گٹ
ٹٹیيییی۔ اسے آدیان حو
میں واپس ا یلی واپس چھوڈنے آیا تھا جبکہ وہ جیسے ہی حویلی کے اندر داخل ہوئی بلند آواز میں اپنے آنے کا اعلان کرنے لگی جس پر آدیان مسکرایا۔ اوہ خان جی دیکھیں میں آگئی واپس اب جلدی سے بتائیں مجھے کتنا مس کیا۔ خان جو اس کی آواز سن کر نیچے آیا تھا اسے دیکھتے ہی رمل اس کے پاس جاتی بولی۔ بہت مس کیا میری جان۔
وہ آدیان کی پرواہ کیے بغیر اسے گلے لگاتا بولا جبکہ اپنے لالا کے سامنے ازقان کے اس طرح گلے لگانے اور طرز مخاطب پر رمل شرم سے لال ہوتے اس سے زبردستی دور ہو کر کھڑی ہوئی۔ واؤ اتنی مزے مزے کی خوشبوئیں۔ میری تو بھوک تا زہ ہو گئی۔ رمل نے اپنی شرمندگی کم کرنے کے لیے کہا تو وہ دونوں مسکرائے۔ بھوک لگی ہے تو کھانا کھاتے ہیں سب کچھ تمہاری پسند کا بنوایا ہے میں نے۔ اور تم چھوڈ دیا نہ بہن کو گھر اب چلو نکلو یہاں سے۔ وہ رمل سے جتنی محبت سے بولا تھا آدیان سے اتنی ہی سختی سے بولا۔ ہا خان جی آپ میرے لالا کو ایسے کیسے کہہ سکتے ہیں؟؟ رمل تو ازقان کے اپنے لالا سے اس طرح بات کرنے پر ٹرپ اٹھی تھی تبھی بولی۔ کوئی بات نہیں گڑیا اس کی عادت ہے ایسے بات کرنے کی مجھے برا نہیں لگا اس کا لہجہ۔ آدیان مسکراتے ہوئے رمل سے بولا جبکہ ازقان نے اس کی بات پر سر جھٹکا۔ ٹھیک ہے میں چلتا ہوں اپنا خیال رکھنا۔
آدیان نے آگے بڑھ کر رمل کے سر پر پیار دیتے ساتھ ہی ماتھے پر بوسہ دیا اور پھر ازقان کی جانب مڑا ۔ بس کر دو آخر کب تک مجھ سے ناراض رہنے کا ارادہ رکھتے ہو؟؟ وہ دوستانہ انداز میں اس سے بولا تو ازقان نے اسے جن نظروں سے دیکھا تھا وہ آدیان کو نظریں چرانے پر مجبور کر گئی تھیں۔ بھول جاؤں؟؟ کیسے بھول جاؤں؟؟ تم سے مجھے جو زخم ملا ہے نہ آدیان خان وہ ساری زندگی نہیں بھرے گا اور جب تک وہ زخم نہیں بھرے گا میں تمہیں معاف نہیں کروں گا۔ وہ تکلیف دہ لہجےمیں بولا۔ ازقان دیکھو میری اس میں۔۔۔ بس بہت ہو گیا تم جا سکتے ہو میرا کوئی موڈ نہیں اس بارے میں بات کرنے کا۔ وہ کچھ کہتا کہ ازقان نے اسے روک دیا۔ مگر مجھے بات کرنی ہے۔ آدیان بھی آج شاید بات کرنے کی ٹھان چکا تھا تبھی بضد ہوتا بولا۔ ہاں مگر مجھے نہیں کرنی بات نہیں کرنے اپنے زخم پھر سے تازہ ۔ ازقان اس قدر غصے سے چیخا تھا کہ رمل کانپ گئی تھی۔
تو مجھے بتاؤ میرا کیا قصور ہے کیونکہ تم جن زخموں کو میرے ساتھ جوڑ رہے ہو وہ زخم میں نے تمہیں دیے ہی نہیں۔ میرا بس یہ قصور تھا کہ میں نے تمہاری بات کو کو مزاق سمجھ کر تم سے بدلے میں مزاق کیا تھا۔ میں نہیں جانتا تھا کہ میرا جھوٹ کسی کی جان جانے کی وجہ بن جائے گا۔ آدیان کا لہجہ بھی اونچا ہوا تھا۔
کسی نہیں تھی وہ آدیان خان۔ بہن تھی میری وہ جسے تم کسی کہہ رہے ہو۔ جان تھی میری بچہ تھا میرا وہ ۔ ازقان خان آدیان کا گریبان پکڑتا بولا۔ رمل کو تو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ کیا کرے۔ وہ ڈر بھی رہی تھی مگر اس نے انہیں روکا نہیں تھا کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ وہ دونوں آج اپنے سارے حساب برابر کر ہی لیں۔ ہاں وہ تمہاری بہن تھی مگر میں بھی تمہارا دوست تھا جسے تم نے قاتل کا خطاب دے کر دوستی توڑ دی تھی جبکہ اردل کی موت کی وجہ میں نہیں تھا۔
آدیان نے اپنا گریبان اس سے چھوڈاتے کہا جبکہ اس کی بات پر ازقان نے اسے ایسے دیکھا جیسے اس نے کوئی انوکھی بات کی ہو۔ آدیان کے منہ سے اردل نام سن کر رمل چونک گئی۔ کیا کہا؟؟ تم نہیں ہو وجہ؟؟ تم ہی ہو آدیان خان۔ اگر تم اس سے شادی سے انکار کرنے کے ساتھ اپنی جھوٹی شادی کی خبر نہ بتاتے تو آج میری بہن میری گڑیا میرے سامنے میرے پاس ہوتی نہ کہ قبر کی مٹی کے نیچے دفن۔ کتنا کہا تھا تم سے کہ میری بہن کی محبت کا پاس رکھ لو مگر تم نے ایک بار بھی میری فریاد نہ سنی۔ ازقان نے اسے دھکا دیتے کہا تو آدیان کو سمجھ نہ آیا کہ وہ کیا کہے۔ کیا ہو گیا ہے آپ دونوں کو؟؟ کوئی ایسے بھی لڑتا ہے کیا؟؟ پوری حویلی تم دونوں نے اپنے سر پر اٹھا رکھی ہے۔ خبر دار جو کسی نے اب کوئی بات کی یاں ایک دوسرے پر چیخے تو۔
آدیان بیٹا آپ گھر جائیں اور ازقان آپ رمل کو لے کر کمرے میں جائیں اور پہلے اپنے غصے کو کم کریں ۔ نصرت اماں حویلی کے پچھلے لان میں تھیں مگر ان دونوں کے لڑنے کی آوازیں سن کر یہاں آئی تھیں ان دونوں کے درمیان آتیں بولیں۔ مگر اماں! بس میں نے کہا نہ کہ اپنے کمرے میں جائیں آپ ۔ ازقان نے کچھ کہنا چاہا مگر اماں نے انہیں گھور کر چپ کرواتے پھر سے کمرے میں جانے کے لیے کہا جس پر وہ ایک نفرت بھری نظر آدیان پر ڈال کر سیڑھیاں چڑھ گیا جبکہ اب اماں آدیان کی جانب مڑی تھیں۔
وہ تھیں تو گھر کی نوکرانی مگر ازقان ان کی سگی ماں کی طر ح عزت کرتا تھا یہی وجہ تھی کہ آدیان بھی ان کی عزت کرتا تھا۔ آپ بھی گھر جائیں بیٹا۔ اماں نرمی سے بولیں جس پر اس نے سر ہلایا۔ لالا اپنا خیال رکھنا اور مورے دا جان کا بھی خیال رکھنا۔ رمل بھاگ کر اس کے گلے لگتی بولی تو وہ مسکرایا۔ ٹھیک ہے میری جان تم بھی اپنا خیال رکھنا اور اپنے شوہر کا بھی۔
وہ اس کا سر تھپتھپاتا بولا تو رمل نے ہاں میں سر ہلایا اور پھر تھوڑا اونچا ہو کر اس کے ماتھے پر لب رکھے۔ خدا حافظ لالا۔ وہ اس سے بولی تو آدیان نے مسکرا کر اس کے ماتھے پر بھی لب رکھے اور اسے خدا حافظ بول کر ایک نظر اوپر ازقا ن کے کمرے پر ڈالتا وہاں سے چلا گیا جبکہ اس کے جانے کے بعد رمل بھی بھاگ کر سیڑھیاں چڑھتی اپنے کمرے کی جانب بڑھی اور پیچھے نصرت امآدیان اور ازقان کے لیے دعا کرتی رہ گئیں۔
* * *
وہ کمرے میں آئی تو ازقان بیڈ پر سر ہاتھوں میں گرائے بیٹھا تھا۔ وہ آہستہ آہستہ چلتی اس کے پاس جاکر بیٹھ گئی۔ خان جی! محبت سے اس کا نام پکارا تو ازقان نے سر اٹھا کر اسے دیکھا۔ اس کی آنکھیں اس وقت لال انگارا ہوئی پڑی تھیں جبکہ انہیں دیکھ کر رمل کو ازقان کے لیے اور فکر ہوئی۔
خان جی اپ۔۔۔! وہ ابھی کچھ بولتی کہ ازقان نے اس کو کس کر ہگ کیا تھا جس سے اس کے الفاظ بیچ میں ہی رہ گئے تھے۔ اسے محسوس ہوا جیسے کہ ازقان رو رہا ہو۔ خان جی اپ رو رہے ہیں؟؟ اس نے حیرت اور بے یقینی سے پوچھا۔ وہ میری بہن تھی رمل وہ میری جان تھی۔ میری اکلوتی بہن اس دنیا میں میرا واحد خونی رشتہ۔
اس سے بس یہ غلطی ہوئی تھی کہ اسے تمہارے لالا سے محبت ہوگئی تھی۔ تمہارے لالا نے جھوٹ کہا کہ اس کا نکاح ہے اپنی کزن سے۔ یہ سن کر وہ پاگل ہو گئی تھی۔ وہ بہت روئی تھی رمل بہت روئی تھی۔ وہ پاگلوں کی طرح گھر سے نکلی تھی تاکہ اسے روک سکے اسے بتا سکے کہ وہ اس سے کتنی محبت کرتی ہے۔ میں اس وقت گھر نہیں تھا ورنہ میں اسے روک لیتا۔ کاش میں گھر ہوتا کاش۔
وہ میری لاڈلی تھی میں اس کی ہر چاہت پوری کرتا تھا مگر اس کی زندگی کی سب سے اہم اور بڑی چاہت پوری نہ کر سکا۔ اس بات کا مجھے پچھتاوا ہے اور یہ پچھتاوا وہ مجھے ساری زندگی کے لیے دے گئی کیونکہ وہ مر گئی رمل میری بہن مر گئی۔ وہ جو زندہ گھر سے نکلی تھی واپس مری ہوئی آئی۔
میں کیسے بھول جاؤں وہ دن جس دن میں نے اپنا سب کچھ کھو دیا تھا۔ اپنی کل کائنات کو کھو دیا تھا۔ میں جب بھی اپنے ہاتھوں کو دیکھتا ہوں مجھے یاد آتا ہے کہ میں نے اپنے انہیں ہاتھوں سے اپنی بہن کی قبر پر مٹی ڈالی تھی۔ کیسے بھول جاؤں سب کیسے معاف کر دوں اس خود غرض اور بے حس انسان کو جو بعد میں معصوم بن کر میرے سامنے آیا اور بولا کہ اس نے تو مزاق کیا تھا۔
میں نہیں کر سکتا اسے معاف کیونکہ اس کا وہ ایک مزاق میری کل کائنات کو مجھ سے چھین گیا تھا۔ میں کبھی معاف نہیں کروں گا اسے۔ وہ اس کے گلے لگا روتے ہوئے اسے سب کچھ بتا گیا تھا جبکہ اس کے رونے اور اس کی کہانی سننے کے بعد رمل بھی رو پڑی تھی۔ وہ اس کی کمر پر تھپکیاں دیتی اسے دلاسہ تو دے رہی تھی مگر خود بھی بچوں کی طرح رو رہی تھی۔
نوشہ بیگم اور زابر لوگ آج جلدی سونے کے لیے اپنے کمروں میں چلے گئے تھے اور ان کے اپنے کمرے میں جانے کے بعد وہ دونوں بھی کمرے میں سونے کے لیے آگئے۔یار میرا سرپرائز احد ہی تھا مگر نہ تم نے پہچانا نہ احمد نے۔ وہ جو فون یو ز کر رہی تھی نور کا میسج پڑھ کر مسکرائی کیونکہ اس نے پوچھا تھا کہ مجھے فيگش ن والے دن تمہارا سرپرائز تو ملا ہی نہیں۔ آج میں پہلے شاور لے لوں تم بعد میں لے لینا۔ وہ ڈریسنگ روم سے اپنا ٹروزار نکال کر لاتا بولا تو اریش فون سے نظریں ہٹا کر اسے دیکھا پھر سر ہلا کر بیڈ پر بیٹھ گئی اور پھر سے اپنا موبائل یوز کرنے لگی۔ زیام کو نہانے گئے ابھی پانچ چھ منٹ ہی ہوئے ہوں گے کہ اسُ کا بیڈ کے ساتھ والے ٹیبل پر رکھا موبائل بجنا شروع ہوا۔
اریش نے پہلے تو اگنور کیا مگر جب بیل مسلسل بجتی رہی تو اس نے اپنا فون سائڈ پر رکھ کر زیام کا فون اٹھا کر دیکھا۔ فون پر چمکتا علشيہ کا نام دیکھ کر اریش کا موڈ خراب ہوا لیکن پھر کچھ سوچ کر اس نے کال اٹینڈ کرتے فون کو اپنے کان کے ساتھ لگایا۔ فون اتنی دیر سے کیوں پک کیا؟؟ فون پک ہوتے ہی علشيہ کی شکایت بھری آواز اس کے کانوں میں پڑی۔
چہرے پر بے زاری آئی۔ جب وہ باہر نکلے تو اسے کہنا علشيہ کی کال تھی۔ وہ حکم دینے والے انداز میں کہتی کال کٹ کر گئی جبکہ اس کے حکم دینے پر اریش کا دل کیا اس کا منہ تو ڑ دے۔ کس کی کال تھی؟؟ زیام جو ابھی باہر نکلا تھا اس کے ہاتھ میں فون دیکھ کر پوچھنے لگا ساتھ ہی آگے ہو کر اس کے ہاتھ سے فون پکڑا جبکہ اسے شرٹ لیس دیکھ کر اریش نے فورآ رخ پھیرا۔ و۔۔وہ ع۔۔علشيہ کی کال تھی۔ کہہ رہی تھی کہ آپ کال کر لینا اسے۔ وہ شرم کےمارے شروع میں اٹکی مگر پھر روانگی سے بول گئی۔ اس کی بات سن کر زیام نے فورا علشيہ کو کال ملائی۔ ہاں یار سوری میں واش روم میں تھا۔ اوہ واقع؟؟ سوری یار میں بھول گیا تھا۔ ہاں میں ابھی آتا ہوں تم بس پہنچو وہاں۔ اریش دوسری جانب چہرہ کر کے بیٹھی اسے سن رہی تھی جو ناجانے کس بارے میں بات کر رہا تھا مگر اس کے پہنچنے والی بات سن کر اریش نے پلٹ کر اسے دیکھا جو فون کو ٹیبل پر رکھ کر ڈریسنگ روم میں گھس گیا تھا۔
اس نے شدت سے اس کا لہجہ نوٹ کیا تھا جو علشيہ سے بات کرتے ہوئے اس نے اپنایا ہوا تھا۔ نرم اور محبت بھرا لہجہ جبکہ اس لہجے میں اس سے تو کبھی مخاطب نہیں ہوا تھا وہ۔
غیروں میں بٹتی رہی تیرے لہجے کی چاشنی!
تیری آواز جن کا رزق تھی وہ فاقوں سے مر گئے!
تھوڑی دیر بعد وہ کپڑے چینج کر کے نکلا تھا۔ بال بنانے کے بعد اس نے خود پر اچھے سے پرفیوم کا چھڑکاؤ کیا۔ کیا کہہ رہی تھی وہ؟؟ اریش نے آخر پوچھ ہی لیا۔ یار آج بارہ بجے کے بعد فروری کی پچیس تاریخ شروع ہو جائے گی نہ اور اس تاریخ کے دن علشيہ اور میری دوستی ہوئی تھی۔ میں تو بھول ہی گیا تھا اس نے یاد کروایا مجھے۔
اسی لیے کہہ رہی تھی کہ آجاؤ مل کر دوستی کی سالگرہ منا تے ہیں۔ وہیں جا رہا ہوں۔ وہ اپنے جوتے پہنتا تاریخ کو یہی ہوا تھا؟؟ کوئی اور خاص دن بولا جبکہ اس کی بات سن کر اریش کا چہرہ اداس ہوا۔ کیا بح نہیں ہے کیا؟؟ اس نے پوچھا تو زیام سوچ میں پڑ گیا۔ نہیں مجھے تو نہیں یاد کوئی خاص وجہ۔ کیوں کوئی ہے کیا؟؟ وہ بولا تو اریش کی آنکھیں نم ہوئیں۔ نہیں کوئی اور نہیں ہے میں نے تو ویسے ہی پوچھا تھا۔ آپ کے لیے بس یہی خاص وجہ ہے اس دن سے جڑی۔ وہ آنسوں کو واپس دھکیلتی تکلیف سے مسکراتی بولی۔ اچھا اب میں چلتا ہوں۔ وہ اپنا موبائل اور وائلٹ اٹھاتا بولا تو اریش نے اچا نک اس کا ہاتھ پکڑ اسے روکا۔ مت جائیں نہ! اس نے التجا کرنے والے لہجے میں کہا جبکہ آنکھیں بھی التجا کر رہی تھیں۔ کیوں نہ جاؤں؟؟
اس نے حیرت سے پوچھا۔ ک۔۔کیونکہ! اب اریش کو سمجھ نہ آئی کہ کیا بولے۔ کیونکہ کیا؟؟ زیام نے پوچھا۔ کیونکہ اگر چاچی لوگوں کو پتا چل گیا تو وہ لوگ برا مانیں گے اور چاچی آپ پر غصہ کریں گی اتنی رات کو گھر سے جانے پر۔ ٹائم دیکھیں نہ رات کے ساڈے گیارہ ہو رہے ہیں۔ وہ جلدی سے بہانہ گھڑتی بولی۔
ارے کچھ نہیں کہیں گی وہ اور ویسے بھی اب وہ لوگ صبح اٹھیں گے اور میں تو دو ڈھائی گھنٹوں میں واپس آجاؤں گا۔ وہ اس کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ نکالتا بولا۔ مت جائیں میں کہہ رہی ہوں۔ اگر آپ گئے تو میں نہیں بچاؤں گی آپ کو اور نہ آپ کو کھانا دوں گی صبح۔ وہ اسے دھمکی دینے لگی کہ شاید وہ رک جائے۔
میں نہیں رک رہا وہ میرا ویٹ کر رہی ہے۔ اوکے بائے۔ وہ ہاتھ ہلا کر کہتا کمرے سے نکل گیا جبکہ پیچھے اریش اسے جاتا دیکھتی رہ گئی۔ کئی آن سںوں ایک ساتھ اس کی انکھوں سے گرے تھے جنہیں اس نے بے دردی سے صاف کیا تھا۔
محبت یک طرفہ کا یہ عالم ہے!
دل تڑپتا ہے زبان خاموش ہے!
* * *
Happy birthday to you
Happy birthday to you
Happy birthday dear Behna
Happy birthday to you
Happy birthday Areesh
وہ بیڈ پر دونوں ٹانگیں پیٹ کے ساتھ جوڑ کر بیٹھی اپنی ہی سوچوں میں مگن تھی جب اس کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔ اس نے اٹھ کر دروازہ کھولا تو زابر سا منے کھڑا ہاتھ میں کیک کی ٹرے پکڑے برب ھدےد سونگ گا کر اسے وش کر رہا تھا جبکہ زابر کا وش ختم ہوتے ہی اس کے پیچھے سے ابرش اور نوشہ بیگم نکلی تھیں اور ایک ساتھ اریش کو وش کرتے اپنے اپنے ہاتھ میں پکڑے تحفے اس کے سامنے کیے تھے۔
وہ حیران پریشان سی انہیں دیکھ رہی تھی۔ اپ سب کو یاد تھا؟؟ اس نے حیرت سے پوچھا۔ لو جی پہلے کبھی میں اور چاچی تمہارا برتھ ڈے بھولے ہیں جو اب بھولیں گے۔ زابر اس کی بات پر افسوس سے بولا تو وہ ہسی۔ ساری اداسی ایک دم غائب ہوئی تھی۔ آئیں نہ باہر کیوں کھڑے ہیں۔ وہ انہیں اندر لاتی بولی اورکمرے کی لائٹ ان کی۔
زیام کہاں ہے؟؟ زیام کی غیر موجودگی نوٹ کرتے نوشہ بیگم نے پوچھا جبکہ ان کا لہجہ سخت تھا۔ و۔۔وہ چاچی وہ تو کام پر گئے ہیں۔ اس نے جھوٹ بولا۔ کام پر؟؟ اس وقت کونسا کام تھا؟؟ نوشہ بیگم نے پوچھا ۔ وہ ابكچلی انہیں ان کے کسی میوزک ڈائریکٹر کی کال آئی تھی تو بس وہیں گئے ہیں۔ اس نے اگلا بہانہ بنایا ۔ جو بھی ہو اس وقت اس کا جانا بنتا نہیں خاص کر جب بیوی کا برتھ ڈے ہو۔
انہیں زیام کا جانا برا لگا تھا تبھی انہوں نے اظہار بھی کیا۔ چھوڈیں نہ چاچی آپ لوگ ہیں نہ میرا دن سپیشل بنانے کے لیے۔ چلیں اب ہم کیک کٹ کرتے ہیں۔ وہ ان کے بازو میں بازو ڈال کر بولی تو وہ مسکرا پڑیں۔ ہاں ہاں چلو کٹ کرو کیک کیونکہ زابر سے ویٹ نہیں ہو رہا۔ ابرش اسے چھڑی پکراتی بولی ساتھ ہی زابر پر طنز کیا جو کیک کو للچائی نظروں سے دیکھ رہا تھا۔
فقیر ہے پورا یہ بس کھانے کو چاہیے اسے تو۔ اریش چھڑی پکر کر زابر کے کندھے پر ایک چپٹ لگا کر بولی تو آگے سے اس نے اسے منہ چڑھایا۔ میں گفٹ نہیں لایا تمہارے لیے۔ اس کے کیک کٹ کرنے سے پہلے وہ بولا۔ نہ لاؤ میں خود ہی نکلوا لوں گی تم سے اور پھر تم پچھتاؤ گے کہ کاش خود ہی لے جاتا ورنہ ا تنا خرچہ نہ ہوتا۔
وہ اسے دیکھ کر بولی تو زابر نے آنکھیں گھمائیں۔ دیکھ لیں گے۔ وہ بولا۔ ہاں ہاں دیکھ لیں گے بچو۔ وہ بھی اس کی بہن تھی کہاں پیچھے رہتی۔ اچھا بعد میں دیکھ لینا ایک دوسرے کو ابھی کیک کٹ کرو۔ نوشہ بیگم بولی تو دونوں ہس پڑے۔
* * *
آپ دونوں چلیں میں تھوڑی دیر تک آتا ہوں۔ مجھے آج کچھ وقت اکیلے اپنی بہن کے ساتھ گزارنا ہے ۔ اریش کے کیک کٹ کرنے اور سب کو کھلانے کے بعد جب نوشہ بیگم نے اپنے اپنے کمروں میں جانے کو کہا تو زابر اریش کے کندھوں پر ہاتھ رکھتا بولا۔ اچھا جی کر لو باتیں ہم کونسا روک رہے ہیں۔ چلو پھر ابرش ہم سونے چلتے ہیں ان دونوں بہن بھائیوں کو باتیں کرنے دو۔
نوشہ بیگم مسکراتے ہوئے کہتیں ابرش کو لے کر کمرے سے نکل گئیں جبکہ زابر اریش کے کندھوں سے ہاتھ ہٹا کر اس کا رخ اپنی جانب کر گیا۔ اتنی چپ چپ کیوں رہتی ہو؟! میری بہن تو بہت شرارتی ہوتی تھی جو ہر وقت مستی کرتی رہتی تھی پھر اب کیسے میری بہن اتنی چپ اور شریف لڑکی بن گئی۔ زابر اسے سامنے کھڑا کرتے اس کے دائیں کندھے پر ہاتھ رکھتا بولا تو اریش نے پہلے تو اسے کچھ پل خاموش نظروں سے دیکھا اور پھر اگلے ہی پل اس کے سینے سے لگتی ہچکیوں سے رونے لگی۔ اریش! اریش کیوں رو رہی ہو؟؟ کسی نے کچھ کہا ہے؟؟ زیام لالا نے کچھ کہا ہے کیا؟؟ زابر اس کے رونے پر پریشان ہوتا اسے دور کرنے کی کوشش کرتا پوچھنے لگا مگر اریش نے اس کی کمر کے گرد مضبوطی سے ہاتھ باندھ رکھے تھے اور وہ بنا دور ہوئے بس روتی گئی۔ آخر زابر نے بھی اسے دور کرنے کی کوشش ترک کرتے اسے جی بھر کر رونے کے لیے چھوڈ دیا مگر اس کا دل بے چین تھا کیونکہ وہ جانتا تھا اس کی گڑیا کو کوئی نہ کوئی پریشانی ضرور ہے۔
کافی دیر بعد جب اس کا دل ہلکا ہو گیا تو وہ خود ہی اس سے دور ہو کر اپنے آنسوں پونچھنے لگی۔ اب ٹھیک ہو؟؟ اور رونے کا ارادہ تو نہیں نہ؟؟ زابر نے پوچھا تو اریش نے سر جھکائے نہ میں سر ہلایا۔ سوری میں نے تمہیں پریشان کر دیا۔ وہ اپنے آنسوں صاف کرنے کے بعد اس سے بولی۔ پریشان تو میں ابھی بھی ہوں اس لیے بنا مجھے ٹالے بنا کوئی بات کیے سچ سچ بتاؤ کہ تمہیں ہوا کیا ہے؟؟
کیا چیز پریشان کر رہی ہے تمہیں کیوں تم اداس رہتی ہو؟؟ ایدھر بیٹھو میرے ساتھ اور سچ سچ بتاؤ۔ زابر اس سے پوچھتا اسے بیڈ پر اپنے ساتھ بیٹھاتا بولا۔ کچھ نہیں ہوا مجھے وہ تو بس میں تھوڑا ایموش ہو گئی تھی برتھ ڈے سرپرائز پر اور پھر اس لیے بھی رو رہی ہوں کہ تم لوگ کل چلے جاؤ گے واپس۔ اریش نے ٹالنے کے لیے کہا مگر زابر بھی اسے جانتا تھا۔
فراہم کر رہی ہے۔ آن لائن ویب سائٹ آپ کو پلیٹ فارم اریش میں نے کہا ہے سب سچ بتاؤ۔ اس نے حکم بھرے لہجے میں کہا تو وہ چپ رہی۔ محبت ہو گئی ہے زیام لالا سے؟؟ زابر کے سوال پر اس نے ایک جھٹکے سے سر اٹھا کر اسے دیکھا۔ کیا ہے یوں آنکھیں پھاڑے کیا دیکھ رہی ہو؟؟ میں نے پوچھا ہے کیا تمہیں محبت ہو گئی ہے زیام لالا سے؟؟ زابر نے پھر سوال دہرایا تو اریش نے فوراً نہ میں سر ہلایا۔ ن۔۔نہیں ت۔۔تو۔ اس نے جھٹلانا چاہا۔
بس کر دو اریش کم سے کم میرے سامنے جھوٹ تو نہ بولو نہ۔ میں زابر ہوں تمہارا بھائی جو تمہیں تم سے زیادہ جانتا ہے۔ تمہارا لالا کو دیکھنے کا انداز بتاتا ہے تمہیں ان سے محبت ہے۔ زابر پر امید تھا تبھی اس کا جھوٹ پکڑ کر بولا جبکہ اب اریش کی آنکھیں نم ہونا شروع ہو گئیں تھیں۔ ہاں مجھے ان سے محبت ہے۔ وہ سر جھکائے ایسے بولی جیسے اس نے جرم کیا ہو۔
ہاں تو اس میں رونے یاں شرمندہ ہونے والی کونسی بات ہے؟؟ شوہر ہیں وہ تمہارے محبت ہو سکتی ہے جیسے مجھے ابرش سے اور ان کو مجھ سے ہوئی۔ وہ اسے اپنے ساتھ لگاتا بولا۔ مگر ان کو مجھ سے محبت نہیں ہے زا بر۔ ان کو آج بھی اس علشيہ سے محبت ہے۔ تمہیں پتا ہے اس وقت بھی وہ علشيہ سے ملنے گئے ہوئے ہیں اپنی دوستی کی سالگرہ منانے جبکہ ان کو میری سالگرہ یاد بھی نہیں۔
وہ اس سے اپنے دل کی بات کرنے لگی۔ تو تم روک لیتی نہ انہیں۔ اس نے اس کی کمر تھپتھپاتے کہا۔ روکا تھا مگر وہ نہیں رکے وہ چلے گئے۔ مجھے پتا ہے وہ مجھ سے محبت نہیں کریں گے مجھے چھوڈ دیں گے مگر پھر بھی میرا دل ان کے لیے جزبات رکھتا ہے۔ میں بہت کوشش کرتی ہوں اس کو سمجھانے کی مگر نہیں سمجھتا۔
میں ہر بار ہرٹ ہوتی ہوں ہر بار روتی ہوں مگر پھر سے ان سے امید لگا لیتی ہوں کہ کاش وہ علشيہ کی جگہ مجھے اہمیت دیں۔ جانتی ہوں یہ ممکن نہیں ہے مگر کیا کروں دل کہاں سنتا ہے۔ وہ آہستہ آواز میں اس سے باتیں کر رہی تھی جبکہ زابر اس کو ساتھ لگائے اس کو سنتا رہا۔ اچھا اب بس کر دو رونا تمہیں پتا ہے تمہارا رونا مجھے تکلیفدیتا ہے۔
بس اللہ پر یقین رکھو تمہارے لیے جو بہتر ہوا تمہیں وہی ملے گا۔ وہ اسے دلاسہ دیتا بولا جبکہ اریش نے اس کے کہنے پر اپنے آنسوں صاف کیے اور اس سے دور ہوئی۔ ہاں نہیں رو رہی میں کیونکہ میں مضبوط ہوں۔ وہ مسکرانے کی کوشش کرتی بولی۔ ویری گڈ میری پیاری بہن۔ وہ اس کا چہرہ ہاتھوں میں بھر کر اس کے ماتھے پر بوسہ دیتا بولا۔