس نے ہاں میں سر ہلایا۔ آدیان پلیز یار سائڈ پر ہٹو۔ مجھے پوچھنے تو دو کہ کیا تم سچ کہہ رہے ہو۔ اس بار ازقان نے منت کی جبکہ اس کے منہ سے اپنے لیے یار سن کر آدیان کے چہرے پر مسکراہٹ آئی۔ سچ کہہ رہے ہیں میرے لالا اب بس خوش بتا دیا میں نے۔

رمل آدیان کے پیچھے سے بولی۔ لالا کر دیں نہ ہاں کیا ہو گیا ہے آپ کو۔ آپ بھی تو رمل کے بغیر نہیں رہ سکتے پھر کیوں ایسے کر رہے ہیں۔ باپ بننے کی خوشی میں ہی معاف کر دیں اپنے دوست کو۔پلیز میرے کہنے پر۔ آخر کار اردل ہی آگے بڑھی اور ازقان کا بازو پکڑ کر بولی۔ میں۔۔۔ لالا پلیزز کر دیں نہ آدیان کو معاف۔ میری وجہ سے ہی یہ نفرت پیدا ہوئی تھی آپ کے دل میں تو پھر میرے لیے ہی اس نفرت کو ختم کر دیں۔

مجھے آپ دونوں سے محبت ہے مجھے آدیان سے طلاق نہیں لینی۔ میرے لیے انہیں معاف کر دیں اور رخصتی کی اجازت دے دیں۔ ازقان کچھ بولتا کہ اردل اسے چپ کروا کر پھر سے بولی جس پر ازقان نے ایک لمبا سانس لیا اور پھر مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا۔ ٹھیک ہے میں نے معاف کیا اسے۔ وہ مسکراتے ہوئے بولا تو ایک دم سے پوری حو یلی میں یا ہو کے نعرے لگے تھے اور آدیان نے ازقان کو کس کر گلے لگایا تھا۔

کیا کر رہے ہو آدیان میرا سانس بند کرنا ہے کیا؟؟ وہ اس کی کمر پر ہاتھ مارتا بولا مگر آدیان نے اسے نہ چھوڈا جس پر آخر وہ خود ہی ہس پڑا۔ اچھا اب مجھے میری بیوی سے بھی ملنے دو۔ وہ بو لا تو آدیان اس سے دور ہوا۔ بعد میں ملنا ابھی مجھے تو خوش ہونے دو لالے کی جان۔ وہ ہسیے ہوئے بولا اور پھر اس کے گلے لگ گیا۔ آدیان تم تو مجھ سے اس طرح چپک رہے ہو جیسے میں تمہاری محبوبہ ہوں۔ وہ بولا تو سب ہس پڑے۔

* * *

کتنا اچھا ہے نہ ازقان لالا اور آدیان لالا کے درمیان سب ٹھیک ہو گیا۔ مجھے تو بہت خوشی ہو رہی ہے۔ رات کا وقت تھا سب لوگ اپنے کمروں میں جا چکے تھے۔ رمل کو پھر ازقان نے اپنے پاس رکھ لیا تھا کہ اب وہ باراتی بن کر نہیں بلکل لڑکی والوں کی طرف سے شامل ہو گی جس پر رمل نے تھوڑا بہت احتجاج تو کیا مگر پھر مان گئی۔

اب اریش کمرے میں آکر شیشے کے سامنے کھڑی ہوتی اپنے ٹوپس اتارتی زیام سے بولی۔ زیام اریش کی بات پر مسکرایا اور پھر اسے بیک ہگ کرتے کھڑا ہو گیا۔ اس کے اچانک سے اتنے قریب آنے پر اریش کا سانس رک گیا۔ ک۔۔کیا کر رہے ہیں؟؟ دور ہوں مجھ سے۔ وہ اس کے اپنے پیٹ پر بندھے ہاتھ کھولنے کی کوشش کرتی بولی۔ ان دونوں میں تو سب ٹھیک ہو گیا لیکن ہم دونوں میں سب کب ٹھیک ہوگا؟؟ اس نے اس کی گردن میں چہرہ چھپاتے پوچھا جبکہ اس کی گرم سانسوں کی تپش اریش کے رونگٹے کھڑے کرنے کے ساتھ اس کے دل کی دھڑکن بڑھا رہی تھی۔

ہم۔۔ہمارے درمیان ک۔۔کچھ ٹھیک نہیں ہونا۔ ہ۔۔ہم نے اب بس الگ ہونا ہے۔ وہ اٹکتے اٹکتے بولی۔ جھوٹ مت کہو اریش۔ کیا تم نہیں چاہتی کہ ہم دونوں خوش رہیں؟؟ تمہیں بھی تو مجھ سے محبت ہے نہ؟؟ تم بھی تو یہی چاہتی تھی نہ؟؟ زیام کے سوال پر وہ چونکی۔

آ۔۔آ۔۔آپ سے یہ ک۔۔کس نے کہا؟؟ ج۔۔ھوٹ ہے یہ ایسا ک۔۔چھ نہیں ہے۔ وہ اس کی بات اور اس کی قربت پر اتنا گھبرا رہی تھی کہ اپنا لہجہ بھی مضبوط نہ کر پائی۔ تمہیں پتا ہے میں جب ہمارے لاہور کے لیے نکلنے سے پہلے کسی سے ملنے گیا تھا تو وہ کون تھا؟؟ وہ ارمغان تھا جس نے مجھے ملنے بلایا تھا اور اس نے مجھے یہ سب بتایا۔ اس نے مجھے بتایا کہ میں کتنا پاگل تھا جو تمہارے ساتھ رہ کر بھی تمہاری محبت کو نہ جان سکا۔

بلکہ اتنا پاگل کہ تمہارے منہ سے اظہارِ محبت سن کر بھی اسے مزاق سمجھ کر تمہیں تکلیف دیتا رہا۔ میں اتنا پاگل تھا کہ میری بیوی میری محبت میں گرفتار تھی مجھ سے وقت چاہتی تھی لیکن کہہ نہ سکی اور میں پاگل اس کی آنکھوں کو بھی نہ پڑھ سکا۔ تم نے مجھ سے جھوٹ کہا تھا نہ اریش کہ تمہیں ارمغان سے شادی کرنی ہے اس لیے تم مجھ سے طلاق چاہتی ہو۔

تمہیں بس اس لیے طلاق چاہیے تھی کیونکہ تم مجھ پر مسلط نہیں ہونا چاہتی تھی۔ تم مجھ سے دور جانا چاہتی تھی کیونکہ میں تمہیں محبت کی نظر سے نہیں دیکھتا تھا اسی لیے تم اپنی ہی محبت کے پاس رہتے ہوئے بھی اگنور ہونے کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتی تھی۔

تم نے جھوٹ کہا کہ تم نے ار مغان کو شادی کے لیے ہاں کہتے اسے انتظار کرنے کو کہا ہے لیکن در حقیقت تم نے اسے انکار کر دیا اور تم نے اس کہا کہ وہ کبھی تمہارا انتظار نہ کرے کیونکہ تم میرے بعد کسی سے شادی نہیں کرو گی۔ ایسا کیوں کیا تم نے؟؟ وہ ہلکی آواز میں بول رہا تھا جبکہ اریش زور سے آنکھیں بند کیے کھڑی تھی اور اس کی آنکھوں سے لڑیوں کی صورت میں آنسوں بہہ رہے تھے۔ اسے امید نہیں تھی کہ ارمغان زیام کو سب بتا دے گا۔ اسے اس وقت اپنی اور ارمغان کی کچھ دن پہلے ہوئی وہ ملاقات یاد آئی جب اس نے اسے اس کے پروپوزل پر انکار کر دیا تھا۔