Chapter 33: قسط 33

ہے دو دن سے۔ ابرش کی بوتیک کی جانب جاتے رستے میں میڈیکل سٹور کو دیکھ کر ابرش نے زابر سے کہا تو اس نے گاڑی سڑک کے سائڈ پر روک دی اور پھر ابرش کی جانب رخ کیا۔

کیوں درد ہوتا ہے؟؟ ڈاکٹر کے پاس چلتے ہیں نہ اور آپ نے مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا۔ وہ فکرمندی سے بولا تو وہ ہس پڑی۔ بس کر دو یار اتنی فکر نہ کرو ہلکا سا درد ہے زیادہ نہیں ہے تبھی تمہیں نہیں بتایا کیوں کہ تم فضول میں فکر کرتے۔ بہت ہلکی درد ہے اور اتنے سے درد سے میں مر نہیں جاؤں گی۔ وہ مسکراتے ہوئے بولی مگر اس کی آخری بات زابر کے دل کو ہلا گئی تھی۔

فضول باتیں نہ کریں۔ آج کے بعد مرنے ورنے کی بات کی نہ تو میں آپ سے کبھی بات نہیں کروں گا ۔ وہ ناراضگی بھرے لہجے میں بولا تو وہ ہس دی۔ افف اتنا پیار کرتا ہے میرا شوہر مجھ سے۔ میں سوچتی ہوں اگر میں واقع مر گئی تو تمہارا کیا ہوگا۔

وہ پیار سے اس کے گال کھینچتی ہسی

ے ہوئے بولی تو زابر نے شکایتی نظروں سے اسے دیکھا۔ اچھا بابا نہیں کرتی آج کے بعد مرنے کی باتیں معاف کر دو دوبارہ ایسا مزاق نہیں کروں گی۔ زابر کی نظروں کا مطلب سمجھ کر وہ ہاتھ پیچھے کرتی بولی تو وہ مسکرایا۔

اچھی بات ہے اور آپ زرا یہاں گاڑی میں ویٹ کریں میں جا کر آپ کی دوائی لے کر اتا ہوں۔ وہ مسکرا کر کہتا گاڑی سے نکل کر میڈیکل سٹور میں چلا گیا جبکہ پیچھے ابرش اس کا انتظار کرنے لگی۔ زابر میڈیسن لے کر باہر نکلا اور ازلی مسکراہٹ سے گاڑی کی جانب دیکھا مگر اس جانب دیکھتے ہی اس کی مسکراہٹ غائب ہوئی تھی اور چہرے پر خوف آیا تھا۔ کسی کو کھونے کا خوف۔

ابرش گاڑی سے نکلیں جلدی۔ وہ میڈیسن وہیں پھینک کر ابرش کو چیختے ہوئے پکارتا گاڑی کی جانب بھاگا کیونکہ ایک گاڑی فل سپیڈ سے اس کی گاڑی کی جانب ہی آرہی تھی اور د یکھنے سے پتا چل رہا تھا کہ وہ گاڑی کو آکر ہٹ کرے گی۔ زابر کی آواز تو ابرش کو سن گئی مگر اس کے الفاظ وہ نہ سن پائی تبھی دروازے کے کھلے شیشے سے اسے دیکھا مگر اسے یوں بھاگتے ہوئے اپنی جانب آتے دیکھ وہ حیران ہوئی کہ آخر وہ اس کی جانب کیوں بھاگ رہا ہے۔

اس سے پہلے زابر گاڑی تک پہنچتا سپیڈ سے آنے والی گاڑی نے اس کی گاڑی کو زور سے ہٹ کیا تھا اور دونوں گاڑیوں کے ٹکرانے سے پیدا ہونے والی زوردار آواز کے ساتھ زابر کے کانوں میں ابرش کی درد و خوف سے بھری چیخ بھی سنائی دی تھی جبکہ سامنے کا منظر دیکھ کر جہاں اس کے بھاگتے قدم سست ہوئے تھے وہیں اس کا دل بند ہوا تھا۔

ن۔۔نہیں ن۔۔نہیں ابرش نہیں! وہ شکستہ حال قدموں سے چلتا گاڑی تک پہنچا جس میں اس کی جان اس کی بیوی بری طرح زخمی خون سے تر پڑی تھی۔ گاڑی کے توٹے شیشے اس کے جسم میں جگہ جگہ پیوست ہوئے پڑے تھے اور اس کا بے جان وجود سیٹ کی دائیں طرف لڑھکا ہوا تھا۔

* * *

وہ گہری نید میں تھا مگر بجتے فون کی آواز نے اس کی نید خراب کی تھی۔ آنکھیں مشکل سے کھول کر اس نے فون کال یس کرتے فون کو کان کے ساتھ لگایا۔ ہیلو کون؟؟ کیونکہ اس نے بنا نام دیکھے کال پک کی تھی اس لیے سب سے پہلے اس نے سامنے والا کا تعارف پوچھا۔ آنکھیں پھر سے بند ہو رہی تھیں جبکہ اریش ابھی بھی اس کے سینے سے لگ کر میٹھی نید کے مزے لے رہی تھی۔

جی بابا جان کیا بات ہے جو اتنی صبح فون کیا؟؟ دوسری جانب احسان خان بولے تو اس نے پوچھا مگر آگے سے ان کی بات سن کر اس کی نید بھگ سے اڈی تھی۔ کیا؟؟ کیسے؟؟ حیرت اور بے یقینی کے سبب اس نے پوچھا۔

اوکے بابا ہم ابھی نکل رہے ہیں۔ نہیں آپ فکر نہ کریں اریش کے پیپرز اگلے سوموار سے شروع ہیں اس لیے کوئی مسلہ نہیں۔ جی جی ابھی نکل رہے ہیں۔ وہ اٹھ کر بیٹھتا ان سے بولا۔

اس کے یوں آٹھ کر بیٹھنے سے اریش کی نید تھوڑی خراب ہوئی مگر وہ پھر سے کروٹ لے کر سو گئی۔

اریش! اریش اٹھو جلدی ہمیں لاہور جانا ہے۔ فون سائڈ پر رکھ کر وہ اریش کا کندھا ہلاتا بولا۔ کیا ہوا ہے؟؟ کیوں نید خراب کر رہے ہیں۔ وہ خمارگی بھری آواز میں بولی اور پھر سے سونے کی تیاری پکڑنے لگی۔ اریش اٹھو ہمیں لاہور جانا ہے ابھی اٹھو جلدی تیار ہو جاؤ۔ اس بار زیام نے اسے زیادہ زور سے ہلایا۔ کیوں جانا ہے لاہور؟؟

میں نید پوری کر لوں پھر چلیں گے نہ۔ وہ آنکھیں مسلتی بولی۔ ہمیں ابھی جانا ہے کیونکہ زابر اور ابرش کا ایکسیڈینٹ ہوا ہے اور وہ ہاسپٹل میں ہیں۔ زیام نے آخر اسے بتا ہی دیا تھا جبکہ اس کی بات پر پہلے تو اریش کا دماغ سن ہو گیا۔ اسے تو سمجھ نہ آئی کہ زیام نے کہا کیا ہے مگر جیسے جیسے حواس نے کام کیا اور اسے سمجھ آئی اس کی نید بھی بھاگ گئی تھی۔

ی۔۔۔یہ ک۔۔یا کہہ رہے ہیں آپ؟؟ آپ کو پتا بھی ہے آپ کیا کہہ رہے ہیں؟؟ اس نے ہلکی آواز میں بے یقینی بھرے لہجے میں کہا۔ مجھے پتا ہے میں کیا کہہ رہا ہوں۔ پلیز جلدی کرو کیونکہ ہمیں جانا ہے لاہور۔ زیام بیڈ سے اترتا بولا جبکہ اریش تو ابھی بھی بے یقینی سے بیڈ پر بیٹھی تھی۔

اسے لگ رہا تھا زیام مزاق کر رہا ہے مگر زیام کے چہرے کی فکر اور پریشانی دیکھ اسے احساس ہوا تھا کہ وہ مزاق نہیں کر رہا۔ وہ بھی فوراً بیڈ سے اتر کر واش روم میں گھسی تھی جبکہ آنکھوں نے بھائی اور بھابھی کی فکر پر برسنا شروع کر دیا تھا۔

زابر بیٹا تم تو اپنے ہاتھ کی پٹی کروا لو دیکھو کتنا زیادہ گہرہ زخم ہے۔ عدنان خان نے آئی سی یو کے دروازے کے ساتھ لگ کر کھڑے زابر سے کہا جس کی نظریں آئی سی یو کے دروازے پر ٹکی ہوئی تھیں کیونکہ اس کی دلِ عزیز بیوی اندر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی تھی۔ نہیں بابا میں ایسے ہی ٹھیک ہوں۔ اس نے کانپتی آواز میں کہا۔ میرے بچے دیکھو نہ کتنا زیادہ گہرہ زخم ہے۔

اگر اس پر مرہم لگا کر پٹی نہ کروائی تو انفیکشن ہو جائے گا۔ انہوں نے پھر سے فکرمندی سے اس کے ہاتھ کو دیکھ کر کہا جو ابرش کو گاڑی سے نکالتے ہوئے ٹوٹے ہوئے کانچ سے زخمی ہوا تھا اور اس سے ابھی بھی ہلکا ہلکا خون رس رہا تھا۔ پلیز بابا مجھے ابھی کچھ مت کہیں۔ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مجھے کیا ہو گا ابھی سب سے اہم میرے لیے میری بیوی ہے۔

اتنے سے زخم سے میں مر نہیں جاؤں گا لیکن ہاں اگر اندر موجود میری زندگی کو کچھ ہو گیا نہ تو پھر میں مر جاؤں گا اس لیے مجھے اس کے پاس سے کہیں نہیں جانا۔ اس بار اس نے عدنان خان کو دیکھ کر بات کی تھی جبکہ لہجہ ایسے تھا جیسے وہ ابھی رو دے گا۔ اچھا ٹھیک ہے میں نرس کو یہاں بلا لیتا ہوں تم کہیں مت جاؤ۔

اگر اسے بیوی کی فکر تھی تو وہ بھی اس کے باپ تھے انہیں بھی اپنے بیٹے کی فکر تھی اس لیے خود ہی نرس کو بلانے چل پڑے جبکہ زابر نے تو جیسے ان کی بات سنی ہی نہیں تھی۔ اس کی ساری حسیں تو آئی سی یو کے اندر موجود وجود کی جانب متوجہ تھیں۔ ابھی عد نان خان گئے ہی تھے کہ نوشہ بیگم بھاگتے ہوئے وہاں آئیں تھیں جبکہ ان کے پیچھے ہی احسان خان بی جان کا ہاتھ پکڑ کر آرہے تھے۔ زابر میری ابرش کیسی ہے؟؟

رو رو کر ان کی آنکھیں سوجی ہوئی تھیں۔ پتا نہیں چاچی مجھے نہیں پتا وہ کیسی ہے سوائے اس کے کہ وہ تکلیف میں ہے۔ مجھے بس یہی پتہ ہے کہ میری ابرش تکلیف میں ہے۔ نوشہ بیگم سے کہتے ہوئے اس کی دائیں آنکھ سے آنسوں گرا تھا۔ ہائے ماں صدقے جائے میرے بچوں کو کس کی نظر لگ گئی۔ زابر بچے میرے شیر تم ٹھیک ہو نہ؟؟

بی جان ان کے پاس پہنچ کر زابر کے گالوں کو چھو کر بولیں جبکہ انہیں دیکھتے ہی وہ چھوٹے بچوں کی طرح ان سے لپٹ گیا تھا۔ بی جان میرے سامنے میری ابرش کو چوٹ لگی اور میں کچھ نہ کر سکا۔ میں کتنا برا شوہر ہوں نہ کہ اپنی بیوی کو نہ بچا سکا اپنی زمہداری نہ نبھا سکا۔

وہ روتے ہوئے بولا۔ بس میرا بچہ تم دیکھنا وہ بلکل ٹھیک ہو جائے گی۔ فکر نہ کرو میرا بچہ۔ بی جان نے اسے دلاسہ دیا جبکہ وہ ویسے ہی ان کے ساتھ لپٹا رہا کیونکہ اسے اس طرح ایک تسلی مل رہی تھی۔

* * *

اب یہاں تک آہی گئے ہیں تو اندر بھی آجائیں نہ۔ مورے جان اور دا جان سے مل لیں ان سے تو کوئی ناراضگی نہیں نہ آپ کی۔ ازقان اسے گھر چھوڈنے آیا تھا مگر اسے وہیں دروازے پر اتار کر خود واپس جانے والا تھا جب رمل اس سے بولی۔ نہیں تم اندر جاؤ میں نہیں جا رہا رات کو تیار رہنا میں لینے آؤں گا ۔

اس نے انکار کیا تو رمل نے منہ کے زاویے بیگارے۔ اچھا ٹھیک ہے۔ وہ برے موڈ سے کہتی گاڑی سے اتری۔ اپنا خیال رکھنا میں رات کو آؤں گا۔ اس نے شیشہ کھول کر کہا۔ اچھا ٹھیک ہے آپ بھی اپنا خیال رکھنا اور مجھے یاد کرنا۔

وہ مسکرا کر بولی اور تبھی آدیان باہر آیا تھا جبکہ اس کے چہرے پر پریشانی واضح نظر آرہی تھی اور وہ فنو پر کسی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا مگر رمل کو دیکھ کر وہ فون بند کرتا اس کے پاس آیا۔ کیا ہوا لالا آپ پریشان لگ رہے ہیں۔ اس نے فکرمندی سے پوچھا۔ وہ بچے ابرش کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے اور وہ ہاسپٹل میں ہے۔ ڈاکٹر کہہ رہے ہیں اس کی حالت بہت خراب ہے۔ آدیا ن نے بتایا تو رمل کے چہرے پر بھی پریشانی آئی۔ مگر ایکسیڈنٹ ہوا کیسے؟؟ اس نے پوچھا۔ پتا نہیں اب وہاں جائیں گے تو پتا چلے گا۔ اس نے کہا۔ کیا مطلب؟؟ کیا آپ لوگ وہاں جا رہے ہیں؟؟ اسے حیرت ہوئی۔ ہاں بچے جانا تو ہے نہ۔ تم چلو گی؟؟ ادیان نے پوچھا تو رمل نے گاڑی میں بیٹھے ازقان کو دیکھا جو ان کی باتیں سن رہا تھا۔ رمل کے دیکھنے پر ازقان نے نہ میں سر ہلایا۔ نہیں لالا سوری میں نہیں جا سکتی۔ آپ لوگ جائیں میں دعا کروں گی ان کے لیے اور زابر لالا سے بھی بات کر لوں گی۔ اس نے کہا تو آدیان نے آگے ہو کر اسے گلے لگایا۔

ٹھیک ہے میرا بچہ میں وہاں تمہاری وڈیو کال کروا دوں گا۔ آدیان کے کہنے پر وہ مسکرائی اور پھر اس سے دور ہوئی۔ خان جی یہاں ویٹ کریں میں مورے جان اور دا جان سے مل کر آئی پھر گھر چلتے ہیں۔ رمل ازقان سے کہہ کر اندر کی جانب بڑھ گئی۔

* * *

ڈاکٹر میری بیوی کیسی ہے؟؟ آئی سی یو کی لال لائٹ گرین لائٹ میں بدلی اور ڈاکٹر جیسے ہی باہر آئیں زابر نے جلدی سے پوچھا۔ جی ماشاللہ اب وہ بلکل ٹھیک ہیں لیکن! ڈاکٹر بات کرتے ہوئے رکی۔ لیکن کیاُ؟؟ ڈاکٹر کی بات پر انہوں نے شکر کیا مگر ان کی ا دھوری بات پر دل دھڑکا اس لیے نوشہ بیگم اور زابر دونوں ایک ساتھ بولے۔

لیکن ان کا میس کیرج ہو گیا ہے اور ہمیں یہ بہت دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ اب کبھی ماں نہیں بن سکتیں۔ ڈاکٹر کے الفاظ کسی بم کی طرح ان کے سر پر گرے تھے۔ میس۔۔۔کیرج؟؟ مطلب و۔۔وہ م۔۔اں او۔۔ور می۔۔ں ب۔بابا؟؟ زابر کے منہ سے الفاظ نکلنا مشکل تھے۔ یہ کیا کہہ رہی تھی ڈاکٹر؟؟ وہ اور ابرش وہ دونوں ماں باپ بننے والے تھے؟؟

لیکن وہ اپنا پہلا بچہ کھو چکے تھے۔ وی آر ریلی سوری۔ بچہ کسی طرح نہیں بچ سکتا تھا کیونکہ ابھی پربگی ہفتہ ہی ہوا تھا اور آپ جانتے ہوں گے شروع کے ماہ اور ہفتے بہت نازک يیسی کو صرف ایک ہوتے ہیں۔ ہمیں معاف کریے گا۔ ڈاکٹر کا کوئی قصور بھی نہیں تھا مگر سامنے کھڑے نوجوان اور سب گھر والوں کے بے یقینی دکھ بھرے تاثرات دیکھ کر وہ پھر بھی شرمندہ ہو رہی تھی تبھی بار بار معافی مانگ رہی تھی۔

آپ معافی مت مانگیں ڈاکٹر آپ کا کیا قصور؟؟ یہ تو بس اللہ کی مرضی۔ نوشہ بیگم بولیں مگر ان لہجہ بھی شکست خور تھا جبکہ بی جان خود دل تھام کر بیٹھی تھیں۔ عدنان خان اور احساس خان بھی سائڈ پر پریشان کھڑے تھے جبکہ زابر کے دماغ میں ایک ہی بات گھوم ر ہی تھی کہ ابرش کیسے ری ایکٹ کرے گی جب اسے پتا چلے گا کہ وہ دونوں اپنا پہلا بچہ کھو چکے ہیں اور وہ اس کے بعد ماں بھی نہیں بن سکتی۔ زابر میری جان حوصلہ رکھو جو اللہ کو منظور۔ احسان خان نے آگے ہو کر زابر کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا جو سٹیچو کی طرح زمین کو گھورتا کھڑا تھا۔ م۔۔میں تو حوصلہ کر لوں گا چاچو مگر ان پر کیا بیتے گی؟؟ انہیں تو بہت شوق تھا بچوں کا وہ تو انتظار کر رہی تھیں کہ کب وہ ماں بنیں گیں۔ لیکن اب کیا ہوگا چاچو ؟؟

وہ کیسے برداشت کریں گی اس حقیقت کو؟؟ اسے ابرش کی فکر تھی کہ اسے جب پتا چلے گا وہ کیسے ری ایکٹ کرے گی۔ اللہ اسے بھی حوصلہ دے گا تم بس دعا کرو۔ انہوں نے زابر کو گلے لگا کر کہا جبکہ اس کی آنکھوں سے گرتے آنسوں بتا گئے تھے کہ اسے بھی اپنی اولاد کو کھونے کا کتنا دکھ ہے۔

* * *

زاری تم ٹھیک ہو؟؟ وہ دونوں سیدھا ہاسپٹل ہی آئے تھے جبکہ وہاں پہنچتے ہی اریش بھاگ کر زابر کے گلے لگتی فکرمندی سے پوچھنے لگی۔ میں ٹھیک ہوں ارشی بلکل ٹھیک تمہارے سامنے ہوں۔ اس کا لہجہ تھکاوٹ زدہ تھا۔ ابرش آپی کیسی ہیں؟؟ اب اس نے ابرش کا پوچھا تو زابر نے دائیں جانب کے روم کے دروازے کو دیکھا۔

ابرش کو اب روم میں شفٹ کر دیا گیا تھا لیکن ابھی تک اسے ہوش نہیں آیا تھا۔ وہ ابھی تک تو ٹھیک ہے۔ زابر نے دروازے کو دیکھتے کھوئے کھوئے لہجے میں کہا۔ کیا مطلب ابھی تک تو ٹھیک ہے؟؟ زیام نے اس کی بے تکی بات پر سخت لہجے میں پوچھا مگر وہ کچھ نہ بولا بلکہ اریش کی کمر کے گرد بازوؤں کا حصار باندھ کر اس کے سر پر ٹھوڈی رکھ کر آنکھیں بند کر گیا۔ مورے یہ کیا کہہ رہا ہے؟؟

کیا مطلب ہے اس بات کا کہ ابھی تک تو ٹھیک ہے؟؟ زابر کے جواب نہ دینے پر زیام نے پاس کرسی پر بیٹھی نوشہ بیگم سے پوچھا جبکہ اس کے سوال پر ان کے مشکل سے رکے آنسوں پھر سے بہنے لگے۔ ز۔۔زیام! انہوں نے اس کا نام پکارا تو وہ ان کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گیا اور ان کا گود میں رکھا کانپتا ہاتھ تھاما۔ کیا بات ہے مورے بتائیں نہ کیوں مجھے پریشان کر رہے ہیں آپ لوگ۔

اصل بات بتائیں نہ ابرش ٹھیک تو ہے نہ؟؟ بہن کی فکر اس کے ہر انداز میں نظر آرہی تھی۔ وہ ٹھیک ہے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اب وہ خطرے سے باہر ہے مگر! ڈاکٹر کی طرح وہ بھی بات کرتی رکیں کیونکہ ان میں ہمت نہ تھی اگلا جملہ کہنے کی۔ مورے مگر کیا؟؟ پلیز بتائیں نہ۔ زیام نے کہا جبکہ اریش بھی زابر کے سینے سے لگی چہرہ ترچھا کیے انہیں ہی دیکھ رہی تھی کیونکہ اسے بھی نوشہ بیگم کے جواب کا انتظار تھا ۔

مگر اس نے اپنا بچہ کھو دیا زیام اور ڈاکٹر کہہ رہی ہے کہ اب وہ دوبارہ کبھی ماں نہیں بن سکتی۔ یہ بات کہتے ہی وہ بری طرح رونے لگیں جبکہ ان کی بات سن کر زیام اور اریش کے دماغ بھی چکر کر رہ گئے تھے۔ ا۔۔ایسے کیسے ہو سکتا ہے؟؟ ڈاکٹر کو غلط فہمی ہوئی ہو گی۔ بکواس کر رہی ہو گی ڈاکٹر۔ آپ فکر نہ کریں کچھ نہیں ہو گا ایسا اس لیے پریشان نہ ہوں۔ زیام نے اس کو اپنے ساتھ لگا کر کہا۔

اللہ کرے ایسا ہی ہو ورنہ میری ابرش جیتے جی مر جائے گی زیام۔ ابھی تو جب اسے پتا چلے گا کہ اس نے اپنی پہلی اولاد کھو دی تو پتا نہیں اس پر کیا گزرے گی۔ دعا کرو وہ اس حقیقت کو قبول کر لے ورنہ اس کی حالت مجھ سے دیکھی نہیں جائے گی مجھ سے میری بیٹی کا دکھ دیکھا نہیں جائے گا۔ وہ ہچکیوں سے روتے ہوئے بولیں تو زیام کی آنکھوں سے بھی آنسوں بہنے لگے۔

اریش تو حیرت اور بے یقینی کے سبب کچھ بول ہی نہیں پائی تھی اور ویسے ہی زابر کے سینے سے لگ کر رو رہی تھی لیکن تبھی اسے اپنے ماتھے پر کچھ گیلا محسوس ہوا۔ وہ فوراً زابر سے دور ہوئی اور اسے دیکھا جو رو رہا تھا۔ اس نے پہلی بار اپنے بھائی کو ایسے روتے دیکھا تھا۔ ز۔۔زاری! وہ اپنا رونا بھول گئی تھی۔ زاری مت رو نہ پلیز دیکھو تم کمزور تو نہیں ہو۔ اریش نے اس کے آنسوں صاف کرتے کہا تو زابر نے نہ میں سر ہلایا۔ میں کمزور ہوں بہت کمزور ہوں اسی لیے اپنی بیوی اور بچے کی حفاظت نہیں کر سکا۔ میری وجہ سے میرا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی چلا گیا میری وجہ سے ہی میری بیوی اس حال میں ہے۔ کاش میں اسے بھی ساتھ ہی میڈیکل سٹور لے جاتا تو اس وقت وہ یہاں نہ ہوتیاور ہمارا بچہ زندہ ہوتا۔ تم۔۔۔تمہیں پتا ہے اریش ہم نے تو اس کے لیے ابھی خوشی بھی نہیں منائی تھی۔ ابرش نے تو اسے ابھی محسوس بھی نہیں کیا تھا اور وہ ہمیں چھوڈ کر چلا گیا۔ میری وجہ سے ہوا ہے یہ سب کچھ۔ وہ روتے ہوئے کہتا زمین پر بیٹھ گیا تھا جبکہ اس کے رو نے پر اریش اور زیادہ رونے لگی۔ ایسے نہیں کرو پلیز پلیز زاری مت رو نہ۔ وہ نیچے بیٹھ کر اسے اپنے ساتھ لگا کر بولی جبکہ وہ ویسے ہی بچوں کی طرح رو رہا تھا۔ ایکسیڈنٹ ہوا کیسے تھا؟؟

جس کار نے ہٹ کیا اس کا ڈرائیور کہاں ہے؟؟ زیام نے پوچھا تو جواب نوشہ بیگم نے دیا۔ تمہارے بابا بتا رہے تھے کہ وہ ڈرائیور نشے میں تھا اس لیے ایسی ڈرائیونگ کر رہا تھا اور ایکسیڈنٹ کے وقت وہ موقع پر ہی مر گیا تھا۔ نوشہ بیگم نے اپنے انسوں پونچھ کر بتایا۔ اچھا ہوا مر گیا ورنہ میں اسے اتنا ترپا ترپا کر مارتا نہ کہ وہ مر کر بھی مرنے کی دعا کرتا۔

ان کے جواب پر ابھی زیام کچھ کہتا کہ زابر نے نفرت اور غصے بھرے لہجے میں کہا۔ حوصلہ رکھو زابر شکر کرو ابرش ٹھیک ہے۔ باقی ہونی کو کوئی نہیں ٹال سکتا۔ زیام نے اسے دیکھ کر کہا جبکہ وہ پھر سے اریش کے کندھے پر سر رکھ کر بیٹھ گیا۔ اوپر آکر بیٹھو زمین پر مت بیٹھو دونوں۔ زیام نے انہیں کہا مگر وہ اس کی بات کو ان سنا کرتے وہیں بیٹھے رہے۔

* * *

آدیان کا فون تھا؟؟ کیا کہہ رہا تھا؟؟ رمل فون سن کر فارغ ہوئی تو ازقان نے پوچھا۔ جی ان کا ہی تھا۔ کہہ رہے تھے کہ وہ اکیلے جا رہے ہیں لاہور دا جان اور مورے نہیں جا رہے کیونکہ احسان چاچو نے منع کر دیا ہے۔ رمل کی بات پر ازقان کو حیرت ہوئی۔ منع کیوں کیا؟؟ کیونکہ دا جان کی طیعیٹ سفر سے خراب ہو جاتی ہے اور پھر جب وہاں ہاسپٹل جائیں گے تو اور طیعیٹ خراب ہو گی اس لیے۔ وہ دھیمے لہجے میں اسے اداس دیکھ ازقان نے پوچھا۔ کہہ رہے ہیں کہ اب خطرے سے باہر ہیں وہ اللہ کے کرم سے۔ اس نے زمین کو دیکھتے جواب دیا۔ یہ تو اچھی بات ہے پھر تم کیوں پریشان ہو ابھی بھی؟؟ اس نے رمل کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر پوچھا۔

ان کا میس کیرج ہو گیا خان جی اور ڈاکٹر نے کہا ہے وہ اب دوبارہ کبھی ماں نہیں بن پائیں گیں۔ اس کی بات سن کر ازقان جیسے مضبوط مرد کے بھی رونگٹے کھڑے ہو گئے تھے۔ اوہ اللہ صبر دے انہیں۔ اس نے کہا اور رمل کو دیکھا جس کی آنکھوں سے آ نسوں بہہ رہے تھے۔ بس میری جان صبر کرو اللہ کو جو بہتر لگتا ہے وہ وہی کرتے ہیں۔ اور یہ سب بس باتیں ہیں کہ ماں نہیں بن سکتی۔

اللہ جی سے امید رکھو تو کیا نہیں ہو سکتا۔ تم فکر نہ کرو۔ اس نے اسے گلے لگا کر کہا جبکہ وہ اس کے سینے سے لگ کر جی بھر کر روئی تھی۔ سب کو ہی بہت دکھ تھا ابرش کے ساتھ ہوئے حادثے کا اور سبھی رو رہے تھے اب ناجانے وہ کتنا رونے والی تھی جس کے لیے سب رو رہے تھے۔

سب لوگ اس وقت ابرش کے روم میں تھے کیونکہ اسے ہوش آگیا تھا مگر زابر کب سے اس کے کمرے کے دروازے کے باہر کھڑا خود میں اندر جانے کی ہمت پیدا کر رہا تھا۔ کافی دیر تک کھڑے رہنے کے بعد اس نے آخر کار ہمت کرتے دروازے کے ہینڈل پر ہاتھ رکھتے ایک گہرا سانس لیا اور دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا۔

جیسے ہی وہ اندر داخل ہوا اس نے زور سے آنکھوں کو میچ لیا کیونکہ اسے لگا تھا کہ ابرش اندر رو رہی ہو گی مگر اس کے رونے کی بجائے زابر کے کانوں میں ابرش کی مدھم سی ہسی کی آواز سنائی دی۔ اس نے حیران ہوتے آنکھیں کھولیں اور سامنے دیکھا جہاں وہ اریش کی کسی بات پر مسکرا رہی تھی۔ لو جی تمہارے میاں کا زکر ہو رہا تھا اور وہ آگیا۔ زیام مسکراتے ہوئے بولا تو ابر ش نے زابر کو دیکھا جس کے چہرے پر حیرانگی بھرے تاثرات تھے۔

زابر اریش اور زیام لالا مجھے بتا رہے ہیں کہ تم بہت روئے تھے میری فکر میں۔ کیا واقع ایسا ہے؟؟ ابرش نے دھیمی آواز میں پوچھا تو زابر کو سمجھ نہ آیا کہ وہ کیا جواب دے۔ تم دونوں باتیں کرو ہم لوگ کھچ کھا پی کر آتے ہیں۔ اگر تمہارا شوہر تمہاری فکر میں رویا ہے تو ہم بھی روئے تھے۔ اور رو رو کر اب ہمیں بھوک لگی ہے چلو بچو ہم کچھ کھاتے ہیں۔ نوشہ بیگم نے زابر اور ابرش کو تھوڑی پرائ یسی دینے کے لیے ابرش سے تھوڑے مزاح بھرے لہجے میں کہا اور پھر زیام اور اریش کو بھی جانے کا اشارہ کیا جس پر وہ سر ہلاتے باہر نکل گئے جبکہ ان کے پیچھے ہی نوشہ بیگم تھیں۔

ہم نے اسے کچھ نہیں بتایا اور تم بھی مت بتانا۔ زابر کے پاس سے گزرتے وہ ہلکی آواز میں بولیں اور باہر نکل گئیں اور زابر کو سمجھ آئی کہ کیوں ابرش اداس نہیں تھی۔ کہیں درد تو نہیں ہو رہا نہ؟؟ وہ ابرش کے پاس جا کر فکرمندی سے بولا تو اس نے مسکرا کر نہ میں سر ہلایا۔ میں ٹھیک ہوں بس نا جانے کیوں کچھ عجیب سا فیل ہو رہا ہے ایسے جیسے اپنے اندر کچھ کمی سی محسوس ہو رہی ہے۔ ابرش کے جواب پر زابر نے نظریں چڑائیں۔

زابر! ابرش نے اسے پکارا تو اس نے اس کی جانب دیکھا۔ میں اب خوبصورت نہیں لگ رہی نہ؟؟ میرے چہرے پر لگے یہ زخم یہ خراشیں مجھے بدصورت دیکھا رہی ہیں نہ اسی لیے تم مجھے دیکھ نہیں رہے؟؟ ابرش کی بات اس کے دل پر لگی تھی۔ اب وہ اسے کیا بتاتا کہ وہ کیوں اس سے نظریں نہیں ملا پا رہا۔ نہیں ایسی بات نہیں ہے۔ میں بس خود کو ابھی تک یقین ہی دلا رہا ہوں کہ آپ بلکل ٹھیک ہیں۔ وہ مسکرا کر کہتا پاس رکھے ٹیبل پر بیٹھا تھا اور اس کا ہاتھ نرمی سے تھاما۔

اچھا پھر ٹھیک ہے مجھے لگا شاید میرے چہرے کے زخم کی وجہ سے تم مجھے نہیں دیکھ رہے۔ وہ دھیمی مسکراہٹ سے بولی۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے ابرش۔ آپ کے چہرے کے زخم آپ کی خوبصورتی کو کیسے ختم کر سکتے ہیں۔ مجھے تو میری بیوی ابھی بھی اتنی ہی پیاری لگ رہی ہے جتنی پہلے لگتی تھی۔ وہ محبت بھرے لہجے میں بولا۔ یہ تو تمہاری محبت ہے نہ میرے لیے۔ اس نے کہا تو زابر نے اس کا ہاتھ تھوڑا اوپر کرتے اس پر بوسہ دیا۔ آپ کو پتا ہے ابرش مجھے لگا تھا کہ میں اگلا سانس نہیں لے پاؤں گا۔ میں بہت ڈر گیا تھا کہ کہیں آپ کو کھو نہ دوں۔ وہ اس کے ہاتھ کو گال کے ساتھ لگا کر بولا جبکہ یہ بات کہتے ہوئے اس کی آنکھیں پھر سے نم ہوئی تھیں۔

میں بھی ڈر گئی تھی زابر کہ پتا نہیں دوبارہ تمہیں دیکھ سکوں گی یاں نہیں مگر دیکھو نہ اللہ جی نے سب ٹھیک کر دیا۔ ابرش کی بات پر زابر نے مسکرا کر اسے دیکھا۔ بلکل اللہ جی نے سب ٹھیک کر دیا اسی لیے تو شکر ہے آپ بلکل ٹھیک ہیں اور میرے پاس ہیں۔

اس نے شکر کرنے والے لہجے میں کہا اور پھر تھوڑا سا اٹھ کر اس کے پٹی میں لپٹے ماتھے پر لب رکھے جبکہ اس کے بوسہ دینے پر ابرش نے سکون سے آنکھیں بند کر لیں۔

* * *

آپ پہنچ گئے لاہور؟؟ وہ ابھی رستے میں تھا جب اسے اردل کی کال آئی اور کال پک کرتے ہی اس نے اس سے پوچھا۔ نہیں ابھی رستے میں ہوں ایک دو گھنٹے تک پہنچوں گا۔ خیریت تھی؟؟ اس نے جواب دیا اور ساتھ سوال پوچھا۔ جی خیرت ہی تھی وہ مجھے بس یہ کہنا تھا کہ آپ ایسا کرنا جب لاہور پہنچ جائیں تو مجھے بھی ساتھ لے جائیے گا ہاسپٹل۔

میں بھی آپ کی کزن کا پتا کر لوں گی۔ اسے بلکل امید نہیں تھی کہ اردل ایسا کہے گی مگر جو بھی تھا اسے اس کی بات سن کی خوشی ہوئی تھی۔ ٹھیک میں کال کر دوں گا تمہیں تم تیار رہنا۔ اس نے خوشی سے کہا تو اردل اوکے کہہ کر فون بند کر گئی کیونکہ وہ اسے ڈرائیونگ کے دوران ڈس ٹریکٹ نہیں کرنا چاہتی تھی۔