Chapter 28: قسط 28

زابر کے جانے کے بعد کمرے کا دروازہ بند کر کے وہ بیڈ پر آکر بیٹھی اور فون اٹھا کر وٹس ایپ کھولا تو اوپر ہی میسج چ جو اسے برٹھ ڈے وش کر رہے تھے۔ ان دونوں پر نور اور ارمغان کا میسج آیا ہوا تھا کے وش دیکھ کر اس کے چہرے پر مسکراہٹ آئی۔ شکریہ مگر آپ کو کیسے پتا میرا آج برتھ ڈے ہے؟؟ نور کو شکریہ کہہ کر اس نے ارمغان کو ریئے کیا۔ اس کے میسج پر ڈبل کلک ہوتے ہی فورا میسج سین ہوا جیسے وہ اس کے ریئے کا ہی انتظار کر رہا تھا۔

خاص لوگوں کے خاص دن پتا ہونے چاہیے انسان کو۔ ویسے تو میں بہت جلد باتیں اور لوگوں کی برتھ ڈے بھول جاتا ہوں مگر آپ واحد ہیں جن سے کی گئیں نہ تو باتیں بھولا ہوں نہ ہی آپ کی سالگرہ بھولا ہوں کیونکہ آپ میرے لیے خاص ہیں بہت خاص۔ ارمغان کا میسج دیکھ کر وہ کچھ دیر کے لیے کچھ ٹائپ نہ کر سکی۔

ابھی وہ کچھ ٹائپ کرنے ہی لگی تھی کہ اسے ارمغان کی کال آنے لگی۔ اسے عجیب لگا ارمغان کا اس وقت کال کرنا مگر اس نے پک کر لی۔ اریش کیا زیام آپ کے ساتھ نہیں اس وقت؟؟ کال پک ہوتے ہی ارمغان نے پوچھا۔ جی؟؟ میں سمجھی نہیں آپ کی بات؟؟ اس نے پوچھا کیونکہ اسے واقع ارمغان کی بات سمجھ نہیں آئی تھی۔

وہ اس وقت میرے سامنے ریسٹورنٹ میں علشيہ کے ساتھ بیٹھا ہس ہس کر باتیں کر رہا ہے۔ وہ ایسا کیسے کر سکتا ہے؟؟ میرے خیال سے اس وقت علشيہ کی جگہ آپ کو ہونا چاہیے تھا کیو نکہ آپ کا برتھ ڈے ہے اور آپ اس کی بیوی ہیں نہ کہ علشيہ۔ ویسے کیا اس نے آپ کو وش کیا؟؟ وہ جو پہلے ارمغان کی بات سن کر اداس ہو گئی تھی اس کے سوال پر تو وہ کچھ بول ہی نہ سکی کہ اب اسے کیا کہے۔ آپ کی چپ بتا رہی ہے کہ وش نہیں کیا۔

پوچھتا ہوں وہ کیسے بیوی کی سالگرہ بھول سکتا ہے؟؟ اور علشيہ سے بھی پوچھوں رکیں میں جا کر اس سے گا کہ پہلے زیام کی محبت کو اگنور کیا اور اب جب وہ شادی شدہ ہے تو اس کے پیچھے کیوں پڑی ہے۔ ارمغان بہت غصے میں لگ رہا تھا۔ آہ نہیں ارمغان جی آپ مت جائیں ان کے پاس۔ آپ کو کچھ نہیں پات۔ پلیز آپ مت جائیں ان کے پاس پلیز۔ وہ جلدی سے بولی کہ کہیں وہ چلا نہ جائے ان کے پاس۔ مگر کیوں؟؟ اس نے پوچھا۔ بعد میں بتاؤں گی ابھی نہیں۔ اریش کے ٹالنے پر وہ چپ ہو گیا مگر نظریں ابھی بھی زیام لوگوں پر تھیں جو ہس ہس کر باتیں کر رہے تھے۔ اریش کے کال کٹ کرنے کے بعد بھی وہ وہیں علشيہ اور زیام پر نظر رکھے بیٹھا رہا۔ کوئی ایک گھنٹے بعد زیام اپنے فون پر ٹائم دیکھتا کھڑا ہوا اور علشيہ سے مل کر وہاں سے چلا گیا جبکہ اس کے جاتے ہی ارمغان فوراً اٹھ کر علشيہ کے پاس پہنچا۔ وہ جو خود وہاں سے جانے لگی تھی ارمغا ن کو اچانک سے اپنے سامنے دیکھ کر حیران ہوئی۔ پہلے تو کچھ دیر وہ کچھ بول نہ سکی کیونکہ وہ ارمغان کو اس دن ائیرپورٹ کے بعد آج دیکھ رہی تھی۔ ا۔۔ارمغان! اس نے بے یقینی سے اس کا نام لیا۔ کچھ دیر بات ہو سکتی ہے؟؟ اس نے کہا تو علشيہ نے فوراً ہاں میں سر ہلایا اور واپس بیٹھ گئی۔ کیسی ہو؟؟ ارمغان نے پوچھا تو وہ مسکرائی۔ بڑے دنوں بعد خیال آیا ہے میرا حال پوچھنے کا؟؟

تم سے۔ خیر میں نے ابھی تمہیں زیام خان کے سا تھ دیکھا۔ مجھے عجیب لگا تمہارا رات کے اس وقت اس سے یوں ملنا۔ کیا تم اور وہ ریلیشن شپ میں ہو؟؟ ارمغان سیدھا مدعے پر آیا۔ کیوں تم کیوں پوچھ رہے ہو؟؟

علشيہ نے چونک کر پوچھا۔ جس لیے مرضی پوچھوں مگر اگر تم اسے ڈیٹ کر رہی ہو تو پیچھے ہٹ جاؤ اور اگر ایسا سوچ رہی ہو تو بھی یہ سوچ زہن سے نکال دو کیونکہ وہ شادی شدہ ہے۔ ارمغان دو ٹوک انداز میں بولا کیونکہ اسے بس کسی بھی طرح علشيہ کو روکنا تھا تاکہ وہ اریش کا گھر خراب نہ کرے۔ تمہیں اس سے کیا میں جسے مرضی ڈیٹ کروں اور اگر میں زیام کو بھی ڈیٹ کر رہی ہوں تو تمہیں کوئی مسلہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ تم مجھے ربچکٹ کر چکے ہو۔

اور پھر تم نے ہی مجھے بتایا تھا نہ کہ زیام مجھے پسند کرتا ہے یہ جانتے ہوئے کہ وہ شادی شدہ ہے پھر اب کیوں مجھے روک رہے ہو اس کو پسند کرنے سے؟؟ علشيہ تھوڑا سا آگے ہو کر بیٹھتی ٹیبل پر دونوں ہاتھ رکھتی بولی جبکہ اس کی بات سن کر وہ حیران ہوا۔

میں نے تمہیں بتایا تھا؟؟ کب مجھے تو یاد بھی نہیں ہاں اتنا ضرور یاد ہے کہ میں نے تمہارا پرپوزل قبول نہیں کیا تھا مگر زیام تمہیں پسند کرتا ہے یہ تو نہیں بتایا اور ہاں مجھے تو زیام کی شادی کا پتا بھی لائیو شو میں گے۔

خیر اب جب تم بھول چکے ہو سب تو پھر یاد دلانا فضول ہے۔ وہ سر جھٹکتی بولی۔ اچھا ٹھیک ہے جو بھی ہو مگر تم پلیز زیام سے دور رہو۔ اس کی بیوی کے بارے میں سوچو اس کا کیا قصور ہے جو تم اس سے اس کا شوہر چھیننے کی کوشش کر رہی ہو۔ ارمغان کے لہجے سے اریش کے لیے فکر صاف ظاہر ہو رہی تھی۔ مجھے سب پتا ہے کہ کیوں تم مجھے یہ سب کہہ رہے ہو۔

اریش دوست ہے نہ تمہاری؟؟ میں نے دیکھی تھی زیام کی یونی کونسرٹ والی وڈیو اس میں اس نے کہا تھا کہ اریش اور تم دوست ہو۔ لیکن جس طرح تم اس کے لیے فکر دیکھا رہے ہو اس سے لگ رہا ہے وہ دوست سے بڑھ کر ہے تمہارے لیے۔ وہ اسے غور سے دیکھتی بولی تاکہ اس کے بدلتے تاثر دیکھ سکے۔ ہاں سہی کہا تم نے وہ میرے لیے بہت اہم ہے۔ بہت زیادہ کیونکہ میں اسے پسند کرتا ہوں۔ اتنا کہ میرا دل روتا ہے اور خواہش کرتا ہے کہ کاش وہ مجھے پہلے ملتی اور کاش زیام کی جگہ میں ہوتا اور پھر میں دنیا کا سب سے خوش قسمت مرد ہوتا۔ لیکن اب جب ایسا نہیں ہے تو میں چاہتا ہوں کہ وہ بس خوش رہے پھر چاہے جس کے بھی ساتھ رہے۔

وہ ٹیبل پر نظریں جمائے کھوئے ہوئے لہجے میں بولا جبکہ اس کے لہجے اور الفاظ میں اریش کے لیے محبت اور اس کی تمنا دیکھ علشيہ جل بھن کر رہ گئی تھی۔ سوری مگر میں اپنے دل کی کرتی ہوں مجھے کسی کی صلاح نہیں پسند۔

وہ کھڑی ہوتی روکھے اور غرور بھر ے لہجے میں بولی اور بنا ارمغان کی سنے وہاں سے چلی گئی جبکہ پیچھے وہ بس اسے جاتا دیکھتا رہ گیا۔

کہاں تھے تم رات کو؟؟ وہ جیسے ہی صبح کمرے سے نکلا نوشہ بیگم نے اس کے سامنے آتے اسے گھورتے نسیيگیشن کر ہوئے پوچھا جبکہ صبح صبح اپنی مورے کو پولیس والے کی طرح انو تے دیکھ زیام نے تھوک نگلا کیونکہ اسے اتنا تو پتا چل گیا تھا کہ نوشہ بیگم کو اس کے رات گھر سے جانے کا علم ہو گیا ہے۔ وہ ابكچلی مورے وہ میں۔۔ اسے سمجھ نہ آئی کہ کیا بہانہ گھڑے۔ اس نے مدد کے لیے اریش کی جانب دیکھا جو وہیں پاس ہی ابرش کے سامنے کھڑی اس سے بالوں کی چٹیا بنوا رہی تھی۔ اسے کیا دیکھ رہے ہو مجھے جواب دو تم۔ تمہیں کوئی شرم ہے یاں نہیں؟؟ رات کے بارے بجے جب تمہیں اپنی بیوی کے ساتھ ہونا چاہیے تھا تب تم گھر پر ہی نہیں تھے۔ کیا تمہارا کام بیوی سے زیادہ اہم ہے؟؟

نوشہ بیگم تو اسے آڑے ہاتھوں لے رہی تھیں جبکہ زیام کو سمجھ نہ آیا کہ وہ کیا کہے۔ سوری مورے جان۔ اس نے آخر معافی مانگ کر بات ختم کرنی چاہی۔ مجھ سے نہیں بیوی سے معافی مانگو اور مجھے یہ بتاؤ تم نے اسے وش کیا یاں نہیں؟؟ نوشہ بیگم کی بات اس کے سر پر سے گزری تھی۔ وش؟؟ اس نے نا سمجھی سے پوچھا تو اس سے پہلے نوشہ بیگم اس کا دماغ ٹھکانے پر لاتیں اریش بول پڑی تھی۔ کر دیا تھا چاچی انہوں نے مجھے برٹھ ڈے وش۔ تحفہ کہہ رہے تھے بعد میں لے دوں گا تمہاری پسند سے ۔ وہ زیام کو بچانے کی خاطر جھوٹ بول گئی جبکہ اس کی برٹھ ڈے کا سن کر زیام نے اسے دیکھا۔ اسے یاد آیا کہ رات اس نے پوچھا تھا کہ اس دن کچھ اور خاص بھی ہے۔ مطلب وہ اسے اپنی سالگرہ یاد کروانا چاہتی تھی۔ پھر ٹھیک ہے میں سمجھی اس کو یاد ہی نہیں ہے۔

نوشہ بیگم اریش سے کہہ کر زیام کو ایک فری کی گھوری نکال کر کمرے میں چلی گئیں جبکہ اریش اب اپنے سر ڈوپٹہ لے رہی تھی۔ چلیں بھئی اور کرنی دیر ہے تیاری میں؟؟ زابر باہر سے آتا بولا کیونکہ وہ لوگ واپس لاہور کے لیے نکل رہے تھے۔ بس مورے زرا چادر لے آئیں باقی ہم تیار ہیں۔ ابرش اپنی چادر اوڑھتی بولی۔

چلیں ٹھیک ہے ویسے میں نے سارا سامان گاڑی میں رکھ دیا ہے۔ ز ابر نے بتایا تو ابرش نے سر ہلایا۔ میری چھوٹی چوہیا ایدھر او میرے پاس۔ وہ اپنی باہیں پھیلا کر اریش سے بولا تو وہ اس کے سینے سے جا لگی۔ اپنا خیال رکھنا اور جلدی سے پیپر دے کر لاہور آجاؤ پھر ہم نے آدیان لالا کی شادی کی تیاریاں بھی کرنی ہیں۔

وہ اس کے گرد بازو ہائیل کرتا بولا۔ ہاں بس ایک بار میرے مڈ ختم ہو جائیں میں آجاؤں گی تم سب کا سر کھانے۔ وہ ہسیے ہوئے بولی تو زابر نے مسکرا کر اس کے ماتھے پر بوسہ لیتے اس کا سر واپس سینے سے لگایا تھا۔

* * *

تمہاری سالگرہ ہے آج؟؟ زابر لوگوں کے جانے کے بعد اریش کھانے کے ٹیبل سے برتن اٹھا رہی تھی جب زیام نے اس کے پاس آکر پوچھا۔ جی! ایک لفظ میں جواب دیتے وہ برتن اٹھا کر کچن کی جانب چل پڑی جبکہ زیام اس کے پیچھے ہی گیا تھا۔ مجھے بتایا کیوں نہیں؟؟

اس نے پوچھا۔ آپ کو علشيہ سے ملنے جانا تھا اس لیے اور ویسے بھی میں اتنی اہم تو ہوئی نہیں آپ کے لیے کہ آپ اسُ کو چھوڈ کر مجھے وش کرنے کے لیے گھر رہ جاتے۔ وہ سنک میں برتن رکھ کر پانی کا نل کھولتے بولی۔ انداز نارمل تھا مگر زیام کو وہ انداز روکھا روکھا لگا۔ سوری مجھے پتا نہیں تھا اور ویسے تمہیں مجھے بتا نا چاہیے تھا۔

زیام کی بات پر اس نے اسے دیکھا۔ اوکے میری غلطی تھی سوری۔ وہ غلطی نہ ہوتے بھی غلطی مان گئی جو زیام کو اور برا لگا۔ سوری یار اور ہییی برب ھدےد! زیام کے وش پر اریش نے جھوٹی مسکراہٹ سے اسے دیکھا۔ شکریہ! اس کا دل رکھنے کے لیے اس نے شکریہ کہا اور واپس برتن دھونے لگی۔ کھانا باہر کھائیں گے آج رات کو۔

زیام نے کہا۔ نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے میں نے چاچی کو بھی منع کر دیا تھا وہ بھی کہہ رہی تھیں کہ جانے سے پہلے لنچ باہر کریں گے مگر میرا دل نہیں تھا۔ اس کا دل نہیں تھا تبھی اس بار اس نے زیام کا دل بھی نہیں رکھا اور منع کر دیا۔ اوہ اچھا ویسے کیوں نہ ہم لوگ ارمغان کو پرسوں لنچ پر بلائیں؟؟ اس نے اچانک کہا تو اریش نے اسے حیرانگی سے دیکھا۔ خیر تو ہے نہ آج سورج کہاں سے نکلا ہے جو آپ کو ارمغان جی کو گھر دعوت پر بلانا ہے۔ اس نے حیران ہو کر پوچھا۔ ارے نہیں یار بس میں نے سوچا کہ تمہارا دوست ہے تمہارا فیورٹ سنگر ہے اور میرے ساتھ بھی کام کر چکا ہے اس لیے ایک بار تو گھر دعوت پر بلانا چاہیے اسے۔ زیام نے اپنا نظریہ پیش کیا جبکہ اریش نے اسے شکی نظروں سے دیکھا ۔ ایسی ہی بات ہے نہ؟؟

اس نے پوچھا تو زیام نے سر ہلایا۔ ایسی ہی بات ہے یار اب اسے گھر بلا کر اس کا قتل کرنے کا ارادہ تو رکھتا نہیں میں۔ وہ معصوم منہ بناتا بولا۔ ٹھیک ہے میں کہہ دوں گی انہیں۔ وہ پلیٹ پر صابن لگاتی بولی۔ تم کیوں کہو گی میں ہوں نہ میں کہوں گا اسے۔ زیام نے کہا تو اس نے سر ہلایا۔ ٹھیک ہے آپ کی مرضی جیسا آپ کو بہتر لگے۔

میں زرا کچھ دیر آرام کر لوں۔ وہ سارے برتن دھو چکی تھی تبھی اس سے کہتی اس کی سائیڈ سے ہو کر گزر گئی جبکہ زیام پیچھے اپنی سوچوں میں گم ہو گیا۔ اس کا کوئی ارادہ نہیں تھا ارمغان کو کھانے پر بلانے کا ارمغان تمہاری بیوی سے محبت کرتا ہے۔

وہ شکی مزاج تو تھا نہیں مگر چيلسی ضرور تھی اس میں یہ الگ بات ہے کہ وہ مانتا نہیں تھا۔ اب اس کا ارادہ تھا ارمغان کو گھر بلا کر اس کے سامنے خو د کے اور اریش کے رشتے کو ایسا دیکھانے کا کہ جیسے وہ سب سے بیسٹ کپل ہوں تاکہ وہ خود ہی اریش سے دور ہو جائے۔

* * *

اس کا فون کب سے بج رہا تھا اور اس کی نید میں خلل ڈال رہا تھا۔ آخر تنگ آکر اس نے فون اٹھا کر نید سے بھاری آنکھوں کو مشکل سے کھول کر کال یس کی۔ کون ہے جسے آدھی رات کو موت پڑی ہوئی ہے اور میری نید خراب کر رہا ہے۔ وہ فون کان کے ساتھ لگاتی غصے سے بنا لحاظ کے بولی جبکہ آدیان جس نے اسے کال کی تھی اس کے بولنے پر حیران ہوا۔

کیا ہو گیا ہے بیگم کیوں تپی ہوئی ہیں؟؟ لگتا ہے آپ کو نید کچھ زیادہ ہی پیاری ہے شوہر سے بھی زیادہ پیاری۔ آدیان کی مسکراتی آواز جیسے ہی اس کے کانوں میں پڑی اس کی نید ایک جھٹکے سے غائب ہوئی تھی اور وہ ایسے اٹھ کر بیٹھی جیسے کوئی فوجی اپنے آفیسر کی آواز پر اٹھ کر بیٹھتا ہے۔

آ۔۔۔آد۔۔آدیان آ۔۔آپ؟؟

اس کے منہ سے ٹوٹے پھوٹے الفاظ نکلے۔ جی آدیان کی بیگم صاحبہ میں ہی ہوں جسے موت پڑی ہے۔ وہ ہستا ہوا بولا۔ س۔۔سوری میرا ایسا بولنے کا ارادہ نہیں تھا۔ میں سمجھی پتا نہیں کون ہے اور آدھی رات کو بار بار فون کر رہا ہے۔ وہ بیڈ پر ہی چونکری مار کر بیٹھتی اس سے بولی۔ آدھی رات کہاں ہے بیگم ابھی تو گیارہ بجے ہیں۔ آدیان کمرے کی دیوار پر لگی گھڑی پر وقت دیکھتا بولا۔

میرے لیے گیارہ بجے بھی آدھی رات ہی ہوتی ہے کیونکہ میں جلدی سو جاتی ہوں صبح کام پر بھی جانا ہوتا ہے نہ اس لیے۔ وہ اپنے کھلے بالوں میں ہاتھ پھیرتی بولی۔ ا چھا سہی لیکن اب تو آپ کو کام چھوڈ دینا چاہیے کیونکہ اب میرا فرض ہے آپ کی ضروریات کا خیال رکھنا۔ میں آپ کو پیسے بھیج دیا کروں گا پھر کام کیوں کرنا۔ وہ بیڈ کی بیک سے ٹیک لگا کر بولا۔ فکر نہ کریں آپ سے بھی خرچہ پانی لوں گی مگر مجھے ابھی کام نہیں چھوڑنا کیو نکہ اگر میں نے فارخ رہنا شروع کر دیا تو میں سست ہو جاؤں گی اور پھر موٹی بھی ہو جاؤں گی۔

اس لیے کام پر بھی جاؤں گی اور آپ سے بھی پیسے لوں گی۔ وہ شرارت سے بولی تو آدیان نے قہقہ لگایا ۔ ٹھیک جیسے میری بیگم کو ٹھیک لگے۔ وہ محبت سے بولا۔ آدیان ایک بات کہوں آپ سے۔ اردل نے ہچکچاتے ہوئے پوچھا۔ جی بیگم ایک کی بجائے ہزار کہیں۔ آدیان کے لہجے میں محبت ہی محبت تھی۔ آپ پلیز مجھے بیگم مت کہا کریں میرے دل کو کچھ کچھ ہوتا ہے۔

وہ بیڈ شیٹ پر انگلیوں کی مدد سے ناجانے کونسے نقشے بناتے بولی جبکہ اس کی بات پر آدیان کے چہر ے پر گہری مسکراہٹ آئی۔ میں تو بولوں گا کیونکہ مجھے اچھا لگتا ہے آپ کو بیگم کہنا اور پھر جب بار بار میں آپ کو بیگم کہہ کر پکارتا ہوں تو میرا دل ہزار بار اپنے اللہ کے سامنے سجدہ کرتا ہے کہ اے پاک ذات تیرا شکر ہے کہ تم نے میری محبت میری چاہت کو میری محرم بنایا۔

وہ اس قدر خوبصورت انداز میں بولا تھا کہ اردل کو خود پر رشک آیا۔ یہ تو اچھی بات ہے پھر آپ مجھے کہہ لیا کریں بیگم کیونکہ اب ہوں تو میں آپ کی بیگم ہی نہ میرے خاوند محترم۔ وہ بات کے آخر میں شرارت سے اسے خاوند محترم کہہ کر جلدی سے کال کٹ کر گئی جبکہ آ دیان جو اس کے منہ سے خاوند محترم سن کر خوش اور حیران ہوا تھا اس کے فون بند کرنے کی وجہ سے اسے کچھ کہہ بھی نہ سکا۔ اس نے پھر بار بار اردل کو کال کی مگر وہ تو خود ہی خود سے شرماتی منہ تک لحاف اوڑھ کر لیٹ گئی تھی جبکہ فون بار بار بجتا خود ہی بند ہو گیا تھاکیونکہ آدیان جانتا تھا وہ اب کال پک نہیں کرے گی۔