Chapter 31: قسط 31

زابر یہ دیکھو یہ کتنے پیارے ہیں۔ او ہ میرا دل کر رہا ہے میں اسے لے لوں۔ وہ دونوں شاپنگ کرنے مال آئے ہوئے تھے جب اچانک ہی ابرش کی نظر ایک سینڈل پر گئی جسے دیکھ کر وہ زابر سے بولی جبکہ جب زابر نے اس سینڈل کو دیکھا تو پہلے وہ حیران ہوا مگر پھر مسکرا دیا کیونکہ وہ سینڈل چھوٹے بچے کا تھا مشکل سے تین چار ماہ کے بچے کا۔ لے لیں اگر آپ کو پسند ہے تو۔

اس نے اس کے قریب جا کر کہا جبکہ اس کی بات پر ابرش نے ہونٹوں کو پاؤٹ کی شکل دی۔ مگر ہم پہنائیں گے کسے؟؟ ابھی تو ہمارا کوئی بے بی بھی نہیں ہے۔ وہ معصومیت سے بولی تو زابر کو اس پر پیار ایا۔ تو کیا ہو ا اگر ابھی نہیں ہے۔ انشاللہ بہت جلد ہو گا ہمارے پاس ہمارا خود کا بے بی پھر ہم اسے پہنائیں گے اس لیے آپ لے لیں۔ زابر نے اس کی ناک کو انگلی سے چھو کر کہا تو ابرش خوش ہو گئی۔

ہاں ہم لے لیتے ہیں جب ہمارا بے بی ہو گا تب ہم پہنا لیں گے۔ وہ خوش ہوتی بولی او ر اس سینڈل کو اٹھا لیا۔ سسٹر اسے بھی پیک کرنا ہے۔ اس نے سیل گرل سے کہا تو اس نے مسکرا کر سر ہلاتے اس سے سینڈل پکڑ لیے۔ یہ ہیل دیکھو زابر اریش کے لیے کیسی رہے گی؟؟ اس نے ایک پستہ کلر کی ہیل کو دیکھتے کہا۔ بہت پیاری ہے لے لیتے ہیں اور ساتھ ایسا کریں گے اس کا اس کے ساتھ میچنگ ڈریس بھی لے لیں گے۔

زابر کو بھی وہ جوتی پسند آئی تھی۔ ہاں یہ ٹھیک رہے گا۔ میں اسے پہن کر دیکھ لیتی ہوں کیونکہ اس کا اور میرا جوتے کا سائز سیم ہے۔ ابرش اس سے کہہ کر وہاں رکھے صوفے پر بیٹھ گئی جبکہ سیل گرل زابر کے کہنے پر ابرش کو پسند کیا گیا جوتا دیکھانے لگی۔ وہ جوتا پہن کر دیکھ رہی تھی جب شوپ میں ایک اور کپل آیا تھا۔

وہ جوتا بھی پیک کروا کر انہوں نے اپنا سامان پکڑا اور وہاں سے جانے کے لیے جیسے ہی پلٹے اس کپل کو دیکھ کر دونوں حیران ہوئے کیونکہ ان کے سامنے ولید اور اس کے ساتھ کو ئی لڑکی تھی۔ تبھی ولید نے بھی انہیں دیکھا تھا اور ان کی طرح اس کو بھی پہلے حیرت ہوئی مگر پھر اس کے چہرے پر تنزیہ مسکراہٹ پھیلی۔ زابر اب مجھے شال لینی ہے۔ وہ ولید کو اگنور کرتی اپنے سر پر پہلے سے سیٹ ڈوپٹہ پھر سے سیٹ کرتی زابر سے بولی۔

اوکے ہم اب شال لیتے ہیں۔ زابر مسکرا کر بولا اور وہ دونوں جانے لگے مگر ولید اس کے سامنے آیا تھا۔ واہ جی شاپنگ ہو رہی ہے۔ اچھی بات ہے مگر جاننے والوں کو اگنور کر کے جانا اچھی بات نہیں ہے۔ لیکن خیر میں نے برا نہیں مانا۔ اس سے ملو یہ میری منگیتر فرخندہ۔ اور فرخندہ یہ میر ی ایکس منگیتر تھی ابرش۔ اس نے پہلے ابرش سے اپنی منگیتر کو انٹروڈیوس کروایا اور پھر اپنی منگیتر سے ابرش کو۔ ہو گیا تمہارا؟؟

اب رستے سے ہٹو ہمیں جانا ہے۔ زابر نے اسے غصے سے کہا تو ولید نے اسے دیکھا۔ لو جی تم کیوں بیچ میں آرہے ہو اور ابرش تم کیوں اتنی چپ ہو؟؟ کیا تمہیں دکھ ہوا کہ میں زندگی میں آگے بڑھ گیا؟؟ ولید خوش فہمی سے بولا تو ابرش کو غصہ آیا۔ اس نے اس کی منگیتر کو دیکھا جو بڑے فخر کے ساتھ گردن اکڑے ولید کے ساتھ کھڑی تھی۔ بڑی خوش فہمی ہے تمہیں؟؟

اپنی خوش فہمی کو دور کرو مسٹر ولید کیونکہ مجھے دکھ نہیں خوشی ہے کہ تم میری زندگی میں نہیں آئے۔ میں پچھتاتی ہوں اس وقت کو جب تم سے محبت کی تھی مگر اب پتا چلا کہ وہ محبت محبت نہیں تھی۔ محبت تو وہ ہے جو اب مجھے زابر سے ہوئی ہے وہ تو بس شیطان کا ڈالا گیا وسوسہ تھا۔ خیر اب جب مل ہی گئے ہو تو تم سے ایک بات کہنا چاہتی ہوں۔ مجھے تمہیں شکریہ کہنا ہے۔

شکریہ مسٹر ولید بہت شکریہ کہ تم نکاح کے وقت نہ آئے اور مجھے زابر جیسا شوہر ملا۔ شکریہ تمہارا کہ تمہاری وجہ سے میں آج اتنی خوش ہوں کہ خود کو دنیا کی سب سے خوش قسمت لڑکی سمجھتی ہوں کیونکہ زابر میرا شوہر ہے۔

اور ایک اور بات آج کے بعد مجھے اپنی شکل مت دیکھانا ورنہ ہراسم کا کیس کر کے جیل میں ڈلوا دوں گی تمہیں پھر جیل کی دیواروں کے سامنے شوخیاں مارنا۔ ہٹو اب رستے سے فضول انسان۔ ابرش نے آج پورے حساب برابر کیے تھے جبکہ اس کے منہ سے زابر کی تعریف اور لہجے میں اس کے لیے محبت محسوس کر جہاں ولید کے تن بدن میں آگ لگی تھی وہیں زابر کے دل میں لڈو پھوٹے تھے۔ ولید ابھی ابرش کو کچھ کہنا چاہتا تھا مگر اس کی دھمکی پر چپ رہا اور خاموشی سے سائڈ پر ہو گیا۔ ابرش اور زابر کے جاتے ہی اس نے غصے سے مٹھیاں میچ کر پاؤں پٹختے اپنی منگیتر کی جانب دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہی تھی۔ کیا ہے؟؟ کیا دیکھ رہی ہو مجھے؟؟

چلو نکلو باہر کوئی شاپنگ نہیں کر رہے ہم چلو چلیں۔ وہ غصے سے بولا۔ زبان سنبھال کر بات کرو مجھ سے ۔ کسی کا غصہ مجھ پر نکالنے کی ضرورت نہیں ہے سنا تم نے۔ مجھے بھی شوق نہیں تمہا رے ساتھ شاپنگ کرنے کا میں خود اکیلی بھی کر سکتی ہوں۔

جاؤ جا کر جہاں دفع ہونا ہے ہو میں شاپنگ کر کے ہی جاؤں گی۔ وہ لڑکی اس سے دگنا غصے اور بدتمیزی سے بولتی دکان سے نکل گئی جبکہ پیچھے ولید غصے سے تلملا کر رہ گیا۔

اسلام و علیکم آنٹی!

سلام کیا جبکہ اس کے سلام کرنے پر ملازموں کو ہدایت دیتیں افسین کی موم اس نے اندر آتے ہی اس کی جانب متوجہ ہوئیں۔ واعلیکم السلام بیٹا! اتنی دیر کر دی آنے میں؟؟ انہوں نے آگے ہو کر اسے گلے لگاتے پوچھا۔ وہ ابكچلی رکشہ نہیں مل رہا تھا۔ اس نے وجہ بتائی۔

مجھے کہہ دیتی میں ڈر ائیور کو بھیج دیتی تمہیں لینے۔ انہوں نے کہا تو وہ ہس پڑی۔ نہیں اس کی ضرورت نہیں تھی ویسے بھی جتنی دیر میں ڈرائیور نے وہاں جانا تھا تب تک مجھے رکشہ مل چکا تھا۔ اردل کی بات سن کر وہ مسکرا دیں۔ اچھا افسین میرے خیال سے اپنے کمرے میں ہو گی تم جاؤ وہاں۔

انہو ں نے اسے اوپر جانے کو کہا جس پر وہ سر ہلاتی جانے لگی مگر تبھی افسین بھی سیڑھیاں اترتی نیچے آئی تھی۔ لو خود ہی نیچے آگئی ہے افیشن۔ اسے دیکھ کر اس کی موم بولیں۔ جی کیونکہ مجھے پتا چل گیا تھا کہ میری دوست آگئی ہے۔ خوشبو آگئی تھی مجھے میری جگر کی۔ افس ین سڑھیاں اترتی بولی اور پھر بھاگ کر آتے اردل کو گلے لگایا ایسے جیسے اس سے سالوں بعد مل رہی ہو۔ ہاں رہنے دو اتنی تم خوشبو سے جان جانے والی۔

کھڑکی میں کھڑی ہو کر جو باہر دیکھ رہی تھی نہ میں نے دیکھ لیا تھا تمہیں۔ اردل نے اس کی کمر پر ایک چپٹ لگا کر کہا جس پر افیشن اور اس کی موم دونوں نے قہقہ لگایا۔ مانا تمہارا نکاح ہو گیا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم دوست پر بھی چیل کی نظر رکھنے لگ جاؤ یہ نظریں تم اپنے شوہر پر رکھنا تاکہ وہ کہیں اور نظر نہ رکھ سکے۔

افسین نے اسے مصنوعی گھوری ڈال کر کہا تو اردل خواہ

مخواہ شرم سے لال ہوئی۔ اوہو دیکھیں موم اسے یہ تو شوہر کے نام پر ہی شرما رہی ہے۔ اوہ میری بیلو رانی تین ہفتے رہ گئے تمہاری شادی میں پھر اور اس کے قبیلے والے اپنا پرانا سردار ہی ڈھونڈتے رہ جائیں گے۔

افسین اس کے شرمانے پر اسے اور چھیڑنے لگی جس پر اردل نے جلدی سے اس کے منہ پر ہاتھ رکھا۔ شرم کرو آنٹی کے سامنے بھی تمہاری زبان چپ نہیں ہوتی۔ اردل دانت پیستی اس کے کان میں بولی جبکہ اس کی آواز افسین کی موم تک بھی پہنچ گئی تھی تبھی وہ چہرہ جھکا کر ہس دیں۔ اوہ اچھا موم کے سامنے تھوڑی شرم کرنی ہے۔ ٹھیک ہو گیا سوری سوری چلو ہم میرے کمرے میں چلتے ہیں وہاں جا کر تم اچھے سے شرمانا اور میں تمہیں اچھے سے چھیڑوں گی۔

اوکے موم کمرے میں جا رہے ہیں بائے بائے اور ہاں ملازمہ سے کہہ کر میرے کمرے میں کھانے پینے کو کچھ بھیج دینا آپ۔ وہ اپنی موم سے کہہ کر اردل کے گلے میں بازو ڈالے اسے اپنے ساتھ اوپر لے گئی جبکہ اردل جانتی تھی اب اس کی خیر نہیں ہے افسین کے ہاتھوں۔

* * *

سنا ہے کل پنچایت لگی تھی۔ کس بارے میں تھی اور کیا فیصلہ کیا تم نے؟؟ وہ اس وقت دا جان کے کمرے میں تھا جب انہوں نے اس سے پوچھا۔ زمین کی وجہ سے مسلہ تھا دا جان۔

لڑکی کی شادی پر اس کے ماں باپ نے لڑکی کو اچھا خاصا جہیز دیا تھا کیونکہ وہ اکلوتی بیٹی تھی اور اب جب اس کی شادی کو دو سال ہو گئے تھے اور اس کا ایک بچہ بھی تھا تو اس کے سسرالی اور اس کا شوہر لڑکی پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ اپنے والد کے پاس جائے اور اس سے کہے کہ اس کی جو زمین ہے وہ اپنے داماد یعنی لڑکی کے شوہر کے نام لگا دے۔

لڑکی بھی اس بات پر راضی نہیں تھی مگر اسے اس کا شوہر طلاق کی دھمکی دے رہا تھا اور یہ بھی کہہ رہا تھا کہ بچہ بھی چھین لے گا۔ بس پھر اس لڑکی کے باپ نے پنچائیت بلوائی تھی۔ مجھے تو لڑکے پر بہت غصہ آرہا تھا جو کہہ رہا تھا کہ ایک ہی بیٹی ہے نہ اس کی اور میں اس بیٹی کا شوہر تو پھر زمین مجھے دیتے مسلہ کیا ہے۔

کیوں دے وہ اسے ز مین وہ اپنے بیٹی کے نام کرے گا کیونکہ وہ اس کی بیٹی ہے تم کمینے انسان تمہارا کیا بھروسہ آج زمین لو اور کل اس کی بیٹی کو چھوڈ دو۔ وہ بوڑھا باپ اور اس کی بیٹی تو آگئے نہ سڑک پر۔ آدیان کے لہجے سے پتا چل رہا تھا کہ اسے اس لڑکے پر اور اس کے گھر والوں پر کتنا غصہ ہے۔ پھر کیا فیصلہ کیا تم نے؟؟

دا جان ہمیشہ اس سے ایسے ہی پنچائیت اور دوسرے معاملات سنتے تھے کیونکہ وہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کیا ان کا پوتا اپنی زمہداری نبھا رہا ہے یاں نہیں۔

کیا فیصلہ کرنا تھا دا جان وہ لڑکی کہہ رہی تھی کہ اسے اس آدمی کے ساتھ رہنا ہی نہیں کیونکہ وہ اسے مارتا ہے اسے بس طلاق چاہیے اور ساتھ اپنا بچہ بھی۔ پھر میں نے فیصلہ سنا دیا کہ وہ لڑکی کو طلاق دے گا بچہ بھی لڑکی کے پاس رہے گا لڑکے کو حق مہر بھی ادا کرنا پڑے گا اور کیونکہ اس نے زمین کا لالچ کرتے لڑکی سے شادی کی تھی اس لیے لالچ کی سزا کے طور پر اسے اپنی زمین میں سے آدھی زمین لڑکی کے نام کرنی ہو گی۔

آدیان نے اپنا فیصلہ سنایا تو دا جان کے چہرے پر فخر بھری مسکراہٹ آئی۔ شاباش میرے شیر شاباش مجھے فخر ہے کہ میرا پوتا اتنا اچھا سردار ہے۔ دا جان اپنی جگہ سے اٹھ کر اس کے پاس آکر اسے گلے لگا تے بولے تو آدیان مسکرایا۔ شکریہ دا جان لیکن اگر آج میں ایسا ہوں تو اس کے پیچھے آپ ہی ہیں میں نے سب آپ سے ہی سیکھا ہے۔

وہ ان کے گال پر پیار کرتا بولا تو دا جان کا سینا فخر سے چوڑا ہوا۔ بابا جان یہ لیں آپ کے لیے سیب کاٹے ہیں۔ مہرین بیگم کمرے میں آتیں بو لیں تو دا جان اپنی جگہ پر واپس بیٹھے۔ شکریہ بیٹا! سلامت رہو۔ دا جان نے مہرین بیگم سے پلیٹ پکڑ کر ان کے سر پیار دیتے کہا۔ مورے میرے سیب کہاں ہیں؟؟ مجھے بھی بھوک لگی ہے۔ آدیان نے ناراضگی بھرے لہجے میں کہا تو جہاں مہرین بیگم کا دل اس کے اس انداز پر خوشی سے جھوم اٹھا وہیں منہ میں سیب کا ٹکرا چباتے دا جان کو بری طرح کھانسی کا دورا پڑا تھا۔ دا جان کے یوں کھانسے پر آدیان فوراً اٹھ کر ان کے پاس آیا اور ان کی کمر مسلنے لگا جبکہ مہرین بیگم نے بیڈ کے پاس رکھے جگ سے پانی کا گلاس بھر کر انہیں پکڑایا۔

ی۔۔یہ ابھی تم نے کیا کہہ کر پکارا مہرین کو؟؟ دا جان کی کھانسی جب ختم ہوئی اور ان کا سانس درست لہہ پر آیا تو انہوں نے آدیان سے حیرانگی سے پوچھا جس پر وہ مسکرا دیا۔ ایک تو پہلی بار کسی کو سنتا ہی نہیں جو دوبارہ پوچھتے ہیں۔ مورے کہا میں نے انہیں۔ وہ شرارت سے بولا تو دا جان کو لگا وہ بے ہوش ہو جائیں گے۔ ایسے مت ری ایکٹ کریں دا جان مانا کہ میں نے دیر کر دی مگر کم سے کم وقت رہتے سمجھ گیا ہوں کہ میں غلط تھا۔

اس نے کہا تو دا جان نے مہرین بیگم کو دیکھا جو مسکرا کر آدیان کو دیکھ رہی تھیں۔ یہ معجزہ کب ہوا بہو انہوں نے مہرین بیگم سے پوچھا۔ کل ہوا ہے یہ معجزہ سن لیا بس خوش اب بند کریں یہ حیران؟؟ ہونے کا ناٹک۔ مہرین بیگم کی بجائے آدیان نے جواب دیا جبکہ اس کے جواب پر دا جان نے اسے گھورا ۔ شرم ہے کہ نہیں؟؟ ایسے بات کرتے ہیں دا جان سے؟؟ میری جوتی کہاں ہے؟؟

انہوں نے اسے شرم دلانے کے ساتھ اسے ڈرانے کے لیے اپنی جوتی کی طرف ہاتھ بڑھائے۔ میں نہیں ڈرتا آپ کی جوتی سے کیونکہ مجھے پتا ہے میری مورے مجھے بچا لیں گیں۔ ویسے بھی پہلے کونسا آپ نے مجھے مارا ہے جو اب ماریں گے۔ وہ منہ بنا کر کہتا مہرین بیگم کے پیچھے جا کر کھڑا ہوتا جھک کر ان کے کندھے پر ٹھوڈی رکھ گیا۔ بس کر دو تم اتنے تم رہتے نہیں ماں کے لاڈلے۔

بارہ سال ہی بڑی ہو گی تم سے تمہیں تو اسے مورے کی بجائے خور ( یعنی بہن ) کہنا چاہیے۔ دا جان نے سر جھٹکتے کہا مگر پھر خود ہی مسکرا دیے کیونکہ انہیں واقع بے حد خوشی ہوئی تھی کہ آدیان مہرین کے ساتھ ٹھیک ہو گیا۔

* * *

آپ کو تو میری کوئی پرواہ ہی نہیں ہے کہ میری چھوٹی سی بیوی ہے میں اس کا خیال رکھا کروں اس کے لیے کھانا بنایا کروں مگر نہیں آپ کو کہاں پرواہ۔ نور روٹھے انداز میں احمد سے بولی تو اس نے اسے حیران ہوتے دیکھا۔ ابھی پرسوں میں نے کھانا بنایا تھا یاد کرو جب تم نے اور امی نے مجھے زبردستی کچن میں بھیجا تھا کہ آج کھانا میں ہی بناؤں گا اور میں نے بنایا بھی تھا لیکن اب تم کہہ رہی ہو کہ میں نے کبھی کھانا نہیں بنایا۔

تمہیں تو چاہیے تم میرے لیے مزے مز ے کے روز کھانے بناو مگر تم مجھے کہہ رہی ہو۔ احمد کی بات پر نور نے معصوم چہرہ بنایا۔ میں تو ابھی بچی ہوں مجھے بہت سارے کھانے بنانے نہیں آتے۔ اس نے معصومیت سے کہا۔ اگر تم بچی ہو تو میری جان میں بھی بچہ ہی ہوں کیونکہ میں تم سے صرف ایک سال بڑا ہوں اس حساب سے میں بھی بچہ ہوں۔ احمد سینے پر ہاتھ باندھتا بولا۔

اوہ دودھ پیتے بچو پہلے اپنے اس بچے کو سنبھالو جو شاید آسمان سے ٹپکا ہے کیونکہ اس کے ماں باپ تو ابھی خود بچے ہیں پھر بھلا وہ خود کیسے بچہ پیدا کر سکتے ہیں۔ ابھی نور کچھ کہتی کہ اریش احد کو اٹھائے اندر آئی تھی۔ وہ نور کے گھر آئی ہوئی تھی اور کمرے کے باہر احد کے ساتھ ٹہل رہی تھی لیکن جب نور اور احمد کے بچوں والی بات سنی تو رہ نہ سکی تبھی اندر آتی ان پر تنز کرتی بولی جس پر وہ دونوں شرمندہ ہوئے۔ ارے کیوں آسمان سے کیوں ٹپکا ہے میں نے خود پیدا کیا ہے اسے تم بھی عجیب بات کرتی ہو اریش۔ نور اس سے احد کو لیتی بولی تو اریش نے اس کی بات پر ہسی چھپائی جبکہ احمد بھی مسکرایا۔ آپ دونوں باتیں کریں میں زرا مما کو خالا کے گھر سے لے آؤں۔ احمد اریش سے کہتا کمرے سے نکل گیا۔ سوری یار وہ نہ بس میری اور احمد کی کبھی کبھی ہو جاتی ہے۔بح نور احد کو کندھے سے لگا کر تھپکتی اریش سے بولی تو اریش نے اسے آنکھیں پھاڑے دیکھا۔ تم اسے بح کہتی ہو؟؟ جانے دو یار اسے بح نہیں کیوٹ بح کہتے ہیں۔ ہر لڑکی کی ڈریم فائٹ ہے یہ کہ وہ ایسی بح اپنے شوہر سے کرے۔ اریش بولی تو نور ہس پڑی۔

ایسی بات ہے کیا؟؟ اس نے پوچھا۔ ہاں جی ایسی ہی بات ہے۔ اریش نے کہا اور تبھی اس کا فون رنگ ہوا۔ اوہ زیام کی کال ہے میں زرا سن لوں تم اسے سلا دو۔ وہ اس سے کہتی کال پک کر کے فون کان سے لگا کر کمرے سے نکل گئی۔

* * *

کیا بات ہے جو خوشی میں تمہارا چہرہ اتنا چمک رہا ہے؟؟ ایسا کیا کہہ دیا تمہیں زیام جی نے؟؟ وہ فون سن کر کمرے میں واپس آئی تو نور نے اس کے چہرے پر کھلی مسکراہٹ کو بڑے غور سے دیکھتے پوچھا جس پر پر اریش کی مسکراہٹ اور گہری ہوئی۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ آج رات فلم دیکھنے جائیں گے ہم۔ اریش کے جواب پر نور فری میں خوش ہوئی۔ ہیں سچی؟؟

واؤ یار مطلب کہ آج رات تم ڈیٹ پر جا رہی ہو؟؟ نور نے خوشی سے کہا تو اریش نے اس کے دائیں کندھے پر مکہ مارا کیونکہ بائیں کندھے سے لگ کر تو احد سو رہا تھا۔ پاگل لڑکی شوہر کے ساتھ جا رہی ہوں میں بوائے فرینڈ کے ساتھ نہیں۔ اریش نے اس کی عقل پر افسوس کیا۔ لو جی تمہیں کس نے کہہ دیا کہ اگر شوہر کے ساتھ جاؤ تو ڈیٹ نہیں کہہ سکتے؟؟

پاگل لڑکی یہی تو اصل ڈیٹ ہوتی ہے ایک حلال ڈیٹ۔ میں اور احمد تو خود جاتے ہیں کیونکہ جب ہم ایک نامحرم کے ساتھ خوشی سے جا سکتے ہیں پھر محرم کے ساتھ کیوں نہیں؟؟ نور احد کو بیڈ پر لٹا کر اریش کو کندھوں سے پکر کر بولی۔ جو بھی ہو پر ہم ڈیٹ پر نہیں جا رہے۔ یہ تو زیام نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مجھے فلم دیکھانے لے کر جائیں گے بس وہی وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ اریش کی بات پر نور نے آنکھیں گھمائیں۔

ویسے میں نے حساب لگایا ہے تم بہت ہی کوئی ان روميی

يک انسان ہو۔ نور نے کہا تو اریش نے سر جھٹکا۔ تم نے جو سارے ریکوڈ توڑ دیے ہیں روميی يک ہونے کے۔ اریش نے بیڈ پر سوئے احد اور نور کے تھوڑے سے بڑھے پیٹ کو دیکھتے اس پر ٹونٹ کی جس پر نور نے اس کی کمر کر رکھ کر تھپڑ لگایا۔

* * *

سردار جی کوئی لڑکی آئی ہے کہہ رہی ہے آپ کی جان جی ہے۔ گارڈز اسے اندر نہیں آنے دے رہے مگر وہ ان سے لڑ رہی ہے۔ وہ ڈیرے پر تھا جب اس کے ملازم نے آکر اسے بتایا جبکہ اس کی بات سن کر وہ فوراً باہر کی جانب بھاگا۔ تم دونوں کی شادی ہو گئی ہے کیا؟؟ اگر نہیں ہوئی تو مجھے بتا دو میرے مائک والی حویلی میں دو ملازمہ ہیں جو بڑی پیاری ہیں اور کنواری بھی ہیں۔

انسان خو ش رہتا ہے اس لیے کر لو شادی۔ وہ باہر آیا تو رمل گارڈز کے سامنے کھڑی ان سے لڑنے کی بجائے برقہ نقاب کھڑی میں انہیں غور سے دیکھتی شادی کا مشورہ دے رہی تھی جبکہ دونوں گارڈز سر جھکائے کھڑے تھے۔

دراصل گھر کے گارڈز اور ڈیرے کے گارڈز الگ تھے اور جو ازقان کے سا تھ چوبیس گھنٹے رہتے تھے آج وہ چھوٹی پر تھے اور ڈیرے کے کسی ملازم اور گارڈ نے رمل کو نہیں دیکھا تھا تبھی اسے اندر نہیں جانے دیا۔ رمل تم یہاں؟؟ ازقان نے اسے دیکھ کر کہا تو اس کی آواز سن کر رمل کھل اٹھی اور بھاگ کر اس کے پاس آئی جبکہ اس بار گارڈز نے اسے نہیں روکا تھا کیونکہ وہ جان گئے تھے کہ ان کا سردار اسے جانتا ہے۔

آج کے بعد اسے مت روکنا کیونکہ یہ میری بیوی اور تم سب کی سردارنی ہے۔ ازقان نے سختی سے سب کو کہا اور اسے لے کر اندر بڑھ گیا۔ خان جی! اندر جا کر جب خان نے اسے اپنے پلنگ پر بیٹھایا تو اس نے اپنا ماسک ا تار کر اسے پیار سے پکارا۔ جی جان جی۔ اس نے ہمیشہ کی طرح محبت سے جواب دیا۔ مجھے میری حویلی جانا ہے۔ مورے جان، دا جان اور لالا جان کی یاد آرہی ہے۔

اس نے چہرے پر اداسی لائے کہا۔ ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا تمہیں ان سے ملے پھر کیوں یاد آرہی ہے۔ ازقان نے اس کے ساتھ بیٹھ کر پوچھا جبکہ رمل اس کے بیٹھتے ہی اس کے کندھے پر سر رکھ چکی تھی۔ پتا نہیں مگر یاد آرہی ہے بہت زیادہ اس لیے دل کر رہا ہے جانے کے لیے۔ مجھے گھر چھوڈ آئیں نہ پلیز۔ اس نے منت کی تو ازقان نے اسے چہرہ موڑ کر دیکھا۔ ٹھیک ہے مگر کل صبح چھوڈنے جاؤں گا اور رات کو واپس لے آؤں گا۔ بولو منظور؟؟

ازقان نے پوچھا تو اس نے فوراً سر ہلایا۔ منظور ہے منظور ہے لیکن پھر آج مجھے شاپنگ پر لے کر جائیں کیونکہ میں بور ہو رہی ہوں۔ کالج سے بھی چھٹیاں ہیں اور حویلی میں بور ہو جاتی ہوں۔ اس نے کہا۔ حویلی سے یا د آیا مجھے یہ بتاؤ تم یہاں آئی کیسے؟؟ ازقان نے اس کی جانب رخ کرتے پوچھا۔ میں؟؟ میں تو پیدل آئی ہوں۔ کونسا زیادہ دور تھا دس منٹ میں پہنچ گئی میں۔

اس نے فخر سے بتایا مگر آگے سے ازقان کی گھوری پر اسے احساس ہوا کہ اب ڈانٹ پڑے گی۔ آج تو یہ حرکت کر دی لیکن آج کے بعد ایسا نہ ہو رمل ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔ لاکھ دشمن ہیں میرے یہاں جنہیں میری کمزوری کی تلاش رہتی ہے اس لیے دوبارہ گھر سے اکیلی مت نکلنا۔ ازقان نے سختی سے کہا تو اس نے فوراً اچھے بچوں کی طرح ہاں میں سر ہلایا۔

ٹھیک ہے دوبارہ ایسا نہیں کر وں گی۔ اس نے کہا تو ازقان نے اسے اپنے سینے سے لگایا۔ تم مجھے بہت عزیز ہو میری جان اس لیے میں نہیں چاہتا کوئی تمہیں ہرٹ کرے۔ اس نے اس کے سر پر تین چار بار بوسہ دیتے کہا۔ ٹھیک ہے لیکن کیا اب ہم شاپنگ پر چلیں؟؟ اس نے سینے سے لگے کہا تو ازقان ہس پڑا۔ ہاں جی چلو چلیں۔

تم جا کر گاڑی میں بیٹھو میں زرا ملازموں کو کام کے بارے میں ہدایت دے دوں۔ ازقان نے کہا تو وہ اس سے دور ہو کر کھڑی ہوئی اور ساتھ اسے بھی کھڑا کیا جبکہ ازقان اس کی جلد بازی پر ہس دیا۔ مجھے اچھے سے ریسٹورنٹ میں کھانا بھی کھلانا۔

اس نے اس کی بازو میں اپنا بازو ڈال کر ایک اور فرمائش کی۔ اچھا میری جان جو دل کرے وہ کرنا مجھے بس حکم کر دینا۔ ازقان ہستا ہوا بولا جبکہ رمل نے لاڈ سے اس کے بازو سے سر ٹکا لیا۔

یہ دائیں جانب والی دیکھائیں پلیز۔ وہ اس وقت جیولری شاپ پر موجود تھا اور اریش کے لیے انگو ٹھی پسند کر رہا تھا۔ یہ لیں سر یہ کل ہی ہماری شاپ پر نیو ڈیزائن آیا ہے اور بہت یونیک بھی ہے۔ اس ڈیزائن کو محبت کا سائن مانا جاتا ہے۔ لوگ اسے ان کے لیے خریدے ہیں جو ان کے لیے سپیشل ہوں۔ اور آپ کو دیکھ کر لگ رہا ہے آپ بھی کسی خاص کے لیے خرید رہے ہیں۔ سیل گرل اس کے سامنے وہ انگوٹھی رکھ کر اسے اس کے بارے میں انفورمیشن دینے لگی جبکہ آخری بات اس نے اس کے ہاتھ میں پکڑے پھولوں کے بکے کو دیکھ کر کہی تھی۔

یس مجھے اپنی وائف کے لیے لینی ہے اس کی سالگرہ کا تحفہ اور یہ واقعی بہت پیاری ہے اسے دیکھ کر لگ رہا ہے کہ جیسے اسی کے لیے بنی ہو۔ زیام اس انگوٹھی کو غور سے دیکھتا بولا۔ انگوٹھی کا ڈیزائن واقع بہت پیارا تھا۔ اس پر دو آدھے آدھے دل بنے تھے جن کے درمیان میں ایک چھوٹی سی تتلی بنی تھی یعنی وہ دونوں دل اس تتلی کے زریعے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے۔

اسے پیک کر دیں اور پلیز جلدی کریے گا۔ زیام کے کہنے پر سیل گرل اوکے سر کہتی رنگ اس کے سامنے سے اٹھا کر سائڈ پر چلی گئی جبکہ زیام اس کی واپسی کا انتظار کرنے لگا۔ زیام تم یہاں؟؟ وہ ابھی کر خوشی سے بولا۔ میں ٹھیک ہوں مگر تم یہاں کیا کر رہے ہو؟؟

اس نے پوچھا جبکہ دل میں خوش فہمی تھی کہ کہیں اس کے لیے کچھ نہ خرید رہا ہو۔ ارے یار وہ نہ اریش کی سالگرہ کا تحفہ لے رہا ہوں۔ اس نے بتایا جبکہ اس کے جواب پر علشيہ کے چہرے کی مسکرا ہٹ غائب ہوئی۔ یہ بکے بھی اس کے لیے ہے کیا؟؟ اس نے پوچھا۔ ہاں وہ آج ہم مووی دیکھنے جانے والے ہیں اور اسے پھول بہت پسند ہیں بہت زیادہ اسی لیے میں نے اس کے لیے لیے ہیں۔

تمہیں پتا ہے ہمارے خاندان میں بس ایک اریش کو ہی پھول پسند ہیں ورنہ نہ تو ابرش کو بھی خاص پسند نہیں نہ ہی رمل کو مگر اریش دیوانی ہے پھولوں کی۔اس نے مسکرا کر بتایا تو علشيہ جل بھن گئی۔ تب تک سیل گرل بھی رنگ کو ڈبی میں ڈال کر لے آئی تھی۔ یہ لیں سر آپ کی رنگ۔ اس نے چھوٹا سا شوپنگ بیگ جس میں رنگ والی ڈبی ڈالی تھی زیام کو پکڑایا۔

ابھی ہے منٹ کرتا ہوں ویٹ۔ یہ دیکھو علشيہ کیسی ہے؟؟ اس نے ڈبی نکال کر اسے کھولا شکریہ میں اور علشيہ کے سامنے کی جبکہ رنگ دیکھ کر علشيہ کو آگ لگ گئی تھی کیونکہ آج کل کيلزر رنگ میں وہ رنگ بہت ان تھی۔ کیسی ہے بتاؤ نہ؟؟ زیام نے پھر سے پوچھا تو اس نے مشکل سے چہرے پر مسکر اہٹ لاتے اسے دیکھا۔ بہت پیاری ہے اسے پسند آئے گی۔ علشيہ نے کہا۔

ہاں پسند تو آئے گی میں نے جو لی ہے میری لائی گئی چیز وہ کبھی بھی رد نہیں کرے گی اتنا مجھے پتا ہے۔ وہ مان بھرے لہجے میں بولا جبکہ جلن کے مارے علشيہ نے مٹھیاں میچ لیں تھیں۔ اوکے میں چلتا ہوں دیر ہو رہی ہے۔ وہ انگوٹھی کی قیمت ادا کرنے کے بعد اس سے بولا اور بھاگتے ہوئے شاپ سے باہر نکلا کیونکہ اسے دیر ہو رہی تھی اسے وہاں اریش سے پہلے پہنچنا تھا۔

لگتا ہے زیام سر واقع اپنی بیوی سے بہت پیار کرتے ہیں۔ ان کی بیوی واقع بہت لکی ہیں جو انہیں زیا م سر ملے جنہیں پانے کا خواب ساری لڑکیاں دیکھتی ہیں۔ سیل گرل علشيہ سے بولی تو وہ بنا کوئی جواب دیے پاؤں پٹخ کر وہاں سے چلی گئی جبکہ اس کے اس طرح جانے پر سیل گرل حیران ہوئی۔